نسیمِ دعوت
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پیدا کرتا ہے جن سے اب یورپ بھی دن بدن واقف ہوتا جاتا ہے آخر جیسے بہت سے تجارب
کے بعد طلاق کا قانون پاس ہو گیا ہے اسی طرح کسی دن دیکھ لوگے کہ تنگ آکر اسلامی پردہ
کے مشابہ یورپ میں بھی کوئی قانون شائع ہوگا ورنہ انجام یہ ہوگا کہ چارپایوں کی طرح
عورتیں اور مرد ہو جائیں گے اور مشکل ہوگا کہ یہ شناخت کیا جائے کہ فلاں شخص کس کا بیٹا ہے
اور وہ لوگ کیونکر پاک دل ہوں ۔ پاک دل تو وہ ہوتے ہیں جن کی آنکھوں کے آگے ہر
وقت خدا رہتا ہے اور نہ صرف ایک موت اُن کو یاد ہوتی ہے بلکہ وہ ہر وقت عظمتِ الہی کے
اثر سے مرتے رہتے ہیں مگر یہ حالت شراب خوری میں کیونکر پیدا ہو۔ شراب اور خدا ترسی
ایک وجود میں اکٹھی نہیں ہو سکتی ۔ خون مسیح کی دلیری اور شراب کا جوش تقوی کی بیخ کنی میں
کامیاب ہو گیا ہے۔ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آیا کفارہ کے مسئلہ نے یہ خرابیاں زیادہ پیدا کی
ہیں یا شراب نے ۔ اگر اسلام کی طرح پردہ کی رسم ہوتی تو پھر بھی کچھ پردہ رہتا۔ مگر یورپ تو
۶۷ پردہ کی رسم کا دشمن ہے۔ ہم یورپ کے اس فلسفہ کو مجھ نہیں سکتے اگر وہ اس اصرار سے باز نہیں
آتے تو شوق سے شراب پیا کریں کہ اس کے ذریعہ سے کفارہ کے فوائد بہت ظاہر ہوتے
ہیں کیونکہ مسیح کے خون کے سہارے پر جو لوگ گناہ کرتے ہیں شراب کے وسیلہ سے ان کی
میزان بڑھتی ہے۔ ہم اس بحث کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتے کیونکہ فطرت کا تقاضا الگ
الگ ہے۔ ہمیں تو ناپاک چیزوں کے استعمال سے کسی سخت مرض کے وقت بھی ڈر لگتا
ہے۔ چہ جائیکہ پانی کی جگہ بھی شراب پی جائے ۔ مجھے اس وقت ایک اپنا سر گذشت قصہ
یاد آیا ہے اور وہ یہ کہ مجھے کئی سال سے ذیا بیطس کی بیماری ہے۔ پندرہ بیس مرتبہ روز
پیشاب آتا ہے اور بعض وقت سو سو دفعہ ایک ایک دن میں پیشاب آیا ہے اور بوجہ اس کے
کہ پیشاب میں شکر ہے۔ کبھی کبھی خارش کا عارضہ بھی ہو جاتا ہے اور کثرت پیشاب سے
بہت ضعف تک نوبت پہنچتی ہے۔ ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے یہ صلاح دی کہ ذیا بیطیس
کے لئے افیون مفید ہوتی ہے ۔ پس علاج کی غرض سے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کر دی
جائے میں نے جواب دیا کہ یہ آپ نے بڑی مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی لیکن اگر میں
ذیا بیطس کے لئے افیون کھانے کی عادت کرلوں تو میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ
کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی ۔
پس اس طرح جب میں نے خدا پر توکل کی تو خدا نے مجھے ان خبیث چیزوں کا محتاج
نہیں کیا اور بارہا جب مجھے غلبہ مرض کا ہوا تو خدا نے فرمایا کہ دیکھ میں نے تجھے شفا دے دی
تب اسی وقت مجھے آرام ہو گیا ۔ انہیں باتوں سے میں جانتا ہوں کہ ہمارا خدا ہر ایک چیز پر
قادر ہے ۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ نہ اُس نے رُوح پیدا کی اور نہ ذرات
☆
اجسام ۔ وہ خدا سے غافل ہیں ۔ ہم ہر روز اُس کی نئی پیدائش دیکھتے ہیں اور ترقیات سے نئی
نئی روح وہ ہم میں پھونکتا ہے ۔ اگر وہ نیست سے ہست کرنے والا نہ ہوتا تو ہم تو زندہ ہی مر
جاتے ۔ عجیب ہے وہ خدا جو ہمارا خدا ہے ۔ کون ہے جو اس کی مانند ہے اور عجیب ہیں اُس
کے کام ۔ کون ہے جس کے کام اس کی مانند ہیں ۔ وہ قادر مطلق ہے ہاں بعض وقت حکمت
اس کی ایک کام کرنے سے اُسے روکتی ہے۔ چنانچہ مثال کے طور پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے دو ۶۸
مرض دامنگیر ہیں ۔ ایک جسم کے اوپر کے حصہ میں کہ سر درد اور دوران سر اور دوران خون کم
ہو کر ہاتھ پیر سر د ہو جانا نبض کم ہو جانا ۔ دوسرے جسم کے نیچے کے حصہ میں کہ پیشاب کثرت
سے آنا اور اکثر دست آتے رہنا۔ یہ دونوں بیماریاں قریباً بین برس سے ہیں ۔ کبھی دعا
سے ایسی رخصت ہو جاتی ہے کہ گویا دور ہو گئیں مگر پھر شروع ہو جاتی ہیں ۔ ایک دفعہ
میں نے دعا کی کہ یہ بیماریاں بالکل دور کر دی جائیں تو جواب ملا کہ ایسا نہیں ہوگا ۔
انسان جب تک خود خدا کی تجلی سے اور خدا کے وسیلہ سے اس کے وجود پر اطلاع نہ پاوے تب تک وہ خدا کی
پرستش نہیں کرتا بلکہ اپنے خیال کی پرستش کرتا ہے محض خیال کی پرستش کرنا اندرونی گندگی کو صاف نہیں کرتا ۔ ایسے
لوگ تو پر میشر کے خود پر میشر بنتے ہیں کہ خود اس کا پتہ آپ لگاتے ہیں ۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہیں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
تب میرے دل میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے ڈالا گیا کہ مسیح موعود کے لئے یہ بھی ایک
علامت ہے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ دو زرد چادروں میں اُترے گا سو یہ وہی روز رد رنگ کی چادریں
ہیں ۔ ایک اوپر کے حصہ بدن پر اور ایک نیچے کے حصۂ بدن پر ۔ کیونکہ تمام اہل تعبیر اس پر
متفق ہیں کہ عالم کشف یا عالم رویا میں جو نبوت کا عالم ہے اگر زرد چادریں دیکھی جائیں تو ان
سے بیماری مراد ہوتی ہے۔ پس خدا نے نہ چاہا کہ یہ علامت مسیح موعود کی مجھ سے علیحدہ ہو۔
کوئی یہ خیال نہ کرے کہ ہم نے اس جگہ انجیل کی تعلیم کا ذکر نہیں کیا کیونکہ فیصلہ ہو چکا
ہے کہ مسیح صرف اپنے خون کا فائدہ پہنچانے کے لئے آیا تھا یعنی اس لئے کہ تا گناہ کرنے
والے اس کے مرنے ۔
تعا
نے سے نجات پاتے رہیں ورنہ اجیل کی تعلیم ایک معمولی بات ہے جو پہلے
سے بائبل میں موجود ہے گویا دوسرے لفظوں میں یہ کہنا چاہیے کہ یہ صرف دکھانے کے دانت
ہیں۔ اس پر عمل کرنا مقصود ہی نہیں۔ اور یہی سچ ہے کیا عدالتیں اس پر عمل کرتی ہیں؟ کیا خود پادری
صاحبان اس پر عمل کرتے ہیں؟ کیا عوام عیسائی اس کے پابند ہیں ؟ ہاں کفارہ اور خون مسیح کے
موافق ضرور عمل ہو رہا ہے۔ اور اس سے یورپ امریکہ دونوں فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔
کے یہ بھی سخت غلطی ہے کہ انجیل کی تعلیم کو کامل کہا جائے ۔ وہ انسانی
علاوہ اس کے
۶۹ فطرت کے درخت کی پورے طور پر آبپاشی نہیں کر سکتی اور صرف ایک شاخ کو غیر موزوں
طور پر لمبی کرتی ہے اور باقی کو کاٹتی ہے اور جن جن قوتوں کے ساتھ انسان اس مسافر خانہ
میں آیا ہے انجیل ان سب قوتوں کی مربی نہیں ہے۔ انسان کی فطرت پر نظر کر کے معلوم ہوتا
ہے کہ اس کو مختلف قومی اس غرض سے دیئے گئے ہیں کہ تا وہ مختلف وقتوں میں حسب تقاضا
محل اور موقعہ کے ان قومی کو استعمال کرے مثلاً انسان میں منجملہ اور خلقوں کے ایک خلق
بکری کی فطرت سے مشابہ ہے۔ اور دوسرا خلق شیر کی صفت سے مشابہت رکھتا ہے۔ پس
خدائے تعالیٰ انسان سے یہ چاہتا ہے کہ وہ بکری بننے کے محل میں بکری بن جائے اور شیر بننے
کے محل میں وہ شیر بن جائے اور خدا تعالیٰ ہرگز نہیں چاہتا کہ وہ ہر وقت اور ہر محل میں بکری ہی بنا
رہے اور نہ یہ کہ ہر جگہ وہ شیر ہی بنا رہے اور جیسا کہ وہ نہیں چاہتا کہ ہر وقت انسان سوتا ہی
رہے یا ہر وقت جاگتا ہی رہے یا ہر دم کھاتا ہی رہے یا ہمیشہ کھانے سے منہ بند رکھے ۔ اسی
طرح وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ انسان اپنی اندرونی قوتوں میں سے صرف ایک قوت پر زور ڈال
دے اور دوسری قوتیں جو خدا کی طرف سے اس کو ملی ہیں ان کو لغو سمجھے۔ اگر انسان میں خدا نے
ایک قوت حلم اور نرمی اور درگزر اور صبر کی رکھی ہے تو اسی خدا نے اس میں ایک قوت غضب اور
خواہش انتقام کی بھی رکھی ہے۔ پس کیا مناسب ہے کہ ایک خدا دا د قوت کو تو حد سے زیادہ
استعمال کیا جائے اور دوسری قوت کو اپنی فطرت میں سے بکلی کاٹ کر پھینک دیا جائے ۔
اس سے تو خدا پر اعتراض آتا ہے کہ گویا اس نے بعض قوتیں انسان کو ایسی دی ہیں جو استعمال
کے لائق نہیں کیونکہ یہ مختلف قوتیں اسی نے تو انسان میں پیدا کیں ۔ پس یادر ہے کہ انسان
میں کوئی بھی قوت بُری نہیں ہے بلکہ اُن کی بد استعمالی بُری ہے۔ سو انجیل کی تعلیم نہایت
ناقص ہے۔ جس میں ایک ہی پہلو پر زور ڈال دیا گیا ہے ۔ علاوہ اس کے دعوئی تو ایسی تعلیم
کا ہے کہ ایک طرف طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دیں مگر اس دعوی کے موافق عمل نہیں
ہے مثلاً ایک پادری صاحب کو کوئی طمانچہ مار کر دیکھ لے کہ پھر عدالت کے ذریعہ سے
وہ کیا کارروائی کراتے ہیں ۔ پس یہ تعلیم کس کام کی ہے جس پر نہ عدالتیں چل سکتی ہیں ﴿۷﴾
نہ پادری چل سکتے ہیں ۔ اصل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو حکمت اور موقعہ شناسی پر مبنی
ہے مثلاً انجیل نے تو یہ کہا کہ ہر وقت تم لوگوں کے طمانچے کھاؤ اور کسی حالت میں شرکا
مقابلہ نہ کرو مگر قرآن شریف اس کے مقابل پر یہ کہتا ہے۔ جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى الله کے یعنی اگر کوئی تمہیں دکھ پہنچاوے
الشورى : ۴۱
مثلاً دانت توڑ دے یا آنکھ پھوڑ دے تو اس کی سزا اسی قدر بدی ہے جو اس نے کی لیکن اگر تم
ایسی صورت میں گناہ معاف کردو کہ اس معافی کا کوئی نیک نتیجہ پیدا ہوا اور اس سے کوئی اصلاح
ہو سکے یعنی مثلاً مجرم آئندہ اس عادت سے باز آجائے تو اس صورت میں معاف کرنا ہی بہتر
ہے اور اس معاف کرنے کا خدا سے اجر ملے گا۔
اب دیکھو اس آیت میں دونوں پہلو کی رعایت رکھی گئی ہے اور عفو اور انتقام کو مصلحت
وقت سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔ سو یہی حکیمانہ مسلک ہے جس پر نظام عالم کا چل رہا ہے
رعایت محل اور وقت سے گرم اور سرد دونوں کا استعمال کرنا یہی عقلمندی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو
کہ ہم ایک ہی قسم کی غذا پر ہمیشہ زور نہیں ڈال سکتے بلکہ حسب موقعہ گرم اور سر دغذا ئیں بدلتے
رہتے ہیں۔ اور جاڑے اور گرمی کے وقتوں میں کپڑے بھی مناسب حال بدلتے رہتے ہیں۔
پس اسی طرح ہماری اخلاقی حالت بھی حسب موقع تبدیلی کو چاہتی ہے۔ ایک وقت رعب
دکھلانے کا مقام ہوتا ہے وہاں نرمی اور درگزر سے کام بگڑتا ہے اور دوسرے وقت نرمی اور تواضع
کا موقع ہوتا ہے اور وہاں رعب دکھلانا سفلہ پن سمجھا جاتا ہے۔ غرض ہر ایک وقت اور ہر ایک
مقام ایک بات کو چاہتا ہے۔ پس جو شخص رعایت مصالح اوقات نہیں کرتا وہ حیوان ہے نہ
انسان اور وہ وحشی ہے نہ مہذب ۔
اب ہم آر یہ مذہب میں کلام کرتے ہیں کہ اس میں انسانی پاکیزگی اور انسانی
نیک چلنی کے لئے کیا تعلیم ہے۔ پس واضح ہو کہ آریہ سماج کے اصولوں میں سے نہایت
ا فتیح اور قابل شرم نیوگ کا مسئلہ ہے جس کو پنڈت دیا نند صاحب نے بڑی جرات کے
ساتھ اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں درج کیا ہے اور وید کی قابل فخر تعلیم اس کو ٹھہرایا
ہے اور اگر وہ اس مسئلہ کو صرف بیوہ عورتوں تک محدود رکھتے ۔ تب بھی ہمیں کچھ غرض نہیں
تھی کہ ہم اس میں کلام کرتے مگر انہوں نے تو اس اصول ، انسانی فطرت کے دشمن کو
انتہا تک پہنچا دیا اور حیا اور شرم کے جامہ سے بالکل علیحدہ ہو کر یہ بھی لکھ دیا کہ ایک عورت جو
خاوند زندہ رکھتی ہے اور وہ کسی بدنی عارضہ کی وجہ سے اولاد نرینہ پیدا نہیں کر سکتا مثلاً لڑکیاں
ہی پیدا ہوتی ہیں یا باعث رقت منی کے اولاد ہی نہیں ہوتی یا وہ شخص کو جماع پر قادر ہے مگر
بانجھ عورتوں کی طرح ہے یا کسی اور سبب سے اولاد نرینہ ہونے میں توقف ہوگئی ہے تو ان
تمام صورتوں میں اس کو چاہیے کہ اپنی عورت کو کسی دوسرے سے ہم بستر کراوے اور اس طرح
پر وہ غیر کے نطفہ سے گیارہ بچے حاصل کر سکتا ہے گویا قریباً بیس برس تک اس کی عورت
دوسرے سے ہم بستر ہوتی رہے گی جیسا کہ ہم نے مفصل کتاب کے حوالہ سے یہ تمام ذکر اپنے
رسالہ آریہ دھرم میں کر دیا ہے اور حیا مانع ہے کہ ہم اس جگہ وہ تمام تفصیلیں لکھیں۔ غرض اس
عمل کا نام نیوگ ہے۔
اب ظاہر ہے کہ یہ اصول انسانی پاکیزگی کی بیخ کنی کرتا ہے اور اولاد پر نا جائز ولادت کا
داغ لگاتا ہے اور انسانی فطرت اس بے حیائی کو کسی طرح قبول نہیں کر سکتی کہ ایک انسان کی ایک
عورت منکوحہ ہو جس کے بیاہنے کے لئے وہ گیا تھا۔ اور والدین نے صدہا یا ہزار ہا روپیہ خرچ
کر کے اس کی شادی کی تھی جو اُس کے ننگ وناموس کی جگہ تھی اور اس کی عزت و آبرو کا مدار تھا وہ
باوجود یکہ اس کی بیوی ہے اور وہ خود زندہ موجود ہے اس کے سامنے رات کو دوسرے سے ہم بستر
ہو دے اور غیر انسان اس کے ہوتے ہوئے اسی کے مکان میں اُس کی بیوی سے منہ کالا کرے
اور وہ آوازیں سنے اور خوش ہو کہ اچھا کر رہا ہے اور یہ تمام نا جائز حرکات اس کی آنکھوں کے
سامنے ہوں اور اس کو کچھ بھی جوش نہ آوے۔ اب بتلاؤ کہ کیا ایسا شخص جس کی منکوحہ اور سہروں ۷۲
مجھے ٹھیک ٹھیک معلوم نہیں کہ نیوگ میں یعنی اپنی بیوی کو دوسرے سے ہم بستر کروا کر صرف گیا لاہ
بچوں تک لینے کا حکم ہے یا زیادہ۔ مدت ہوئی کہ میں نے ستیارتھ پر کاش میں پڑھا تو تھا مگر حافظہ اچھا
نہیں یاد نہیں رہا۔ آر یہ صاحبان خود مطلع فرماویں کیونکہ بوجہ روز کی مشق کرانے کے اُن کو خوب یاد
ہوگا ۔ منہ
کے ساتھ بیاہی ہوئی بیوی اس کی آنکھوں کے سامنے دوسرے کے ساتھ خراب ہو۔ کیا اس کی
انسانی غیرت اس بے حیائی کو قبول کرے گی دیکھو راجہ رام چندر نے اپنی بیوی سیتا کے لئے
کس قدر غیرت دکھلائی حالانکہ راون ایک برہمن تھا اور سیتا کی ابھی کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی
اور بموجب اس قاعدہ کے برہمن سے نیوگ جائز تھا۔ تاہم رام چندر کی غیرت نے اپنی
پاکدامن بیوی کے لئے راون کو قتل کیا اور لنکا کو جلا دیا۔ وہ شخص انسان کہلانے کا مستحق نہیں
جس کو اپنی بیوی کے لئے بھی غیرت نہیں اور کیا وجہ کہ اس کا نام دیوث نہ رکھا جائے ۔ حیوانوں
میں بھی یہ غیرت مشاہدہ کی گئی ہے پرندوں ؟ پرندوں میں بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک پرند روا نہیں رکھتا کہ
دوسرا پرند اس کی مادہ سے تعلق پیدا کرے پھر انسان ہو کر یہ حیا سے دُور حرکت کیا کوئی پاک
فطرت اس کو قبول کرے گی اور دیانند ک یہ لکھنا کہ یہ وید کی شرتی ہے ہم نہیں قبول کر سکتے کہ ایسی
کوئی شرقی وید میں ہوگی ۔ نادانوں میں پنڈت دیانند نے جس قدر چاہا لافیں مار لیں ورنہ
کامل علمی فضیلت حاصل کرنا جو انسان کے دل کو روشن کرتی ہے۔ ہر ایک کا کام نہیں ۔ بعض
الفاظ کے بہت سے معنے ہوتے ہیں اور ایک جاہل اپنی جلد بازی اور اپنی جہالت سے ایک
معنے کو پسند کر لیتا ہے۔ پس ایسا شخص جس میں مادہ حیا کا کم ہوا سے محسوس نہیں ہوتا کہ یہ میرا
قول شرافت اور طہارت سے بعید ہے مگر اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قابل شرم
امر پر دیانند نے کیوں زور دیا۔ اور کیوں دلیری کر کے یہ گندی تعلیم اپنی کتاب ستیارتھ
پر کاش میں لکھ دی ۔ پس جہاں تک میں نے سوچا ہے میرے خیال میں اس کا یہ جواب ہے
کہ چونکہ پنڈت دیانند تمام عمر مجرد رہا ہے اور بیوی نہیں کی ۔ لہذا اس کو اس غیرت کی خبر
نہیں تھی کہ جو ایک شریف اور غیور انسان کو اپنی بیوی کی نسبت ہوا کرتی ہے۔ اسی وجہ سے
اس کی نا تجربہ کار فطرت نے محسوس نہ کیا کہ میں کیا لکھ رہا ہوں ۔ دیانند کو معلوم نہیں تھا کہ
اپنی بیویوں کی نسبت تو کنجروں کو بھی غیرت ہوتی ہے بلکہ بہت سے لوگ جو بازاری عورتوں
سے ناجائز تعلق رکھتے ہیں جب کسی آشنا کنجری کی نسبت ان کو شک پڑتا ہے کہ وہ دوسرے کے پاس ۷۳)
گئی تو بسا اوقات غصہ میں آکر اس کا ناک کاٹ دیتے ہیں یا قتل کر دیتے ہیں تو پھر کیا عقل قبول
کر سکتی ہے کہ ایک غیر تمند آریہ کی عورت ایسے کام کرے تو وہ لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل رہے۔
اسی اصول سے تو دنیا میں صریح بدکاری پھیلتی ہے اور آخر حکام کو بھی ان گندے اصولوں کے روکنے
کے لئے دخل دینا پڑتا ہے جیسا کہ گورنمنٹ انگریزی نے ابتداء حکومت میں ہی جل پر وا اور ستی کے
رواج کو جبر ہٹا دیا تھا ۔
☆
اسی طرح تناسخ کا مسئلہ بھی اگر صحیح فرض کیا جاوے تو اسی خرابی کا موجب ہوگا جیسا کہ
نیوگ ۔ کیونکہ اس صورت میں کروڑہا دفعہ یہ واقعہ پیش آجائے گا کہ ایک شخص ایک ایسی
عورت سے نکاح کرے کہ جو دراصل اس کی ماں تھی یا دادی تھی یا لڑکی تھی جو مر چکی تھی اور پھر
وہ دوبارہ جنم لے کر دنیا میں آئی۔ پس اگر اواگون کا مسئلہ صحیح تھا تو اتنا تو پر میشر کو کرنا
حاشیه تناسخ کے مسئلہ جیسا اور کوئی جھوٹا مسئلہ نہیں کیونکہ اس کی بنیاد بھی غلط ہے اور آزمائش
کے طور پر بھی یہ غلط ثابت ہوتا ہے اور انسانی پاکیزگی کے لحاظ سے بھی غلط ٹھہرتا ہے اور خدا کی قدرت
میں رخنہ انداز ہونے کی وجہ سے بھی ہر ایک عارف کا فرض ہے جو اس کو غلط سمجھے۔
اس کی بنیاد اس طرح پر غلط ہے کہ ستیارتھ پرکاش میں بتلایا گیا ہے کہ روح عورت
کے پیٹ میں اس طرح آتی ہے کہ شبنم کے ساتھ کسی ساگ پات پر پڑتی ہے اور اس ساگ
پات کے کھانے سے روح بھی ساتھ کھائی جاتی ہے۔ پس اس سے تو لازم آتا ہے کہ روح دو
ٹکڑے ہو کر زمین پر پڑتی ہے ۔ ایک ٹکڑے کو اتفاقاً مر د کھا لیتا ہے اور دوسرے ٹکڑے کو عورت
کھاتی ہے کیونکہ یہ ثابت شدہ مسئلہ ہے کہ بچہ کو روحانی قوتیں اور روحانی اخلاق مرد اور
عورت دونوں سے ملتے ہیں نہ کہ صرف ایک سے ۔ پس دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ
ایسے ساگ پات کو کھاویں جس میں روح ہو اور صرف ایک کا کھانا کافی نہیں ۔ پس بداہت ۷۴
نیوگ کی کثرت عورتوں کے لئے اس وجہ سے بھی مضر ہے کہ اس سے حجاب اُٹھ جائے گا اور
چند سال بیگانہ کے پاس جا کر پھر ہمیشہ کے لئے یہی عادت رہے گی ۔ منہ
چاہیے تھا کہ نئی پیدا ہونے والی کو اس بات کا علم دے دیتا کہ وہ فلاں فلاں شخص سے پہلے
☆
۷۴ جنم میں یہ رشتہ رکھتا تھا تا بدکاری تک نوبت نہ آتی۔
اس جگہ یادر ہے کہ تناسخ کا مسئلہ اپنی جڑھ سے باطل ہے وہ تب سچ ہو سکتا ہے جب
یہ بات سچ ہو کہ روح دو ٹکڑے ہو کر کسی ساگ پات پر گرتی ہے اور پھر غذا کی طرح کھائی
جاتی ہے مگر بیشی کمی مراتب کی تناسخ پر دلیل نہیں ۔ یہ اختلاف مراتب تو بے جان چیزوں میں
بھی پایا جاتا ہے اس وسوسہ کا جواب یہی ہے کہ قیامت کے دن کم حصہ والے کو پورا حصہ دیا
جائے گا اور زیادہ حصہ والے سے حساب کیا جائے گا پس چند روزہ دنیا کی کمی بیشی تناسخ پر
کیونکر دلیل ہو سکتی ہے۔
اور نیوگ کے جواب میں یہ کہنا کہ مسلمانوں میں بھی متعہ ہے یہ عجیب جواب ہے۔
میں نہیں جانتا کہ آریہ صاحبوں نے متعہ کس چیز کو سمجھا ہوا ہے ۔ پس واضح ہو کہ خدا نے
قرآن شریف میں بجز نکاح کے ہمیں کوئی اور ہدایت نہیں دی ہاں شیعہ مذہب میں سے ایک فرقہ ہے
بقیه حاشیه یه امر مستلز یہ امر مستلزم تقسیم روح ہے۔ اور تقسیم روح باطل ہے۔ اس لئے تناسخ باطل ہے۔
اور آزمائش کے طور پر یہ مسئلہ اس طرح پر غلط ٹھہرتا ہے کہ جس طرح ہر قسم کی روحیں پیدا ہوتی
رہی ہیں ۔ ان تمام صورتوں میں ممکن ہی نہیں کہ شبنم کے ساتھ وہ روحیں پیدا ہوتی ہوں ۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں
کہ بالوں میں جوئیں پڑ جاتی ہیں وہ روحیں کسی شبنم کے ساتھ کھائی جاتی ہیں ۔ ایسا ہی کنگ کے کھاتوں
میں کسری پڑ جاتی ہے۔ وہ کروڑ ہار وہیں جو کھاتہ کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں وہ کس شبنم کے ساتھ کھاتہ
کے اندر اترتی ہیں اور کون ان کو کھاتا ہے۔ ایسا ہی ہم دیکھتے ہیں کہ پیٹ میں کدو دانے پیدا ہوتے ہیں اور
کبھی کبھی دماغ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور طبعی علم کے تجربہ سے پانی کے ہر ایک قطرے میں ہزار ہا
کیڑے ثابت ہوتے ہیں۔ یہ کسی شبنم سے پڑتے ہیں۔ تجربہ بتلا رہا ہے کہ ہر ایک چیز میں ایک قسم کے
کیڑہ کا مادہ موجود ہے۔ پشمینہ میں بھی ایک قسم کا کیڑہ لگ جاتا ہے لکڑی میں بھی اناج میں بھی پھلوں میں
۷۵ بھی اور بعض پھلوں میں پھل کی پیدائش کے ساتھ ساتھ ہی کیڑا پیدا ہوتا ہے جیسا کہ گولر کا درخت وہ کس
ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” رکھتی تھی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
کہ وہ موقت طور پر نکاح کر لیتے ہیں یعنی فلاں وقت تک نکاح اور پھر طلاق ہوگی اور اس کا نام ﴿۷۵
متعہ رکھتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے کلام سے ان کے پاس کوئی سند نہیں۔ بہر حال وہ تو ایک نکاح
ہے جس کی طلاق کا زمانہ معلوم ہے اور نیوگ کو طلاق کے مسئلہ سے کچھ تعلق نہیں۔ طلاق کے
بعد تمام تعلقات میاں بیوی کے قطعا ٹوٹ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی نسبت یہ سمجھا جاتا ہے
کہ وہ مر گیا اور یہ طلاق کا مسئلہ بوجہ انسانی ضرورتوں کے ہر ایک مذہب میں پایا جاتا ہے چنانچہ
ولایت میں بھی قانون طلاق پاس ہو گیا ہے اور یہ اعتراض کہ مسلمان کئی بیویاں کر لیتے ہیں
اس کو بھی نیوگ سے کچھ تعلق نہیں ۔ : ہیں۔ ہندو دھرم کے راجے اور بڑے بڑ۔ کے راجے اور بڑے بڑے آدمی قدیم سے کئی
بیویاں کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرتے ہیں اور یہ اعتراض کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیوی زینب کا آسمان پر نکاح ہوا تھا۔ اس سے بھی معترض کی صرف نادانی ثابت ہوتی
ہے۔ خدا کے نبیوں اور رسولوں کے آسمان پر ہی نکاح ہوتے ہیں کیونکہ خدا ان کو قبل از وقت ۷۶
نکاح کا حکم دیتا ہے۔ اور اپنی رضا مندی ظاہر کرتا ہے جبکہ آپ لوگوں کا ایک برہمن درمیان
بقیه حاشیه شبنم سے کیڑے آتے ہیں اور اہل تجربہ نے ثابت کیا ہے کہ بعض ترکیبوں سے ہزار ہا
بچھو پیدا کر سکتے ہیں وہ کس شبنم سے آتے ہیں۔ افسوس پنڈت دیانند صاحب کی موٹی عقل نے بہت کچھ
خفتیں اور ندامتیں آریہ صاحبوں کو پہنچائی ہیں۔ آپ تو ایسی غلط اور بیہودہ باتیں بیان کر کے جلد اس
دنیا سے گذر گئے اور دوسروں کو جنہوں نے انہیں کا مت اختیار کیا تھا ندامتوں کا نشانہ بنا گئے ۔
دیکھو پاکیزگی کے لحاظ سے بھی تناسخ کا مسئلہ کیسا خراب ہے۔ کیا جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے اس
کے ساتھ کوئی فہرست بھی اندر سے نکلتی ہے جس سے معلوم ہو کہ یہ لڑکی فلاں مرد کی ماں یا دادی یا ہمشیرہ
ہے اس سے وہ شادی کرنے سے پر ہیز کرے۔
اور یہ تناسخ کا مسئلہ پر میشر کی قدرت میں بھی سخت رخنہ انداز ہے۔ خداوہ خدا ہے کہ چاہے تو ایک لکڑی
میں جان ڈال دے جیسا کہ حضرت موسیٰ کا عصا ایک دم میں لکڑی اور ایک دم میں سانپ بن جاتا تھا مگر
میں آکر نکاح کرا جاتا ہے تو کیا خدا کو اختیار نہیں ۔ اعتراض تو اس صورت میں تھا کہ خدا
کسی غیر کی عورت سے جو اس کے نکاح میں ہے اور اس نے طلاق نہیں دی جبراً کسی
پیغمبر کو دیدے مگر طلاق کے بعد اگر خدا کے حکم سے طرفین کی رضا مندی سے نکاح ہو تو
اس پر کیا اعتراض ہے۔
اور اگر آریہ صاحبوں کے نزدیک اپنی حین حیات میں اپنی بیوی کو کسی دوسرے
سے ہم بستر کرانا اس صورت سے برابر ہے کہ جب انسان اپنی عورت کو بوجہ اس کی ناپا کی
یا بدکاری یا کسی اور وجہ سے طلاق دیتا ہے تو اس کا فیصلہ بہت سہل ہے کیونکہ اس ملک میں
ایسے مسلمان اور دوسرے لوگ بکثرت پائے جاتے ہیں جو اپنی عورتوں سے بوجہ
نا موافقت عاجز آکر ان کو طلاق دے دیتے ہیں اور پھر وہ عورتیں اس عضو کی طرح ہو
جاتی ہیں جو کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے اور ان سے کچھ تعلق نہیں رہتا اور اگر آریہ
صاحبان چاہیں تو ہم ایسے مسلمانوں بلکہ ہندوؤں کے ناموں کی بھی بہت سی فہرستیں
دے سکتے ہیں جنہوں نے ان مشکلات کی وجہ سے نا پاک وضع عورتوں کو طلاق دے کر
بقیه حاشیه روحوں کے انادی ہونے کی حالت میں ہندوؤں کا پر میشر ہرگز پر میشر نہیں رہ سکتا۔
۷۶ کیونکہ جو محض دوسروں کے سہارے سے اپنی خدائی چلا رہا ہے اس کی خدائی کی خیر نہیں وہ آج بھی نہیں اور
کل بھی نہیں۔ اور یہ کہنا کہ تناسخ کا چکر جو کئی ارب سے بموجب آریہ صاحبوں کے عقیدہ کے جاری ہے
اس کا باعث گذشتہ پیدائشوں کے گناہ ہیں یہ خیال طبعی علم کے تجربہ کے ذریعہ سے نہایت فضول اور لچر اور
باطل ثابت ہوتا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ روحوں کی پیدائش میں بھی خدا تعالیٰ کا ایک نظام ہے جو کبھی پیش و پس
نہیں ہوتا مثلاً برسات کے دنوں ہزار ہا کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور گرمی کے دنوں میں بکثرت لکھیاں پیدا
ہو جاتی ہیں تو کیا انہی دنوں میں ہمیشہ دنیا میں پاپ زیادہ ہوتے ہیں اور نہایت سخت گناہ کی وجہ سے
انسانوں کو مکھیاں اور برسات کے کیڑے بنایا جاتا ہے اس طرح کے ہزار ہا دلائل ہیں جن سے تناسخ باطل
ہوتا ہے چاہیے کہ آریہ صاحبان بغوران تمام باتوں کو سوچیں ۔ منہ
لدلد
نسیم دعوت
ان سے تمام تعلقات زندگی کے قطع کر لئے ہیں۔ ایسا ہی آریہ صاحبوں کو چاہیے کہ ہمیں اُن ﴿۷۷﴾
شریف اور جنٹلمین اور معزز آریہ صاحبوں کی فہرست دکھلا دیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اپنی
عورتوں سے نیوگ کرائے ہیں اور غیر مردوں سے ہمبستر کرا کر ان سے اولاد حاصل کی ہے
مگر چاہیے کہ اس فہرست کے ساتھ نیوگ کی اولاد کی ایک فہرست بھی نام بنام پیش کر دیں
ہم دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ خاص قادیان میں جو آر یہ صاحبان رہتے ہیں کتنوں نے اب
تک ان میں سے اپنی بیویوں سے نیوگ کرایا ہے اور کس قدر انہوں نے اس مقدس عمل سے
حصہ لیا ہے اور کتنے نا محرم مردوں سے اپنی جو روؤں کو ہمبستر کراکر ان سے اولاد حاصل کی
ہے کیونکہ اگر در حقیقت یہ عمل عمدہ اور قابلِ فخر اور وید مقدس کی ہدایت ہے تو ضرور ہر ایک
آریہ صاحب نے اس ہدایت سے حصہ لیا ہوگا اور لینا چاہیے۔
یادر ہے کہ بالمقابل نیوگ کی ہدایت کے قرآن شریف میں بیویوں کے لئے پردہ کی
ہدایت ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا
فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْلَى لَهُمْ ، وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ
فُرُوجَهُنَّ کے یعنی مومنوں کو کہہ دے مرد ہوں یا عورتیں ہوں کہ اپنی آنکھوں کو
غیر عورتوں اور مردوں کی طرف دیکھنے سے روکو اور کانوں کو غیر مردوں کی نا جائز آواز
اور غیر کی آواز سننے سے روکو اور اپنی ستر گاہوں کی حفاظت کرو کہ اس طریق سے تم پاک
ہو جاؤ گے ۔
کچھ مدت ہوئی ہے کہ ایک آریہ صاحب نے بذریعہ ایک اخبار کے غالباً فیروز پور سے اس مضمون کا
ایک خط شائع کیا تھا کہ اگر کوئی آریہ صاحبوں میں سے اپنی بیوی سے نیوگ کرانا چاہتے ہیں یا خود بیوی ہی
اس مقدس کام کی شائق ہے تو وہ بذریعہ خط و کتابت کے اس سے تصفیہ کر لیں۔ ہمیں معلوم نہیں کہ قادیان
سے بھی اس درخواست کا کوئی جواب بھیجا گیا تھا یا نہیں۔ منہ
النور : ٣١
النور : ٣٢