کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 20

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں داخل ہو جا۔اور یہی یہودیوں کا
عقیدہ تھا کہ مومن کی رُوح کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے اور بے دین اور کافر کا رفع
خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوتا اور وہ نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کو کافر اور بے دین
سمجھتے تھے کہ اس شخص نے خدا پر افتراء کیا ہے اور یہ سچا نبی نہیں ہے۔اور اگر سچا ہوتا
تو اُس کے آنے سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا۔اسی لئے وہ لوگ یہی عقیدہ
رکھتے تھے اور اب تک رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی کی رُوح مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ
کی طرف نہیں گئی بلکہ نعوذ باللہ شیطان کی طرف گئی۔اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہود
کو جھوٹا ٹھہرایا اور ساتھ ہی عیسائیوں کو بھی دروغ گو قرار دیا۔یہود نے حضرت عیسی علیہ السلام
پر بڑے بڑے افتراء کئے ہیں۔ایک جگہ طالمود میں جو یہودیوں کی حدیثوں کی کتاب
ہے لکھا ہے کہ یسوع کی لاش کو جب دفن کیا گیا تو ایک باغبان نے جس کا نام
یہودا اسکر یوطی تھا لاش کو قبر سے نکال کر ایک جگہ پانی کے روکنے کے واسطے بطور بندھ
کے رکھ دیا۔یسوع کے شاگردوں نے جب قبر کو خالی پایا تو شور مچادیا کہ وہ مع جسم آسمان
پر چلا گیا تب وہ لاش ملکہ ہمیلینیا کے روبروسب کو دکھائی گئی اور یسوع کے شاگر دسخت شرمندہ
ہوۓ (لعنة الله على الكاذبين ) دیکھو جیوئش انسائیکلو پیڈ یا صفحہ ۱۷۲ جلد نمبرے۔یہ
انسائیکلو پیڈیا یہودیوں کی ہے۔منہ
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 338 تا 342 حاشیہ )
قولہ۔آپ کے بیان کے مطابق حضرت عیسیٰ صلیب سے نجات پا کر کشمیر کی طرف
چلے گئے تھے۔پس اول تو اُس زمانہ میں کشمیر تک پہنچنا کچھ آسان امر نہ تھا۔خصوصاً خفیہ
طور پر اور پھر یہ اعتراض ہے کہ حواری اُن کے پاس کیوں جمع نہ ہوئے اور حضرت عیسی زندہ
درگور کی طرح مخفی رہے۔اقول۔جس خدا نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کشمیر کی طرف جانے کی ہدایت کی تھی وہی
ان کا رہنما ہو گیا تھا۔پس نبی کے لئے یہ کیا تعجب کی بات ہے کہ کس طرح وہ کشمیر پہنچ گیا
اور اگر ایسا ہی تعجب کرنا ہے تو ایک بے دین اس بات سے بھی تعجب کر سکتا ہے کہ کیونکر

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے وقت باوجود اس کے کہ کفار عین غار ثور کے سر پر
پہنچ گئے تھے پھر اُن کی آنکھوں سے پوشیدہ رہے۔پس ایسے اعتراضات کا یہی جواب ہے
کہ خدا کا خاص فضل جو خارق عادت طور پر نبیوں کے شامل حال ہوتا ہے ان کو بچاتا اور اُن
کی رہنمائی کرتا ہے۔رہی یہ بات کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کشمیر میں گئے تھے تو حواری
اُن کے پاس کیوں نہ پہنچے تو اس کا یہ جواب ہے کہ عدم علم سے عدم کے لازم نہیں آتا۔آپ کو کس طرح معلوم ہوا کہ نہیں پہنچے۔ہاں چونکہ وہ سفر پوشیدہ طور پر تھا جیسا کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر ہجرت کے وقت پوشیدہ طور پر تھا۔اس لئے وہ سفر ایک بڑے
قافلہ کے ساتھ مناسب نہیں سمجھا گیا تھا جیسا کہ ظاہر ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی تو صرف حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ساتھ تھے اور اُس
وقت بھی دوسوکوس کا فاصلہ کر کے مدینہ میں جانا سہل امر نہ تھا۔اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چاہتے تو ساٹھ ستر آدمی اپنے ساتھ لے جا سکتے تھے مگر آپ نے صرف ابوبکر رضی اللہ عنہ کو
اپنا رفیق بنایا۔پس انبیاء کے اسرار میں دخل دینا ایک بیجا دخل ہے۔اور یہ کس
طرح معلوم ہوا کہ بعد میں بھی حواری حضرت عیسی علیہ السلام کے ملنے کے لئے ملک ہند
میں نہیں آئے بلکہ عیسائی اس بات کے خود قائل ہیں کہ بعض حواری اُن دنوں میں ملک ہند
میں ضرور آئے تھے اور دھو ما حواری کا مدراس میں آنا اور اب تک مدراس میں ہر سال اُس
کی یادگار میں عیسائیوں کا ایک اجتماع میلہ کی طرح ہونا یہ ایسا امر ہے کہ کسی واقف کار پر
پوشیدہ نہیں۔بلکہ ہم لوگ جس قبر کو سری نگر کشمیر میں حضرت عیسی کی قبر کہتے ہیں عیسائیوں
کے بڑے بڑے پادری خیال کرتے ہیں کہ وہ کسی حواری کی قبر ہے۔حالانکہ صاحب قبر
نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نبی ہوں اور شاہزادہ ہوں اور میرے پرانجیل نازل ہوئی
تھی اور کشمیر کی پُرانی تاریخی کتابیں جو ہمارے ہاتھ آئیں اُن میں لکھا ہے کہ یہ ایک نبی بنی
اسرائیل میں سے تھا جو شاہزادہ نبی کہلاتا تھا۔اور اپنے ملک سے کشمیر میں ہجرت کر کے آیا
تھا۔اور ان کتابوں میں جو تاریخ آمد لکھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بات پر اب
ہمارے زمانہ میں اُنیس سو برس گزر گئے جب یہ نبی کشمیر میں آیا تھا۔اور ہم عیسائیوں کو اس

طرح ملزم کرتے ہیں کہ جب کہ تمہیں اقرار ہے کہ صاحب اس قبر کا جوسری نگر محلہ خانیار
میں مدفون ہے حضرت عیسی علیہ السلام کا حواری تھا مگر اُس کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ نبی تھا
اور شاہزادہ تھا اور اس پر انجیل نازل ہوئی تھی تو اس صورت میں وہ حواری کیونکر ہو گیا۔کیا
کوئی حواری کہہ سکتا ہے کہ میں شاہزادہ ہوں اور نبی ہوں اور میرے پر انجیل نازل ہوئی
ہے۔پس کچھ شک نہیں کہ یہ قبر جو کشمیر میں ہے حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔اور جو
لوگ اُن کو آسمان میں بٹھاتے ہیں اُن کو واضح رہے کہ وہ کشمیر میں یعنی سری نگر محلہ خانیار
میں سوئے ہوئے ہیں۔جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اصحاب کہف کو مدت تک چھپایا تھا ایسے
ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی چھپارکھا اور اخیر میں ہم پر حقیقت کھول دی۔خدا تعالیٰ کے
کاموں میں ایسے ہزار ہا نمونے ہیں اور خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ کسی کو مع جسم آسمان
پر بٹھا وے۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 349 تا 351)
انبیاء علیہم السلام کی نسبت یہ بھی ایک سنت اللہ ہے کہ وہ اپنے ملک سے ہجرت کرتے
ہیں۔جیسا کہ یہ ذکر صحیح بخاری میں بھی موجود ہے۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی
مصر سے کنعان کی طرف ہجرت کی تھی۔اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ سے
مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔پس ضرور تھا کہ حضرت عیسی بھی اس سنت کو ادا کرتے۔سو
انہوں نے واقعہ صلیب کے بعد کشمیر کی طرف ہجرت کی۔انجیل میں بھی اس ہجرت کی
طرف اشارہ ہے کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں۔اس جگہ نبی سے مراد انہوں نے
اپنے وجود کو لیا ہے۔پس اس جگہ عیسائیوں کے لئے شرم کی جگہ ہے کہ وہ ان کو نبی نہیں بلکہ
خدا قرار دیتے ہیں۔حالانکہ نبی وہ ہوتا ہے جو خدا سے الہام پاتا ہے۔پس خدا اور نبی کا
الگ الگ ہونا ضروری ہے۔منہ
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 350 حاشیہ )
بعض نادان اس جگہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جس حالت میں قرآن شریف کی یہ آیت
که وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ * اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ
المائده: 118

أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ * صاف طور پر بتلا رہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ
کے حضور میں یہ عذر پیش کریں گے کہ میری وفات کے بعد لوگ بگڑے ہیں نہ میری زندگی
میں تو اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اگر یہ عقیدہ صحیح ہے کہ حضرت عیسی صلیب سے بچ
کر کشمیر کی طرف چلے گئے تھے اور کشمیر میں ۸۷ برس عمر بسر کی تھی تو پھر یہ کہنا کہ میری
وفات کے بعد لوگ بگڑ گئے صحیح نہیں ہوگا بلکہ یہ کہنا چاہیئے تھا کہ میرے کشمیر کے سفر کے بعد
لوگ بگڑے ہیں کیونکہ وفات تو صلیب کے واقعہ سے ستاسی ۸۷ برس بعد ہوئی۔پس یادر ہے کہ ایسا وسوسہ صرف قلت تدبّر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ورنہ کشمیر کا سفر اس
فقرہ کی ضد نہیں کیونکہ ما دُمُتُ فِیهِمُ کے یہ معنے ہیں کہ جب تک میں اپنی امت میں تھا
جو میرے پر ایمان لائے تھے یہ معنے نہیں کہ جب تک میں اُن کی زمین میں تھا کیونکہ ہم
قبول کرتے ہیں کہ حضرت عیسی زمین شام میں سے ہجرت کر کے کشمیر کی طرف چلے گئے
تھے۔مگر ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ حضرت عیسی کی والدہ اور آپ کے حواری پیچھے رہ گئے تھے
بلکہ تاریخ کی رو سے ثابت ہے کہ حواری بھی کچھ تو حضرت عیسی کے ساتھ اور کچھ بعد میں
آپ کو آملے تھے جیسا کہ دھوما حواری حضرت عیسی کے ساتھ آیا تھا باقی حواری بعد
میں آگئے تھے اور حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی رفاقت کے لئے صرف ایک ہی شخص
اختیار کیا تھا یعنی دھوما کو جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت
کرنے کے وقت صرف حضرت ابوبکر کو اختیار کیا تھا۔کیونکہ سلطنت رومی حضرت عیسی کو
باغی قرار دے چکی تھی اور اس جرم سے پیلاطوس بھی قیصر کے حکم سے قتل کیا گیا تھا کیونکہ وہ
در پردہ حضرت عیسی کا حامی تھا اور اس کی عورت بھی حضرت عیسیٰ کی مرید تھی۔پس ضرور تھا
کہ حضرت عیسی اس ملک سے پوشیدہ طور پر نکلتے کوئی قافلہ ساتھ نہ لیتے اس لئے انہوں
نے اس سفر میں صرف دھو ما حواری کو ساتھ لیا جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
مدینہ کے سفر میں صرف ابو بکر کو ساتھ لیا تھا اور جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی
اصحاب مختلف راہوں سے مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا پہنچے تھے۔ایسا
ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواری مختلف راہوں سے مختلف وقتوں میں حضرت عیسی علیہ السلام
کی خدمت میں جا پہنچے تھے۔اور جب تک حضرت عیسیٰ ان میں رہے جیسا کہ
المائده: 118

آیت مَّا دُمْتُ فِيهِم م کا منشاء ہے وہ سب لوگ تو حید پر قائم رہے بعد وفات حضرت عیسی علیہ السلام
کے ان لوگوں کی اولا د بگڑ گئی۔یہ معلوم نہیں کہ کس پشت میں یہ خرابی پیدا ہوئی۔مؤرخ لکھتے ہیں
کہ تیسری صدی تک دین عیسائی اپنی اصلیت پر تھا بہر حال معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ
کی وفات کے بعد وہ تمام لوگ پھر اپنے وطن کی طرف چلے آئے کیونکہ ایسا اتفاق ہو گیا کہ
قیصر روم عیسائی ہو گیا پھر بے وطنی میں رہنا لا حاصل تھا۔اور اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام کا کشمیر کی طرف سفر کرنا ایسا امر نہیں
ہے کہ جو بے دلیل ہو، بلکہ بڑے بڑے دلائل سے یہ امر ثابت کیا گیا ہے۔یہاں تک کہ
خود لفظ کشمیر بھی اس پر دلیل ہے کیونکہ لفظ کشمیر وہ لفظ ہے جس کو کشمیری زبان میں کشیر کہتے
ہیں۔ہر ایک کشمیری اس کو کشیر بولتا ہے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ دراصل یہ لفظ عبرانی ہے کہ
جو کاف اور اشیر کے لفظ سے مرکب ہے اورا شیر عبرانی زبان میں شام کے ملک کو کہتے ہیں
اور کاف مماثلت کے لئے آتا ہے۔پس صورت اس لفظ کی گائ شیر تھی یعنی کاف الگ اور
اشیر الگ۔جس کے معنے تھے مانند ملک شام یعنی شام کے ملک کی طرح اور چونکہ یہ ملک
حضرت عیسی علیہ السلام کی ہجرت گاہ تھا اور وہ سر د ملک کے رہنے والے تھے اس لئے خدا تعالیٰ
نے حضرت عیسی کو تسلی دینے کے لئے اس ملک کا نام کا شیر رکھ دیا۔جس کے معنے ہیں
انشیر کے ملک کی طرح۔پھر کثرت استعمال سے الف ساقط ہو گیا۔اور کشیر رہ گیا۔پھر
بعد اس کے غیر قوموں نے جو کشیر کے باشندے نہ تھے اور نہ اس ملک کی زبان رکھتے
تھے ایک میم اس میں زیادہ کر کے
کشمیر بنادیا۔مگر یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہے
کہ کشمیری زبان میں اب تک کشیر ہی بولا جاتا اور لکھا جاتا ہے۔ما سوا اس کے کشمیر کے ملک میں اور بہت سی چیزوں کے اب تک عبرانی نام پائے
جاتے ہیں بلکہ بعض پہاڑوں پر نبیوں کے نام استعمال پاگئے ہیں جن سے سمجھا جاتا ہے کہ
عبرانی قوم کسی زمانہ میں ضرور اس جگہ آبادرہ چکی ہے جیسا کہ سلیمان نبی کے نام سے ایک
پہاڑ کشمیر میں موجود ہے اور ہم اس مدعا کے ثابت کرنے کے لئے ایک لمبی فہرست اپنی
بعض کتابوں میں شائع کر چکے ہیں جو عبرانی الفاظ اور اسرائیلی نبیوں کے نام پر مشتمل ہے

جو کشمیر میں اب تک پائے جاتے ہیں۔اور کشمیر کی تاریخی کتابیں جو ہم نے بڑی محنت سے
جمع کی ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں ان سے بھی مفصلاً یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک زمانہ میں
جو اس وقت شمار کی رو سے دو ہزار برس کے قریب گذر گیا ہے ایک اسرائیلی نبی کشمیر میں آیا
تھا جو بنی اسرائیل میں سے تھا اور شاہزادہ نبی کہلاتا تھا۔اس کی قبر محلہ خان یار میں ہے جو
یوز آسف کی قبر کر کے مشہور ہے۔اب ظاہر ہے کہ یہ کتابیں تو میری پیدائش سے بہت پہلے
کشمیر میں شائع ہو چکی ہیں۔پس کیونکر کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کشمیریوں نے افترا کے طور پر
یہ کتابیں لکھی تھیں۔ان لوگوں کو اس افترا کی کیا ضرورت تھی اور کس غرض کے لئے انہوں
نے ایسا افترا کیا ؟ اور عجیب تریہ کہ وہ لوگ اب تک اپنی کمال سادہ لوحی سے دوسرے
مسلمانوں کی طرح یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی آسمان پر مع جسم عنصری چلے گئے
تھے اور پھر باوجود اس اعتقاد کے پورے یقین سے اس بات کو جانتے ہیں کہ ایک اسرائیلی نبی
کشمیر میں آیا تھا کہ جو اپنے تئیں شہزادہ نبی کر کے مشہور کرتا تھا۔اور ان کی کتابیں بتلاتی
ہیں کہ شمار کی رو سے اس زمانہ کو اب انیس سو برس سے کچھ زیادہ برس گزر گئے ہیں۔اس
جگہ کشمیریوں کی سادہ لوحی سے ہمیں یہ فائدہ حاصل ہوا ہے کہ اگر وہ اس بات کا علم رکھتے
کہ شاہزادہ نبی بنی اسرائیل میں کون تھا اور وہ نبی کون ہے جس کو اب انیس سو برس گزر گئے
تو وہ کبھی ہمیں یہ کتا بیں نہ دکھلاتے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ ہم نے ان کی سادہ لوحی سے
بڑا فائدہ اٹھایا۔ماسوا اس کے وہ لوگ شہزادہ نبی کا نام یوز آسف بیان کرتے ہیں یہ لفظ
صریح معلوم ہوتا ہے، کہ یسوع آسف کا بگڑا ہوا ہے۔آسف عبرانی زبان میں اس شخص کو
کہتے ہیں کہ جو قوم کو تلاش کر نیوالا ہو چونکہ حضرت عیسی اپنی اس قوم کو تلاش کرتے کرتے
جو بعض فرقے یہودیوں میں سے گم تھے کشمیر میں پہنچے تھے اس لئے انہوں نے اپنا نام
یسوع آسف رکھا تھا اور یوز آسف کی کتاب میں صریح لکھا ہے کہ یوز آسف پر خدا تعالیٰ کی
طرف سے انجیل اتری تھی۔پس با وجود اس قدر دلائل واضحہ کے کیونکر اس بات سے انکار
کیا جائے کہ یوز آسف دراصل حضرت عیسی علیہ السلام ہے ورنہ یہ بارثبوت ہمارے
مخالفوں کی گردن پر ہے کہ وہ کون شخص ہے جو اپنے تئیں شاہزادہ نبی ظاہر کرتا تھا جس کا

حقیقة الوحی
فلسطین سے کشمیر تک
زمانہ حضرت عیسی کے زمانہ سے بالکل مطابق ہے اور یہ پتہ بھی ملا ہے کہ جب
حضرت عیسی کشمیر میں آئے تو اس زمانہ کے بدھ مذہب والوں نے اپنی پستکوں میں
ان کا کچھ ذکر کیا ہے۔ایک اور قوی دلیل اس بات پر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آوَيْنَاهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ
ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِین با یعنی ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو ایک ایسے ٹیلے پر پناہ دی جو آرام
کی جگہ تھی اور ہر ایک دشمن کی دست درازی سے دور تھی اور پانی اُس کا بہت خوشگوار تھا۔یادر ہے کہ اوای کا لفظ عربی زبان میں اس جگہ بولا جاتا ہے جب ایک مصیبت کے
بعد کسی شخص کو پناہ دیتے ہیں ایسی جگہ میں جو دارالامان ہوتا ہے پس وہ دارالامان ملک شام
نہیں ہوسکتا کیونکہ ملک شام قیصر روم کی عملداری میں تھا۔اور حضرت عیسی قیصر کے باغی
قرار پاچکے تھے۔پس وہ کشمیر ہی تھا جو شام کے ملک سے مشابہ تھا اور قرار کی جگہ تھی۔یعنی
امن کی جگہ تھی یعنی قیصر روم کو اس سے کچھ تعلق نہ تھا۔( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 401 تا405)
حقیقۃ الوحی (1907ء)
افسوس کس قدر قرآن شریف کی تعریف کی جاتی ہے۔یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرآن
شریف میں مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوْہ بے موجود ہے اس سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ
آسمان پر اُٹھائے گئے ہیں۔مگر ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ کسی شخص کا نہ مقتول ہونا نہ
مصلوب ہونا اس بات کو ستلزم نہیں کہ وہ مع جسم عصری آسمان پر اٹھایا گیا ہو۔اگلی آیت میں
صریح یہ لفظ موجود ہیں کہ لكِنْ شُبّه لَهُمْ ے یعنی یہودی قتل کرنے میں کامیاب نہیں
ہوئے مگر اُن کو شبہ میں ڈالا گیا کہ ہم نے قتل کر دیا ہے۔پس محبہ میں ڈالنے کے لئے اس
بات کی کیا ضرورت تھی کہ کسی اور مومن کو مصلوب کر کے
لعنتی بنایا جائے۔یا خود یہودیوں
میں سے کسی کو حضرت عیسی کی شکل بنا کر صلیب پر چڑھا یا جاوے۔کیونکہ اس صورت میں
ایسا شخص اپنے تئیں حضرت عیسی کا دشمن ظاہر کر کے اپنے اہل وعیال کے پتے اور نشان
ا۔المؤمنون: 51
۲۔النساء: 158

چشمه معرفت
فلسطین سے کشمیر تک
دے کر ایک دم میں مخلصی حاصل کر سکتا تھا اور کہہ سکتا تھا کہ عیسی نے جادو سے مجھے اپنی شکل
پر بنا دیا ہے یہ کس قدر مجنونانہ تو ہمات ہیں۔کیوں لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ * کے معنی یہ نہیں
کرتے کہ حضرت عیسی صلیب پر فوت نہیں ہوئے۔مگر غشی کی حالت اُن پر طاری
ہوگئی تھی
بعد میں دو تین روز تک ہوش میں آگئے اور مرہم عیسی کے استعمال سے ( جو آجنگ صد با طبتی
کتابوں میں موجود ہے جو حضرت عیسی کیلئے بنائی گئی تھی ) اُن کے زخم بھی اچھے ہو گئے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 38 تا 39)
یہ عجیب بات ہے کہ اسلام کے ائمہ تعبیر جہاں حضرت عیسی کی رویت کی تعبیر کرتے ہیں
وہاں یہ لکھتے ہیں کہ جو شخص حضرت عیسی کو خواب میں دیکھے وہ کسی بلا سے نجات پا کر کسی اور
ملک کی طرف چلا جائیگا اور ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف ہجرت کریگا۔یہ نہیں
لکھتے کہ وہ آسمان پر چڑھ جائیگا۔دیکھو کتاب تعطیر الانام اور دوسرے ائمہ کی کتا ہیں۔پس عظمند پر حقیقت ظاہر ہونے کے لئے یہ بھی ایک پہلو ہے۔منہ
(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 38 حاشیہ )
چشمہ معرفت (1908ء)
میں نے یہ بھی ایک روایت میں دیکھا ہے کہ کفار قریش نے شاہ حبشہ کو فروختہ کرنے کے
لئے یہ بھی اس کے آگے کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ حضرت عیسی کو گالیاں دیتے اور توہین کرتے
ہیں اور ان کا وہ درجہ نہیں مانتے جو آپ کے نزدیک مسلّم ہے مگر نجاشی نے جس کو حق کی
خوشبو آ رہی تھی ان لوگوں کی شکایت کی طرف کچھ توجہ نہ کی۔مجھے تعجب ہے کہ وہی شکایتیں
جو کفار قریش نے حضرت مسیح کا نام لے کر مسلمانوں کو گرفتار کرانے کے لئے نجاشی کے
سامنے کی تھیں بعینہ وہ تہمتیں اس وقت کے مخالف مسلمان ہم پر کر رہے ہیں اگر ہم نے یہ
کہا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا گناہ ہے؟ ہمارے وجود سے صدہا برس
پہلے خدا تعالیٰ ان کی موت قرآن شریف میں ظاہر کر چکا ہے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
معراج کی رات میں ان کو فوت شدہ نبیوں میں دیکھ چکے ہیں۔عجیب تر تو یہ کہ
النساء : 158

چشمه معرفت
فلسطین سے کشمیر تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اصحاب ان کی موت کے قائل بھی ہو چکے ہیں اور
کتاب تاریخ طبری کے صفحہ ۳۹ے میں ایک بزرگ کی روایت سے حضرت
عیسی کی قبر کا بھی
حوالہ دیا ہے جو ایک جگہ دیکھی گئی یعنی ایک قبر پر پتھر پایا جس پر یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ عیسی کی قبر
ہے۔یہ قصہ ابن جریر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے جو نہایت معتبر اور ائمہ حدیث میں سے
ہے مگر افسوس! کہ پھر بھی متعصب لوگ حق کو قبول نہیں کرتے۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 261 حاشیہ )

آج 10 میں سے 10 باقی