تحفۂ غزنویہ
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحفہ غزنویه
سے کام لیا ہے کہ کوئی مومن باللہ ایسی دلیری نہیں کر سکتا۔ اب سچ کہہ اے میاں عبدالحق کیا
کوئی مومن باللہ ایسی دلیری کر سکتا ہے جو میاں عبداللہ نے کی کہ مفتری کا نام صادق
اور آسمانی نور رکھا۔ خدا تعالیٰ تو مفتریوں پر لعنت بھیجتا ہے پس جس شخص نے ایسا جھوٹا الہام
اور کشف بنایا کہ یہ بیان کیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی پر خدا تعالیٰ کا نور نازل ہوا اور
میری اولا د اُس سے بے نصیب رہ گئی اُس کی نسبت آپ لوگوں کا کیا فتوی ہے۔ ضرور یہ
فتولی شائع کرنا چاہئے ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا ۔ آپ تو یہ رونا
روتے تھے کہ نعوذ باللہ میں نے جھوٹ بولا ہے۔ اب آپ کے اقرار سے یہ ثابت ہوا کہ
عبداللہ غزنوی کئی مرتبہ خدا پر جھوٹ بول کر اور حضرت احدیت پر افترا کر کے اس دنیا سے
گزر گیا ہے اور جو خدا پر افترا کرے اُس سے بدتر کون ہو سکتا ہے۔
مرا خواندی و خود بدام آمدی نظر پخته تر کن که خام آمدی
L
قوله ۔ تین صریح جھوٹ ثابت کرتا ہوں جو کسی ایماندار بلکہ ذرہ شرم و حیا
والے آدمی کا کام نہیں ۔
اقول ۔اے شرم اور حیا سے دور اس تیرے قول سے بھی میں کچھ رنج نہیں
کرتا کیونکہ پہلے بے ایمانوں کے طریق اور عادت کو تو نے پورا کیا ۔ ہر ایک نبی اور خدا
کا مامور اور صادق اور صدیق جو دنیا میں آیا اُس کو بد بخت کفار نے جھوٹا کہا بلکہ کذاب
نام رکھا اور تو نے ساری جانکاہی سے تین مقام پیش کئے جن میں تیرے زعم باطل میں
میں نے جھوٹ بولا ہے اور وہ تین مقام یہ ہیں جن کا جواب دیتا ہوں ۔
قوله ۔ اوّل جھوٹ یہ ہے کہ صفحہ پانچ سطر ۲۰ و ۲۱ میں لکھا ہے کیونکہ
قرآن شریف میں حضرت مسیح کی نسبت لما توفیتنی فرمانا اور حدیثوں میں
الانعام : ۹۴
تحفه غزنویه
جیسا کہ بخاری میں ہے۔ اس کے معنے امتنی بیان کرنا۔
اقول ۔ اس نادان معترض کی اس پوچ اور لچر عبارت کا حاصل مطلب یہ ہے کہ صحیح بخاری
میں اس جگہ آیت یا عیسی انی متوفیک کی تفسیر میں یہ قول ہے کہ متوفیک
ممیتک یہ قول نہیں کہ لما توفیتنی۔ امتنی ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ میری کلام
کا اصل مقصود احادیث کا خلاصہ مطلب بیان کرنا ہے نہ یہ کہ کسی حدیث کے ٹھیک ٹھیک لفظ
لکھنا جیسا کہ میرے اس فقرہ کے ذکر کرنے سے کہ اور حدیثوں میں یعنی بخاری وغیرہ میں ۔
یہ میرا مدعا سمجھا جاتا ہے اور منصف کو میرے کلام پر غور کرنے سے شک نہیں رہے گا کہ میرا
مدعا اس جگہ حرف احادیث کا خلاصہ اور مال اقوال لکھنا ہے نہ نقل عبارت اور ظاہر ہے کہ جو
شخص مثلاً میں ایسی حدیثوں کے معنے بیان کرنے لگتا ہے جو مختلف الفاظ میں آئی ہیں اور
مال واحد ہے تو اُس کو اُن احادیث کا حاصل مطلب لکھنا پڑتا ہے تا وہ لفظ سب پر منطبق ہو
اور نیز اصل مقصود کا مفسر ہو جائے ۔ اسی طرح اصل مقصود بخاری وغیرہ کا امتنی ہے جو ذکر
کے قابل تھا اور اگر چہ خاص بخاری کا لفظ متوفیک ممیتک ہے مگر میرے بیان میں
صرف بخاری کے الفاظ پر حصر نہیں رکھا گیا ۔ عموماً احادیث کی بحث ہے بخاری ہو یا غیر
بخاری اور پھر یہ بھی ظاہر ہے کہ خود بخاری نے اسی مقام میں اس آیت یعنی فلما توفیتنی
۳۷ کو بغرض تظاہر آیتین ذکر کر کے جتلا دیا ہے کہ یہی تفسیر فلما تو فیتنی کی ہے اور وہی
استدلال قول ابن عباس کا اس جگہ صحیح ہے جیسا کہ انی متوفیک میں صحیح ہے اور نیز اس
جگہ یہ یادر ہے کہ خدا تعالیٰ جو اصدق الصادقین ہے اُس نے اپنی کلام میں صدق کو دو
قسم قرار دیا ہے ایک صدق باعتبار ظاہر الاقوال دوسرے صدق باعتبار التاویل والمال ۔
پہلی قسم صدق کی مثال یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عیسی مریم کا بیٹا تھا اور
تحفہ غزنویه
ابراہیم کے دو بیٹے تھے اسمعیل و اسحاق کیونکہ ظاہر واقعات بغیر تاویل کے یہی ہیں۔
دوسری قسم صدق کی مثال یہ ہے کہ جیسے قرآن شریف میں کفار یا گذشتہ مومنوں کے کلمات
کچھ تصرف کر کے بیان فرمائے گئے ہیں اور پھر کہا گیا کہ یہ انہی کے کلمات ہیں اور یا
جو قصے تو ریت کے ذکر کئے گئے ہیں اور اُن میں بہت سا تصرف ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ جس
اعجازی طرز اور طریق اور فصیح فقروں اور دلچسپ استعارات میں قرآنی عبارات ہیں
اس قسم کے فصیح فقرے کافروں کے منہ سے ہرگز نہیں نکلے تھے اور نہ یہ ترتیب تھی بلکہ یہ
ترتیب قصوں کی جو قرآن میں ہے توریت میں بھی بالالتزام ہرگز نہیں ہے۔ حالانکہ فرمایا
ہے إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ ابْرَاهِيمَ وَمُوسَی کے اور اگر یہ کلمات
اپنی صورت اور ترتیب اور صیغوں کے رُو سے وہی ہیں جو مثلاً کافروں کے منہ سے
نکلے تھے تو اس سے اعجاز قرآنی باطل ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں وہ فصاحت
کفار کی ہوئی نہ قرآن کی اور اگر وہی نہیں تو بقول تمہارے کذب لازم آتا ہے کیونکہ
اُن لوگوں نے تو اور اور لفظ اور اور ترتیب اور اور صیغے اختیار کئے تھے اور جس طرح
متوفیک اور تو فیتنی دو مختلف صیغے ہیں ۔ اسی طرح صد ہا جگہ ان کے صیغے اور
قرآنی صیغے باہم اختلاف رکھتے تھے مثلاً تو ریت میں ایک قصہ یوسف ہے نکال کر
دیکھ لو اور پھر قرآن شریف کی سورہ یوسف سے اس کا مقابلہ کرو تو دیکھو کہ کس قدر
صیغوں میں اختلاف اور بیان میں کمی بیشی ہے بلکہ بعض جگہ بظاہر معنوں میں بھی
اختلاف ہے ایسا ہی قرآن نے بیان کیا ہے کہ ابراہیم کا باپ آزر تھا لیکن اکثر مفسر لکھتے ہیں ﴿۳۸﴾
کہ اس کا باپ کوئی اور تھا نہ آزر ۔ اب اے نادان جلد تو بہ کر کہ تو نے پادریوں کی
طرح قرآن پر بھی حملہ کر دیا۔ صحیح بخاری کی پہلی حدیث ہے کہ انما الأعمال بالنيات
ل الاعلى: ۲۰۱۹
تحفه غزنویه
☆
اسی طرح جب ہم نے دیکھا کہ اس محل میں تمام احادیث کا مقصود مشترک یہ ہے کہ
تو فیتنی کے معنے ہیں امتنی تو بصحت نیت اس کا ذکر کر دیا ۔ اس طرز کے بیان کو جھوٹ سے
کیا مناسبت اور جھوٹ کو اس سے کیا نسبت ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ امام بخاری کا مدعا اس فقرہ
متوفیک ممیتک سے یہ ثابت کرنا ہے کہ لما تو فیتنی کے معنے ہیں امتنی اور
اسی لئے وہ دو مختلف محل کی دو آیتیں ایک جگہ ذکر کر کے اور ایک دوسرے کو بطور تظاہر
قوت دے کر دکھلاتا ہے کہ ابن عباس کا یہ منشاء تھا کہ لما تو فیتنی کے معنی ہیں امتنی ۔
اس لئے ہم نے بھی بطور تاویل اور مال کے یہ کہہ دیا کہ حدیثوں کے رو سے لما توفیتنی
کے معنے امتنی ہے۔ ہے کہ بھلا اگر یہ صیح نہیں ہے تو تو ہی بتلا کہ جبکہ متوفیک کے معنے
ممیتک ہوئے تو اس قول ابن عباس کے رُو سے لمّا تو فیتنی کے کیا معنی ہوئے؟ کیا
ہمیں ضرور نہیں کہ ہم لما تو فیتنی کے معنے ایسی حدیث کی رُو سے کریں جیسی کہ حدیث
کے رو سے متوفیک کے معنے کئے گئے ہیں ۔ اگر ہم اس بات کے مجاز ہیں کہ ایک ہی
محل کی دو آیتوں کی تفسیر میں ایک آیت کی تفسیر کو بطور حجت پیش کر دیں تو اس میں کیا
جھوٹ ہوا کہ ہم نے لکھ دیا کہ حدیث کے رو سے لما توفیتنی کے معنے لما امتنی ہیں۔
جبکہ توفی کے ایک صیغہ میں حدیث کی رو سے یہ مستفاد ہو چکا کہ اس کے معنے وفات دینا ہے تو
وہی استدلال دوسرے صیغہ میں بھی جاری کرنا کیوں حدیثی استدلال سے باہر سمجھا جاتا ہے
اور یہ کہنا کہ ہم اسی قول کو حدیث کہیں گے جس کا اسناد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہو
اس طور کے قول قرآن شریف میں صدہا پائے جاتے ہیں کہ متکلم کے تو اور الفاظ اور اور اور
پیرا یہ تھا مگر خدا تعالیٰ نے الگ پیرایہ میں بیان فرمایا اور پھر کہا کہ یہ اسی کا قول ہے افسوس کہ
میرے بخل کے لئے یہ لوگ اب قرآن شریف پر بھی اعتراض کرنے لگے ۔ اب تو خطرناک
علامتیں ظاہر ہو گئیں خدا اپنا فضل کرے۔ آمین ۔ منہ
منه
تحفه غزنویه
یعنی وہ مرفوع متصل ہو یہ اور جہالت ہے کیا جو منقطع حدیث ہو اور مرفوع
متصل نہ ہو وہ حدیث نہیں کہلاتی ۔ شیعہ مذہب کے امام اور محدث کسی ﴿۳۹﴾
حدیث کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچاتے تو کیا اُن اخبار کا نام
احادیث نہیں رکھتے اور خود سنیوں کے محدثوں نے بعض اخبار کو موضوع کہہ
کر پھر بھی اُن کا نام حدیث رکھا ہے اور حدیث کو کئی قسموں پر منقسم کر کے سب کا
نام حدیث ہی رکھ دیا ہے ۔ افسوس کہ تم لوگوں کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے کہ
اُن باتوں کا نام بھی جھوٹ رکھتے ہو جس طرز کو قرآن شریف نے اختیار کیا ہے
اور محض شرارت سے خدا کی پاک کلام پر حملہ کرتے ہو ۔ ظاہر ہے کہ اگر مثلاً کوئی
یہ کہے کہ میں نے پلاؤ کی ساری رکابی کھالی تو اُس کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے
جھوٹ بولا ہے ۔ اور جھوٹ یہ کہ اُس نے چاول کھائے ہیں رکابی کو توڑ کر تو
نہیں کھایا ۔ اور جبکہ نصوص حدیثیہ کا استدلال کلیت کا فائدہ بخشتا ہے تو یہ کہنا کہ
حدیث کے رو سے لما تو فیتنی کے معنے لمّا امتنی ہیں یعنی اس بنا پر کہ متوفیک
ممیتک آچکا ہے اس میں کون سا کذب اور دروغ ہے لیکن ایسے جاہل کو کون
سمجھائے جو اپنی جہالت کے ساتھ تعصب کی زہر بھی مخلوط رکھتا ہے۔ مگر غنیمت ہے کہ
جیسا کہ یہ لوگ تین جھوٹ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں
ایسا ہی تین جھوٹ میری طرف بھی منسوب کئے ۔ ہم اس ابرا ہیمی مشابہت پر فخر
کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کے جھوٹ اور افتر اکوان کے منہ پر مارتے ہیں ۔
قوله ۔ دوسرا جھوٹ اسی صفحہ سطر ۲۳ و ۲۴ میں لکھا ہے ۔ قرآن شریف
کا یہ فرمانا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جو
فوت نہیں ہو گیا یہ بھی سراسر جھوٹ ہے قرآن شریف میں فقط خَلَتْ مِنْ
تحفہ غزنویه
قبله الرسل موجود ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے پیغمبر
گذرے۔
اقول - کیا گذرنا بجز مرنے کے کوئی اور چیز بھی ہے۔ جو شخص دنیا سے گذر گیا اُسی کو
تو کہتے ہیں کہ مر گیا ۔ شیخ سعدی فرماتے ہیں۔
۔
۲۰ پدر چوں دور عمرش منقضی گشت مرا این یک نصیحت داد و بگذشت
اب بتلاؤ کہ بگذشت کے اس جگہ کیا معنے ہیں کیا یہ کہ شیخ سعدی علیہ الرحمۃ کا باپ
زنده بجسم عنصری آسمان پر چلا گیا تھا یا یہ کہ مرگیا تھا۔ اے عزیز کیا ان تاویلات
رکیکہ سے ثابت ہو جائے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری آسمان پر
چلے گئے تھے ۔ تمام دنیا کا یہ محاورہ ہے کہ جب مثلاً کہا جائے کہ فلاں بیمار گزر گیا
تو کوئی بھی یہ معنے نہیں کرتا کہ وہ آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ گیا اور عربی میں بھی
گذرنا بمعنی مرنا ایک قدیم محاورہ ہے چنانچہ ایک فاضل کی نسبت جو کسی کتاب کو
تالیف کرنا چاہتا تھا اور قبل از تالیف مر گیا کسی کا یہ پورانا شعر ہے ۔
ولم يتفق حتى مضى بسبيله
وكم حسرات في بطون المقابر
یعنی اس فاضل کو اس کتاب کا تالیف کرنا اتفاق نہ ہوا یہاں تک کہ گزر گیا اور
قبروں کے پیٹ میں بہت سی حسرتیں ہیں یعنی اکثر لوگ قبل اس کے جو اپنے
ارادے پورے کریں مر جاتے ہیں اور حسرتوں کو قبروں میں ساتھ لے جاتے ہیں ۔
اب دیکھو کہ اس جگہ بھی گذرنا بمعنی مرنے کے ہے ۔ اور اگر یہ کہو کہ کس تفسیر والے
نے یہ معنے لکھے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ ہر ایک محقق مفسر جو عقل اور بصیرت
اور علم بصیرت سے حصہ رکھتا ہے یہی معنے لکھتا ہے ۔ دیکھو تفسیر مظہری صفحہ ۵ ۴۸
زیر آیت قد خلت من قبله الرسل یعنی مضت و ماتت من قبله الرسل یعنی
تحفہ غزنویه
پہلے نبی دنیا سے گذر گئے اور مر گئے ۔ اور الف لام سے اس بات کی طرف اشارہ ہے
کہ کوئی ان میں سے موت سے خالی نہیں رہا۔ ایسا ہی تفسیر تبصير الرحمان و
تيسير المنان للشيخ العلامه زين الدين على المهائمی ۔ زیر آیت قد خلت
لکھا ہے قد خلت منهم من مات ومنهم من قتل فلا منافات بين الرسالة
والقتل والموت ۔ دیکھو صفحہ ۱۷۷۔ جلد پہلی ۔ تبصیر الرحمان - یعنی گذشتہ انبیاء ۴۱)
دنیا سے اس طرح گزر گئے کہ کوئی مر گیا اور کوئی قتل کیا گیا ۔ پس نبوت اور موت اور قتل
میں کچھ منافات نہیں ۔ ایسا ہی تفسیر جامع البيان للشيخ العلامه سيّد معين الدين
ابن شیخ سید صفی الدین صفحہ ۲۱ میں زیر آیت قد خلت من قبله الرسل لكها
ہے۔ قد خلت من قبله الرسل بالموت او القتل فيخلو محمد صلى الله عليه
وسلم ايضًا یعنی تمام نبی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تھے موت کے ساتھ یا
قتل کے ساتھ دنیا سے گذر گئے ۔ ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا سے گذر جائیں
گے۔ایساہی حاشیه غاية القاضي وكفاية الراضي على تفسير البيضاوى جلد۳
صفحه ۶۸ مقام مذکور کے متعلق یہ لکھا ہے ۔ لیس ( رسولنا صلى الله عليه وسلم)
متبرء عن الهلاك كسائر الرسل ويخلو كما خلوا ۔ یعنی ہمارے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم موت سے مستثنیٰ نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ پہلے اُن سے تمام پیغمبر مر چکے ہیں
وہ بھی مریں گے۔ اور جیسا کہ وہ اس دنیا سے گذر گئے وہ بھی گزر جائیں گے۔ ایسا ہی
تفسیر جمل میں جس کا دوسرا نام فتوحات الہیہ ہے یعنی جلد ایک صفحہ ۳۳۶ میں زیر تفسیر
آيت وما محمد۔ قد خلت پہ لکھا ہے۔ کانهم اعتقدوا انه ليس كسائر الرسل
في انه يموت كما ماتوا - يعني بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کو گویا یہ گمان ہوا تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے نبیوں کی طرح نہیں مریں گے بلکہ زندہ رہیں گے سو
تحفه غزنویه
فرمایا کہ وہ بھی مرے گا جیسا کہ پہلے تمام نبی مر گئے ۔ ایسا ہی تفسیر صافی زیر آیت مذکورہ
جلد اول میں لکھا ہے۔ فسيخلوا كما خلوا بالموت او القتل یعنی حضرت سیدنا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا سے ایسا ہی گزر جائے گا جیسا کہ دوسرے نبی موت یا
قتل کے ساتھ دنیا سے گذر گئے ۔ اب ظاہر ہے کہ ان تمام تفسیر والوں نے لفظ خلت
کے معنے ماتت ہی کیا ہے یعنی اس آیت کے یہی معنے کئے ہیں کہ جیسے پہلے تمام
انبیاء علیہم السلام فوت ہو گئے ہیں ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی وفات پائیں گے۔
اب دیکھو کہ حضرت مسیح کی موت پر یہ کس قدر روشن ثبوت ہے جو تمام تفسیروں والے
یک زبان ہو کر بول رہے ہیں کہ پہلے جس قدر دنیا میں نبی آئے سب فوت ہو چکے
ہیں۔ ماسوا اس کے ہر ایک ایماندار کا یہ فرض ہے کہ اس مقام میں جن معنوں کی طرف
خود اللہ جل شانہ نے اشارہ فرمایا ہے اُنہی معنوں کو درست سمجھے اور اس کے مخالف
معنوں کو زیغ اور الحاد یقین کرے۔ اور یہ بات نہایت بدیہی اور اظہر من الشمس ہے کہ
الله جل شانہ نے آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کے کی تفسیر میں آپ ہی فرما دیا
ہے آفَابِنُ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ لے پس اس ساری آیت کے یہ معنے ہوئے کہ پہلے تمام
نبی اس دنیا سے موت یا قتل سے گذر چکے ہیں ۔ سواگر یہ نبی بھی انہی کی طرح موت یا قتل
سے گزر جائے تو کیا تم دین سے پھر جاؤ گے۔ اس جگہ یہ نکتہ یا درکھنے کے لائق ہے کہ اس
مقام میں خدا تعالیٰ نے دنیا سے گزر جانے کے دو ہی طور پر معنے قرار دیئے ہیں ایک یہ کہ
بذریعہ موت حتف انف یعنی طبعی موت کے انسان مر جائے اور دوسرے یہ کہ مارا جائے
یعنی قتل کیا جائے ۔ غرض خدا تعالیٰ نے خلت کے لفظ کو موت یا قتل میں محصور کر دیا
ہے ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر کوئی تیسراشق بھی خدا تعالیٰ کے علم میں ہوتا تو خلت کے
ال عمران ۱۴۵
تحفہ غزنویه
معنوں کی تکمیل کے لئے اس کو بھی بیان فرما تا مثلاً یہ کہنا افائن مات او قتل او رفع
الى السماء بجسمه كما رفع عيسى انقلبتم على اعقابكم ۔ جس کا
ترجمہ یہ ہے کہ سارے نبی پہلے اس سے گزر چکے ہیں پس اگر یہ نبی بھی مر جائے یا
قتل کیا جائے یا عیسی کی طرح مع جسم آسمان پر اُٹھایا جائے تو کیا تم اس دین سے پھر
جاؤ گے ۔ اب اے عزیز کیا تو خدا پر اعتراض کرے گا کہ وہ اس تیسری شق کا بیان کرنا
بھول گیا اور صرف دوشق بیان کئے ۔ لیکن عقلمند خوب جانتے ہیں کہ لفظ خلت جو ایک
تشریح طلب لفظ تھا اس کی تشریح صرف موت یا قتل سے کرنا اس بات پر قطعی دلالت
کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس مقام میں خلت کے معنے یا موت یا قتل ہے
اور کچھ نہیں اور یہ ایک ایسا یقینی امر ہے جو اس ۔ اسے انکار کرنا گویا خدا کی اطاعت ۴۳
سے خارج ہونا اور اس پر افترا کرنا ہے ۔ جبکہ خدا تعالیٰ نے اسی آیت میں اپنے ہی
منہ سے بیان فرما دیا کہ خلت کے معنے یا مرنا یا قتل کئے جانا ہے تو اس سے مخالف
بولنا كذب عظیم اور ایک بڑا افترا ہے اور صغائر میں سے نہیں ہے بلکہ کبیرہ گناہ
ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک خلت کے معنے دو میں ہی محصور ٹھہرے یعنی
مرنا یا قتل کئے جانا تو اس سے زیادہ افترا اور دروغ کیا ہوگا کہ جس طرح نصاری
نے خواہ نخواہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا اسی طرح خواہ نخواہ
بغیر دلیل اور سلطان مبین کے خلت کے معنوں میں آسمان پر بجسم عنصری اُٹھائے
جانا داخل سمجھا جائے ہاں اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہو گا کہ جبکہ آئمہ لغت عرب
نے بھی خلت کے معنے کہیں یہ نہیں لکھے کہ کوئی شخص زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلا
جائے تو کیا حاجت تھی کہ خدا تعالیٰ نے آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ کے ساتھ لفظ خلت
کی تشریح فرمائی تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ فیج اعوج کے زمانہ
تحفه غزنویه
میں خلت کے یہ معنے بھی کئے جائیں گے کہ حضرت مسیح کو زندہ مع جسم عنصری آسمان
پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ لہذا اس تشریح سے بطور حفظ ما تقدم پہلے سے ہی ان خیالات
فاسدہ کارڈ کر دیا ۔ اب اس تمام تحقیق کے رُو سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں نے ان
معنوں میں کوئی جھوٹ نہیں بولا بلکہ آپ ناراض نہ ہوں آپ خود بوجہ ترک معنی
قرآن اس قول شنیع درونگوئی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ میں آپ کو ہزار روپیہ بطور
انعام دینے کو طیار ہوں اگر آپ کسی قرآن شریف کی آیت یا کسی حدیث قوی یا
ضعیف یا موضوع یا کسی قول صحابی یا کسی دوسرے امام کے قول سے یا جاہلیت کے
خطبات یا دواوین اور ہر ایک قسم کے اشعار یا اسلامی فصحاء کے کسی نظم یا نثر سے یہ
ثابت کر سکیں کہ خلت کے معنوں میں معنوں میں یہ بھی داخل ہے کہ کوئی شخص مع جسم عنصری
۴۴ آسمان پر چلا جائے ۔ خدا تعالیٰ کا قرآن شریف میں اول خلت کا بیان کرنا اور پھر
ایسی عبارت میں جو بموجب اصول بلاغت و معانی تفسیر کے محل میں ہے صرف مرنا یا
قتل کئے جانا بیان فرمانا ۔ کیا مومن کے لئے یہ اس بات پر حجت قاطع نہیں ہے کہ
خلت کے معنے اس محل میں دو ہی ہیں یعنی مرنا یا قتل کئے جانا ۔ اب خدا کی گواہی کے
بعد اور کس کی گواہی کی ضرورت ہے ۔ الحمد لله ثم الحمد لله کہ اس مقام میں
خدا تعالیٰ نے میری سچائی کی گواہی دے دی اور بیان فرما دیا کہ خلت کے معنے
مرنا یا قتل کئے جانا ہے ۔ آپ نے تو اس مقام میں اپنے اس اشتہار میں میری نسبت
یہ عبارت لکھی ہے کہ ایسا جھوٹ بولا ہے کہ کسی ایماندار بلکہ ذرہ شرم اور حیا کے
آدمی کا کام نہیں۔ لیکن یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے کہ وہی جھوٹ
قرآنی شہادت سے آپ پر ثابت ہو گیا ۔ اب بتلائیے کہ میں آپ کی نسبت کیا
کہوں ۔ آپ نے ناحق جلد بازی کر کے میرا نام دروغگو رکھا لیکن میں نہیں چاہتا کہ
تحفه غزنویه
بدی کا بدی کے ساتھ جواب دوں بلکہ اگر اسلامی شریعت میں جھوٹ بولنا حرام اور
گناہ نہ ہوتا تو میں بعوض آپ کے کذاب کہنے کے آپ کو صدیق کہتا اور بعوض اس
کے کہ آپ نے محض دروغگوئی سے مجھے ذلیل اور شکست یافتہ قرار دیا آپ کو معزز اور
فتحیاب کے نام سے پکارتا ۔
قوله ۔ تیسرا جھوٹ اسی صفحہ سطر ۲۷ میں جمیع صحابہ رضی اللہ عنہم کا حضرت مسیح علیہ السلام
اور تمام نبیوں کی موت پر اجماع ہو جانا یہ بھی سفید جھوٹ ہے۔ اصحاب کرام تو لاکھ سے
بھی زیادہ ہوں گے سب سے ثبوت دینا تو مشکل ہے۔
اقول ۔ اس جگہ مجھے آپ لوگوں کی حالت پر رونا آتا ہے کہ کیسے خدا نے عقل و علم اور
دیانت کو سینوں میں سے چھین لیا۔ کیا اسی مایۂ علمی پر آپ لوگ مولوی کہلاتے ہیں اور
ایک دوسرے کا نام علماء کرام اور صوفیہ عظام رکھتے ہیں ۔ اے قابل رحم نادان یہ بات
فی الواقع سچ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اور تمام گذشتہ نبیوں کی موت کی نسبت صحابہ کرام ۴۵)
کا اجماع ہو گیا تھا اور جس طرح خلافت ابو بکر رضی اللہ عنہ پر اجماع پایا گیا ہے اسی قسم
کا بلکہ اس سے افضل و اعلیٰ یہ اجماع تھا اور اگر کوئی جرح قدح اس اجماع پر ہوتا ہے تو
اس سے زیادہ جرح قدح خلافت مذکورہ کے اجماع پر ہوگا ۔ در حقیقت یہ اجماع خلافت
ابوبکر کے اجماع سے بہت بڑھ کر ہے کیونکہ اس میں کوئی ضعیف قول بھی مروی نہیں
جس سے ثابت ہو جو کسی صحابی نے حضرت ابوبکر کی مخالفت کی یا تخلف کیا یعنی جب کہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر بطور استدلال
کے یہ آیت پڑھی کہ مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ
مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ لا جس کا یہ ترجمہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صرف ایک رسول ہے اس میں کوئی جز الوہیت کی نہیں اور اس سے پہلے تمام رسول
آل عمران : ۱۴۵
تحفه غزنویه
دنیا سے گذر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں ۔ پس ایسا ہی اگر یہ بھی مرکز یا قتل ہو کر دنیا
سے گزر گیا تو کیا تم دین سے پھر جاؤ گے تو اس آیت کے سننے کے بعد کسی ایک
صحابی نے بھی مخالفت نہیں کی اور اُٹھ کر یہ عرض نہیں کی کہ یہ آپ کا استدلال
ناقص اور نا تمام ہے ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ بعض نبی زندہ بجسم عنصری زمین پر
موجود ہیں جیسے الیاس و خضر اور بعض آسمان پر جیسے اور لیس اور عیسیٰ تو پھر اس
آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت موت کیونکر ثابت ہوا اور کیوں
جائز نہیں کہ وہ بھی زندہ ہوں بلکہ تمام صحابہ نے اس آیت کو سن کر تصدیق کی اور
سب کے سب اس نتیجہ تک پہنچ گئے کہ تمام نبیوں کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا بھی مرنا ضروری تھا پس یہ اجماع بلا توقف اور تردد واقع ہوا لیکن وہ اجماع
جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر مانا جاتا ہے اس میں بعض صحابہ کی طرف
سے بیعت کرنے میں کچھ توقف اور ترددبھی ہوا تھا گو کچھ دنوں کے بعد بیعت
کر لی اور اس ابتلا میں خود حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی مبتلا ہو گئے تھے لیکن گذشتہ
انبیاء کی موت پر کسی صحابی کو بعد سننے صدیقی خطبہ کے کوئی ابتلا پیش نہیں آیا اور نہ
ماننے میں کچھ بھی توقف اور تر ڈ دکیا بلکہ سنتے ہی مان گئے ۔ لہذا اسلام میں یہ وہ
پہلا اجماع ہے جو بلا توقف انشراح صدر کے ساتھ ہوا ۔ خلاصہ کلام یہ کہ بے شک
نصوص صریحہ کے رُو سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا تمام گذشتہ
انبیاء علیہم السلام کی موت پر جس میں حضرت مسیح بھی داخل ہیں اجماع ہو گیا
تھا بلکہ حضرت مسیح اس اجماع کا پہلا نشانہ تھے ۔ اب ذیل میں نصوص حدیثیہ
کے رُو سے ثبوت لکھتا ہوں تا معلوم ہو کہ ہم دونوں میں سے کون شخص خدا تعالیٰ
سے خوف کر کے سچ پر قائم ہے اور کون شخص دلیری سے جھوٹ بولتا