نسیمِ دعوت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وہ خدا جس نے تمام رُوحیں اور ذرہ ذرہ عالم علوی اور سفلی کا پیدا کیا اُسی نے
اپنے فضل و کرم سے اِس رسالہ کے مضمون ہمارے دل میں پیدا کئے۔اور
اس کا نام
ہے
نسیمِ دعوت نام اس کا نسیمِ دعوت ہے
آریوں کے لئے یہ رحمت ہے
دِلِ بیمار کا یہ درماں ہے
طالبوں کا یہ یارِ خلوت ہے
کفر کے زہر کو یہ ہے تریاق
ہر ورق اس کا جامِ صحت ہے
غور کر کے اسے پڑھو پیارو
یہ خدا کے لئے نصیحت ہے
خاکساری سے ہم نے لکھا ہے
نہ تو سختی نہ کوئی شدّت ہے
قوم سے مت ڈرو خدا سے ڈرو
آخر اس کی طرف ہی رحلت ہے
سخت دل کیسے ہو گئے ہیں لوگ
سر پہ طاعون ہے پھر بھی غفلت ہے
ایک دنیا ہے مر چکی اب تک
پھر بھی توبہ نہیں یہ حالت ہے
مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں باہتمام حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
بتاریخ ۲۸؍ فروری ۱۹۰۳ء چھپ کر شائع ہوا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اُس قادر اور سچے اور کامل خدا کو ہماری روح اور ہمارا ذرہ ذرہ وجود کا سجدہ کرتا ہے
جس کے ہاتھ سے ہر ایک روح اور ہر ایک ذرہ مخلوقات کا مع اپنی تمام قومی کے ظہور پذیر
ہوا اور جس کے وجود سے ہر ایک وجود قائم ہے اور کوئی چیز نہ اس کے علم سے باہر ہے اور نہ
اُس کے تصرف سے نہ اُس کی خلق سے۔ اور ہزاروں درود اور سلام اور رحمتیں اور برکتیں
اُس پاک نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ۔ علی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوں جس کے ذریعہ ۔ ذریعہ سے ہم نے وہ زندہ
خدا پایا جو آپ کلام کر کے اپنی ہستی کا آپ ہمیں نشان دیتا ہے اور آپ فوق العادت نشان
دکھلا کر اپنی قدیم اور کامل طاقتوں اور قوتوں کا ہم کو چپکنے والا چہرہ دکھاتا ہے سو ہم نے ایسے
رسول کو پایا جس نے خدا کو ہمیں دکھلایا اور ایسے خدا کو پایا جس نے اپنی کامل طاقت سے
ہر ایک چیز کو بنایا اس کی قدرت کیا ہی عظمت اپنے اندر رکھتی ہے جس کے بغیر کسی چیز نے
نقش وجود نہیں پکڑا اور جس کے سہارے کے بغیر کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی ۔ وہ ہمارا سچا خدا
بے شمار برکتوں والا ہے اور بے شمار قدرتوں والا اور بے شمار حسن والا ۔ اور بے شمار احسان
والا اُس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ۔
بعد هذا واضح ہو کہ آج آریہ سماج قادیان کی طرف سے میری نظر سے ایک اشتہار
گزرا جس پر سات فروری ۱۹۰۳ء تاریخ لکھی ہے اور مطبع چشمہ نور پر لیس امرتسر میں چھپا
ہے جس کا عنوان اشتہار پر یہ لکھا ہے۔ ” کادیانی پوپ کے چیلوں کے ایک ڈینگ کا
جواب۔ اس اشتہار میں ہمارے سید و مولی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
اور میری نسبت اور میرے معزز احباب جماعت کی نسبت اس قد رسخت الفاظ اور گالیاں
استعمال کی ہیں کہ بظاہر یہی دل چاہتا تھا کہ ایسے لوگوں کو مخاطب نہ کیا جاوے مگر ﴿۲﴾
اس کے بعد ایک اور تحریر ایک انگریزی اخبار میں جو آریہ سماج لاہور کی طرف سے نکلتی ہے اور ایک
اور اشتہار طوطی رام نام ایک شخص کی طرف سے دیکھا گیا۔ منہ
خدا تعالیٰ نے اپنی وحی خاص سے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اس تحریر کا جواب لکھ اور میں
جواب دینے میں تیرے ساتھ ہوں ۔ تب مجھے اس مبشر وحی سے بہت خوشی پہنچی کہ جواب
دینے میں میں اکیلا نہیں ۔ سو میں اپنے خدا سے قوت پا کر اُٹھا اور اُس کی روح کی تائید سے
میں نے اس رسالہ کو لکھا اور جیسا کہ خدا نے مجھے تائید دی میں نے یہی چاہا کہ ان تمام گالیوں کو
جو میرے نبی مطاع کو اور مجھے دی گئیں نظر انداز کر کے نرمی سے جواب لکھوں اور پھر یہ کاروبار
خدا تعالیٰ کے سپرد کر دوں ۔
مگر قبل اس اس - کے کہ میں اس اشتہار کا جواب لکھوں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحتاً کہتا
ہوں کہ جو کچھ اس اشتہار کے لکھنے والوں اور ان کی جماعت نے محض دل دُکھانے اور توہین کی
نیت سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اعتراضات کے پیرا یہ میں سخت الفاظ
لکھے ہیں یا میری نسبت مال خورا اور ٹھگ اور کا ذب اور نمک حرام کے لفظ کو استعمال میں لائے
ہیں اور مجھے لوگوں کا دغا بازی سے مال کھانے والا قرار دیا ہے اور یا جو خود میری جماعت کی
نسبت سور اور کتے اور مردار خوار اور گدھے اور بندر وغیرہ کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور ملیچھ
ان کا نام رکھا ہے۔ ان تمام دکھ دینے والے الفاظ پر وہ صبر کریں اور میں اس جوش اور اشتعال
طبع کو خوب جانتا ہوں کہ جو انسان کو اس حالت میں پیدا ہوتا ہے کہ جب کہ نہ صرف اس کو
گالیاں دی جاتی ہیں بلکہ اس کے رسول اور پیشوا اور امام کو تو ہین اور تحقیر کے الفاظ سے یاد
کیا جاتا ہے اور سخت اور غضب پیدا کرنے والے الفاظ سنائے جاتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں
کہ اگر تم ان گالیوں اور بد زبانیوں پر صبر نہ کرو تو پھر تم میں اور دوسرے لوگوں میں کیا فرق
ہوگا اور یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ تمہارے ساتھ ہوئی اور پہلے کسی سے نہیں ہوئی ہر ایک سچا
سلسلہ جو دنیا میں قائم ہوا ضرور دنیا نے اس سے دشمنی کی ہے۔ سو چونکہ تم سچائی کے
وارث ہو ضرور ہے کہ تم سے بھی دشمنی کریں سو خبردار رہو نفسا نیت تم پر غالب نہ آوے،
ہر ایک سختی کی برداشت کرو ہر ایک گالی کا نرمی سے جواب دو تا آسمان پر تمہارے لئے اجر
لکھا جاوے۔ کہیں چا۔ تمہیں چاہیے کہ آریوں کے رشیوں اور بزرگوں کی نسبت ہر گز سختی کے الفاظ
استعمال نہ کروتا وہ بھی خدائے قدوس اور اس کے رسول پاک کو گالیاں نہ دیں کیونکہ ان کو ﴿۳﴾
معرفت نہیں دی گئی اس لئے وہ نہیں جانتے کہ کسی کو گالیاں دیتے ہیں ۔ یا د رکھو کہ ہر ایک جو
نفسانی جوشوں کا تابع ہے۔ ممکن نہیں کہ اس کے لبوں سے حکمت اور معرفت کی بات نکل سکے
بلکہ ہر ایک قول اس کا فساد کے کیڑوں کا ایک انڈہ ہوتا ہے، بجز اس کے اور کچھ نہیں۔ پس اگر تم
روح القدس کی تعلیم سے بولنا چاہتے ہو تو تمام نفسانی جوش اور نفسانی غضب اپنے اندر سے
باہر نکال دو تب پاک معرفت کے بھید تمہارے ہونٹوں پر جاری ہوں گے اور آسمان پر تم دنیا
کے لئے ایک مفید چیز سمجھے جاؤ گے اور تمہاری عمریں بڑھائی جائیں گی تمسخر سے بات نہ کرو اور
ٹھٹھے سے کام نہ لو اور چاہیے کہ سفلہ پن اور اوباش پن کا تمہارے کلام پر کچھ رنگ نہ ہو
تا حکمت کا چشمہ تم پر کھلے۔ حکمت کی باتیں دلوں کو فتح کرتی ہیں لیکن تمسخر اور سفاہت کی باتیں
فساد پھیلاتی ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے سچی باتوں کو نرمی کے لباس میں بتاؤ تا سامعین کے
لئے موجب ملال نہ ہوں ۔ جو شخص حقیقت کو نہیں سوچتا اور نفس سرکش کا بندہ ہو کر بد زبانی کرتا
ہے اور شرارت کے منصوبے جوڑتا ہے۔ وہ ناپاک ہے۔ اس کو کبھی خدا کی طرف راہ نہیں ملتی
اور نہ کبھی حکمت اور حق کی بات اُس کے منہ پر جاری ہوتی ہے پس اگر تم چاہتے ہو کہ خدا کی
را ہیں تم پر کھلیں تو نفسانی جوشوں سے دور رہو اور کھیل بازی کے طور پر بخشیں مت کرو کہ یہ
کچھ چیز نہیں اور وقت ضائع کرنا ہے بدی کا جواب بدی کے ساتھ مت دو ۔ نہ قول سے نہ فعل
سے تا خدا تمہاری حمایت کرے اور چاہیے کہ دردمند دل کے ساتھ سچائی کو لوگوں کے
سامنے پیش کرو نہ ٹھٹھے اور ہنسی سے کیونکہ مردہ ہے وہ دل جو ٹھٹھا ہنسی اپنا طریق رکھتا ہے اور
نا پاک ہے وہ نفس جو حکمت اور سچائی کے طریق کو نہ آپ اختیار کرتا ہے اور نہ دوسرے کو
اختیار کرنے دیتا ہے۔ سو تم اگر پاک علم کے وارث بننا چاہتے ہو تو نفسانی جوش سے کوئی بات
منہ سے مت نکالو کہ ایسی بات حکمت اور معرفت سے خالی ہوگی اور سفلہ اور کمینہ لوگوں اور
باشوں کی طرح نہ چاہو کہ دشمن کو خواہ نخواہ ہتک آمیز اور تمسخر کا جواب دیا جاوے بلکہ دل کی
راستی سے سچا اور پُر حکمت جواب دو تا تم آسمانی اسرار کے وارث ٹھہرو۔
اس جگہ یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ قادیان کے آریوں کا یہ حملہ جو میرے پر کیا گیا
ہے یہ ایک ناگہانی ہے ان دنوں میں کوئی تحریر میری طرف سے شائع نہیں ہوئی اور نہ
میرے قلم سے اور نہ میری تعلیم سے اور نہ میری تحریک سے کسی نے کوئی اشتہار شائع کیا۔
پس خواہ نخواہ مجھے نشانہ بنانا اور مجھے گالیاں دینا اور میرے سید و مولی جناب محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت توہین و تحقیر کے الفاظ لکھنا اور اس ط طرح پر مجھے دوہرے طور پر دُکھ
دینا میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس قدر نفسانی جوش کیوں دکھلایا گیا ۔ بعض قادیان کے آریہ جو
میرے پاس آتے تھے۔ بارہا میں نے ان کو نصیحت دی کہ زبان کی چالاکیوں کا نام مذہب
نہیں ہے مذہب ایک پاک کیفیت ہے جو ان لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ
کو پہچان لیتے ہیں اور میں نے ان کو بارہا یہ بھی کہا کہ دیکھو طاعون کا زمانہ ہے اور دنیا کی
تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ جب یہ کسی ملک میں بڑے زور سے بھڑکتی رہی ہے تو اس کا یہی
موجب ہوتا رہا ہے کہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر جاتی تھی اور خدا کی طرف سے جو آتا تھا اس
سے انکار کیا جاتا تھا اور جب بھی کہ آسمان کے نیچے اس قسم کا کوئی بڑا گناہ ظہور میں آیا اور
بیبا کی حد سے بڑھ گئی تبھی یہ بل ظہور میں آئی ۔ اب بھی یہ گناہ انتہا تک پہنچ گیا ہے دنیا میں ایک
عظیم الشان نبی انسانوں کی اصلاح کے لئے آیا یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
اور اس نے اس سچے خدا کی طرف لوگوں کو بلایا جس کو دنیا بھول گئی تھی ۔ لیکن اس
زمانہ میں اُسی کامل نبی کی ایسی تو ہین اور تحقیر کی جاتی ہے جس کی نظیر کسی زمانہ میں نہیں مل
سکتی پھر خدا نے چودھویں صدی کے سر پر اپنے ایک بندہ کو جو یہی لکھنے والا ہے بھیجا تا اس
نبی کی سچائی اور عظمت کی گواہی دے اور خدا کی توحید اور تقدیس کو دنیا میں پھیلا وے اس کو
بھی گالیوں کا نشانہ بنایا گیا سو یہ بُرے دن جو زمانہ دیکھ رہا ہے اس کا یہی باعث ہے کہ
دلوں میں خدا کا خوف نہیں رہا اور زبانیں تیز ہو گئیں ۔ ہر ایک جوش محض قوم اور سوسائٹی
کے لئے دکھلاتے ہیں۔ خدا کی عظمت ان لوگوں کے دلوں میں نہیں ۔
غرض کئی دفعہ ایسی نصیحتیں قادیان کے ان آریوں کو کی گئیں لیکن نتیجہ بر خلاف ہوا اور وہ
خدا کی عظمت سے بالکل نہیں ڈرے۔ شاید دلوں میں یہ خیال ہوگا کہ گو طاعون قادیان کے
ارد گر دلوگوں کو ہلاک کر رہی ہے مگر ہمیں کیا غم ہم تو ٹیکا لگانے کے بعد ہمیشہ کیلئے طاعون کے پنجہ (۵)
سے رہائی یاب ہو گئے ہیں بڑا تعجب ہے کہ ایسے خطرناک دن اور پھر یہ لوگ زبان کو اپنے قابو
میں نہیں رکھتے نہیں سوچتے کہ جس نبی کو ہم گالیاں دیتے ہیں اور اس کی تحقیر اور توہین کرتے ہیں
اگر وہ خدا کی طرف سے ہے اور ضرور وہ خدا کی طرف سے ہے تو کیا یہ بد زبانیاں اور بے ادبیاں
خالی جائیں گی۔ سنو اے غافلو! ہمارا اور ان راستبازوں کا تجربہ جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں
گواہی دیتا ہے کہ خدا کے پاک رسولوں کی بے ادبی کا انجام اچھا نہیں ہوتا ہر ایک نیک طینت
جانتا ہے کہ خدا کے پاس ہر ایک بدی اور شوخی کی سزا ہے اور ہر ایک ظلم کا پاداش ہے۔
ایک اعتراض کا جواب
اب ہم آریہ صاحبوں کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہیں جو انہوں نے اپنے اشتہار
میں ہماری جماعت کے نو مسلم آریوں پر کیا ہے اور وہ یہ کہ یہ مسلمان ہونا ان کا تب صحیح ہوتا
کہ اوّل وہ چاروں وید پڑھ لیتے اور پھر ویدوں کے پڑھنے کے بعد چاہیے تھا کہ وہ
آر یہ دھرم کا اسلام سے مقابلہ کرتے اور پھر اس قدر تحقیق و تفتیش کے بعد اگر اسلام کو حق دیکھتے
تو مسلمان ہو جاتے سو واضح ہو کہ ہمارے نو مسلم آریہ جہاں تک حق تحقیق کا ہے سب کچھ ادا
کر کے مشرف باسلام ہوئے ہیں باقی رہا یہ اعتراض کہ انہوں نے چاروں وید کب پڑھے
ہیں یہ اعتراض اس صورت میں ہو سکتا تھا کہ جب اعتراض کرنے والے اپنے وید خوان
ہونے کا ثبوت دیتے افسوس کہ انہوں نے اعتراض کرتے وقت انصاف اور خدا ترسی سے کام
نہیں لیا بھلا اگر انہوں نے سچائی کی پابندی سے یہ اعتراض پیش کیا ہے تو ہمیں بتلاویں کہ ان
میں سے وہ تمام لوگ رام رام کرنے والے جو سناتن دھرم پر قائم تھے اور پھر چند سال سے وہ
آریہ بنے انہوں نے کس پنڈت سے وید پڑھا ہے کیونکہ اگر مذہب کی تبدیلی کیلئے پہلے
ویدوں کا پڑھ لینا ضروری شرط ہے تو اس شرط سے آریہ کیونکر باہر رہ سکتے ہیں یہ بات
کس کو معلوم نہیں کہ پنڈت دیانند کے وجود سے پہلے اس ملک میں تمام ہندو سناتن دھرم
رکھتے تھے اور ابھی تک ان کے ٹھاکر دوارے اس گاؤں میں بھی موجود ہیں اور ان کے
پنڈت اور وید دان آریہ ورت میں بکثرت پائے جاتے ہیں اور بہتوں کو ہم نے خود دیکھا
ہے اور وید جو اُردو اور انگریزی میں ترجمہ ہو چکے ہیں ان پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ
وید کے اکثر ارتھ جو سناتن دھرم والے کرتے ہیں وہی ٹھیک ہیں۔ خیر اس بحث کو اس وقت
جانے دو بہر حال جو اعتراض ان آریہ صاحبوں نے نو مسلم ہندوؤں پر کیا ہے وہی اعتراض
ان پر بھی ہوتا ہے کیونکہ ایک زمانہ تو وہ تھا کہ وہ رام چندر، کرشن اور دیگر اوتاروں کو پرمیشر
جانتے تھے مورتی پوجا کو وید کی ہدایت سمجھتے تھے اور سب سے زیادہ یہ کہ ویدانت کے
اصول کے موافق اپنے تئیں پر میشر میں سے نکلے ہوئے خیال کرتے تھے اور پھر آریہ بننے
کے بعد وہ سب خیالات پلٹ گئے اور بجائے اس کے کہ پرمیشر میں سے نکلے ہوں انادی
اور غیر مخلوق کہلا کر خود قدیم اور پرمیشر کے شریک بن گئے ۔ پس کیا اس قدر انقلاب کے
لئے حسب عقیدہ ان کے یہ ضرور نہ تھا کہ ہر ایک فرد ان میں سے اول چاروں وید پڑھ
لیتا پھر اپنے قدیم مذہب سناتن دھرم کو چھوڑتا اور آریہ سماج میں داخل ہوتا۔ پس اگر
قادیان کے آریہ سماجیوں نے نو مسلم آریوں پر اعتراض کرنے کے وقت جھوٹ اور حق پوشی
سے کام نہیں لیا تو ہمیں دکھلا دیں کہ ان کی جماعت آریوں میں سے کتنے وہ لوگ ہیں جن کو
رگ اور بجر اور شام اور اتھر بن وید سب کنٹھ ہیں اگر اس بات میں وہ سچے نکلے کہ اپنی سب
جماعت انہوں نے ویددان ثابت کر دی تو کم سے کم ہم ان کو شریف آدمی مان لیں گے جنہوں
نے اپنے اعتراض میں کسی ایسی جھوٹی بات کو پیش نہیں کیا جس کے آپ وہ پابند نہیں تھے۔ یہ
کسی کو معلوم نہیں کہ یہ تمام مجمع قادیان والوں کا ایک بازاری دوکان نشینوں کا مجمع ہے جن میں
سے کوئی ساہوکارہ کا شغل رکھتا ہے اور کوئی بزازی کرتا ہے اور کوئی نون تیل کی دوکان رکھتا ہے
اور جہاں تک ہم کو علم ہے ان میں سے ایک بھی ویددان نہیں پس کیا ان لوگوں کے مقابل پر وہ
شریف نو مسلم آریہ جاہل کہلا سکتے ہیں جو بعض ان کے بی ۔اے تک تعلیم یافتہ ہیں اور انگریزی
اور اُردو ترجمے ویدوں کے پڑھتے ہیں اور دن رات دین کی تعلیم پاتے ہیں ۔
پھر ماسوا اس کے یہ ہمارا دعویٰ صرف قادیان تک محدود نہیں بلکہ ہم اس امر کی پوری )
اطلاع رکھتے ہیں کہ ہر ایک شہر اور قصبہ کا آریہ سماج اکثر ایسے ہی ذخیرہ سے بھرا ہوا ہے اور یہ
خیال ہرگز ہرگز صحیح نہیں ہے کہ جن لوگوں نے سناتن دھرم کو الوداع کہہ کر با وجود سخت اختلاف
کے آریہ سماجی بننا قبول کیا ہے پہلے وہ اپنے گھر سے چاروں وید پڑھ کر آئے تھے بلکہ ہم زور
سے کہتے ہیں کہ تمام پنجاب اور ہندوستان میں بجز معدودے چند جن کو انگلیوں پر گن سکتے ہیں
تمام مجموعہ آریوں کا ایسا ہی ہے کہ ہر ایک دوکاندار یا ساہوکار نے آریوں میں نام لکھا رکھا ہے
اور خود بجز بڑے پیٹ اور لمبی موچھوں اور دوکان کے حساب کے اور کچھ یاد نہیں۔
اور یہ باتیں میری بے تحقیق نہیں بلکہ میں آریہ صاحبوں کو ہزار روپیہ بطور انعام
دینے کو طیار ہوں اگر وہ میرے پر ثابت کر دیں کہ جس قدر ان کی فہرست میں مرد و زن آریہ
درج ہیں یا یوں کہو کہ جس قدر آریہ سماجی کہلانے والے مرد ہوں یا عورات ہوں برٹش انڈیا
میں موجود ہیں فیصدی اُن میں سے پانچ ایسے پنڈت پائے جاتے ہیں جو چاروں وید سنسکرت
میں جانتے ہیں اگر چاہیں تو میں کسی سرکاری بینک میں یہ روپیہ جمع کراسکتا ہوں ۔ اب بتلاؤ کہ
کس قدر شرم کی بات ہے کہ خود را فضیحت و دیگری را نصیحت اگر حیا اور سچائی سے کام لیا جاتا تو
ایسے اعتراضات کی کیا ضرورت تھی جو خود آریہ سماج پر ہی وارد ہوتے ہیں۔ ہمارے دیکھنے کی
بات ہے کہ آریوں کا یہ مجموعہ صرف اس طرح پر طیار ہوا ہے کہ مہاجنوں ساہوکاروں ملازموں
کو طرح طرح کے حیلوں سے ترغیب دی گئی کہ تم آریہ سماج میں نام لکھا دو تو بہت سے
لالہ صاحبوں نے اس طرح پر نام لکھا رکھے ہیں اور اصل حقیقت کی کچھ بھی خبر نہیں اور اکثروں
کے گھروں میں دیوتا پرستی اور مورتی پوجا کے تعلقات بھی بدستور قائم ہیں یہ بات ایسی مخفی نہیں
ہے جس کی تحقیق کرنے کیلئے کچھ زیادہ مشقت کی حاجت ہو تم کسی شہر یا قصبہ میں چلے جاؤ اور
تحقیقات کر لو کہ کس قدر اس میں آریہ سماجی ہیں ۔ اور کس قدر ان میں سے ویددان ہیں پس
جبکہ آریہ سماجی بننے کی یہ کیفیت ہے تو پھر کون ایسے تعلیم یافتہ نو مسلم آریوں پر اعتراض کر سکتا
ہے جو اول ہندو تھے اور پھر سناتن دھرم اور آریوں کے اصولوں کو خوب معلوم کر کے اور اس
کے مقابل پر اسلام کے اصول دیکھ کر اور سچائی اور عظمت الہی ان میں مشاہدہ کر کے مشرف
با سلام ہو گئے محض خدا کے لئے دُکھ اُٹھائے اور بیویوں بھائیوں عزیزوں سے الگ ہوئے اور
قوم کی گالیاں سنیں ۔ ان نو مسلم آریوں کے تبدیل مذہب کو غرض نفسانی پر محمول کرنا یہ طعن
ہندوؤں کا کچھ نیا نہیں بلکہ قدیم سے اس مذہب کے متعصب لوگوں کی عادت ہے کہ جب کوئی
اور معقول جواب نہیں آتا تو یہی کہہ دیا کرتے ہیں کہ مال کے لئے یا کسی عورت کے لئے
ہندو مذہب کو چھوڑ دیا ہے اور یہ بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ کروڑہا ہندو جو مسلمان ہو گئے وہ
مسلمان بادشاہوں کے جبر سے ہوئے تھے۔ بعض ہندو جوش میں آکر یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ
مسلمان ہونے والے دراصل مسلمانوں کا ہی نطفہ ہیں اور نہیں سوچتے کہ یہ اعتراض تو ہماری
ہی کروڑ ہا عورتوں پر آتا ہے۔ آج کل کی تحقیقات سے ثابت ہے کہ اسلامی بادشاہوں کے عہد
کا زمانہ جو سات سو برس تک تھا اگر انگریزوں کے زمانہ سے جو سو برس تک ابھی گزرا ہے
مقابلہ کیا جائے تو اس میں جس قدر ہند و کثرت سے مسلمان ہوئے ہیں اس کی اوسط زیادہ نکلتی
ہے اور خود غرضی کا الزام تو بہت ہی قابل شرم ہے کیونکہ بعض ہندو امیروں ، رئیسوں اور راجوں
نے اسلام کے بعد کئی لاکھ روپیہ دینی امداد میں دیا ہے اور ہمارے غریب نو مسلم آریہ ہمیشہ اپنی
کمائی سے ہمیں چندہ دیتے ہیں پھر تعجب کہ یہ مخالف لوگ ایسے بے جا بہتانوں سے باز نہیں
آتے اور جس حالت میں اکثر آریہ اپنی عورتوں کو چھوڑ کر اسلام کی طرف آتے ہیں تو اس
صورت میں پھر ان کو عورتوں کا الزام دینا کیا اس قسم کے اعتراضات دیانت کے اعتراض ہیں
مثلاً ذرا سوچو کہ سردار فضل حق اور شیخ عبدالرحیم جو نو مسلم آریہ ہیں ہندو ہونے کی حالت میں
کسی قسم کی حاجت رکھتے تھے جو اسلام سے پوری ہوئی ۔
تبدیل مذہب کے لئے جس قدر علم درکار ہے اس کی سچی فلاسفی
اب ہم فائدہ عام کے لئے اس امر کی سچی فلاسفی بیان کرتے ہیں کہ تبدیل مذہب کے
لئے کس قدر واقفیت ضروری ہے۔ کیا بقول آریہ سماج قادیان جب مثلاً ایک ہندو تبدیل
مذہب کرنے لگے تو اول اس کو چاروں وید سنسکرت میں پڑھ لینے چاہئیں یا عقل اور انصاف
کے رُو سے اس میں کوئی اور قاعدہ ہے۔
پس واضح ہو کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں یہ ہرگز صحیح نہیں ہے کہ تبدیل مذہب 9
کے لئے ایک ہندو کا یہ فرض ہے کہ اول چاروں وید سبقاً سبقاً کسی پنڈت سے پڑھ لے اور پھر
اگر چاہے تو کوئی اور مذہب اختیار کرے کیونکہ اگر یہ صیح ہو تو مذہب کی تبدیلی کے لئے صرف
وہی لوگ لائق ہوں گے جو وید دان پنڈت ہوں ، ا حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ صدہا ہندو جو
ویدوں کا ایک صفحہ بھی نہیں پڑھ سکتے سناتن دھرم سے نکل کر آریہ سماجی بنتے جاتے ہیں اور
بموجب حال کی مردم شماری کے پنجاب میں آریہ مت والے مرد نو ہزار سے زیادہ نہیں اور اس
قدر جماعت آریہ میں شاید ایک دو پنڈت ہوں یا نہ ہوں باقی سب عوام ہندو ہیں جو محض چند
باتیں سن کر آریہ بن گئے ہیں اور اپنے قدیم مذہب سناتن دھرم کو چھوڑ دیا ہے اور جیسا کہ آریہ سماجی
لوگ مسلمان ہونے والے آریوں کا نام برہشٹ اور ملیچھ رکھتے ہیں یہی نام سناتن دھرم کی
طرف سے ان کو ملتا ہے اور مذہب سے ان کو خارج سمجھتے ہیں اور وید کے منکر قرار دیتے ہیں
پھر با وجود اس قدر مخالفت شدید اور اختلاف عقائد کے جو سناتن دھرم اور آریہ سماجیوں میں
اظهر من الشمس ہے ایک جاہل سے جاہل سناتن دھرم والا جب آریہ بننے کے لئے آتا
ہے تو کوئی اس کو نہیں کہتا کہ اول چاروں وید پڑھ لے بلکہ اس کا آریہ سماجی بننا غنیمت سمجھتے
ہیں خاص کر اگر کوئی دولت مند ساہوکار ہو گو کیسا ہی جاہل ہو تو پھر کیا کہنا ہے ایک شکار ہاتھ
آگیا اس کو کون چھوڑے بھلا بتلائیے آپ کے لالہ بڑھامل صاحب کتنے وید پڑھے ہوئے
ہیں جو سناتن دھرم چھوڑ کر آریہ بن گئے ۔ ایسا ہی دوسرے لالہ صاحبان جو انہیں کے بھائی بند
ہیں اپنے اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر سوچیں کہ ان کو دید دانی میں کیا کیا کمالات حاصل
ہیں ۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ جو اعتراض نو مسلم آریوں پر کیا جاتا ہے وہی در اصل
آریوں پر بھی ہوتا ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ جو آریہ ہند و مسلمان ہوتا ہے چونکہ اس کو پہلے سے
معلوم ہوتا ہے کہ اس کو بہت سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا اس لئے طبعا وہ اسی وقت
مسلمان ہوتا ہے جب وہ اپنے دل میں حق اور باطل کا فیصلہ کر لیتا ہے۔
اور یہ فیصلہ چاروں وید پڑھنے پر منحصر نہیں ورنہ تبدیل مذہب کا دروازہ ہی بند ہو جائے
اور نیز اس صورت میں یہ بھی لازم آتا ہے کہ آریہ سماج والے بجز ایک دو ویددان پنڈتوں کے
جو اُن میں ہوں باقی سب ہندوؤں کو سناتن دھرم کی طرف واپس کر دیں اور ان کو ہدایت
کر دیں کہ جب تم وید پڑھ کر آؤ گے تب تمہیں آریہ سماج میں داخل کیا جاوے گا پہلے نہیں ۔
ہوش مند انسان اس بات کو جلد سمجھ سکتا ہے کہ اگر تبدیل مذہب کے لئے عالم فاضل ہونا
ضروری ہے تو ہندوستان کے کروڑ ہا ہندو عوام الناس جو کچھ علم نہیں رکھتے اور مختلف فرقوں پر
تقسیم شدہ ہیں وہ آریہ سماج میں داخل ہونے کے لائق نہیں ہو سکتے جب تک سب کے سب
ویددان نہ ہوں اور شاستروں کو سبقاً سبقاً نہ پڑھ لیں۔
پس سنو اور خوب کان کھول کر سنو کہ تبدیل مذہب کے لئے تمام جزئیات کی تفتیش کچھ
ضروری نہیں بلکہ سچائی کی تلاش کرنے والے کے لئے مذاہب موجودہ کا باہم مقابلہ کرنے کے
وقت اور پھر ان میں سے سچا مذہب شناخت کرنے کے لئے صرف تین باتوں کا دیکھنا ضروری
ہے۔ (۱) اول یہ کہ اس مذہب میں خدا کی نسبت کیا تعلیم ہے یعنی اس کی تو حید اور قدرت اور علم
اور کمال اور عظمت اور سزا اور رحمت اور دیگر لوازم اور خواص الوہیت کی نسبت کیا بیان ہے کیونکہ
اگر کوئی مذہب خدا کو واحد لاشریک قرار نہیں دیتا اور آسمان کے اجرام یا زمین کے عناصر یا کسی
انسان یا اور چیزوں کو خدا جانتا ہے یا خدا کے برابر ٹھہراتا ہے اور ایسی پرستشوں سے منع نہیں کرتا یا
خدا کی قدرت کو ناقص خیال کرتا ہے اور جہاں تک امکانِ قدرت ہے وہاں تک قدرت کے
سلسلہ کو نہیں پہنچاتا یا اس کے علم کو نا تمام جانتا ہے یا اس کی قدیم عظمت کے برخلاف کوئی تعلیم
دیتا ہے یا سزا اور رحمت کے قانون میں افراط یا تفریط کی راہ لیتا ہے یا اس کی رحمت عامہ جیسا کہ
جسمانی طور پر محیط عالم ہے اس کے برخلاف کسی خاص قوم سے خدا کا خاص تعلق اور روحانی
نعمت کے وسائل کو مخصوص رکھتا ہے یا الوہیت کے خواص میں سے کسی خاصہ کے برخلاف
بیان کرتا ہے تو وہ مذہب خدا کی طرف سے نہیں ہے۔ (۲) دوسرے طالب حق کے لئے یہ
دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اس مذہب میں جس کو وہ پسند کرے اس کے نفس کے بارے میں
اور ایسا ہی عام طور پر انسانی چال چلن کے بارے میں کیا تعلیم ہے۔ کیا کوئی ایسی تعلیم تو نہیں
کہ جو انسانی حقوق کے باہمی رشتہ کو توڑتی ہو یا انسان کو دیوثی کی طرف کھینچتی ہو یا د یوٹی
امور کو مستلزم ہو اور فطرتی حیا اور شرم کی مخالف ہو اور نہ کوئی ایسی تعلیم ہو کہ جو خدا کے عام