تحفۂ غزنویہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحفہ غزنویه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى
در جواب اشتهار عبد الحق غزنوی
اے پئے تحقیر من بستہ کمر
☆
نیست جز ہجو من کار دگر
می کشائی ہر دے برمن زباں چوں نترسی از خدائی رازداں
از سر تقویٰ ہمی باید جدال تا کجا دشنام ہا اے بد خصال
نیستی گرگ بیابانی نه مار
ترک کن این خوئی و از حق شرم دار
اے عجب از سیرتت اے پر غضب از حقیقت بے خبر دور از ادب
خیز و اول فهم خود را گن درست نکتہ چیں را چشم می باید نخست
دل شود از بد زبانی با سیاه
کم نشیں با
با زمره مستهزئين
بد زبانان را در آنجا نیست راه
تا بیا بی حصه از مهتدین
روز و شب بد گفتم کار تو شد لعنت و تحقیر کردار تو شد
لعنت آن باشد که از رحمان بود لعنت نا اہل و دوں آسان بود
گر سفیے لعنت بر ما کند
او نه بر ما خویش را رسوا کند
ہر کہ مے دارد دل پرہیزگار
چوں عجب دارد ز کار کردگار
آنکه از یک قطره انسانی کند
و از دو مشت تخم بستانی کند
چوں منے را گر مسیحائی کند یا گدائی را شهنشاهی کند
نیست از فضل و عطائے او بعید
کور باشد هر که از انکار دید
ہاں مشو نومید زاں عالی جناب بندہ باش و هر چه می خواهی بیاب
قادر است و خالق و رب مجید هر چه خواهد می کند مجرش که دید
نطفه را روئے درخشان می دهد
بر کیسے چوں مہربانی می کند
سنگ را لعل بدخشان می دهد
از زمینی آسمانی می کند
تحفہ غزنویه
ہم چنیں بر من عطائے کردہ است فضل ہا بے انتہائے کردہ است
مظہر انوار آں بے چوں شدم
در معارف از همه افزون شدم
یار من بر من کرم دارد بسے
صد نشان دارم اگر آید کسے
بشنوید اے مردگاں من زنده ام اے شبان تیره من تابنده ام
این دو چشم من کہ زیب ایں سرم
ببیند آں یارے کہ یارے دلبرم
این قدم تا عرش حق دارد گذر
وایس دو گوشم را رسد از حق خبر
صد ہزاراں نعمتم بخشیده اند و این رخم از غیر حق پوشیده اند
می دهم فرعونیاں را ہر زماں
چوں ید بیضائے موسیٰ صد نشاں
زیں نشانہا بدر گاں کور و کر اند صد نشان ببینند و غافل بگذرند
دور افتادم ز چشمان بشر
از مقامم کس نمی دارد خبر
در من افتادند از نقص عقول
بخت برگردیده محروم از قبول
کس از راز جان من آگاه نیست عقل شان را تا در ما راه نیست
اے مزوّر گر بیائی سُوئے ما
از سر حمق است جوش و جنگ شال و از پئے اطفاء حق آہنگ شاں
و از وفا رخت افگنی در کوئی ما
روزگاری در حضور ما بری
و از سر صدق و صداقت پروری
عالمی بینی از ربانی نشاں سوئے رحماں خلق و عالم را کشاں
من نہ مے خواہم کہ آزارے دہم
بر سر ہر ماہ دینارے دہم
ہم چنیں یک سال می باید قیام از من این عهد است و از تو التزام
تحفه غزنویه
گر گذشت این سال و عدم بے نشاں ہر چہ میگوئی ہے گو بعد زاں
صالحان را این طریق و سنت است راه استعجال راه لعنت است
ہر کہ روشن شد درون از حضرتش کیمیا باشد دی در صحبتش
ہر کہ او را ظلمتی گیرد
آن خدا با یار خود یاری کند
هر که عشقش در دل و جانش فتاد
به راه
دامن پاکان است او را عذرخواه
با وفاداران وفاداری کند
ناگہاں جانے در ایمانش فتاد
عشق حق گردد عیاں بر روئے او بُوئے او آید ز بام وگوئے او
دید او باشد بحکم دید او
خود نشیند حق پئے تائید او
بس نمایاں کا رہا کاندر جہاں
می نماید بہر اکرامش عیاں
صد شعاعش مے دہد چون آفتاب تا مگر جانے بر آید از حجاب
ایں چنیں برمن کرمها کرده است منکرم برخود ستمها کرده است
علم غیب از وحی خلاق جہاں
علم قرآں علم آں طیب زباں
ایں سہ علم چوں نشانہا داده اند ہر سہ ہمیچوں شاہداں استادہ اند
آدمی زادے ندارد پیچ فن
تا در آویزد دریس میدان بمن
حجت رحمان بر ایشان شد تمام یاوه گوئی ماند در دست لنام
از کسوف و ترک آن نوری که بود مهر و مه هم پیشم آمد در سجود
این نشان بر آسماں رحماں نمود
بر زمیں ہم دست ہیبت با کشود
هست لطف یار من برمن اتم او مرا شد من هم از بهرش شدم
دلبرم در شد بجان و مغز و پوست راحت جانم بیاد روئے اوست
راز ها دارم
بیار دلبرم
شد عیاں از من بهار دلبرم
ہر کسے دستے بہ دامانے زند
ما به ذیل حى و قيوم واحد
ای دریغا قوم من نشناختند
نقد ایمان در حسدها باختند
تحفہ غزنویه
ایس جہانِ پُرستم کور و کر است چشم شان از چشم بو ماں کمتر است
ذره بودم مرا بنواختند
چوں خورے گشتم ز چشم انداختند
میاں عبد الحق صاحب غزنوی نے ایک اشتہار نکالا ہے جو در حقیقت مولوی
عبد الجبار اور اُن کے بھائیوں کی طرف سے معلوم ہوتا ہے واللہ اعلم ۔ اس اشتہار میں
جس قد رسخت زبانی اور ٹھٹھا اور ہنسی ہے جو قدیم سے طریق سفہاء کا ہے اس کو ہم خدا تعالیٰ
کے عدل کے سپردکر کے اصل باتوں کا جواب دیتے ہیں و بالله التوفيق۔
یہ اشتہار دو رنگ کے حملوں پر مشتمل ہے ۔ اوّل میاں عبدالحق نے بعض گذشتہ
نشانوں اور پیشگوئیوں کو جو فی الواقع پوری ہو چکیں یا وہ جو عنقریب پوری ہونے کو ہیں
پیش کر کے عام لوگوں کو یہ دھو کہ دینا چاہا ہے کہ گویا وہ پوری نہیں ہوئیں ۔ مثلاً وہ اپنے
اشتہار میں لکھتا ہے کہ ڈپٹی آتھم اور احمد آتھم اور احمد بیگ ہوشیار پوری اور اس کے داماد والی پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی مگر ہمیں تعجب ہے کہ مولوی کہلا کر پھر ایسا گندہ جھوٹ بولنا ان لوگوں کی
طبیعت کیونکر گوارا کر لیتی ہے کسی کو معلوم نہیں کہ یہ دونوں پیشگوئیاں رجوع الی الحق اور
تو بہ کی شرط کے ساتھ مشروط تھیں ۔ مگر احمد بیگ بباعث اس کے کہ اس کی نظر کے
سامنے کوئی ہیبت ناک نمونہ موجود نہیں تھا اس شرط سے فائدہ اٹھا نہ سکا اور پیشگوئی کی
منشاء کے موافق عین میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور اس کی موت نے صفائی سے پیشگوئی
کی ایک ٹانگ کو پورا کر کے دکھلا دیا۔ احمد بیگ وہ شخص تھا جس کی موت نے مخالف
تحفه غزنویه
مولویوں میں بڑا ماتم پیدا کیا اورمحمد حسین نے لکھا کہ یقینا اس شخص کو علم نجوم آتا ہے جس
کی پیشگوئی ایسی صفائی سے پوری ہوگئی ۔ مگر احمد بیگ کے داماد اور اس کے والدین
اور اقارب نے جب یہ ہولناک نمونہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تو ایسا خوف طاری ہوا
که قبل از مردن مردہ سمجھ لیا گیا اس لئے جیسا کہ انسان کی فطرت میں داخل ہے اس
مشاہدہ سے بہت رجوع الی اللہ ان کے دلوں میں پیدا ہوا اور بعض نے مجھ کو خط لکھے کہ
تقصیر معاف کریں اور ان کے گھروں میں دن رات ماتم شروع ہوا اور صدقہ خیرات
اور نماز روزہ میں لگ گئے اور اس گاؤں کے لوگ عورتوں کا رونا اور چیخنا سنتے رہے
غرض وہ تمام زن و مرد خوف سے بھر گئے اور یونس کی قوم کی طرح اُس عذاب کو دیکھ کر ﴿۵﴾
تو بہ اور صدقہ اور خیرات میں مشغول ہو گئے ۔ پھر سوچ لو کہ ایسی حالت میں ان کے
ساتھ خدا تعالیٰ کا کیا معاملہ ہونا چاہئے تھا۔ ایسا ہی ڈپٹی آتھم بھی احمد بیگ والے نشان
کو سن چکا تھا اور بذریعہ اخبارات اور اشتہارات کے یہ نشان لاکھوں انسانوں میں مشہور
ہو چکا تھا اس لئے اس نے بھی پیشگوئی کے سننے کے بعد خوف اور ہر اس کے آثار ظاہر
کئے ۔ لہذا پیشگوئی کی شرط کے موافق خدا نے تاخیر دی کیونکہ شرط خدا کا وعدہ تھا اور
وہ اپنے وعدہ کے برخلاف نہیں کرتا ۔ یہ تمام دنیا کا مانا ہوا مسئلہ اور اہل اسلام اور نصاری
اور یہود کا متفق علیہ عقیدہ ہے کہ وعید یعنی عذاب کی پیشگوئی بغیر شرط تو بہ اور استغفار
اور خوف کے بھی ٹل سکتی ہے جیسا کہ یونس نبی کی چالیس دن کی پیشگوئی جس کے
ساتھ کوئی شرط نہ تھی ٹل گئی اور نینوا کے رہنے والے جو ایک لاکھ سے بھی زیادہ
تھے ان میں سے ایک بچہ بھی نہ مرا اور یونس نبی اس خیال اور اس ندامت سے
کہ میری پیشگوئی جھوٹی نکلی اپنے ملک سے بھاگ گیا ۔ اب سوچو کہ کیا یہ ایمانداری
تحفه غزنویه
ہے کہ اس اعتراض کرتے وقت اس قصہ کو یاد نہیں کرتے اور اس جگہ حدیث کے لفظ یہ
ہیں کہ قال لن ارجع اليهم كذابًا یعنی یونس نے کہا کہ اب میں جھوٹا کہلا کر پھر اس
قوم کی طرف ہرگز نہیں جاؤں گا ۔ اگر حدیث پر اعتبار ہے تو در منثور میں اس موقع کی
تفسیر میں حدیثیں دیکھ لو اور اگر عیسائیوں کی بائبل پر اعتبار ہے تو یونہ نبی کی کتاب کو
دیکھو آخر کسی وقت تو شرم چاہیے ۔ بے حیائی اور ایمان جمع نہیں ہو سکتے اس نا انصافی
اور ظلم کا خدا تعالیٰ کے پاس کیا جواب دو گے کہ تم لوگوں نے نٹوا پیشگوئی صفائی سے پوری
ہوتے دیکھی اس سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا اور ایک دو پیشگوئیاں جن کو تم لوگ اپنی ہی
جہالت سے سمجھ نہ سکے جو مشروط بشرائط تھیں ان پر شور مچا دیا مگر یہ شور مجھ سے اور میری
پیشگوئیوں سے خاص نہیں ہے۔ بھلا کسی ایسے نبی کا تو نام لو جس کی بعض پیشگوئیوں کی
نسبت جاہلوں نے شور نہ مچایا ہو کہ وہ پوری نہیں ہوئیں ۔ میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ
و عید یعنی عذاب کی پیشگوئیوں کی نسبت خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ خواہ پیشگوئی میں شرط
ہو یا نہ ہو تضرع اور توبہ اور خوف کی وجہ سے ٹال دیتا ہے۔ اس پر صرف یونس کا قصہ ہی
گواہ نہیں بلکہ قرآن اور حدیث اور تمام نبیوں کی کتابوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ
خدا تعالیٰ جب کسی کو عذاب دینے کا ارادہ فرماتا ہے اور اُس پر کوئی بلا نازل کرنا چاہتا ہے
تو وہ بلا دعا اور توبہ اور صدقات سے ٹل سکتی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ جو عذاب
دینے کا ارادہ کرتا ہے اگر اپنے اس ارادہ پر کسی نبی یا رسول یا محدث کو مطلع کر دے
تو اس صورت میں وہی ارادہ پیشگوئی کہلاتا ہے ۔ پس جبکہ مانا گیا ہے کہ وہ ارادہ
دعا اور صدقہ اور خیرات سے مل سکتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ محض اس سبب سے کہ
اس ارادہ کی کسی ملہم کو اطلاع بھی دی گئی ہے ٹل نہیں سکتا۔ کیا وہ ارادہ اطلاع
تحفه غزنویه
دینے کے بعد کچھ اور چیز بن جاتا ہے یا خدا کو اطلاع دینے کے بعد دعا اور توبہ اور
صدقہ کے ذریعہ سے اس کو ٹال دینا ناگوار معلوم ہونے لگتا ہے اور قبل از اطلاع
اس کو ٹالنا ناگوار معلوم نہیں ہوتا ۔ افسوس کہ نادان لوگ خدا تعالیٰ کے وعدہ اور
اس کی وعید میں کچھ فرق نہیں سمجھتے ۔ وعید میں دراصل کوئی وعدہ نہیں ہوتا صرف اس
قدر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدوسیت کی وجہ سے تقاضا فرما تا ہے کہ شخص مجرم کو
سزا دے اور بسا اوقات اس تقاضا سے اپنے ملہمین کو اطلاع بھی دے دیتا ہے پھر
جب شخص مجرم تو بہ اور استغفار اور تضرع اور زاری سے اُس تقاضا کا حق پورا کر ﴿۷﴾
دیتا ہے تو و رحمت الہی کا تقاضا غضب کے نقاد ، تقاضا پر سبقت لے جاتا ہے اور اس غضب
کو اپنے اندر محجوب ومستور کر دیتا ہے ۔ یہی معنے ہیں اس آیت کے کہ عَذَابی
أَصِيبُ بِهِ بِهِ مَنْ مَنْ ا أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ یعنی رحمتی
سبقت غضبی ۔ اگر یہ اصول نہ مانا جائے تو تمام شریعتیں باطل ہو جاتی ہیں ۔ پس
کس قدر ہمارے مخالفوں پر افسوس ہے کہ وہ میرے کینہ کے لئے شریعت اسلامیہ
پر تبر چلاتے ہیں ۔ وہ جب حق بات سنتے ہیں تو تقویٰ سے کام نہیں لیتے بلکہ اس فکر
میں لگ جاتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اس کو رد کرنا چاہیے۔ نہ معلوم کہ وہ معارف حقہ
کو رد کرتے کرتے کہاں تک پہنچیں گے ۔ یہ جو لکھا ہے کہ اولیاء کے مقابلہ سے سلب
ایمان کا خطرہ ہے وہ خطرہ اس وجہ سے بھی پیدا ہوتا ہے کہ صدیقوں اور اولیاء کی
باتیں سچائی کے چشمہ سے نکلتی ہیں اور ستون ایمان ہوتی ہیں مگر اُن کا مخالف اپنا یہ
اصول مقرر کر لیتا ہے کہ ان کی ہر ایک بات کو رد کرتا جائے اور کسی کو قبول نہ کرے کیونکہ
حسد اور عداوت بُری بلا ہے لہذا ایک دن کسی ایسے مسئلہ میں مخالفت کر بیٹھتا ہے جس
سے ایمان فی الفور رخصت ہو جاتا ہے مثلاً جیسا کہ یہ مسئلہ کہ خدا کا عذاب کا ارادہ
الاعراف: ۱۵۷
تحفہ غزنویه
خواہ اس ارادہ کو کسی ملہم پر ظاہر کیا ہو یا نہ کیا ہو دعا اور صدقہ اور توبہ اور استغفار سے مل سکتا
ہے کس قدر سچا اور مغز شریعت اور تمام نبیوں کا متفق علیہ مسئلہ ہے مگر کیا ممکن ہے کہ ایک
نفسانی آدمی جو مجھ سے مخالفت رکھتا ہے وہ اس نکتہ معرفت کو میرے منہ سے سن کر قبول کر
لے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ وہ تو سنتے ہی اس فکر میں لگ جائے گا کہ اس کا کسی طرح رد کرنا چاہیے
تاکسی پیشگوئی کی تکذیب کا یہ ذریعہ ٹھہر جائے ۔ اگر اس شخص کو خدا کا خوف ہوتا تو لوگوں کی
طرف نہ دیکھتا اور ریا کاری سے غرض نہ رکھتا بلکہ اپنے تئیں خدا کے سامنے کھڑا سمجھتا اور وہی
بات منہ پر لاتا جو بپابندی تقومی بیان کرنے کے لائق ہوتی ۔ اور ملامت اٹھاتا اور لوگوں کی
لعنت سنتا مگر سچائی کی گواہی دے دیتا۔ ولكن اذا غلبت الشقوة فاين السعادة۔
دوسرا حملہ میاں عبدالحق کا یہ ہے ہے کہ کہ وہ وہ تجویز تجویز جو جو میں میں ۔ نے خدا تعالیٰ کے کے ا الہام سے
بطور اتمام حجت پیش کی تھی جس کو میں اس سے پہلے بھی بذریعہ اشتہار شائع کر چکا تھا یعنی
بیماروں کی شفا کے ذریعہ سے استجابت دعا کا مقابلہ اس تجویز کو میاں عبد الحق منظور نہیں
فرماتے اور یہ عذر کرتے ہیں کہ بھلا سارے مشائخ اور علماء ہندوستان و پنجاب کس طرح
جمع ہوں اور ان کے اخراجات کا کون متکفل ہو۔ مگر ظاہر ہے کہ یہ کیا فضول اور لچر عذر
ہے۔ جس حالت میں یہ لوگ قوم کا ہزار ہا روپیہ کھاتے ہیں تو ایسے ضروری کام کے لئے دو
چار رو پیر تک کرایہ خرچ کرنا کیا مشکل ہے یہ تو ہم نے قبول کیا کہ یہ لوگ دین کے لئے
کوئی تکلیف اپنے پر گوارا نہیں کر سکتے لیکن ایسی ضروری مہم کے لئے کہ ہزار ہا لوگ
ان کے پنجہ سے نکلتے جاتے ہیں اور بزعم ان کے وہ کافر بنتے جاتے ہیں چند درہم کرایہ
کے لئے جیب سے نکالنا کوئی بڑی مصیبت نہیں اور اگر کوئی شخص ایسا ہی ضُرِبَتْ
تحفہ غزنویه
عَلَيْهِمُ الدِّلةُ ' کا مصداق ہے تو اس کو عبدالحق کی وکالت کی ضرورت نہیں میں دوسو
کوس تک کے کرایہ کا خود ذمہ وار ہو سکتا ہوں چاہیے کہ وہ کسی سے قرض لے کر لاہور پہنچ
جائے اور اپنے شہر کے کسی رئیس کا سارٹیفکیٹ مجھے دکھلا دے کہ حقیقت میں اس مولوی
یا پیرزاده پر سخت رزق کی مار نا زل ہے قرضہ لے کر لاہور میں پہنچا ہے۔ تو میں وعدہ کرتا
ہوں کہ وہ کرایہ میں دے دوں گا بشرطیکہ کوئی نام کا مولوی یا پیر زادہ نہ ہو نامی ہو جیسے
نذیر حسین دہلوی وغیرہ۔ اور اگر یہ تجویز منظور نہیں تو صرف ضلع لاہور امرتسر گورداسپورہ ۹
لدھیانہ کے مولوی اور مشائخ اکٹھے ہو جائیں ان میں سے بھی بشرط مذکورہ بالا ہر ایک
مصیبت زدہ کا کرایہ میں دے دوں گا ۔ وان لم تفعلوا ولن تفعلوا فاعلموا انكم
سترجعون الى الله ثم تُسئلون -
پھر میاں عبد الحق نے یہ کارروائی کی ہے کہ یہ عذر کر کے جس کا ابھی ہم نے جواب
دیا ہے اپنی طرف سے ٹھٹھے اور ہنسی سے ایک نشان مانگا ہے اور اس ٹھٹھے میں گذشتہ
منکرین سے کم نہیں رہے۔ کیونکہ عرب کے لوگوں نے اس قسم کے ہنسی اور ٹھٹھے سے کبھی نشان
نہیں مانگا کہ فلاں صحابی کی ٹانگ کمزور ہے وہ درست ہو جائے یا اس کی کسی آنکھ میں بصارت
نہیں وہ ٹھیک ہو جائے ۔ ہاں مکہ کے لوگوں نے یہ نشان مانگا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا گھر سونے کا ہو جائے اور اس کے ارد گرد نہریں بھی جاری ہوں اور نیز یہ کہ آپ
ان کے دیکھتے ہوئے آسمان پر چڑھ جائیں اور دیکھتے دیکھتے آسمان پر سے اتر آئیں
اور خدا کی کتاب ساتھ لاویں اور وہ اس کو ہاتھ میں لے کر ٹول بھی لیں تب ایمان لائیں
گے ۔ اس درخواست میں اگر چہ جہالت تھی لیکن میاں عبدالحق کی طرح ایذا دینے والی
شرارت نہ تھی۔ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام سے لوگوں نے نشان مانگے تھے لیکن
ظاہر ہے کہ ان درخواست کنندہ لوگوں کو ان کے منہ مانگے نشان نہیں دیئے گئے تھے بلکہ
ال عمران ۱۱۳
تحفه غزنویه
زجر اور توبیخ سے جواب دیا گیا تھا اور قرآن شریف میں اقتراحی نشانوں کے مانگنے
والوں کو یہ جواب دیا گیا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رَّسُولاً لے یعنی خدا تعالیٰ کی شان اس تہمت سے پاک ہے کہ کسی اس کے رسول یا نبی
یا ملہم کو یہ قدرت حاصل ہو کہ جو الوہیت کے متعلق خارق عادت کام ہیں ان کو وہ اپنی
قدرت سے دکھلائے اور فرمایا کہ ان کو کہہ دے کہ میں تو صرف آدمیوں میں سے ایک
رسول ہوں جو اپنی طرف سے کسی کام کے کرنے کا مجاز نہیں ہوں ۔ محض امر الہی کی
پیروی کرتا ہوں ۔ پھر مجھ سے یہ درخواست کرنا کہ یہ نشان دکھلا اور یہ نہ دکھلا سراسر
حماقت ہے۔ جو کچھ خدا نے کہا وہی دکھلا سکتا ہوں نہ اور کچھ۔ اور انجیل میں خود تراشیدہ
نشان مانگنے والوں کو صاف لفظوں میں حضرت مسیح مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ اس
زمانہ کے حرام کا ر لوگ مجھ سے نشان مانگتے ہیں ان کو بجز یونس نبی کے نشان کے اور
کوئی نشان دکھلایا نہیں جائے گا یعنی نشان یہ ہوگا کہ باوجود دشمنوں کی سخت کوشش کے
جو مجھے سولی پر ہلاک کرنا چاہتے ہیں میں یونس نبی کی طرح قبر کے پیٹ میں جو مچھلی
سے مشابہ ہے زندہ ہی داخل ہوں گا اور زندہ ہی نکلوں گا اور پھر یونس کی طرح نجات
پا کر کسی دوسرے ملک کی طرف جاؤں گا ۔ یہ اشارہ اس واقعہ کی طرف تھا جس کی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے جیسا کہ اُس حدیث سے ثابت ہے کہ جو
کنز العمال میں ہے یعنی یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام صلیب سے نجات پا کر ایک سرد ملک کی طرف
بھاگ گئے تھے یعنی کشمیر جس کے شہر سری نگر میں ان کی قبر موجود ہے۔ غرض جب
حضرت مسیح سے ان کے دشمنوں نے نشان مانگا اور میاں عبدالحق کی طرح بعض خود تراشیدہ
نشان پیش کئے کہ ہمیں یہ دکھلاؤ اور یہ دکھلاؤ تو حضرت عیسی علیہ السلام کا وہی جواب تھا جو
ابھی ہم نے تحریر کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ میاں عبد الحق کا ایسے اقتراحی نشان
ا بنی اسرائیل: ۹۴
ولدا
تحفہ غزنویه
کے مانگنے میں کچھ قصور نہیں ہے بلکہ حسب آیت تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کے ان کی طبیعت ہی
ان بد بخت کفار کے مشابہ واقع ہوئی ہے جو خدا تعالیٰ کے نشانوں کو قبول نہیں کرتے تھے اور
اپنی طرف سے اختراع کر کے درخواستیں کرتے تھے کہ ایسے ایسے نشان دکھاؤ لیکن اگر افسوس
ہے تو صرف یہ ہے کہ ان لوگوں نے مولوی کہلا کر ہنسی ٹھٹھا اپنا شیوہ بنا لیا ہے ۔ جو شخص
عبد الحق کے اشتہار کو غور سے پڑھے گا اس کو قبول کرنا پڑے گا کہ انہوں نے اخویم مولوی
عبدالکریم صاحب کا شرارت اور بے ادبی سے ذکر کر کے ان کی ٹانگ کی درستی یا آنکھ کی نظر
کی نسبت جو نشان مانگا ہے یہ ایک او با شانہ طریق پر ٹھٹھا کیا ہے جو کسی پر ہیز گار اور نیک
بخت کا کام نہیں ہے ۔ پلید دل سے پلید باتیں نکلتی ہیں اور پاک دل سے پاک باتیں۔
انسان اپنی باتوں سے ایسا ہی پہچانا جاتا ہے جیسا کہ درخت اپنے پھلوں سے ۔ جس حالت
میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں صاف فرمادیا کہ لَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ب کے یعنی
لوگوں کے ایسے نام مت رکھو جو ان کو بُرے معلوم ہوں تو پھر بر خلاف اس آیت کے کرنا
کن لوگوں کا کام ہے لیکن اب تو نہ ہم عبد الحق پر افسوس کرتے ہیں نہ اس کے دوسرے
رفیقوں پر کیونکہ ان لوگوں کا ظلم اور نا انصافی اور دروغ گوئی اور افتر احد سے گذر گیا ہے
اسی اشتہار کو پڑھ کر دیکھ لو کہ کس قدر جھوٹ سے کام لیا ہے کیا کسی جگہ بھی خدا تعالیٰ سے
حیا کی ہے چنانچہ ہم بطور نمونہ بطرز قولہ واقول اس ظالم شخص کے جھوٹوں کا ذخیرہ ذیل میں
لکھ دیتے ہیں جو اسی اشتہار میں اس نے استعمال کئے ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
قوله - مرزا بار ہا متفرق مواضع کے مباحثات میں شرمندہ اور لا جواب ہوا اور
ہر مجمع میں خائب اور خاسر اور نا مرادرہا۔
البقرة: ١١٩ ٢ الحجرات: ۱۲
تحفه غزنویه
اقول ۔ کیوں میاں عبد الحق کیا یہ تم نے سچ بولا ہے۔ کیا اب بھی ہم لعنة الله
علی الکاذبین نہ کہیں ۔ شاباش ! عبداللہ غزنوی کا خوب تم نے نمونہ ظاہر کیا۔ شاگرد
ہوں تو ایسے ہوں بھلا اگر سچے ہی۔ تو ان مجامع اور مجالس کی ذرہ تشریح تو کرو جن میں
میں شرمندہ ہوا اس قدر کیوں جھوٹ بولتے ہو کیا مرنا نہیں ہے؟ بھلا ان مباحثات کی
۱۲ عبارات تو لکھو جن میں تم یا تمہارا کوئی اور بھائی غالب رہا ورنہ نہ میں بلکہ آسمان بھی یہی
کہہ رہا ہے کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔ میری طرف سے اتمام حجت اس سے زیادہ کیا ہو
سکتا تھا کہ میں نے قرآن سے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔
حدیث سے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے اور ان کی عمر ایک سو پچھیں
برس کی تھی ۔ معراج کی حدیث نے ثابت کر دیا کہ وہ مردوں میں جاملے اور ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم نے دوسرے آسمان پر حضرت یحییٰ کے پاس انہیں دیکھا۔ کیا اب بھی ان
کے مرنے میں کسر باقی رہ گئی ۔ تمام صحابہ کا اُن کی موت پر اجماع ہو گیا اور اگر اجماع
نہیں ہوا تھا تو ذرہ بیان تو کرو کہ جب حضرت عمر کے غلط خیال پر کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے اور پھر دوبارہ دنیا میں آئیں گے حضرت ابوبکر نے یہ آیت
پیش کی کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ، تو حضرت
ابو بکر نے کیا سمجھ کر یہ آیت پیش کی تھی اور کونسا استدلال مطلوب تھا جو مناسب محل بھی
تھا اور صحابہ نے اس کے معنے کیا سمجھے تھے اور کیوں مخالفت نہیں کی تھی اور کیوں اس جگہ
لکھا ہے کہ جب یہ آیت صحابہ نے سنی تو اپنے خیالات سے رجوع کر لیا۔ اسی طرح میں
نے حدیثوں سے ثابت کر دیا ہے کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا
اور اس کے ظہور کا یہی زمانہ ہے جیسا کہ حدیث یکسر الصليب سے سمجھا جاتا ہے۔
ال عمران : ۱۴۵