نسیمِ دعوت
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روح
عاشقانه رشتہ قائم کرنے کے لئے روح میں خود قوت عشقی پیدا کر کے یہ رشتہ آپ پیدا نہیں کیا تو
گویا یہ امر اتفاقی ہے کہ پرمیشر کی خوش قسمتی سے روحوں میں قوت عشقی پائی گئی اور اگر اس کے پائی گئی
مخالف کوئی اتفاق ہوتا یعنی قوت عشقی روحوں میں نہ پائی جاتی تو کبھی لوگوں کو پر میشر کی طرف
خیال بھی نہ آتا اور نہ پر میشر اس میں کوئی تدبیر کر سکتا کیونکہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی۔ لیکن
ساتھ ہی اس بات کو بھی سوچنا چاہیے کہ پرمیشر کا بھگتی اور عبادت اور نیک اعمال کے لئے
مواخذہ کرنا اس بات پر دلیل ہے کہ اس نے خود محبت اور اطاعت کی قوتیں انسان کی را
کے اندر رکھی ہیں لہذا وہ چاہتا ہے کہ انسان جس میں خود اس نے یہ قوتیں رکھی ہیں اس کی محبت
اور اطاعت میں محو ہو جائے ورنہ پرمیشر میں یہ خواہش پیدا کیوں ہوئی کہ لوگ اس سے
محبت کریں اس کی اطاعت کریں اور اس کی مرضی کے موافق رفتار اور گفتار بناویں ہم
دیکھتے ہیں کہ باہمی کشش کے لئے کسی قسم کا اتحاد ضروری ہے انسان انسان کے ساتھ انس
رکھتا ہے اور بکری بکری کے ساتھ اور گائے گائے کے ساتھ اور ایک پرندہ اپنے ہم قسم
پرندہ کے ساتھ پس جبکہ انسان کی روحانی اور جسمانی قوتوں کو پرمیشر کے ساتھ کوئی بھی
رشتہ نہیں تو کس اشتراک سے باہمی کشش درمیان ہو ، صرف جوڑنے کا اشتراک کافی
نہیں کیونکہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں جوڑنے میں پرمیشر اور ایک نجار یا آہن گر
برابر ہیں اگر ہمارا کوئی عضو اپنے ٹھکانہ سے اُتر جائے اور کوئی شخص اس کو اصل جگہ سے جوڑ
دے یا مثلاً اگر کسی کا ناک کٹ جائے اور کوئی شخص زندہ گوشت اس ناک پر چڑھا کر ناک
کو درست کر دے تو کیا وہ اس کا پرمیشر ہو جائے گا۔ خدا کو پہلی کتابوں میں استعارہ کے طور
پر پتا یعنی باپ قرار دیا گیا ہے اور قرآن شریف میں بھی فرمایا ہے۔ فَاذْكُرُوا اللهَ
كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ کے یعنی تم خا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو اور فرمایا
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کے یعنی خدا اصل نور ہے۔ ہر ایک نورزمین و آسمان کا اسی
۲۳ سے نکلا ہے۔ پس خدا کا نام استعارہ پتا رکھنا اور ہر ایک نور کی جڑ اس کو قرار دینا اسی کی طرف
البقرة : ٢٠١ ٢ النور : ٣٦
اشارہ کرتا ہے کہ انسانی روح کا خدا سے کوئی بھاری علاقہ ہے۔
عربی میں آدمی کو انسان کہتے ہیں یعنی جس میں دوانس ہیں ایک انس خدا کی اور ایک
انس بنی نوع کی ۔ اور اسی طرح ہندی میں اس کا نام مانس ہے جو مانوس کا مخفف ہے اس سے
ظاہر ہے کہ انسان اپنے خدا سے طبعی اُنس رکھتا ہے اور مشر کا نہ غلطی بھی دراصل اسی سچے خدا کی
تلاش کی وجہ سے ہے۔ ہم اپنے کامل ایمان اور پوری معرفت سے یہ گواہی دیتے ہیں کہ یہ
اصول آریہ سماجیوں کا ہرگز درست نہیں کہ ارواح اور ذرات اپنی تمام قوتوں کے ساتھ قدیم
اور انا دی اور غیر مخلوق ہیں ۔ اس سے تمام وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے جو خدا میں اور اس کے بندوں
میں ہے۔ یہ ایک نیا اور مکر وہ مذہب ہے جو پنڈت دیا نند نے پیش کیا ہے ہم نہیں جانتے کہ
وید سے کہاں تک اس مذہب کا تعلق ہے لیکن ہم اس پر بحث کرتے ہیں کہ یہ اصول جو آریہ
سماجیوں نے اپنے ہاتھ سے شائع کیا ہے یہ عقل سلیم کے نزدیک کامل معرفت اور کامل غور اور
کامل سوچ کے بعد ہرگز درست نہیں۔ سناتن دھرم کا اصول جو اس کے مقابل پر پڑا ہوا ہے
اس کو اگر چہ ویدانت کے بے جا مبالغہ نے بدشکل کر دیا ہے اور ویدانتیوں کی افراط نے بہت
سے اعتراضات کا موقعہ دے دیا ہے تاہم اس میں سچائی کی ایک چمک ہے اگر اس عقیدہ کو
زوائد سے الگ کر دیا جاوے تو ما حصل اس کا یہی ہوتا ہے کہ ہر ایک چیز پر میشر کے ہی ہاتھ
سے نکلی ہے پس اس صورت میں تمام شبہات دور ہو جاتے ہیں اور ماننا پڑتا ہے کہ بموجب
اصول سناتن دھرم کے وید کا عقیدہ بھی یہی ہے کہ یہ تمام ارواح اور ذرات اجسام اور ان کی
قوتیں اور طاقتیں اور گن اور خاصیتیں خدا کی طرف سے ہیں۔
یاد رہے کہ آریہ ورت میں مذہب قدیم جس پر کروڑہا انسان پائے جاتے ہیں
سناتن دھرم ہے اگر چہ اس مذہب کو عوام نے بگاڑ دیا ہے اور مورتی پوجا اور دیویوں کی
پرستش اور بہت سی مشر کا نہ بدعتیں اور اوتاروں کو خدا سمجھنا گویا اس مذہب کی جز ہو گیا ہے۔
لیکن ان چند غلطیوں کو الگ کر کے بہت سی عمدہ باتیں بھی اس مذہب میں موجود ہیں۔ اسی
مذہب میں بڑے بڑے رشی اور منی اور جوگی ہوتے رہے ہیں اور نیز اس مذہب میں بڑے
بڑے چپی پتی اور ریاضت کرنے والے پائے گئے ہیں اب اگر کوئی چاہے قبول کرے یا نہ
کرے۔ لیکن جس مذہب کو پنڈت دیانند نے پیش کیا ہے اس میں وہ روحانیت نہیں ہے جس
کو سناتن دھرم کے بزرگوں نے پایا تھا گو آخر کار شرک کو اپنے عقائد میں ملا کر اس روحانیت کو
کھودیا کھود یا مخلوق کا خدا سے حقیقی تعلق تبھی ٹھہرتا ہے ہے ؟ جب مخلوق خدا کے ہاتھ سے نکلنے والے ہوں
جس پر غیریت کا داغ ہے اس میں یگانگت کبھی آنہیں سکتی ۔ ہم نے بڑے بڑے پنڈتوں سے
سنا ہے کہ پنڈت دیا نند نے جو مذہب پیش کیا ہے یہ اس ملک کے خود رائے لوگوں کا مذہب تھا
جو محض اپنی ناقص عقل کے پیرو تھے ؟ ل کے پیرو تھے جیسے یونان کے گمراہ فلاسفر اس لئے وہ وید کی چنداں پروا
نہیں کرتے تھے۔ غایت کار عوام کو مائل کرنے کے لئے تاویلوں کے ساتھ کوئی وید کی شرقی
اپنی تائید میں سناتے تھے تا اس طرح پر اپنے عقائد کو عوام میں پھیلا دیں ۔ ورنہ اصل عقیدہ وید
کا وہی ہے جو سناتن دھرم کی روح میں مخفی ہے۔ ان لوگوں میں کسی زمانہ میں قابل تعریف عملی
حالتیں تھیں اور وہ بنوں میں جا کر ریاضت اور عبادت بھی کرتے تھے۔ اور ان کے دلوں میں
نرمی اور سچی تہذیب تھی کیونکہ ان کا مذہب صرف زبان تک نہیں بلکہ دلوں کو صاف کرتے تھے
اور وہ پر میشر جس کا کتابوں میں انہوں نے نام سنا تھا چاہتے تھے کہ اسی دنیا میں اس کا درشن ہو
جائے اس لئے وہ بہت محنت کرتے تھے اور اُس صدق کا نوران کی پیشانیوں میں ظاہر تھا۔ پھر
بعد اس کے ایک اور زمانہ آیا کہ بت پرستی اور دیوتوں کی پوجا اور مورتی پوجا اور اوتاروں کی پوجا
بلکہ ہر ایک عجیب چیز کی پوجا سناتن دھرم کا طریق ہو گیا اور وہ اس طریق کو بھول گئے جو طریق
راجہ رام چندر اور راجہ کرشن نے اختیار کیا تھا جن پر ان کی راستبازی کی وجہ سے خدا ظاہر ہوا۔
بات یہ ہے کہ جو لوگ خدا کے ہو جاتے ہیں اور واقعی اپنا وجود اور ذرہ ذرہ اپنے جسم کا خدا
کی طرف سے سمجھتے ہیں ان کو خدا اور بھی نعمت دیتا ہے اور جو لوگ اپنی روح اور اپنے جسم کا ذرہ
ذرہ خدا کی طرف سے نہیں جانتے ان میں تکبر ہوتا ہے اور وہ دراصل خدا کے گہرے احسان اور
اس کی کامل پرورش سے منکر ہوتے ہیں بلکہ ان کے نزدیک جس قدر باپ کو اپنے بیٹے سے
روحانی تعلق ہے اس قدر بھی خدا کو اپنے بندہ سے تعلق نہیں کیونکہ وہ مانتے اور قبول کرتے ہیں
کہ بیٹا اپنی ماں اور باپ سے اس قدر روحانی تعلق رکھتا ہے کہ ان کے اخلاق سے حصہ لیتا ہے۔ ﴿۲۵﴾
مثلاً جب بیٹے کا باپ شجاعت کی صفت سے موصوف ہے بیٹے میں بھی وہ صفت کسی قدر آ جاتی
ہے اور جس باپ میں مادہ فراست اور عقل کا بہت ہے بیٹا بھی اس میں سے کسی قدر حصہ پاتا
ہے لیکن آر یہ صاحبوں کا یہ مذہب نہیں ہے کہ انسانی روح میں جو اخلاق اور صفات اور قوتیں
ہیں وہ خدا سے اس کو ملی ہیں کیونکہ اگر وہ ایسا کہیں تو پھر انہیں روح کو مخلوق ماننا پڑے حالانکہ
انسانی اخلاق خدا کے اخلاق کا پر توہ ہیں۔ جب خدا نے روحوں کو پیدا کیا تو جس طرح باپ کے
اخلاق کا بیٹوں میں اثر آ جاتا ہے ایسا ہی بندوں میں اپنے خدا کا اثر آگیا۔
اور ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ خدا نے جو انسان کو اپنی طرف بلایا ہے اس لئے اس نے
پہلے سے پرستش اور عشق کے مناسب حال قوتیں اس میں رکھ دی ہیں۔ پس وہ قوتیں جو خدا کی
طرف سے ہیں خدا کی آواز کو سن لیتی ہیں۔ اسی طرح جب خدا نے چاہا کہ انسان خدا کی معرفت
میں ترقی کرے تو اس نے پہلے سے ہی انسانی روح میں معرفت کے حواس پیدا کر رکھتے ہیں اور
اگر وہ پیدا نہ کرتا تو پھر کیونکر انسان اس کی معرفت حاصل کر سکتا تھا۔ انسان کی روح میں جو کچھ
ہے دراصل خدا سے ہے اور وہ خدا کی صفات ہیں جو انسانی آئینہ میں ظاہر ہیں ان میں سے کوئی
صفت بری نہیں بلکہ ان کی بد استعمالی اور ان میں افراط تفریط کرنا برا ہے شاید کوئی جلدی سے یہ
اعتراض کرے کہ انسان میں حسد ہے بغض ہے اور دوسری صفات ذمیمہ ہوتے ہیں پھر وہ کیونکر
خدا کی طرف سے ہو سکتے ہیں پس واضح رہے کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں دراصل تمام
انسانی اخلاق الہی اخلاق کا ظل ہیں کیونکہ انسانی روح خدا سے ہے لیکن کمی یا زیادتی یا
بداستعمالی کی وجہ سے وہ صفات ناقص انسانوں میں مکروہ صورت میں دکھائی دیتے ہیں مثلاً
حسد انسان میں ایک بہت برا خلق ہے جو چاہتا ہے جو ایک شخص سے ایک نعمت زائل ہو کر اس
کو مل جائے لیکن اصل کیفیت حسد کی صرف اس قدر ہے کہ انسان اپنے کسی کمال کے حصول
میں یہ روا نہیں رکھتا کہ اس کمال میں اُس کا کوئی شریک بھی ہو پس در حقیقت یہ صفت خدا تعالیٰ
۲۶) کی ہے جو اپنے تئیں ہمیشہ وحدہ لاشریک دیکھنا چاہتا ہے۔ پس ایک قسم کی بد استعمالی سے یہ
عمده صفت قابلِ نفرت ہو گئی ہے۔ ورنہ اس طرح پر یہ صفت مذموم نہیں کہ کمال میں سب سے
زیادہ سبقت چاہے اور روحانیت میں تفرد اور یکتائی کے درجہ پر اپنے تئیں دیکھنا چاہے۔
پھر ماسوا اس کے اگر خدا کو قادر نہ مانا جاوے تو پھر اس سے ساری امیدیں باطل ہو
جاتی ہیں کیونکہ ہماری دُعاؤں کی قبولیت اس بات پر موقوف ہے کہ خدا تعالیٰ جب چاہے
ذرات اجسام میں یا ارواح میں وہ قوتیں پیدا کر دے جو ان میں موجود نہ ہوں مثلاً ہم ایک
بیمار کے لئے دعا کرتے ہیں اور بظاہر مرنے والے آثار اس میں ہوتے ہیں تب ہماری
درخواست ہوتی ہے کہ خدا اس کے ذرات جسم میں ایک ایسی قوت پیدا کر دے جو اس کے
وجود کو موت سے بچالے تو ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر وہ دعا قبول ہوتی ہے اور بسا اوقات اوّل
علم دیا جاتا ہے کہ یہ شخص مرنے پر ہے اور اس کی زندگی کی قوتوں کا خاتمہ ہے لیکن جب دعا
بہت کی جاتی ہے اور انتہا تک پہنچ جاتی ہے اور شدت دعا اور قلق اور کرب سے ہماری حالت
ایک موت کی سی ہو جاتی ہے تب ہمیں خدا سے وحی ہوتی ہے کہ اس شخص میں زندگی کی طاقتیں
پھر پیدا کی گئیں تب وہ یک دفعہ صحت کے آثار ظاہر کرنے لگتا ہے گو یا مردہ سے زندہ ہو گیا۔
ہمیں
ایسا ہی مجھے یاد ہے کہ جب میں نے طاعون کے وقت میں دعا کی کہ اے خدائے قادر
ہمیں اس بلا سے بچا اور ہمارے جسم میں وہ ایک تریاقی خاصیت پیدا کر دے جس سے ہم طاعون
کی زہر سے بچ جائیں۔ تب وہ خاصیت خدا نے ہم میں پیدا کر دی اور فرمایا کہ میں طاعون
کی موت سے تمہیں بچاؤں گا اور فرمایا کہ تیرے گھر کی چار دیواری کے لوگ جو تکبر نہیں کرتے
یعنی خدا کی اطاعت سے سرکش نہیں اور پرہیز گار ہیں میں ان سب کو بچاؤں گا اور نیز میں
قادیان کو طاعون کے سخت غلبہ اور عام ہلاکت سے محفوظ رکھوں گا یعنی وہ سخت تباہی جو دوسرے
دیہات کو فنا کر دے گی اس قدر قادیان میں تباہی نہیں ہوگی سو ہم نے دیکھا اور خدا تعالیٰ کی
ان تمام باتوں کو مشاہدہ کیا۔ پس ہمارا خدا یہی خدا ہے جو نئی نئی قوتیں اور گن اور خاصیتیں
ذرات عالم میں پیدا کرتا ہے اس سے پہلے پانسو برس تک پنجاب میں اس مہلک طاعون کا پتہ ۲۷
نہیں ملتا اس وقت یہ ذرات کہاں تھے۔ اب جب خدا نے پیدا کئے تو پیدا ہو گئے اور پھر ایسے
وقت رخصت ہوں گے جب خدا تعالیٰ ان کو رخصت کرے گا ہمارا یہ طریق ہر ایک آریہ کے
لئے ایک نشان ہو گا کہ ہم نے اس کامل خدا سے خبر پا کر ٹیکا کے انسانی حیلہ سے دست کشی کی
اور بہت سے لوگ ٹیکا کرانے والے اس جہان سے گزر گئے اور ہم اب تک خدا تعالیٰ کے فضل
سے زندہ موجود ہیں۔ پس اسی طرح خدا تعالیٰ ذرات پیدا کرتا ہے جس طرح اس نے
ہمارے لئے ہمارے جسم میں تریاقی ذرات پیدا کر دیئے۔ اور اسی طرح وہ خدا روح پیدا کرتا
ہے جس طرح مجھ میں اُس نے وہ پاک روح پھونک دی جس سے میں زندہ ہو گیا۔ ہم صرف
اس بات کے محتاج نہیں کہ وہ روح پیدا کر کے ہمارے جسم کو زندہ کرے بلکہ خود ہماری روح
بھی ایک اور روح کی محتاج ہے جس سے وہ مردہ روح زندہ ہو پس ان دونوں روحوں کو خدا ہی
پیدا کرتا ہے جس نے اس راز کو نہیں سمجھا وہ خدا کی قدرتوں سے بے خبر اور خدا سے غافل ہے۔
اب ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم کے بارے میں آریہ سماجیوں کا کیا عقیدہ
ہے۔ واضح ہو کہ عقل سلیم اس بات کی ضرورت سمجھتی ہے کہ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہو اور کوئی ایسا
مخفی امر نہ ہو جس پر اس کا علم محیط : ا علم محیط نہ ہو لیکن آریہ صاحبوں کے عقیدہ سے یہی لازم آتا ۔ ں لازم آتا ہے کہ
ان کا پرمیشر ارواح اور ذرات کی مخفی در مخفی قوتوں اور خاصیتوں کا علم نہیں رکھتا کیونکہ ابھی تک اس
کو اسی قدر خبر ہے کہ جو کچھ کسی انسان یا حیوان میں گن اور قوت اور خوبی ہے وہ گزشتہ اعمال کی
وجہ سے ہے پس اگر اس کو یہ بھی معلوم ہوتا کہ علاوہ جسم دار جانداروں کے خود روحوں میں
بھی انواع اقسام کی قوتیں اور گن اور خوبیاں ہیں جو کبھی ان سے دور نہیں ہوتیں تو وہ ان کے
لئے بھی کوئی گزشتہ جنم تجویز کرتا اور ان کو انادی قرار نہ دیتا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ کسی چیز کے
خواص اس سے منفک نہیں ہوتے ۔ پس فرض کے طور پر اگر انسانی روح گدھے میں آجاتی
ہے تو وہ اپنے طبعی خواص کو کسی طرح چھوڑ نہیں سکتی گواس جون میں ان خواص کو ظاہر کرے یا
۲۸ نہ کرے کیونکہ اگر کسی جون کے بدلنے سے اصلی خواص اور قوتیں روح کی قطعاً اس سے دور
ہو جائیں تو پھر خود بقول آریہ صاحبان اعادہ اس کا محال ہوگا کیونکہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی
جو قوت در حقیقت روح میں سے معدوم ہو گئی اس کا دوبارہ روح میں موجود ہو جانا در حقیقت
نیست سے ہست ہو جانا ہے اور اگر تناسخ کے چکر میں آکر روح کی قوتیں معدوم نہیں ہوتیں
تو تناسخ کا ان پر کوئی اثر نہ ہوا۔ پس جبکہ پر میشر نے ان غیر منفک قوتوں کو تناسخ کے چکر سے
باہر رکھا ہے تو اس سے معلوم ہوا کہ اس کو ان مخفی قوتوں اور خوبیوں کی خبر ہی نہیں ۔ اور نہ یہ
معلوم کہ کن عملوں کے پاداش میں یہ قوتیں اور یہ گن اور خوبیاں روحوں کو ملی ہیں ۔ علاوہ
اس کے اگر پر میشر کو اس بات کا کامل علم ہے کہ روح کیا چیز ہے اور اس کے خواص اور
قوتیں کیا ہیں تو پھر کیوں وہ اس کے بنانے پر قادر نہیں ۔ یہ تو آر یہ صاحبوں کے نزدیک
مانا ہوا مسئلہ ہے کہ ارواح اپنے شمار میں محدود ہیں اور محدود وقت تک اپنا دورہ پورا کرتی
ہیں پس محدود اور معلوم کے بنانے پر کیوں خدا قادر نہیں اور کس نے ان روحوں کو شمار
مقررہ تک محدود کر دیا ہے اگر خدا ان کا محد د نہیں ۔ اگر وہ روحیں خدا کی بنائی ہوئی نہیں تو
ان کی نسبت خدا کا علم ایسا کیونکر کامل ہو سکتا ہے جیسا کہ بنانے والے کا علم ہوتا ہے کیونکہ
ظاہر ہے کہ بنانے والے اور غیر بنانے والے کا علم برابر نہیں ہوتا مثلاً جو لوگ اپنے ہاتھ سے
کوئی صنعت بناتے ہیں جیسے وہ لوگ اس صنعت کی دقیق در دقیق کیفیتوں پر واقف ہوتے
ہیں دوسرے لوگ ایسی اطلاع نہیں رکھتے اور اگر کامل طور پر اطلاع رکھتے تو بنا بھی سکتے
یہ بات مسلّم اور مقبول ہے کہ جو بنانے والے کو ایک قسم کا علم ہوتا ہے وہ دوسرے شخص کو نہیں ہو سکتا
اگر چہ وہ خیال بھی کرے کہ میں علم رکھتا ہوں تب بھی اس کا وہ خیال غلط ہے اور دراصل ایک قسم کی
نا واقعی کا پردہ اس پر ضرور رہتا ہے مثلاً ہم ہر روز دیکھتے ہیں کہ روٹی اس طرح پکاتے ہیں اور ہمارے
رو برو وہ روٹی بنائی جاتی ہے اور عمدہ اور لطیف پھلکے اور نان اور کلچے تیار ہوتے ہیں لیکن اگر ہم کبھی
اپنے ہاتھ سے یہ کام کرنا چاہیں تو اول غالباً یہی ہوگا کہ ہم گوندھنے کے وقت آئے کو ہی خراب
کریں گے اور وہ پتلا ہو کر روٹی پکانے کے لائق ہی نہیں رہے گا یا گاڑہ اور سخت ہو کر اس کام کے
نا قابل ہوگا اور یا اس میں آٹے کی گلٹیاں پڑ جائیں گی ۔ اور اگر ہم نے مطلب کے موافق آٹا گوندھ
بھی لیا تو پھر روٹی ہم سے ہرگز درست نہیں آئے گی غالبا بیچ میں اس کے ایک ٹکی رہے گی اور گرد اس ﴿۲۹﴾
کے بڑے بڑے کان نکل آئیں گے اور کسی جگہ سے پتلی اور کسی جگہ سے موٹی اور کسی جگہ سے کچی اور کسی
جگہ سے سڑی ہوئی ہوگی پس کیا سبب ہے کہ باوجود ہر روزہ مشاہدہ کے ہم صاف روٹی پکا نہیں سکیں گے
اور باوجود یکہ وقت بہت خرچ کریں گے لیکن کام بگاڑ دیں گے اس کا یہی سبب ہے کہ ہمارے پاس وہ
علم نہیں کہ جو اس شخص کو علم ہے جو بیس برس سے ہر قسم کی روٹیاں اپنے ہاتھ سے پکا رہا ہے۔
اسی طرح دیکھ لو کہ تجربہ کار ڈاکٹر کیسے کیسے نازک اپریشن کرتے ہیں یہاں تک کہ گردہ میں
سے پتھریاں نکال لیتے ہیں اور بعض ڈاکٹروں نے انسان کے سر کی بیکار اور زخم رسیدہ کھوپڑی کو
کاٹ کر اسی قدر حصہ کسی اور جانور کی کھوپڑی کا اس سے پیوست کر دیا ہے اور دیکھو وہ کیسی عمدگی سے
بعض نازک اعضا کو چیرتے ہیں یہاں تک کہ انتڑیوں میں جو بعض پھوڑے پیدا ہوتے ہیں نہایت
صفائی سے ان پر بھی عمل جراحی کرتے ہیں اور نزول الماء کے موتی کو کیسی صفائی سے کاٹتے ہیں اب اگر
یہی عمل ایک دہقان بغیر تجربہ اور علم کے کرنے لگے تو اگر آنکھوں پر کوئی نشتر چلا وے تو دونوں ڈیلے نکال
دے گا اور اگر پیٹ پر چلا وے تو وہیں بعض اعضاء کو کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔ اب ظاہر ہے کہ
اس دہقان اور ڈاکٹر میں فرق صرف علم کا ہے کیونکہ ڈاکٹر کو کثرت تجربہ اور عملی مزاولت سے ایک قسم کا
علم حاصل ہو گیا ہے جو اس دہقان کو حاصل نہیں ۔ دیکھو ہمیشہ شفا خانوں میں بیماروں کے لئے
خدمت کرنے والے اور سقے وغیرہ موجود ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر کس کس
قسم کے اپریشن کرتا ہے لیکن اگر وہ آپ کرنے لگیں تو بیشک کسی انسان کا خون کردیں گے پس
اس میں کچھ شک نہیں کہ عملی مزاولت میں ایک خاص علم ہو جاتا ہے کہ دوسرے کو نہیں ہو سکتا اسی
طرح آریہ صاحبوں کو اس بات کا اقرار کرنا پڑے گا کہ اگر ان کا پرمیشر روحوں اور ذرات
عالم کا خالق ہوتا تو اس کا علم موجودہ حالت سے بہت زیادہ ہوتا ۔ اسی اقرار سے یہ بھی ان کو
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ان کے پرمیشر کا علم ناقص ہے کیونکہ بنانے والا اور نہ بنانے والا حقیقت
شناسی میں برابر نہیں ہو سکتے اور خود جب مان لیا جائے کہ پرمیشر نے نہ روحوں کو بنایا نہ ان کی
قوتوں کو اور نہ ان کی خاصیتوں کو اور نہ پر مانو یعنی ذرات اجسام کو بنایا اور نہ ان کی قوتوں اور
خاصیتوں اور گنوں کو تو اس پر کیا دلیل ہے کہ ایسے پر میشر کو ان قوتوں اور خاصیتوں اور گنوں کا
علم بھی ہے یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اس کو علم ہے کیونکہ محض عقیدہ پیش کرنا کوئی
دلیل نہیں ہے اور بفرض محال اگر کسی قدر علم مان بھی لیں تو وہ علم اس علم کے برابر کب ہو سکتا ہے
کہ اس حالت میں ہوتا کہ جبکہ پر میشر نے روحوں اور ذرات عالم اور ان کی قوتوں اور خاصیتوں
کو اپنے ہاتھ سے بنایا ہوتا کیونکہ تمام عقلمندوں کی یہ مانی ہوئی بات ہے کہ بنانے والے اور نہ
بنانے والے کا علم برابر نہیں ہوتا جیسا کہ ابھی ہم اوپر بیان کر چکے ہیں لیکن قرآن شریف
ہمیں سکھلاتا ہے کہ وہ روحوں اور ذرات عالم کی تمام اندرونی کیفیتیں اور قو تیں اور خاصیتیں
جانتا ہے اور قرآن شریف میں خدا فرماتا ہے کہ میں اس لئے اندرونی حالات ارواح اور
ذرات کے جانتا ہوں کہ میں ان سب چیزوں کا بنانے والا ہوں لیکن وید کا پرمیشر کوئی دلیل
نہیں دیتا کہ بلا تعلق اور بلا واسطہ کیوں اور کس وجہ سے ارواح کی پوشیدہ قوتوں اور گنوں اور
خواص کا اس کو علم ہے اور ایسا ہی کیوں اور کس طرح ذرات اجسام کے نہاں در نہاں خواص اور
طاقتوں اور گنوں پر اس کو اطلاع ہے۔
پھر ماسوا اس کے ہم خدا تعالیٰ کے علم کا اس کی تازہ بتازہ وحی سے ہمیشہ مشاہدہ کرتے
ہیں اور ہم روز دیکھتے ہیں کہ در حقیقت خدا تعالیٰ غیب دان ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ ہم اس
کی قدرت کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں مگر آریہ صاحبوں پر یہ دروازہ بھی بند ہے اس لئے ان کے
لئے اس بات پر یقین کرنے کے لئے کوئی راہ کھلی نہیں کہ ان کا پرمیشر غیب دان ہے یا
قادر مطلق ہے اور نہ وید ان کو اس درجہ کے حاصل کرنے کی کوئی بشارت دیتا ہے۔
ایسا ہی آریہ صاحبان خود اقراری ہیں کہ ان کے پرمیشر کے لئے اپنے فیض الوہیت
میں کمال تام حاصل نہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ناقص طور پر لوگوں کو مکتی خانہ میں داخل کرتا ہے اور پھر
کچھ مدت کے بعد نا کردہ گناہ مکتی خانہ سے باہر نکال لیتا ہے تا سلسلہ تناسخ میں کچھ فرق نہ
آوے اس لئے اس کی سزا اور رحمت کا قاعدہ بھی خود غرضی کی آمیزش اپنے اندر رکھتا ہے کیونکہ
وہ جانتا ہے کہ اگر میں رحمت تامہ سے کام لوں اور سب کو ہمیشہ کے لئے نجات دے دوں تو ۳۱
سلسلہ تناسخ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا تو پھر بعد میں بیکار بیٹھنا پڑے گا کیونکہ جس حالت
میں روحیں محدود ہیں یعنی ان کے شمار کی ایک مقدار تک حد مقرر ہے تو اس صورت میں اگر
ایک بھگت کو جو عبادت میں اپنی تمام عمر بسر کرتا ہے نجات ابدی دی جائے تو ظاہر ہے کہ جو
روح نجات پا گئی وہ ہاتھ سے گئی اور تناسخ کے چکر سے آزاد ہوئی پس بالضرورت ایک دن
ایسا آجائے گا کہ سب روحیں ہمیشہ کے لئے نجات پا جائیں گی اور یہ تو خود مانا ہوا مسئلہ ہے کہ
پر میشر روح پیدا کرنے پر قادر نہیں۔ پس اس صورت میں بجز اس کے کیا نتیجہ ہو سکتا ہے کہ کسی
دن تمام روحوں کے دائمی مکتی پانے کے بعد پرمیشر گری کا تمام سلسلہ معطل پڑ جائے اور تناسخ
کے لئے ایک روح بھی اس کے ہاتھ میں نہ رہے پس اس تمام تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ
آریہ صاحبان کا پرمیشر جیسا کہ روحوں کے پیدا کرنے پر قادر نہیں ایسا ہی وہ روحوں کو نجات
ابدی دینے پر بھی قادر نہیں کیونکہ اگر وہ روحوں کو نجات ابدی دے دے تو اس کا تمام سلسلہ ٹوٹتا
ہے اس لئے اپنی تمام عملداری کے محفوظ رکھنے کے لئے بخل کی عادت کو اس نے لازم
پکڑ لیا ہے اور اپنے راستباز پرستاروں کے ساتھ بخیلوں کی طرح کار روائی کرتا ہے اور بار بار
عزت کے بعد ان کو ذلت دیتا ہے اور تناسخ کے چکر میں ڈال کر مکروہ در مکروہ موتوں میں ان کو
ڈالتا ہے محض اس لئے کہ تا اس کی عملداری میں فرق نہ آوے۔ اس بات کا آر یہ صاحبوں کو خود
اقرار ہے کہ اس نے بارہا دنیا کے کل انسانوں کو نجات دے دی ہے مگر پھر کچھ مدت کے بعد اس
نجات خانہ سے باہر نکال کر طرح طرح کی جونوں میں ان کو ڈال دیا ہے اب آریہ صاحبان
ناراض نہ ہوں ہم ادب سے عرض کرتے ہیں اور جہاں تک ہمیں نرم الفاظ مل سکتے ہیں ان میں
ہماری یہ گذارش ہے کہ اس عقیدہ پر ایک سخت اعتراض ہوتا ہے اور ہم امید نہیں کرتے کہ اس
اعتراض کا کوئی آریہ صاحب صفائی سے جواب دے سکے اور اگر جواب دیں تو ہم خوشی سے سنیں
گے اور اعتراض یہ ہے کہ جبکہ خود غرضی کی ضرورت کی وجہ سے پرمیشر کی یہ عادت ہے کہ وہ
۳۲ مکتی خانہ میں ہمیشہ لوگوں کو رہنے نہیں دیتا اور پھر طرح طرح کی جونوں میں ڈالتا ہے تو ان مختلف
جونوں سے ترجیح بلا مرجح لازم آئے گی یعنی جو لوگ پر میشر کے سچے بھگت ہو کر نجات پاچکے ہیں
اب مکتی خانہ سے باہر نکالنے کے وقت کسی کو مرد بنانا اور کسی کو عورت اور کسی کو گائے اور کسی کو بیل
اور کسی کو کتا اور کسی کو سور اور کسی کو بندر اور کسی کو بھیڑیا ، اس میں خلاف عدالت طریق معلوم ہوتا
ہے۔ خصوصاً جس حالت میں ہر یک مکتی پانے والا سخت امتحان کے بعد مکتی پاتا ہے اور کروڑ ہا برس
تناسخ کے چکر میں رہ کر پھر کہیں اس مراد تک پہنچتا ہے تو کم سے کم اس کے لئے یہ رعایت تو ہونی
چاہئے تھی کہ وہ انسان بنایا جاتا۔ یہ کیا معاملہ ہے کہ اپنا پیارا بنا کر اور اپنے قرب سے شرف بخش
کر پھر آخر کار اس کو کتا یا سور بنا کر مکتی خانہ سے باہر نکال دیا گیا اور اس کے ساتھ کے اشخاص کو کتا
نہ بنایا، بلکہ انسان بنایا ، حالانکہ مکتی پانے کے شرائط سب نے برابر پورے کر لئے تھے پر میشر کا
کسی پر احسان نہ تھا پھر کیا وجہ کہ مکتی خانہ سے نکال کر کسی کو انسان اور کسی کو کتا بنایا گیا۔ اس
صورت میں نہ سزا عدل کے طور پر ہوئی اور نہ رحمت ۔
ایک اور بات ہے جو ہمیں سمجھ نہیں آتی کیا کوئی شریف آریہ صاحب ہیں جو اس کو
سمجھ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ بموجب اس قاعدہ کے جو مکتی یا بوں کو ایک مدت کے بعد پھر تناسخ
کے چکر میں ڈالا جاتا ہے اور طرح طرح کے جونوں کی ذلت ان کو دیکھنی پڑتی ہے لازم آتا ہے
کہ آریہ صاحبوں کا کوئی مقدس بزرگ اس ذلت سے باہر نہ ہو گو ہماری یہ رائے نہیں ہے کہ ہم
کسی قوم کے بزرگوں کو ذلت کے داغ کی طرف منسوب کریں بلکہ ہماری یہ رائے ہے کہ جس
شخص کو خدائے کریم اپنے فضل عظیم سے اپنی معرفت اور محبت اور اپنے پاک تعلق سے حصہ
کامل بخشتا ہے اور اپنے عزت والے گروہ میں داخل کرتا ہے پھر اس کو کبھی ذلیل نہیں کرتا اور
ممکن نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے قرب کا اتنا بڑا درجہ پا کر پھر کتا یا بلا یا سوریا بندر بنایا جاوے مگر
آریہ صاحبوں کا یہ قاعدہ چاہتا ہے کہ ضرور مقدس لوگ ان جونوں میں آتے ہیں خواہ وہ اوتار
کہلا ویں یارشی یا منی کے درجہ تک پہنچیں ہم بادب دریافت کرتے ہیں کہ کیا وید کے رشی جن
پر چاروں وید نازل ہوئے تھے اور راجہ رام چندر اور راجہ کرشن وغیرہ اوتار اس قاعدہ سے مستثنی ۳۳
ہیں یا نہیں اور اگر مستثنی ہیں تو کیا وجہ اور اگر نہیں تو ان کو عزت سے یاد کرنا کیا معنی رکھتا ہے کیا
عقل سلیم اس بات کو چاہتی ہے کہ ایک کتاب کو تو عزت دی جائے اور اس کو آسمانی کتاب سمجھا
جائے مگر جس پر وہ کتاب نازل ہوئی تھی اس کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ رذیل سے
رذیل جونوں میں چکر کھاتا پھرتا ہے۔ غرض جو لوگ خدا تعالیٰ کی جناب میں ایک مرتبہ عزت
پا گئے پھر ان کو تناسخ کے چکر میں ڈالنا اور کتے ، بلے ، سور بنانا ، یہ اس قدوس خدا کا فعل
نہیں ہے جو پاک بنا کر پھر پلید بنانا نہیں چاہتا ورنہ اس صورت میں آریہ سماجیوں کا کوئی بزرگ
بھی یقینی طور پر قابل تعریف نہیں ٹھہرتا کیونکہ کیا معلوم کہ اب وہ کس جون میں ہے۔غرض
اس عقیدہ کے رو سے آریہ صاحبوں کا پرمیشر نہ صرف بخیلی کی صفت مذمومہ سے موسوم ہوتا ہے
بلکہ سخت دل اور ظالم اور کینہ و ر بھی ٹھہرتا ہے کہ جن لوگوں نے اس کے ساتھ سچے دل سے