تحفۂ غزنویہ

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تحفہ غزنویه
اور نصوص صریحہ کو چھوڑتا ہے۔
واضح ہو کہ اس بارے میں صحیح بخاری میں جو اصح الکتب کہلاتی ہے مندرجہ ذیل
عبارتیں ہیں۔ عن عبد الله بن عباس ان ابابكر خرج وعمر يكلم الناس
فقال اجلس یا عمر فابی عمر ان يجلس فاقبل الناس اليه وتركوا عمر
فقال ابوبكراما بعد من منكم يعبد محمدًا فان محمدا قد مات ومن كان
منكم يعبد الله فان الله حي لا يموت قال الله وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ
مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۔ الى الشاكرين۔ وقال والله كان الناس لم يعلموا ان الله
انزل هذه الآية حتى تلاها ابوبكر فتلقاها منه الناس كلهم فما اسمع بشرا
من الناس الايتلوها ۔۔۔۔۔ ان عمرًا قال والله ما هو الا ان سمعت ابابكر تلاها
فعقرت حتى ما يقلنى رجلا ي وحتى اهويت الى الارض حتى سمعته
تلاها ان النبى صلى الله عليه وسلم قد مات ۔ یعنی ابن عباس سے روایت ہے
کہ ابو بکر نکلا (یعنی بروز وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) اور عمر لوگوں سے کچھ
باتیں کر رہا تھا (یعنی کہہ رہا تھا کہ آنحضرت فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں ) پس
ابو بکر نے کہا کہ اے عمر بیٹھ جا مگر عمر نے بیٹھنے سے انکار کیا۔ پس لوگ ابوبکر کی طرف
متوجہ ہو گئے اور عمر کو چھوڑ دیا پس ابو بکر نے کہا کہ بعد حمد وصلوٰۃ واضح ہو کہ جو شخص تم میں ﴿۲۷﴾
سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا ہے اس کو معلوم ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) فوت
ہو گیا اور جو شخص تم میں سے خدا کی پرستش کرتا ہے تو خدا زندہ ہے جو نہیں مرے گا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر دلیل یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے کہ محمد صرف ایک
رسول ہے اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے گذر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں اور حضرت
آل عمران : ۱۴۵

تحفہ غزنویه
☆
ابو بکر نے الشاکرین تک یہ آیت پڑھ کر سنائی کہا راوی نے پس بخدا گو یا لوگ
اس سے بے خبر تھے کہ یہ آیت بھی خدا نے نازل کی ہے اور ابوبکر کے پڑھنے سے
اُن کو پتہ لگا ۔ پس اس آیت کو تمام صحابہ نے ابوبکر سے سیکھ لیا اور کوئی بھی صحابی یا
غیر صحابی باقی نہ رہا جو اس آیت کو پڑھتا نہ تھا اور عمر نے کہا کہ بخدا میں نے یہ
آیت ابوبکر سے ہی سنی جب اُس نے پڑھی پس میں اُس کے سننے سے ایسا بے حواس
اور زخمی ہو گیا ہوں کہ میرے پیر مجھے اُٹھا نہیں سکتے اور میں اُس وقت سے زمین
پر گرا جاتا ہوں جب سے کہ میں نے یہ آیت پڑھتے سنا اور یہ کلمہ کہتے سنا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ۔ اور اس جگہ قسطلانی شرح بخاری کی یہ عبارت ہے۔
وعمر بن الخطاب يكلم الناس يقول لهم مامات رسول الله صلى الله
عليه وسلم ۔۔۔۔۔۔ ولا يموت حتى يقتل المنافقین ۔ یعنی حضرت عمر رضی اللہ عنہ
لوگوں سے باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں
ہوئے اور جب تک منافقوں کو قتل نہ کر لیں فوت نہیں ہوں گے اور ملل و نحل شہرستانی
میں اس قصہ کے متعلق یہ عبارت ہے۔ قال عمر بن الخطاب من قال ان محمدا
اس آیت کا اگلا فقرہ یعنی افان مات او قتل صاف بتلا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک گذر جانا
صرف دو قسم پر ہے یا بذریعہ موت حتف الف اور یا بذریعہ قتل اور خدا تعالیٰ نے اس آیت میں
یہ نہیں فرمایا کہ گذر جانا اس طرح بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص زندہ بجسم عنصری آسمان پر چلا
جائے ۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ نے گذر جانے کی تشریح لفظ افان مات او قتل سے آپ کر دی اور
اس پر حصر کر دیا تو اس کے بعد نہ ماننا کسی صالح مومن کا کام نہیں ۔ منہ
الملل لابي الفتح الامام محمد بن عبد الكريم الشهرستاني المتوفى
۵۴۸ ه قال التاج السبكي في طبقاته كتاب الملل والنحل للشهر الستاني
هو عندى خير كتاب في هذا الباب صفحه ۹ - منه

تحفہ غزنویه
مات فقتلته بسيفي هذا۔ وانما رفع الى السماء كما رفع عيسى ابن مريم
عليه السلام وقال ابو بكر بن قحافة من كان يعبد محمدًا فان محمدًا
قدمات ومن كان يعبد اله محمد فانه حي لا يموت وقرء هذه الآية
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ
انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ، فرجع فرجع القوم الى قوله - دیکھو ملل محل جلد ثا جلد ثالث ۔
ترجمہ یہ ہے کہ عمر خطاب کہتے تھے کہ جو شخص یہ کہے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے تو میں اپنی اِسی تلوار سے اُس کو قتل کر دوں گا بلکہ وہ آسمان پر
اُٹھائے گئے ہیں جیسا کہ عیسی بن مریم اُٹھائے گئے اور ابو بکر نے کہا کہ جو شخص محمد ۴۹
صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا ہے تو وہ تو ضرور فوت ہو گئے ہیں اور جو شخص محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کی عبادت کرتا ہے تو وہ زندہ ہے نہیں مرے گا یعنی ایک
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا کہ جو شخص حضرت سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
یہ کلمہ منہ پر لائے گا کہ وہ مر گئے ہیں تو میں اس کو اپنی اسی تلوار سے اس کو قتل کر دوں گا۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر کو اپنے کسی خیال کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر
بہت غلو ہو گیا تھا اور وہ اس کلمہ کو جو آنحضرت مر گئے کلمہ کفر اور ارتداد سمجھتے تھے۔ خدا تعالیٰ ہزا رہا
نیک اجر حضرت ابو بکر کو بخشے کہ جلد تر اُنہوں نے اس فتنہ کو فرو کر دیا اور نص صریح کو پیش
کر کے بتلا دیا کہ گذشتہ تمام نبی مر گئے ہیں اور جیسا کہ انہوں نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی
وغیرہ کو قتل کیا در حقیقت اس تصریح سے بھی بہت سے فیج اعوج کے کذابوں کو تمام صحابہ کے
اجتماع سے قتل کر دیا گویا چار کذاب نہیں بلکہ پانچ کذاب مارے۔ یا الہی ان کی جان پر کروڑہا
رحمتیں نازل کر آمین ۔ اگر اس جگہ خلت کے یہ معنے کئے جائیں کہ بعض نبی زندہ آسمان پر
جا بیٹھے ہیں تب تو اس صورت میں حضرت عمر حق بجانب ٹھہرتے ہیں اور یہ آیت ان کو ۴۹
آل عمران: ۱۴۵

تحفه غزنویه
خدا ہی میں یہ صفت ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ ہے اور باقی تمام نوع انسان و حیوان پہلے اس سے
مر جاتے ہیں کہ اُن کی نسبت خلود کا گمان ہو۔ اور پھر حضرت ابوبکر نے یہ آیت پڑھی جس کا
۵۰ یہ ترجمہ ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم رسول ہیں اور سب رسول دُنیا سے گذر گئے کیا اگر وہ
فوت ہو گئے یا قتل کئے گئے تو تم مرتد ہو جاؤ گے تب لوگوں نے اس آیت کو سن کر اپنے
خیالات سے رجوع کر لیا ۔ اب سوچو کہ حضرت ابوبکر کا اگر قرآن سے یہ استدلال نہیں تھا
مصر نہیں بلکہ اُن کی مؤید ٹھہرتی ہے۔ لیکن اس آیت کا اگلا فقرہ جو بطور تشریح ہے یعنی
آفَابِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ کے جس پر حضرت ابوبکر کی نظر جا پڑی ظاہر کر رہا ہے کہ اس آیت
کے یہ معنے لینا کہ تمام نبی گذر گئے گو مر کر گزر گئے یا زندہ ہی گزر گئے یہ دجل اور تحریف
اور خدا کی منشاء کے برخلاف ایک عظیم افترا ہے۔ اور ایسے افترا عمداً کرنے والے جو عدالت
کے دن سے نہیں ڈرتے اور خدا کی اپنی تشریح کے برخلاف اُلٹے معنے کرتے ہیں وہ بلا شبہ
ابدی لعنت کے نیچے ہیں۔ لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اُس وقت تک اس آیت کا علم نہیں تھا
اور دوسرے بعض صحابہ بھی اسی غلط خیال میں مبتلا تھے اور اُس سہو ونسیان میں گرفتار تھے جو
مقتضائے بشریت ہے اور اُن کے دل میں تھا کہ بعض نبی اب تک زندہ ہیں اور پھر دنیا میں
آئیں گے۔ پھر کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی مانند نہ ہوں ۔ لیکن حضرت ابو بکر نے
تمام آیت پڑھ کر اور آفَابِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ سنا کر دلوں: سنا کر دلوں میں بٹھا دیا کہ خلت کے
معنے دو قسم میں ہی محصور ہیں (۱) حتف انف سے مرنا یعنی طبعی موت ۔ (۲) مارے جانا ۔
تب مخالفوں نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور تمام صحابہ اس کلمہ پر متفق ہو گئے کہ گذشتہ نبی سب
مر گئے ہیں اور فقرہ آ ر فقره أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ کا بڑا ہی اثر پڑا اور سب نے ا
نے
اپنے
حاشي
مخالفانہ خیالات سے رجوع کرلیا۔ فالحمد لله على ذالك منه
آل عمران : ۱۴۵

تحفہ غزنویه
کہ تمام نبی فوت ہو چکے ہیں اور نیز اگر یہ استدلال صریح اور قطعية الدلالت نہیں تھا
تو وہ صحابہ جو بقول آپ کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ تھے محض ظنی اور شکی ں اور شکی امر پر کیونکر
قائل ہو گئے اور کیوں یہ حجت پیش نہ کی کہ یا حضرت یہ آپ کی دلیل نا تمام ہے اور کوئی
نص قطعية الدلالت آپ کے ہاتھ میں نہیں ۔ کیا آپ اب تک اس سے بے خبر ہیں کہ
قرآن ہی آیت رافعک الی میں حضرت مسیح کا مجسمہ العنصری آسمان پر جانا بیان
فرماتا ہے۔ کیا بل رفعه الله الیہ بھی آپ نے نہیں سنا۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا آسمان پر جانا آپ کے نزدیک کیوں مستبعد ہے بلکہ صحابہ نے جو مذاق قرآن سے
واقف تھے آیت کو سن کر اور لفظ خلت کی تشریح فقرہ أفأن مات أو قتل میں پا کر فی الفور
اپنے پہلے خیال کو چھوڑ دیا ہاں اُن کے دل آنحضرت کی موت کی وجہ سے سخت غمناک
اور چور ہو گئے اور اُن کی جان گھٹ گئی اور حضرت عمر نے فرمایا کہ اس آیت کے سننے
کے بعد میری یہ حالت ہوگئی ہے کہ میرے جسم کو میرے پیرا ٹھا نہیں سکتے اور میں زمین پر
گرا جاتا ہوں ۔ سبحان اللہ کیسے سعید اور وقاف عند القرآن تھے کہ جب آیت میں غور
کر کے سمجھ آگیا کہ تمام گذشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں تب بجز اس کے کہ رونا شروع کر دیا
اور غم سے بھر گئے اور کچھ نہ کہا اور تب حضرت حسان بن ثابت نے یہ مرثیہ کہا
كنت السواد لناظري فعمی علیک الناظر
من شاء بعدك فلیمت فعلیک کنت احاذر
یعنی تو میری آنکھ کی پتلی تھا پس میری آنکھیں تو تیرے مرنے سے اندھی ہو گئیں اب
تیرے بعد میں کسی کی زندگی کو کیا کروں ۔ عیسی مرے یا موسیٰ مرے بیشک مرجائیں
مجھے تو تیرا ہی غم تھا ۔ یادر ہے کہ اگر حضرت ابوبکر کی نظر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام

تحفه غزنویه
موت سے باہر ہوتے تو وہ ہرگز اس آیت کو بطور استدلال پیش نہ کرتے اور اگر صحابہ
کو اس آیت کے ان معنوں میں جو تمام نبی فوت ہو چکے ہیں کچھ تر ود ہوتا تو وہ ضرور
عرض کرتے کہ جس حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام زندہ بجسم عنصری آسمان پر چلے
گئے ہیں تو پھر یہ دلیل نا تمام ہے اور کیا وجہ کہ عیسی کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بھی زندہ آسمان پر نہ گئے ہوں ۔ لیکن اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ حضرت عیسی
کی موت کا بھی اُسی دن فیصلہ ہوا اور صحابہ نے اس آیت کو سن کر بعد اس کے کبھی دم
نہیں مارا کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں ۔ اور چونکہ صحیح بخاری کے لفظ سلھم سے ثابت
ہو گیا کہ اُس وقت سب صحابہ موجود تھے اور کسی نے اس آیت کے سننے کے بعد مخالفت
نہ کی اس لئے ماننا پڑا کہ اُن سب کا تمام گذشتہ انبیاء کی موت پر اجماع ہو گیا اور یہ
پہلا اجماع تھا جو صحابہ میں ہوا ۔ اور خلافت ابوبکر کے اجماع سے جو بعد اس کے ہوا
یہ اجماع بہت بڑھ کر تھا کیونکہ اس میں کسی نے دم نہیں مارا اور خلافت ابوبکر
میں ابتدا میں اختلاف ہو گیا تھا۔ ہاں اس جگہ یہ خیال گذرتا ہے کہ اس آیت کے
سننے سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حضرت عیسیٰ کی نسبت یہ مذہب تھا کہ با وجود
مر جانے کے وہ بھی دنیا میں واپس آئیں گے کیونکہ انہوں نے ان کا رفع اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع ایک ہی طور کا قرار دیا اور جبکہ وہ جانتے تھے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم تو حضرت عایشہ کے گھر میں ہی اب تک پڑا ہے
تو وہ با وجود اقرار مشابہت کے کس طرح اس بات کے قائل ہو سکتے تھے کہ
حضرت مسیح کا جسم آسمان پر چلا گیا لیکن آیت کو سن کر یہ خیال بھی انہوں نے چھوڑ
دیا اور اس روز تمام صحابہ اس بات پر ایمان لائے کہ اس سے پہلے سب نبی
فوت ہو چکے ہیں اور در حقیقت بڑی بے ادبی تھی اور سخت گناہ تھا کہ نبی خاتم الرسل

تحفه غزنویه
افضل الانبیاء فوت ہو جائیں ان کی میت سامنے پڑی ہو اور کسی دوسرے نبی کی نسبت یہ
خیال ہو کہ وہ فوت نہیں ہوا۔ در حقیقت یہ خیال اور محبت اور تعظیم رسول کریم ایک جگہ جمع (۵۲)
نہیں ہو سکتی ۔ ایمانداری اور تقویٰ سے سوچو کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے بلکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح آسمان پر
اُٹھائے گئے ہیں ۔ اس خیال کارڈ بجز اس کے کب ممکن تھا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
حضرت مسیح اور تمام گذشتہ نبیوں کی موت ثابت کرتے بھلا اگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کا اس آیت قد خلت کے پڑھنے سے یہ ارادہ نہ تھا کہ حضرت مسیح وغیرہ انبیاء گذشته
کی موت ثابت کریں تو انہوں نے حضرت عمر کے خیال کا رڈ کیا کیا ۔ حضرت عمر
کے اس خیال کا تمام دار مدار حضرت مسیح کے زندہ اٹھائے جانے پر تھا اور معلوم
ہوتا ہے کہ بعض صحابہ اپنے اجتہاد سے یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں اور پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو
حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر حضرت مسیح زندہ
آسمان پر چلے گئے ہیں تو پھر ہمارے نبی احق واولی ہیں کہ زندہ آسمان پر چلے
جائیں کیونکہ یہ ایک عظیم فضیلت ہے کہ خدا تعالیٰ کسی نبی کو زندہ آسمان پر اپنے
پاس بلا لے اور بلحاظ طریقت وحسن ادب یہ بات کفر کے رنگ میں تھی کہ ایسا سمجھا
جائے کہ گویا حضرت مسیح تو زندہ آسمان پر چلے گئے ۔ اور وہ نبی جو خاتم الانبیاء اور
افضل الانبیاء ہے جس کے وجود باجود کی بہت سی ضرورتیں ہیں وہ عمر طبعی تک بھی نہ
پہنچے اگر بے ایمانی اور تعصب مانع نہ ہو تو یہ آیت مذکورہ بالا ایک بڑی نص صریح
اس بات پر ہے کہ تمام صحابہ کا اسی پر اتفاق ہو گیا تھا کہ مسیح وغیرہ تمام گذشتہ
انبیاء علیہم السلام فوت ہو چکے ہیں اور اگر یہ نہیں تو بھلا ہوش کر کے اور خدا سے ڈر کر

تحفه غزنویه
بتلاؤ کہ اس مخالفت کے وقت میں جو حضرت ابوبکر کی رائے اور حضرت عمر کی رائے میں
واقع ہوئی تھی جس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی رائے کی تائید میں یہی پیش کرتے تھے
۵۳ کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں سو ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اُٹھائے جائیں گے اور پھر کیوں ممتنع اور محال ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
با وجود بہتر اور افضل ہونے کے حضرت مسیح کی طرح آسمان پر نہ اُٹھائے جائیں ۔
اُس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر کی رائے کے رڈ کرنے میں
جو آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پڑھی اس سے اُن کا اگر یہ مطلب نہیں تھا
کہ حضرت عیسی بھی جن کا حوالہ دیا جاتا ہے فوت ہو چکے ہیں تو پھر اور کیا مطلب تھا
اور کیونکر حضرت عمر کے خیال کا بجز اس کے ازالہ ہو سکتا تھا اور آپ کا یہ کہنا کہ اس پر
اجماع نہیں ہوا ۔ یہ ایسا صریح جھوٹ ہے کہ بے اختیار رونا آتا ہے کہ کہاں تک
آپ لوگوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔ اے عزیز ! بخاری میں تو اس جگہ ملھم کا لفظ
موجود ہے جس سے ظاہر ہے کہ کل صحابہ اُس وقت موجود تھے اور لشکر اسامہ جو
بنین ہزار آدمی تھا اس مصیبت عظمی واقعہ خیر الرسل سے رک گیا تھا اور وہ ایسا کون
بے نصیب اور بد بخت تھا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سنی
اور فی الفور حاضر نہ ہوا ۔ بھلا کسی کا نام تو لو ۔ ماسوا اس کے اگر فرض بھی کر لیں کہ
بعض صحابہ غیر حاضر تھے تو آخر مہینہ دو مہینہ چھ مہینہ کے بعد ضرور آئے ہوں گے
پس اگر انہوں نے کوئی مخالفت ظاہر کی تھی اور آیت قدخلت کے اور معنے کئے
تو آپ اس کو پیش کریں اور اگر پیش ریں اور اگر پیش نہ کرسکیں تو پس یہی ایمان اور
دیانت کے برخلاف ہے کہ ایسے جامع اجماع کے برخلاف آپ عقیدہ رکھتے
ہیں حضرت مسیح کی موت پر یہ ایک ایسا زبردست اجماع ہے کہ کوئی بے ایمان
تھے
آل عمران: ۱۴۵

تحفہ غزنویه
اس سے انکار کرے تو کرے نیک بخت اور متقی آدمی تو ہرگز اس سے انکار نہیں کرے
گا اب بتلاؤ کہ حضرت مسیح کی موت پر اجماع تو ہوا زندگی پر کہاں اجماع ثابت ہے
برابر تفسیروں والے ہی لکھ جاتے ہیں کہ یہ بھی قول ہے کہ دل ہے کہ تین دن یا تین گھنٹے کے
لئے مسیح مر بھی گیا تھا گو یا مسیح کے لئے دو موتیں تجویز کرتے ہیں ۔ میتته الاولی (۵۴)
و ميتته الاخرى اور امام مالک کا قول ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے مر گیا ۔ یہی قول امام
ابن حزم کا ہے۔ معتزلہ برابر اس کی موت کے قائل ہیں اور بعض صوفیہ کرام کے
فرقے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ عیسی مسیح مر گیا اور اس کے خلق اور خو پر کوئی اور شخص اسی
اُمت میں سے دنیا میں آئے گا اور بروزی طور پر وہ مسیح موعود کہلائے گا ۔ اب دیکھو
جتنے منہ اُتنی ہی باتیں اجماع کہاں رہا۔ اجماع صرف موت پر ہوا اور یہی اجماع
آپ لوگوں کو ہلاک کر گیا ۔ اب روافض کی طرح حضرت ابوبکر کو کوستے رہو جنہوں
نے آپ کے اس عقیدہ کی بیخ کنی کی ۔ اعلموا رحمكم الله ان حاصل كلامنا
هذا ان الاجماع على موت المسيح عيسى بن مريم وغيره من النبيين
الذين بعثوا قبل سيدنا ورسولنا المصطفى صلى الله عليه وسلم ثابت
متحقق بالنصوص الحديثية القطعية والروايات الصحيحة المتواترة۔
ويعلم كل من عنده علم الحديث ان هذا الاجماع قد انعقد في ناد
محشود و محفل مشهود عند اجتماع جميع بدور الاصحاب وبحور
الالباب۔ فما تناضلوا بالانكار ۔ وما ردّوا رأى امامهم المختار ۔ وما ذكروا
شيئا من هفوته۔ وما صالوا على فوهته ۔ بل سكنت عند بيان الصديق
قلوبهم۔ ومالت الى السلم حروبهم۔ ووجدوا البرهان المحكم والدليل
القوى الجليل ۔ فتحاموا القال والقيل۔ وصقل الخواطر۔

تحفه غزنویه
وانار القلوب ونشط الفاتر۔ وكانوا قبل ذالك غرض اللظى۔ او کرجل
التهبت احشاءه بالطوى بما عيل صبرهم بموت النبي سيدهم المصطفى
محمد المجتبى وبما قلقت قلوبهم وصار فؤادهم فارغا بما فقد واحبهم
خير الورى وكانوا كالمبهوتين فاذا قام عبد الله الصديق ۔ فتح عليهم
باب التحقيق۔ و اَروَاهُم من هذا الرحيق ۔ و قضى الامروازيل الشبهات۔
وسكنت الاصوات۔ وانعقد الاجماع على موت المسيح وسائر الانبياء
الماضين۔ بل هو اوّل ما اجمع عليه الصحابة بعد موت خاتم النبيين۔
ولهذا الاجماع شان اكبر من اجماع انعقد على خلافة أبي بكر الصديق
۵۵ فان الصحابة اتفقوا عليه كلهم وما بقى من فريق۔ وقبلوا ذالك الامر من
غير تردد وتوقف بل بأتم الاذعان واليقين۔ وكان كلهم يتلون
الآيت ويُقرون بموت الرسل ويبكون على موت سيد المرسلين۔ حتى اذا
سمع الفاروق الآية قال عُقرت وما تقلني رجلاي وكان من الحزن
كالمجانين۔ وقال حسان وهو يرثى رسول الله صلى الله عليه وسلم۔
كنت السواد الناظری فعمی علیک الناظر
من شاء بعدك فلیمت فعلیک کنت احاذر
یعنی ای سیدی و حبيبي كنت قرّة عينى فَفَقَدَ نُور عینی بفقدانك ولا
ابالی بعدك ان يموت عیسیٰ او موسیٰ او نبی آخرفانی کنت علیک
اخاف فاذامت فليمت من كان من السابقين وفي هذه اشارة الى ان
الآية التي تلاها الصديق نبهت الصحابة على موت الانبياء كلهم
فما بقى لهم هم في شانهم مثقال ذرة وما كانوا متأسفين۔ بل استبشروا
بموت الجميع بعد موت رسُولهم الامين ولو كان الامر خلاف ذالک
اعنى ان ثبت حيوة احد من الانبياء السابقين بنص القرآن وبآية من

تحفہ غزنویه
آيات الفرقان فكادوا ان يموتوا اسفا على رسولهم وكادوا ان يلحقوا
بالميتين۔ ولكنهم لما علموا ان رسولنا صلى الله عليه وسلم ليس بمنفرد
بورود الموت من الله العلام بل الانبياء كلهم ماتوا من قبل وسقوا كأس
الحمام تهللت وجوههم واستبشرت قلوبهم فكانوا يتلون هذه الآية في
سكك المدينة واسواقها ومات المنافقون ولم يبق لهم سعة ان يعترضوا
على الاسلام بموت نبينا الصبيح وحيات المسيح فالحمد لله على هذا
العون الصريح ۔ ان كلمة الاسلام هي العليا ويبرق نوره من كل جنب
وشفا۔ والله ارسل محمدًا وهو يكرمه الى يوم الدين۔ واذا ثبت الاجماع
ولم يبق القناع وسطع الصبح وازال الظلمة الشعاع۔ فاسئل المنكرين
ما بقى من عذرهم وقد حصحص الحق النباع وكُرّر الثبوت واحكمت
الاضلاع وكمل الارداء والاهجاع۔ فمن ادعى بعد ذالك على رفع
هذا الاجماع ۔ وعزا امرنا الى الابداع۔ فعليه الدليل القطعي من الكتاب ﴿٥٦﴾
والسنة واثبات اجماع انعقد على حيات المسيح في عهد الصحابة۔
واني لهم هذا ولو ماتوا متفكرين۔ وكيف وليس عندهم حجة من الله
وليس معهم سلطان مبين۔ ان يتبعون الا آباء هم الذين كانوا مخطئين۔
قست القلوب ورفعت الامانت وما بقى فيهم الا فضول الهذر وما بقى
فيهم من يطلب كالمتقين۔ و اذا قيل لهم آمنوا بمن جاءكم من عند
ربكم على رأس المائة وعند ضرورة احسّها قلوب المؤمنين۔ قالوا لا
نعرف من جاء وما نراه الا احدًا من الدجالين وقد علموا انه يجيئهم
حكما عدلا ويحكم بينهم فيما كانوا فيه مختلفين۔ فكيف
يصير حاكمهم محكومهم وكيف يقبل كلما اجمعوا من رطب و

تحفه غزنویه
يابس مالهم لا يتفكرون كالعاقلين۔ ويسبونني عدوا بغير علم فالله خیر
محاسبا وهو يعلم ما في صدور العالمين۔ وقد كانوا يستفتحون من قبل
ويعدون المائين۔ فلما جاء هم من يرقبونه نبذوا وصايا الله ورسوله وراء
ظهورهم كانه جاء في غير وقته وكانهم ما عرفوه من علامة وكانوا من
المعذورين۔ الم يروا كيف يتم الله به الحجة بآيات السماء ويعصم
عرض رسوله من قوم كافرين۔ بل كفروا به وقالوا فاسق ومن المفترين۔
فسيعلمون من فسق ومن كان يفترى على الله وان الله لا يخفى عليه خافية
والله لا يجعل عاقبة الخير إلا لقوم متقين۔ و ما قيل لي الا ما قيل للرسل من
قبل تشابهت القلوب ۔ وزيّن لهم اعمالهم وحسبوا انهم يعطون الثواب
على ما يؤذونني ويدخلون الجنة بالتحقير والتكذيب والتوهين۔
و کفرونی و فسقونی وكذبوني وجهلوني وقالوا كافر شر الناس۔ ولو شاء
الله لما قالوا ولكن ليتم ماجاء في نبأ خير المرسلين۔ وما ينطقون الا
بطرا ورياء الناس ولا يدبرون الأمر كالمنصفين۔ ولا تجدفي قلوبهم
احقاق الحق كالصالحين بل تجد كثيرا منهم يكيدون كل كيد
۵۷ ليطفئوا نور الله بافواههم وما كانوا خائفين۔ الا يقرءون القرآن
اولا يجاوز حناجرهم اوصاروا من المعرضين۔ الا يعلمون كيف قال الله
یا عیسی انی متوفيك۔ وقال فلما توفيتني فما يقبلون بعد كتاب
مبين۔ الا يذكرون ان اجماع الصحابة قد انعقد على موت الانبياء
كلهم اجمعين۔ ايرتابون فيه او كانوا من المعتدين۔ مالهم لا يذكرون
يوما مات فيه رسول الله وثبت معنى التوفى بموته وجمع في الصحابة
كرب الاوّلين والآخرين۔ ونزلت عليهم مصيبة لن ينال

·

آج 10 میں سے 10 باقی