ریویو آف ریلیجنز
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عیسائی مذہب پر ایک خاص ریویو از حضرت مسیح موعود
(ستمبر 1903ء)
مسیح صلیب پر نہیں مرا
اول انجیل کے دو مقام پر غور کرنے سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح سولی پر ہرگز نہیں مرا
چنا نچہ ایک جگہ مسیح خود اپنے قصہ کو یونس بن متی کے قصہ سے مشابہت دیتا ہے بلکہ اس قصہ کو
بطور نشان کے قرار دیتا ہے اب ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ کے اندر نہیں مرا تھا اور نہ
مردہ ہونے کی حالت میں شکم ماہی میں داخل ہوا تھا تو پھر اگر فرض کیا جائے کہ مسیح مردہ
ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوا تھا تو یونس کے قصہ سے اس کے قصہ کو کسی طرح
مشابہت نہیں رہتی۔پس یہ مثال جو اپنے لئے مسیح نے پیش کی ہے ایک دانشمند کے لئے
بشرطیکہ اس کی عقل کسی تعصب یا عادت کے نیچے دبی ہوئی نہ ہو۔مسیح کی طرف سے ایک
صاف گواہی ہے کہ وہ سولی پر نہیں مرا تھا اور قبر میں زندہ داخل ہوا تھا جیسا کہ یونس بھی مچھلی
کے پیٹ میں زندہ ہی داخل ہوا تھا اور یونس نبی پر جو ابتلا آیا تھا اصل جڑھ اس کی وہ
پیشگوئی تھی جو قوم کی نسبت اس نے کی تھی یعنی یہ کہ چالیس دن کے اندر ان پر عذاب نازل
ہوگا اور وہ عذاب ان پر نازل نہ ہوا اس لئے یونس کے دل پر اس سے بہت صدمہ پہنچا کہ
اس کی پیشگوئی غلط نکلی اور وہ قوم سے ڈر کر کسی دوسرے ملک کی طرف بھاگ گیا۔اسی طرح
مسیح ابن مریم پر جو ابتلا آیا اس کی جڑھ بھی اسکی وہ پیشگوئی تھی جو قوم کی نسبت اس نے کی
تھی یعنی یہ کہ وہ اس قوم پر حکمراں اور بادشاہ ہو جائے گا اور داؤد کا تخت اسے ملے گا مگر وہ
پیشگوئی ان معنوں کے رو سے جو مسیح نے مجھی پوری نہ ہوئی اور غلط نکلی اس لئے مسیح کو اس کی
وجہ سے بہت صدمہ پہنچا اور وہ جیسا کہ اس نے انجیل میں اشارہ کیا ہے ارادہ رکھتا تھا کہ
یونس کی طرح کسی اور ملک کی طرف بھاگ جائے کیونکہ اس نے کہا کہ نبی بے عزت نہیں
مگر اپنے وطن میں پس اس کے دل میں تھا کہ کسی اور جگہ ہجرت کر کے عزت پاوے اور
ہجرت انبیاء علیہم السلام کی سنت میں سے بھی ہے لیکن چونکہ کسی قدر قوم کے ہاتھ سے دکھ
اٹھانا اس کی قسمت میں تھا اس لئے اس ارادہ کے پورا کرنے کے پہلے ہی پکڑا گیا اور سولی
پر کھینچا گیا مگر جیسا کہ یونس کے قصہ کے خیال سے سمجھا جاتا ہے خدا نے اس کو اس موت
سے بچالیا اور اس کی دعا کو جو باغ میں کی تھی اس کے تقویٰ کی وجہ سے قبول کیا۔تب اس
نے اپنے اس ارادہ کو پورا کیا جو اس کے دل میں تھا اور دوسری گمشدہ بھیڑوں کی تلاش
میں وہ دور دراز ملکوں کی طرف نکل گیا اسی وجہ سے اس کا یسوع آسف نام ہوا یعنی گمشدہ
قوم کو تلاش کرنے والا۔پھر کثرتِ استعمال سے یہ لفظ یوز آسف کے نام سے مشہور ہو
گیا۔غرض یونس نبی سے مسح کی یہی مماثلت تھی کہ وہ زندگی کی حالت میں ہی یونس کی
طرح قبر میں داخل ہوا اور نیز قوم کے ڈر سے دوسرے ملک کی طرف بھاگا۔اگر اس
مماثلت کو قبول نہ کیا جائے تو پھر مسیح کا بیان خلاف واقع ٹھہرتا ہے اور نیز بجائے مماثلت
کے منافات ثابت ہوتی ہے اور مماثلت کے قبول کرنے سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے
کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔پھر دوسری دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔اس کی وہ دعا ہے جو اس نے باغ
میں نہایت تضرع اور عاجزی سے کی تھی جس کا مفصل ذکر انجیلوں میں موجود ہے اور میں
ہرگز سمجھ نہیں سکتا کہ اس قسم کی دعا کہ مسیح جیسا ایک راستباز ساری رات کرے اور گریہ اور
زاری اور تضرع کو انتہا تک پہنچا دے تب بھی وہ عا قبول نہ ہو۔دعا کا مطلب صرف یہ تھا
کہ وہ سولی سے بچایا جاوے کیونکہ یہودیوں نے یہ سوچا تھا کہ مسیح کو سولی دے کر یہ امر
لوگوں کے ذہن نشین کریں کہ وہ نعوذ باللہ صادق نہیں ہے اور ان کا ذبوں میں سے ہے جن
پر خدا کی لعنت ہے یہی غم تھا جس کی وجہ سے مسیح نے ساری رات دعا کی تھی ورنہ اس کو موت
کا کوئی غم نہ تھا اور ایسی حالت میں ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ مسیح کی بریت کے لئے اس کی دعا
منظور فرما تا سو وہ دعا منظور کی گئی۔چنانچہ انجیل میں صریح الفاظ میں اس کا ذکر ہے کہ مسیح
رات کو روتا رہا اور وہ جناب الہی میں چینیں مارتا رہا اور ساری رات اس کے آنسو جاری
رہے پس اس کے تقویٰ کی وجہ سے وہ دعا قبول کی گئی دیکھو عبرانیوں 7:5 اس مقام میں
عیسائیوں کی عقل اور سمجھ پر بہت سخت تعجب ہے کہ جس حالت میں انجیل خود گواہی دیتی ہے
کہ باغ والی دعا قبول کی گئی تو پھر قبول ہونے کے بجز اس کے اور کیا معنے ہیں کہ وہ صلیب
پر مرنے سے بچایا گیا۔پھر تیسری دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا اس کا زندہ دیکھا جانا ہے یعنی وہ
بعد صلیب کے اپنے حواریوں کو ملا اور اپنے زخم دکھلائے اور ان کے ساتھ گلیل کی طرف گیا
اس جگہ عقل کو اس فتویٰ کے لئے کوئی راہ نہیں کہ وہ مر کر پھر زندہ ہو گیا کیونکہ یہ امر غیر معقول
اور سخت بعید از قیاس ہے جو بودی اور کمزور شہادتوں سے ثابت نہیں ہوسکتا بلکہ عقل کے
لئے سہل طریق یہی ہے کہ صلیب پر اس کی جان نہیں نکلی تھی جیسا کہ اس سے پہلے بھی ایسے
اتفاق کئی ہوئے تھے کہ بعض آدمی صلیب پر نہیں مرے تھے۔پس طریق معقول کو چھوڑ کر
طریق نامعقول کو اختیار کرنا سراسر سچائی سے دشمنی اور جہالت سے دوستی ہے اگر مسیح نئے
سرے زندہ کیا جاتا تو اس کو قوم کا کچھ خوف نہ ہوتا کیونکہ جس خدا نے اس کو مار کر پھر زندہ کیا
وہ خدا اس کو ضرور بچاتا اور اس کا یقین بڑھ جاتا پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ مسیح دوبارہ زندگی
کے بعد بھی یہود سے ڈرتا رہا کہ مجھے پکڑ نہ لیں اور اپنے شاگردوں کو منع کرتا رہا کہ یہود کو
میری اطلاع نہ ہوتا ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ پھر آ کر مجھے پکڑ لیں۔پھر عجیب در عجیب یہ بات
ہے کہ مسیح کو دوبارہ خدا نے زندہ تو کیا مگر اس کے زخموں کے اچھا کرنے پر وہ قادر نہ ہوسکا
اور آخر اچھا کرنے کے لئے اس مرہم کی حاجت پڑی جو آج تک مرہم عیسی کے نام سے
مشہور چلی آتی ہے۔پھر چوتھی دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا نسخہ مرہم عیسی ہے جو طب کی کتابوں
میں جو ہزار کے قریب ہیں بلکہ غالبا اس سے زیادہ ہوں گی اب تک پایا جاتا ہے موجود ہے
اور یہ کتابیں یونانی رومی عبرانی فارسی میں موجود ہیں اور اس زمانہ سے عیسوی تاریخ کی
دوسری صدی تک ان کتابوں کا پتہ ملتا ہے۔اس نسخہ مرہم عیسی کی نسبت طبیب لوگ یہ لکھتے
چلے آئے ہیں کہ یہ مرہم حواریوں نے عیسی کے لئے تیار کی تھی اور چونکہ اس مرہم کے فوائد
میں یہ لکھا ہے کہ وہ چوٹوں کے لئے بہت مفید ہے اور زخم کو اچھا کرتی ہے اور خون جاری کو
بند کرتی ہے پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ مرہم حضرت مسیح کی ان چوٹوں کے لئے تیار
کی گئی تھی جو صلیب سے اس کو پہنچی تھیں۔یہ شہادت یعنی نسخہ مرہم عیسی بڑی توجہ کے لائق
ہے کیونکہ علمی کتابوں میں یہ درج ہے اور ہزارہا طبیب اس کی تصدیق کرتے آئے ہیں۔پھر پانچویں دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔نقودیموس کی انجیل ہے جو
لنڈن میں بزبان انگریزی ۱۸۲۰ء میں چھپی تھی اس انجیل کے دسویں باب میں لکھا ہے کہ
رومی سپاہیوں نے یہودیوں کو کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ تم نے یوسف کو جس نے یسوع کی نعش
کو کفنایا تھا ایک کوٹھہ میں بند کیا ہے جس کی کلید مہر بند کر کے رکھی تھی اور جب تم نے اس
کوٹھہ کو کھولا تو یوسف کو تم نے نہ پایا۔ہم کو یوسف کو دو جس کو تم نے ایک کوٹھہ میں بند کیا تھا تو
ہم تم کو یسوع کو ( یعنی عیسی علیہ السلام کو ) دے دیں گے جس کی ہم نے قبر میں حفاظت کی
تھی یہودیوں نے جواب دیا کہ ہم تم کو یوسف دے دیں گے تم ہم کو یسوع کو دو۔یوسف
اپنے شہراری ماتھی میں ہے۔سپاہیوں نے جواب دیا کہ اگر یوسف اری ماتھی میں ہے تو
یسوع گلیل میں ہے۔اس لفظ میں صریح اشارہ ہے کہ یسوع یعنی حضرت عیسی صلیب
سے بچ کر اپنے شہر گلیل میں چلا گیا تھا۔اور اس انجیل پر کچھ موقوف نہیں مروجہ چارا نجیلوں
نے
پر غور کر کے بھی اس قدرضرور ثابت ہوتا ہے کہ مسیح قبر سے نکل کر گلیل کی طرف گیا تھا۔پس
ایک امر قریب القیاس کو چھوڑ کر جو صاف اور سید ھے طور پر معلوم ہو رہا ہے ایک انجو بہ
وگل
بعید از قیاس بنانا اور مسیح کو مار کر پھر اس کو زندہ کرنا ایک ایسا بیہودہ خیال ہے کہ کوئی عقلمند
اس کو قبول نہیں کرے گا۔کیوں یہ بات نہ مان لی جائے کہ یسوع مسیح صلیب پر نہیں مرا۔اور
مرنے کے اسباب بھی پیدا نہیں ہوئے تھے نہ اس کی ٹانگیں توڑی گئیں اور نہ وہ بہت دیر
تک صلیب پر رکھا گیا پھر کچھ تعجب کی بات نہیں تھی کہ وہ صلیب پر نہ مرتا بلکہ تب کی بات
ی تھی کہ باوجود ٹانگیں نہ توڑنے کے وہ صرف تین چار گھنٹہ کی مدت میں صلیب پر مر جا تا۔اس واقعہ کی نظیر کسی مصلوب میں نہ پاؤ گے کہ وہ باوجود ٹانگوں کے نہ توڑنے کے اس قدر
جلد مر گیا۔قیاس تو یہ چاہتا تھا کہ خدا کی جان بہ نسبت انسان کی جان کے بہت دیر کے بعد
نکلتی۔کیونکہ جس قد رخدا اور انسان میں فرق ہے اسی قدر ان کے مرنے میں بھی فرق ہونا
چاہیے۔پس یہ کیا بات ہے کہ انسانوں کی تو صلیب پر چھ چھ سات سات دن کے بعد جان
نکلے اور وہ جو خدا کہلاتا تھا جس نے اپنی قوی طاقتوں سے دنیا کو نجات دینا تھا وہ تین چار
گھنٹہ میں مر جائے۔اور یہ جواب صحیح نہیں ہے کہ اگر چہ وہ خدا تھا لیکن تمام دنیا کے گناہ جو
یک دفعہ اکٹھے ہو کر اس کی گردن پر پڑے اس لئے وہ کمزور ہو گیا اور ان گناہوں کے بوجھ کی
برداشت نہ کر سکا۔اس لئے وہ جلد تر مر گیا۔کیونکہ اگر وہ گناہوں کے بوجھ کی برداشت
نہیں کر سکتا تھا تو کیوں اس نے ایسی فضولی کی کہ میں برداشت کرلوں گا۔اور کیوں اس
نے کہا کہ میں تمام دنیا کے گناہ اپنے سر پر لے سکتا ہوں۔جس حالت میں گناہ غالب
رہے جنہوں نے بہت جلد اس کو ہلاک کر دیا اس لئے قومی طاقت کے لحاظ سے گناہ قابل
تعریف ہیں نہ کہ یسوع مسیح کہ جو ایسا جلد ان کے نیچے دب کر مر گیا جیسا کہ ایک کمزور بچہ
تھوڑے سے صدمہ سے مرجاتا ہے۔بہر حال یہ عجیب بات ہے کہ خدا پر گناہ غالب آگئے
یہانتک کہ ان گناہوں نے صرف تین گھنٹوں تک اس کا کام تمام کر دیا۔ایسے کمزور خدا پر
ایمان لانا جس کی موت کا باعث اس کی کمزوری ہے۔اگر بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے۔یہ تو
پادری صاحبوں کا عجیب عقیدہ ہے مگر ان کی ان سکلو پیڈیا جلد ۳ صفحہ ۶۶۹ میں لکھا ہے کہ
مسیح نے واقعہ صلیب کے بعد دس دفعہ لوگوں سے ملاقات کی اور وہ صرف تین گھنٹہ تک
صلیب پر رہا تھا اب اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہ ضرور صلیب سے زندہ بچ گیا جیسا
کہ اس سے پہلے بھی وہ یہودیوں کے حملوں سے بچتا رہا۔پھر چھٹی دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا یہ ہے کہ عیسائی فرقوں میں سے بعض
فرقے خود اس بات کے قائل ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی الیاس نبی کی طرح بروزی رنگ میں
ہوگی نہ کہ حقیقی یعنی اس کی خوا اور صفت پر کوئی اور آ جائے گا کیونکہ وہ مر چکا ہے۔چنانچہ
نیولائف آف جیزس جلد اول صفحہ ۴۱۰ مصنفہ ڈی ایف سٹراس میں یہ عبارت ہے جس کا
ترجمہ ذیل میں لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے:۔(جرمن کے بعض عیسائی محققوں کی رائے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا)
جرمن کے محقق عیسائی یہ دلائل دیتے ہیں کہ اگر چہ صلیب کے وقت ہاتھ اور پاؤں
دونوں پر میخیں ماری جائیں پھر بھی بہت تھوڑا خون انسان کے بدن سے نکلتا ہے اس
ملیب پر لوگ رفتہ رفتہ اعضاء پر زور پڑنے کے سبب تشیخ میں گرفتار ہو کر مر جاتے
ہیں یا بھوک سے مر جاتے ہیں پس اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ قریب چھ گھنٹے صلیب پر
رہنے کے بعد یسوع جب اتارا گیا تو وہ مرا ہوا تھا تب بھی نہایت ہی اغلب بات یہ ہے کہ
وہ صرف ایک موت کی سی بیہوشی تھی اور جب شفا دینے والی مرہمیں اور نہایت ہی خوشبو دار
دوائیاں مل کر اسے غار کی ٹھنڈی جگہ میں رکھا گیا تو اس کی بیہوشی دور ہوئی۔اس دعوی کی
دلیل میں عموماً یوسفس کا واقعہ پیش کیا جاتا ہے جہاں یوسفس نے لکھا ہے کہ میں ایک دفعہ
ایک فوجی کام سے واپس آ رہا تھا تو راستہ میں میں نے دیکھا کہ کئی ایک یہودی قیدی
صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں ان میں سے میں نے پہچانا کہ تین میرے واقف تھے۔پس میں
نے ٹیٹس (حاکم وقت) سے ان کے اتار لینے کی اجازت حاصل کی اور ان کو فوراً اتار کر ان
کی خبر گیری کی تو ایک بالآ خر تندرست ہو گیا پر باقی دو مر گئے۔اور کتاب ماڈرن ڈوٹ اینڈ کرسچن بیلیف کے صفحہ ۴۵۵۔۴۵۷ میں یہ عبارت ہے
جس کا ذیل میں ترجمہ لکھا جاتا ہے:۔شمیر میجر اور نیز قدیم متقین کا یہ مذہب تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا بلکہ ایک ظاہراً
موت کی سی حالت ہو گئی تھی اور قبر سے نکلنے کے بعد کچھ مدت تک اپنے حواریوں کے
ساتھ پھرتا رہا اور پھر دوسری یعنی اصل موت کے واسطے کسی علیحدگی کے مقام کی طرف
روانہ ہو گیا۔ایسا ہی کتاب سو پر نیچرل ریچن کے صفحہ ۸۷۵ پر لکھا ہے۔جس کا ترجمہ یہ ہے کہ پہلی
تفسیر جو بعض لائق محققین نے کی ہے وہ یہ ہے کہ یسوع دراصل صلیب پر نہیں مرا بلکہ
صلیب سے زندہ اتار کر اس کا جسم اس کے دوستوں کے حوالہ کیا گیا اور وہ آخریچ نکلا۔اس
عقیدہ کی تائید میں یہ دلائل پیش کئے جاتے ہیں کہ اناجیل کے بیان کے مطابق یسوع
صلیب پر تین گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے رہ کر فوت ہوا۔لیکن صلیب پر ایسی جلدی کی
موت کبھی پہلے واقعہ نہیں ہوئی تھی۔یہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے کہ صرف اس کے ہاتھوں پر میخیں
لگائی گئی تھیں اور پاؤں پر نہیں تھیں چونکہ یہ عام قاعدہ نہ تھا کہ ہر ایک مصلوب کی ٹانگ
توڑی جاوے اس واسطے تین انجیل نویسوں نے تو اس کا کچھ ذکر بھی نہیں کیا اور چوتھے نے
صرف اپنی کسی خاص غرض کی تکمیل کے لئے اس کا ذکر کیا ہے اور جہاں ٹانگ توڑنے کا
ذکر نہیں ہے تو ساتھ ہی برچھی کا واقعہ بھی کالعدم ہو جاتا ہے۔پس ظاہراً موت جو واقع
ہوئی وہ ایک سخت بیہوشی تھی جو کہ چھ گھنٹے کے جسمانی اور دماغی صدموں کے بعد واقع
ہوئی اور اس کے علاوہ گذشتہ شب بھی بیداری اور تکلیف میں گزری تھی۔جب اسے کافی
صحت پھر حاصل ہو گئی تو اپنے حواریوں کو پھر یقین دلانے کے واسطے کئی دفعہ ملا لیکن
یہودیوں کے ڈر سے وہ بڑی احتیاط سے نکلتا تھا۔حواریوں نے یہی سمجھا کہ وہ مر کر زندہ
ہوا ہے اور چونکہ موت کی سی بیہوشی تک پہنچ کر وہ پھر بحال ہوا۔یہ اس لئے ممکن ہے کہ
اس نے خود بھی یہی خیال کیا ہو کہ میں مرکز پھر زندہ ہوا ہوں۔اب جب استاد نے دیکھا
کہ اس ظاہری موت نے میرے کام کی تکمیل کر دی ہے تو پھر وہ کسی نا معلوم تنہائی کی جگہ
میں چلا گیا اور مفقودالخبر ہو گیا۔کفر ور رجس نے شنٹوڈ کے اس مسئلہ کی نہایت قابلیت کے ساتھ تائید کی ہے لکھتا
ہے کہ یہود کے حکام کے درمیان یسوع کے مرید تھے جو کہ اس کو اگر چہ عوام کی مخالفت
سے بچ نہ سکتے تھے تاہم ان کو امید تھی کہ ہم مرنے سے اس کو بچالیں گے۔یوسف ایک
دولت مند آدمی تھا اور اس کو مسیح کے بچانے کے وسائل مل گئے۔نئی قبر میں بھی عین مقام
صلیب کے قریب ہی اس نے تیار کرالی اور جسم بھی پیلاطوس سے مانگ لیا اور نقود یموس
یہودیوں کی توجہ ہٹانے کے لئے بہت سارے مصالح خرید لایا اور یسوع کو جلدی سے قبر
میں رکھا گیا اور ان لوگوں کی سعی سے وہ بچ گیا کفرورر نے یوحنا ۱۷:۲۰ کی عجیب تفسیر کی
ہے اور اس فقرے سے کہ میں ابھی باپ پاس نہیں گیا صرف مرنا مرادلیا ہے کیونکہ آسمان
پر جانے سے مراد دراصل مرنا ہوتا ہے اور اس کے جواب کا مطلب صرف یہ ہے کہ مجھے
مت چھوڑ کیونکہ میں ابھی تک گوشت اور خون ہوں میں ابھی مرا نہیں ہوں۔اس واقعہ
کے بعد یسوع پوشیدہ طور پر چند دفعہ اپنے حواریوں سے ملا اور جب اسے یقین ہو گیا کہ
ظاہری موت نے اس کے کام کی صداقت پر آخری مہر لگا دی ہے تو وہ پھر کسی تنہائی کی جگہ
میں چلا گیا۔)
ایسا ہی مشہور و معروف رینین اپنی کتاب میں لکھتا ہے (لائف آف جیزس صفحہ ۲۶۹) یہ
صاف معلوم ہوتا ہے کہ یسوع کی موت کی اصلیت کی نسبت بہت شکوک پیدا ہو گئے تھے جو
لوگ صلیب پر موت کو دیکھنے کے عادی تھے وہ کبھی اس بات
کو تسلیم کرہی نہ سکتے تھے کہ چند
گھنٹے صلیب پر رہ کر جیسا کہ یسوع رہا موت واقع ہو سکتی ہے وہ بہت ساری مثالیں
مصلوب آدمیوں کی پیش کرتے تھے جن کو وقت پر صلیب سے اتارا گیا تو آخر کار علاج
کرنے سے وہ بالکل شفایاب ہو گئے۔آری گن کا (ابتدائی زمانہ کا ایک مشہور عیسائی
فاضل ) کچھ عرصہ بعد یہ خیال تھا کہ اس قدر جلدی موت کا واقع ہونا مسح کا معجزہ ہے۔یہی
حیرت مرقس کے بیان میں بھی پائی جاتی ہے۔
ريويو اف ريليجنز
فلسطین سے کشمیر تک
حضرت
مسیح کی قبر بمقام سری نگر
اب اس کے بعد ایک بھاری ثبوت اس بات کا کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب سے
مخلصی پا کر آسمان کی طرف نہیں اٹھائے گئے بلکہ کسی اور ملک کی طرف چلے گئے۔ایک اور
ہے جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں لیکن قبل تحریر اس وقعہ کے ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ یہ
قصہ کہ گویا حضرت مسیح مصلوب ہونے کے بعد یا مصلوب ہونے سے پہلے آسمان پر چلے
گئے تھے ایسا ایک بیہودہ قصہ ہے کہ ایک غور کرنے والی طبیعت اس کو بدیہی طور پر جھوٹا قرار
دے گی۔خدا تعالیٰ کا یہ عام قانون قدرت ہے کہ کوئی شخص مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جا
سکتا اور نہ نازل ہو سکتا ہے۔چنانچہ اس کی نظیر الیاس کا قصہ ہے کیونکہ الیاس کا قصہ جس کی
دوبارہ آمد پر مسیح کی نبوت موقوف تھی۔آخر مسیح کی زبان سے ہی قابل تاویل ٹھہرا اور دوبارہ
آنا اس کا محض ایک مجاز کے طور پر تصور کیا گیا پھر کیونکر اعتبار کیا جائے کہ مسیح کے صعود اور
نزول سے مراد حقیقی صعود اور نزول ہے جس امر کی دنیا کی ابتدا سے کوئی بھی نظیر نہیں۔اس
امر پر اصرار کرنا اپنے تئیں ہلاکت کے گڑھے میں ڈالنا ہے۔ماسوا اس کے یہ امر سراسر غیر
معقول ہے کہ ایک نبی اپنے فرض منصبی کو نا تمام چھوڑ کر آسمان پر جا بیٹھے مسیح کو اس بات کا
اقرار ہے کہ اس کی اور بھی بھیڑیں ہیں جن کو پیغام پہنچانا ضروری ہے اور یہ اس بات کی
طرف اشارہ تھا کہ وہ یہودی جو دوسرے ملکوں میں منتشر ہو گئے تھے ابھی ان کو ہدایت کرنا
باقی ہے۔پس صلیب سے مخلصی پا کر مسیح کا یہ فرض تھا کہ ان بدقسمت یہودیوں کو اپنے آنے
سے مطلع کرتا جن کو اس کے آنے کی خبر بھی نہیں تھی کیونکہ وہ لوگ ہندوستان کے بعد حصوں
میں خاص کر کشمیر میں مدت سے سکونت پذیر ہو گئے تھے اور مسیح نے خود اس بات کو بیان کر
دیا تھا کہ یہ اس کا فرض ہے کہ منتشر شدہ بنی اسرائیل کو بھی ان سے ملاقات کر کے ان کو اپنی
ہدایتوں سے فیضیاب کرے پس ایک راستباز کے بدن پر اس سے لرزہ پڑتا ہے کہ یہ گناہ
عظیم مسیح کی طرف منسوب کر سکتے ہیں کہ وہ ایک زندہ شخص کو جس میں اچھے اچھے کام کرنے
کی قوتیں موجود ہیں اور مخلوق
کو اپنی ہدایتوں سے نفع پہنچا سکتا ہے تمام کاموں سے معطل کر
کے آسمان پر بٹھا وے اور اس قیدی کی طرح جو قید محض میں ایام گزارتا ہے اور کوئی کام نہیں
کرتا چھوڑ دے۔کیا مسیح کے لئے یہ بہتر تھا کہ وہ اپنی اس لمبی عمر کو بنی نوع انسان کی خدمت میں
مصروف کرتا اور ہر ایک ملک میں سفر کر کے جیسا کہ خود اس کو ایک نبی سیاح سمجھا گیا ہے
اپنی منتشر قوم کو فائدہ پہنچاتا یا یہ کہ اپنی تبلیغ کا کام نا تمام چھوڑ کر اور قوم کو طرح طرح کی
گمراہیوں میں پا کر آسمان پر جا بیٹھتا۔بالخصوص ان بدقسمت لوگوں کا کیا گناہ تھا جنہوں
نے ابھی اس کو دیکھا بھی نہیں تھا۔اور یہ کہ وہ مختلف ملکوں کی سیر کرتا ہوا آخر کشمیر میں چلا گیا اور تمام عمر وہاں سیر کر کے آخر
سری نگر محله یارخاں میں بعد وفات مدفون ہوا۔اس کا ثبوت اس طرح پر ملتا ہے کہ عیسائی
اور مسلمان اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ یوز آسف نام ایک نبی جس کا زمانہ وہی زمانہ
ہے جو مسیح کا زمانہ تھا دور دراز سفر کر کے کشمیر میں پہنچا اور وہ نہ صرف نبی بلکہ شاہزادہ بھی
کہلاتا تھا اور جس ملک میں یسوع مسیح رہتا تھا اسی ملک
کا وہ باشندہ تھا اور اس کی تعلیم بہت
سی باتوں میں مسیح کی تعلیم سے ملتی تھی بلکہ بعض مثالیں اور بعض فقرے اس کی تعلیم کے بعینم
مسیح کے ان تعلیمی فقرات سے ملتے ہیں جو اب تک انجیلوں میں پائے جاتے ہیں اور
عیسائی نہایت مجبور اور حیرت زدہ ہو کر اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ یہ شخص جو
یوز آسف اور شاہزادہ نبی کہلاتا ہے وہ مسیح کے شاگردوں میں سے ایک شاگر د تھا اسی بناء پر
اس کو بڑا مقدس سمجھا گیا ہے یہاں تک کہ سسلی میں اس کے نام کا ایک گرجا بھی بنایا ہوا
ہے جو پورانا اور قدیم زمانہ سے ہے اور اسی تعلق کے قبول کرنے کے بعد یوز آسف کا قصہ
یورپ کی تمام زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔۔۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ اس
قدر پُر جوش محبت سے یورپ کی تمام زبانوں میں یوز آسف کی تعلیم کا ترجمہ ہونا اس بات
پر دلیل ہے کہ کم سے کم یوز آسف کو ایک مقدس حواری سمجھا گیا ہے۔پس اس صورت میں
تمام عیسائی صاحبان اس مطالبہ کے نیچے ہیں کہ انہوں نے بہر حال یوز آسف کا عیسائی
مذہب سے ایک تعلق مان لیا ہے اور اس کے ظہور کا بھی وہی زمانہ قرار دیا ہے جو سیح کا زمانہ
تھا اور اس کی سوانح کا بڑی محبت اور دلچسپی سے ترجمہ بھی کیا اور اس کی یاد گار کا ایک گرجا بھی
بنایا اور یہ بھی اقرار کیا کہ اس
کی تعلیم کا اخلاقی حصہ انجیل
کی تعلیم سے ملتا ہے اور اس نے بھی
اپنی تعلیم کا نام انجیل ہی رکھا ہے۔پس اس صورت میں اگر یوز آسف یسوع نہیں ہے تو یہ
بار ثبوت عیسائی صاحبوں کی گردن پر ہے کہ وہ ثابت کر کے دکھلا دیں کہ کبھی مسیح کا کوئی
شاگردشا ہزادہ نبی بھی کہلاتا تھا اور کبھی اس نے مسیح کی تعلیم کو اپنی تعلیم بھی قرار دیا اور اس کا
نام انجیل رکھا اور میں بڑے دعوے اور ثبوت سے کہتا ہوں کہ یہ ثبوت ہرگز ان کے لئے
ممکن نہیں کیونکہ ان کے نزدیک شاہزادہ نبی ایک ہی ہے یعنی یسوع ابن مریم۔اور یوز آسف کے حالات کے بیان کرنے کے بارے میں مسلمانوں کی کتابوں میں
بعض ہزار برس سے زیادہ زمانہ کی تالیف میں جیسا کہ کتاب الکمال الدین جس میں یہ تمام
باتیں درج ہیں اور اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ یوز آسف نے جو شاہزادہ نبی تھا اپنی
کتاب
کا نام انجیل رکھا تھا۔ماسوا اس کتاب کے خاص سری نگر میں جہاں حضرت عیسی علیہ السلام
کی قبر ہے ایسے پرانے نوشتے اور تاریخی کتا ہیں پائی گئی ہیں جن میں لکھا ہے کہ یہ نبی جس
کا نام یوز آسف ہے اور اسے عیسی نبی بھی کہتے ہیں اور شاہزادہ نبی کے نام سے بھی
موسوم کرتے ہیں۔یہ بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے ایک نبی ہے جو اس پرانے زمانہ میں
کشمیر میں آیا تھا۔جس کو ان کتابوں کی تالیف کے وقت تک قریباً سولہ سو برس گزر گئے تھے
یعنی اس موجودہ زمانہ تک انیس سو برس گزرا ہے۔اور اس قسم کی تحریریں کشمیر کے باشندوں
کے پاس کچھ تھوڑی نہیں بلکہ بہت سی کتابیں پائی جاتی ہیں اور میں نے سنا ہے کہ اس جگہ
کے ہندؤں کے پاس بھی اپنی زبان میں ایک کتاب ہے جس میں اس شاہزادہ نبی کا ذکر
ہے پس ایک حق کے طالب کو یہ تمام ثبوت اس بات کے قبول کرنے کے لئے مجبور
ہے
☆
کرتے ہیں کہ در حقیقت نہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔بالخصوص جبکہ ان تمام باتوں
کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے کہ اول تو خود انجیل سے یہ پتہ لگتا ہے کہ یسوع صلیب پر نہیں
مرابلکہ وہ صلیب پر غشی کی حالت میں ہو گیا تھا جیسا کہ اس نے خود کہا کہ یونس نبی کا معجزہ دکھایا
جاوے گا۔پس اگر صلیب پر مر گیا تھا اور مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوا تو اس
ہندوؤں کی یہ کتاب بھوشیہ مہا پر ان ہے۔جس میں کشمیر کے ایک راجہ کی حضرت مسیح سے ملاقات کا احوال درج ہے۔
کے اس واقع کو یونس سے کیا مشابہت ہوئی۔پھر یہ کہ انہیں انجیلوں میں لکھا ہے کہ وہ قبر سے
زندہ نکلا اور ابھی زخم اس کے اچھے نہیں ہوئے تھے اور وہ اپنے حواریوں کو ملا اور منع کیا کہ
میرا حال کسی سے مت کہو اور ان کے ساتھ اپنے وطن کی طرف چلا گیا اور ان کے ساتھ مل
کر کھانا کھایا اور پھر طب کی کتابوں سے متواتر طور پر ثابت ہوا ہے کہ یسوع کے زخموں کے
لئے مرہم عیسی بنائی گئی تھی جس کے استعمال سے اس کے زخم اچھے ہوئے اور چونکہ وہ یہود
کے دوبارہ حملے سے ڈرتا تھا اس لئے وہ اس ملک سے نکل گیا اور یہ رائے کچھ ہماری خاص
رائے نہیں ہے بلکہ بڑے بڑے محقق پادریوں نے بھی یہی رائے ظاہر کی ہے جیسا کہ
جرمن کے پچاس پادریوں کی رائے ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں اور کئی پرانی تحریریں اور بھی
ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یسوع واقعہ صلیب کے بعد مدت تک مختلف ملکوں میں
سیاحت کرتا رہا۔یہاں تک کہ اس کا نام نبی سیاح ہو گیا اور ان باتوں کو مسلمانوں نے بھی
تسلیم کر لیا ہے کہ مسیح نبوت پانے کے بعد ایک مدت تک مختلف بلاد میں سیاحت کرتا رہا ہے
پس ان تمام باتوں کو ایک ہی جگہ جمع کرنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یسوع ہرگز
آسمان پر نہیں چڑھا اور جیسا کہ یہ تمام واقعات ایسے قریب قیاس ہیں کہ بڑی سرعت سے
عقل ان کو قبول کرتی ہے ایسا ہی آسمان پر چڑھنا ایسا بعید از قیاس ہے کہ عقل اس کو فی الفور
رو کرتی ہے اور دھکے دیتی ہے پس کیا وجہ کہ جو واقعات ثابت شدہ اور قریب قیاس ہیں
ان کو تو قبول نہ کیا جائے اور جو خیالات ثابت نہیں ہو سکے اور نہ وہ قریب قیاس ہیں ان کو
قبول کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔بالآخر ہم پر چہ الہلال کے ایڈیٹر کو جو عیسائی ہے جس نے اپنے پر چہ شائع کردہ ماہ
اپریل ۱۹۰۳ء میں۔۔۔جلد میں یہ اشارہ کیا ہے کہ یسوع کا کشمیر سری نگر میں مدفون ہونا
صحیح نہیں ہے مخاطب کر کے تنبیہ کرتے ہیں کہ عقلمند اور منصف آدمی کا یہ کام نہیں ہے کہ
صرف مذہبی تعصب کی وجہ سے ثابت شدہ حقائق اور واقعات کو رد کرے۔بالخصوص جبکہ
صاحب ہلال اپنے رسالہ میں اس بات کو مانتا ہے کہ یوز آسف شاہزادہ نبی تھا اور پورے
وثوق سے قبول کرتا ہے کہ پرانی کتابیں اس کا نام شاہزادہ نبی رکھتی ہیں اور وہ کسی اور دور