نسیمِ دعوت
حصہ 9
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لد ٧٥
نسیم دعوت
منتخب کر کے اسلام پر پیش کرے اور پھر انسانیت اور تحمل سے اس کا جواب سنے ۔ ورنہ ایسے
اعتراضات سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ معترض حقیقت سے بے خبر اور دل اس کا
تعصب سے پُر اور غرض اس کی محض تحقیر ہے۔ دین ایک علم ہے اور اپنے اندر اسرار رکھتا
ہے۔ کیا لازم ہے کہ اس طرح پر افترا کے طور پر اعتراض کئے جائیں ورنہ مسلمان بوجہ اولی
کہہ سکتے ہیں کہ جن خداؤں کو وید نے پیش کیا ہے وہ تو یہی ہیں کہ سورج ، چاند ، آگ،
۸۷ پانی، زمین و غیره مخلوق چیزیں یہ سب محدود اور مخلوق اور بے جان ہیں اس لئے آریہ
صاحبوں کا پرمیشر نہ صرف محدود بلکہ بے جان چیز ہے اسی لئے ان کی آواز نہیں سن سکتا اور
نہ جواب دے سکتا ہے۔
بقیه حاشيه
پھر جس پر میشر نے کچھ پیدا ہی نہیں کیا اس کا محدود ہونا تو بہر حال ماننا پڑے گا کیونکہ
اس طرح پر سمجھ لو کہ روحوں اور پر مانو اور پرمیشر سے گویا ایک شہر آباد ہے۔ جس کے ایک محلہ
کو حاصل ہیں ۔ اسی وجہ سے وید میں جابجا ان کی استت اور مہما کی گئی اور ان سے مرادیں مانگی
گئیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے استعارہ کے طور پر سمجھایا کہ یہ چار دیوتا جن کو بت پرست اپنا معبود قرار
دیتے ہیں یہ مخدوم نہیں ہیں بلکہ یہ چاروں خادم ہیں اور خدا تعالیٰ کے عرش کو اٹھا رہے ہیں یعنی
خادموں کی طرح ان الہی صفات کو اپنے آئینوں میں ظاہر کر رہے ہیں اور عرش سے مراد لوازم
صفات تخت نشینی ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بیان کر دیا ہے۔ ہم ابھی لکھ چکے ہیں کہ رب کے معنے
دیوتا ہے۔ پس قرآن شریف پہلے اسی سورۃ سے شروع ہوا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
یعنی وہ تمام مہما اور استت اُس خدا کی چاہیے جو تمام عالموں کا دیوتا ہے۔ وہی ہے جو ربّ
العلمین ہے اور رحمن العلمین ہے اور رحیم العلمین ہے۔ اور مالک جزاء
العالمین ہے۔ اس کے برابر اور کوئی دیوتا نہیں کیونکہ قرآن شریف کے زمانہ میں دیوتا پرستی بہت
شائع تھی اور یونانی ہر ایک دیوتے کا نام رب النوع رکھتے تھے اور رب النوع کا لفظ آریہ ورت
میں دیوتا کے نام سے موسوم تھا اس لئے پہلے خدا کا کلام ان جھوٹے دیوتاؤں کی طرف ہی متوجہ ہوا
جیسا کہ اس نے فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ ، یعنی وہ جو سب عالموں کا دیوتا ہے نہ
صرف ایک یا دو عالم کا اسی کی پرستش اور حمد و ثنا چاہیے۔ دوسروں کی مہما اور استت کرنا غلطی ہے۔ اس
الفاتحة :٢
میں تو ارواح یعنی جیو رہتے ہیں اور دوسرے محلہ میں پر مانو یعنی ذرات اجسام رہتے ہیں اور
تیسرے محلہ کے کونہ میں پرمیشر رہتا ہے کیونکہ جو چیزیں انادی اور اپنا اپنا وجود مستقل رکھتی
ہیں ان میں پر میشر ھنس نہیں سکتا۔ کیا تم سرب بیا پک ہو سکتے ہو۔ پس سوچ کر دیکھو کہ انادی
اور غیر مخلوق ہونے کی حیثیت سے تم میں اور پرمیشر میں کیا فرق ہے پس وہ کیونکر غیر میں دھنس
جائے گا ۔ پس خواہ مخواہ تمہا را پر میشر محدود ہو گیا اور بوجہ محدود ہونے کے علم بھی محدود ہو گیا
مگر اس خدا کو کون محدود کہہ سکتا ہے جس کو قرآن شریف نے پیش کیا ہے جس کی نسبت وہ
کہتا ہے کہ ہر ایک جان کی وہی جان ہے۔ جس کے ساتھ وہ زندہ ہے اور ذرہ ذرہ اس کے
ہاتھ سے نکلا اور اسی کے سہارے سے موجود ہے اور سب چیز پر وہ محیط ہے کیونکہ ہر ایک
چیز اسی سے نکلی ہے۔
نادان انسان جو تعصب سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ ایک بات اپنے منہ سے نکالتا ہے اور کبھی
ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا فیصلہ کرے۔ یہی آریہ صاحبوں کا حال ہے گویا وہ اس دنیا میں
صورت میں جو صفتیں بت پرستوں نے چار دیوتاؤں کے لئے مقرر کر رکھی تھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان
سب کو اپنی ذات میں جمع کر دیا ہے اور صرف اپنی ذات کو ان صفات کا منع ظاہر فرمایا۔ بت پرست
قدیم سے یہ بھی خیال کرتے تھے کہ خدا کی اصولی صفات یعنی جو اصل جڑ تمام صفات کی ہیں وہ صرف
چار ہیں۔ پیدا کرنا پھر مناسب حال سامان عطا کرنا ۔ پھر ترقی کے لئے عمل کرنے والوں کی مدد کرنا پھر
آخر میں جزا سزاد ینا اور وہ ان چار صفات کو چار دیوتاؤں کی طرف منسوب کرتے تھے۔ اسی بنا پر نوح
کی قوم کے بھی چار ہی دیوتا تھے اور انہیں صفات کے لحاظ سے عرب کے بت پرستوں نے بھی
لات ۔ منات وعزئی اور ہبل بنا رکھے تھے۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چار دیوتا بالا رادہ دنیا میں اپنے
اپنے رنگوں میں پرورش کر رہے ہیں اور ہمارے شفیع ہیں اور ہمیں خدا تک بھی یہی پہنچاتے ہیں۔
چنانچہ یہ مطلب آیت لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلْفی سے ظاہر ہے۔
اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں وید بھی ان چاروں دیوتاؤں کی مہما اور استت کی ترغیب دیتا ہے اور وید میں
اگر چہ اور دیوتاؤں کا بھی ذکر ہے لیکن اصولی دیوتے جن سے اور سب دیوتے پیدا ہوئے ہیں یا یوں کہو کہ ان کی
الزمر: ۴
AA
روحانی خزائن جلد ۱۹
نسیم دعوت
ہمیشہ رہیں گے ورنہ ہم کہتے ہیں کہ اگر تم قرآن شریف کی ایک بات کو بھی رد کر سکو تو جو
تاوان چا ہو ہم پر لگا لو خواہ تم تمام جائداد ہماری لے لومگر کیا کسی کی نیت ہے کہ آرام سے
اور آہستگی سے جیسا کہ عدالت میں مقدمات فیصلہ پاتے ہیں کسی چیز کا فیصلہ کرے ہرگز
نہیں پس صبر کرو جب تک خدا ہمارا تمہارا فیصلہ کرے۔
(۲) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ فرشتے خدائے تعالیٰ کو جا کر نیکی بدی کی خبر
دیتے ہیں اور اس وقت تک وہ بے خبر ہوتا ہے ۔ الجواب : اس کا جواب یہ ہے کہ
لعنة الله على الکاذبین ور نہ کھول کر دکھلاؤ کہ کہاں قرآن شریف میں لکھا ہے کہ
میں مخلوق کے حال سے بے خبر ہوں جب تک کوئی فرشتہ مجھے خبر نہ دے ۔ وہ تو
بار بار قرآن شریف میں کہتا ہے کہ ذرہ ذرہ کی مجھے خبر ہے ۔ ایک پتہ بھی میرے حکم
کے بغیر نہیں گرتا۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ یہ کس قسم کی روحیں ہیں کہ دلیری سے
شاخ ہیں وہ چارہی ہیں کیونکہ کام بھی چارہی ہیں ۔ پس قرآن شریف کی پہلی غرض یہی تھی کہ وید
وغیرہ مذاہب کے دیوتاؤں کو نیست ونابود کرے اور ظاہر کرے کہ یہ لوگوں کی غلطیاں ہیں کہ اور اور
چیزوں کو دیوتا یعنی رب النوع بنا رکھا تھا بلکہ یہ چار صفتیں خاص خدا تعالیٰ کی ہیں اور ان چار صفتوں
کے عرش کو خادموں اور نوکروں کی طرح یہ بیجان دیوتے اُٹھا رہے ہیں چنانچہ کسی نے کہا ہے۔۔
حمد را با تو نسبتی است درست بر در هر که رفت بر در تست با
پس یہ اعتراض کہ آریہ صاحبان ہمیشہ سے کرتے ہیں یہ تو درحقیقت ان کے ویدوں پر اعتراض
ہے کیونکہ مسلمان تو اس خدا کی پرستش کرتے ہیں جو مخدوم ہے مگر آر یہ صاحبان ان جھوٹے دیوتاؤں
کو خدا سمجھ رہے ہیں جو خادموں اور نوکروں چاکروں کی طرح خدا تعالیٰ کی صفات اربعہ کا عرش اپنے
سر پر اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ تو چاکروں کے بھی چاکر ہیں کیونکہ ان پر اور طاقتیں بھی مسلط ہیں جو
ملائک کے نام سے موسوم ہیں جو ان دیوتاؤں کی طاقتوں کو قائم رکھتے ہیں جن میں سے زبان شرع
میں کسی کو جبرائیل کہتے ہیں اور کسی کو میکائیل اور کسی کو عزرائیل اور کسی کو اسرافیل اور سناتن دھرم
والے اس قسم کے ملائک کے بھی قائل ہیں اور ان کا نام جم رکھتے ہیں۔ منہ
اس قدر افترا کرتے ہیں۔ سارا قرآن اس بات سے بھرا ہوا ہے کہ خدا ہر ایک چیز کا بالذات علم
رکھتا ہے۔ پس ہم اس افترا کا کیا نام رکھیں کہ گویا مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ خدا کو کچھ بھی اپنی
مخلوق کی خبر نہیں جب تک فرشتے جا کر رپورٹ نہ دیں۔
(۳) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ خدا پہلے کچھ مدت تک بیکار
رہا ہے کیونکہ دنیا ہمیشہ سے نہیں۔
الجواب: یہ مسلمانوں کا عقیدہ ہر گز نہیں ہے کہ انسان کے پیدا کرنے سے پہلے خدا
بیکار تھا بلکہ وہ بار بار قرآن شریف میں کہتا ہے کہ میں قدیم سے خالق ہوں مگر اس بات کی
تفصیل کہ وہ کس کس مخلوق کو پیدا کرتا رہا ہے یہ امر انسان کے احاطہ اقتدار سے باہر ہے۔ ہم
قرآن کی رو سے ایمان رکھتے ہیں کہ وہ کبھی معطل نہیں رہا مگر اس کی تفصیل کو ہم نہیں جانتے ۔
ہمیں معلوم نہیں کہ اس نے کتنی مرتبہ اس دنیا کو بنایا اور کتنی مرتبہ ہلاک کیا یہ لمبا اور غیر متناہی علم
خدا کو ہے کسی دفتر میں یہ سما نہیں سکتا ہاں عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ صرف چند مدت سے خدا
نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔ پہلے کچھ نہ تھا اور قدیم سے وہ خالق نہیں ہے۔ سو یہ اعتراض ان پر کرو
اور پھر آپ لوگوں کو شرم کرنا چاہئے کہ ہم تو مانتے ہیں کہ ہمارا خدا قدیم سے ذراتِ اجسام پیدا
کرتا رہا اور قدیم سے روحیں بھی پیدا کرتا رہا مگر آپ لوگ تو قطع نظر قدیم کے ایک مرتبہ کے
لئے بھی خدائے تعالیٰ کی ان صفات کو نہیں مانتے پھر کیوں اپنے گھر سے بے خبر رہ کر اسلام پر
محض افترا کے طور پر اعتراض کر دیتے ہیں ورنہ حیا اور شرم کر کے قرآن شریف سے ہمیں
دکھلا دو کہ کہاں لکھا ہے کہ میں قدیم سے خالق نہیں ہوں مگر آپ کا پر میشر تو بجز معمار یا نجار کی
حیثیت سے زیادہ مرتبہ نہیں رکھتا اور کیونکر معلوم ہوا کہ وہ عالم الغیب ہے اس کا وید میں کیا
ثبوت ہے ذرا ہوش سے جواب دو۔
(۴۳) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ مسلمانوں کا خدا متغیر ہے کبھی کوئی حکم دیتا ہے کبھی کوئی۔ ۸۹
الجواب : خدا آپ لوگوں کو ہدایت دے۔ قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا کہ خدا متغیر ہے بلکہ یہ
لکھا ہے کہ انسان متغیر ہے اس لئے اس کے مناسب حال خدا اس کے لئے تبدیلیاں کرتا ہے۔
ذرات
جب بچہ پیٹ میں ہوتا ہے تو صرف اس کو خون کی غذا ملتی ہے اور جب پیدا ہوتا ہے تو ایک مدت
تک صرف دودھ پیتا ہے اور پھر بعد اس کے اناج کھاتا ہے اور خدائے تعالیٰ تینوں سامان اس
کے لئے وقتاً فوقتاً پیدا کر دیتا ہے۔ پیٹ میں ہونے کی حالت میں پیٹ کے فرشتوں کو جو اندرونی
ہیں حکم کر دیتا ہے کہ اس کی غذا کے لئے خون بناویں اور پھر جب پیدا ہوتا ہے تو اس حکم کو
منسوخ کر دیتا ہے تو پھر پستان کے فرشتوں کو جو اس کے ذرات ہیں حکم کرتا ہے جو اس کے لئے
دودھ بناویں اور جب وہ دودھ سے پرورش پا چکتا ہے تو پھر اس حکم کو بھی منسوخ کر دیتا ہے تو پھر
زمین کے فرشتوں کو جو اس کے ذرات ہیں حکم کرتا ہے جو اس کے لئے اخیر مدت تک اناج اور
پانی پیدا کرتے رہیں ۔ پس ہم مانتے ہیں کہ ایسے تغیر خدا کے احکام میں ہیں خواہ بذریعہ
قانون قدرت اور خواہ بذریعہ شریعت مگر اس سے خدا میں تغیر کو سالا زم آیا۔ شرم ! شرم !! شرم !!!
مگر افسوس کہ وید کی رُو سے خدا ان تغیرات کا مالک نہیں بن سکتا کیونکہ وید تو خدا کے
فرشتوں کا منکر ہے۔ پس کیونکر دنیا کے ذرات اور روحوں کی قوتیں اس کی آواز سن سکتی ہیں۔
علم طبعی اور ہیئت کا سلسلہ بھی خدا کی طرف منسوب ہو سکتا ہے کہ جب طبعی طور پر ہر ایک ذرہ
مخلوقات کا خدا کا فرشتہ مان لیا جائے ورنہ فرشتوں کے انکار سے دہر یہ بننا پڑے گا کہ جو کچھ دنیا
میں ہو رہا ہے پر میشر کو اس کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ اس کی مرضی اور ارادہ سے ہو رہا ہے مثلاً کانوں
میں سونا اور چاندی اور پیتل اور تانبا اور لوہا طیار ہوتا ہے اور بعض کانوں میں سے ہیرے
نکلتے ہیں اور نیلم پیدا ہوتا ہے اور بعض جگہ یا قوت کی کانیں ہیں اور بعض دریاؤں میں سے
موتی پیدا ہوتے ہیں اور ہر ایک جانور کے پیٹ سے بچہ یا انڈہ پیدا ہوتا ہے ۔ اب خدا
نے تو قرآن شریف میں ہمیں یہ سکھلایا ہے کہ یہ طبعی سلسلہ خود بخود نہیں بلکہ ان چیزوں
کے تمام ذرات خدا کی آواز سنتے ہیں اور اس کے فرشتے ہیں یعنی اس کی طرف سے ایک
کام کے لئے مقرر شدہ ہیں ۔ پس وہ کام اس کی مرضی کے موافق وہ کرتے رہتے ہیں۔
سونے کے ذرات سونا بناتے رہتے ہیں اور چاندی کے ذرات چاندی بناتے رہتے ہیں اور
موتی کے ذرات موتی بناتے ہیں اور انسانی وجود کے ذرات ماؤں کے پیٹ میں انسانی بچہ
طیار کرتے ہیں اور یہ ذرات خود بخود کچھ بھی کام نہیں کرتے بلکہ خدا کی آواز سنتے ہیں اور اس کی
مرضی کے موافق کام کرتے ہیں اسی لئے وہ اس کے فرشتے کہلاتے ہیں اور کئی قسم کے فرشتے ہوتے
ہیں یہ تو زمین کے فرشتے ہیں ۔ مگر آسمان کے فرشتے آسمان سے اپنا اثر ڈالتے ہیں جیسا کہ سورج کی
گرمی بھی خدا کا ایک فرشتہ ہے جو پھلوں کا پکانا اور دوسرے کام کرتا ہے اور ہوا میں بھی خدا کے فرشتے
ہیں جو بادلوں کو اکٹھے کرتے اور کھیتوں کو مختلف اثر اپنے پہنچاتے ہیں اور پھر ان کے اوپر اور بھی
فرشتے ہیں جو ان میں تاثیر ڈالتے ہیں۔ علوم طبعی اس بات کے گواہ ہیں کہ فرشتوں کا وجود ضروری
ہے اور ان فرشتوں کو ہم بچشم خود دیکھ رہے ہیں ۔ اب بقول آریہ صاحبان ویدان فرشتوں کا منکر
ہے۔ پس اس طور سے وہ اس طبعی سلسلہ سے انکاری اور دہر یہ مذہب کی بنیاد ڈالتا ہے کیا یہ امر بدیہی
اور مشہود و محسوس نہیں کہ ہر ایک ذرہ ذرات اجسام میں سے ایک کام میں مشغول ہے۔ یہاں تک کہ
شہد کی مکھیاں بھی خدا کی وحی سے ایک کام کر رہی ہیں ۔ پس ویدا اگر اس سلسلہ سے منکر ہے تو پھر اس
کی خیر نہیں ۔ اس صورت میں وہ تو دہر یہ مذہب کا حامی ہوگا۔ اگر یہی ویڈوڈیا کا نمونہ ہے تو شاباش
خوب نمونہ پیش کیا۔
(۵) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ شفاعت پر بھروسہ شرک ہے۔
الجواب : قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ
الا باذنه یعنی: مبنی خدا کے اذن کے سوا کوئی شفاعت نہیں ہو سکتی ۔ قرآن شر ہو سکتی ۔ قرآن شریف کی رُو سے
شفاعت کے معنی یہ ہیں کہ ایک شخص اپنے بھائی کے لئے دُعا کرے کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو 91
جائے ۔ یا کوئی بلائل جائے۔ پس قرآن شریف کا حکم ہے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کے حضور میں زیادہ
جھکا ہوا ہے وہ اپنے کمزور بھائی کے لئے دعا کرے کہ اس کو وہ مرتبہ حاصل ہو یہی حقیقت شفاعت
ہے۔ سو ہم اپنے بھائیوں کے لئے بیشک دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو قوت دے اور ان کی بلا دور
کرے اور یہ ایک ہمدردی کی قسم ہے۔ پس اگر وید نے اس ہمدردی کو نہیں سکھلایا اور وید کی رو سے
ایک بھائی دوسرے کے لئے دُعا نہیں کر سکتا تو یہ بات وید کے لئے قابل تعریف نہیں بلکہ ایک
البقرة : ۲۵۶
سخت عیب ہے۔ چونکہ تمام انسان ایک جسم کی طرح ہیں اس لئے خدا نے ہمیں بار بار سکھلایا ہے
کہ اگر چہ شفاعت کو قبول کرنا اس کا کام ہے مگر تم اپنے بھائیوں کی شفاعت میں یعنی ان کے ۔ لئے
دعا کرنے میں لگے رہو اور شفاعت سے یعنی ہمدردی کی دعا سے باز نہ رہو کہ تمہارا ایک دوسرے
پر حق ہے۔ اصل میں شفاعت کا لفظ شفع سے لیا گیا ہے ۔ شفع جفت کو کہتے ہیں جو طاق کی ضد ہے۔
پس انسان کو اس وقت شفیع کہا جاتا ہے جبکہ وہ کمال ہمدردی سے دوسرے کا جفت ہو کر اس میں فنا
ہو جاتا ہے اور دوسرے کے لئے ایسی ہی عافیت مانگتا ہے جیسا کہ اپنے نفس کے لئے ۔ اور یاد
رہے کہ کسی شخص کا دین کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ شفا یں ہو سکتا جب تک کہ شفاعت کے رنگ میں ہمدردی اس میں پیدا نہ
ہو بلکہ دین کے دو ہی کامل حصے ہیں ۔ ایک خدا سے محبت کرنا اور ایک بنی نوع سے اس قدر محبت کرنا
کہ ان کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھ لینا اور ان کے لئے دعا کرنا جس کو دوسرے لفظوں میں
شفاعت کہتے ہیں ۔
(1) خدا کی کوئی آواز دنیا میں سنائی نہیں دیتی۔
الجواب: تعجب کہ باوجود یکہ پنڈت لیکھرام کی موت سے تمام آر یہ صاحبوں نے
ر مارچ کے دن میں خدائے تعالیٰ کی آواز سن لی اور خدا نے دنیا میں اشتہار دے دیا کہ لیکھرام بوجہ
اپنی بد زبانیوں کے چھ برس تک کسی کے ہاتھ سے مارا جائے گا وہ آواز نہ صرف ہم نے سنی بلکہ
ہمارے ذریعہ سے سب آریہ صاحبوں نے سنی مگر کیا اب بھی ثابت نہ ہوا کہ خدا کی آواز دنیا کو سنائی
دیتی ہے۔ آپ صاحبوں میں سے پکے آریہ لالہ شرم پت اور لالہ ملا وامل ساکن قادیان بہت سی خدا
کی آوازوں کے گواہ ہیں ۔ اگر وہ انکار کریں گے اور قوم کو خدا پر مقدم رکھیں گے اور جھوٹ بولیں گے
تو شاید کوئی اور آواز آسمانی سن لیں گے۔
المشتهر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی
☆☆☆