کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ازالہ اوہام
فلسطین سے کشمیر تک
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
ھوالناصر
كتب حضرت مسیح موعود عليه السلام
ازالہ اوہام (1891ء)
پر چہ نور افشان میں مسیح کے صعود کی نسبت یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ مسیح کے صعود کی
نسبت گیارہ شاگر د چشم دید گواہ موجود ہیں جنہوں نے اُسے آسمان کو جہاں تک حد نظر ہے
جاتے دیکھا۔چنانچہ معترض صاحب نے اپنے دعوے کی تائید میں رسولوں کے اعمال باب
اول کی یہ آیتیں پیش کی ہیں۔(۳) اُن پر ( یعنی اپنے گیارہ شاگردوں پر ) اُس نے (یعنی مسیح نے ) اپنے مرنے
کے پیچھے آپ کو بہت سی قومی دلیلوں سے زندہ ثابت کیا کہ وہ چالیس دن تک انہیں نظر آتا
رہا اور خدا کی بادشاہت کی باتیں کہتا رہا۔اور اُن کے ساتھ ایک جا ہو کے حکم دیا کہ یروشلم
سے باہر نہ جاؤ اور وہ یہ کہہ کے اُن کے دیکھتے ہوئے اُوپر اُٹھایا گیا اور بدلی نے اُن کی
نظروں سے چھپالیا۔اور اس کے جاتے ہوئے جب وے آسمان کی طرف تک رہے تھے
دیکھو دومردسفید پوشاک پہنے ہوئے اُن کے پاس کھڑے تھے (۱۱) اور کہنے لگے اے جلیلی
مردو تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر
اُٹھایا گیا ہے اُسی طرح جس طرح تم نے اسے آسمان کو جاتے دیکھا پھر آوے گا۔اب
ازالہ اوہام
فلسطین سے کشمیر تک
پادری صاحب صرف اس عبارت پر خوش ہو کر سمجھ بیٹھے ہیں کہ در حقیقت اسی جسم خاکی کے
ساتھ مسیح اپنے مرنے کے بعد آسمان کی طرف اُٹھایا گیا۔لیکن انہیں معلوم ہے کہ یہ بیان
لوقا کا ہے جس نے نہ مسیح کو دیکھا اور نہ اُس کے شاگردوں سے کچھ سنا۔پھر ایسے شخص کا بیان
کیوں کر قابل اعتبار ہو سکتا ہے جو شہادت رویت نہیں اور نہ کسی دیکھنے والے کے نام کا اُس
میں حوالہ ہے۔ماسوا اس کے یہ بیان سراسر غلط انہی سے بھرا ہوا ہے۔یہ تو سیح ہے کہ مسیح اپنے
وطن گلیل میں جا کر فوت ہو گیا۔لیکن یہ ہرگز سچ نہیں کہ وہی جسم جو دفن ہو چکا تھا پھر زندہ
ہو گیا۔بلکہ اسی باب کی تیسری آیت ظاہر کر رہی ہے کہ بعد فوت ہو جانے کے کشفی طور پر مسیح
چالیس دن تک اپنے شاگردوں کو نظر آتا رہا۔اس جگہ کوئی یہ نہ سمجھ لیوے کہ مسیح بوجہ مصلوب
ہونے کے فوت ہوا۔کیونکہ ہم ثابت کر آئے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے صلیب سے مسیح کی
جان بچائی تھی بلکہ یہ تیسری آیت باب اول اعمال کی مسیح کی طبعی موت کی نسبت گواہی دے
رہی ہے جو گلیل میں اس کو پیش آئی۔اس موت کے بعد مسیح چالیس دن تک کشفی طور پر
اپنے شاگردوں کو نظر آتا رہا۔جو لوگ کشف کی حقیقت کو نہیں سمجھتے وہ ایسے مقامات میں بڑا
دھو کہ کھاتے ہیں۔اسی وجہ سے حال کے عیسائی بھی جو روحانی روشنی سے بے بہرہ ہیں اس
عالم کشف کو در حقیقت عالم جسمانی سمجھ بیٹھے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ مقدس اور راستباز
لوگ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں اور اکثر صاف باطن اور پُر محبت لوگوں کو
عالم کشف میں جو بعینہ عالم بیداری ہے نظر آجایا کرتے ہیں۔چنانچہ اس بارہ میں خود یہ
عاجز صاحب تجربہ ہے۔بارہا عالم بیداری میں بعض مقدس لوگ نظر آئے ہیں۔اور بعض
مراتب کشف کے ایسے ہیں کہ میں کسی طور سے کہہ نہیں سکتا۔کہ اُن میں کوئی حصہ غنودگی
یا خواب یا غفلت کا ہے بلکہ پورے طور پر بیداری ہوتی ہے اور بیداری میں گذشتہ لوگوں
سے ملاقات ہوتی ہے اور باتیں بھی ہوتی ہیں۔یہی حال حواریوں کی رویت کا ہے جو انہیں
کشفی طور پر مسیح ابن مریم مرنے کے بعد جبکہ وہ جلیل میں جا کر کچھ عرصہ کے بعد فوت ہو گیا
چالیس دن برابر نظر آتا رہا اور انہوں نے اس کشفی حالت میں صرف مسیح کو نہیں دیکھا بلکہ
دوفرشتے بھی دیکھے جو سفید پوشاک پہنے ہوئے کھڑے تھے۔جس سے اور زیادہ ثابت
ہوتا ہے کہ وہ کشف کا ہی عالم تھا۔انجیل میں یہ بھی آیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے کشفی طور
پر حضرت موسیٰ اور حضرت بیٹی کو بھی خواب میں دیکھا تھا۔غرض اعلیٰ درجہ کا کشف بعینہ عالم
بیداری ہوتا ہے اور اگر کسی کو اس کو چہ میں کچھ دخل ہو تو ہم بڑی آسانی سے اس کو تسلیم کرا
سکتے ہیں مگر محض بیگانوں اور بے خبروں کے مقابل پر کیا کیا جائے۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 353 تا 354)
اتمام الحجيد (1894ء)
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے لفظ میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی دونوں شریک
ہیں گویا یہ آیت دونوں کے حق میں وارد ہے تو اس آیت کے خواہ کوئی معنے کر و دونوں اس
میں شریک ہوں گے۔سواگر تم یہ کہو کہ اس جگہ توفی کے معنے زندہ آسمان پر اٹھایا جانا مراد
ہے تو تمہیں اقرار کرنا پڑے گا کہ اس زندہ اٹھائے جانے میں حضرت عیسی کی کچھ خصوصیت
نہیں بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں کیونکہ آیت میں
دونوں کی مساوی شراکت ہے۔لیکن یہ تو معلوم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ
آسمان پر نہیں اٹھائے گئے بلکہ وفات پاگئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ کی قبر مبارک
موجود ہے تو پھر اس سے تو بہر حال ماننا پڑا کہ حضرت عیسی بھی وفات پاگئے ہیں۔اور لطف
تو یہ کہ حضرت عیسی کی بھی بلاد شام میں قبر موجود ہے اور ہم زیادہ صفائی کے لئے اس جگہ
حاشیہ میں اخویم تمی فی اللہ سید مولوی محمد السعیدی طرابلسی کی شہادت درج کرتے ہیں اور
وہ طرابلس بلادشام کے رہنے والے ہیں اور انہیں کی حدود میں حضرت عیسی علیہ السلام کی
قبر ہے اور اگر کہو کہ وہ قبر جعلی ہے تو اس جعل کا ثبوت دینا چاہیئے۔اور ثابت کرنا چاہیئے کہ
کس وقت یہ جعل بنایا گیا ہے اور اس صورت میں دوسرے انبیاء کی قبروں کی نسبت بھی تسلی
نہیں رہے گی اور امان اٹھ جائے گا۔اور کہنا پڑے گا کہ شاید وہ تمام قبریں جعلی ہی ہوں۔بہر حال آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے یہی معنے ثابت ہوئے کہ مار دیا۔بعض نادان نام کے
مولوی کہتے ہیں کہ یہ تو سچ ہے کہ اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے مارنا ہی معنے ہیں نہ اور کچھ
ہاں ہم نے کسی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ حضرت مسیح کی بلا شام میں قبر ہے مگراب صحیح تحقیق ہمیں اس بات کے لکھنے کیلئے مجبور کرتی ہے
لیکن وہ موت نزول کے بعد وقوع میں آئے گی اور اب تک واقع نہیں ہوئی۔فلسطین سے کشمیر تک
اتمام الحجہ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 296 تا 297)
جب میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر کی نسبت حضرت سید مولوی محمد السعیدی
طرابلسی الشامی سے بذریعہ خط دریافت کیا تو انہوں نے میرے خط کے جواب میں یہ خط
لکھا جس کو میں ذیل میں معہ ترجمہ لکھتا ہوں۔يا حضرة مولانا وامامنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نسأل الله
الشافي ان يشفيكم۔اماما سالتم عن قبر عيسى عليه السلام وحالات
اخرى مما يتعلق به فابینه مفصلا في حضرتكم وهو ان عيسى عليه
السلام ولد فى بيت لحم وبينه وبين بلدة القدس ثلثة اقواس وقبره في
بلدة القدس والى الان موجود وهنالك كنيسة وهي اكبر الكنائس من
كنائس النصارى وداخلها قبر عيسى عليه السلام كما هو مشهود وفي
تلک الكنيسة ايضا قبر امه مريم ولكن كل من القبرين عليحدة وكان
اسم بلدة القدس فى عهد بنی اسرائیل یروشلم ويقال ايضا اورشليم
وسميت من بعد المسيح ايلياء ومن بعد الفتوح الاسلامية الى هذا
الوقت اسمها القدس والاعاجم تسميها بيت المقدس و اما عدة اميال
الفصل بينها وبين طرابلس فلا اعلمها تحقيقا نعم يعلم تقريبا نظرا على
الطرق والمنازل۔وتختلف الطرق۔الطريق الاول من طرابلس الى
بيروت فمن طرابلس الى بيروت منزلين متوسطين (وقدر المنزل عندنا
مــن الـصبـاح الــى قريب العصر) ومن بيروت الى صيدا منزل واحد ومن
صيدا الى حيفا منزل واحد و من حيفا الى عكامنزل واحد ومن عكا الى
سور منزل واحد ويقال لبلاد الشام سوريه نسبةً الى تلك البلدة في
القديم۔ثم من سور الى يا فامنزل كبير وهي على ساحل البحر ومنها الى
القدس منزل صغير والان صنع الريل منها الى القدس ويصل القاصد من
يافا الى القدس في اقل من ساعة فعدة المسافة من طرابلس الى القدس
تسعة ايام مع الراحة واليها طرق من طرابلس واقربها طريق البحر بحيث
لوركب الانسان من طرابلس بالمركب النارى يصل الى يافا بيوم وليلة
ومنها الى القدس ساعة في الريل والسلام عليكم ورحمة الله و بركاته
ادام الله وجود كم وحفظكم وايدكم ونصركم على اعدائكم۔أمين۔كتبه خادمكم محمد السعيدي الطرابلسي عفا الله عنه
ترجمہ: اے حضرت مولانا واما منا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں
کہ آپ کو شفا بخشے۔( میری بیماری کی حالت میں یہ خط شامی صاحب کا آیا تھا ) جو کچھ
آپ نے عیسیٰ علیہ السلام کی قبر اور دوسرے حالات کے متعلق سوال کیا ہے سو میں آپ کی
خدمت میں مفصل بیان کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام بیت اللحم میں پیدا
ہوئے اور بیت اللحم اور بلدہ قدس میں تین کوس کا فاصلہ ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی
قبر بلدہ قدس میں ہے اور اب تک موجود ہے اور اس پر ایک گر جا بنا ہوا ہے اور وہ گر جا تمام
گر جاؤں سے بڑا ہے اور اس کے اندر حضرت عیسی کی قبر ہے اور اسی گر جامیں حضرت مریم صدیقہ
کی قبر ہے اور دونوں قبریں علیحدہ علیحدہ ہیں۔اور بنی اسرائیل کے عہد میں بلدہ قدس کا نام میروشلم
تھا اور اس کو اور شلم بھی کہتے ہیں۔اور حضرت عیسی کے فوت ہونے کے بعد اس شہر کا نام
ایلیاء رکھا گیا اور پھر فتوح اسلامیہ کے بعد اس وقت تک اس شہر کا نام قدس کے نام سے
مشہور ہے اور عجمی لوگ اس کو بیت المقدس کے نام سے بولتے ہیں۔مگر طرابلس اور قدس
میں جو فاصلہ ہے میں تحقیقی طور پر اس کو بتلا نہیں سکتا کہ کس قدر ہے ہاں راہوں اور منزلوں
کے لحاظ سے تقریباً معلوم ہے۔اور طرابلس سے قدس کی طرف جانے کی کئی راہیں ہیں۔ایک راہ یہ ہے کہ طرابلس سے بیروت کو جائیں اور طرابلس سے بیروت تک دو متوسط
منزلیں ہیں۔اور ہم لوگ منزل اس کو کہتے ہیں جو صبح سے عصر تک سفر کیا جائے اور پھر
بیروت سے صیدا تک ایک منزل ہے اور صیدا سے حیفا تک ایک منزل اور حیفا سے
عکا تک ایک منزل اور عکاسے سور تک ایک منزل اور بلاد شام کو سور یہ اسی
نسبت کی وجہ سے کہتے ہیں یعنی اس بلدہ قدیمہ کی طرف منسوب کر کے سور یہ نام رکھتے ہیں
پھر سور سے یا فا تک ایک منزل کبیر ہے اور یا فا بحر کے کنارے پر ہے اور یافا سے قدس تک
ایک چھوٹی سی منزل ہے اور اب یا فا سے قدس تک ریل طیار ہو گئی ہے۔اور اگر ایک مسافر
یافا سے قدس کی طرف سفر کرے تو ایک گھنٹہ سے پہلے پہنچ جاتا ہے۔سو اس حساب سے
طرابلس سے قدس تک نو دن کا سفر آرام کے ساتھ ہے مگر سمندر کا راہ نہایت قریب ہے۔اور اگر انسان اگن بوٹ میں بیٹھ کر طرابلس سے قدس کو جانا چاہے تو یافا تک صرف ایک
دن اور رات میں پہنچ جائے گا اور یافا سے قدس تک صرف ایک گھنٹہ کے اندر۔والسلام۔خدا آپ کو سلامت رکھے اور نگہبان اور مددگار ہو اور دشمنوں پر فتح بخشے۔آمین۔منہ
اتمام الحجہ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 297 تا 300 حاشیہ)
ست بچن ( 1895ء)
مرہم حوار تین جس کا دوسرا نام مرہم عیسی بھی ہے
یہ مرہم نہایت مبارک مرہم ہے جو زخموں اور جراحتوں اور نیز زخموں کے نشان معدوم
کرنے کے لئے نہایت نافع ہے۔طبیبوں کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ مرہم حواریوں نے
حضرت عیسی کے لئے تیار کی تھی یعنی جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہود علیہم اللعنت کے پنجہ
میں گرفتار ہو گئے اور یہودیوں نے چاہا کہ حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچ کر قتل کریں تو انہوں
نے گرفتار کر کے صلیب پر کھینچنے کی کارروائی شروع کی مگر خدا تعالیٰ نے یہود کے بد ارادہ
سے حضرت عیسی کو بچالیا۔کچھ خفیف سے زخم بدن پر لگ گئے سو وہ اس عجیب و غریب مرہم
کے چند روز استعمال کرنے سے بالکل دور ہو گئے یہاں تک کہ نشان بھی جو دوبارہ گرفتاری
کیلئے کھلی کھلی علامتیں تھیں بالکل مٹ گئے۔یہ بات انجیلوں سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ
جب حضرت مسیح نے صلیب سے نجات پائی کہ جو در حقیقت دوبارہ زندگی کے حکم میں تھی تو
وہ اپنے حواریوں کو ملے اور اپنے زندہ سلامت ہونے کی خبر دی۔حواریوں نے تعجب سے
دیکھا کہ صلیب پر سے کیونکر بچ گئے اور گمان کیا کہ شاید ہمارے سامنے ان کی روح متمثل
ہوگئی ہے تو انہوں نے اپنے زخم دکھلائے جو صلیب پر باندھنے کے وقت پڑ گئے تھے تب
حواریوں کو یقین آیا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں کے ہاتھ سے ان کو نجات دی۔حال کے
عیسائیوں کی یہ نہایت سادہ لوحی ہے کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ یسوع مسیح مرکز نئے سرے
زندہ ہوا۔کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو وہ خدا جو محض قدرت سے اس کو زندہ کرتا۔اس کے زخموں کو
بھی اچھا کر دیتا۔بالخصوص جبکہ کہا جاتا ہے کہ دوسرا جسم جلالی ہے جو آسمان پر اٹھایا گیا اور
خدا کی دہنی طرف جا بیٹھا۔تو کیا قبول کر سکتے ہیں کہ جلالی جسم پر بھی یہ زخموں کا کلنک باقی
رہا اور مسیح نے خود اپنے اس قصہ کی مثال یونس کے قصہ سے دی اور ظاہر ہے کہ یونس مچھلی
کے پیٹ میں مرا نہیں تھا پس اگر مسیح مر گیا تھا تو یہ مثال صحیح نہیں ہو سکتی بلکہ ایسی مثال دینے
والا ایک سادہ لوح آدمی ٹھہرتا ہے جس کو یہ بھی خبر نہیں کہ مشبہ اور مشبہ بہ میں
مشابہت تامہ ضروری ہے۔غرض اس مرہم کی تعریف میں اس قد رلکھنا کافی ہے کہ مسیح تو بیماروں کو اچھا کرتا تھا مگر
اس مرہم نے مسیح کو اچھا کیا انجیلوں سے یہ پتہ بھی بخوبی ملتا ہے کہ انہیں زخموں کی وجہ سے
حضرت مسیح پلاطوس کی بستی میں چالیس ۴۰ دن تک برابر ٹھہرے اور پوشیدہ طور پر یہی مرہم
ان کے زخموں پر لگتی رہی آخر اللہ تعالیٰ نے اسی سے ان کو شفا بخشی اس مدت میں زیرک طبع
حواریوں نے یہی مصلحت دیکھی کہ جاہل یہودیوں کو تلاشی اور جستجو سے باز رکھنے کے لئے
اور نیز ان کا پر کینہ جوش فرو کرنے کی غرض سے پلاطوس کی بستیوں میں یہ مشہور کر دیں کہ
یسوع مسیح آسمان پر معہ جسم اٹھایا گیا اور فی الواقعہ انہوں نے یہ بڑی دانائی کی کہ یہودیوں
کے خیالات کو اور طرف لگا دیا اور اس طرف پہلے سے یہ انتظام ہو چکا تھا اور بات پختہ ہو
چکی تھی کہ فلاں تاریخ پلاطوس کی عملداری سے یسوع مسیح باہر نکل جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا
اور حواری ان کو کچھ دور تک سڑک پر چھوڑ آئے اور حدیث صحیح سے جو طبرانی * میں ہے
ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس واقعہ کے بعد ستاسی ۸۷ برس زندہ رہے اور
ان برسوں میں انہوں نے بہت سے ملکوں کی سیاحت کی اسی لئے ان کا نام مسیح ہوا۔اور کچھ
ا أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرَيْنَ وَمِائَةَ سَنَة۔(المعجم الكبير للطبراني، جلد 2 ، ما اسندت فاطمة، ما روت
تعجب نہیں کہ وہ اس سیاحت کے زمانہ میں تبت میں بھی آئے ہوں جیسا کہ آجکل بعض
انگریزوں کی تحریروں سے سمجھا جاتا ہے ڈاکٹر بر نیئر اور بعض دوسرے یوروپین عالموں
کی یہ رائے ہے کہ کچھ تعجب نہیں کہ کشمیر کے مسلمان باشندہ دراصل یہود ہوں پس یہ رائے
بھی کچھ بعید نہیں کہ حضرت مسیح انہیں لوگوں کی طرف آئے ہوں اور پھر تبت کی طرف رخ
کر لیا ہو اور کیا تعجب کہ حضرت
مسیح کی قبر کشمیر یا اس کے نواح میں ہو۔یہودیوں کے ملکوں
سے ان کا نکلنا اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ نبوت ان کے خاندان سے خارج ہو گئی۔جو
لوگ اپنی قوت عقلیہ سے کام لینا نہیں چاہتے ان
کا منہ بند کرنا مشکل ہے مگر مرہم حواریین
نے اس بات کا صفائی سے فیصلہ کر دیا کہ حضرت مسیح کے جسم عنصری کا آسمان پر جانا سب
جھوٹے قصے اور بیہودہ کہانیاں ہیں اور بلا شبہ اب تمام شکوک و شبہات کے زخم اس مرہم
سے مندمل ہو گئے ہیں۔عیسائیوں اور نیم عیسائیوں کو معلوم ہو کہ یہ مرہم معہ اس کے وجہ
تسمیہ کے طب کی ہزار ہا کتابوں میں موجود ہے اور اس مرہم کا ذکر کرنے والے نہ صرف
مسلمان طبیب ہیں بلکہ مسلمان۔مجوسی۔عیسائی سب اس میں شامل ہیں۔اگر چاہیں تو ہم
ہزار کتاب سے زیادہ اس کا حوالہ دے سکتے ہیں اور کئی کتابیں حضرت مسیح کے زمانہ کے
قریب قریب کی ہیں اور سب اس پر اتفاق رکھتی ہیں کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت مسیح
کے لئے یعنی ان کے زخموں کے لئے تیار کی تھی دراصل یہ نسخہ عیسائیوں کی پرانی
قرابادینوں میں تھا جو یونانی میں تالیف ہوئی تھیں پھر ہارون اور مامون کے وقت میں وہ
کتابیں عربی میں ترجمہ ہوئیں اور یہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک عظیم الشان نشان ہے کہ یہ
کتا ہیں باوجود امتداد زمانہ کے تلف نہیں ہوسکیں یہاں تک کہ خدائے تعالیٰ کے فضل نے
ہمیں ان پر مطلع کیا۔اب ایسے یقینی واقعہ سے انکار کرنا خدا تعالیٰ سے لڑائی ہے۔ہمیں امید
نہیں کہ کوئی نظمند عیسائیوں اور مسلمانوں میں سے اس سے انکار کرے کیونکہ اعلیٰ درجہ کے
تواتر کا انکار کرنا حماقت بلکہ دیوانہ پن ہے۔اور وہ کتابیں جن میں یہ مرہم مذکور ہے در حقیقت ہزار ہا ہیں جن میں سے ڈاکٹر حنین کی
بھی ایک کتاب ہے جو ایک پورانا عیسائی طبیب ہے ایسا ہی اور بہت سے عیسائیوں اور
مجوسیوں کی کتابیں ہیں جو ان پورانی یونانی اور رومی کتابوں سے ترجمہ ہوئی ہیں جو حضرت
عیسی علیہ السلام کے عہد کے قریب ہی تالیف ہوئی تھیں اور یہ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ
اسلامی طبیبوں نے یہ نسخہ عیسائی کتابوں سے ہی نقل کیا ہے مگر چونکہ ہر ایک کو وہ سب کتا ہیں
میتر نہیں ہو سکتیں لہذا ہم چند ایسی کتابوں کا حوالہ ذیل میں لکھتے ہیں جواس ملک میں یا مصر
میں چھپ کر شائع ہوگئی ہیں اور وہ یہ ہیں۔بوعلی سینا کا قانون مطبوعہ مصر + علامه شارح قانون + قرشی شارح قانون + شفاء الا سقام جلد دوم
قرشی شاری قانون
صفحه ۴۰۵
کامل الصناعه مطبوعہ مصرتصنيف على:
صفحه ۶۰۲
اکسیر اعظم جلد رابع + میزان الطب + قرابادین قادری
صفحه ۳۰۳
قلمی
صفحه ۱۵۲ باب میم امراض جلد صفحه ۵۰۸
رياض الفوائد + منہاج البيان + قرا با دین کبیر جلد ۲
صفحه ۵۷۵
قلمی ورق ۶۵۶۴
تذکرہ داؤ دانگا کی مطبوعہ مصر
صفحہ ۳۳۳۰۳۰۳ باب حرف امیم۔+
+
ذخیره خوارزم شاه
قرابادین بقائی جلد دوم
صفحه ۴۹۷
لوامع شہر یہ تصنیف سید حسین شہر کاظمی + قرابادین حسین بن اسحاق عیسائی + قرابادین رومی
اور اگر بڑی بڑی کتابیں کسی کو میسر نہ آویں تو قرابادین قادری تو ہر جگہ اور ہر شہر میں مل سکتی
ہے اور اکثر دیہات کے نیم حکیم بھی اس کو اپنے پاس رکھا کرتے ہیں سواگر ذرہ تکلیف اٹھا
کر اس کے صفحہ ۵۰۸ باب بستم امراض جلد میں نظر ڈالیں تو یہ عبارت اس میں لکھی ہوئی
پائیں گے ”مر ہم حوار بین کہ مسمی ست بمر هم سلیخا و مرہم رسل و آنرا مر هم عیسی نیز نامند و
اجزائے ایں نسخہ دوازده عدد است که حوار بین جمتہ عیسی علیہ السلام ترکیب کردہ برائے تحلیل
اورام و خنازیر وطواعین و تنقیه جراحات از گوشت فاسد و اوساخ و جهت رومانیدن گوشت
تازه سودمند۔اور اس جگہ نسخہ کے اجزاء لکھنے کی حاجت نہیں کیونکہ ہر ایک شخص قرابادین
وغیرہ کتابوں میں دیکھ سکتا ہے۔لیکن اگر یہ شبہ پیش ہو کہ ممکن ہے کہ حضرت عیسی کو نبوت
سے پہلے کہیں سے چوٹیں لگی ہوں یا گر گئے ہوں یا کسی نے مارا ہواور حواریوں نے ان کے
زخموں کے اور ام اور قروح کی تکالیف کیلئے یہ نسخہ تیار کیا ہو تو اسکا جواب یہ ہے کہ نبوت سے
پہلے حواریوں سے انکا کچھ تعلق نہ تھا بلکہ حواریوں کو حواری کا لقب اسی وقت سے ملا کہ جب
وہ لوگ حضرت عیسی کی نبوت کے بعد ان پر ایمان لائے اور انکا ساتھ اختیار کیا اور پہلے تو
انکا نام مجھے یا ماہی گیر تھا سو اس سے صاف تر اور کیا قرینہ ہوگا کہ یہ مرہم اس نام کی طرف
منسوب ہے جو حواریوں کو حضرت مسیح کی نبوت کے بعد ملا اور پھر ایک اور قرینہ یہ ہے کہ
اس مرہم کو مرہم رسل بھی کہتے ہیں۔کیونکہ حواری حضرت عیسی کے رسول تھے۔اور اگر یہ
گمان ہو کہ ممکن ہے کہ یہ چوٹیں حضرت مسیح کو نبوت کے بعد کسی اور حادثہ سے لگ گئی ہوں
اور صلیب پر مر گئے ہوں جیسا کہ نصاریٰ کا زعم ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تو ثابت ہو
چکا ہے کہ یہ چوٹیں نبوت کے بعد لگی ہیں اور ظاہر ہے کہ اس ملک میں نبوت کا زمانہ صرف
تین برس بلکہ اس سے بھی کم ہے پس اگر اس مختصر زمانہ میں بجز صلیب کی چوٹوں کے کسی اور
حادثہ سے بھی یسوع کو چوٹیں لگی تھیں اور ان چوٹوں کے لئے یہ مرہم طیار ہوئی تھی تو اس
دعوئی کا بار ثبوت عیسائیوں کی گردن پر ہے جو حضرت عیسی کو جسم سمیت آسمان پر چڑھا رہے
ہیں یہ مرہم حوار تین متواترات میں سے ہے اور متواترات علوم حسیہ بدیہ کی طرح ہوتے
ہیں جن سے انکار کرنا حماقت ہے۔اگر یہ سوال پیش ہو کہ ممکن ہے کہ چوٹوں کے اچھا ہونے
کے بعد حضرت عیسی آسمان پر چڑھائے گئے ہوں تو اس کا جواب یہی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کو
آسمان پر چڑھانا ان کا منظور ہوتا تو زمین پر ان کیلئے مرہم طیار نہ ہوتی آسمان پر لیجانے والا
فرشتہ اسکے زخم بھی اچھے کر دیتا اور انجیل میں دیکھنے والوں کی شہادت رویت صرف اس قدر
ہے کہ ان کو سڑک پر جاتے دیکھا اور تحقیقات سے ان
کی قبر کشمیر میں ثابت ہوتی ہے اور اگر
کوئی خوش فہم مولوی یہ کہے کہ قرآن میں ان کی رفع کا ذکر ہے تو اسکے جواب میں یہ التماس
ہے کہ قرآن میں رفع الی اللہ کا ذکر ہے نہ رفع الی السماء کا پھر جبکہ اللہ جل شانہ نے یہ فرمایا
ہے کہ يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى* تو اس سے قطعی طور پر سمجھا جاتا
ہے کہ رفع موت کے بعد ہے کیونکہ آیت کے یہ معنی ہیں کہ میں تجھے وفات دوں گا
اور اپنی طرف اٹھالوں گا سو اس میں کیا کلام ہے کہ خدا کے نیک بندے وفات کے
بعد خدا کی طرف اٹھائے جاتے ہیں۔سو وفات کے بعد نیک بندوں کا رفع ہونا
آل عمران : 56
سنت اللہ میں داخل ہے مگر وفات کے بعد جسم کا اٹھایا جانا سنت اللہ میں داخل نہیں اور یہ کہنا
کہ توفی کے معنی اس جگہ سونا ہے سراسرالحاد ہے کیونکہ صحیح بخاری میں ابن عباس سے
روایت ہے کہ متوفیک ممیتک اور اس کی تائید میں صاحب بخاری اسی محل میں
ایک حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لایا ہے پس جو معنی توفی کے ابن عباس اور
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مقام متنازعہ فیہ میں ثابت ہو چکے اسکے برخلاف کوئی اور
معنی کرنا یہی ملحدانہ طریق ہے مسلمان کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت نہیں کہ خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام متنازعہ فیہ میں یہی معنی کئے پس بڑی بے ایمانی ہے جو
نبی کریم کے معنوں کو ترک کر دیا جائے اور جبکہ اس جگہ توفی کے معنی قطعی طور پر وفات دینا
ہی ہوا تو پھر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وفات آئندہ کے زمانہ میں ہوگی کیونکہ آیت فلما
تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ لحصاف صاف بتلا رہی ہے کہ وفات ہو چکی وجہ
یہ کہ آیت کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسی جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ عیسائی میری
وفات کے بعد بگڑے ہیں پھر اگر فرض کر لیں کہ اب تک حضرت عیسی فوت نہیں ہوئے تو
ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ ابتک عیسائی بھی نہیں بگڑے حالانکہ ان کم بختوں نے عاجز انسان
کو خدا بنادیا اور نہ صرف شرک کی نجاست کھائی بلکہ سو رکھانا شراب پیناز نا کرنا سب انہی
لوگوں کے حصہ میں آ گیا کیا کوئی دنیا میں بدی ہے جو ان میں پائی نہیں جاتی کیا کوئی ایسا
بدکاری کا کام ہے جس میں یہ لوگ نمبر اول پر نہیں۔پس صاف ظاہر ہے کچھ یہ لوگ بگڑ گئے
اور شرک اور ناپاکیوں کا جذام ان کو کھا گیا۔اور اسلام کی عداوت نے ان کو تحت الثرمی میں
پہنچا دیا اور نہ صرف آپ ہی ہلاک ہوئے بلکہ انکی ناپاک زندگی نے ہزاروں کو ہلاک کیا
یورپ میں کتوں اور کتیوں کی طرح زنا کاری ہو رہی ہے شراب کی کثرت شہوتوں کو ایک
خطرناک جوش دے رہی ہے اور حرامی بچے لاکھوں تک پہنچ گئے ہیں یہ کس بات کا نتیجہ ہے
اسی مخلوق پرستی اور کفارہ کے پر فریب مسئلہ کا۔منہ
ست بچن۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 301 تا 308)
قرآن شریف میں جو وارد ہے وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ یعنی عیسی نہ مصلوب ہوا
المائده: 118
النساء : 158
نہ مقتول ہوا۔اس بیان سے یہ بات منافی نہیں ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب پر زخمی
ہو گئے۔کیونکہ مصلوبیت سے مراد وہ امر ہے جو صلیب پر چڑھانے کی علت غائی ہے اور وہ
قتل ہے اور کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے اس اصل مقصود سے ان کو محفوظ رکھا۔اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا ہے
وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ * یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا حالانکہ لوگوں نے
طرح طرح کے دکھ دیئے وطن سے نکالا۔دانت شہید کیا انگلی کو زخمی کیا اور کئی زخم تلوار کے
پیشانی پر لگائے۔سو در حقیقت اس پیشگوئی میں بھی اعتراض کا محل نہیں کیونکہ کفار کے حملوں
کی علت غائی اور اصل مقصود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زخمی کرنا یا دانت کا شہید کرنا نہ تھا
بلکہ قتل کرنا مقصود بالذات تھا سو کفار کے اصل ارادے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا
نے محفوظ رکھا اسی طرح جن لوگوں نے حضرت مسیح کو سولی پر چڑھایا تھا۔ان کی اس کارروائی
کی علت غائی حضرت مسیح کا زخمی ہونا نہ تھا بلکہ ان کا اصل ارادہ حضرت عیسی علیہ السلام کو سولی
کے ذریعہ سے قتل کر دینا تھا سو خدا نے ان کو اس بدارادہ سے محفوظ رکھا اور کچھ شک نہیں کہ
وہ مصلوب نہیں ہوئے پس قول ما صلبوہ ان پر صادق آیا۔منہ
ست بچن۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 301 حاشیہ)
ڈاکٹر بر نیر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ کشمیر میں یہودیت کی بہت سی علامتیں پائی
جاتی ہیں چنانچہ پیر پنجال سے گزر کر جب میں اس ملک میں داخل ہوا تو دیہات کے
باشندوں کی صورتیں یہود کی سی دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ان کی صورتیں اور ان کے طور طریق
اور وہ نا قابل بیان خصوصیتیں جن سے ایک سیاح مختلف اقوام کے لوگوں کی خود بخود
شناخت اور تمیز کر سکتا ہے۔سب یہودیوں کی پورانی قوم کی سی معلوم ہوتی تھیں میری بات
کو آپ محض خیالی ہی تصور نہ فرمائیے گا ان دیہاتوں کے یہودی نما ہونے کی نسبت
ہمارے پادری صاحبان اور اور بہت سے فرنگستانیوں نے بھی میرے کشمیر جانے سے بہت
عرصہ پہلے ایسا ہی لکھا ہے۔دوسری علامت یہ ہے کہ اس شہر کے باشندے باوجود یکہ تمام
مسلمان ہیں مگر پھر بھی ان میں سے اکثر کا نام موسیٰ ہے۔تیسرے یہاں یہ عام روایت ہے
المائده: 68