نسیمِ دعوت
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور خدا سے ڈرنے والا اور معرفت کے پاک پانی سے سیراب ہونے والا ہو یہ موسم ایسا ہے گویا
اس کو کلجگ کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں نیکی کا کال اور بدی کا اقبال ہوتا ہے اور زمین پاپ اور
گناہ سے بھر جاتی ہے۔
☆
پھر دوسرا زمانہ جو سورج اپنے تغیرات سے جاڑے کے بعد ظاہر کرتا ہے وہ ربیع کا
زمانہ ہے۔ یہ وہ زمانہ ہے جبکہ مردہ پودے نئے سرے زندہ کئے جاتے ہیں اور نباتات کا
خشک شدہ خون نئے سرے پیدا کیا جاتا ہے۔ سو اسی طرح وہ جو آفتاب حقیقی ہے ایک بھاری سواسی
تجلی اپنی جو موسم بہار کو دکھلاتی ہے دنیا پر ظاہر کرتا ہے۔ تب زمین کے زندہ کرنے کے لئے
ایک نیا پانی آسمان سے نازل ہوتا ہے اور وہ پانی اس طرح اُترتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں
میں سے کسی کو منتخب کر کے اس کے دل کو اس پانی کا ابرِ بہار بناتا ہے۔ تب وہ پانی اس بادل
میں سے خدا تعالیٰ کے اذن سے نکلتا رہتا ہے ۔ اور ان خشک پودوں پر پڑتا ہے جن کو خریف
کی باد صر صر نے تباہ اور خراب کر دیا تھا اور ان میں معرفت الہی کے نئے پتے پیدا کرتا ہے
اور ذوق شوق کے پھول ان میں نمایاں کر دیتا ہے اور آخر انسانی شاخوں کو نیک اعمال کے
پھلوں سے بھر دیتا ہے۔
پھر تیسرا زمانہ جو زمانہ بہار کے بعد سورج دیوتا ظاہر کرتا ہے وہ صیف کا زمانہ
ہے جو موسم گرما کا زمانہ کہلاتا ہے اور موسم گرما میں سورج ان پھلوں کو پکا دیتا ہے جو
بہار کے موسم میں ابھی کچے تھے ۔ پس اسی طرح خدا کی تجلی کے لئے بھی ایک موسم
صیف یعنی موسم گرما آتا ہے ۔ یہ وہ موسم ہوتا ہے جبکہ بہار کے دنوں سے ترقی کر کے
انسانی پاک طبیعتیں خدا تعالیٰ کی یاد میں اور اس کی محبت میں گرم ہوتی ہیں اور طبیعتوں
میں ذکر الہی کے لئے جوش پیدا ہوتے ہیں اور ترقیات کمال کو پہنچتی ہیں اور یہ زمانہ
پورے معنے سے ست جنگ کا زمانہ ہوتا ہے ۔ تب اکثر لوگ در حقیقت خدا تعالیٰ کی
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے تیسرا ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے چوتھا ہونا چاہیے۔ (ناشر)
مرضی کے موافق چلتے ہیں اور اس کی خواہشوں کو اپنی خواہشیں بناتے ہیں۔
اب ظاہر ہے کہ سورج کے ان چار تغیر کے مقابل خدا تعالیٰ کے بھی چار تغیر پائے
جاتے ہے۔ پس اس میں کلام کی جگہ نہیں کہ جو کچھ اجرام فلکی اور عناصر میں جسمانی اور فانی طور
پر صفات پائی جاتی ہیں وہ روحانی اور ابدی طور پر خدا تعالیٰ میں موجود ہیں اور خدا تعالیٰ نے یہ
بھی ہم پر کھول دیا ہے کہ سورج وغیرہ بذات خود کچھ چیز نہیں ہیں یہ اسی کی طاقت زبردست
ہے جو پردہ میں ہر ایک کام کر رہی ہے۔ وہی ہے جو چاند کو پردہ پوش اپنی ذات کا بنا کر
اندھیری راتوں کو روشنی بخشتا ہے جیسا کہ وہ تاریک دلوں میں خود داخل ہو کر ان کو منور کر دیتا
ہے اور آپ انسان کے اندر بولتا ہے۔ وہی ہے جو اپنی طاقتوں پر سورج کا پردہ ڈال کر دن
کو ایک عظیم الشان روشنی کا مظہر بنا دیتا ہے اور مختلف فصلوں میں مختلف اپنے کام ظاہر کرتا ہے۔
اسی کی طاقت آسمان سے برستی ہے جو مینہ کہلاتی ہے اور خشک زمین کو سر سبز کر دیتی ہے اور
پیاسوں کو سیراب کر دیتی ہے۔ اسی کی طاقت آگ میں ہو کر جلاتی ہے اور ہوا میں ہو کر دم
کو تازہ کرتی اور پھولوں کو شگفتہ کرتی اور بادلوں کو اُٹھاتی اور آواز کو کانوں تک پہنچاتی ہے۔ ۵۷﴾
یہ اسی کی طاقت ہے کہ زمین کی شکل میں مجسم ہو کر نوع انسان اور حیوانات کو اپنی پشت پر
اُٹھا رہی ہے مگر کیا یہ چیزیں خدا ہیں؟ نہیں بلکہ مخلوق مگر ان کے اجرام میں خدا کی طاقت
ایسے طور سے پیوست ہو رہی ہے کہ جیسے قلم ۔ اہے کہ جیسے قلم کے ساتھ ہاتھ ملا ہوا ہے اگر چہ ہم کہہ سکتے ۔ اہے ہیں
کر قلم لکھتی ہے مگر قلم نہیں لکھتی بلکہ حتی بلکہ ہاتھ لکھتا ہے یا مثلاً ایک لوہے کا ٹکڑا جو آگ میں پڑ کر
آگ کی شکل بن گیا ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ جلاتا ہے اور روشنی بھی دیتا ہے مگر دراصل
وہ صفات اُس کی نہیں بلکہ آگ کی ہیں۔ اسی طرح تحقیق کی نظر سے یہ بھی سچ ہے کہ جس قدر
اجرام فلکی و عناصر ارضی بلکہ ذرہ ذرہ عالم سفلی اور علوی کا مشہود اور محسوس ہے، یہ سب باعتبار
اپنی مختلف خاصیتوں کے جو اُن میں پائی جاتی ہیں خدا کے نام ہیں اور خدا کی صفات ہیں اور خدا کی
طاقت ہے جو ان کے اندر پوشیدہ طور پر جلوہ گر ہے اور یہ سب ابتدا میں اسی کے کلمے تھے جو اس کی
قدرت نے ان کو مختلف رنگوں میں ظاہر کر دیا ۔ نادان سوال کرے گا کہ خدا کے کلمے کیونکر مجسم
ہوئے کیا خدا ان کے علیحدہ ہونے سے کم ہو گیا مگر اس کو سوچنا چاہیے کہ آفتاب سے جو ایک
آتشی شیشی آگ حاصل کرتی ہے وہ آگ کچھ آفتاب میں سے تی ہے وہ آگ کچھ آفتاب میں سے کم نہیں کرتی ۔ ایسا ہی جو کچھ چاند
کی تاثیر سے پھلوں میں فربہی آتی ہے وہ چاند کو د بلا نہیں کر دیتی ۔ یہی خدا کی معرفت کا ایک بھید
۵۸﴾ اور تمام نظام روحانی کا مرکز ہے کہ خدا کے کلمات سے ہی دنیا کی پیدائش ہے جبکہ یہ بات طے ہو چکی
اور خود قرآن شریف نے یہ علم ہمیں عطا کیا تو پھر میرے نزدیک ممکن ہے کہ وید نے جو کچھ آگ کی
تعریف کی یا ہوا کی تعریف کی یا سورج کی مہما اور استت کی اس کا بھی یہی مقصد ہوگا کہ الہی
طاقت ایسے شدید تعلق سے ان کے اندر کام کر رہی ہے کہ در حقیقت اس کے مقابل وہ سب اجرام
حاشیه: آریہ صاحبان کا یہ عقیدہ ہے کہ پر میشر نے زمین اور آسمان کی کسی چیز کو پیدا
نہیں کیا صرف موجودہ چیزوں کو جو قدیم سے تھیں باہم جوڑا ہے جیسا کہ جیو جو قدیم سے اور انادی
ہے اور پر مانو یا پر کرتی جو اجسام کے چھوٹے چھوٹے حصے ہیں اور قدیم اور انا دی ہیں مگر ہم ایسے
اعتقاد کی وجہ سے اس قدر آریہ صاحبوں پر غصہ نہیں کرتے جس قدر ہمیں ان کی بے نصیبی پر رحم آتا
ہے کیونکہ جبکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدرت ایجاد کو شناخت نہیں کیا تو کیا شناخت کیا اور کونسا سچا
اور کامل گیان اُن کو حاصل ہوا ۔ وہ خدا جس نے اس قدر بڑے بڑے اجرام آسمان میں
پیدا کئے جیسے سورج اور چاند اور اس قد رستا رے پیدا کئے جن کا اب تک انسانوں کو پتہ نہیں لگا۔
کوئی محبت بغیر مشاہدہ حسن یا احسان کے پیدا نہیں ہو سکتی اور کوئی گناہ بغیر خدا کی محبت اور اندیشہ
اُس کی ناراضگی کے دُور نہیں ہو سکتا۔ محبت گناہ کو ایسا جلاتی ہے جیسا کہ آگ میل کو ۔ جس سونے کو ہر روز
آگ میں ڈالو گے کیا اُس پر کوئی میل رہ سکتی ہے ! مگر وہ شخص جو نہ خدا کے حسن کا قائل ہے یعنی اُس کو پورا
قادر نہیں جانتا اور نہ خدا کے احسان کا قائل ہے یعنی یہ یقین نہیں رکھتا جو اس کی روح جو اس کے اندر
بول رہی ہے وہ خدا سے ہے۔ وہ خاک اپنے پر میشر سے محبت کرے گا۔ منہ
بطور چھلکے کے ہیں اور وہ مغز ہے اور سب صفات اُسی کی طرف رجوع کرتی ہیں اس لئے اسی کا
نام آگ رکھنا چاہیے اور اسی کا نام پانی اور اسی کا نام ہوا کیونکہ ان کے فعل ان کے فعل نہیں بلکہ
یہ سب اس کے فعل ہیں اور ان کی طاقتیں ان کی طاقتیں نہیں بلکہ یہ سب اس کی طاقتیں ہیں
جیسا کہ سورۃ فاتحہ کی اس آیت میں کہ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اس کی طرف اشارہ
ہے۔ یعنی مختلف رنگوں اور پیرایوں اور عالموں میں جو دنیا کا نظام قائم رکھنے کے لئے ﴿۵۹)
زمین آسمان کی چیزیں کام کر رہی ہیں یہ وہ نہیں کام کرتیں بلکہ خدائی طاقت ان کے نیچے
کام کر رہی ہے جیسا کہ دوسری آیت میں بھی فرمایا صَرْحُ مُّمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ یعنی
دنیا ایک شیش محل ہے جس کے شیشوں کے نیچے زور سے پانی چل رہا ہے اور نادان سمجھتا ہے
کہ یہی شیشے پانی ہیں حالانکہ پانی ان کے نیچے ہے اور جیسا کہ قرآن شریف میں ایک
بقیه حاشیه کیا وہ پیدا کرنے میں کسی مادہ کا محتاج تھا۔ جب میں ان بڑے بڑے اجرام کو دیکھتا
ہوں اور ان کی عظمت اور عجائبات پر غور کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ صرف ارادہ الہی سے اور اس کے اشارہ
سے ہی سب کچھ ہو گیا تو میری روح بے اختیار بول اُٹھتی ہے کہ اے ہمارے قادر خدا تو کیا ہی بزرگ
قدرتوں والا ہے تیرے کام کیسے عجیب اور وراء العقل ہیں۔ نادان ہے وہ جو تیری قدرتوں سے انکار کرے اور
احمق ہے وہ جو تیری نسبت یہ اعتراض پیش کرے کہ اس نے ان چیزوں کو کس مادہ سے بنایا ۔ افسوس کہ آریہ
صاحبان یہ نہیں خیال کرتے کہ اگر خدا کو مخلوق کے بنانے میں انسانی اسباب کی پابندی ضروری ہے تو پھر وہ
جیسے بغیر مادہ کے کچھ بنا نہیں سکتا ویسا ہی وہ بغیر کسی کافی وقت کے کچھ بنا نہیں سکتا۔ پس اس صورت میں جیسا
کہ ہم ایک دیوار کے بنانے میں اندازہ کرتے ہیں کہ ایک معمار اتنے دنوں میں اس کو تیار کر سکتا ہے۔ اس سے
پہلے نہیں۔ ایسا ہی ہمیں یہ اندازہ کرنا پڑے گا کہ خدا کو مثلاً سورج یا چاند بنانے میں اس قدر وقت کی ضرور
حاجت پڑی ہوگی اور اس سے پہلے اس کے لئے غیر ممکن ہوگا کہ کچھ بنا سکے مگر ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کے لئے
یہ حد میں مقرر کرنا اور کسی خاص اندازہ وقت کی طرف کسی کام کے لئے اس کو محتاج سمجھنا کفر ہے اور گو وہ
اپنی مرضی سے کوئی کام جلدی سے کرے یا دیر سے مگر وہ وقت کا محتاج نہیں ۔ پس اس صورت میں
النمل : ۴۵
تیسری جگہ بھی فرمایا۔ وَحَمَلْنَهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی یہ خیال مت کرو کہ زمین تمہیں اُٹھاتی
ہے یا کشتیاں دریا میں تمہیں اُٹھاتی ہیں بلکہ ہم خود تمہیں اٹھا رہے ہیں۔
خلاصہ مطلب یہ کہ ہم ان معنوں کو جو اوپر بیان ہوئے وید کی نسبت قبول کر سکتے ہیں اور
۶۰ ہم خیال کر سکتے ہیں کہ جیسا کہ قرآن شریف نے ہمیں ہدایت دی ہے۔ وید کا بھی یہی مدعا ہے
مگر دو باتوں کا ثابت ہونا ضروری ہے (۱) اوّل یہ کہ وید کا بھی یہی مذہب ہو جو قرآن نے ظاہر
کیا ہے کہ یہ سب چیزیں کیا آسمان کے اجرام اور کیا زمین کے عناصر اور کیا ذرہ ذرہ مخلوقات
خدا کے ہاتھ سے نکلے ہیں کیونکہ اگر ایسا تسلیم نہ کریں تو پھر ان چیزوں کی صفات پر میشر کی
صفات نہیں ہو سکتیں اور ان چیزوں کے گن پرمیشر کے گن نہیں کہلا سکتے ۔ اور ان چیزوں کی
۵۹) بقیه حاشیه :- وہ مادہ کا کیونکر محتاج ہو گیا ۔ انسانی ضعف کے لئے جو منطق بنائی گئی ہے اس منطق
سے اس کے حق میں بھی کوئی نتیجہ نکالنا اس سے زیادہ کونسی حماقت ہوگی ۔ میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ وید
کی یہ تعلیم ہو بلکہ خاص پنڈت دیا نند کے پیٹ سے یہ تعلیم نکلی ہے۔ پنڈت صاحب نے جب دیکھا کہ
بغیر روٹی کھانے کے وہ جی نہیں سکتے اور بغیر پانی کے ان کی پیاس نہیں بجھتی اور بغیر مشقت اور مغز خوری
کے وید نہ پڑھ سکے تو انہوں نے سمجھ لیا کہ جیسا وہ ایک چیز کے حصول کے لئے مادہ کے محتاج ہیں ایسا
ہی ان کا پرمیشر بھی مادہ کا محتاج ہے۔ انسان کا قاعدہ ہے کہ وہ دوسرے کے کاموں کو اپنے نفس پر قیاس
کر لیتا ہے چنانچہ بازاری عورتیں ہر گز سمجھ نہیں سکتیں کہ دنیا میں پاکدامن اور پاک دل عورتیں بھی ہوتی ہیں
جس کو آنکھیں ملی ہیں وہ آنکھوں کے بعد اپنے تئیں اندھا نہیں کر سکتا اور جس کو کوئی حصہ گیان اور معرفت کا
ملا ہے وہ پھر جہالت کو پسند نہیں کر سکتا ۔ ہم نے صدہا امور اپنی آنکھوں سے ایسے خارق عادت دیکھے ہیں کہ
اگر ہم بعد اس کے گواہی نہ دیں کہ در حقیقت ہمارا خدا قادر مطلق ہے اور کسی مادہ کا محتاج نہیں تو ہم
سخت گنہگار ہوں گے۔ شائد چودہ سال کے قریب ہو گیا ہے یا کم زیادہ جو میں نے دیکھا تھا کہ عالم کشف
۲۰ میں ایک کاغذ پر میں نے بعض باتیں لکھی ہیں اس غرض سے کہ ایسے طور سے وہ ہونی چاہئیں اور میں نے
دیکھا کہ میں نے وہ تحریر اپنے قادر خدا کے روبرو پیش کی کہ اس پر دستخط کر دیں کہ ایسا ہی ہو جائے تب
میرے خدا نے ایک قلم سے ایک سرخی کی سیاہی سے جو خون کی مانند تھی اور میں خیال کرتا تھا کہ وہ خون ہی
ہے۔ اس پر دستخط اپنے کر دیئے اور دستخط سے پہلے قلم کو چھڑک دیا اور وہ چھینٹے خون کے میرے پر پڑے۔
ے بنی اسرائیل: اے
طاقتیں پر میشر کی طاقتیں نہیں کہلا سکتیں مگر افسوس کہ آریہ سماجی اصول کے موافق ذرات یعنی پر مانو
اور جیو یعنی روح یہ سب انادی اور قدیم اور غیر مخلوق ہیں اس لئے ان کے گن اور صفات اور خواص
اور طاقتیں بھی غیر مخلوق اور انادی ہیں پر میشر کو ان میں کچھ دخل نہیں ۔ پس اگر وید کا یہی مذہب
ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ وید نے آگ کے صفات بیان کر کے آتش پرستی سکھائی ہے اور سورج کی استت
اور مہما کر کے سورج پرستی سکھائی ہے۔ ہاں اگر ان سب چیزوں کو پرمیشر سے نکلی ہوئی مان لیں اور
ان کی طاقتیں اس کی طاقتیں مان لیں تو پھر اعتراض باقی نہیں رہتا اور یاد رہے کہ اس کے ساتھ
دوسری شرط بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ وید میں ان صد ہاشرتیوں کے مقابل پر جن میں سورج اور آگ
وغیرہ کی استت و مہما موجود ہے ۔ رہے پچاس یا ساٹھ یا ستر ایسی شرتیاں بھی پائی جائیں جن کا یہ مطلب
ہو کہ یہ چیزیں ہرگز پرستش کے لائق نہیں اور نہ ان سے مُراد مانگ سکتے ہیں ۔ ان دو باتوں
کے ثابت ہو جانے سے وید اس لائق ہو گا کہ اس الزام سے اس کو بری کر دیا جاوے اور وہ فرد
قرار داد جرم اس پر سے اُٹھالی جائے جو بڑے بڑے اہل الرائے اس پر لگا رہے ہیں اور اگر یہ
_۵۰
بقیه حاشیه :- تب وجد اور شوق محبت سے میری آنکھ کھل گئی کہ خدا نے میر انشاء پورا کیا اور میری تحریر
پر بے تامل دستخط کر دیئے۔ اس وقت میرے پاس ایک دوست موجود تھا یعنی میاں عبداللہ سنوری ۔اس نے
شور مچایا کہ یہ قطرے سُرخ کہاں سے گرے اور جیسا کہ عالم کشف میں دیکھا تھا در حقیقت خارج میں بھی
وہ سرخ قطرے تر بتر میرے گرتہ پر پڑے تھے اور کچھ عبداللہ پر بھی ۔ اب بتلاؤ کہ یہ تو تمام کشفی معاملہ تھا۔
ظاہر میں ان خونی قطروں کا وجود کیونکر پیدا ہو گیا اور کس مادہ سے وہ خون پیدا ہوا۔ آر یہ صاحبان بجز اس
کے کیا جواب دے سکتے ہیں کہ یہ قصہ جھوٹا ہے اور آپ بنالیا ہے اور یہی قصہ میں نے سرمہ چشم آریہ میں
لکھا ہے۔ کیونکہ انہی دنوں میں وہ کتاب تالیف ہوئی تھی اور چونکہ عین آریہ صاحبوں کے مقابل پر یہ نشان
ظاہر ہوا تھا اس لئے میرے خیال میں یہ پنڈت لیکھرام کے مارے جانے کی طرف اشارہ تھا اور طاعون
کے وقوع کی طرف بھی اشارہ تھا۔ اسی طرح صد ہانشان ہیں جو ایسی قدرتوں پر دلالت کرتے ہیں جو بغیر
مادہ کے ظہور میں آئیں ۔ جس نے یہ قدرتیں نہیں دیکھیں اس نے اپنے خدا کا کیا دیکھا۔ منہ
باتیں ثابت نہیں تو الزام ثابت ہے۔
نسیم دعوت
پھر ایک اور اعتراض آر یہ صاحبوں کے اصول پر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس
پر بھی توجہ کریں گے اور وہ یہ ہے کہ یہ قرار دیا گیا ہے کہ گو دنیا کے لئے ایک از لی اور ابدی
سلسلہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن پرمیشر نے قدیم سے یہی طریق مقرر کر رکھا ہے کہ ہمیشہ وہ
سنسکرت زبان میں اور آریہ ورت میں آسمانی کتاب پیدائش کے ابتدا میں بھیجتا رہتا ہے۔ یہ
مقولہ تین طور سے غلط ہے۔ اول خدا تعالیٰ کی رحمت عامہ کے برخلاف ہے یعنی جس حالت
میں دنیا میں مختلف بلاد اور مختلف زبانیں پائی جاتی ہیں اور ایک ملک کے باشندے دوسری قوم کی
زبان سے نا آشنا ہیں بلکہ اس زمانہ سے پہلے تو یہ حالت رہی ہے کہ ایک ملک دوسرے ملک کے
وجود سے بھی بے خبر تھا اور آریہ ورت میں یہ خیال تھا کہ ہمالہ پہاڑ کے پرے کوئی آبادی نہیں تو
اس صورت میں جبکہ دنیا کے تفرقہ کی یہ صورت تھی ہمیشہ اور کروڑ ہا برسوں سے آسمانی کتاب کو
ایک ہی ملک تک محد و درکھنا یہ خدا کی اس رحمت کے برخلاف ہے جو اس کے رب العالمين
ہونے کی شان کو زیبا ہے اور اس کے برخلاف جو قرآن شریف نے فرمایا ہے۔ وہ نہایت
معقول اور قرین انصاف ہے اور وہ یہ کہ وہ فرماتا ہے ۔ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ لَ
یعنی کوئی بستی اور کوئی آباد ملک نہیں جس میں پیغمبر نہیں بھیجا گیا اور پھر فرماتا ہے۔
يَتْلُوا لُوْا صُحُقًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ ۔ - یعنی یہ کتاب جو قرآن شریف ہے یہ مجموعہ ان
تمام کتابوں کا ہے جو پہلے پہلے بھیجی گئی تھیں ۔ اس آیت سے مطلب یہ ہے کہ خدا نے پہلے متفرق طور
پر ہر ایک امت کو جداجدا دستور العمل بھیجا اور پھر چاہا کہ جیسا کہ خدا ایک ہے وہ بھی ایک ہو
جائیں تب سب کو اکٹھا کرنے کے لئے قرآن کو بھیجا اور خبر دی کہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ
خدا تمام قوموں کو ایک قوم بنا دے گا اور تمام ملکوں کو ایک ملک کر دے گا اور تمام زبانوں کو ایک
۶۲ زبان بنادے گا سو ہم دیکھتے ہیں کہ دن بدن دنیا اس صورت کے قریب آتی جاتی ہے اور
فاطر: ۲۵ ۲ البينة : ۴۳
مختلف ملکوں کے تعلقات بڑھتے جاتے ہیں۔ سیاحت کے لئے وہ سامان میسر آگئے ہیں جو
پہلے نہیں تھے خیالات کے مبادلہ کے لئے بڑی بڑی آسانیاں ہو گئی ہیں۔ ایک قوم دوسری قوم
میں ایسی دھنس گئی ہے کہ گویا وہ دونوں ایک ہونا چاہتی ہیں۔ بڑے اور مشکل سفر بہت سہل اور
آسان ہو گئے ہیں ۔ اب روس کی طرف سے ایک ریل طیار ہو رہی ہے کہ جو چالیس دن میں
تمام دنیا کا دورہ ختم کرلے گی۔ اور خبر رسانی کے خارق عادت ذریعے پیدا ہو گئے ہیں اس سے
پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان مختلف قوموں کو جو کسی وقت ایک تھیں پھر ایک ہی بنانا چاہتا ہے تا
پیدائش کا دائرہ پورا ہو جائے اور تا ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی نبی ہو اور ایک ہی دین ہو۔ یہ بات
نہایت معقول ہے کہ تفرقہ کے زمانہ میں خدا نے جدا جدا ہر ایک ملک میں نبی بھیجے اور کسی ملک
سے بخل نہیں کیا لیکن آخری زمانہ میں جب تمام ملکوں میں ایک قوم بننے کی استعداد پیدا ہوگی
تب سب ہدایتوں کو اکٹھا کر کے ایک ایسی زبان میں جمع کر دیا جو اُم الالسنہ ہے یعنی زبان
عربی ۔ کیا کوئی کانشنس اس بات کو تسلیم کر سکتا ہے کہ سنسکرت زبان اور آریہ ورت میں تو کروڑہا
مرتبہ وید نے جو بقول آریہ پرمیشر کا کلام ہے جنم لیا لیکن کسی اور زبان میں اور کسی اور ملک میں
ایک مرتبہ بھی اس کا ظہور نہ ہوا۔ اگر تناسخ کا مسئلہ کچھ چیز ہے تو اس سے ہی ثبوت دینا چاہئے
کہ پرمیشر نے اس ملک کے لوگوں سے اس قدر کیوں پیار کیا اور دوسرے ملکوں سے کیوں
ایسی بیگانگی ظاہر فرمائی کون سے عمدہ اور پاک کرم یہ ملک ہمیشہ کرتا رہا ہے جن کی وجہ سے یہ
وید کی عزت ہمیشہ اس کو دی جاتی ہے کیا پر میشر جانتا ہے یا نہیں کہ دوسرے ملک بھی اس
بات کے محتاج ہیں کہ کبھی ان کی زبان میں بھی کلام الہی نازل ہو اور ان میں بھی وحی الہی
پانے والے پیدا ہوں اور اگر جانتا ہے تو پھر کیا وجہ کہ ہمیشہ وید آریہ ورت میں ہی آتا ہے
اور سنسکرت زبان میں ہی ہوتا ہے بیان تو کرنا چاہیے کہ یہ پکش پات کیوں ہے اور دوسرے ﴿۱۳﴾
ملکوں کا کیا گناہ ہے جن کی قسمت میں یہ نعمت نہیں اور ہمیشہ کے لئے وہ اس فخر سے بے نصیب
ہیں کہ ان کے ملک میں اور ان کی زبان میں خدا کی کتاب نازل ہو۔
پھر دوسرا پہلو اعتراض کا یہ ہے کہ اگر فرض محال کے طور پر یہ بھی خیال کیا جائے کہ وید
گل دنیا کے لئے آیا ہے اور خدا تعالیٰ پر یہ بخل جائز رکھا جائے کہ اُس نے دوسرے ملکوں اور
قوموں کو اپنے شرف مکالمہ سے ہمیشہ کے لئے محروم رکھا تو اس صورت میں اس قدر تو چاہیے
تھا کہ پرمیشر وہ زبان اختیار کرتا جو تمام زبانوں کی ماں ہو اور زندہ زبان ہو نہ سنسکرت کہ کسی
طرح وہ تمام زبانوں کی ماں نہیں کہلا سکتی اور نہ وہ زندہ زبان ہے بلکہ مدت ہوئی کہ مرگئی اور
کسی ملک میں وہ بولی نہیں جاتی۔ ہاں یہ درجہ اُم الالسنہ ہونے کا عربی زبان کو حاصل ہے اور
وہی آج ان تمام زبانوں میں سے جن میں آسمانی کتابیں بیان کی جاتی ہیں زندہ زبان ہے اور
ہم نے بڑی تحقیق سے تمام زبانوں کا مقابلہ کر کے بہت سے قوی دلائل کے ساتھ ثابت کیا
ہے کہ در حقیت عربی زبان ہی اُم الالسنہ ہے۔ اس لئے وہی زبان اس لائق ہے کہ کل قوموں
کو اس زبان میں مخاطب کیا جائے اور ہم نے عربی زبان کے اُم الالسنہ ہونے کے بارے میں
ایک کتاب تالیف کی ہے اور جو شخص اس کتاب کو پڑھے گا میں خیال نہیں کرتا کہ بجر تسلیم کے
کسی طرف اس کو گریز کی راہ مل سکے کیونکہ اس میں اعلیٰ درجہ کی تحقیقاتوں سے اور ہزارہا
مفردات کے مقابلہ سے اور نیز اس علمی خزانہ سے جو عربی مفردات میں پایا جاتا ہے عربی کا
تمام زبانوں کی ماں ہونا ثابت کر دیا ہے۔
تیسری وجہ آریہ صاحبوں کے اس اصول کے غلط ہونے کی کہ وید پر پرمیشر کی مہر
لگ چکی ہے اور اس کے بغیر وحی الہی کا دروازہ بند ہے ہمارا ذاتی تجربہ ہمارے ہاتھ
میں ہے کہ قریباً ہر روز خدا تعالیٰ ہم سے کلام کرتا ہے اور اپنے اسرار غیب اور علوم
معرفت سے مطلع فرماتا ہے ۔ پس اگر یہ لاف و گزاف در حقیقت وید میں ہے کہ آئندہ
وحی کا دروازہ بند ہو گیا تو بعد اس کے ہمیں اس کے جھوٹا ہونے کے لئے کسی اور دلیل کی
ضرورت نہیں کیونکہ امور مشہودہ محسوسہ کے برخلاف کہنے والا بالیقین کا ذب اور سخت کا ذب
ہوتا ہے جس عالیشان وحی سے ہمیں خدا نے مشرف کیا ہے ہم وید میں اس کا نمونہ نہیں دیکھتے۔
یہ کلام خارق عادت باتوں اور غیب سے پُر ہے جیسا کہ سمندر پانی سے اور اکثر عربی میں جو
نبوت کی کلام کی تخت گاہ ہے نازل ہوتا ہے اور کبھی اُردو میں اور کبھی فارسی میں اور بعض اوقات
انگریزی زبان میں بھی ہوا ہے اور اگر آریہ صاحبان یہ کہیں کہ کونسا نشان ہے جس سے معلوم ہو
کہ یہ خدا کا کلام ہے سو میں کہتا ہوں کیا پنڈت لیکھرام کے متعلق جو پیشگوئی تھی جس میں اُس
کے مارے جانے کا دن اور تاریخ بھی درج تھی کیا وہ آریہ صاحبوں کو بھول گئی ۔ کیا وہ ایک ہی
پیشگوئی آر یہ صاحبوں کے لئے کافی نہیں تھی اور ایسی پیشگوئیاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہیں
اور ایک فوج گواہوں کی ان کے ساتھ ہے جن میں سے کئی معزز آریہ بھی ہیں ۔ پس اس سے
زیادہ ہم خدا کے مکالمہ کا اور کیا ثبوت دے سکتے ہیں بلکہ ہم اسی جگہ کے چند آریہ صاحبوں
کو بلکہ کئی لاکھ اور آریہ صاحبوں کو بھی گواہی کے لئے پیش کرتے ہیں ۔
اور اس جگہ اس بات کا ذکر کرنا بھی نا مناسب نہ ہوگا کہ بعض نادان ایک لاکھ پیشگوئی
کے مقابل پر ایک دو پیشگوئیوں کا ذکر کر کے کہتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں لیکن یہ خودان
کا قصور فہم ہے بلکہ کوئی بھی ایسی پیشگوئی نہیں کہ وہ اپنے الفاظ کے مطابق پوری نہیں ہو چکی
یا اس میں سے کوئی حصہ پورا نہیں ہو چکا جو دوسرے حصے کے کسی وقت پورا ہو جانے پر گواہ
ہے۔ سچی گواہی کو چھپانا اور جھوٹی حجتیں پیش کرنا ان لوگوں کا کام نہیں جو خدا سے ڈرتے ہیں ۔
خاص کر آریہ صاحبوں کو وہ نشان فراموش نہیں کرنا چاہیے جو خدا نے ان کو اپنے زبردست
ہاتھ سے دکھلایا اور کئی کروڑ انسانوں کو اس پر گواہ کیا ۔ ایسے زبر دست نشانوں کا انکار کر کے
پھر تکذیب کرنا یہ خدا کے ساتھ لڑائی ہے۔
وید کی تعلیمیں ہم نے بطور نمونہ کے بیان کی ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ قرآن شریف کی
تعلیمیں اس کے مخالف
ہیں وہ دنیا میں توحید قائم کرنے آیا ہے اس میں توحید کی تعلیم شمشیر برہنہ
کی طرح ہے اس کو اوّل سے آخر تک پڑھو وہ یہ نہیں سکھلاتا کہ خدا کے بغیر کسی چیز کی پرستش
کرو اور اس سے مرادیں مانگو اور اس کی مہما اور استت بیان کرو۔ وہ خدا کی کتابوں کو نہ کسی
خاص ملک سے محدود کرتا ہے اور نہ کسی خاص قوم سے۔ وہ بیان کرتا ہے کہ وہ ایک دائرہ کو ختم
کرنے آیا ہے جس کے متفرق طور پر تمام دنیا میں نقطے موجود تھے ۔ اب وہ ان تمام نقطوں میں
خط کھینچ کر ان سب کو ایک دائرہ کی طرح بناتا ہے اور اس طرح پر تمام قوموں کو ایک قوم بنانا
چاہتا ہے لیکن نہ وقت سے پہلے بلکہ ایسے وقت میں جبکہ خود وقت گواہی دیتا ہے کہ اب ضرور یہ
تمام قو میں ایک قوم ہو جائیں گی ۔
نمبر ۲
ہرا یک نفس کے بارے میں اس کی ذات کے متعلق اور نیز
بنی نوع اور قوم کے متعلق عیسائی صاحبوں اور آریہ صاحبوں
کی کیا تعلیم ہے اور قرآن شریف کی کیا تعلیم
عیسائی صاحبوں کی تعلیم کو اس جگہ مفصل لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ خونِ مسیح اور کفارہ
کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے ان کو نہ صرف تمام مجاہدات اور ریاضات سے فارغ کر
دیا ہے بلکہ اکثر دلوں کو گناہوں کے ارتکاب پر ایک دلیری بھی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ جبکہ
عیسائی صاحبوں کے ہاتھ میں قطعی طور پر گناہوں کے بخشے جانے کا ایک نسخہ ہے یعنی
خون مسیح تو صاف ظاہر ہے کہ اس نسخہ نے قوم میں کیا کیا نتائج پیدا کئے ہوں گے اور
کس قدر نفس امارہ کو گناہ کرنے کے لئے ایک جرات پر آمادہ کر دیا ہوگا۔ اس نسخہ نے
جس قدر یورپ اور امریکہ کی عملی پاکیزگی کو نقصان پہنچایا ہے میں خیال کرتا ہوں کہ
اس کے بیان کرنے کی مجھے ضرورت نہیں بالخصوص جب سے اس نسخہ کی دوسری مجز
شراب بھی اس کے ساتھ ملحق ہو گئی ہے تب سے تو یہ نسخہ ایک خطرناک اور بھڑ کنے والا
مادہ بن گیا ہے اس کی تائید میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام شراب
پیا کرتے تھے ہر ایک سچے عیسائی کا یہ فرض ہے کہ وہ بھی شراب پیوے اور اپنے مرشد
کی پیروی کرے ۔
غرض اس نسخہ کے استعمال سے ان ملکوں کی عملی پاکیزگی پر جو زلزلہ آیا ہے اور جو کچھ
تباہی قوم میں پھیلی ہے اس کے ذکر کرنے سے بھی بدن کا نپتا ہے ۔ افسوس کہ شراب اور کفارہ
دونوں مل کر ایک ایسا تیز اور جلد مشتعل ہونے والا بارود ہو گیا ہے جس کے آگے تقوی اور
طہارت باطنی یوں اُڑ جاتی ہے جیسے سخت آندھی کے آگے خس و خاشاک ۔ اور اس میں
اندرونی پاکیزگی کے اُڑانے کے لئے اس توپ سے بھی زیادہ قوت ہے جو دس میل سے مار
کر سکتی ہے کیونکہ تو ہیں تو اکثر دو تین میل تک فیر کر سکتی ہیں مگر ان توپوں کی زد تو دس ہزار میل ۲۶)
سے بھی زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔ یورپ کی شراب کی گرم بازاری نے اس ملک کو بھی شریک کر
لیا ہے۔ زیادہ بیان کی حاجت نہیں ۔ پھر علاوہ اس کے عورتوں کی عام بے پردگی نے اس
توپ کا زن و مرد کو نشانہ بنا دیا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ پاک دل رکھنے والے اور خدا سے
ڈرنے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں ۔ اور اکثر انسان اُس کتے سے مشابہ ہیں جو
دودھ یا کسی اور عمدہ چیز کو دیکھ کر اس میں منہ ڈالنے سے صبر نہیں کر سکتا۔ نفس غالب اور شہوت
طالب اور آنکھیں اندھی ہوتی ہیں اور شراب ایسے جذبات کو اور بھی بانس پر چڑھا دیتی ہے
تب خدائے تعالیٰ کا خوف دل میں سے جاتا رہتا ہے اور جوانی کے دن اور جذبات کے
ایام اور نیز شرابوں کے جام اندھا کر دیتے ہیں ۔ اس صورت میں جوان مردوں اور جوان
عورتوں کا اس طور سے بلا تکلف ملاپ ہونا گویا کہ وہ میاں بیوی ہیں ایسی قابل شرم خرابیاں