نسیمِ دعوت

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محبت کی اور اس کی راہ میں فدا ہوئے اور اس کو ہمیشہ کے لئے اختیار کیا وہ ان کو بھی مکتی خانہ
سے نکال کر اسی وقت یا کچھ دن بعد بندر اور سور بنا دیتا ہے ایسے پرمیشر سے کونسی نیکی کی امید
ہو سکتی ہے چاہئے کہ آریہ صاحبان اس مضمون کو غور سے مطالعہ کریں اور محض جوش اور غضب
سے جواب نہ دیں بلکہ اول بات کو سمجھ لیں پھر کوئی کلمہ منہ پر لاویں۔
آریہ سماجیوں کا یہ دعوی ہے کہ وید میں عناصر پرستی اور ستارہ پرستی کی تعلیم نہیں ہے اور
اس میں محض خدائے واحد لاشریک کی پرستش کی تعلیم ہے لیکن ان کے مقابل پر قدیم مذہب
سناتن دھرم کا ہے جو تمام آریہ ورت میں پھیلا ہوا ہے جس کے کروڑ ہا باشندے اس ملک میں
موجود ہیں اور صدہا پنڈت جابجا پائے جاتے ہیں ان کا یہ بیان ہے کہ ضرور عناصر پرستی کی
تعلیمیں وید میں پائی جاتی ہیں اور بلاشبہ وید یہی ہدایت کرتا ہے کہ تم آگ کی پرستش کر و ہوا کی
۳۴ پرستش کرو، پانی کی پرستش کرو، زمین کی پرستش کرو، سورج کی پرستش کرو، چاند کی پرستش کرو
اور اسی وجہ سے آریہ ورت میں قدیم سے ان چیزوں کے پرستار پائے جاتے ہیں چنانچہ گنگا کی
پرستش کرنے والے اور کانگڑہ میں جوالا مکھی کی آگ کے پرستش کرنے والے اور سورج کے
آگے ہاتھ جوڑنے والے اب تک جابجا ان پرستشوں میں مشغول ہیں اور یہ سب لوگ وید کی
پابندی کا دعویٰ کرتے ہیں اور قطع نظر اس کے جب کہ ہے طع نظر اس کے جب کہ ہم خود بھی ایمان اور انصاف کی رُو سے
ان ویدوں میں غور کرتے ہیں جو اُردو اور انگریزی میں ترجمہ ہو کر شائع کئے گئے ہیں تو
صد ہا شرتیوں پر نظر ڈال کر ضرور ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ بلا شبہ ان ویدوں میں آگ اور ہوا اور
سورج اور چاند وغیرہ سے دعائیں مانگی گئی ہیں اور مرادوں کے پانے کے لئے ان سے مدد
طلب کی گئی ہے چنانچہ ہم چند شرتیاں رگ وید کی اس جگہ محض نمونہ کے طور پر لکھتے ہیں اور
یہ حصہ دید کا ترجمہ ہو کر سنسکرت پستک سے دوبارہ مقابلہ کیا گیا ہے اور پنڈتوں کی شہادتوں
کے ساتھ اس کی صحت کی اطمینان دلائی گئی ہے اور یونیورسٹی میں پڑھانے کے لئے قبول کیا گیا
ہے اور وہ شرتیاں یہ ہیں :۔

میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا گر و کارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور
بڑے ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں ۔ ایسا ہو کہ اگنی جس کی مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال
کے رشی کرتے چلے آئے ہیں دیوتاؤں کو اس طرف متوجہ کرے۔ اے اگنی جو کہ دولکڑیوں
کے رگڑنے سے پیدا ہوئی ہے اس پاک کٹے ہوئے کشا پر دیوتاؤں کو لا تو ہماری جانب سے
اُن کا بلانے والا ہے اور تیری پرستش ہوتی ہے۔ اے اگنی آج ہماری خوش ذائقہ قربانی
دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے واسطے پیش کر ۔ اے اگنی ، وایو، سورج وغیرہ دیوتاؤں کو
ہماری نذر پیش کر ۔ اے بے عیب اگنی تو منجملہ اور دیوتاؤں کے ایک ہوشیار دیوتا ہے جو
اپنے والدین کے پاس رہتا ہے اور ہمیں اولاد عطا کرتا ہے، تمام دولتوں کا تو ہی بخشنے والا
ہے، اے اگنی سُرخ گھوڑوں کے سوامی ہماری استت سے پرسن ہو۔ تنیس دیوتاؤں کو ۳۵
یہاں لا ۔ اے اگنی جیسا کہ تو ہے لوگ اپنے گھروں میں تجھے محفوظ جگہ میں روشن کرتے
ہیں ۔ اے عاقل اگنی تو پنا پت ہے یعنی اپنے جسم کا آپ جلانے والا ہے آج ہماری خوش
ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے لئے پیش کر۔ اے اندراے وایو یہ ارگ
تمہارے واسطے چھڑ کا گیا ہے ہمارے واسطے کھانا لے کر ادھر آؤ۔ اے اندر کو سی کارشی کے
پوتر جلد آ اور مجھ رشی کو مال دار کرد تھے ۔ اے سورج اور چاند ہمارے یگ کو کامیاب کرو اور
ہماری قوت زیادہ کرو۔ تم بہت آدمیوں کے فائدے کے لئے پیدا ہوئے ہو۔ بہتوں کو
تمام پرانوں کے شجرہ میں لکھا ہے کہ کو سیکا کا بیٹا وشوا متر تھا اور سیانا وید کا بھاشی کا راس کی
وجہ بیان کرنے کو کہ اندر کو سیکا کا کیونکر پوتر ہو گیا یہ قصہ بیان کرتا ہے جو کہ وید کے تتمہ انوکر امیت کا
میں درج ہے کہ کو سیدکا اشرا تہا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرا بیٹا
☆
ہو تپ جپ اختیار کیا تھا جس تپ کے جِلْدَو میں خود اندر نے ہی اس کے گھر جنم لے لیا اور آپ ہی
اس کا بیٹا بن گیا۔ منہ

لده۔
نسیم دعوت
تمہارا ہی آسرا ہے ( غور کرنے کا مقام ہے کہ ایک طرف اس شرقی میں اقرار ہے کہ سورج
اور چاند دونوں مخلوق اور پیدا شدہ ہیں اور پھر ان سے مرادیں بھی مانگی گئی ہیں ) سورج کے
نکلنے پر ستارے اور رات چوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں ۔ ہم سورج کے پاس جاتے ہیں
جو دیوتاؤں کے بیچ نہایت عمدہ دیوتا ہے۔ اے چاند ہمیں تہمت سے بچا گناہ سے محفوظ رکھ۔
ہمارے تو کل سے خوش ہو کر ہمارا دوست ہو جا ایسا ہو کہ تیری قوت زیادہ ہو۔ اے چاند تو
دولت کو بخشنے والا ہے اور مشکلوں سے نجات دینے والا ہمارے مکان پر دلیر بہادروں کے
ہمراہ آ۔ اے چاند اور اگنی تم مرتبہ میں برابر ہو ہماری تعریفوں کو آپس میں بانٹ لو کہ تم ہمیشہ
دیوتاؤں کے سردار رہے ہو۔ میں جل دیوتا کو جس میں ہمارے مویشی پانی پیتے ہیں بلاتا
ہوں ۔ اے دھرتی دیوتا ایسا ہو کہ تو بہت وسیع ہو جائے تجھ پر کانٹے نہ رہیں اور تو ہمارے
رہنے کی جگہ ہو جائے اور ہمیں بڑی خوشی دے۔
یہ چند شرتیاں ہیں جو ہم نے رگ وید سے بطور نمونہ کے لکھی ہیں جس کا جی چاہے اصل
سنسکرت پستک سے مقابلہ کر لے ۔ اس قسم کی شرتیاں جو صد ہا وید میں پائی جاتی ہیں
سناتن دھرم والے ہزار ہا پنڈت جو آریہ ورت میں موجود ہیں ان کے یہی معنے کرتے ہیں کہ
ان سے عناصر پرستی ثابت ہوتی ہے اسی وجہ سے آریہ قوم میں آگ کی پوجا کرنے والے اور
ایسا ہی پانی کی پوجا کرنے والے اور سورج چاند کے پوجاری بھی پائے جاتے ہیں اور ان
معنوں پر صرف انہی کی گواہی نہیں بلکہ برہمو مذہب کے صدہا محقق بھی جنہوں نے بڑی محنت
سنسکرت میں چاروں وید پڑھے تھے آج تک گواہی دیتے آئے ہیں۔
سے
سے
اب غور کا مقام ہے کہ ان سب کے مقابل پر صرف ایک پنڈت دیا نند جس کو کوئی
وحی الہام نہیں ہوتا تھا دعویٰ کرتا ہے کہ یہ سب پر میشر کے نام ہیں اور پھر وہ اس دعوی کو
بھی اخیر تک نباہ نہیں سکا بلکہ بعض مقام میں جہاں کسی طرح اس کی تاویل پیش نہیں گئی
آپ قبول کر لیا ہے کہ اس جگہ آگ سے آگ ہی مراد ہے یا جل سے جل ہی مراد ہے اصل

انصاف کی یہ بات ہے کہ پنڈت دیانند وید کی تاویل نہیں کرتا تھا بلکہ ایک دوسرا وید بنانا چاہتا
تھا۔ آخر تاویل کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ وہ خدا کے آسمانی بندوں میں سے تو نہیں
تھا جو خدا سے الہام پاتے ہیں اور نہ اس کو خدا کا مکالمہ نصیب تھا اور نہ اس کی تائید میں کوئی آسمانی
نشان ظاہر ہوئے بلکہ وہ بلا امتیا ز صد ہا ہندو پنڈتوں میں سے ایک پنڈت تھا پھر خواہ نخواہ
بے دلیل اس کی بات کو ماننا انصاف سے بعید ہے جبکہ ہزار ہا پنڈت ایک طرف ہیں اور ایک
طرف صرف وہ اور خدا کی طرف سے کوئی امتیازی نشان اس کے ساتھ نہیں اور بجز تاویلوں
کے اور کوئی کام اس نے نہیں کیا تو کیوں بغیر تحقیق کے خواہ نخواہ اس کی بات مان لی جائے ۔
یہ صرف مسلمانوں کا الزام نہیں کہ ویدوں میں مخلوق پرستی کی تعلیم ہے بلکہ سناتن دھرم والے
قدیم ہندو جن کے مذہب کے کروڑ ہا لوگ اس ملک میں پائے جاتے ہیں وہ بھی اس بات کے
ہمیشہ قائل چلے آتے ہیں کہ وید میں مخلوق پرستی کی تعلیم ہے۔ میں ہر گز سمجھ نہیں سکتا کہ اگر ﴿۳۷﴾
وید میں مخلوق پرستی کی تعلیم نہ ہوتی تو پھر کیوں یہ ہزار ہا پنڈت یک دفعہ اندھے ہو جاتے اور
خلاف واقعہ وید پر تہمتیں لگاتے۔ عناصر پرستی کی شرتیاں صرف 1 صرف ایک دو نہیں بلکہ تمام رگ وید
ان سے بھرا پڑا ہے۔ اب کہاں تک انسان تاویل کرتا جاوے۔ اگر دو شرتیاں ہوتیں یا دن
ہوتیں یا بین ہوتیں یا پچاس ہوتیں تو کوئی شخص تکلف سے محنت اُٹھا کرتا ویل بھی کرتا مگر وید
میں تو صد ہاشرتیاں اسی قسم کی پائی جاتی ہیں ان کی کہاں تک تاویل ہو سکے۔ تعصب امرا لگ
ہے اور گرفتار تعصب جو چاہے کہے لیکن انصاف کے ساتھ اگر سوچا جائے تو کوئی صورت
تاویل کی معلوم نہیں ہوتی ۔
آریہ سماجیوں کے دل میں خواہ مخواہ یہ وہم پیدا ہو گیا ہے کہ جو کچھ پنڈت دیا نند نے سمجھا ہے
وہ دوسرے ہزار ہا پنڈتوں نے نہیں سمجھا لیکن یہ خیال بالکل بیہودہ ہے۔ وید سامنے موجود ہے اور وہ
تین فرقوں کے ہاتھ میں ہے۔ ایک سناتن دھرم والے دوسرے برہم سماج والے۔ تیسرے وید کے

ترجمے جو اردو اور انگریزی میں ہو چکے ہیں اس صورت میں کوئی قبول کر سکتا ہے کہ اس رائے کے
ظاہر کرنے میں کہ ویدوں میں مخلوق پرستی ہے ان تمام لوگوں کی عقل ماری گئی اور صرف پنڈت دیانند
صاحب اس دھوکہ سے بچ گئے ۔ ہاں میرے خیال میں ایک بات آتی ہے اگر اس امر کو آریہ سماجی
لوگ ثابت کر سکیں تو پھر پنڈت دیانند کی تاویل صحیح ہو سکتی ہے اور وہ یہ کہ جس قدر شد ومد سے
ویدوں میں مخلوق پرستی کی تعلیم ہے جیسا کہ ابھی ہم نے چند شرتیاں نمونہ کے طور پر لکھی ہیں اس کے
مقابلہ پر ویدوں میں سے بکثرت ایسی صاف صاف شرتیاں پیش کر دی جائیں جن میں یہ بیان ہو
کہ تم نہ تو آگ کی پرستش کرو اور نہ ہوا کی اور نہ پانی کی اور نہ سورج کی اور نہ چاند کی اور نہ کسی اور چیز
کی بلکہ محض پر میشر کی ہی پرستش کرو مگر چاہئے کہ ایسی شرتیاں کم سے کم پچاس یا ساٹھ ہوں کیونکہ جس
حالت میں عناصر پرستی اور شمس و قمر کی پوجا کے بارے میں صد ہاشرتیاں وید میں پائی جاتی ہیں تو ان
کے رڈ میں صرف دو چار رتیاں کافی نہیں ہو سکتیں کیونکہ وہم گزرتا ہے کہ کسی نے وید کی پردہ پوشی کے
لئے پیچھے سے ملا دی ہوں گی ۔ اسی فیصلہ کے لئے میں نے یہ گذارش کی ہے۔ اگر ایسی شرتیاں جو
مخلوق پرستی کے وہم کو رڈ کرتی ہوں بہت ہی تھوڑی ہوں تب بھی کم سے کم پچاس یا ساٹھ ہونی
چاہئیں تاکسی وہم کی گنجائش نہ رہے اور اگر مشرکا نہ تعلیم کی کثرت کے مقابل ایسی شرتیوں کی
کثرت ثابت نہ ہو تو اگر ایک پنڈت دیا نند نہیں کروڑہا پنڈت دیانند ہوں ہرگز ان مشرکانہ
شرتیوں کی تاویل میں ایمانداری سے جواب نہیں دے سکے گا۔ ظاہر ہے کہ وید کی ان تعلیموں
سے کروڑ ہا مخلوقات گمراہ ہو چکی ہے اور بیسیوں مخلوق پرستی کے مذہب آریہ قوم میں پھیلے ہوئے
ہیں ۔ پس اگر فرض کے طور پر پنڈت دیانند کی طرح کسی اور وید کے بھاشی کار نے بھی ان
شرتیوں کی وہی تاویل کی ہو جود یا نند نے کی ہے تو وہ بھی ہرگز پذیرائی کے لائق نہیں ہوگی کیونکہ
ایسی تاویل کرنے والے کو وحی اور الہام کا دعوی نہیں ممکن ہے کہ کسی شخص نے جس کو مشر کا نہ تعلیم
بری معلوم ہوئی ہو ۔ وید کی ان شرتیوں پر اپنی تاویل سے پردہ ڈال دیا ہو تو جبکہ اس کے مقابل

لده الله
نسیم دعوت
دوسرے بھاشی کاروں نے قبول کیا ہے کہ ضرور اس میں مشر کا نہ تعلیم ہے تو دو مختلف رائیوں
کے ساتھ فیصلہ کیونکر ہو اور ایسے بے اصل خیالات سے گو وہ قدیم ہوں یا جدید قطعی طور پر ہرگز
یہ رائے قائم نہیں ہو سکتی کہ وید اس داغ سے مبرا ہے کیونکہ ہم دوسرے بھاشی کاروں کی
شہادت کو کہاں چھپائیں اور جس طور کے معنی کروڑ ہا لوگ ابتدا سے سمجھتے چلے آئے ہیں ان
معنوں سے بلا وجہ کیونکر اعراض کیا جائے ۔ یہ وید کا خود اپنا فرض تھا کہ جس حالت میں اس نے
ایسے الفاظ استعمال کئے جن سے قوم شرک کی نجاست سے آلودہ ہو گئی تو وہ دھو کہ دور کرنے
☆
کے لئے آپ ہی پچاس یا ساٹھ یا نو مرتبہ تاکید کے طور پر بار بار لکھ دیتا کہ تم نے سورج
چاند آگ پانی وغیرہ کی پرستش ہرگز نہ کرنا اور نہ ہلاک ہو جاؤ گے۔
ایک اور امر ہے جو قرآن شریف کی تعلیم سے ہمیں معلوم ہوا ہے اور ہم تکمیل بحث کے
لئے اس کا ذکر بھی اس جگہ مناسب سمجھتے ہیں اور ہمیں خیال گذرتا ہے کہ شاید رگ وید کی شرتیوں
کا بھی یہی منشاء ہو اور پھر ایک زمانہ کے گزرنے کے بعد وہ منشاء سطحی نظروں سے چھپ گیا اور
ساتھ ہی اس کے یہ بھی ممکن ہے کہ ابتدا زمانہ میں ایسی شرتیاں وید میں بہت ہوں جن کا مضمون ﴿۳۹﴾
یہ ہو کہ آگ اور پانی اور ہوا اور سورج اور چاند و غیرہ کی پرستش نہیں کرنی چاہیے پھر بعد میں جبکہ
آریہ ورت میں ایسے فرقے بہت پیدا ہو گئے جو وید کے ظاہری الفاظ کو دیکھ کر عناصر پرست اور
آفتاب پرست و غیرہ بن گئے تو رفتہ رفتہ انہوں نے وہ شرتیاں وید میں سے نکال دیں کیونکہ طبعاً
انسان میں یہ عادت ہے کہ جب وہ اپنی عقل اور فہم کی حد تک دو مخالف مضمون کو ایک کتاب
میں دیکھتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح ان دونوں کو مطابق کرے اور جب مطابق نہیں کر
سکتا تو پھر اس کوشش میں لگ جاتا ہے کہ کسی طرح اس حصہ کو نکال دے کہ جو اس کے مسلّم
حصہ کے مخالف ہے جیسا کہ عیسائی صاحبان بھی دن رات یہی کوشش کر رہے ہیں اور انجیل
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نے “ زائد ہے۔ (ناشر)

کے وہ حصے جن میں صریح گواہی دی گئی ہے کہ یسوع ابن مریم انسان تھا وہ ان پر بہت ناگوار
گذر رہے ہیں اگر ان کے مشورہ سے انجیلیں لکھی جاتیں تو بہت سے مقامات انجیل کے نکال
دینے کے لائق تھے اور حتی المقدور اب بھی یہ کارروائی مختلف ترجموں کے ذریعہ سے کی جاتی
ہے۔ اسی طرح اس تقریر کے لحاظ سے جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں جس کو ہم نے نہ اپنی طرف
سے بلکہ قرآن شریف کے استنباط سے لکھا ہے ممکن معلوم ہوتا ہے کہ وید بھی کسی زمانہ میں خدا
کی وحی ہو۔ اور خدا کی طرف سے یہ کتاب ہو اور پھر ایک مدت کے بعد اس کے اصلی معنوں
کے سمجھنے میں میں لو لوگوں نے غلطی کھائی اور اس وجہ سے آریہ ورت میں آریہ قوم میں یہ فرقے پیدا
ہو گئے کہ کوئی سورج کی پوجا کرتا ہے اور کوئی آگ کا پوجاری اور کوئی گنگا سے مرادیں مانگتا ہے
اور جب ان فرقوں نے دیکھا کہ وید کی صد ہا دوسری شرتیاں مخلوق پرستی کے مخالف ہیں تب
انہوں نے رفتہ رفتہ ان تمام شرتیوں کو دید میں سے باہر نکال دیا اور صرف وہی شرتیاں وید میں
رہنے دیں جو مشر کا نہ تعلیم کے رنگ میں تھیں۔ اگر یہ امر ثابت ہو جائے کہ در حقیقت ایسی صدہا
شرتیاں وید میں سے نکال دی گئی ہیں تو کم سے کم ایک خدا ترس کو تقویٰ کے لحاظ سے وید کے
بارے میں جلدی سے تکذیب کرنا منع ہوگا اور وید کی تکذیب کے لئے صرف اس قدر کافی
نہیں ہوگا کہ اس میں آگ وغیرہ کی پرستش واستت و مہما موجود ہے کیونکہ قرآن شریف
کی بعض آیات جیسا کہ ہم آگے چل کر بیان کریں گے وید کے اس طرز کو توحید میں داخل
کرتی ہیں اور گو عناصر پرستی کے متعلق بعض شرتیاں وید میں اس قسم کی ہیں کہ ان کی
تاویل کرنا بہت مشکل ہے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ اس طور پر جو قرآن شریف میں
اشارات مذکور ہیں بعض شرتیوں کی تاویل بھی ہو سکتی ہے۔ چنانچہ ہم اس قاعدہ کو ذیل
میں لکھیں گے ۔ اور اس کے ساتھ ہم یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ گو وید
اپنی موجودہ حالت میں ایک دھوکا دینے والی کتاب ہے جو شرک کی تعلیم جا بجا

اس میں دکھائی دیتی ہے اور کروڑ ہا لوگوں پر اس کا یہ بداثر پایا جاتا ہے کہ وہ آتش پرستی وغیرہ
مشرکانہ طریقوں میں سرگرم ہیں بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ جو ستارہ پرستی اور آتش پرستی پارسیوں
میں موجود ہے وہ بھی وید سے ہی انہیں پہنچی ہے اور تعجب نہیں کہ رومیوں اور یونانیوں میں
بھی یہ مشرکانہ تعلیمیں وید کے ذریعہ سے ہی رواج پائی ہوں کیونکہ آریہ قوم کا خیال ہے کہ
وید قدیم ہے لہذا ہر ایک جھوٹی اور مشرکانہ تعلیم کا سرچشمہ ایسی کتاب کو ہی ماننا پڑے گا جو
سب سے پرانی کہلاتی ہے پس وہ نمونہ جو وید کی تعلیم نے دکھلایا ہے وہ ان کروڑ ہا لوگوں
کے عقیدوں سے ظاہر ہے جو وید کی پابندی کا دعویٰ رکھتے ہیں ۔ اور موجودہ حالت میں وید
میں کوئی نور توحید نظر نہیں آتا ۔ ہر ایک صفحہ پر مشر کا نہ تعلیم کے الفاظ نظر آتے ہیں اور
بے اختیار دل میں گزرتا ہے کہ یہ چار کا عدد ہی شرک سے کچھ مناسبت رکھتا ہے۔ انجیلیں
چار تھیں ۔ انہوں نے ایک مصنوعی خدا پیش کیا اور پھر وید بھی چار ہیں ۔ انہوں نے آگ
وغیرہ کی پرستش سکھلائی لیکن تاہم ممکن اور قرین قیاس ہے کہ یہ کتاب تحریف کی گئی ہو اور
کسی زمانہ میں صحیح ہو اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو اور پھر نادانوں کے تصرف اور تحریف
سے بگڑ گئی ہو اور وہ شرتیاں اس میں سے نکال دی گئی ہوں جن میں یہ ذکر تھا کہ تم سورج اور
چاند اور ہوا اور آگ اور پانی اور اکاش اور خاک وغیرہ کی پرستش مت کرو۔ اگر چہ اس قدر
تغیر اور انقلاب سے یہ کتاب خطرناک اور مضر ہو گئی تاہم کسی زمانہ میں بیکار نہ تھی ۔ اور جس
شخص کو ہندوؤں کی تاریخ سے واقفیت ہے وہ خوب جانتا ہے کہ وید پر بڑے بڑے تغیرات )
آئے ہیں اور ایک زمانہ میں ویدوں کو مخالفوں نے آگ میں جلا دیا تھا اور مدت تک وہ ایسے
لوگوں کے قبضہ میں رہے جو عناصر پرستی اور مورتی پوجا کے دلدادہ تھے اور بجز اس قسم کے
برہمنوں کے دوسروں پر ان کا پڑھنا حرام کیا گیا تھا۔ پس اس وجہ سے وید کے پستک عام طور
پر مل نہیں سکتے تھے بلکہ صرف بڑے بڑے برہمنوں کے کتب خانوں میں ہی پائے جاتے

لدم
نسیم دعوت
تھے جو بت پرست اور عناصر پرست ہو چکے تھے۔ اس صورت میں خود عقل قبول کرتی ہے کہ
ان دنوں میں ان برہمنوں نے بہت کچھ مشرکانہ حاشیے وید پر چڑھائے ہوں گے اور اس بات
کے اکثر محقق آریہ ورت کے قائل ہیں کہ بعض زمانوں میں وید بڑھائے گئے اور بعض میں
گھٹائے گئے اور بعض وقت جلائے گئے اور جب آریہ قوم نے اندرونی لڑائیوں سے فراغت
پائی تو بیرونی حکومتوں کے پنجہ میں پھنس گئے ۔ اسلامی حکومت بھی سات سو برس تک اس ملک
میں رہی۔ اس لمبے زمانہ میں بھی جو کچھ مسلمانوں نے آریہ قوم کا عقیدہ دیکھا وہ بت پرستی اور
آتش پرستی وغیرہ تھا۔ اسی زمانہ میں شیخ سعدی بھی ایک مرتبہ اس ملک میں آئے تھے اور
بت پرستی کا بڑ از ور تھا۔ چنانچہ وہ اپنی کتاب بوستان میں فرماتے ہیں:۔
بتک را یکی بوسه دادم بدست که لعنت بروباد و بر بت پرست
گائے کے لئے جس قدر آر یہ صاحبوں کو جوش ہے وہ بھی دراصل مخلوق پرستی کی ایک جڑھ ہے
ورنہ ایک حیوان کے لئے اس قدر جوش کیا معنی رکھتا ہے۔ قریباً تیرہ سو برس ہوتے ہیں کہ
مسلمانوں نے اس ملک کا ایک حصہ فتح کر لیا تھا اس وقت بھی اس ملک میں عام طور پر
بت پرستی اور آتش پرستی وغیرہ پھیلی ہوئی تھی پس جہاں تک تاریخ کا قدم روشنی میں ہے ہرگز
ثابت نہیں ہوتا کہ آریہ ورت پر کوئی ایسا زمانہ بھی آیا تھا کہ وہ خدا پرست تھے۔
مسلمانوں پر یہ اعتراض آریوں کا کہ ان کے بادشاہوں نے ہمارے بزرگوں کو
جبراً بت پرستی سے چھڑا کر مسلمان بنایا تھا یہ بھی صاف بتلا رہا ہے کہ اب تک آریہ
۴۲ صاحبوں کو بت پرستی سے بہت پیار ہے۔ عملی طور پر توحید سے کچھ تعلق ثابت نہیں ہوتا
اس پر یہ کافی دلیل ہے کہ وہ بت پرستوں کے مسلمان ہونے سے بہت ناراض ہیں ۔ ایک
بت پرست حقیقت رائے کا قصہ بھی اسی غرض سے گھڑا گیا ہے جس کو بقول اُن کے کسی
مسلمان بادشاہ نے مورتی پوجا سے جبراً چھڑا کر مسلمان کرنا چاہا تھا مگر وہ لڑکا بت پرستی پر

عاشق تھا اسی میں اس نے جان دی۔
نسیم دعوت
غرض اسلامی تاریخ بھی قریباً ایک ہزار برس سے اس بات کی گواہ ہے کہ یہ ملک آریہ
ورت بت پرستی اور مورتی پوجا کا ایک بھاری مرکز ہے۔ اس زمانہ کا کون ثبوت دے سکتا ہے
کہ جب ان کروڑ ہا لوگوں کی طرح جو بت پرست اور عناصر پرست نظر آتے ہیں ۔ وید مقدس کی
تعلیم سے اس ملک میں کروڑ ہا خدا پرست موحد بھی موجود تھے۔ جگن ناتھ جی کا قدیم بت خانہ
اور ایسا ہی اور بعض پرانے بت خانے جن کی عمارت ہزار ہا برس کی معلوم ہوتی ہے صاف طور
پر گواہی دے رہے ہیں کہ یہ بت پرستی اور مورتی پوجا کا مذہب کچھ نیا نہیں بلکہ قدیم ہے۔ ایسا
ہی بھاگوت وغیرہ کتابیں جو ہزار ہا برس کی تالیف معلوم ہوتی ہیں جن کو سناتن دھرم والے
سیدھے سادھے ہندو بڑے پیار سے پڑھا کرتے ہیں اس قدامت شرک کے گواہ ہیں ۔ اس
کے ساتھ پرانے کتبے بھی اس ملک میں ایسے پائے گئے ہیں کہ وہ ایک پرانے زمانے کی
حالت کی ایک آئینہ کی طرح شکل دکھلا رہے ہیں اور بلند آواز سے گواہی دے رہے ہیں
کہ اُس وقت بھی اس ملک میں بت پرستی تھی اور جہاں تک تاریخ کا سلسلہ صفائی سے چل
سکتا ہے یہی ظلمت شرک اور عناصر پرستی اور مورتی پوجا کی رسوم ہر ایک زمانہ میں پائی
جاتی ہیں اور ایسی گلے کا ہار ہو رہی ہیں کہ جب تک ایک ہندو اسلام اختیار نہ کرے یہ
شرک کا داغ اس سے بکلی دور ہی نہیں ہو سکتا گو آریہ سماجی بنے یا کچھ اور ہو جائے زمانہ
دراز سے جس کا ابتدا معلوم کرنا مشکل ہے مورتی پوجا اور عناصر پرستی کا مذہب آریہ قوم
میں چلا آتا ہے اور دوسری قوموں کے مورخوں کو کبھی یہ نصیب نہیں ہوا کہ وہ گواہی دیں کہ
آریہ ورت میں بھی کسی وقت توحید تھی اور اس زمانہ دراز میں اگر ہم یہ کہیں کہ کروڑہا ﴿۲۳﴾
پنڈت آریہ ورت میں عناصر پرستی کے حامی گزرے ہیں تو یہ کچھ مبالغہ نہ ہوگا ۔ پس ایسے
پنڈتوں کے وجود سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمیشہ تمام ملک ایک سمندر کی طرح بت پرستی

اور عناصر پرستی اور مورتی پوجا سے بھرا رہا ہے اور اس ملک کو تو حید نصیب نہ ہوئی جب تک
اسلام اس ملک میں نہ آیا مگر جن بادشاہوں نے تو حید کو اس ملک میں پھیلایا اور بت پرستی کی
جڑ کھوئی وہی آریہ صاحبوں کی نظر میں بُرے بنے ۔ اب تک ہند و صاحبان محمود غزنوی کو بھی
گالیاں دیتے ہیں کہ اس نے کیوں ان کے قدیم بت خانے توڑے۔ غرض بت پرستی اور
عناصر پرستی کا مذہب اس ملک میں اس قدر قدیم ہے کہ محققانہ طور پر اس کا کوئی ابتدا ٹھہرانا
مشکل ہے بجز اس کے کہ اس مذہب کو وید کے ساتھ ساتھ تسلیم کیا جائے مگر پھر بھی جیسا کہ
میں نے اوپر ذکر کیا ہے مجھے بعض قرآنی آیتوں پر نظر ڈال کر خیال آتا ہے کہ شاید اصل تعلیم
وید کی عناصر پرستی سے پاک ہو اور عناصر کی مہما اور اُستت سے کچھ اور مطلب ہو مگر جیسا کہ
میں نے ذکر کیا ہے یہ میرا خیال اس وقت یقین کے مرتبہ تک پہنچے گا جبکہ وید کی پچاس یا ساٹھ
یاستر شرتیوں سے یہ ثابت ہو جائے کہ وہ ان تمام عناصر اور اجرام فلکی کی پوجا سے جن کی مہما
اور استت رگ وید میں موجود ہے صاف اور صریح لفظوں کے ساتھ منع کرتا ہے۔
وید کی شرتیوں کی وہ تاویل جس کے لکھنے کا ہم
نے وعدہ کیا تھا
وید کی شرتیوں کی وہ تاویل جس کا میں اُوپر ذکر کر آیا ہوں قرآن شریف کی چند
آیتوں پر غور کرنے سے میرے دل میں گزرتی ہے۔ پہلی آیت یہ کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف
کی سورۃ فاتحہ میں فرماتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ یعنی ہر ایک حمد اور ثنا اس
خدا کے لئے مسلّم ہے جس کی تربیت ہر ایک عالم میں یعنی ہر ایک رنگ میں ہر ایک

پیرا یہ میں اور ہر ایک فائدہ بخش صنعت الہی کے ذریعہ سے مشہود اور محسوس ہو رہی ہے یعنی جن
جن متفرق وسیلوں پر اس دنیا کے لوگوں کی بقا اور عافیت اور تکمیل موقوف ہے ۔ دراصل ان کے
موقوف ۔
پردہ میں ایک ہی پوشیدہ طاقت کام کر رہی ہے جس کا نام اللہ ہے۔ چنانچہ اس دنیا کے کاروبار
کی تکمیل کے لئے ایک قسم کی تربیت سورج کر رہا ہے جو ایک حد تک انسان کے بدن کو گرمی پہنچا
کر دوران خون کا سلسلہ جاری رکھتا ہے جس سے انسان مرنے سے بچتا ہے اور اس کی آنکھوں
کے نور کی مدد کرتا ہے۔ پس حقیقی سورج جو حقیقی گرمی پہنچانے والا اور حقیقی روشنی عطا کرنے والا
ہے وہ خدا ہے کیونکہ اسی کی طاقت کے سہارے سے یہ سورج بھی کام کر رہا ہے اور اس حقیقی
سورج کا صرف یہی کام نہیں کہ وہ دورانِ خون کے سلسلہ کو جاری رکھتا ہے جس پر جسمانی زندگی
ہے۔ اس طرح پر کہ اس فعل کا آلہ انسان کے دل کو ٹھہراتا ہے اور آسمانی روشنی سے
آنکھوں کے نور کی مدد کرتا ہے بلکہ وہ روحانی زندگی کو نوعِ انسان کے تمام اعضاء تک پہنچانے
کے لئے منجملہ انسانوں کے ایک انسان کو اختیار کر لیتا ہے اور انسانی سلسلہ کے مجموعہ کے لئے جو ایک
جسم کا حکم رکھتا ہے اس کو بطور دل کے قرار دے دیتا ہے اور اس کو روحانی زندگی کا خون نوع انسان
کے تمام اعضاء تک پہنچانے کے لئے ایک آلہ مقرر کر دیتا ہے ۔ پس وہ طبعا اس خدمت میں لگا
رہتا ہے کہ ایک طرف سے سے لیتا ! اور پھر تمام مناسب اطراف میں تقسیم کر دیتا ہے اور جیسا کہ
غیر حقیقی اور جسمانی سورج آنکھوں کو کامل روشنی پہنچاتا اور تمام نیک بد چیزیں ان پر کھول دیتا
ہے ۔ ایسا ہی یہ حقیقی سورج دل کی آنکھ کو معرفت کے بلند مینار تک پہنچا کر دن چڑھا دیتا ہے
اور جیسا کہ وہ جسمانی سورج حقیقی سورج کے سہارے سے پھلوں کو پکاتا ہے اور ان میں
شیرینی اور حلاوت ڈالتا اور عفونتوں کو دور کرتا اور بہار کے موسم میں تمام درختوں کو ایک
سبز چادر پہناتا اور خوشگوار پھلوں کی دولت سے ان کے دامن کو پُر کرتا اور پھر خریف

·

آج 10 میں سے 10 باقی