عام اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی نظام, حصہ 9
پر اپنی حریت پوری طرح کھو بیٹھیں گے اور صرف بڑے ملکوں کی چراگاہیں بن کر رہ
جائیں گے۔اور جو ملک منظم اور بڑے ہوں گے اُن میں پہلے کی طرح مقابلہ جاری رہے گا
صرف فرق یہ ہوگا کہ پہلے تو زید اور بکر کا تجارتی مقابلہ ہوتا تھا آئندہ حکومت کا حکومت سے
تجارتی مقابلہ ہوگا۔اگر یہ خیال کیا جائے کہ سب لوگ مل کر ایک با انصاف معاہدہ کرلیں گے تو یہ بھی
درست نہیں۔آج کا روس کل کا روس نہیں اور کل کا روس آج کا روس نہ ہوگا۔جب اس کی
صنعت و حرفت ترقی کرے گی اور جب اس کی دولت بڑھے گی وہ دوسروں سے اپنی دولت
بانٹنے کے لئے تیار نہیں ہوگا بلکہ وہ تو آج بھی تیار نہیں۔اگر ایسا ہوتا تو وہ ایران کے تیل پر
کیوں قبضہ کرنا چاہتا۔روس کا فعل اپنے قول کے خلاف
روس کا تھری بگز (THREE BIGS) میں شامل ہونا بھی اُس کے اپنے اصول
سے ہٹنے پر دلالت کرتا ہے۔آخر ان تین بڑوں کے علاوہ جو دوسری حکومتیں ہیں وہ کیا
چیز ہیں۔سمجھ لو کہ طاقتور آدمی کے مقابل پر کمزور اور غریب آدمی کی حیثیت رکھتی
ہیں۔یتیم کیا ہے؟ ایک کمزور اور غریب آدمی۔ہالینڈ کیا ہے؟ ایک کمزور اور غریب آدمی۔روس، انگلستان اور امریکہ کیا ہیں ؟ مضبوط پہلوان اور کڑور پتی تاجر۔اگر روس اپنے اصول
میں سچائی پر قائم ہے تو اُسے ان کمزور اور غریب ممالک کے ساتھ ایک ہی صف میں اپنے
آپ کو کھڑا کرنا چاہئے تھا اور کہنا چاہئے تھا کہ ہمارا اصول یہ ہے کہ سب انسان برابر ہیں۔ہم اپنے اور ان کمزور حکومتوں میں کوئی فرق نہیں کرنا چاہتے۔جیسے ہمیں اپنی جان پیاری
ہے ویسے ہی ان کو پیاری ہے، جیسے ہمیں اپنے ملک کا فائدہ مدنظر ہے ویسے ہی ان کو مدنظر
133)
اسلام کا اقتصادی نظا
ہے۔پس حکومتوں کی مشاورتی مجالس میں ہم میں اور کمز ور حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہونا
چاہئے کہ ہر ایک نے اپنے حقوق کی حفاظت کرنی ہے۔مگر روس کی کمیونسٹ حکومت نے ایسا
نہیں کیا اُس نے یہ مطالبہ کیا کہ تین بڑوں کے مشورہ سے سب اصول اور امور طے ہوں۔اُس نے اپنی آواز کی اور قیمت مقرر کی ہے اور بیلجیئم اور ہالینڈ کی اور۔اور اگر میبینیم اور
ہالینڈ کی آوازوں اور روس کی آواز میں فرق ہے، اگر کمزور قوم کو طاقتور قوم کے مقابل پر
نہیں لایا جاسکتا، اگر ایک غریب قوم کے ساتھ مساوات کا سلوک نہیں کیا جاسکتا تو فر دکوفرد
کے مقابل پر مساوات کیوں دی جائے۔ایک عالم اور جاہل اور ذہین اور کند ذہن میں جو
قدرتی فرق ہے اُسے کیوں مٹایا جائے۔اور روس کا خود تھری بگز ( THREE
BIGS) میں شامل ہونا اور اس تین بڑوں یا پانچ بڑوں کے اصول پر زورد ینا بتا تا ہے کہ
کمیونزم کا مساوات کا اصول بالکل غلط اور دکھاوے کا ہے۔اگر بڑی حکومت چھوٹی حکومت
کے مقابل میں امتیازی سلوک کی مستحق ہے تو عالم جاہل کے مقابل پر اور فطرتی صناع اور
تاجر ایک کو دن سے صناع اور غیر تجربہ کار تاجر کے مقابل پر اپنے فن سے فائدہ اُٹھانے کا
کیوں مستحق نہیں۔ایک بڑی قوم کے مقابل پر ایک چھوٹی قوم کو نیچا کر دینا اس سے زیادہ
خطر ناک ہے جتنا کہ ایک شخص کا اپنی قابلیت سے دوسرے سے کچھ آگے نکل جانا خصوصاً
جب کہ طبعی مساوات کے قیام کے لئے اسلام کے مقرر کردہ پاکیزہ اصول موجود ہوں۔اس موقع پر مجھے ہندوستان کے ایک بڑے لیڈر کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ایک دفعہ
ایک مقام پر بعض مسائل کے متعلق غور کرنے کے لئے بہت سے لیڈر ہندوستان کے مختلف
مقامات سے جمع ہو گئے مجھے بھی سر سکندر مرحوم اور سر فیروز خان نون نے تار دیگر بلوایا۔یہ
مجلس شملہ میں ہوئی تھی غالباً ۷۰ یا ۸۰ لیڈر تھے جومختلف مقامات سے شامل ہونے کے
(134)
لئے آئے تھے۔جب اتنے بڑے لیڈروں کو اُس لیڈر نے اکٹھے دیکھا تو انہیں بہت بُرا لگا
کہ ہندوستان کے اتنے لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ بڑے معاملات اتنے
بڑے اجتماعوں میں طے نہیں ہو سکتے بہتر ہوگا کہ ہم چند لیڈروں کے لیڈر ( We
Leaders of Leaders) اس میں بیٹھ کر فیصلہ کر کے ان لوگوں کو سنا دیں یہی حال
روس کا ہے۔زید اور بکر کے متعلق تو کہا جاتا ہے کہ اُن میں مساوات ہونی چاہئے مگر جب
حکومت کا سوال آتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم تین بڑی حکومتیں مل کر جو فیصلہ کریں گی وہی تمام
اقوام کو ماننا پڑے گا۔ان کا حق نہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں یا ہماری کانفرنس میں
شریک ہوں۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ روس کے پاس تو ہیں زیادہ ہیں
اور دوسروں کے پاس تو پیں کم ہیں، روس کے پاس ٹینک اور ہوائی جہاز اور فوجیں زیادہ ہیں
لیکن بیلجیئم ،فرانس اور ہالینڈ کے پاس کم ہیں۔اگر سامانِ حرب کی کثرت کی وجہ سے روس
اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اُس کی آواز کو دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ وقعت دی جائے اور
وہ دوسرے چھوٹے ملکوں کے برابر ہونے کے لئے تیار نہیں ہے تو وہ گل کو اُن کو اپنے
اقتصادی پروگرام میں شامل کس طرح کرے گا۔جو ملک اس بات کے لئے تیار نہیں ہے کہ
وہ دوسرے ملکوں کی رائے کو کوئی وقعت دے یا ان
کو مجلس صلح میں بٹھائے وہ اُن
کو کھانا اور
کپڑا دینے کے لئے کس طرح تیار ہوگا۔یقیناً جب روس کی انڈسٹری بڑھے گی تو وہ اپنی
منڈیوں کے لئے منڈیٹس (MANDATES) چاہے گا برابر کے شریک نہیں۔غرض سرمایہ داری مردہ باد کا کوئی سوال نہیں یہ محض وہم ہے جو لوگوں کے اندر پایا جاتا
ہے۔اصل سلوگن یہ ہے کہ الف کی سرمایہ داری مُرده با داور ملک روس کی سرمایہ داری زندہ
باد۔اور اس کا انجام تم خود سوچ لو۔الف اور ب کی سرمایہ داری کا تو لوگ مقابلہ کر سکتے تھے
135)
سلام کا اقتصادی نظا
مگر وہ روس کی حکومتی سرمایہ داری کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔روس میں غیر روسی کے داخلے کا امتناع
روس اپنی کمزوری کو خود بھی محسوس کرتا ہے اور اسی وجہ سے وہ غیر ممالک کے تعلقات
کو سختی سے روکے ہوئے ہے چنانچہ حال ہی میں اسٹیفن کنگ حال ممبر پارلیمنٹ انگلستان
روس میں دورہ کر کے آئے ہیں۔انہوں نے اس دورہ کا مفصل ذکر ایک مضمون میں کیا ہے
جو SOVIET UNION“ کے ماہ جون کے پرچہ میں شائع ہوا ہے۔اس میں وہ
وو
لکھتے ہیں ” روسی گورنمنٹ نہیں چاہتی کہ روس کی قوم آزادی سے اور بغیر کسی روک کے
ہمارے خیالات سے یا کسی اور خیال سے جو روسی نہ ہو واقف ہو سکے پھر کہتے ہیں۔” کہ
کوئی شخص روی طرز زندگی کو براہ راست نہیں سمجھ سکتا بجز روی سرکاری ذرائع کے۔اور یہ
مشکل ابھی کتنے ہی سال تک رہے گی پھر ابھی پچھلے دنوں روس کے ماہرین یہاں آئے
تھے۔امریکہ کے بعض ماہرین بھی اُن کے ساتھ تھے۔وہ سب سے زیادہ ہندوستان کی
حالت کو دیکھ کر حیران ہوئے کیونکہ اُن کے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ سفر کر سکیں
لیکن ہندوستان
کا ہر شخص جہاں جی چاہے آسانی کے ساتھ آجا سکتا ہے اس لئے جب انہوں
نے اپنی حکومت کے خرچ پر ہندوستان کو دیکھا تو انہیں یہ ملک اس طرح نظر آیا جیسے مرکز
انسان اگلے جہان کو دیکھتا ہے۔یہ نتیجہ تھا اُن کی ناواقفیت کا مگر آخر یہ کولڈ سٹوریج میں رکھنے
کا معاملہ کب تک چلے گا۔ایک دن یہ دیوار ٹوٹے گی اور دُنیا ایک زبر دست تغیر دیکھے گی۔روی اقتصادیات کے متعلق بعض غور طلب باتیں
روس کی عملی مساوات میں بھی مجھے شبہ ہے۔مگر وہاں کے پورے حالات چونکہ معلوم
136)
نہیں ہوتے اس لئے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن مجھے قطعی طور پر معلوم ہوا ہے کہ روسی
سپاہی کا لباس نہایت بوسید ہوتا ہے۔یہ رپورٹیں مجھے اپنی جماعت کے بعض احمدی افسروں
اور بعض احمدی سپاہیوں نے پہنچائی ہیں جنہیں فوج میں ایسے مقامات پر کام کرنے کا موقع
ملا جہاں روسی افسر اور روسی سپاہی بھی اُن کیساتھ تھے۔انہوں نے بتایا کہ روسی سپاہی کا
لباس خصوصاً ایشیائی سپاہی کا لباس نہایت ادنیٰ ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں مارشل تو موشنکو
اور مارشل کو نیف کی تصویروں کو دیکھا جائے تو انہوں نے نہایت قیمتی تمنے لگائے ہوئے
ہوتے ہیں اور ان کا لباس بھی بڑا خوبصورت ہوتا ہے۔مارشل کا تمغہ ساٹھ ہزار کی قیمت کا
ہوتا ہے۔اس تمغہ سے ہی اقتصادی مساوات کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔مساوات کے دعوی کی عملاً تغلیط
پھر کمیونزم میں جو مساوات پائی جاتی ہے اُس کا اِس سے بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ
موسیوسٹالن نے اسی جنگ کے ایام میں مسٹر چرچل کی ایک ملاقات کے موقع پر اُن کے
اعزاز میں ایک دعوت دی تو اُس موقع پر بڑی تعداد میں کھانے تیار کئے گئے جو
موسیوسٹالن اور ان دوسرے لوگوں نے کھائے جو اس دعوت میں شریک تھے۔مسٹر چرچل
جب انگلستان واپس گئے تو کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اس دعوت کا ذکر کرتے ہوئے ایک
موقع پر کہا کہ کاش! مجھے اپنے کیپٹلسٹ ملک میں وہ کھانے میسر آتے جو پرولی ٹیری ایٹ
(PROLETARIAT) حکومت میں مجھے کھانے کو ملے۔اگر وہاں واقعہ میں مساوات
پائی جاتی ہے تو کیا ماسکو کے ہر شہری کو اسی طرح ساٹھ ساٹھ کھانے ملا کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو
یہ امور صاف طور پر بتاتے ہیں کہ کامل مساوات کا سوال ابھی حل نہیں ہوا اور نہ حل ہو گا۔تم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مجبوری تھی کیونکہ ان جنگ کے دنوں میں انگلستان کی حکومتی دعوتیں بھی
(137)
بہت سادہ ہوتی ہیں۔اس سے بہت سادہ دعوت بھی کافی ہوسکتی تھی مگر اصل میں تو روسی
دید بہ دکھانا مدنظر تھا اور یہ جذبہ مساوات کی روح کو کچلنے کا موجب ہوا کرتا ہے۔دوسرے
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ مساوات کے معنی روس میں بدل رہے ہیں اور ایک نیا
طبقہ امراء کا وہاں پیدا ہو رہا ہے جس کی بنیاد کمیونسٹ پارٹی میں پیدا کئے ہوئے رسوخ
پر ہے۔پس مساوات کی شکل بدلی ہے چیز اسی طرح قائم ہے جس طرح پہلے تھی۔اس تقریر کے مسودہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایک خبر روس کی اس عدم مساوات کے
بارہ میں ملی ہے جسے میں اس جگہ نقل کر دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ میرے مضمون کے اس حصہ
پر روشنی ڈالتی ہے اور اس کی تائید میں ہے۔آسٹریلیا کے مشہور اخبار سن“ نے اپنے کنبرا
کے نامہ نگار کی رپورٹ پر یہ خبر شائع کی ہے کہ آسٹریلین وزیر متعینہ روس نے اپنی رخصت
کے ایام میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹری سنسر پارٹی کی ایک مجلس میں مندرجہ ذیل واقعات
بیان کئے۔(1)
روس میں ایک نئی دولت مندوں کی جماعت پیدا ہو رہی ہے کیونکہ
عام لوگوں کی نسبت کمیونسٹ پارٹی کے سربرآوردہ نمبروں اور صنعتی ماہروں سے بہت ہی
زیادہ بہتر سلوک کیا جاتا ہے۔(۲)
ریسٹورمیٹوں(RESTAURANTS) میں پانچ قسم کی غذا تیار
ہوتی ہے جس کے ٹکٹ کمیونسٹ پارٹی میں رسوخ اور کام کی نوعیت کے مطابق تقسیم ہوتے
ہیں ( یعنی اول درجہ کو اول درجہ کا کھانا۔دوسرے درجہ والے کو دوسرے درجہ کا کھانا اور
اسی طرح آخر تک)
(۳)
یہ کہ ان امتیازی سلوکوں کے نتیجہ میں افراد کے درجوں کا فرق ویسا ہی
(138)
نمایاں ہے جیسا کہ زار روس کے زمانہ میں تھا۔(۴)
یہ کہ جہاں دوسرے ملکوں میں بلیک مارکیٹ چور تاجر چلاتے ہیں
روس میں خود حکومت کی طرف سے علی الاعلان یہ مارکیٹ جاری ہے۔(۵)
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑے عہدہ والے لوگ قریباً ہر چیز حاصل کر سکتے
ہیں جب کہ عام کاریگر اپنی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔آسٹریلین وزیر نے اس خبر کے شائع ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے اور لکھا ہے کہ
ہماری حکومت اور روس کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر اس خبر کا
انکار نہیں کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ انکار سیاسی ہے حقیقی نہیں۔یہ خبر وضاحت سے اس انداز ہ کی تصدیق کرتی ہے جو میں نے اپنے لیکچر میں سوویٹ
کے مستقبل کے متعلق لگایا تھا کہ آئندہ ایک نیا طبقہ امراء کا پیدا ہونا ضروری ہے کیونکہ لیاقت
کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔یہ ظاہر ہے کہ چونکہ اسلامی حد بندیاں اس ممتاز طبقہ کو حدود کے
اندر رکھنے کے لئے کمیونزم میں موجود نہیں یہ طبقہ آخر کمیونسٹ حکومتوں کو پھر پرانے اصول کی
طرف لے جائے گا اور کمیونسٹ کی بغاوت کا صرف ایک ہی نتیجہ نکلے گا کہ روس کو اقوامِ عالم
میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہو جائے گی اور امپیریلسٹک حکومتوں کی نفع اندوزی میں وہ بھی
شریک ہو جائے گا اور ورلڈ پر الیٹریٹ یعنی دنیا کی حکومت عوام کا اصل ایک خواب کی شکل
میں تبدیل ہو جائے گا ایسا خواب جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوا کیونکہ کمیونزم فلسفہ انسانی
ہمدردی کے اصول پر نہیں بلکہ زار کی حکومت سے انتقام کے اصول پر مبنی ہے۔روسی سپاہیوں کا حمد نی معیار
اس موقع پر ضمنا میں روسی سپاہیوں کے تمدنی معیار کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔(139)
مجھے بتایا گیا ہے کہ ایران میں سے بنزائن کی ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ ایک ڈرم میں
سوراخ ہو گیا اور اس میں سے بنز ائن بہنے لگا۔روسی سپاہیوں نے جب یہ دیکھا تو انہوں
نے سمجھا کہ شاید رم (RUM) یا بیئر (BEER) ہے۔چنانچہ انہوں نے بنز ائن کو شراب
سمجھ کر پینا شروع کر دیا۔قریباً ایک ہزار روسی سپاہیوں نے یہ بنز ائن استعمال کی اور اُن میں
سے درجنوں اس زہر کی وجہ سے مرگئے اور سینکڑوں بیمار ہو گئے۔قومی خدمت کا یہ ایک
بہت برا نمونہ ہے۔اتنے سپاہیوں کا اپنے قومی فرض کو بھول جانا اور بجائے قومی مال کی
حفاظت کے اُسے اپنے استعمال میں لانے کی کوشش کرنا بتا تا ہے کہ عام سپاہی کی اقتصادی
حالت اس قدرا اچھی نہیں کہ وہ حقیقی یا فرضی لالچوں سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔یہ واقعہ بتا تا
ہے کہ کم سے کم ایران میں رہنے والے روسی سپاہیوں کی حالت ایسی نہیں کہ یہ کہا جاسکے کہ
روس نے اُن کی حالت کو بدل دیا ہے۔کمیونزم کے دعویٰ مساوات کے متعلق بعض حل طلب سوالات
انڈسٹری کے متعلق یہ حل طلب سوال ہے کہ کیا ہر انڈسٹری میں ایک سا کام ہے۔کوئلہ
کی کان میں اور قسم کا کام ہے اور دُکان میں بیٹھنے کا اور کام ہے۔پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے
کہ درزی کو اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اور جو ہری کو اور کی اس کا کمیونزم میں کیا حل سوچا
گیا ہے؟ کیا دُکانوں کا سرمایہ سب حکومت کا ہوتا ہے اور وہاں کی سب تجارت حکومت کے
ہاتھ میں ہے پھر یہ بھی سوال ہے کہ اچھے اور بُرے ڈاکٹر اور اچھے اور بُرے وکیل کی فیس
ایک ہی ہے یا اس میں اختلاف ہے؟ اگر اختلاف ہے تو کیوں؟ اگر نہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا
سب لوگ اچھے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں؟ اگر جاتے ہیں تو بہر حال وہ سب کا علاج نہیں
کر سکتا پھر وہ کیا کرتا ہے؟ یا سب لوگ اچھے وکیل کے پاس جاتے ہیں؟ اگر جاتے ہیں تو وہ
140
سب کے مقدمات نہیں لڑ سکتا۔اگر سب مقدمات نہیں لیتا تو وہ اُن کا انتخاب کس طرح کرتا
ہے؟ ایسے ہی بیسیوں سوالات ہیں جن پر غور کر کے مساوات کا حقیقی علم حاصل ہوسکتا ہے۔ان سوالات کے بغیر حقیقی مساوات کا علم ناممکن ہے۔مگر ان کے معلوم کرنے کا ہمارے
پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے اور جب تک اِن باتوں کا جواب مہیا نہ کیا جائے کمیونزم کے حامی
مساوات کا دعویٰ کرنے میں غلطی پر ہیں۔صحیح اقتصادی نظام
ان تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں ہر عقلمند انسان اس نتیجہ پر ہی پہنچے گا
که اصل اقتصادی نظام وہی ہے جو مذہب کے لئے گنجائش رکھے کیونکہ تھوڑے عرصہ پر اثر
انداز ہونے والی اقتصادیات پر ایک لمبے عرصہ پراثر انداز ہونے والی اقتصادیات کو
قربان نہیں کیا جاسکتا۔اور اقتصادیات وہی اچھی ہیں جن میں ہر فرد کی ضروریات کو پورا
کرنے کا سامان ہو مگر اس کے ساتھ ہی ایک حد تک فردی ترقی کا راستہ بھی کھلا ہوتا کہ نیک
رقابت
پیدا ہواور بری رقابت کچلی جائے۔اصل بات یہ ہے کہ کمیونزم ایک رد عمل ہے لمبے ظلم کا۔اسی وجہ سے یہ ظلم کے علاقوں
میں کامیاب ہے لیکن امریکہ اور انگلستان وغیرہ میں کامیاب نہیں۔اسی طرح نیشنلسٹ
اور سوشلسٹ علاقوں میں بھی کامیاب نہیں۔کچھ عرصہ ہوا امریکہ کے ایک اخبار نے
مزدوروں سے یہ سوال کیا کہ تم اپنے آپ کو کیپٹلسٹ سمجھتے ہو یا مڈل کلاس MIDDLE)
(CLASS میں سے سمجھتے ہو یا غریب کلاس میں سے سمجھتے ہو؟ اس سوال کے جواب میں
اکثر جوابات میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم اپنے آپ کو مڈل کلاس (MIDDLE CLASS)
میں سے سمجھتے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ امریکہ کے مزدور کو یہ خیال بھی نہیں آتا کہ وہ غرباء
(141)
میں سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمیونزم امریکہ میں انگلستان سے بھی زیادہ نا کام رہا ہے کیونکہ
وہاں دولت بہت زیادہ ہے اور دولت کی کثرت کی وجہ سے مزدوروں میں یہ احساس ہی پیدا
نہیں ہوتا کہ وہ غریب ہیں یا انہیں اپنے لئے کسی ایسے نظام کی ضرورت ہے جو اُن کی اِس
تکلیف کو دور کر سکے جس کا روٹی یا کپڑے کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔پس اصل علاج یہی ہے کہ (۱) اسلامی تعلیم کے ماتحت غرباء کو اُن کا حق دیا جائے اور
(۲) اُمیدوں اور امنگوں کو بڑھادیا جائے جیسے جرمنی اور اٹلی نے اپنے ملک کے لوگوں کو روپیہ
نہیں دیا لیکن اُس نے اُن کی اُمنگوں کو بڑھا دیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اپنے آپ کو غالب اور
فاتح اقوام میں سے سمجھنے لگے۔ترقی کے لئے اُمنگ کا پیدا ہونا نہایت ضروری ہوا کرتا ہے۔جس قوم کے دلوں میں سے اُمنگیں مٹ جائیں، اُس کی اُمید میں مر جائیں، اُس کے جذبات
سرد ہو جائیں اور غرباء کے حقوق کو بھی وہ نظر انداز کر دے اُس قوم کی تباہی یقینی ہوتی ہے۔غرباء کی ضروریات کے متعلق امیروں کا فرض
پس ہمارے ملک کے اُمراء کو چاہئے کہ وہ وقت پر اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اُن
حقوق کو ادا کریں جو اُن پر غرباء کے متعلق عائد ہوتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں
کہ کمیونزم کا پیدا
ہونا ایک سزا ہے اُن لمبے مظالم کی جو اُمراء کی طرف سے غرباء پر ہوتے چلے آئے تھے لیکن
اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرلیں اور تو بہ سے اپنے گزشتہ گناہوں کو دور کرنے کی
کوشش کریں۔اگر وہ اپنی مرضی سے غرباء کو اُن کے حقوق ادا نہیں کریں گے تو خدا اس سزا
کے ذریعہ اُن کے اموال اُن سے لے لیگا۔لیکن اگر وہ تو بہ کریں گے اور اپنی اصلاح کی
طرف متوجہ ہو جائیں گے تو یہ مہیب آفت جو اُن کے سروں پر منڈلا رہی ہے اسی طرح چکر
کھا کر گزر جائے گی جس طرح آندھی ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ کی طرف اپنا رُخ موڑ
(142)
لیتی ہے۔اب یہ تمہارا اختیار ہے کہ چاہو تو اللہ تعالیٰ کے اُس محبت کے ہاتھ کو جو تمہاری
طرف بڑھایا گیا ہے ادب کے ساتھ تھا مو اور اپنے اموال
کو غرباء کی بہبودی کے لئے خرچ
کرو اور اگر چاہو تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو برداشت کر لو اور دولت اپنے پاس رکھو جو کچھ دنوں
بعد تم سے باغیوں اور فسادیوں کے ہاتھ چھنوا دی جائے گی۔آخر میں میں اس امر کی طرف
توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ کمیونزم کی ترقی اور روسی اقتصادیات پر غور کرتے وقت ہمیں ایک اور
اہم بات بھی مدنظر رکھنی چاہئے جو ایسے حالات میں کہی گئی ہے جبکہ روس کو دنیا میں کوئی جانتا
بھی نہیں تھا۔روس کے متعلق اڑہائی ہزار سال پہلے کی ایک پیشگوئی
روس کیا ہے؟ ایک ایسا ملک ہے جس نے صرف تین چار سو سال سے اہمیت حاصل کی
ہے اس سے پہلے وہ ایک پراگندہ قوم تھی۔صرف چند قبائل تھے جو تھوڑے تھوڑے علاقہ
پر قابض تھے مگر اپنے علاقہ میں بھی اُس کو کوئی خاص طاقت حاصل نہیں تھی۔آج سے ایک
ہزار سال پہلے وہ بہت ہی غیر معروف تھا اور اس قدر بے آباد اور ویران تھا کہ کوئی شخص اُس
کی بے آبادی کی وجہ سے اس کی طرف منہ بھی نہیں کرتا تھا۔اور آج سے اڑھائی ہزار سال
پہلے تو اس سے کوئی شخص واقف بھی نہیں تھا۔شاذ و نادر کے طور پر جغرافیہ والوں کو اس کا علم
ہو تو ہو ورنہ یہ اس قدر ویران تھا کہ کوئی شخص اس کی طرف منہ کرنے کے لئے بھی تیار نہیں
ہوتا تھا۔اُس زمانہ میں جب کہ روس کو کوئی اہمیت حاصل نہیں تھی حز قیل نبی نے آج سے
اڑھائی ہزار سال پہلے روس کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جو آج تک بائبل میں
موجود ہے اور حز قیل باب ۳۸ اور ۳۹ میں اس کا تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے چنانچہ لکھا
ہے۔(143)
اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا کہ اے آدم زاد! جوج کی طرف جو ماجوج کی سر
زمین کا ہے اور روش اور مسک اور توبل کا فرمانروا ہے متوجہ ہو اور اس کے خلاف نبوت کر۔اور کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ اے جوج روش اور مسک اور توبل کے فرمانروا ! میں
تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھرا دونگا اور تیرے جبڑوں میں آنکڑے ڈال کر تجھے اور
تیرے تمام لشکر اور گھوڑوں اور سواروں کو جوسب کے سب مسلح لشکر ہیں جو پھریاں اور
سپریں لئے ہیں اور سب کے سب تیغ زن ہیں کھینچ نکالوں گا۔اور اُن کے ساتھ فارس اور
گوش اور فوط جوسب کے سب سپر بردار اور خود پوش ہیں، جمر اور اس کا تمام لشکر اور شمال کی
دور اطراف کے اہل تجرمہ اور اُن کا تمام لشکر یعنی بہت سے لوگ جو تیرے ساتھ ہیں تو تیار
ہو اور اپنے لئے تیاری کر تو اور تیری تمام جماعت جو تیرے پاس فراہم ہوئی ہے اور تو اُن
کا پیشوا ہو۔اور بہت دنوں کے بعد تو یا د کیا جائے گا اور آخری برسوں میں اُس سرزمین پر جو
تلوار کے غلبہ سے چھڑائی گئی ہے اور جس کے لوگ بہت سی قوموں کے درمیان سے فراہم
کئے گئے ہیں اسرائیل کے پہاڑوں پر جو قدیم سے ویران تھے چڑھ آئے گا۔لیکن وہ تمام
اقوام سے آزاد ہے اور وہ سب کے سب امن و امان سے سکونت کریں گے۔تو چڑھائی
کرے گا اور آندھی کی طرح آئے گا۔تو بادل کی مانند زمین کو چھپائے گا۔تو اور تیرا تمام لشکر
اور بہت سے لوگ تیرے ساتھ۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اُس وقت یوں ہوگا کہ بہت
سے مضمون تیرے دل میں آئیں گے اور تو ایک بڑا منصوبہ باندھے گا اور تو کہے گا کہ میں
دیہات کی سرزمین پر حملہ کرونگا ئیں اُن پر حملہ کرونگا جو راحت و آرام سے بستے ہیں۔جن کی
نہ فصیل ہے نہ اڑ ہنگے اور نہ پھاٹک ہیں تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لے۔اور اُن ویرانوں
پر جواب آباد ہیں اور اُن لوگوں پر جو تمام قوموں میں سے فراہم ہوئے ہیں جو مویشی اور