کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ حضرت سلیمان اس ملک میں آئے تھے۔چوتھے یہاں کے لوگوں کا یہ بھی گمان ہے کہ
حضرت موسیٰ نے شہر کشمیر ہی میں وفات پائی تھی اور ان کا مزار شہر سے قریب تین میل کے
ہے۔پانچویں عموماً یہاں سب لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ایک اونچے پہاڑ پر جو ایک مختصر اور
نہایت پورا نا مکان نظر آتا ہے اس کو حضرت سلیمان نے تعمیر کرایا تھا اور اسی سبب سے اس کو
آج تک تخت سلیمان کہتے ہیں۔سو میں اس بات سے انکار کرنا نہیں چاہتا کہ یہودی لوگ
کشمیر میں آ کر بسے ہوں پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے
اور پھر آخر اور بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہو گئے ہوں گئے یہ رائے
ڈاکٹر بر نیر کی ہے جو انہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے۔مگر اسی بحث میں
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن میں موجود ہیں جو مذہب موسوی
کے پابند ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں۔مگر حضرت عیسی کی
وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں“ ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یاد
رکھنے کے لائق ہے کیونکہ آج تک بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے کہ حضرت عیسی کے
مصلوب ہونے پر یہود اور نصاری کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب کے قول سے معلوم
ہوا کہ چین کے یہودی اس قول سے اتفاق نہیں رکھتے اور ان کا یہ مذہب نہیں ہے کہ
حضرت عیسی سولی پر مر گئے اور ڈاکٹر صاحب نے جو کشمیریوں کے یہودی الاصل ہونے پر
دلائل لکھے ہیں یہی دلائل ایک غور کرنے والی نگاہ میں ہمارے متذکرہ بالا بیان پر شواہد بعینہ
ہیں یہ واقعہ مذکورہ جو حضرت موسیٰ کشمیر میں آئے تھے چنانچہ ان کی قبر بھی شہر سے قریباً تین
میل کے فاصلہ پر ہے صاف دلالت کرتا ہے کہ موسیٰ سے مراد عیسی ہی ہے کیونکہ یہ بات
قریب قیاس ہے کہ جب کشمیر کے یہودیوں میں اس قدر تغیر واقع ہوئے کہ وہ بہت پرست
ہو گئے اور پھر مدت کے بعد مسلمان ہو گئے تو کم علمی اور لا پروائی کی وجہ سے عیسی کی جگہ موسیٰ
انہیں یا درہ گیا ورنہ حضرت موسیٰ تو موافق تصریح توریت کے حورب کی سرزمین میں اس
سفر میں فوت ہو گئے تھے جو مصر سے کنعان کی طرف بنی اسرائیل نے کیا تھا اور حورب کی
ایک وادی میں بیت فغفور کے مقابل دفن کئے گئے دیکھواستثناء ۳۴ باب ورس ۵۔ایسا ہی
معلوم ہوتا ہے کہ سلیمان کا لفظ بھی رفتہ رفتہ بجائے عیسی کے لفظ کے مستعمل ہو گیا۔ممکن
ہے کہ حضرت عیسی نے پہاڑ پر عبادت کے لئے کوئی مکان بنایا ہو کیونکہ یہ شاذ و نادر ہے کہ
کوئی بات بغیر کسی اصل صحیح کے محض بے بنیاد افترا کے طور پر مشہور ہو جائے۔ہاں یہ غلطی
قریب قیاس ہے کہ بجائے عیسی کے عوام کو جو پچھلی تو میں تھیں سلیمان یاد رہ گیا ہو اور اس
قدر غلطی تعجب کی جگہ نہیں۔چونکہ یہ تین نبی ایک ہی خاندان میں سے ہیں اس لئے یہ
غلطیاں کسی اتفاقی مسامحت سے ظہور میں آگئیں تبت سے کوئی نسخہ انجیل یا بعض عیسوی
وصایا کا دستیاب ہونا جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ جب قرائن
قویہ قائم ہیں کہ بعض نبی بنی اسرائیل کے کشمیر میں ضرور آئے گو ان کے تعین نام میں غلطی
ہوئی اور ان کی قبر اور مقام بھی اب تک موجود ہے تو کیوں یہ یقین نہ کیا جائے کہ وہ نبی
در حقیقت عیسی ہی تھا جو اول کشمیر میں آیا اور پھر تبت کا بھی سیر کیا اور کچھ بعید نہیں کہ اس
ملک کے لوگوں کے لئے کچھ وصیتیں بھی لکھی ہوں اور آخر کشمیر میں واپس آ کر فوت ہو گئے
ہوں۔چونکہ سرد ملک کا آدمی سرد ملک کو ہی پسند کرتا ہے اس لئے فراست صحیحہ قبول کرتی
ہے کہ حضرت عیسی کنعان کے ملک کو چھوڑ کر ضرور کشمیر میں پہنچے ہوں گے۔میرے خیال
میں کسی کو اس میں کلام نہ ہوگا کہ خطہ کشمیر کو خطہ شام سے بہت مشابہت ہے پھر جبکہ ملکی
مشابہت کے علاوہ قوم بنی اسرائیل بھی اس جگہ موجود تھی تو حضرت مسیح اس ملک کے
چھوڑنے کے بعد ضرور کشمیر میں آئے ہوں گے مگر جاہلوں نے دور دراز زمانہ کے واقعہ کو یاد
نہ رکھا اور بجائے عیسی کے موسیٰ یا سلیمان یا درہ گیا۔اخویم حضرت مولوی حکیم نور الدین
صاحب فرماتے ہیں کہ میں قریباً چودہ ۱۴ ابرس تک جموں اور کشمیر کی ریاست میں نو کر رہا
ہوں اور اکثر کشمیر میں ہر ایک عجیب مکان وغیرہ کے دیکھنے کا موقعہ ملتا تھا لہذا اس مدت
دراز کے تجربہ کے رو سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر بر نیر صاحب نے اس بات کے بیان
کرنے میں کہ اہل کشمیر یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ کشمیر میں موسیٰ کی قبر ہے غلطی کی ہے جو لوگ
کچھ مدت کشمیر میں رہے ہیں وہ اس بات سے بے خبر نہیں ہوں گے کہ کشمیر میں موسیٰ نبی
کے نام سے کوئی قبر مشہور نہیں ڈاکٹر صاحب کو بوجہ اجنبیت زبان کے ٹھیک ٹھیک نام کے
لکھنے میں غلطی ہوگئی ہے یاممکن ہے کہ سہو کا تب سے یہ غلطی ظہور میں آئی ہو اصل بات یہ
ہے
کہ کشمیر میں ایک مشہور و معروف قبر ہے جس کو یوز آسف نبی کی قبر کہتے ہیں اس نام پر
ایک سرسری نظر کر کے ہر ایک شخص کا ذہن ضرور اس طرف منتقل ہوگا کہ یہ قبر کسی اسرائیلی نبی
کی ہے کیونکہ یہ لفظ عبرانی زبان سے مشابہ ہیں مگر ایک عمیق نظر کے بعد نہایت تسلی بخش
طریق کے ساتھ کھل جائے گا کہ در اصل یہ لفظ یسوع آسف ہے یعنی یسوع غمگین۔اسف
غمگین_اسف
اندوہ اور غم کو کہتے ہیں چونکہ حضرت مسیح نہایت غمگین ہو کر اپنے وطن سے نکلے تھے اس لئے
اپنے نام کے ساتھ آسف ملا لیا مگر بعض کا بیان ہے کہ دراصل یہ لفظ یسوع صاحب ہے پھر
اجنبی زبان میں بکثرت مستعمل ہو کر یوز آسف بن گیا۔لیکن میرے نزدیک یسوع آسف
اسم بامسٹمی ہے اور ایسے نام جو واقعات پر دلالت کریں اکثر عبرانی نبیوں اور دوسرے
اسرائیلی راست بازوں میں پائی جاتی ہیں چنانچہ یوسف جو حضرت یعقوب کا بیٹا تھا اس کی
وجہ تسمیہ بھی یہی ہے کہ اس کی جدائی پر اندوہ اور غم کیا گیا جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اس بات
کی طرف اشارہ فرما کر کہا ہے۔یا اسفی عَلى يُوسُف پس اس سے صاف نکلتا ہے کہ
یوسف پر اسف یعنی اندوہ کیا گیا اس لئے اس کا نام یوسف ہوا ایسا ہی مریم کا نام بھی
ایک واقعہ پر دلالت کرتا ہے اور وہ یہ کہ جب مریم کا لڑکا عیسی پیدا ہوا تو وہ اپنے اہل وعیال
سے دور تھی اور مریم وطن سے دور ہونے کو کہتے ہیں اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرما کر
کہتا ہے وَاذْكُرُ فِى الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا یعنی
مریم کو کتاب میں یاد کر جبکہ وہ اپنے اہل سے ایک شرقی مکان میں دور پڑی ہوئی تھی سوخدا
نے مریم کے لفظ کی وجہ تسمیہ یہ قرار دی کہ مریم حضرت عیسی کے پیدا ہونے کے وقت اپنے
لوگوں سے دور دو مہجور تھی یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس کا لڑکا عیسی قوم سے قطع کیا
جائیگا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حضرت مسیح اپنے ملک سے نکل گئے اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے
کشمیر میں جا کر وفات پائی اور اب تک کشمیر میں ان کی قبر موجود ہے يُزَارُ وَ يُتَبَرَّكُ بِهِ
ہاں ہم نے کسی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ حضرت مسیح کی بلا دشام میں قبر ہے مگر اب صحیح
تحقیق ہمیں اس بات کے لکھنے کیلئے مجبور کرتی ہے کہ واقعی قبر وہی ہے جو کشمیر میں ہے اور
یوسف : 85
مریم : 17
ملک شام کی قبر زندہ درگور کا نمونہ تھا جس سے وہ نکل آئے اور جب تک وہ کشمیر میں زندہ
رہے ایک اونچے پہاڑ کی چوٹی پر مقام کیا گویا آسمان پر چڑھ گئے۔حضرت مولوی نور دین
صاحب فرماتے ہیں کہ یسوع صاحب کی قبر جو یوز آسف کی قبر کر کے مشہور ہے وہ جامع
مسجد سے آتے ہوئے بائیں طرف واقع ہوتی ہے جب ہم جامع مسجد سے اس مکان میں
جائیں جہاں شیخ عبدالقادر رضی اللہ عنہ کے تبرکات ہیں تو یہ قبر تھوڑی شمال کی جانب عین
کو چہ میں ملے گی اس کو چہ کا نام خانیار ہے اور یہ اصل قدیم شہر سے قریباً تین میل کے فاصلہ
پر ہے جیسا کہ ڈاکٹر بر نیر نے لکھا ہے پس اس بات کو بھی خیانت پیشہ عیسائیوں کی طرح
ہنسی میں نہیں اڑانا چاہئے کہ حال میں ایک انجیل تبت سے دفن کی ہوئی نکلی ہے جیسا کہ وہ
شائع بھی ہو چکی ہے بلکہ حضرت مسیح کے کشمیر میں آنے کا یہ ایک دوسرا قرینہ ہے۔ہاں یہ
ممکن ہے کہ اس انجیل کا لکھنے والا بھی بعض واقعات کے لکھنے میں غلطی کرتا ہو جیسا کہ پہلی
چار انجیلیں بھی غلطیوں سے بھری ہوئی ہیں۔مگر ہمیں اس نادر اور عجیب ثبوت سے بکلی منہ
نہیں پھیرنا چاہئے جو بہت سی غلطیوں کو صاف کر کے دنیا کو صحیح سوانح کا چہرہ دکھلاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔منہ
ست بچن۔روحانی خزائن جلد 10 صفحه 302 تا 307 حاشیه در حاشیه )
ہمارے متعصب مولوی ابتک یہی سمجھے بیٹھے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام معہ جسم
عنصری آسمان پر چڑھ گئے ہیں اور دوسرے نبیوں کی تو فقط روحیں آسمان پر ہیں مگر حضرت
عیسی جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر موجود ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ صلیب پر چڑھائے بھی نہیں
گئے بلکہ کوئی اور شخص صلیب پر چڑھایا گیا لیکن ان بیہودہ خیالات کے رد میں علاوہ ان
ثبوتوں کے جو ہم ازالہ اوہام اور حمامتہ البشری وغیرہ کتابوں میں دے چکے ہیں ایک اور
قوی ثبوت یہ ہے کہ صحیح بخاری صفحہ ۳۳۹ میں یہ حدیث موجود ہے لعنة الله على اليهود
والنصارى اتخذوا قبور أنبياء هم مساجد۔یعنی یہود اور نصاریٰ پر خدا کی لعنت ہو
جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مساجد بنالیا یعنی ان کو سجدہ گاہ مقرر کر دیا اور ان کی
پرستش شروع کی۔اب ظاہر ہے کہ نصاری بنی اسرائیل کے دوسرے نبیوں کی قبروں کی ہرگز
پرستش نہیں کرتے بلکہ تمام انبیاء کو گنہگار اور مرتکب صغائر و کبائر خیال کرتے ہیں۔ہاں بلاد
شام میں حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر کی پرستش ہوتی ہے اور مقررہ تاریخوں پر ہزارہا
عیسائی سال بسال اس قبر پر جمع ہوتے ہیں سو اس حدیث سے ثابت ہوا کہ درحقیقت وہ
قبر حضرت عیسی علیہ السلام کی ہی قبر ہے جس میں مجروح ہونے کی حالت میں وہ رکھے گئے
تھے اور اگر اس قبر کو حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر سے کچھ تعلق نہیں تو پھر نعوذ باللہ
آنحضرت ﷺ کا قول صادق نہیں ٹھہرے گا اور یہ ہرگز ممکن نہیں کہ آنحضرت ﷺ
ایسی مصنوعی قبر کو قبر نبی قراردیں جو محض جعلسازی کے طور پر بنائی گئی ہو۔کیونکہ انبیاء علیہم السلام
کی شان سے بعید ہے کہ جھوٹ کو واقعات صحیحہ کے محل پر استعمال کریں پس اگر حدیث
میں نصاریٰ کی قبر پرستی کے ذکر میں اس قبر کی طرف اشارہ نہیں تو اب واجب ہے کہ
شیخ بطالوی اور دوسرے مخالف مولوی کسی اور ایسے نبی کی قبر کا ہمیں نشان دیں جس کی
عیسائی پرستش کرتے ہوں یا کبھی کسی زمانہ میں کی ہے۔نبوت کا قول باطل نہیں ہوسکتا
چاہئے کہ اس کو سرسری طور پر نہ ٹال دیں اور ردی چیز کی طرح نہ پھینک دیں کہ یہ سخت ہے
ایمانی ہے بلکہ دو باتوں سے ایک بات اختیار کریں۔(۱) یا تو اس قبر کا ہمیں پتا دیویں جو
کسی اور نبی کی کوئی قبر ہے اور اس کی عیسائی پرستش کرتے ہیں۔(۲) اور یا اس بات کو قبول
کریں کہ بلاد شام میں جو حضرت عیسی کی قبر ہے جس کی نسبت سلطنت انگریزی کی طرف
سے پچھلے دنوں میں خریداری کی بھی تجویز ہوئی تھی جس پر ہر سال بہت سا ہجوم عیسائیوں کا
ہوتا ہے اور سجدے کئے جاتے ہیں وہ در حقیقت وہی قبر ہے جس میں حضرت مسیح مجروح
ہونے کی حالت میں داخل کئے گئے تھے پس اگر یہ وہی قبر ہے تو خود سوچ لیں کہ اسکے
مقابل پر وہ عقیدہ کہ حضرت مسیح صلیب پر نہیں چڑھائے گئے بلکہ چھت کی راہ سے آسمان
پر پہنچائے گئے۔کس قدر لغو اور خلاف واقعہ عقیدہ ٹھہرے گا۔لیکن یہ واقعہ جو حدیث کی رو سے
ثابت ہوتا ہے یعنی یہ کہ ضرور حضرت عیسی قبر میں داخل کئے گئے یہ اس قصہ کو جو مر ہم حوار بین
کی نسبت ہم لکھ چکے ہیں نہایت قوت دیتا ہے کیونکہ اس سے اس بات کیلئے قرائن قویہ
پیدا ہوتے ہیں کہ ضرور حضرت مسیح کو یہودیوں کے ہاتھ سے ایک جسمانی صدمہ پہنچا
تھا مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے کیونکہ توریت سے ثابت ہے کہ جو مصلوب
ہو وہ لعنتی ہے اور مصلوب وہی ہوتا ہے جو صلیب پر مرجاوے وجہ یہ کہ صلیب کی علت غائی
قتل کرنا ہے سو ہرگز ممکن نہیں کہ وہ صلیب پر مرے ہوں کیونکہ ایک نبی مقرب
اللہ لعنتی نہیں
ہوسکتا اور خود حضرت عیسی نے آپ بھی فرما دیا کہ میں قبر میں ایسا ہی داخل ہوں گا جیسا کہ
یونس مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوا تھا یہ ان کے کلام کا ماحصل ہے جس سے یہ ثابت ہوتا
ہے کہ وہ قبر میں زندہ داخل ہوئے اور زندہ ہی نکلے جیسا کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں زندہ
داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا کیونکہ نبی کی مثال غیر مطابق نہیں ہو سکتی سو وہ بلا شبہ قبر میں زندہ ہی
داخل کئے گئے اور یہ کر اللہ تھا تا یہودان کو مردہ سمجھ لیں اور اس طرح وہ ان کے ہاتھ سے
نجات پاویں۔یہ واقعہ غار ثور کے واقعہ سے بھی بالکل مشابہ ہے اور وہ غار بھی قبر کی طرح
ہے جواب تک موجود ہے اور غار میں توقف کرنا بھی تین دن ہی لکھا ہے جیسا کہ مسیح کے قبر
میں رہنے کی مدت تین دن ہی بیان کی گئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعہ ثور
کی یہ مشابہت جو مسیح کی قبر سے ہے اس کا اشارہ بھی حدیثوں میں پایا جاتا ہے اسی طرح
ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے یونس نبی سے مشابہت سے
ایک اشارہ کیا ہے۔پس گویا یہ تین نبی یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور سی اور یونس علیہ السلام قبر
میں زندہ ہی داخل ہوئے اور زندہ ہی اس میں رہے اور زندہ ہی نکلے (یوسف علیہ السلام کا
کنویں میں سے زندہ نکلنا بھی اسی سے مشابہ ہے۔منہ ) اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ یہی
بات صحیح ہے جو لوگ مرہم حوار بین کے مضمون پر غور کریں گے وہ بالضرور اس نکتہ تک پہنچ
جائیں گے کہ ضرور حضرت مسیح مجروح ہونے کی حالت میں قبر میں زندہ داخل کئے گئے تھے
پلاطوس کی بیوی کی خواب بھی اسی کے موید ہے کیونکہ فرشتہ نے اسکی بیوی کو یہی بتلایا تھا کہ
عیسی اگر صلیب پر مر گیا تو اس پر اور اسکے خاوند پر تباہی آئے گی۔مگر کوئی تباہی نہیں آئی۔جس کا یہ نتیجہ ضروری ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔م
منه
( ست بچن۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 309 تا310 حاشیه در حاشیه )
سراج منیر
فلسطین سے کشمیر تک
سراج منیر (1897ء)
قرآن شریف نے یہ خوب سچائی ظاہر کی کہ مسیح کو صلیبی موت سے بچا کر لعنت کی
پلیدی سے بری رکھا اور انجیل بھی یہی گواہی دیتی ہے کیونکہ مسیح نے یونس کے ساتھ اپنی
تشبیہ پیش کی ہے اور کوئی عیسائی اس سے بے خبر نہیں کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا
تھا پھر اگر یسوع قبر میں مردہ پڑا رہا تو مردہ کو زندہ سے کیا مناسبت اور زندہ کو مردہ سے
کونسی مشابہت۔پھر یہ بھی معلوم ہے کہ یسوع نے صلیب سے نجات پاکر شاگردوں کو
اپنے زخم دکھائے پس اگر اس کو دوبارہ زندگی جلالی طور پر حاصل ہوئی تھی تو اس پہلی زندگی
کے زخم کیوں باقی رہ گئے کیا جلال میں کچھ کسر باقی رہ گئی تھی اور اگر کسر رہ گئی تھی تو کیونکر
امید رکھیں کہ وہ زخم پھر کبھی قیامت تک مل سکیں گے یہ بیہودہ قصے ہیں جن پر خدائی کا
شہتیر رکھا گیا ہے۔مگر وقت آتا ہے بلکہ آ گیا کہ جس طرح روئی کو دھنکا جاتا ہے اسی
طرح خدا تعالیٰ ان تمام قصوں کو ذرہ ذرہ کر کے اڑا دے گا۔افسوس کہ یہ لوگ نہیں سوچتے
کہ یہ کیسا خدا تھا جس کے زخموں کیلئے مرہم بنانے کی حاجت پڑی تم سن چکے ہو کہ عیسائی
اور رومی اور یہودی اور مجوسی دفتروں کی قدیم طبی کتابیں جو اب تک موجود ہیں گواہی
دے رہی ہیں کہ یسوع کی چوٹوں کے لئے ایک مرہم طیار کیا گیا تھا جس کا نام مرہم عیسی
"
ہے جواب تک قرابادینوں میں موجود ہے نہیں کہہ سکتے کہ وہ مرہم نبوت کے زمانہ سے
پہلے بنایا ہوگا کیونکہ یہ مرہم حواریوں نے طیار کیا تھا اور نبوت سے پہلے حواری کہاں تھے
یہ
کبھی نہیں کہہ سکتے کہ ان زخموں کا کوئی اور باعث ہوگا نہ صلیب کیونکہ نبوت کے تین برس
کے عرصہ میں کوئی اور ایسا واقعہ بجر صلیب ثابت نہیں ہوسکتا اور اگر ایسا دعویٰ ہو تو بار ثبوت
بذمہ مدعی ہے۔جائے شرم ہے کہ یہ خدا اور یہ زخم اور یہ مرہم واقعی صحیح اور سچی حقیقوں پر
کہاں کوئی پردہ ڈال سکتا ہے اور کون خدا کے ساتھ جنگ کر سکتا ہے۔“
(سراج منیر۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 65 تا 66)
کتاب البریہ
کتاب البریہ (1898ء)
فلسطین سے کشمیر تک
اور بداندیشوں کے حملے راستبازوں پر قدیم سے ہوتے چلے آئے ہیں۔مجھ سے پہلے
یہودیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت بھی یہی ارادہ کیا کہ ناحق مجرم ٹھہرا کر سولی
دلا دیں مگر خدا کی قدرت دیکھو کہ کس طرح اس نے اپنے اس مقبول کو بچالیا۔اس نے
پیلاطوس کے دل میں ڈال دیا کہ یہ شخص بے گناہ ہے اور فرشتہ نے خواب میں اس کی بیوی
کو ایک رُعب ناک نظارہ میں ڈرایا کہ اس شخص کے مصلوب ہونے میں تمہاری تباہی
ہے۔پس وہ ڈر گئے اور اس نے اپنے خاوند کو اس بات پر مستعد کیا کہ کسی حیلہ سے میسیج کو
یہودیوں کے بد ارادہ سے بچالے۔پس اگر چہ وہ بظاہر یہودیوں کے آنسو پونچھنے کے
لئے صلیب پر چڑھایا گیا لیکن وہ قدیم رسم کے موافق نہ تین دن صلیب پر رکھا گیا جوکسی
کے مارنے کے لئے ضروری تھا اور نہ ہڈیاں توڑی گئیں بلکہ یہ کہہ کر بچالیا گیا کہ اس کی تو
جان نکل گئی۔اور ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا تا خدا کا مقبول اور راستباز نبی جرائم پیشہ کی موت
سے مر کز یعنی صلیب کے ذریعہ سے جان دے کر اس لعنت کا حصہ نہ لیوے جو روز ازل
سے ان شریروں کے لئے مقرر ہے جن کے تمام علاقے خدا سے ٹوٹ جاتے ہیں اور
در حقیقت جیسا کہ لعنت کا مفہوم ہے وہ خدا کے دشمن اور خدا ان کا دشمن ہو جاتا ہے۔پس
کیونکر وہ لعنت جس کا یہ ناپاک مفہوم ہے ایک برگزیدہ پر وارد ہو سکتی ہے؟ سو اس لئے
حضرت عیسی علیہ السلام صلیبی موت سے بچائے گئے۔اور جیسا کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے
وہ کشمیر میں آکر فوت ہوئے اور اب تک نبی شہزادہ کے نام پر کشمیر میں ان کی قبر موجود ہے۔اور لوگ بہت تعظیم سے اس کی زیارت کرتے ہیں اور عام خیال ہے کہ وہ ایک شہزادہ نبی تھا
جو اسلامی ملکوں کی طرف سے اسلام سے پہلے کشمیر میں آیا تھا اور اس شہزادہ کا نام غلطی سے
بجائے یسوع کے کشمیر میں یوز آسف کر کے مشہور ہے جس کے معنے ہیں کہ یسوع غم ناک۔اور جب پلا طوس کی بیوی کو فرشتہ نظر آیا اور اس نے اس کو دھمکایا کہ اگر یسوع مارا گیا
تو تمہاری تباہی ہوگی یہی اشارہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بچانے کے لئے تھا۔ایسا دنیا
ب البريه
فلسطین سے کشمیر تک
میں
کبھی نہیں ہوا کہ اس طرح پر کسی راستباز کی حمایت کے لئے فرشتہ ظاہر ہوا ہو اور پھر رؤیا
میں فرشتہ کا ظاہر ہونا عبث اور لا حاصل گیا ہو اور جس کی سفارش کے لئے آیا ہو وہ ہلاک
ہو گیا ہو۔غرض یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس وقت کے یہودی اپنے ارادہ میں نامراد
رہے اور حضرت عیسی علیہ السلام جس کو ٹھے میں رکھے گئے تھے جو قبر کے نام سے مشہور تھا
اور دراصل ایک بڑا وسیع کوٹھا تھا وہ اس سے تیسرے دن بخیر و عافیت باہر آ گئے اور
شاگردوں کو ملے اور ان کو مبارک باد دی کہ میں خدا کے فضل سے دنیوی زندگی کے ساتھ
بدستو ر اب تک زندہ ہوں اور پھر ان کے ہاتھ سے لے کر روٹی اور کباب کھائے اور اپنے
زخم ان کو دکھلائے اور چالیس دن تک ان کے ان زخموں کا اس مرہم کے ساتھ علاج ہوتا رہا
جس کو قرابادینوں میں مرہم عیسی یا مرہم رسل یا مرہم حوار تین کے نام سے موسوم کرتے
ہیں۔یہ مرہم چوٹ وغیرہ کے زخموں کے لئے بہت مفید ہے اور قریباً طب کی ہزار کتاب
میں اس مرہم کا ذکر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے اس کو بنایا گیا تھا۔وہ
پرانی طلب کی کتابیں عیسائیوں کی جو آج سے چودہ سو برس پہلے رومی زبان میں تصنیف ہو
چکی تھیں ان میں اس مرہم کا ذکر ہے اور یہودیوں اور مجوسیوں کی طبابت کی کتابوں میں
بھی یہ نسخہ مرہم عیسی کا لکھا گیا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرہم الہامی ہے اور اس وقت جبکہ
حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر کسی قدر زخم پہنچے تھے انہیں دنوں میں خدا تعالیٰ نے بطور
الہام یہ دوائیں ان پر ظاہر کی تھیں۔یہ مرہم پوشیدہ راز کا نہایت یقینی طور پر پتہ لگاتی ہے
اور قطعی طور پر ظاہر کرتی ہے کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام صلیبی موت سے بچائے
گئے تھے کیونکہ اس مرہم کا تذکرہ صرف اہل اسلام کی ہی کتابوں میں نہیں کیا گیا بلکہ قدیم
سے عیسائی یہودی مجوسی اور اطباء اسلام اپنی اپنی کتابوں میں ذکر کرتے آئے ہیں۔اور نیز
یہ بھی لکھتے آئے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے یہ مرہم طیار کی گئی تھی۔حسن اتفاق سے یہ سب کتابیں موجود ہیں اور اکثر چھپ چکی ہیں اگر کسی کو سچائی کا پتہ لگانا
اور راستی کا سراغ چلا نا منظور ہو تو ضرور ان کتابوں کا ملا حظہ کرے شاید آسمانی روشنی اس کے
دل پر پڑ کر ایک بھاری بلا سے نجات پا جائے اور حقیقت کھل جائے۔اس مرہم کو ادنی ادنی
کتاب البریه
فلسطین سے کشمیر تک
طبابت کا مذاق رکھنے والے بھی جانتے ہیں یہاں تک کہ قرابادین قادری میں بھی جو ایک
فارسی کی کتاب ہے تمام مرہموں کے ذکر کے باب میں اس مرہم کا نسخہ بھی لکھا ہے اور یہ
بھی لکھا ہے کہ یہی مرہم حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے بنائی گئی تھی۔پس اس سے بڑھ کر
اور کیا ثبوت ہوگا کہ دنیا کے تمام طبیبوں کے اتفاق سے جو ایک گروہ خواص ہے جن کو سب
سے زیادہ تحقیق کرنے کی عادت ہوتی ہے اور مذہبی تعصبات سے پاک ہوتے ہیں یہ
ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے طیار کی
تھی۔ایک عجیب فائدہ اس مرہم کے واقعہ کا یہ ہے کہ اس سے حضرت عیسی کے آسمان پر
چڑھنے کی بھی ساری حقیقت کھل گئی اور ثابت ہو گیا کہ یہ تمام باتیں بے اصل اور بے ہودہ
تصورات ہیں۔اور نیز یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ رفع جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے حقیقت
میں وفات کے بعد تھا اور اسی رفع مسیح سے خدا تعالیٰ نے یہودیوں اور عیسائیوں کے اس
جھگڑے کا فیصلہ کیا جو صد ہا برس سے ان کے درمیان چلا آتا تھا یعنی یہ کہ حضرت عیسی
مردودوں اور ملعونوں سے نہیں ہیں اور نہ کفار میں سے جن کا رفع نہیں ہوتا بلکہ وہ سچے نبی
ہیں اور در حقیقت ان کا رفع روحانی ہوا ہے جیسا کہ دوسرے نبیوں کا ہوا۔یہی جھگڑا تھا اور
رفع جسمانی کی نسبت کوئی جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ غیر متعلق بات تھی جس پر کذب اور صدق کا
مدار نہ تھا۔بات یہ ہے کہ یہود یہ چاہتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب کا الزام دے کر
ملعون ٹھہر اویں یعنی ایسا شخص جس کا مرنے کے بعد خدا کی طرف روحانی رفع نہیں ہوتا اور
نجات سے جو قرب الہی پر موقوف ہے بے نصیب رہتا ہے۔سوخدا نے اس جھگڑے کو یوں
فیصلہ کیا کہ یہ گواہی دی کہ وہ صلیبی موت جو روحانی رفع سے مانع ہے حضرت مسیح پر ہرگز
وارد نہیں ہوئی اور ان کا وفات کے بعد رفع الی اللہ ہو گیا ہے۔اور وہ قرب الہی پا کر کامل
نجات کو پہنچ گیا۔کیونکہ جس کیفیت کا نام نجات ہے اسی کا دوسرے لفظوں میں نام رفع ہے
اسی کی طرف ان آیات میں اشارہ ہے کہ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ - بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ
الیه افسوس کہ ہمارے بنی فہم علماء پر کہاں تک غباوت اور بلادت وارد ہوگئی ہے کہ وہ یہ
النساء : 158
النساء: 159
کتاب البریہ
بھی نہیں سوچتے کہ قرآن نے اگر اس آیت میں کہ إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
رفع جسمانی کا ذکر کیا ہے تو اس ذکر کا کیا موقعہ تھا اور کونسا جھگڑا اس بارے میں یہود اور
نصاری کا تھا۔تمام جھگڑا تو یہی تھا کہ صلیب کی وجہ سے یہود کو بہانہ ہاتھ آ گیا تھا کہ نعوذ
باللہ یہ شخص یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ملعون ہے۔یعنی اس کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا۔اور جب رفع نہ ہوا تو لعنتی ہونا لازم آیا کیونکہ رفع الی اللہ کی ضد لعنت ہے۔اور یہ ایک
ایسا انکار تھا جس سے حضرت عیسی علیہ السلام اپنے نبوت کے دعوے میں جھوٹے ٹھہرتے
تھے کیونکہ توریت نے فیصلہ کر دیا ہے کہ جو شخص مصلوب ہو اس کا رفع الی اللہ نہیں ہوتا یعنی
مرنے کے بعد راستبازوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف اس کی روح اٹھائی نہیں جاتی
یعنی ایسا شخص ہر گز نجات نہیں پاتا۔پس خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے سچے نبی کے دامن کو
اس تہمت سے پاک کرے اس لئے اس نے قرآن میں یہ ذکر کیا وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا
صَلَبُوهُ اور یہ فرمایا إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ ـ تا معلوم ہو کہ یہودی
جھوٹے ہیں۔اور حضرت عیسی علیہ السلام کا اور بچے نبیوں کی طرح رفع الی اللہ ہو گیا اور
یہی وجہ ہے جو اس آیت میں یہ لفظ نہیں فرمائے گئے کہ رافعک الی السماء بلکہ یہ
فرمایا گیا کہ رَافِعُكَ إِلَيَّ تا صریح طور پر ہر ایک کو معلوم ہو کہ یہ رفع روحانی ہے نہ
جسمانی کیونکہ خدا کی جناب جس کی طرف راستبازوں کا رفع ہوتا ہے روحانی ہے نہ
جسمانی۔اور خدا کی طرف روح چڑھتے ہیں نہ کہ جسم میں اس وقت محض قوم کی
ہمدردی سے اصل بات سے دور جا پڑا اور اصل تذکرہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ نے شیر اعدا سے
حضرت عیسی علیہ السلام کو بچالیا تھا چنانچہ خود حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ میری مثال یونس نبی کی
طرح ہے اور یونس کی طرح میں بھی تین دن قبر میں رہوں گا۔اب ظاہر ہے کہ مسیح جو نبی تھا اس
کا قول جھوٹا نہیں ہوسکتا اس نے اپنے قصہ کو یونس کے قصہ سے مشابہ قرار دیا ہے اور چونکہ یونس
مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا بلکہ زندہ رہا اور زندہ ہی داخل ہوا تھا اس لئے مشابہت کے تقاضا سے
ضروری طور پر مانا پڑتا ہے کہ مسیح بھی قبر میں نہیں مرا اور نہ مردہ داخل ہوا۔ورنہ مردہ کو زندہ سے کیا
مشابہت؟ غرض اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو دشمنوں کے شر سے بچالیا۔آل عمران: 56
النساء : 158۔
ایسا ہی موسیٰ علیہ السلام کو بھی اس نے فرعون کے بدارادہ سے بچایا۔ہمارے سید ومولی نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کو مگہ کے دشمنوں کے ہاتھ سے بچایا۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 20 تا 25)
راز حقیقت (1898ء)
دیکھو حضرت موسیٰ نبی علیہ السلام جو سب سے زیادہ اپنے زمانہ میں حلیم اور متقی تھے
تقویٰ کی برکت سے فرعون پر کیسے فتح یاب ہوئے۔فرعون چاہتا تھا کہ ان کو ہلاک کرے
لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آنکھوں کے آگے خدا تعالیٰ نے فرعون کو مع اس کے تمام
لشکر کے ہلاک کیا پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بد بخت یہودیوں نے یہ چاہا
کہ ان کو ہلاک کریں اور نہ صرف ہلاک بلکہ اُن کی پاک روح پر صلیبی موت سے لعنت کا
داغ لگا دیں کیونکہ توریت میں لکھا تھا کہ جو شخص لکڑی پر یعنی صلیب پر مارا جائے وہ لعنتی
ہے یعنی اس کا دل پلید اور ناپاک اور خدا کے قرب سے دور جاپڑتا ہے اور راندہ درگاہ الہی
اور شیطان کی مانند ہو جاتا ہے۔اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔اور یہ نہایت بد منصوبہ تھا
کہ جو حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت سوچا گیا تھا تا اس سے وہ نالائق قوم یہ نتیجہ نکالے کہ
یہ شخص پاک دل اور سچا نبی اور خدا کا پیارا نہیں ہے بلکہ نعوذ باللہ لعنتی ہے جس کا دل پاک
نہیں ہے اور جیسا کہ مفہوم لعنت کا ہے وہ خدا سے بجان و دل بیزار اور خدا اُس سے بیزار
ہے لیکن خدائے قادر قیوم نے بدنیت یہودیوں کو اس ارادہ سے ناکام اور نا مراد رکھا اور
اپنے پاک نبی علیہ السلام کو نہ صرف صلیبی موت سے بچایا بلکہ اس کو ایک سو بیس ۱۲۰ برس
تک زندہ رکھ کر تمام دشمن یہودیوں کو اُس کے سامنے ہلاک کیا۔ہاں خدا تعالیٰ کی اُس
قدیم سنت کے موافق کہ کوئی اولوالعزم نبی ایسا نہیں گزرا جس نے قوم کی ایڈا کی وجہ سے
ہجرت نہ کی ہو۔حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی تین برس کی تبلیغ کے بعد صلیبی فتنہ سے
نجات پاکر ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور یہودیوں کی دوسری قوموں کو جو بابل کے
تفرقہ کے زمانہ سے ہندوستان اور کشمیر اور تبت میں آئے ہوئے تھے خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا