تحفۂ غزنویہ

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الدلله
تحفہ غزنویه
پھر آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ میری ہی دعوت کے وقت میں آسمان پر رمضان میں
خسوف کسوف عین حدیث کے موافق وقوع میں آیا اور میرے ہاتھ پر نٹوا کے قریب
نشان ظاہر ہوا جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں جن کی تفصیل کتاب تریاق القلوب
میں درج ہے کوئی طریق باقی نہیں رہا جس سے میں نے اتمام حجت نہیں کیا۔ نقلی طور
پر میں نے اتمام حجت کیا ۔ عقلی طور پر میں نے اتمام حجت کیا ۔ آسمانی نشانوں کے ﴿۱۳﴾
ساتھ میں نے اتمام حجت کیا اب اگر کچھ حیا ہے تو خود سوچ لو کہ کون شرمندہ اور
خائب اور خاسر اور نا مراد رہا اور میں نے صرف اسی پر بس نہیں کی ۔ بارہا اشتہار
دیئے کہ اگر آپ لوگوں میں کچھ سچائی ہے تو میرے مقابلہ پر آؤ قرآن سے دکھلاؤ
یا حدیث سے دکھلاؤ کہاں لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری
آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر زندہ مع جسم عنصری آسمان پر سے اتریں گے ۔ میں تو
اب بھی ماننے کو طیار ہوں اگر آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی لے کے معنے بجز مارنے اور
ہلاک کرنے کے کسی حدیث سے کچھ اور ثابت کرسکو یا کسی آیت یا حدیث سے
حضرت عیسی علیہ السلام کا مع جسم عنصری آسمان پر چڑھنا یا مع جسم عنصری آسمان
سے اتر نا ثابت کر سکو ۔ یا اگر اخبار غیبیہ میں جو خدا تعالیٰ سے مجھ پر ظاہر ہوتی ہیں
میرا مقابلہ کر سکو یا استجابت دعا میں میرا مقابلہ کر سکو یا تحریر زبان عربی میں میرا
مقابلہ کر سکو یا اور آسمانی نشانوں میں جو مجھے عطا ہوئے ہیں میرا مقابلہ کر سکو تو میں
جھوٹا ہوں ۔ آپ لوگ تو ان سوالات کے وقت مردہ کی طرح ہو گئے یہی
وجہ تو ہے کہ آپ لوگوں کو چھوڑ کر ہزار ہا نیک مرد اور عالم فاضل اس جماعت میں
داخل ہوتے جاتے ہیں ۔ اے عزیز ! یہ اوباشانہ فضولیاں کچھ کام نہیں دے
سکتیں ۔ کیا حق کے طالب ایسی بیہودہ باتوں سے رک سکتے ہیں ؟ یہ غزنی نہیں ہے
المائدة : ١١٨

لدلد
تحفہ غزنویه
یہ پنجاب ہے جس میں بفضلہ تعالیٰ دن بدن لوگ زیرک اور اہل فراست ہوتے
جاتے ہیں ۔ اور میں نے دیکھا ہے کہ انہی اوباشا نہ جھوٹوں کی وجہ سے عقلمند لوگ
آپ
لوگوں سے بد اعتقاد ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ اب اگر چہ خاص لوگ
اہل علم و اہل جاہ و ثروت دس ہزار کے قریب ہماری جماعت میں موجود ہیں مگر عام تعداد
تیں ہزار سے بھی زیادہ ہے اس کا کیا سبب ہے یہی تو ہے کہ آپ لوگ صرف ٹھٹھے ہنسی
اور گالیوں سے کام نکالتے ہیں کوئی راست روی کا پہلو اختیار نہیں کرتے ۔ سیدھی
بات تھی کہ آپ لوگ ملہم کہلاتے ہیں استجابت دعا کا بھی دعوٹی ہے چند پیشگوئیاں جو
استجابت دعا پر بھی مشتمل ہوں بذریعہ اشتہار شائع کر دیں اور اس طرف سے میں بھی
شائع کردوں ایک برس سے زیادہ میعاد نہ ہو پھر اگر آپ لوگوں کی پیشگوئیاں سچی
نکلیں تو ایک دم میں ہزار ہا لوگ میری جماعت کے آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں
گے اور جھوٹے کا منہ کالا ہو جائے گا۔ کیا آپ اس درخواست کو قبول کر لیں گے؟
ممکن نہیں ۔ پس یہی وجہ ہے کہ حق کے طالب آپ لوگوں سے بیزار ہوتے جاتے
ہیں ۔ صرف گالیوں اور بے ثبوت افتراؤں سے کون مان لے گا ۔ اب بھی میں نے
آپ لوگوں پر رحم کر کے ایک اشتہار شائع کیا ہے اور ایک اشتہار میری جماعت
کی طرف سے شائع ہوا ہے مگر کیا ممکن ہے کہ آپ لوگ اس تصفیہ کے لئے کسی مجمع
میں حاضر ہو سکیں گے آپ لوگوں کی نیت بخیر نہیں ۔ مونہہ سے گالیاں دینا تحقیر کرنا
کافر اور دجال کہنا لعنت بھیجنا جھوٹ بولنا اور جھوٹی فتح کا اظہار کرنا کیا اس سے
کوئی فتح حاصل ہو سکتی ہے بلکہ ہمیشہ نبی اور راستباز شریر لوگوں سے ایسے ہی الفاظ
سنتے رہے ہیں ۔ اگر خدا پر بھروسہ ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہے تو اس کی طرف سے
کوئی پیشگوئی شائع کرو اور بالمقابل ہم سے دیکھ لو ورنہ مردہ کی طرح پڑے رہو

تحفہ غزنویه
اور انتظار وقت کرو۔ اگر صرف گالیاں دینا ہے تو میں آپ کا منہ بند نہیں کر سکتا ۔ نہ حضرت
موسیٰ ایسی بیہودہ گوئیوں کا منہ بند کر سکے نہ حضرت عیسی بند کر سکے اور نہ ہمارے سید و مولی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بند کر سکے لیکن آپ لوگوں میں اگر کوئی رشید ہو تو اُس کو
سوچنا چاہیے کہ میری دعوت کے قبول کرنے کے لئے کس قدر مسلمانوں میں پُر جوش حرکت ہو
رہی ہے۔ پشاور سے چل کر راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیر آباد، امرتسر، ۱۵
لاہور، جالندھر، لدھیانہ، انبالہ، پٹیالہ، دہلی، الہ آباد، بمبئی ، کلکتہ ، مدراس، حیدر آباد دکن غرض
کہاں تک بیان کریں پنجاب اور ہندوستان کے تمام شہروں اور دیہات کو دیکھو شاذ نادر
ایسا کوئی شہر ہوگا کہ جو اس جماعت کے کسی فرد سے خالی ہوگا ۔ اب اگر مسلمانوں کی سچی ہمدردی
ہے تو صرف یہ اوباشانہ باتیں کافی نہیں ہیں کہ مرزا بار ہالا جواب ہو چکا ہے اور خائب اور خاسر
اور نامراد رہا ہے۔ اب ایسے جھوٹ سے تو واقف کار لوگوں کو مردار سے زیادہ بد بو آتی ہے اور
کوئی شریف اس کو پسند نہیں کرے گا۔ یوں تو ہندو اور چوہڑے اور چمار اور ادنیٰ سے ادنی لوگ
بارہا کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے مسلمانوں سے مذہب میں گفتگو کر کے لاجواب کر دیا اور وہ
ہمارے ہر مجمع میں لاجواب اور خائب اور خاسر اور نامرادر ہے مگر شریف انسان کو ایسے ناپاک
جھوٹ سے نفرت چاہیے۔ اے عزیز اگر ایمان اور مسلمانوں کی ہمدردی کا حصہ ایک ذرہ بھی
دل میں موجود ہے تو ان فضول گوئیوں کا اب یہ وقت نہیں ہے۔ اب واقعی طور پر کوئی مقابلہ
کر کے دکھلانا چاہیے۔ تاسیہ روئے شود ہر کہ دروغش باشد۔
قوله - مباہلہ میں کما حقہ علی رؤس الا شہاد رسوا اور ذلیل ہو کر قابل خطاب اور
لائق جواب علماء عظام و صوفیہ کرام نہیں رہا۔
اقول - افسوس کہ مباہلہ کا ذکر کر کے اور اس قدر قابل نفرت جھوٹ بول کر

تحفه غزنویه
اور بھی تم نے اپنی رسوائی اور پردہ دری کرائی ۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں کا حیا کہاں
گیا اور تقویٰ اور راست گوئی سے اس قدر کیوں دشمنی ہوگئی ۔ سوچ کر دیکھ لو کہ جس قدرتم
پر اور تمہاری جماعت پر ادبار ہے وہ مباہلہ کے دن کے بعد ہی شروع ہوا ہے۔ یہ تو میری
سچائی کا ایک بڑا نشان تھا جس سے آپ نے اپنی بدقسمتی سے ذرہ فائدہ نہیں اُٹھایا۔ نہ
معلوم آپ لوگ کس غار کے اندر بیٹھے ہو کہ زمانہ کے حالات کی کچھ بھی خبر نہیں ۔ ہزارہا
لوگ بول اُٹھے ہیں اور بے شمار روحیں محسوس کر گئی ہیں کہ ہمارے اقبال اور ترقی اور
تمہارے ادبار اور تنزل کا دن مباہلہ کا دن ہی تھا۔ ایک ادنی مثال دیکھ لو کہ مباہلہ کے دن
بلکہ اسی وقت علی رؤس الاشهاد جبکہ مباہلہ ختم ہی ہوا تھا اور ابھی تم اور ہم دونوں اُسی
میدان میں موجود تھے اور تمام مجمع موجود تھا خدا تعالیٰ نے میری عزت اُس مجمع پر ظاہر
کرنے کے لئے ایک فوری ذلت اور فوری رسوائی تمہارے نصیب کی یعنی فی الفور ایک
گواہ تمہاری جماعت میں سے کھڑا کر دیا وہ کون تھا منشی محمد یعقوب جو حافظ محمد یوسف کا
بھائی ہے۔ اُس نے قسم کھائی اور رو رو کر مجھے مخاطب کر کے بیان کیا کہ میں گواہی دیتا ہوں
کہ تم سچے ہو کیونکہ میں نے مولوی عبداللہ غزنوی سے سنا ہے کہ ایک خواب کی تعبیر کے
موقع پر انہوں نے آپ کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک نور آسمان سے اُترا ہے اور وہ
مرزا غلام احمد قادیانی ر قادیانی ہے۔ اب دیکھو کہ تم ابھی مباہلہ کے مکان سے علیحدہ سے علیحدہ نہیں ہوئے
تھے کہ خدا نے تمہیں ذلیل کر دیا اور جس شخص کی استادی کا تم فخر کرتے ہو اُسی نے
گواہی دے دی کہ تم جھوٹے اور غلام احمد قادیانی سچا ہے۔ اب اس سے زیادہ مباہلہ کا
فوری اثر کیا ہوگا کہ میرے لئے خدا کا اکرام و اعزاز اُسی وقت ظاہر ہو گیا اور اُسی وقت
میری سچائی کی گواہی مل گئی اور گواہی بھی تمہارے اُس اُستاد کی یعنی عبداللہ غزنوی کی کہ
اگر اُس کی بات نہ مانو تو عاق کہلاؤ کیونکہ تمہارا سارا شرف اُسی کے طفیل ہے اگر اُس کو

تحفه غزنویه
تم نے جھوٹا سمجھا تو پھر تم نا خلف شاگرد ہو ۔ غرض یہ خدا کا ایک نشان تھا کہ مباہلہ ہوتے
ہی اُسی میدان میں اُسی گھڑی اُسی ساعت خدا نے تمہیں تمہارے ہی اُستاد کی گواہی
سے تمہاری ہی جماعت کے آدمی کے ذریعہ سے ذلیل اور رسوا کر دیا اور نامرادی
ظاہر کر دی ۔ پھر مباہلہ کے بعد ایک اور نشان میری عزت کا پیدا ہوا جس کے لاکھوں
انسان گواہ ہیں اور وہ یہ کہ ہمارے سلسلہ کے لئے مجھے وہ فتوحات مالی ہوئیں کہ اگر میں ﴿۱۷﴾
چاہتا تو اُن سے ایک غزنی کا بڑا حصہ خرید سکتا۔ چنانچہ اس پر سرکاری ڈاک خانجات
کے وہ رجسٹر گواہ ہیں جن میں منی آرڈر درج ہوا کرتے ہیں ۔ مگر کیا تمہیں اس کے بعد
کوئی ۲ ر کا منی آرڈر بھی آیا اگر آیا تو اس کا ثبوت دو۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ ہزارہا
روپیہ جو مباہلہ کے بعد مجھے بھیجا گیا جو تمہیں ہزار روپیہ سے کم نہ تھا کیا اس بات پر دلیل
نہیں ہے جو مسلمان لوگوں نے مجھے عزت اور بزرگی کی نظر سے دیکھا اور مجھے عزیز رکھ
کر میرے پر اپنے مال فدا کئے ۔ یہ ایک عظیم الشان نشان ہے جس سے انکار کرنا
آفتاب پر تھوکنا ہے ۔ پھر مباہلہ کی تاثیر کا نشان یہ ہے کہ یہ تمیں ہزار آدمی کی جماعت
جواب میرے ساتھ ہے یہ مباہلہ کے بعد ہی مجھ کو ملی ۔ آتھم کا وفات پا کر ہمیشہ کے لئے
اسلامی مخالفت کو ختم کر کے دنیا سے رخصت ہو جانا مباہلہ کے بعد ہی پیشگوئی کے موافق
ظہور میں آیا ۔ پیشگوئی کا یہ منشاء تھا کہ جو ہم دونوں میں سے جھوٹا مذہب رکھتا ہے
وہ پہلے مرے گا۔ سو آتھم نے مجھ سے پہلے وفات پا کر میری سچائی پر مہر لگا دی ۔ پھر
بعد اس کے لیکھرام کے قتل کا وہ نشان ظاہر ہوا جس پر تخمینا تین ہزار مسلمان اور
ہندوؤں نے ایک محضر نامہ پر جو ہماری طرف سے طیار ہوا تھا یہ گواہی اپنی قلم سے مثبت
کر دی کہ یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے ظہور میں آئی ۔ اسی محضر نامہ پر سید فتح علی شاہ
صاحب ڈپٹی کلکٹر نہر کے دستخط ہیں جو مخالف جماعت میں سے ہو کر تصدیق کرتا ہے ۔

تحفہ غزنویه
یہ یقینی امر ہے کہ تہیں ہزار کے قریب لوگ اس پیشگوئی کو دیکھ کر ایمان لائے۔ ورنہ ہماری جماعت
مباہلہ سے پہلے تین سو سے زیادہ نہ تھی۔ پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ کے نشانوں کی اس قدر
بارش ہوئی کہ سو سے زیادہ نشان ظہور میں آیا جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں ۔ بڑے بڑے
۱۸ امراء اور تاجر اس جماعت میں داخل ہوئے اور ایک دنیا ارادت اور اعتقاد کے ساتھ میری
طرف دوڑی اور ایک عظیم الشان قبولیت زمین پر پھیل گئی۔ کیا اس میں تمہاری ذلت نہ تھی۔
انسان دور بیٹھا ہوا اندھے کے حکم میں ہوتا ہے اگر ایک دو ہفتہ قادیاں میں آکر دیکھو کہ
کیونکر ہزار ہا کوس سے ہر طرف سے لوگ آرہے ہیں اور کیونکر ہزار ہا روپیہ میرے قدموں
پر ڈال رہے ہیں اور کیونکر ہر ایک ملک سے قیمتی تھے اور سوغاتیں اور پھل چلے آتے ہیں
اور کیونکر صد ہا لوگوں کے لئے ایک وسیع لنگر خانہ طیار ہے اور کیونکر ہماری جامع مسجد میں
صدہا آدمی جو بیعت میں داخل ہیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور کیونکر بے شمار
زیارت کرنے والے قدموں پر گرے جاتے ہیں تو غالباً یہ نظارہ آپ کے لئے باعث
شدت غم نا گہانی موت کا موجب ہوگا ۔ اب ذرہ انصاف سے سوچو کہ مباہلہ کے بعد کون
رسوا اور ذلیل ہوا اور کس نے عزت پائی۔ اگر تمہیں خبر ہوتی کہ مباہلہ کے پہلے میری
جماعت کیا تھی اور قبولیت کس قدر تھی اور پھر مباہلہ کے بعد کس قدر قبولیت زمین
پر پھیل گئی اور کس قدر فوج در فوج لوگ اس مبارک سلسلہ میں داخل ہوئے تو یقین تھا
کہ تم شدّت غم سے مدقوق یا مسلول ہو کر مدّت سے مرکبھی جاتے ۔ میں خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے اور اس قسم کو سچ نہ سمجھنا بھی
لعنتی کا کام کہ میری عزت اور قبولیت مباہلہ سے پہلے ایک قطرہ کے موافق تھی اور اب
مباہلہ کے بعد ایک دریا کی مانند ہے۔
غرض ہر ایک پہلو سے خدا نے میری مدد کی یہاں تک کہ میں نے خدا تعالیٰ

لدما
تحفہ غزنویه
سے الہام پا کر ایک پیشگوئی اپنی کتابوں میں شائع کی تھی کہ عبد الحق غزنوی نہیں مرے گا
جب تک میرا چوتھا بیٹا پیدا نہ ہو۔ سو الحمد للہ کہ وہ بھی تمہاری زندگی میں ہی پیدا ہو گیا
جس کا نام مبارک احمد ہے اور اسی طرح سو کے قریب اور نشان ظاہر ہوا اور عزت پر
عزت حاصل ہوتی گئی یہاں تک کہ دشمنوں نے میری عزت کو اپنے لئے ایک عذاب 19
دیکھ کر درد حسد سے مقدمات بھی بنائے لیکن ہر میدان میں مخذول اور مردودرہے۔
اب بتلاؤ کہ تمہیں مباہلہ کے بعد کونسی عزت اور قبولیت ملی اور کس قدر جماعت نے
تمہاری بیعت کی اور کس قد رفتوحات مالی نصیب ہوئیں اور کس قدر اولاد ہوئی بلکہ
تمہارا مباہلہ تو تمہاری جماعت کے مولوی عبدالواحد کو بھی لے ڈوبا اور اس کی بھی بیوی
کے فوت ہونے سے خانہ بربادی ہوئی ۔ مجھے خدا نے وعدہ دیا تھا کہ مباہلہ کے بعد دو
اور لڑکے تمہارے گھر پیدا ہوں گے سو دو اور پیدا ہو گئے اور وہ دونوں پیشگوئیاں جو
صد ہا انسانوں کو سنائی گئی تھیں پوری ہو گئیں ۔ اب بتلاؤ کہ تمہاری پیشگوئیاں کہاں
گئیں ۔ ذرہ جواب دو کہ اس فضول گوئی کے بعد کس قدر لڑ کے پیدا ہوئے۔ ذرہ
انصاف سے کہو کہ جبکہ تم منہ سے دعوے کر کے اور اشتہار کے ذریعہ سے لڑکے کی
شہرت دے کر پھر صاف نا مراد اور خائب و خاسر رہے ۔ کیا یہ ذلت تھی یا عزت تھی ؟
اور اس میں کچھ شک نہیں کہ مباہلہ کے بعد جو کچھ قبولیت مجھ کو عطا ہوئی وہ سب
تمہاری ذلت کا موجب تھی ۔
قوله - کیا آتھم اور داماد مرزا احمد بیگ اور آپ کے فرزند موعود کا کوئی نتیجہ
ظہور میں آیا۔
اقول ۔ ہزار ہا دانشمند انسان اس بات کو مان گئے ہیں کہ آتھم پیشگوئی
کے مطابق مرگیا اور اگر زندہ ہے تو پیش کرو اور اگر یہ کہو کہ میعاد کے اندر فوت نہیں ہوا

تحفہ غزنویه
تو یہ تمہاراحمق ہے کہ ایسا خیال کرو کیونکہ پیشگوئی شرطی تھی اور شرط کے تحقق نے میعاد
کی رعایت کو باطل کر دیا تھا اور نیز میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ یونس نبی کو سچا نبی
مانتے ہو یا نہیں اس کی پیشگوئی کیوں خطا گئی اس میں تو کوئی شرط بھی نہ تھی پھر اگر حیا
اور ایمان ہے تو شرطی پیشگوئیوں پر کیوں اعتراض کرتے ہو۔ دیکھو یو نہ نبی کی کتاب
اور در منثور کہ کیسے یونہ نبی کو پیشگوئی کے خطا جانے سے تکالیف اٹھانی پڑیں ۔ اب
یونس کو مجھ سے زیادہ تر برا کہو کہ اُس کی قطعی پیشگوئی جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہ تھی
خطا گئی ۔ اے نادانو ! اسلام پر کیوں تبر چلاتے ہو حق یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئی میں
خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہوتا ہے کہ تو بہ اور استغفار اور رجوع سے اس میں تاخیر ڈال
دے گو اس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہ ہو ۔ اگر ایسا نہ ہو تو تمام صدقات اور خیرات اور
دعوات باطل ہو جائیں گی اور یہ اصول جو تمام نبیوں کا مانا ہوا ہے کہ يُرَدُّ القَضَاءُ
بِالصَّدَقَاتِ وَالدُّعَاء صحیح نہیں رہے گا ۔ ماسوا اس کے ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ
میرا اور ڈپٹی آتھم کا مقابلہ کسی میرے دعوے کے متعلق نہ تھا۔ اس تمام بحث کا
خلاصه مطلب یہی تھا کہ آتھم یہ کہتا تھا کہ عیسائی دین سچا ہے اور نعوذ باللہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مفتری ہیں اور قرآن خدا کا کلام نہیں بلکہ انسان کا افترا ہے ۔
اور میں کہتا تھا کہ عیسائی مذہب اپنی اصلیت پر قائم نہیں اور تثلیث و کفارہ وغیرہ
سب باطل ہیں ۔ پس جب پندرہ دن بحث کے ختم ہو گئے تو آخری دن میں جیسا
کہ خدا تعالیٰ نے مجھے الہام کیا میں نے اُسی مجلس بحث میں جس میں سنترے سے
زیادہ مسلمان اور عیسائی موجود ہوں گے آتھم کو مخاطب کر کے کہا کہ تم نے
اپنی کتاب میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دجال رکھا ہے اور اسلام کو
جھوٹا مذہب ٹھہرایا ہے اور دیکھو اس وقت تم نے عیسائی مذہب کے

تحفہ غزنویه
حامی ہو کر بحث کی ہے اور میں نے اسلام کو حق سمجھ کر اس کی حمایت میں بحث کی ہے۔
اب میں خدا سے الہام پا کر کہتا ہوں کہ ہم دونوں میں سے جو شخص جھوٹے مذہب کا
حامی ہے وہ سچے کے زندہ ہونے کی حالت میں ہی ہاویہ میں گرایا جاوے گا یعنی مرے
گا مگر جو بچے مذہب کا حامی ہے وہ سلامت رہے گا۔ اور جھوٹے کی موت پندرہ مہینہ
کے اندر اس حالت میں ہو گی جبکہ وہ حق کی طرف کچھ بھی رجوع نہ کرے گا۔ جب میں یہ ﴿۲﴾
پیشگوئی بیان کر چکا جس کا یہ خلاصہ ہے تو اُسی وقت آتھم نے زبان نکالی اور توبہ کرنے
والوں کی طرح دونوں ہاتھ اُٹھائے اور دجال کہنے سے اپنی پشیمانی ظاہر کی ۔ پس بلا شبہ
ایک عیسائی کی طرف سے یہ ایک رجوع ہے جس کے ستر سے زیادہ مسلمان اور عیسائی
گواہ ہیں اور بعد اس کے برابر پندرہ مہینے تک عبد اللہ آتھم کا گوشۂ تنہائی میں بیٹھنا اور
امرتسر کے عیسائیوں کا ترک صحبت کرنا اور قانوناً نالش کرنے کا حق رکھ کر پھر بھی نالش
نہ کرنا اور اقرر کرنا کہ میں ان لوگوں کی طرح حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا نہیں مانتا
اور باوجود چار ہزار روپیہ انعام پیش کرنے کے قسم کھانے سے انکار کرنا اور میعاد
پیشگوئی میں ایک حرف بھی رد اسلام میں نہ لکھنا اور روتے رہنا اور برخلاف اپنی قدیم
عادت کے ترک مباحثہ مسلمانوں سے کرنا یہ تمام ایسی باتیں ہیں کہ اگر انسان مفسد اور
سیہ دل نہ ہو تو ضرور ان سے نتیجہ نکالے گا کہ بلا شبہ عبد اللہ آتھم پیشگوئی کے سننے کے بعد
ڈرا اور اسلامی عظمت کو دل میں بٹھایا ۔ لہذا ضرور تھا کہ بقد ر اپنے رجوع کے الہامی شرط
سے فائدہ اُٹھاتا۔ پھر ان سب باتوں سے قطع نظر کر کے وہ شخص کیسا مسلمان ہے کہ جو
اس قسم کے مذہبی مباحثہ میں جس کا نعوذ باللہ میرے مغلوب ہونے کی حالت میں اثر بد
اسلام پر پڑتا ہے پھر بھی کہے جاتا ہے کہ عیسائیوں کی فتح ہوئی اور پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔
اے نادان اگر پیشگوئی جھوٹی نکلی تو پھر تجھے عیسائی ہو جانا چاہیے کیونکہ اس صورت میں

تحفه غزنویه
عیسائی مذہب کا سچا ہونا ثابت ہوا۔ تم لوگوں کے لئے کیسے فخر کی بات تھی کہ دو شخص دو
قوموں میں سے اسلام کے مقابل پر اُٹھے یعنی آتھم اور لیکھرام ۔ اور اُن کو ایک
آسمانی فیصلہ کے طور پر سنایا گیا کہ جو شخص جھوٹے مذہب پر ہوگا وہ اُس فریق سے پہلے
مر جائے گا کہ جو بچے مذہب پر قائم ہے چنانچہ میری زندگی میں ہی آتھم اور لیکھرام
دونوں مر گئے اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک زندہ ہوں اور اگر اسلام سچا نہ ہوتا
۲۲ تو ممکن تھا بلکہ ضروری تھا کہ میں پہلے ان سے مر جاتا ۔ پس خدا سے ڈرو اور اُس فتح
کو جو خدا کے کمال فضل سے اسلام کو نصیب ہوئی میرے حسد کے لئے شکست کے پیرا یہ
میں بیان مت کرو ۔ دیکھو اس وقت آتھم کہاں ہے اور لیکھرام کس ملک میں ہے۔ کیا
یہ سچ نہیں کہ کئی برس ہوئے کہ آتھم فوت ہو گیا اور فیروز پور میں اُس کی قبر ہے ۔ پس
جبکہ پیشگوئی کی ا وئی کی اصل غرض جو میری زندگی میں ہی آتھم کا فوت ہو جانا تھا پوری ہے ہو چکی
تو کیوں بار بار میعاد کا ذکر کر کے روتے ہو اور کہتے ہو کہ فوت تو ہوا مگر میعاد کے
اندر فوت نہیں ہوا یہ کیسا بیہودہ عذر ہے ۔ اے نادانوں اور خدا کی شریعت کے
اسرار سے غافلو ! جبکہ وعید کی پیشگوئی میں خدا کو یہ بھی اختیار ہے کہ تو بہ اور
رجوع کرنے سے سرے سے عذاب کو ہی ٹال دیتا ہے تو کیا میعاد کی کمی و بیشی اس پر کوئی
اعتراض پیدا کر سکتی ہے ۔ سُبْحانَ اللهِ عَمَّا يَصِفُونَ کے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ
اپنی رحمت اور رحیمانہ رعایت کو مخفی رکھنا نہیں چاہتا ۔ پس جبکہ آتھم نے پیشگوئی کو
سن کر اُسی وقت سر جھکا دیا اور زبان نکال کر اور دونوں ہاتھ اُٹھا کر تو بہ اور ندامت
کے آثار ظاہر کئے جس کے گواہ ڈاکٹر مارٹن کلارک بھی ہیں اور بہت سے معزز مسلمان
اور عیسائی جن میں سے میرے خیال میں خان محمد یوسف خاں صاحب رئیس امرتسر بھی
ہیں جو اُس وقت موجود تھے تو کیا اس رجوع نے کوئی حصہ شرط کا پورا نہ کیا۔ میں
ل المؤمنون: ۹۲

تحفه غزنویه
سچ سچ کہتا ہوں کہ اعتراض اس صورت میں ہوتا تھا جبکہ باوجود اس قدر انکسار اور
خوف اور تذلل آتھم کے جو اُس نے ظاہر کیا اور باوجود اس کے کہ وہ مارے غم کے
دیوانہ وار ہو گیا اور آئندہ مقابلہ اور مباحثہ سے زبان بند کر لی پھر بھی خدا تعالٰی اپنی
شرط کا کچھ بھی اس کو فائدہ نہ پہونچاتا اور سخت گیری سے میعاد کے اندر ہی اُس کی
زندگی کو ختم کر دیتا ۔ کیا اس سے خدا کی پاک صفات کی معرفت حاصل نہیں ہوتی کہ
اُس انے نے آتھم آ کی التضرع تفرع اور ا خوف کا بھی اُسے اُسے فائدہ فائ پہنچا دیا اور پھر پیشگوئی کی منشاء ﴿۲۳﴾
کے موافق اُس کے رشتہ حیات کو بھی توڑ دیا تا ثابت ہو کہ جس قدر آتھم نے انکسار
اور خوف ظاہر کیا بظاہر اس کی پاداش یہ تھی کہ کم سے کم دس سال اس کو اور زندگی دی جاتی
تا بموجب آيت مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ وہ اپنے دلی خوف کی پوری
پاداش کو پالیتا لیکن خدا تعالیٰ نے اس لئے اس کو جلد ہلاک کر دیا کہ تا پادری لوگ
نادان لوگوں کو دھوکہ نہ دیں اور اپنے مذہب کی حقانیت پر اس کی زندگی کو دلیل نہ
ٹھہرائیں ۔ میں تو اُسی وقت ڈر گیا تھا جبکہ عام مجمع میں آتھم نے اپنی زبان منہ سے
باہر نکالی اور رونے والی صورت بنا کر دونوں ہاتھ اُٹھائے اور ظاہر کیا کہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کرتا ہوں ۔ اور اُسی وقت مجھے خیال آیا تھا کہ اب
ی شخص اپنی اس ندامت کے اقرار سے خدائے رحہ ائے رحیم کے آستانہ پر گرا ہے دیکھئے اس کا
نتیجہ کیا ہو گا کیونکہ میں جانتا تھا کہ خدا رحیم ہے اور اُس کی اِسی صفت کی وجہ سے یونس
نبی پر ابتلا آیا اور جن کے لئے اُس نے چالیس دن تک ایک مہلک عذاب کا وعدہ کیا تھا
اُن کے دامن کا ایک ذرہ گوشہ بھی چاک نہ ہوا۔ اور یادر ہے کہ حق کے طالبوں کو اس
پیشگوئی اور لیکھرام والی پیشگوئی سے ایک علمی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے اور وہ یہ کہ آتھم
کی پیشگوئی باعث اُس کے ڈرنے اور خوف کھانے کے جمالی رنگ پر ظاہر ہوئی
الزلزال: ۸

وولد
تحفہ غزنویه
اور لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی تھی وہ بباعث اس کی شوخی اور بیبا کی اور بد زبانی کے
جو پیشگوئی کے بعد اور بھی زیادہ ہو گئی تھی جلالی رنگ میں ظاہر ہوئی اور اُس کی زبان
کی چھری آخر اسی پر چل گئی ۔
یہ تو آتھم کی نسبت ہم نے بیان کیا اور احمد بیگ کے داماد کی نسبت ہم بار بار
بیان کر چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کی روٹانگیں تھیں ۔ ایک احمد بیگ کی موت کے متعلق اور
ایک اُس کے داماد کے متعلق ۔ سو تم سن چکے ہو کہ احمد بیگ مدت ہوئی کہ پیشگوئی کی
منشاء کے موافق فوت ہو چکا ہے اور اس کی قبر ہوشیار پور میں موجود ہے۔ رہا اس کا داماد
سو پیشگوئی کی شرط کی وجہ سے اس کی موت میں تا خیر ڈال دی گئی اور ہم بیان کر چکے ہیں
کہ پیشگوئی شرطی تھی۔ پھر جب احمد بیگ شرط سے لا پروا رہ کر مر گیا تو اس کی موت نے
اس کے داماد اور دوسرے اقارب کو یہ موقع دیا کہ وہ ڈریں اور شرط سے فائدہ اُٹھائیں
سوایسا ہی ہوا اور احمد بیگ اور اُس کے داماد کے متعلق جو شرطی الہام تھا اس کی یہ عبارت
تھی ۔ ايها المرأة توبى توبى فان البلاء علی عقبک ۔ چنانچہ مجھے یاد ہے کہ یہ
الہام قبل از وقت بمقام ہوشیار پورشیخ مہر علی کے مکان پر بحاضری حافظ محمد یوسف یا منشی
محمد یعقوب و نیز بحاضری منشی الہی بخش صاحب آپ کی جماعت میں سے ایک شخص کو
جس کا نام عبد الرحیم تھا یا عبد الواحد تھا سنایا گیا تھا اور بعد میں یہ الہام چھپ بھی گیا تھا۔
غرض یہ پیشگوئی شرطی تھی جیسا کہ آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی اور اگر وہ شرطی بھی نہ ہوتی
تا ہم بوجہ وعید ہونے کے یونس نبی کی پیشگوئی سے مشابہ ہوتی ۔ اور خدا کی باتوں کا صبر
سے انجام دیکھنا چاہیے نہ شرارت سے اعتراض ۔
اور فرزند موعود کی نسبت جو اعتراض تھا اس سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو
بس یہی کہ ہمارے مخالفوں کی کچھ ایسی عقل ماری گئی ہے کہ اعتراض کرنے کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی