کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 19

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لیکچر سیالکوٹ
فلسطین سے کشمیر تک
تھیں۔ڈاک کا عمدہ انتظام ہو گیا تھا۔فوجی انتظام میں بہت صلاحیت پیدا ہوگئی تھی اور
مسافروں کے آرام کے لئے بہت کچھ باتیں ایجاد ہوگئی تھیں اور پہلے کی نسبت قانون
معدلت نہایت صاف ہو گیا تھا۔ایسا ہی میرے وقت میں دنیا کے آرام کے اسباب بہت
ترقی کر گئے ہیں۔یہاں تک کہ ریل کی سواری پیدا ہوگئی جس کی خبر قرآن شریف میں پائی
جاتی ہے۔باقی امور کو پڑھنے والا خود سمجھ لے۔(۱۶) سولہویں خصوصیت حضرت مسیح میں یہ
تھی کہ بن باپ ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے وہ مشابہ تھے ایسا ہی میں بھی تو ام پیدا
ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں اور اس قول کے مطابق جو حضرت محی الدین
ابن عربی لکھتے ہیں کہ خاتم الخلفاء صینی الاصل ہوگا یعنی مغلوں میں سے اور وہ جوڑہ یعنی
توام پیدا ہوگا۔پہلے لڑکی نکلے گی بعد اس کے وہ پیدا ہوگا۔ایک ہی وقت میں اسی طرح
میری پیدائش ہوئی کہ جمعہ کی صبح کو بطور توام میں پیدا ہوا۔اول لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہوا۔نہ معلوم کہ یہ پیشگوئی کہاں سے ابن عربی صاحب نے لی تھی جو پوری ہوگئی۔ان کی کتابوں
میں اب تک یہ پیشگوئی موجود ہے۔یہ سولہ مشابہتیں ہیں جو مجھ میں اور مسیح میں ہیں۔اب ظاہر ہے کہ اگر یہ کا روبار انسان کا
ہوتا تو مجھ میں اور مسیح ابن مریم میں اس قدر مشابہت ہرگز نہ ہوتی۔( تذکرۃ الشہا دتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 25 تا 35 )
وإن مرهم عيسى آية بيّنة على موته، فما لهم لا يفكرون في هذه الآية
ولا به ينتفعون؟
علامات المقربين، تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 124)
لیکچر سیالکوٹ (1904ء)
پھر ماسوائے اس کے اگر یہ بات صحیح ہے کہ آیت بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ * کے یہی معنی ہیں
کہ حضرت عیسی آسمان دوم کی طرف اُٹھائے گئے تو پھر پیش کرنا چاہئے کہ اصل متنازعہ فیہ امر
کا فیصلہ کس آیت میں بتلایا گیا ہے۔یہودی جواب تک زندہ اور موجود ہیں وہ تو حضرت مسیح
النساء: 159

لیکچر سیالکوٹ
فلسطین سے کشمیر تک
کے رفع کے انہیں معنوں سے منکر ہیں کہ وہ نعوذ باللہ مومن اور صادق نہ تھے اور ان کی
روح کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا اور شک ہو تو یہودیوں کے علماء سے جا کر پوچھ لو کہ وہ
صلیبی موت سے یہ نتیجہ نہیں نکالتے کہ اس موت سے روح معہ جسم آسمان پر نہیں جاتی۔بلکہ وہ بالا تفاق یہ کہتے ہیں کہ جو شخص صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے وہ ملعون ہے۔اس کا
خدا کی طرف رفع نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں حضرت عیسی
کی صلیبی موت سے انکار کیا اور فرمایا وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ با
ے
اور صَلَبُوهُ کے ساتھ آیت میں قَتَلُوهُ کا لفظ بڑھا دیا۔تا اس بات پر دلالت کرے کہ
ا
صرف صلیب پر چڑھایا جانا موجب لعنت نہیں بلکہ شرط یہ ہے کہ صلیب پر چڑھایا بھی
جائے اور بہ نیت قتل اس کی ٹانگیں بھی توڑی جائیں اور اس کو مارا بھی جائے تب وہ موت
ملعون کی موت کہلائے گی مگر خدا نے حضرت عیسیٰ کو اس موت سے بچالیا۔وہ صلیب پر
چڑھائے گئے مگر صلیب کے ذریعہ سے ان کی موت نہیں ہوئی۔ہاں یہود کے دلوں میں یہ
محبہ ڈال دیا کہ گویا وہ صلیب پر مر گئے ہیں اور یہی دھوکا نصاریٰ کو بھی لگ گیا۔ہاں انہوں
نے خیال کیا کہ وہ مرنے کے بعد زندہ ہو گئے ہیں لیکن اصل بات صرف اتنی تھی کہ اس
صلیب کے صدمہ سے بے ہوش ہو گئے تھے اور یہی معنی شُبِّهَ لَهُمْ کے ہیں۔اس واقعہ
پر مرہم عیسی کا نسخہ ایک عجیب شہادت ہے جو صد ہا سال سے عبرانیوں اور رومیوں اور
یونانیوں اور اہل اسلام کی قرابادینوں میں مندرج ہوتا چلا آیا ہے جس کی تعریف میں لکھتے
ہیں کہ حضرت عیسی کے واسطے یہ نسخہ بنایا گیا تھا۔غرض یہ خیالات نہایت قابل شرم ہیں کہ
خدا تعالیٰ حضرت مسیح کو معہ جسم آسمان پر اٹھا لے گیا تھا۔گویا یہودیوں سے ڈرتا تھا کہ کہیں
پکڑ نہ لیں۔جن لوگوں کو اصل تنازعہ کی خبر نہ تھی انہوں نے ایسے خیالات پھیلائے ہیں اور
ایسے خیالات میں آنحضرت صلعم کی ہجو ہے کیونکہ آپ سے کفار قریش نے بتمام تر اصرار
یہ معجزہ طلب کیا تھا کہ آپ ہمارے رُوبرو آسمان پر چڑھ جائیں اور کتاب لے کر آسمان
سے اُتریں تو ہم سب ایمان لے آویں گے اور ان کو یہ جواب ملا تھا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي
هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَراً رَّسُولًا لے یعنی میں ایک بشر ہوں اور خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے
ا۔النساء: 158
۲۔بنی اسرائیل: 94

لیکچر لدھیانہ ، چشمه مسیحی
کہ وعدہ کے برخلاف کسی بشر کو آسمان پر چڑھاوے۔حالانکہ وہ وعدہ کر چکا ہے کہ تمام بشر
زمین پر ہی اپنی زندگی بسر کریں گے۔لیکن حضرت مسیح کو خدا نے آسمان پر معہ جسم چڑھا دیا
اور اس وعدہ کا کچھ پاس نہ کیا۔جیسا کہ فرمایا تھا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا
تخرَجُونَ۔لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 219 تا 220)
لیکچرلدھیانہ(1905ء)
پھر دوسری احادیث میں حضرت عیسی کی عمر ۱۲۰ یا ۱۲۵ برس کی قرار دی ہے۔ان
سب امور پر ایک جائی نظر کرنے کے بعد یہ امر تقویٰ کے خلاف تھا کہ جھٹ پٹ یہ
فیصلہ کر دیا جاتا کہ مسیح زندہ آسمان پر چلا گیا ہے اور پھر اس کی کوئی نظیر بھی نہیں۔عقل
بھی یہی تجویز کرتی تھی مگر افسوس ان لوگوں نے ذرا بھی خیال نہ کیا۔اور خدا ترسی
سے کام نہ لے کر فوراً مجھے دجال کہہ دیا۔خیال کرنے کی بات ہے کہ کیا یہ تھوڑی سی
بات تھی ؟ افسوس !
لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 267)
چشمه سیحی (1906ء)
اور ان دنوں میں میں نے ایک ہندو کا رسالہ دیکھا ہے جس نے یہ کوشش کی ہے کہ
انجیل بدھ کی تعلیم کا سرقہ ہے اور بدھ کی اخلاقی تعلیم کو پیش کر کے اس کا ثبوت دینا چاہا
ہے۔اور عجیب تریہ کہ بدھ لوگوں میں وہی قصہ شیطان کا مشہور ہے جو اس کو آزمانے کے
لئے کئی جگہ لئے پھرا۔پس ہر ایک کو یہ خیال دل میں لانے کا حق ہے کہ تھوڑے سے تغییر
سے وہی قصہ انجیل میں بھی بطور سرقہ داخل کر دیا گیا ہے۔یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ
ضرور حضرت
عیسی علیہ السلام ہندوستان میں آئے تھے اور حضرت
عیسی کی قبر سری نگر کشمیر
میں موجود ہے جس کو ہم نے دلائل سے ثابت کیا ہے۔اس صورت میں ایسے معترضین کو اور
الاعراف : 26

بھی حق پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایسا خیال کریں کہ انا جیل موجودہ در حقیقت بدھ مذہب کا ایک
خاکہ ہے۔یہ شہادتیں اس قدر گزر چکی ہیں کہ اب مخفی نہیں ہوسکتیں۔ایک اور امرتعجب انگیز
ہے کہ یوز آسف کی قدیم کتاب (جس کی نسبت اکثر محقق انگریزوں کے بھی یہ
خیالات ہیں کہ وہ حضرت عیسی کی پیدائش سے بھی پہلے شائع ہو چکی ہے) جس کے
ترجمے تمام ممالک یورپ میں ہو چکے ہیں انجیل کو اس کے اکثر مقامات سے ایسا تو ارد
ہے کہ بہت سی عبارتیں باہم ملتی ہیں اور جو انجیلوں میں بعض مثالیں موجود ہیں وہی
مثالیں انہیں الفاظ کے ساتھ اس کتاب میں بھی موجود ہیں۔اگر ایک شخص ایسا جاہل ہو
که گویا اندھا ہو وہ بھی اس کتاب کو دیکھ کر یقین کرے گا کہ انجیل اُسی میں سے چورائی گئی
ہے۔بعض لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ کتاب گوتم بدھ کی ہے اور اوّل سنسکرت میں تھی اور
پھر دوسری زبانوں میں ترجمے ہوئے۔چنانچہ بعض محقق انگریز بھی اس بات کے قائل
ہیں۔مگر اس بات کے ماننے سے انجیل کا کچھ باقی نہیں رہتا۔اور نعوذ باللہ حضرت عیسی
اپنی تمام تعلیم میں چور ثابت ہوتے ہیں۔کتاب موجود ہے۔جو چاہے دیکھ لے۔مگر
ہماری رائے تو یہ ہے کہ خود حضرت عیسی کی یہ انجیل ہے جو ہندوستان کے سفر میں لکھی گئی
اور ہم نے بہت سے دلائل سے اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ در حقیقت حضرت عیسی کی
انجیل ہے اور دوسری انجیلوں سے زیادہ پاک وصاف ہے۔مگر وہ بعض محقق انگریز جو اس کتاب کو
بدھ کی کتاب ٹھہراتے ہیں وہ اپنے پاؤں پر آپ تبر مارتے ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کو
سارق قرار دیتے ہیں۔(چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 339 تا 340)
اور عیسائیوں پر تو نہایت ہی افسوس ہے جنہوں نے طبعی اور فلسفہ پڑھ کر ڈبو دیا ایک
طرف تو آسمانوں کے منکر ہیں اور ایک طرف حضرت عیسی کو آسمان پر بٹھاتے ہیں۔سچ تو
یہ ہے کہ اگر یہود کی پہلی کتابیں سچی ہیں تو ان کی بنا پر حضرت عیسی کی نبوت ہی ثابت نہیں
ہوتی۔مثلاً بچے مسیح موعود کیلئے جس کا حضرت عیسی کو دعوئی ہے ملا کی نبی کی کتاب کے رُو
سے یہ ضروری تھا کہ اس سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا۔مگر الیاس تو اب تک نہ

آیا۔درحقیقت یہودیوں کی طرف سے یہ بڑی حجت ہے جس کا جواب حضرت عیسی صفائی
سے نہیں دے سکے۔یہ قرآن شریف کا حضرت عیسی پر احسان ہے جو ان کی نبوت کا اعلان
فرمایا۔اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسی نے آپ رڈ کر دیا ہے جبکہ کہا کہ میری یونس نبی کی
مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔اب اگر حضرت عیسی در حقیقت صلیب پر
مر گئے تھے تو اُن کو یونس سے کیا مشابہت اور یونس کو ان سے کیا نسبت ؟ اس تمثیل سے
صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر مرے نہیں صرف یونس کی طرح بے ہوش
ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسی جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا جاتا ہے اس کے عنوان میں لکھا
ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسی کیلئے طیار کیا گیا تھا یعنی ان کی چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی
تھیں۔اگر در خانه کس است ہمیں قدر بس است
چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 358)
بر الان احمد یہ حصہ پنجم ( 1905 ء )
ہم ثابت کر چکے ہیں کہ حضرت عیسی کا زندہ آسمان پر جانا محض گپ ہے بلکہ وہ صلیب
سے بیچ کر پوشیدہ طور پر ایران اور افغانستان کا سیر کرتے ہوئے کشمیر میں پہنچے اور ایک لمبی
عمر وہاں بسر کی۔آخر فوت ہو کر سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہوئے اور اب تک آپ کی
و ہیں قبر ہے۔يُزَارُ وَيُتَبَرَّكُ بِہ اور صلیب پر آپ فوت نہیں ہوئے۔کچھ زخم بدن پر
آئے تھے جن کا مرہم عیسی کے ساتھ علاج کیا گیا تھا۔اور اس مرہم کا نام اسی وجہ سے
مرہم عیسی رکھا گیا۔منہ
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 262 حاشیہ)
مولوی سید محمد عبدالواحد صاحب کے بعض
شبہات کا ازالہ
یہ مولوی صاحب مقام برہمن بڑ یہ ضلع ٹپارہ ملک بنگالہ میں مدرس سکول و قاضی ہیں۔منہ )
قولہ۔آیت کریمہ میں یہ شبہ باقی ہے کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ * کے اگر یہ معنے ہیں کہ
النساء: 158

براہین احمدیہ حصہ پنج
فلسطین سے کشمیر تک
صلیب کے ذریعہ سے یہود نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ہلاک نہیں کیا تھا تو اس تقدیر میں
مَا قَتَلُوهُ کا لفظ جو اُس پر مقدم ہے محض بیکار ہو جاتا ہے۔اور اگر یہ کہا جاوے کہ ما
فَتَلُوہ کے لفظ کو اس لئے بڑھایا گیا ہے تا کہ دلالت کرے اس بات پر کہ بہ نیت قتل ٹانگیں
ان کی نہیں توڑی گئیں تھیں تو بر تقدیر تسلیم اس بات کے بھی لفظ مَا قَتَلُوهُ کا بعد لفظ
مَا صَلَبُوہ کے واقع ہونا چاہیئے تھا کیونکہ ٹانگیں بعد صلیب سے اتارے جانے کے توڑی
جاتی ہیں۔پس وجہ تقدیم مَا قَتَلُوہ کی اوپر مَا صَلَبُوہ کے کیا ہے؟ ارشاد فرماویں۔اقول۔یادر ہے کہ قرآن شریف کی یہ آیتیں ہیں جن میں مذکورہ بالا ذکر ہے وَقَوْلِهِمُ
إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِن
شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ
الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيْنَا۔بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَ كَانَ اللَّهُ عَزِيزاً حَكِيمًا الجزو
نمبر 4 سورۃ النساء ترجمہ۔اور ان کا (یعنی یہود کا یہ کہنا کہ ہم نے مسیح عیسی ابن مریم
رسول اللہ کوقتل کر دیا ہے حالانکہ نہ انہوں نے اس
کو قتل کیا اور نہ صلیب دیا بلکہ یہ امر اُن پر
مشتبہ ہو گیا۔اور جو لوگ عیسی کے بارے میں اختلاف رکھتے ہیں ( یعنی عیسائی کہتے ہیں کہ
عیسی زندہ آسمان پر اٹھایا گیا اور یہودی کہتے ہیں کہ ہم نے اس کو ہلاک کر دیا ) یہ دونوں
گروه محض شک میں پڑے ہوئے ہیں حقیقت حال کی اُن کو کچھ بھی خبر نہیں اور صحیح علم ان کو
حاصل نہیں محض انکلوں کی پیروی کرتے ہیں۔یعنی نہ عیسی آسمان پر گیا جیسا کہ عیسائیوں کا
خیال ہے اور نہ یہودیوں کے ہاتھوں سے ہلاک کیا گیا جیسا کہ یہودیوں کا گمان ہے بلکہ
صحیح بات ایک تیسری بات ہے کہ وہ مخلصی پا کر ایک دوسرے ملک میں چلا گیا اور خود
یہودی یقین نہیں رکھتے کہ انہوں نے اس کو قتل کر دیا بلکہ خدا نے اُس کو اپنی طرف اُٹھا لیا
اور خدا غالب اور حکمتوں والا ہے۔اب ظاہر ہے کہ ان آیات کے سر پر یہ قول یہودیوں کی طرف سے منقول ہے کہ انا
قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَم۔لا یعنی ہم نے مسیح عیسی ابن مریم کو قتل کیا۔سو جس
قول کو خدا تعالیٰ نے یہودیوں کی طرف سے بیان فرمایا ہے ضرور تھا کہ پہلے اسی کو رڈ کیا
ا۔النساء: 1158159
۲۔النساء: 158

جاتا اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قتلوا کے لفظ کو صَلَبُوا کے لفظ پر مقدم بیان کیا۔کیونکہ جو دعوئی اس مقام میں یہودیوں کی طرف سے بیان کیا گیا ہے وہ تو یہی ہے کہ انا
☆
قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ۔پھر بعد اس کے یہ بھی معلوم ہو کہ حضرت عیسی کے ہلاک کرنے کے بارے میں کہ کس
طرح ان کو ہلاک کیا یہودیوں کے مذہب قدیم سے دو ہیں۔ایک فرقہ تو کہتا ہے کہ تلوار
کے ساتھ پہلے ان کو قتل کیا گیا تھا اور پھر ان کی لاش کو لوگوں کی عبرت کے لئے صلیب پر یا
درخت پر لٹکایا گیا۔اور دوسرا فرقہ یہ کہتا ہے کہ اُن کو صلیب دیا گیا تھا اور پھر بعد صلیب ان
کو قتل کیا گیا۔اور یہ دونوں فرقے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھے اور
اب بھی موجود ہیں۔پس چونکہ ہلاک کرنے کے وسائل میں یہودیوں کو اختلاف تھا۔بعض
ان کی ہلاکت کا ذریعہ اول
قتل قرار دے کر پھر صلیب کے قائل تھے اور بعض صلیب کو قتل پر
مقدم سمجھتے تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ دونوں فرقوں کا رد کر دے۔مگر چونکہ جس فرقہ
کی تحریک سے یہ آیات نازل ہوئی ہیں وہ وہی ہیں جو قبل از صلیب قتل کا عقیدہ رکھتے تھے
اس لئے قتل کے گمان کا ازالہ پہلے کر دیا گیا اور صلیب کے خیال کا ازالہ بعد میں۔افسوس کہ یہ شبہات دلوں میں اسی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کہ عموماً اکثر مسلمانوں کو نہ
یہودیوں کے فرقوں اور ان کے عقیدہ سے پوری واقفیت ہے اور نہ عیسائیوں کے عقیدوں
کی پوری اطلاع ہے۔لہذا میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس جگہ میں یہودیوں کی ایک پرانی
کتاب میں سے جو قریباً انیس سو برس کی تالیف ہے اور اس جگہ ہمارے پاس موجود ہے ان
کے اس عقیدہ کی نسبت جو حضرت مسیح کے قتل کرنے کے بارے میں ایک فرقہ ان کا رکھتا
ہے بیان کر دوں۔اور یادر ہے کہ اس کتاب کا نام تولیدوت یشوع ہے جو ایک قدیم
زمانہ کی ایک عبرانی کتاب مصنفہ بعض علماء یہود ہے۔چنانچہ اس کتاب کے صفحہ اس میں لکھا
ہے۔” پھر وہ ( یعنی یہودی لوگ ) یسوع کو باہر سزا کے میدان میں لے گئے اور اس کو
سنگسار کر کے مارڈالا اور جب وہ مر گیا تب اس کو کاٹھ پر لٹکا دیا تا کہ اس کی لاش کو جانور
کھائیں اور اس طرح مردہ کی ذلّت ہو۔اس قول
کی تائید انجیل کے اس قول سے بھی ہوتی
وو
النساء : 158

ہے جہاں لکھا ہے کہ یسوع جسے تم نے قتل کر کے کاٹھ پر لٹکا یا “۔دیکھو اعمال باب ۵
آیت ۳۰۔انجیل کے اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے قتل کیا پھر کاٹھ پر لٹکایا اور یادر ہے کہ جیسا
کہ پادریوں کی عادت ہے انجیلوں کے بعض اردو تر جمہ میں اس فقرہ کو بدلا کر لکھ دیا گیا
ہے مگر انگریزی انجیلوں میں اب تک وہی فقرہ ہے جوا بھی ہم نے نقل کیا ہے۔بہر حال یہ
ثابت شدہ امر ہے کہ یہودیوں کے حضرت عیسی کے ہلاک کرنے کے بارے میں دو
مذہب ہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ اول قتل کیا اور پھر صلیب دیا۔پس اس مذہب کا بھی رد کرنا
ضروری تھا اور ایسے خیال کے لوگوں کا پہلی آیت میں ذکر بھی ہے۔یعنی اس آیت میں کہ
إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ * پس جب کہ دعوی یہ تھا کہ ہم نے عیسی کو قتل
کیا۔تو ضرور تھا کہ پہلے اسی دعویٰ کو رد کیا جاتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے روکو مکمل کرنے کے لئے
دوسرے فرقہ کا بھی اس جگہ رد کر دیا جو کہتے تھے کہ ہم نے پہلے صلیب دیا ہے۔پس اس
کے رد کے لئے مَا صَلَبُوہ فرما دیا اور بعد اس کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَلَكِنْ شُبِّهَ
لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ
وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيْنًا * ترجمہ : یعنی عیسی نہ قتل کیا گیا اور نہ صلیب دیا گیا بلکہ ان لوگوں پر
حقیقت حال مشتبہ کی گئی۔اور یہود و نصاری جو مسیح کے قتل یا رفع روحانی میں اختلاف رکھتے
ہیں محض شک میں مبتلا ہیں۔اُن میں سے کسی کو بھی علم صحیح حاصل نہیں محض ظقوں اور شکوک
میں گرفتار ہیں اور وہ خود یقین نہیں رکھتے کہ سچ مچ عیسی کو قتل کر دیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے
کہ عیسائیوں میں بعض فرقے اس بات کے قائل ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی الیاس نبی کی طرح
بروزی طور پر ہے یعنی یہ عقیدہ بالکل غلط ہے کہ مسیح زندہ آسمان پر بیٹھا ہے بلکہ درحقیقت وہ
فوت ہو چکا ہے اور یہ جو وعدہ ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح دوبارہ آئے گا اس آمد ثانی سے
مراد ایک ایسے آدمی کا آنا ہے کہ جو عیسی مسیح کی خو اور خلق پر ہوگا نہ یہ کہ عیسی خود آ جائے گا۔چنانچہ کتاب نیولائف آف جیزس جلد اوّل صفحہ ۴۱۰ مصنفہ ڈی ایف سٹر اس میں اس کے
النساء: 158

متعلق ایک عبارت ہے جس کو میں اپنی کتاب ” تحفہ گولڑویہ کے صفحہ ۱۲۷ میں درج کر چکا
ہوں اور اس جگہ اس کے ترجمہ پر کفایت کی جاتی ہے۔اور وہ یہ ہے:۔اگر چہ صلیب کے وقت ہاتھ اور پاؤں دونوں پر میخیں ماری جائیں پھر بھی بہت تھوڑا
خون انسان کے بدن سے نکلتا ہے اس واسطے صلیب پر لوگ رفتہ رفتہ اعضاء پر زور پڑنے
کے سبب تشیخ میں گرفتار ہو کر مر جاتے ہیں یا بھوک سے مر جاتے ہیں۔پس اگر فرض بھی کر
لیا جاوے کہ قریب چھ گھنٹہ صلیب پر رہنے کے بعد یسوع جب اتارا گیا تو وہ مرا ہوا تھا۔تب بھی نہایت ہی اغلب بات یہ ہے کہ وہ صرف ایک موت کی سی بیہوشی تھی۔اور جب شفا
دینے والی مر ہمیں اور نہایت خوشبودار دوائیاں مل کر اُسے غار کی ٹھنڈی جگہ میں رکھا گیا تو
اُس کی بیہوشی دور ہوئی۔اس دعویٰ کی دلیل میں عموما یوسفس کا واقعہ پیش کیا جاتا ہے جہاں
یوسفس نے لکھا ہے کہ میں ایک دفعہ ایک فوجی کام سے واپس آرہا تھا تو راستہ میں میں نے
دیکھا کہ کئی ایک یہودی قیدی صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں ان میں سے میں نے پہچانا کہ تین
میرے واقف تھے۔پس ٹیٹس (حاکم وقت) سے اُن کے اتار لینے کی اجازت حاصل کی
اور ان کو فوراً اتار کر اُن کی خبر گیری کی تو ایک بالآخر تندرست ہو گیا پر باقی دو مر گئے۔“
اور کتاب ”ماڈرن دوٹ اینڈ کرسچن بیلیف“ کے صفحہ ۴۵۵ و ۴۵۷ و ۳۴۷ میں
انگریزی میں ایک عبارت ہے جس کو ہم اپنی کتاب تحفہ گولڑویہ کے صفحہ ۱۳۸ میں لکھ چکے
ہیں۔ترجمہ اس کا ذیل میں لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے:۔شلیر میجر اور نیز قدیم متقین کا یہ مذہب تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا بلکہ ایک ظاہراً
موت کی سی حالت ہوگئی تھی اور قبر سے نکلنے کے بعد کچھ مدت تک اپنے حواریوں کے
ساتھ پھرتا رہا اور پھر دوسری یعنی اصلی موت کے واسطے کسی علیحدگی کے مقام کی طرف روانہ
ہو گیا۔اور یسعیا نبی کی کتاب باب ۵۳ میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کی اپنی دعا بھی جو انجیل میں موجود ہے یہی ظاہر کر رہی ہے جیسا کہ اُس میں لکھا
ہے۔دَعَا بِدُ مُوعٍ جَارِيَةٍ وعَبَرَاتٍ مُتَحَدِرَةٍ فَسُمِعَ لِتَقْوَاهُ۔یعنی عیسی نے بہت

گریہ وزاری سے دُعا کی اور اُس کے آنسو اُس کے رخساروں پر پڑتے تھے پس بوجہ اُس
کے تقویٰ کے وہ دُعا منظور ہوگئی۔اور کرئیر ڈلا سیرا جنوبی اٹلی کے سب سے مشہور اخبار نے
مندرجہ ذیل عجیب خبر شائع کی ہے ۱۳۔جولائی ۱۸۷۹ء کو یروشلم میں ایک بوڑھا راہب
مسمی کور مرا جو اپنی زندگی میں ایک ولی مشہور تھا۔اُس کے پیچھے اس کی کچھ جائیداد رہی۔اور گورنر نے اس کے رشتہ داروں کو تلاش کر کے اُن کے حوالے دولاکھ فرینک (ایک لاکھ
پونے اُنیس ہزار روپیہ) کئے جو مختلف ملکوں کے سکوں میں تھے۔اور اس غار میں سے ملے
جہاں وہ راہب بہت عرصہ سے رہتا تھا۔روپیہ کے ساتھ بعض کا غذات بھی ان رشتہ
داروں کو ملے جن کو وہ پڑھ نہ سکتے تھے۔چند عبرانی زبان کے فاضلوں کو ان کا غذات کے
دیکھنے کا موقعہ ملا تو ان کو یہ عجیب بات معلوم ہوئی کہ یہ کا غذات بہت ہی پرانی عبرانی زبان
میں تھے۔جب ان کو پڑھا گیا تو اُن میں یہ عبارت تھی۔پطرس ماہی گیر یسوع مریم کے
بیٹے کا خادم اس طرح پر لوگوں کو خدا تعالیٰ کے نام میں اور اس کی مرضی کے مطابق خطاب
کرتا ہے۔اور یہ خط اس طرح ختم ہوتا ہے۔دو میں پطرس ماہی گیر نے یسوع کے نام میں اور اپنی عمر کے نوے سال میں یہ محبت
کے الفاظ اپنے آقا اور مولیٰ یسوع مسیح مریم کے بیٹے کی موت کے تین عید فسح بعد ( یعنی تین
سال بعد ) خداوند کے مقدس گھر کے نزدیک بولیر کے مقام میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔“
ان فاضلوں نے نتیجہ نکالا ہے کہ یہ نسخہ پطرس کے وقت کا چلا آتا ہے۔لنڈن بائیبل سوسائٹی
کی بھی یہی رائے ہے اور ان کا اچھی طرح امتحان کرانے کے بعد بائیبل سوسائٹی اب ان
کے عوض چار لاکھ لیرا ( دولاکھ ساڑھے سینتیس ہزار روپیہ ) مالکوں کو دے کر کاغذات کو لینا
چاہتی ہے۔یسوع ابن مریم کی دعا۔ان دونوں پر سلام ہو۔اُس نے کہا۔اے میرے خدا میں اس
قابل نہیں کہ اس چیز پر غالب آ سکوں جس کو میں بُراسمجھتا ہوں۔نہ میں نے اس نیکی کو
حاصل کیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی مگر دوسرے لوگ اپنے اجر کو اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں
اور میں نہیں۔لیکن میری بڑائی میرے کام میں ہے۔مجھ سے زیادہ بُری حالت میں کوئی

براہین احمدیہ حصہ پنج
فلسطین سے کشمیر تک
شخص نہیں ہے۔اے خدا جو سب سے بلند تر ہے میرے گناہ معاف کر۔اے خدا ایسا نہ کر
کہ میں اپنے دشمنوں کے لئے الزام کا سبب ہوں۔نہ مجھے اپنے دوستوں کی نظر میں حقیر
ٹھہرا اور ایسا نہ ہو کہ میرا تقویٰیٰ مجھے مصائب میں ڈالے۔ایسا نہ کر کہ یہی دنیا میری بڑی
خوشی کی جگہ یا میرا بڑا مقصد ہو اور ایسے شخص کو مجھ پر مسلط نہ کر جو مجھ پر رحم نہ کرے۔اے
خدا جو بڑے رحم والا ہے اپنے رحم کی خاطر ایسا ہی کر۔تو ان سب پر رحم کرتا ہے جو تیرے رحم
کے حاجت مند ہیں۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 336 تا345)
یہودیوں
کا یہ کہنا کہ ہم نے عیسی کو قتل کر دیا اس قول سے یہودیوں کا مطلب یہ تھا کہ
عیسیٰ کا مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا کیونکہ توریت میں لکھا ہے کہ جھوٹا
پیغمبر قتل کیا جاتا ہے۔پس خدا نے اس کا جواب دیا کہ عیسی قتل نہیں ہوا بلکہ ایمانداروں کی
طرح خدا تعالیٰ کی طرف اس کا رفع ہوا۔منہ
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 337 حاشیہ )
یہودی فاضل جواب تک موجود ہیں اور بمبئی اور کلکتہ میں بھی پائے جاتے ہیں
عیسائیوں کے اس قول پر کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر چلے گئے بڑا ٹھٹھا اور ہنسی کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیسے نادان ہیں جنہوں نے اصل بات کو سمجھا نہیں۔کیونکہ قدیم
یہودیوں کا تو یہ دعوی تھا کہ جو شخص صلیب دیا جائے وہ بے دین ہوتا ہے اور اس کی رُوح
آسمان پر اٹھائی نہیں جاتی۔اس دعوی کے رد کرنے کے لئے عیسائیوں نے یہ بات بنائی کہ گویا
حضرت عیسی مع جسم آسمان پر چلے گئے ہیں تا وہ داغ جو مصلوب ہونے سے حضرت عیسی پر
لگتا تھا وہ دُور کر دیں مگر اس منصوبہ میں انہوں نے نہایت نادانی ظاہر کی کیونکہ یہودیوں کا
یہ تو عقیدہ نہیں کہ جو شخص مع جسم آسمان پر نہ جاوے وہ بے دین اور کا فر ہوتا ہے اور اس کی
نجات نہیں ہوتی۔کیونکہ بموجب عقیدہ یہودیوں کے حضرت موسیٰ بھی مع جسم آسمان پر
نہیں گئے۔یہودیوں کی حجت تو یہ تھی کہ بموجب حکم تو ریت کے جو شخص کا ٹھ پر لڑکا یا
جائے اس کی رُوح آسمان پر اُٹھائی نہیں جاتی کیونکہ صلیب جرائم پیشہ لوگوں کے

ہلاک کرنے کا آلہ ہے۔پس خدا اس سے پاک تر ہے کہ ایک مطہر اور راستباز مومن کو
صلیب کے ذریعہ ہلاک کرے سو توریت میں یہی حکم لکھ دیا گیا کہ جو شخص صلیب کے
ذریعہ سے مارا جائے وہ مومن نہیں اور اس کی رُوح خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائی نہیں جاتی یعنی
رفع الی اللہ نہیں ہوتا اور جب کہ مسیح صلیب کے ذریعہ سے ہلاک ہو گیا تو اس سے نعوذ باللہ
بقول یہود ثابت ہو گیا کہ وہ ایمان دار نہ تھا۔اور اس کی رُوح خدا تعالیٰ کی طرف
اٹھائی نہیں گئی۔پس اس کے مقابل پر یہ کہنا کہ میسج مع جسم آسمان پر چلا گیا یہ حماقت ہے اور
ایسے بیہودہ جواب سے یہودیوں کا اعتراض بدستور قائم رہتا ہے کیونکہ ان کا اعتراض
رفع روحانی کے متعلق ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو نہ رفع جسمانی کے متعلق جو آسمان
کی طرف ہو۔اور قرآن شریف جو اختلاف نصاریٰ اور یہود کا فیصلہ کرنے والا ہے اس نے
اپنے فیصلہ میں یہی فرمایا کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ یعنی خدا نے عیسی کو اپنی طرف اٹھالیا۔اور ظاہر ہے کہ خدا کی طرف رُوح اٹھائی جاتی ہے نہ جسم۔خدا نے یہ تو نہیں فرمایا کہ بل
رفعه الله الى السماء بلکہ فرمایا کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ' اور اس مقام میں خدا تعالیٰ
کا صرف یہ کام تھا جو یہودیوں کا اعتراض دُور کرتا جو رفع رُوحانی کے انکار میں ہے اور نیز
عیسائیوں کی غلطی کو دُور فرماتا۔پس خدا تعالیٰ نے ایک ایسا جامع لفظ فرمایا جس سے دونوں
فریق کی غلطی کو ثابت کر دیا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ صرف یہی
ثابت نہیں کرتا کہ میسیج کا رفع روحانی خدا تعالیٰ کی طرف ہو گیا اور وہ مومن ہے بلکہ یہ بھی
ثابت کرتا ہے کہ آسمان کی طرف اس کا رفع نہیں ہوا کیونکہ خدا تعالیٰ جو جسم اور جہات اور
احتیاج مکان سے پاک ہے اس کی طرف رفع ہونا صاف بتلا رہا ہے کہ وہ جسمانی رفع
نہیں بلکہ جس طرح اور تمام مومنوں کی رُوحیں اُس کی طرف جاتی ہیں۔اسی طرح
حضرت عیسی علیہ السلام کی روح بھی اُس کی طرف گئی۔ہر ایک ذی علم جانتا ہے کہ قرآن
شریف اور احادیث سے ثابت ہے کہ جب مومن فوت ہوتا ہے اس کی رُوح خدا کی طرف
جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى
رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي یعنی اے رُوح
اطمینان یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلی آ۔وہ تجھ سے راضی اور تو اُس سے راضی۔اور
ا۔النساء: 159
الفجر : 829

·

آج 10 میں سے 10 باقی