نسیمِ دعوت

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب اے آریہ صاحبان انصاف سے سوچو کہ قرآن شریف تو اس بات سے بھی منع کرتا
ہے کہ کوئی مرد غیر عورت پر نظر ڈالے اور یا عورت غیر مرد پر نظر ڈالے یا اس کی آواز نا جائز طور
پر سنے مگر آپ لوگ خوشی سے اپنی بیویوں کو غیر مردوں سے ہم بستر کراتے ہیں اس کا نام نیوگ
رکھتے ہیں ۔ کس قدر ان دونوں تعلیموں میں فرق ہے خود سوچ لیں اور سخت افسوس ہے کہ اگر
آپ پر ہمدردی کی راہ سے اعتراض کیا جائے کہ ایسا گندہ کام عورتوں سے کیوں کراتے ہو تو
آپ طلاق کا مسئلہ پیش کر دیتے ہیں اور نہیں جانتے کہ طلاق کی ضرورتیں تو تمام دنیا میں
مشترک ہیں جس عورت سے باہمی زوجیت کا علاقہ توڑ دیا گیا وہ تو گویا طلاق دہندہ کے
۷۸ حساب میں مرگئی اگر آپ لوگ صرف اس حد تک رہتے کہ ضرورتوں کے وقتوں میں آپ لوگ
اپنی ان عورتوں کو طلاق دیتے جو آپ لوگوں کی نافرمانی یا نا موافق یا بد چلن ہوتیں یا دشمن جانی
ہوتیں تو کوئی بھی آپ پر اعتراض نہ کرتا کیونکہ عورت مرد کا جوڑ تقوی طہارت کے محفوظ رکھنے
کے لئے ہے اور عورت مرد ایک دوسرے کے دین اور پاکیزگی کے مددگار ہوتے ہیں اور
ایک دوسرے کے سچے دوست اور وفادار مخلص ہوتے ہیں اور جب ان میں وہ پاک تعلق باقی
نہ رہے جو اصل مدعا نکاح کا ہے تو پھر بجز طلاق کے اور کیا علاج ہے جب ایک دانت میں
کیڑا پڑ جائے اور درد پہنچائے تو اب وہ دانت نہیں ہے بلکہ ایک خبیث چیز ہے اس کو باہر
نکالنا چاہئے تا زندگی تلخ نہ ہو۔
چوں بدندانِ تو کرے اوفتاد نیست آل دندان بکن اے اوستاد
در حقیقت اسلامی پاکیزگی نے ہی طلاق کی ضرورت کو محسوس کیا ہے ورنہ جو لوگ دیوثوں کی طرح
زندگی بسر کرتے ہیں ان کے نزدیک گوان کی عورت کچھ کرتی پھرے طلاق کی ضرورت نہیں۔ منہ

سیوم
جس خدا کی طرف عیسائی مذہب ہدایت کرتا ہے یا ویدیا
قرآن شریف ان تینوں مذاہب میں سے کونسا ایسا مذہب ہے
جو سچے خدا کو دکھلاتا ہے صرف قصے پیش نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ مذہب کے اختیار کرنے سے اصل غرض یہ ہے کہ تا وہ خدا جو سر چشمہ
نجات کا ہے اس پر ایسا کامل یقین آجائے کہ گویا اس کو آنکھ سے دیکھ لیا جائے کیونکہ گناہ کی
خبیث روح انسان کو ہلاک کرنا چاہتی ہے اور انسان گناہ کی مہلک زہر سے کسی طرح بچ نہیں
سکتا جب تک اس کو اس کامل اور زندہ خدا پر پورا یقین نہ ہو اور جب تک معلوم نہ ہو کہ وہ خدا
ہے جو مجرم کو سزا دیتا ہے اور راستباز کو ہمیشہ کی خوشی پہنچاتا ہے۔ یہ عام طور پر ہر روز دیکھا جاتا
ہے کہ جب تک کسی چیز کے مہلک ہونے پر کسی کو یقین آجائے تو پھر وہ شخص اس چیز کے
نزدیک نہیں جاتا مثلاً کوئی شخص عمد از ہر نہیں کھاتا۔ کوئی شخص شیر خونخوار کے سامنے کھڑا نہیں ہو
سکتا اور کوئی شخص عمداً سانپ کے سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ پھر عمداً گناہ کیوں کرتا ہے۔اس
کا یہی باعث ہے کہ وہ یقین اس کو حاصل نہیں جو ان دوسری چیزوں پر حاصل ہے۔ پس سب
سے مقدم انسان کا یہ فرض ہے کہ خدا پر یقین حاصل کرے اور اس مذہب کو اختیار کرے جس
کے ذریعہ سے یقین حاصل ہو سکتا ہے تا وہ خدا سے ڈرے اور گناہ سے بچے مگر ایسا یقین ۷۹
حاصل کیونکر ہو۔ کیا یہ صرف قصوں کہانیوں سے حاصل ہو سکتا ہے ہرگز نہیں۔ کیا یہ محض عقل
کے ظنی دلائل سے میسر آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ پس واضح ہو کہ یقین کے حاصل ہونے کی صرف
ایک ہی راہ ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے مکالمہ کے ذریعہ سے اس کے خارق عادت

☆
نسیم دعوت
نشان دیکھے۔ اور بار بار کے تجربہ سے اس کی جبروت اور قدرت پر یقین کرے یا ا- کرے یا ایسے شخص
کی صحبت میں رہے جو اس درجہ تک پہنچ گیا ہے۔
اب میں کہتا ہوں کہ یہ درجہ معرفت کا نہ کسی عیسائی صاحب کو نصیب ہے اور نہ کسی
آریہ صاحب کو اور ان کے ہاتھ میں محض قصے ہیں اور زندہ خدا کی زندہ تجلی کے نظارہ سے وہ
سب بے نصیب ہیں ۔ ہمارا زندہ حتی و قیوم خدا ہم سے انسان کی طرح باتیں کرتا ہے۔ ہم
ایک بات پوچھتے اور دعا کرتے ہیں تو وہ قدرت کے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ جواب
دیتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ ہزار مرتبہ تک بھی جاری رہے تب بھی وہ جواب دینے سے اعراض
نہیں کرتا۔ وہ اپنے کلام میں عجیب در عجیب غیب کی باتیں ظاہر کرتا ہے اور خارق عادت
قدرتوں کے نظارے دکھلاتا ہے یہاں تک کہ وہ یقین کرا دیتا ہے کہ وہ وہی ہے جس کو خدا
کہنا چاہیے۔ دعائیں قبول کرتا ہے اور قبول کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔ وہ بڑی بڑی
مشکلات حل کرتا ہے اور جو مردوں کی طرح بیمار ہوں ان کو بھی کثرت دعا سے زندہ کر دیتا
ہے اور یہ سب ارادے اپنے قبل از وقت اپنے کلام سے بتلا دیتا ہے۔ خدا وہی خدا ہے جو
ہمارا خدا ہے ہے وہ وہ ا اپنے کلام سے جو آئندہ کے واقعات پر مشتمل ہوتا ہے ہم پر ثابت کرتا ہے
که زمین و آسمان کا وہی خدا ہے ۔ وہی ہے جس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے
طاعون کی موت سے بچاؤں گا اور نیز ان سب کو جو تیرے گھر میں نیکی اور پر ہیز گاری
کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں بچاؤں گا۔ اس زمانہ میں کون ہے جس نے میرے سوا
ایسا الہام شائع کیا اور اپنے نفس اور اپنی بیوی اور اپنے بچوں اور دوسرے نیک انسانوں
نبوت کے زمانہ کے بعد کچھ مدت تک پیشگوئیاں اسی نبی کی جو دنیا سے گذر گیا بطور معجزات
کے دلوں کو تسلی دیتی رہتی ہیں جو دوسری نسل کے سامنے پوری ہوتی رہتی ہیں مگر یہ نظارہ بہت مدت
تک نہیں رہتا اور نرے قصے انسان کو سچا پر ہیز گار نہیں بنا سکتے گو صرف لکیر پر چلنے والا قومی تعصب
میں بڑھ سکتا ہے اور شریر انسان کی طرح زبان دراز ہو سکتا ہے مگر سچی پاکیزگی جو اپنے پھل ظاہر کرے
کبھی اس کے دل میں نہیں آسکتی۔ منہ

کے لئے جو اس کی چار دیواری کے اندر رہتے ہیں خدا کی ذمہ داری ظاہر کی ۔ ایک لاکھ
تک اب تک میرے نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور ایک بڑے حصہ کے گواہ اس جگہ کے آریہ ۸۰
صاحبان لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل بھی ہیں اگر وہ انکار کریں گے تو ہم ایک اور رسالہ کے
ذریعہ سے دکھا ئیں گے کہ ان کا رڈ دھرم ہے یا ہٹ دھرمی ۔ قوم کے ڈر سے جھوٹ بولنا
نجاست کھانے سے بدتر ہے۔ پھر قوم بھی کب اس گواہی سے باہر ہے ان کے بہادر پنڈت
☆
نے اپنی موت سے سب کو گواہ بنا دیا۔ غریب شرمیت اور ملا وامل کس حساب میں ہیں۔
یادر ہے کہ طاعون کے متعلق اور ایک پیشگوئی عظیم الشان ظہور میں آئی ہے اور وہ یہ کہ
آج سے چھ سات سال پہلے میں نے اپنی ایک کتاب میں خدا تعالیٰ سے الہام پا کر شائع کیا
تھا کہ طاعون کے ذریعہ سے بہت سے لوگ میری جماعت میں داخل ہوں گے۔ چنانچہ ایسا ہی
ہوا اور اب تک دس ہزار سے زیادہ ایسے لوگ میری جماعت میں داخل ہوئے ہیں جو طاعون
سے ڈر کر اس طرف آئے ہیں خدا تعالیٰ نے میرے سلسلہ کو نوح کی کشتی سے تشبیہ دی تھی ۔
سو اس کشتی میں لوگ بیٹھتے جاتے ہیں۔ نوح کی کشتی میں ہر ایک درند چرند ڈر کر بیٹھ گیا تھا۔ یہ نہیں
که نوح شکاریوں کی طرح ان کو جنگلوں سے پکڑ لایا تھا بلکہ وہ جان کے خوف سے آپ ہی کشتی
میں بیٹھ گئے تھے۔ اب بھی اس کشتی میں ہر قسم کے ڈرنے والے لوگ بیٹھ رہے ہیں۔
سنواے سب زمین پر رہنے والو ۔ آپ آریہ صاحبان اور عیسائی صاحبان سے پوچھ کر
میں دیکھتا ہوں کہ آریہ صاحبوں کی اب بد زبانی بڑھتی جاتی ہے اور انہوں نے اب علاوہ وید کے
دیوتاؤں کے اپنی قوم کو بھی ایک دیوتا بنا لیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ زندہ اور
حتی و قیوم خدا سچائی کی تائید میں آسمان سے اپنی کوئی قدرت دکھلاوے۔ وید کے خدا کی کمزوری تو انہیں
مارچ کو معلوم ہو چکی تھی مگر اس نئے دیوتا نے وہ واقعہ فراموش کرا دیا۔ اب وہ مجھ سے کیسا نشان طلب
کرتے ہیں کھلے طور پر چیلنج کریں۔ پھر جس طور سے خدا چاہے وہ قادر ہے کہ ان کے چیلنج کا جواب دے۔ خدا
پر اور اس کی وحی پر ہنسی کرنا اچھا نہیں۔ اگرچہ بقول ان کے وید خدا کا کلام نہیں مگر خدا کا کلام مجھ پر نازل ہوتا
ہے۔ دیکھیں اور پرکھیں اور مت ہنسیں۔ منہ

لده۔
نسیم دعوت
انصافا کہیں کہ ان کے ہاتھ میں بجز پرانے اور بوسیدہ قصوں کے کچھ اور بھی ہے۔ یہی تو
اور
وجہ ہے کہ ایک فرقہ نے ان میں سے ایک انسان کو خدا بنا رکھا ہے جو درحقیقت مجھ سے زیادہ
نہیں۔ اگر وہ مجھے دیکھتا تو خدا کی نعمتوں کو اس جگہ زیادہ پاتا۔ یہ تو عیسائیوں کا جعلی خدا ہے مگر
آریوں نے ایک فرضی خدا انسان کی طرح کمزور اپنی طرف سے تراش لیا ہے جو روحوں او
ذرات اجسام کے پیدا کرنے پر قادر نہیں۔ اگر ان کو خدا تعالیٰ کی تازہ قدرتوں سے حصہ ہوتا تو
وہ جانتے کہ وہ انسان ہونے سے پاک اور ہر ایک بات پر قدرت رکھتا ہے۔ روح کیا
حقیقت ہے جو اس کو پیدا نہ کر سکے اور پر مانو کیا چیز ہیں جو ان کی پیدائش پر قادر نہ ہو۔ روحوں
کے اندر ایک اور روحیں ہیں اور ذرات کے اندر ایک اور ذرات ہیں سب کا وہی پیدا کرنے
والا ہے۔ وہ کبھی اپنی مرضی سے اور کبھی اپنے مقبول بندوں کی دعا سن کر تازہ بتازہ ایجاد کرتا
رہتا ہے جس نے اس کو اس طرح پر نہیں دیکھا۔ وہ اندھا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے۔ مَنْ
كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلیٰ یعنی جس کو اس جہان میں اس کا درشن نہیں ہوا
اُس کو اُس جہان میں بھی اس کا درشن نہیں ہوگا اور وہ دونوں جہانوں میں اندھا رہے گا۔
خدا کے دیکھنے کے لئے اسی جہان میں آنکھیں طیار ہوتی ہیں اور بہشتی زندگی اسی جہان سے
شروع ہوتی ہے۔
ان اشتہارات میں جو میرے پر حملہ کرنے کے لئے آریہ صاحبوں نے شائع کئے ہیں
میری بعض پیشگوئیوں پر نا سمجھی سے بعض اعتراض بھی کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حال میں
یا پہلے لڑکا ہونے کی پیشگوئی تھی اور لڑکی پیدا ہوئی ۔ پس اس قدر جواب کافی ہے کہ اگر وہ
کتابوں کو دیکھ کر دیانت کے طریق کو اختیار کرتے تو ایسا اعتراض کبھی نہ کرتے ۔ مجھے تو
ایسا الہام کوئی یاد نہیں کہ جس کا یہ مضمون ہو کہ اب ضرور بلا فاصلہ لڑکا پیدا ہوگا ۔ اگر ان کو
یاد ہے تو وہ پیش کردیں ورنہ لعنة الله علی الکاذبین ہماری طرف سے جواب کافی
بنی اسرائیل: ۷۳

ہے۔ خدا نے تمام کتابوں میں قیامت کی پیشگوئی شائع کر رکھی ہے۔ آر یہ صاحبان بھی
مہا پر لو کے قائل ہیں مگر وہ پیشگوئی اب تک پوری نہیں ہوئی بلکہ دنیا پہلے سے زیادہ آباد ہوتی
جاتی ہے۔ جو پہلے جنگل تھے اب وہاں آبادیاں اور شہر ہیں مگر کیا کہہ سکتے ہیں کہ وہ پیشگوئی
جھوٹی نکلی ۔ خدا کی باتوں میں ایک وقت ہوتا ہے۔ وہ اپنے وقتوں میں پوری ہوتی ہیں اور
وعید کی پیشگوئی میں تو بہ اور رجوع سے کبھی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ انسان کی بدذاتی کے لئے
اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت نہیں کہ اعتراض کے وقت جھوٹ بولے ۔ ایسا ہی آتھم کی موت
کی پیشگوئی پر تب اعتراض ہوتا کہ میں اس سے پہلے مر جاتا اور وہ اب تک زندہ ہوتا کیونکہ
الہام کا خلاصہ یہ ہے کہ جو مذہب میں جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا ۔ الہامی شرط کے موافق اس
نے تھوڑے دن فائدہ اُٹھایا پھر پیشگوئی کے مطابق مر گیا اس نے عین مجلس میں قریباً ستر آدمی
کے روبرو جن میں نصف کے قریب عیسائی بھی تھے اپنی شوخیوں سے رجوع کیا اور پھر
آخر میعاد تک ڈرتا اور روتا رہا۔ اس کو کچھ مہلت دی گئی اور یہ مہلت خدا کی شرط کے ۸۲
موافق اور الہام میں درج تھی اور آخر قبر نے اس کو بلا لیا مگر تعجب کہ آریہ صاحبان کیوں
خواہ نخواہ دوسروں کے قصے پیش کرتے ہیں ۔ آپ بیتی کو کیوں اس قدر جلدی سے بھول
گئے اور کیوں وہ پنڈت لیکھرام کی پیشگوئی سے فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ ذرا پنڈت لیکھرام
کی کتاب کھول کر دیکھیں کہ اس نے میری نسبت اشتہار شائع کیا تھا کہ مجھے پر میشر نے
خبر دی ہے کہ یہ شخص تین برس تک ہیضہ سے مر جائے گا اور میں نے بھی خدا تعالیٰ
سے الہام پا کر کئی کتابوں میں شائع کر دیا تھا کہ پنڈت لیکھرام چھ برس کے عرصہ تک
قتل کے ذریعہ مارا جائے گا اور وہ دن عید کے دن سے ملا ہوا ہو گا اور کچھ عرصہ بعد اس
ملک میں طاعون پھیلے گی چنانچہ وہ سب باتیں پوری ہو گئیں اور آپ لوگوں کا بہادر
پنڈت لیکھر ام آپ کو نادم کرنے والا چھ مارچ کو اس دنیا سے رخصت ہو گیا ۔ دیکھو !

اسلام کا خدا کیسا سچا اور غالب نکلا ۔ اگر یہ انسان کا کام تھا تو کیوں لیکھرام کی پیشگوئی پوری
نہ ہوئی۔ میں آریہ صاحبوں سے بادب پوچھتا ہوں کہ یہ پیشگوئی پنڈت لیکھرام صاحب کی
جو میری نسبت تھی کہ یہ شخص تین برس کے عرصہ میں ہیضہ سے مر جائے گا کیا یہ در حقیقت
پر میشر کی طرف سے تھی۔ پھر ایسے مقابلہ کے وقت لیکھرام کا پرمیشر کیوں عاجز رہ گیا اور اگر
پنڈت جی نے جھوٹ بولا تھا اور پرمیشر پر افترا کیا تھا تو کیا ایسے مفتری کی یادگاریں قائم کرنا
روا ہے جس نے پرمیشر پر جھوٹ بولا ۔ دیکھو اس مقابلہ میں ہمارے خدا کی کیسی صفائی سے
پیشگوئی پوری ہوئی اور میں نے لکھ دیا تھا کہ تمام آر نے لکھ دیا تھا کہ تمام آر یہ صاحبان اب مل کر لیکھرام کے بچانے
کے لئے اپنے پر میشر سے دعا کر لیں مگر پر میشر بچا نہ سکا۔ اب بالفعل ہم اسی پر ختم کرتے ہیں۔
والسلام على من اتبع الهدى
☆
خاتمہ آریہ صاحبوں کے بعض اعتراضات کے جواب میں
انسان جب بغیر سوچنے سمجھنے کے محض نکتہ چینی کے ارادہ سے مخالفت کی نظر سے دیکھے
تو گو کیسا ہی کوئی امر سیدھا اور صاف ہو اس کی نظر میں جائے اعتراض ٹھہر جاتا ہے۔ ایسا ہی
آریہ صاحبوں کا حال ہے وہ اس ندامت کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے جو ایک اعتراض کے غلط
اور بے جا ثابت ہونے میں ایک باحیا انسان کے دل پر صدمہ پہنچاتی ہے۔ اب سنئے
اعتراضات یہ ہیں جو ہمیشہ اسلام جیسے پاک اور کامل مذہب پر سراسر نادانی سے کرتے ہیں اور
ہم اس وقت وہ اعتراض لکھتے ہیں جو انہوں نے ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء کو قادیان میں جلسہ کر کے
اسلام پر کئے اور اس طرح ثابت کر دیا کہ ان کے تعصب اور نا سمجھی اور ناحق کے کینہ کی کہاں
تک نوبت پہنچی ہے۔

اعتراضات
ا۔ مسلمان خدا کی نندیا کرتے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ خدا عرش پر بیٹھا ہوا ہے اور
چار فرشتوں نے اس تخت کو اٹھایا ہوا ہے ۔ اس طرح پر ثابت ہوتا ہے کہ خدا محدود ہے اور
قائم بالذات نہیں اور جب محدود ہے تو اس کا علم بھی محدود ہوگا اور حاضر ناظر نہ ہوگا۔
الجواب
اے حضرات ! مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے
جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے ۔ تمام قرآن شریف کو اوّل سے آخر تک پڑھو اس میں ہرگز نہیں
پاؤ گے کہ عرش بھی کوئی چیز محدود اور مخلوق ہے ۔ خدا نے بار بار قرآن شریف میں فرمایا
ہے کہ ہر ایک چیز جو کوئی وجود رکھتی ہے اس کا میں ہی پیدا کرنے والا ہوں ۔ میں ہی
زمین و آسمان اور روحوں اور ان کی تمام قوتوں کا خالق ہوں ۔ میں اپنی ذات میں ﴿۴﴾
آپ قائم ہوں اور ہر ایک چیز میرے ساتھ قائم ہے ۔ ہر ایک ذرہ اور ہر ایک چیز جو
موجود ہے وہ میری ہی پیدائش ہے ۔ مگر کہیں نہیں فرمایا کہ عرش بھی کوئی جسمانی چیز
ہے جس کا میں پیدا کرنے والا ہوں ۔ اگر کوئی آر یہ قرآن شریف میں سے نکال
دے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے تو میں اس کو قبل اس کے جو قادیان سے
باہر جائے ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔ میں اُس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی
جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے کہ میں قرآن شریف کی وہ آیت دکھاتے ہی ہزار روپیہ
حوالہ کروں گا ۔ ورنہ میں بادب کہتا ہوں کہ ایسا شخص خود لعنت کا محل ہوگا جو خدا

پر جھوٹ بولتا ہے۔
لد لد
نسیم دعوت
اب ظاہر ہے کہ اس اعتراض کی بنیاد تو محض اس بات پر ہے کہ عرش کوئی علیحدہ چیز ہے
جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے اور جب یہ امر ثابت نہ ہو سکا تو کچھ اعتراض نہ رہا۔ خدا صاف فرما تا
ہے کہ وہ زمین پر بھی ہے اور آسمان پر بھی اور کسی چیز پر نہیں بلکہ اپنے وجود سے آپ قائم ہے
اور ہر ایک چیز کو اُٹھائے ہوئے ہے اور ہر ایک چیز پر محیط ہے۔ جہاں تین ہوں تو چوتھا ان کا
خدا ہے۔ جہاں پانچ ہوں تو چھٹا ان کے ساتھ خدا ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں خدا نہیں اور پھر
فرماتا ہے۔ أَيْنَمَا تُوَلَّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ - جس طرف تم منہ کرو اسی طرف خدا کا منہ پاؤ
گے ۔ وہ تم سے تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہے۔ وہی ہے جو پہلے ہے اور وہی ہے
ہے۔
جو آخر ہے اور وہ سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے اور وہ نہاں در نہاں ہے اور پھر فرماتا ۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ لَ
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے۔ پس جواب یہ
ہے کہ ایسا نزدیک ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں جو شخص ں جو شخص مجھ پر ایمان لاکر مجھے پکارتا
ہے تو میں اس کا جواب دیتا ہوں ۔ ہر ایک چیز کی گل میرے ہاتھ میں ہے اور میر اعلم سب
۸۵ پر محیط ہے۔ میں ہی : ہے۔ میں ہی ہوں جو زمین و آسمان کو اٹھا رہا ہوں ۔ میں ہی ہوں جو تمہیں جو تمہیں خشکی تری میں
اُٹھا رہا ہوں ۔
یہ تمام آیات قرآن شریف میں موجود ہیں۔ بچہ بچہ مسلمانوں کا ان کو جانتا اور پڑھتا
ہے۔ جس کا جی چاہے وہ ہم سے آکر ابھی پوچھ لے۔ پھر ان آیات کو ظاہر نہ کرنا اور ایک
استعارہ کو لے کر اس پر اعتراض کر دینا کیا یہی دیانت آریہ سماج کی ہے ایسا دنیا میں کون ا
البقرة : ١١٦ ٢ البقرة: ١٨٧

مسلمان ہے جو خدا کو محدود جانتا ہے یا اس کے وسیع اور غیر محدود علم سے منکر ہے ۔ اب یاد
رکھو کہ قرآن شریف میں یہ تو کہیں بھی نہیں کہ خدا کو کوئی فرشتہ اُٹھا رہا ہے بلکہ جا بجا یہ لکھا ہے
کہ خدا ہر ایک چیز کو اُٹھا رہا ہے ہاں بعض جگہ یہ استعارہ مذکور ہے کہ خدا کے عرش کو جو
دراصل کوئی جسمانی اور مخلوق چیز نہیں فرشتے اٹھارہے ہیں ۔ دانشمند اس جگہ سے سمجھ سکتا
تھا کہ جبکہ عرش کوئی مجسم چیز ہی نہیں تو فرشتے کس چیز کو اٹھاتے ہیں ۔ ضرور کوئی یہ
استعارہ ہو گا مگر آریہ صاحبوں نے اس بات کو نہیں سمجھا کیونکہ انسان خود غرضی اور تعصب
کے وقت اندھا ہو جاتا ہے ۔ اب اصل حقیقت سنو کہ قرآن شریف میں لفظ عرش کا جہاں
جہاں استعمال ہوا ہے اس سے مراد خدا کی عظمت اور جبروت اور بلندی ہے ۔ اسی وجہ
سے اس کو مخلوق چیزوں میں داخل نہیں کیا اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے
مظہر چار ہیں جو وید کے رُو سے چار دیو ۔ ، چار دیوتے کہلاتے ہیں مگر قرآنی اصطلاح کی رُو سے
خدا تعالیٰ کی چار صفتیں ہیں جن سے ربوبیت کی پوری شوکت نظر آتی ہے۔ اور کامل طور پر چہرہ
اس ذات ابدی از لی کا دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ان ہر چہار صفتوں کو سورۃ فاتحہ میں
بیان کر کے اپنی ذات کو معبود قرار دینے کے لئے ان لفظوں سے لوگوں کو اقرار کرنے کی ہدایت دی
ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْن - یعنی اے وہ خدا جوان چار صفتوں سے موصوف
ہے۔ ہم خاص تیری ہی پرستش کرتے ہیں کیونکہ تیری ربوبیت تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری
رحمانیت بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری رحیمیت بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری صفت
مالکانہ جزا و سزا کی بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیرے اس حسن اور احسان میں بھی کوئی شریک
نہیں۔ اس لئے ہم تیری عبادت میں بھی کوئی شریک نہیں کرتے ۔
اب واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے اس سورۃ میں ان چار صفتوں کو اپنی الوہیت کا مظہر اتم قرار دیا

ان کا نام فرشتے بھی ہے اور وہ یہ ہیں۔ اکاش جس کا نام اندر بھی ہے۔ سورج دیوتا جس کو
عربی میں شمس کہتے ہیں۔ چاند جس کو عربی میں قمر کہتے ہیں۔ دھرتی جس کو عربی میں ارض کہتے
ہیں۔ یہ چاروں دیوتا جیسا کہ ہم اس رسالہ میں بیان کر چکے ہیں خدا کی چار صفتوں کو جو اس
کے جبروت اور عظمت کا اتم مظہر ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا جاتا ہے اٹھا رہے ہیں
یعنی عالم پر یہ ظاہر کر رہے ہیں تصریح کی حاجت نہیں۔ اس بیان کو ہم مفصل لکھ آئے ہیں اور
قرآن شریف میں تین قسم کے فرشتے لکھے ہیں۔
(1) ذرات اجسام ارضی اور روحوں کی قوتیں ۔
(۲) اکاش سورج۔ چاند۔ زمین کی قوتیں جو کام کر رہی ہیں ۔
(۳) ان سب پر اعلیٰ طاقتیں جو جبرائیل و میکائیل و عزرائیل وغیرہ نام رکھتی ہیں جن
کو وید میں جم لکھا ہے مگر اس جگہ فرشتوں سے یہ چار دیوتے مراد ہیں یعنی اکاش اور سورج
وغیرہ جو خدا تعالیٰ کی چار صفتوں کو اٹھا رہے ہیں۔ یہ وہی صفتیں ہیں جن کو دوسرے لفظوں
بقيه حاشيه
ہے اور اسی لئے صرف اس قدر ذکر پر یہ نتیجہ مترتب کیا ہے کہ ایسا خدا کہ یہ چار صفتیں اپنے اندر رکھتا
ہے وہی لائق پرستش ہے اور در حقیقت یہ صفتیں بہر وجہ کامل ہیں اور ایک دائرہ کے طور پر الوہیت
کے تمام لوازم اور شرائط پر محیط ہیں کیونکہ ان صفتوں میں خدا کی ابتدائی صفات کا بھی ذکر ہے اور
درمیانی زمانہ کی رحمانیت اور رحیمیت کا بھی ذکر ہے اور پھر آخری زمانہ کی صفت مجازات کا بھی ذکر
ہے اور اصولی طور پر کوئی فعل اللہ تعالیٰ کا ان چار صفتوں سے باہر نہیں۔ پس یہ چار صفتیں خدا تعالیٰ کی
پوری صورت دکھلاتی ہیں سو در حقیقت استوا علی العرش کے یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ
صفات جب دنیا کو پیدا کر کے ظہور میں آگئیں تو خدا تعالیٰ ان معنوں سے اپنے عرش پر پوری
وضع استقامت سے بیٹھ گیا کہ کوئی صفت صفات لازمہ الوہیت سے باہر نہیں رہی اور تمام
صفات کی پورے طور پر تجلی ہوگئی جیسا کہ جب اپنے تخت پر بادشاہ بیٹھتا ہے تو تخت نشینی

میں عرش کہا گیا ہے۔ اس فلسفہ کا وید کو بھی اقرار ہے مگر یہ لوگ خوب ویددان ہیں جو اپنے
گھر کے مسئلہ سے بھی انکار کر رہے ہیں۔
غرض وید کے یہ چار دیوتے یعنی اکاش۔سورج ۔ چاند۔ دھرتی ۔ خدا کے عرش کو جو
صفت ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور مالک یوم الدین ہے اٹھا رہے ہیں۔ اور فرشتہ کا لفظ
قرآن شریف میں عام ہے ہر ایک چیز جو اس کی آواز سنتی ہے وہ اس کا فرشتہ ہے۔ پس دنیا کا
ذرہ ذرہ خدا کا فرشتہ ہے کیونکہ وہ اس کی آواز سنتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور اگر ذرہ
ذرہ اُس کی آواز سنتا نہیں تو خدا نے زمین آسمان کے اجرام کو کس طرح پیدا کر لیا۔ اور یہ استعارہ
جو ہم نے بیان کیا ہے اس طرح خدا کے کلام میں بہت سے استعارات ہیں جو نہایت لطیف علم لطیف علم اور
حکمت پر مشتمل ہیں۔ اگر اب بھی کوئی شخص اپنی ناسمجھی سے باز نہ آوے تو وہ کوئی اعتراض
بقيه حاشيه
کے وقت اس کی ساری شوکت ظاہر ہوتی ہے۔ ایک طرف شاہی ضرورتوں کے لئے طرح طرح کے
سامان طیار ہونے کا حکم ہوتا ہے اور وہ فی الفور ہو جاتے ہیں اور وہی حقیقت ربوبیت عامہ ہیں۔
دوسری طرف خسروانہ فیض سے بغیر کسی عمل کے حاضرین کو جود وسخاوت سے مالا مال کیا جاتا ہے۔
تیسری طرف جو لوگ خدمت کر رہے ہیں ان کو مناسب چیزوں سے اپنی خدمات کے انجام کے لئے
مدد دی جاتی ہے۔ چوتھی طرف جزا سزا کا دروازہ کھولا جاتا ہے کسی کی گردن ماری جاتی ہے اور کوئی
آزاد کیا جاتا ہے۔ یہ چار صفتیں تخت نشینی کے ہمیشہ لازم حال ہوتی ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ کا ان ہر چہار
صفتوں کو دنیا پر نافذ کرنا گویا تخت پر بیٹھنا ہے جس کا نام عرش ہے۔
۔
اب رہی یہ بات کہ اس کے کیا معنے ہیں کہ اس تخت کو چار فرشتے اُٹھا رہے ہیں۔ پس اس کا یہی
جواب ہے کہ ان چار صفتوں پر چار فرشتے موکل ہیں جو دنیا پر یہ صفات خدا تعالیٰ کی ظاہر کرتے ہیں اور ان
کے ماتحت چار ستارے ہیں جو چار رب النوع کہلاتے ہیں جن کو وید میں دیوتا کے نام سے پکارا گیا ہے۔
پس وہ ان چاروں صفتوں کی حقیقت کو دنیا میں پھیلاتے ہیں گویا اس روحانی تخت کو اٹھا رہے ہیں۔ بت
پرستوں کا جیسا کہ وید سے ظاہر ہے صاف طور پر یہ خیال تھا کہ یہ چار صفتیں مستقل طور پر دیوتاؤں

·

آج 10 میں سے 10 باقی