نسیمِ دعوت

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قانون قدرت کے مخالف پڑی ہو اور نہ کوئی ایسی تعلیم ہو جس کی پابندی غیر ممکن یا منتج
خطرات ہو اور نہ کوئی ضروری تعلیم جو مفاسد کے روکنے کے لئے اہم ہے ترک کی گئی ہو اور
نیز یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ تعلیم ایسے احکام سکھلاتی ہے یا نہیں کہ جو خدا کو عظیم الشان
محسن قرار دے کر بندہ کا رشتہ محبت اس سے محکم کرتے ہوں اور تاریکی سے نور کی طرف
لے جاتے ہوں اور غفلت سے حضور اور یادداشت کی طرف کھینچتے ہوں ۔
(۳) تیسرے طالب حق کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ وہ اس مذہب کو پسند
کرے جس کا خدا ایک فرضی خدا نہ ہو جو محض قصوں اور کہانیوں کے سہارے سے مانا گیا ہو
اور ایسا نہ ہو کہ صرف ایک مردہ سے مشابہت رکھتا ہو کیونکہ اگر ایک مذہب کا خدا صرف
ایک مردہ سے مشابہ ہے جس کا قبول کرنا محض اپنی خوش عقیدگی کی وجہ سے ہے نہ اس وجہ
سے کہ اس نے اپنے تئیں آپ ظاہر کیا ہے تو ایسے خدا کا ماننا گویا اس پر احسان کرنا ہے اور
جس خدا کی طاقتیں کچھ محسوس نہ ہوں اور اپنے زندہ ہونے کے علامات وہ آپ ظاہر نہ
کرے اس پر ایمان لانا بے فائدہ ہے اور ایسا خدا انسان کو پاک زندگی بخش نہیں سکتا اور نہ
شبہات کی تاریکی سے باہر نکال سکتا ہے اور ایک مردہ پر میشر سے ایک زندہ بیل بہتر ہے
جس سے کاشتکاری کر سکتے ہیں ۔ پس اگر ایک شخص بے ایمانی اور دنیا پرستی پر جھکا ہوا نہ
ہوتو وہ زندہ خدا کو ڈھونڈے گا تا اس کا نفس پاک اور روشن ہو جائے اور کسی ایسے مذہب پر
راضی نہیں ہوگا جس میں زندہ خدا اپنا جلوہ قدرت نہیں دکھلاتا اور اپنے جلال کی بھری ہوئی
آواز سے تسلی نہیں بخشا۔
یہ تین ضروری امر ہیں جو تبدیلی مذہب کرنے والے کے لئے قابلِ غور ہیں پس اگر کوئی
شخص کسی مذہب کو ان تین معیاروں کے رُو سے دوسرے مذاہب پر فائق اور غالب پاوے تو
اُس کا فرض ہوگا کہ ایسے مذہب کو اختیار کرے اور اس قدر تحقیق کے لئے نہ کسی بڑے پنڈت
بننے کی حاجت ہے اور نہ کسی بڑے پادری بننے کی ضرورت ہے اور خدا نے جیسا کہ جسمانی زندگی
کے لئے جن جن چیزوں کی حاجت ہے جیسے پانی ، ہوا، آگ اور خوردنی چیزیں وہ ان کے لئے

جو عمداً خودکشی نہ کرنا چاہیں بکثرت پیدا کر رکھی ہیں اسی طرح اس نے روحانی زندگی کے لئے اپنی
ہدایت کے طریقوں کو انسانوں کے لئے بہت سہل و آسان کر دیا ہے تا انسان اس مختصر عمر میں ﴿۱۲﴾
فوق الطاقت مشکلات میں نہ پڑیں اور امور ثلاثہ جو ہم نے اُوپر ذکر کئے ہیں۔ ان کے لئے ایک
عمر خرچ کرنے اور عالم فاضل بننے کی ضرورت نہیں بلکہ ہر ایک حامی مذہب جو اپنے اصول
شائع کرتا ہے انہیں اصولوں سے پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ اس معیار کے موافق ہیں یا نہیں اور اگر
وہ اپنے اصولوں کے بیان کرنے میں کچھ جھوٹ بولے یا کسی بات کو چھپاوے تو وہ خیانت
پوشیدہ رہ نہیں رہ سکتی کیونکہ علمی لمی زمانہ زمانہ ہے ہے اور اور صدہا صدہا پہلو ہے ایسے ہیں جن سے حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔
اب جبکہ مذکورہ بالا بیانات سے ببداہت ثابت ہے کہ تبدیل مذہب کے لئے ہرگز
ایسی ضرورت نہیں کہ کسی دین کے تمام فروع اصول اور جزئیات کلیات معلوم کئے جائیں بلکہ
امور متذکرہ بالا کی واقفیت کافی ہے تو اس صورت میں ان نو مسلم آریوں کا کیا قصور ہے جو
ان ضروری امور کی تحقیق کر کے مشرف باسلام ہوئے ہیں اور جس صورت میں خود آریہ سماج
کے گروہ میں سکھ جٹ سنار اور جاہل دوکاندار آریوں میں شامل ہیں جو بغیر چاروں وید پڑھنے
کے بلکہ بدوں ان امور ثلاثہ مذکورہ بالا کی تحقیق کے سناتن دھرم اور خالصہ مذہب سے جوان
کے قدیم مذاہب تھے دست بردار ہو کر آریہ مت میں داخل ہو گئے ہیں اور اکثر لوگ ان میں
سے نادان اور جاہل ہیں گویا کل ذخیرہ آریہ مت کا بجز شاذ و نادر اشخاص کے انہیں عوام الناس
سے بھرا ہوا ہے تو پھر کیوں ان غریب نو مسلم آریوں پر اعتراض کیا جاتا ہے جنہوں نے ارکانِ
ثلاثہ پر خوب غور کر کے مذہب اسلام اختیار کیا ہے۔ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ یہ بات تعلیق
بالمحال ہے کہ کسی مذہب کے اختیار کرنے کے لئے پہلے اپنے آبائی مذہب کی کتاب اور
اس کی تفسیروں کو سبقاً سبقاً اوّل سے آخر تک پڑھ لینا ضروری ہے اس شرط کو نہ کوئی آریہ
دکھا سکتا ہے اور نہ کوئی پادری بلکہ یہ صرف ناحق کی نیش زنی ہے جو راستبازی سے بعید

ہے۔ دنیا میں عالم فاضل کی ڈگری حاصل کرنے والے تو ہر ایک مذہب میں تھوڑے ہوتے
ہیں بلکہ تبحر علمی میں پورے کامل ہر ایک ملک میں دس میں سے زیادہ نہیں ہوتے مگر دوسرے
لوگ کروڑہا ہوتے ہیں جو نہ پنڈت کہلا ویں اور نہ پادری کے نام سے ملقب ہوں اور نہ
۱۳ مولوی ہونے کا عمامہ سر پر رکھتے ہیں اور انہیں میں اکثر طالب حق بھی ہوتے ہیں اور ان
کے لئے کافی ہوتا ہے کہ وہ اس قدر دیکھ لیں کہ کسی مذہب میں خدا کے بارے میں کیا تعلیم
ہے اور پھر مخلوق کے بارے میں کیا تعلیم اور پھر اس تعلیم کا ثمرہ کیا ہے کیا وہ اُس خدا تک
پہنچاتی اور اُس مخفی ذات کو دکھلاتی ہے جو زندہ خدا ہے یا اس کو محض قصوں کے سہارے پر
چھوڑتی ہے جیسا کہ ہم ان امور ثلاثہ کی ابھی تصریح کر چکے ہیں اور عقل سلیم ببداہت اس
بات کو بجھتی ہے کہ جو شخص ان تینوں امور میں کسی مذہب کو کامل پائے گا وہی مذہب سچا ہوگا
کیونکہ یہ تسلی جھوٹے مذہب میں ہر گز مل نہیں سکتی ۔
اب ہم ناظرین پر بڑے زور سے اس بات کا ثبوت ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تینوں قسم
کی خوبیاں محض اسلام میں پائی جاتی ہیں اور باقی جس قدر مذاہب روئے زمین پر ہیں ۔
کیا آریہ اور کیا عیسائی اور کیا کوئی اور مذہب وہ ان سے گونہ خوبیوں سے خالی ہیں اور ہم طول
بیان سے پر ہیز کر کے ہر ایک خوبی کے ذیل میں اسلام اور ان دونوں مذہبوں کا کچھ ذکر
کریں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ
اول
خدا تعالیٰ کے متعلق عیسائی صاحبوں اور آریہ صاحبوں کی
کیا تعلیم ہے اور قرآن شریف کی کیا تعلیم
عیسائی صاحبان اس بات کے اقراری ہیں کہ ان کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام
ہی کامل خدا ہیں ، جن کے اندر چار روحیں موجود ہیں۔ ایک بیٹے کی دوسرے باپ کی ، تیسری
روح القدس کی ، چوتھی انسان کی اور یہ مربع خدا ہمیشہ کے لئے مربع ہوگا بلکہ اس کو

مخمس کہیں تو بجا ہے کیونکہ اس کے ساتھ جسم بھی ہمیشہ ہی رہے گا لیکن اب تک اس بات کا
جواب نہیں دیا گیا کہ اس خدا کا وہ جسم جو ختنہ کے وقت اس سے علیحدہ کیا گیا تھا اور وہ جسم جو
تحلیل ہوتا رہا اور یا ہمیشہ ناخنوں اور بالوں کے کٹانے کی وجہ سے کم ہوتا رہا کیا وہ بھی کبھی
اس جسم کے ساتھ شامل کیا جائے گا یا ہمیشہ کے لئے اس کو داغ جدائی نصیب ہوا ۔ ہر ایک
عقلمند کو کو معلوم معلوم ۔ ہے کہ یہ علم طبعی کا مسلم اور مقبول اور تجربہ کردہ مسئلہ ہے کہ تین برس تک پہلا جسم ۱۴
تحلیل پا کر نیا جسم اس کی جگہ آجاتا ہے اور پہلے ذرات الگ ہو جاتے ہیں پس اس حساب
سے تینتیس برس کے عرصہ میں حضرت مسیح کے گیارہ جسم تحلیل پائے ہوں گے اور گیا راہ نئے
جسم آئے ہوں گے اب طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ گیارہ مفقود شده جسم پھر حضرت مسیح
کے موجودہ جسم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے یا نہیں اور اگر نہیں شامل ہوں گے تو کیا بوجہ کسی
گناہ کے وہ علیحدہ رکھنے کے لائق تھے یا کسی اور وجہ سے علیحدہ کئے گئے اور اس ترجیح بلا مرجح کا
کیا سبب ہے اور کیوں جائز نہیں کہ اس موجودہ جسم کو دور کر کے وہی پہلے جسم حضرت مسیح کو دیئے
جائیں۔ اور کیا وجہ کہ جبکہ گیارہ دفعہ اس بات کا تجربہ ہو چکا ہے کہ حضرت مسیح تمام انسانوں کی
طرح تین برس کے بعد نیا جسم پاتے رہے ہیں اور تینتیس برس تک گیارہ نئے جسم پا چکے ہیں تو
پھر کیوں اب با وجود دو ہزار برس گزرنے کے وہی پرانا جسم ان کے ساتھ لازم غیر منفک رہا اگر
اس جسم کے غیر فانی بننے کی وجہ ان کی خدائی ہے تو ان پہلے دنوں میں بھی تو خدائی موجود تھی
جبکہ ہر ایک تین برس کے بعد پہلا چولہ جسم کا وہ اُتارتے رہے ہیں اور وہ جسم جو خدائی کا ہمسایہ
تھا خاک و غبار میں ملتا رہا تو کیوں یہ موجودہ جسم بھی ان سے الگ نہیں ہوتا۔ پھر یہ بھی ذرہ
سوچو کہ انسان کے جسم کے پہلے ذرات اس سے الگ ہو جانا تو کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ
رحم سے نکلتے ہی ایک حصہ اس کے جسم کے زواید کا الگ کرنا پڑتا ہے اور ناخن اور بال ہمیشہ
کٹانے پڑتے ہیں اور بسا اوقات باعث بیماری بہت دبلا ہو جاتا ہے اور پھر کھانے پینے سے

نیا جسم آجاتا ہے مگر خدا کے گیارہ جسم اس سے الگ ہو جائیں اس میں بیشک خدا کی ہتک ہے
ہاں جیسا کہ چاروں روحوں کے عقیدہ میں ایک راز تسلیم کیا گیا ہے اگر اس جگہ بھی یہی جواب
دیا جائے کہ اس میں بھی کوئی راز ہے تو پھر بحث کو ختم کرنا پڑتا ہے۔ مگر بار بار راز کا بہانہ پیش
کرنا یہ ایک بناوٹ اور کمزوری کی نشانی ہے۔
پھر دوسری تعجب یہ ہے کہ اس تخمیس کا نام تثلیث کیوں رکھا گیا ہے جبکہ بموجب عیسائی
عقیدہ کے چاروں روحیں مسیح کے جسم میں ابدی اور غیر فانی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی اور انسانی
(۱۵) روح بھی باعث غیر فانی ہونے کے اس مجموعہ سے کبھی الگ نہیں ہوگی اور نہ کبھی جسم الگ ہوگا
تو پھر یہ تو تخمیس ہوئی نہ تثلیث ۔ اب ظاہر ہے کہ واضعانِ تثلیث سے یہ ایک بڑی ہی غلطی
ہوئی ہے جو انہوں نے یہ نے کمیس کو تثلیث سمجھ لیا مگر اب بھی یہ غلطی درست ہو سکتی ۔ ہو سکتی ہے اور جیسا کہ
گذشتہ دنوں میں تثلیث کے لفظ کی نسبت ثالوث تجویز کیا گیا تھا اب بجائے ثالوث کے
تخمیس تجویز ہوسکتی ہے غلطی کی اصلاح ضروری ہے مگر افسوس کہ اس پانچ پہلو والے خدا کی
کچھ نہ کچھ مرمت ہی ہوتی رہتی ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ عیسائی مذہب توحید سے تہی دست اور محروم ہے بلکہ ان لوگوں نے
سچے خدا سے منہ پھیر کر ایک نیا خدا اپنے لئے بنایا ہے جو ایک اسرائیلی عورت کا بیٹا ہے مگر کیا یہ نیا
۔
خدا ان کا قادر ہے جیسا کہ اصلی خدا قادر ہے۔ اس بات کے فیصلہ کے لئے خود اس کی
سرگذشت گواہ ہے کیونکہ اگر وہ قادر ہوتا تو یہودیوں کے ہاتھ سے ماریں نہ کھاتا ، رومی سلطنت
کی حوالات میں نہ دیا جاتا اور صلیب پر کھینچا نہ جاتا۔ اور جب یہودیوں نے کہا تھا کہ صلیب پر
سے خود بخود اتر آ ہم ابھی ایمان لے آئیں گے اُس وقت اُتر آتا لیکن اس نے کسی موقعہ پر اپنی
قدرت نہیں دکھلائی۔ رہے اس کے معجزات سو واضح ہو کہ اس کے معجزات دوسرے اکثر نبیوں کی
نسبت بہت ہی کم ہیں مثلاً اگر کوئی عیسائی ایلیا نبی کے معجزات سے جو بائبل میں مفصل مذکور ہیں

جن میں سے مردوں کا زندہ کرنا بھی ہے مسیح ابن مریم کے معجزات کا مقابلہ کرے تو اس کو
ضرور اقرار کرنا پڑے گا کہ ایلیا نبی کے معجزات شان اور شوکت اور کثرت میں مسیح ابن مریم
کے معجزات سے بہت بڑھ کر ہیں ہاں انجیلوں میں بار بار اس معجزہ کا ذکر ہے کہ یسوع مسیح
مصر وعوں یعنی مرگی زدہ لوگوں میں سے جن نکالا کرتا تھا اور یہ بڑا معجزہ اس کا شمار کیا گیا ہے ا
جو محققین کے نزدیک ایک ہنسی کی جگہ ہے آج کل کی تحقیقات سے ثابت ہے کہ مرض صرع
ضعف دماغ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے یا بعض اوقات کوئی رسولی دماغ میں پیدا ہو جاتی ہے
اور بعض دفعہ کسی اور مرض کا یہ عرض ہوتی ہے لیکن ان تمام محققین نے کہیں نہیں لکھا کہ اس
مرض کا سبب جن بھی ہوا کرتے ہیں۔ قرآن شریف کا حضرت مسیح ابن مریم پر یہ بھی احسان
ہے کہ اس کے بعض معجزات کا ذکر تو کیا لیکن یہ نہیں لکھا کہ وہ مرگی زدہ بیماروں میں سے جن
بھی نکالا کرتا تھا۔ اور قرآن شریف میں حضرت مسیح ابن مریم کے معجزات کا ذکر اس غرض
سے نہیں ہے کہ اس سے معجزات زیادہ ہوئے ہیں بلکہ اس غرض سے ہے کہ یہودی اس ﴿۱۶﴾
کے معجزات سے قطعاً منکر تھے اور اس کو فریبی اور مکار کہتے تھے پس خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں یہودیوں کے دفع اعتراض کے لئے مسیح ابن مریم کو صاحب معجزہ قرار دیا اور
اسی حکمت کی وجہ سے اس کی ماں کا نام صدیقہ رکھا کیونکہ یہودی اس پر نا جائز تہمت
لگاتے تھے سو مریم کا صدیقہ نام رکھنا اس غرض سے نہیں تھا کہ وہ دوسری تمام پاک دامن
اور صالحہ عورتوں سے افضل تھی بلکہ اس نام کے رکھنے میں یہودیوں کے اعتراض کا
ذب اور دفع مقصود تھا اسی طرح جو احادیث میں لکھا گیا کہ عیسی اور اس کی ماں مس شیطان
سے پاک تھے اس قول کے یہ معنی نہیں ہیں کہ دوسرے نبی مس شیطان سے پاک نہیں تھے
بلکہ غرض یہ تھی کہ نعوذ باللہ جو حضرت مسیح پر ولادت نا جائز کا الزام لگایا گیا تھا اور حضرت
مریم کو ایک نا پاک عورت قرار دیا گیا تھا ۔ اس کلمہ میں اس کا رڈ مقصود - ہے ایسا ہی حضرت

مسیح کی پیدائش بھی کوئی ایسا امر نہیں ہے جس سے ان کی خدائی مستنبط ہو سکے۔ اسی دھوکہ کے
دور کرنے کے لئے قرآن شریف اور انجیل میں حضرت عیسی اور یحییٰ کی ولادت کا قصہ ایک ہی
جگہ بیان کیا گیا ہے تا پڑھنے والا سمجھ لے کہ دونوں ولا دتیں اگر چہ بطور خارق عادت ہیں لیکن
ان سے کوئی خدا نہیں بن سکتا ورنہ چاہیے کہ بیٹی بھی جس کا عیسائی یوحنا نام رکھتے ہیں خدا ہو
بلکہ یہ دونوں امر اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ نبوت اسرائیلی خاندان میں سے جاتی رہے گی
یعنی جبکہ یسوع مسیح کا باپ بنی اسرائیل میں سے نہ ہوا اور یحییٰ کی ماں اور باپ اس لائق نہ
ٹھہرے کہ اپنے نطفہ سے بچہ پیدا کر سکیں تو یہ دونوں بنی اسرائیلی سلسلہ سے خارج ہو گئے اور
یہ آئندہ ارادہ الہی کے لئے ایک اشارہ قرار پا گیا کہ وہ نبوت کو دوسرے خاندان میں منتقل
کرے گا۔ ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ کا کوئی اسرائیلی باپ نہیں ہے پس وہ بنی اسرائیل میں سے
کیونکر ہو سکتا ہے لہذا اس کا وجود اسرائیلی سلسلہ کے دائمی نبوت کی نفی کرتا ہے ایسا ہی یوحنا یعنی
یحییٰ اپنے ماں باپ کے قومی میں سے نہیں ہے سو وہ بھی اسی کی طرف اشارہ ہے۔
اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ مسیح کے کسی معجزہ یا طرز ولادت میں کوئی ایسا اعجوبہ
نہیں کہ وہ اس کی خدائی پر دلالت کرے اسی امر کی طرف اشارہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ
﴿۱۷﴾ نے مسیح کی ولادت کے ذکر کے ساتھ بیٹی کی ولادت کا ذکر کر دیا تا معلوم ہو کہ جیسا کہ بیٹی
کی خارق عادت ولادت ان کو انسان ہونے سے باہر نہیں لے جاتی ایسا ہی مسیح ابن مریم کی
ولادت اس کو خدا نہیں بناتی ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ یوحنا کی ولادت حضرت عیسیٰ کی ولادت
سے کوئی کم عجیب تر نہیں بلکہ حضرت عیسیٰ میں صرف باپ کی طرف میں ایک خارق
عادت امر ہے اور حضرت یحییٰ میں ماں اور باپ دونوں کی طرف میں خارق عادت امر
ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ حضرت یحییٰ کی پیدائش کا نشان بہت صاف رہا ہے
کیونکہ ان کی ماں پر کوئی ناجائز تہمت نہیں لگائی گئی اور بوجہ اس کے کہ وہ بانجھ تھی تہمت کا

کوئی محل بھی نہیں تھا لیکن حضرت مریم پر تہمت لگائی گئی اور اس تہمت نے حضرت عیسی کی
ولادت کے اعجوبہ کو خاک میں ملا دیا مگر اس تہمت میں صرف یہودیوں کا قصور نہیں بلکہ خود
حضرت مریم سے ایک بڑی بھاری غلطی ہوئی جس نے یہود کو تہمت کا موقعہ دیا اور وہ یہ کہ جب
اس نے اپنے کشف میں فرشتہ کو دیکھا اور فرشتہ نے اس کو حاملہ ہونے کی بشارت دی تو مریم
نے عمداً اپنے خواب کو چھپایا اور کسی کے پاس اس کو ظاہر نہ کیا کیونکہ اس کی ماں اور باپ دونوں
نے اس کو بیت المقدس کی نذر کیا تھا تا وہ ہمیشہ تارکہ رہ کر بیت المقدس کی خدمت میں مشغول
رہے اور کبھی خاوند نہ کرے اور بتول کا لقب اس کو دیا گیا اور اس نے آپ بھی یہی عہد کیا تھا
کہ خاوند نہیں کرے گی اور بیت المقدس میں رہے گی ۔ اب اس خواب کے دیکھنے سے اس کو یہ
خوف پیدا ہوا کہ اگر میں لوگوں کے پاس یہ ظاہر کرتی ہوں کہ فرشتہ نے مجھے یہ بشارت دی ہے
کہ تیرے لڑکا پیدا ہو گا تو لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ خاوند کرنا چاہتی ہے اس لئے وہ اس خواب کو
اندر ہی اندر د با گئی لیکن وہ خواب سچی تھی اور ساتھ ہی اس کے حمل ہو گیا جس سے مریم مدت
تک بے خبر رہی جب پانچواں مہینہ حمل پر گزرا تب یہ چر چا پھیل گیا کہ مریم کو حمل ہے اور اس
وقت لوگوں کو خواب سنادی لیکن اُس وقت سنانا بے فائدہ تھا۔ آخر بزرگوں نے پردہ پوشی کے
طور پر یوسف نام ایک شخص سے اس کا نکاح کر دیا اس طرح پر یہ نشان مکدر ہو گیا۔
رہی حضرت مسیح کی پیشگوئیاں پس وہ تو ایسی ہیں کہ اب تک یہودی اس پر ہنسی کرتے ہیں
کیونکہ ایسی باتیں کہ زلزلے آئیں گے قحط پڑیں گے لڑائیاں ہوں گی عادت میں داخل ہیں اور
ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں اور نیز یہودی کہتے ہیں کہ ان کی کوئی بات جو پیشگوئی کے رنگ میں تھی سچی نہیں ﴿۱۸﴾
نکلی چنانچہ یہ اعتراض ان کے اب تک لا ینحل چلے آتے ہیں کہ حضرت عیسی نے باراں حواریوں
کو جوان کے سامنے موجود تھے بہشت کا وعدہ دیا تھا بلکہ ان کے لئے بارہ تخت تجویز کئے تھے
لیکن آخر کار باراں میں سے گیارہ رہ گئے اور بارواں حواری جو یہودا اسکر یولی تھا وہ مرتد ہو گیا
الله
اله

اور تیس روپیہ لے کر حضرت عیسیٰ کو اس نے گرفتار کر دیا اگر یہ پیشگوئی خدا کی طرف سے ہوتی تو
یہودا مرتد نہ ہوتا ۔ ایسا ہی ان کا یہ بھی اعتراض ہے کہ ان کی یہ پیشگوئی کہ ابھی اس زمانہ کے
لوگ زندہ ہوں گے کہ میں واپس آجاؤں گا یہ پیشگوئی بھی بڑی صفائی سے خطا گئی۔ کیونکہ
انیس سو برس گزر گئے اور اس زمانہ کے لوگ مدت ہوئی کہ مرکھپ گئے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔
غرض ان تمام باتوں سے ظاہر ہے کہ وہ ہرگز کسی بات پر قادر نہیں تھا صرف ایک عاجز
انسان تھا اور انسانی ضعف اور لاعلمی اپنے اندر رکھتا تھا اور انجیل سے ظاہر ہے کہ اس کو غیب کا علم
ہرگز نہیں تھا کیونکہ وہ ایک انجیر کے درخت کی طرف پھل کھانے گیا اور اس کو معلوم نہ ہوا کہ اس
پر کوئی پھل نہیں ہے اور وہ خود اقرار کرتا ہے کہ قیامت کی خبر مجھے معلوم نہیں پس اگر وہ خدا ہوتا تو
ضرور قیامت کا علم اس کو ہونا چاہیے تھا اسی طرح کوئی صفت الوہیت اس میں موجود نہیں تھی اور
کوئی ایسی بات اس میں نہیں تھی کہ دوسروں میں نہ پائی جائے عیسائیوں کو اقرار ہے کہ وہ مر بھی
گیا ۔ پس کیسے بد قسمت وہ فرقہ ہے جس کا خدا مر جائے۔ یہ کہنا کہ پھر وہ زندہ ہو گیا تھا کوئی
تسلی کی بات نہیں جس نے مرکز ثابت کر دیا کہ وہ مر بھی سکتا ہے اس کی زندگی کا کیا اعتبار ۔
اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ موجودہ مذہب عیسائیوں کا ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے
نہیں ہے کیونکہ جس کو انہوں نے خدا قرار دیا ہے وہ کسی طرح خدا نہیں ہو سکتا۔ خدا پر ہرگز
موت نہیں آسکتی اور نہ وہ علم غیب سے محروم ہو سکتا ہے۔
اب ہم اسی پیمانہ سے آریہ مذہب کو نا پنا چاہتے ہیں کہ آیا وہ سچے اور کامل اور واحد
لاشریک خدا کو مانتے ہیں یا اس سے برگشتہ ہیں۔ پس واضح ہو کہ اوّل علامت خدا شناسی کی
توحید ہے یعنی خدا کو اس کی ذات میں اور صفات میں ایک ماننا اور کسی خوبی میں اس کا کوئی شریک
قرار نہ دینا۔ لیکن ظاہر ہے کہ آریہ سماجی لوگ ذرہ ذرہ کو خدا تعالیٰ کی ازلیت کی صفت میں شریک
قرار دیتے ہیں اور جس طرح خدا تعالیٰ اپنے وجود اور ہستی میں کہ میں کسی خالق کا محتاج نہیں
☆
یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ مسلمان بھی انسانی ارواح کو ابدی قرار دیتے ہیں کیونکہ قرآن شریف یہ نہیں
سکھلاتا کہ انسانی ارواح اپنی ذات کے تقاضا سے ابدی ہیں بلکہ وہ یہ سکھلاتا ہے کہ یہ ابدیت انسانی روح
کے لئے محض عطیہ الٰہی ہے ورنہ انسانی روح بھی دوسرے حیوانات کی روحوں کی طرح قابل فنا ہے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کیسا “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

اسی طرح ان کے نزدیک جیو یعنی روح اور پر مانو یعنی ذرات اجسام بھی اپنے وجود اور ہستی
میں کسی خالق کی طرف محتاج نہیں بلکہ اپنی تمام قوتوں کے ساتھ قدیم اور انادی ہیں اور اپنے
اپنے وجود کے آپ ہی خدا ہیں اب ظاہر ہے کہ اس عقیدہ کے رُو سے نہ خدا کی توحید باقی رہتی
ہے نہ اس کی عظمت میں سے کچھ باقی رہ سکتا ہے بلکہ اس صورت میں اس کی شناخت پر کوئی
دلیل بھی قائم نہیں ہو سکتی کیونکہ صانع اپنے مصنوعات سے ہی شناخت ہوتا ہے پس جبکہ
روحوں اور جسموں کی تمام قوتیں خود بخود اور قدیم ہیں تو پھر خدا کے وجود پر کونسی دلیل قائم ہوئی
اور عقل انسانی نے کیونکر سمجھ لیا کہ وہ موجود ہے۔ یہ کہنا بیجا ہے کہ وہ ان ذرات کو جوڑتا ہے اور
روح اور جسم کو تعلق بخشا بخشتا ۔ ہے اور اسی سے وہ ہ پہچانا پہچانا جاتا جاتا ہے ہے کہ کیونکہ صرف جوڑ نے سے سے کوئی کو شخص
خدا نہیں کہلا سکتا وجہ یہ ہے کہ اگر صرف جوڑنے سے کوئی خدا کہلا سکتا ہے تو اس صورت میں تو
تمام نجار اور معمار خدا کہلا سکتے ہیں کیونکہ جوڑنے کا کام تو انہیں بھی آتا ہے۔ دیکھو حال کے
زمانہ میں کیسی کیسی عمدہ صنعتیں یورپ کے صناعوں نے ایجاد کی ہیں یہاں تک کہ مادرزاد
اندھوں کے دیکھنے کے لئے بھی ایک آلہ نکالا ہے۔ اور آئے دن کوئی نہ کوئی نئی صنعت نکال
لیتے ہیں یہاں تک کہ ایک قسم کے مردہ جانوروں میں روح ڈالنے کا طریق بھی انہوں نے
ایجاد کیا ہے یعنی جب کوئی جانور ایسے طور سے مر جائے جو اس کے اعضائے رئیسہ کو صدمہ نہ
پہنچے اور اس کی موت پر کچھ زیادہ عرصہ بھی نہ گزرے تو وہ اس کو اپنی حکمت عملی سے دوبارہ
زندہ کرتے ہیں گو حقیقی طور پر وہ زندگی نہیں ہوتی تاہم اعجوبہ نمائی میں کیا شک ہے۔ امریکہ
میں آج کل یہ عمل کثرت سے پھیل رہا ہے مگر کیا ایسی صنعتوں سے وہ خدا کہلا سکتے ہیں؟
پس اصل بات یہ ہے کہ خدا کی قدرت میں جو ایک خصوصیت ہے جس سے
وہ خدا کہلاتا ہے وہ روحانی اور جسمانی قوتوں کے پیدا کرنے کی خاصیت ہے ۔
مثلاً جانداروں کے جسم کو جو اُس نے آنکھیں عطا کی ہیں اس کام میں اس کا اصل
کمال یہ نہیں ہے کہ اُس نے یہ آنکھیں بنائیں بلکہ کمال یہ ہے کہ اُس نے ذرات
جسم میں پہلے سے ایک پوشیدہ طاقتیں پیدا کر رکھی تھیں ۔ جن میں بینائی کا نور

پیدا ہو سکے پس اگر وہ طاقتیں خود بخود ہیں تو پھر خدا کچھ بھی چیز نہیں کیونکہ بقول شخصے کہ گھی
سنوارے سالنا بڑی بہو کا نام ۔ اس بینائی کو وہ طاقتیں پیدا کرتی ہیں خدا کو اس میں کچھ دخل نہیں
اور اگر ذرات عالم میں وہ طاقتیں نہ ہوتیں تو خدائی بے کار رہ جاتی پس ظاہر ہے کہ خدائی کا تمام
مدار اس پر ہے کہ اس نے روحوں اور ذرات عالم کی تمام قو تیں خود پیدا کی ہیں اور کرتا ہے اور خود
ان میں طرح طرح کے خواص رکھے ہیں اور رکھتا ہے پس وہی خواص جوڑنے کے وقت اپنا
کرشمہ دکھلاتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے خدا کے ساتھ کوئی موجد برابر نہیں ہو سکتا کیونکہ گو کوئی شخص
ریل کا موجد ہو یا تار کایا فوٹو گراف کا یا پریس کا یا کسی اور صنعت کا اس کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ
ان قوتوں کا موجد نہیں جن قوتوں کے استعمال سے وہ کسی صنعت کو طیار کرتا ہے بلکہ یہ تمام موجد
بنی بنائی قوتوں سے کام لیتے ہیں جیسا کہ انجن چلانے میں بھاپ کی طاقتوں سے کام لیا جاتا ہے
پس فرق یہی ہے کہ خدا نے عنصر وغیرہ میں یہ طاقتیں خود پیدا کی ہیں مگر یہ لوگ خود طاقتیں اور
قوتیں پیدا نہیں کر سکتے ۔ پس جب تک خدا کو ذرات عالم اور ارواح کی تمام قوتوں کا موجد نہ
ٹھہرایا جائے تب تک خدائی اس کی ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی اور اس صورت میں اس کا درجہ ایک
معمار یا نجار یا حداد یا گلگو سے ہرگز زیادہ نہیں ہوگا۔ یہ ایک بدیہی بات ہے جو رڈ کے قابل
نہیں۔ پس دانشمند کو چاہیے کہ سمجھ کر جواب دے کہ بغیر سمجھ کے جواب دینا صرف بکواس ہے۔
یہ نمونہ آریہ سماجیوں کی توحید کا ہے اور پھر دوسرا امر کہ وہ اپنے پرمیشر کو قادر کس درجہ تک
سمجھتے ہیں خود ظاہر ہے کیونکہ جب کہ ان کا یہ مانا ہوا اصول ہے کہ ان کا پرمیشر نہ ارواح کا خالق
ہے نہ ذرات اجسام کا تو اس سے ظاہر ہے کہ اس کی قدرت ان کے نزدیک صرف اس حد تک
ہے کہ وہ باہم جسم اور روح کو جوڑتا ہے اور جو ارواح اور اجسام میں گن اور خواص اور عجیب و غریب
قوتیں ہیں وہ ان کے نزدیک انادی اور خود بخود ہیں پر میشر کا ان میں کچھ بھی دخل نہیں اب اس
سے ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک ان کے پرمیشر کی قوت اور قدرت نجاروں اور آہن گروں وغیرہ
صناعوں سے کچھ زیادہ نہیں کیونکہ زیادتی تو تب ہو کہ وہ ان قوتوں اور گنوں اور خاصیتوں کا

پیدا کرنے والا بھی ہو اور جبکہ وہ سب خاصیتیں اور قوتیں اور گن اور طرح طرح کی طاقتیں
ارواح اور ذرات اجسام میں قدیم اور انادی ہیں جیسا کہ خود ارواح اور ذرات اجسام قدیم
اور انادی ہیں تو اس صورت میں ماننا پڑتا ہے کہ جس پر میشر نے ان ارواح اور ذرات کو پیدا
نہیں کیا اس نے ان کی قوتوں کو بھی پیدا نہیں کیا کیونکہ کوئی چیز اپنی قوتوں سے الگ نہیں رہ
سکتی ۔ ہر ایک چیز کی قوتیں اس کے ساتھ ہوتی ہیں اور وہی اس کی صورت نوعیہ کو قائم رکھتی ہیں
اور جب وہ قوت اور گن باطل ہو جائے تو ساتھ ہی وہ چیز باطل ہو چیز باطل ہو جاتی ہے پس اگر یہ مانا
جائے کہ پر میشر نے روحوں اور ذرات عالم کو پیدا نہیں کیا۔ تو ساتھ ہی ماننا پڑتا ہے کہ اس نے
اس کی قوتوں اور گنوں اور خاصیتوں کو بھی پیدا نہیں کیا اور اس صورت میں بدیہی طور پر نتیجہ یہ
نکلتا ہے کہ پر میشر کی قدرت اور قوت انسانی قوت اور قدرت سے بڑھ کر نہیں کیونکہ ہم بار بار
کہتے ہیں کہ انسان سے زیادہ پرمیشر میں یہی بات ہے کہ وہ قوتوں اور گنوں اور خاصیتوں کا
اپنی قدرت سے پیدا کرنے والا ہے مگر انسان کو کیسا ہی انواع اقسام کے ایجادات میں سبقت
لے جائے مگر وہ قوتوں اور گنوں اور خاصیتوں کو اپنے مطلب کے موافق ارواح اور اجسام میں
پیدا نہیں کر سکتا۔ ہاں جو خدا کا ہاں جو خدا کی طرف سے پہلے ہی سے قوتیں اور گن اور خاصیتیں موجود ہیں
ان سے کام لیتا ہے مگر خدا نے انسانوں میں جس مطلب کا ارادہ کیا ہے پہلے سے اس مطلب
کی تکمیل کے لئے تمام قوتیں خود پیدا کر رکھی ہیں مثلاً انسانی روحوں میں ایک قوت عشقی موجود
ہے اور گو کوئی انسان اپنی غلطی سے دوسرے سے محبت کرے اور اپنے عشق کا محل کسی اور کو
ٹھہر اوے لیکن عقل سلیم بڑی آسانی سے سمجھ سکتی ہے کہ یہ قوت عشقی اس لئے روح میں رکھی گئی
ہے کہ تا وہ اپنے محبوب حقیقی سے جو اس کا خدا ہے اپنے سارے دل اور ساری طاقت اور
سارے جوش سے پیار کرے۔
پس کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ قوت عشقی جو انسانی روح میں موجود ہے جس کی موجیں ﴿۲۲﴾
نا پیدا کنار ہیں اور جس کے کمال تموج کے وقت انسان اپنی جان سے بھی دست بردار ہونے کو
طیار ہوتا ہے یہ خود بخود روح میں قدیم سے ہے، ہر گز نہیں۔ اگر خدا نے انسان اور اپنی ذات میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی