ریویو آف ریلیجنز
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دراز ملک سے کشمیر میں آیا تھا تو تعجب کہ وہ قریب ہو کر پھر کیوں دور چلا جاتا ہے۔سچ تو یہ
ہے کہ اگر ان واقعات اور دلائل میں سے جو ہم نے ہمیشہ پیش کئے ہیں ایک بھی پیش نہ کیا
جاتا تب بھی عقل سلیم کا یہی فتویٰ تھا کہ یسوع ابن مریم آسمان پر ہرگز نہیں گیا وہ ہمیشہ
انسانوں کی طرح کمزوریاں دکھلاتا رہا اور بسا اوقات اس نے ماریں کھائیں اور جب
شیطان نے اسے کہا کہ اوپر سے اپنے تئیں گرا دے تو وہ اپنے تئیں نیچے نہ گر اسکا اور کوئی امر
اس میں ایسا نہ تھا جو انسان سے بڑھ کر شمار کیا جائے۔بلکہ بعض نبیوں نے اس سے بڑھ کر
معجزات دکھلائے پھر یہ امر بغیر عقلی دلائل اور یقینی براہین کے کیونکر مان لیا جائے کہ وہ
در حقیقت آسمان پر چڑھ گیا تھا اور اب تک زندہ موجود ہے اور اگر آسمان پر چڑھنا ممکن بھی
ہو تب بھی اس کے لئے ناجائز بلکہ ایک جرم کا ارتکاب تھا کیونکہ ابھی وہ اپنے فرض تبلیغ کو
تمام نہیں کر چکا تھا اور یہود کے اور بہت سے فرقے ہنوز اور اور ملکوں میں ایسے تھے جنہوں
نے مسیح کا نام بھی نہیں سنا تھا جن کو پیغام پہنچانا باقی تھا اور آسمان پر تو یہود کی کوئی قوم آباد
نہیں تھی تا یہ کہا جائے کہ آسمان پر بھی ان کا جانا ضروری تھا پس جیسے کہ یہ امر نا معقول ہے
کہ یسوع نے صلیب کو اپنے لئے پسند کیا اور خود کشی کو روا رکھا ایسا ہی یہ بھی نامعقول ہے کہ
وہ اب تک ایک عمدہ زمانہ اپنی زندگی کا محض بریکاری سے گزار رہا ہے حالانکہ اس کو چاہئے تھا
کہ اپنے اس وقت عزیز کو اپنی قوم کی ہمدردی میں خرچ کرتا نہ یہ کہ ایسی بیہودہ حرکتیں کہ
دوسروں کے لئے خود کشی کرے اور پھر زندہ ہو کر آسمان پر جا بیٹھے۔پس ایک عقلند بجز اس
کے کہ کیا کرے کہ ان قصوں کو جھوٹے قرار دے۔سچائی ایک ایسی چیز ہے کہ وہ صرف
واقعات سے ہی ثابت نہیں ہوتی بلکہ دلائل عقلیہ بھی اس پر شہادت دیتے ہیں لیکن جو
جھوٹ ہے نہ اس کے لئے واقعات صحیحہ ثابت شدہ ملتے ہیں اور نہ عقلی دلائل اس پر قائم ہو
سکتے ہیں۔افسوس کہ عیسائی کسی بات پر بھی غور نہیں کرتے انہیں کے ان سائیکلو پیڈیا میں لکھا
ہے کہ تھو ما رسول جس کا ذکر انجیلوں میں درج ہے ہندوستان میں آیا تھا اور میلا پور میں
شہید ہوا۔اور یہ بھی اسی میں لکھا تھا کہ یسوع کا ایک بھائی بھی اس کے ساتھ تھا۔اب
جائے غور ہے کہ ایک طرف تو عیسائی صاحبان قبول کرتے ہیں کہ اسی بلاد شام سے
ہندوستان میں انہیں دنوں میں ایک شاہزادہ نبی آیا تھا جو آخرسری نگر کشمیر میں فوت ہوا اور
پھر انہیں ایام میں تھو ما حواری اور ایک یسوع کا بھائی بھی ہندوستان میں آیا تھا اور پھر
دوسری طرف اس بات کو نہیں مانتے کہ وہ جو شاہزادہ نبی کہلاتا تھا اور بیان کرتا تھا کہ
میرے پر انجیل نازل ہوئی ہے وہی یسوع مسیح ہے یہ واقعات بہت ہی صاف تھے اور ان کا
نتیجہ بھی بہت ہی صاف تھا مگر ہائے افسوس کہ پادری صاحبوں نے تاریکی سے پیار کیا
اور نور سے
دشمنی۔دنیا اپنی انتہا تک پہنچ گئی اور ساری علامتیں پوری ہو گئیں مگر ان کا فرضی
مسیح اب تک آسمان سے نازل نہ ہوا۔آدم سے لے کر اس وقت تک چھٹا ہزار ختم ہو چکا جو
الہی شریعتوں کی اصطلاح میں چھٹا دن کہلاتا ہے جس میں مسیح موعود نے آنا تھا مگر ان کا
یسوع اب تک نہ آیا۔شیطان کے رہا ہونے پر ایک ہزار برس بھی گزر گیا مگر ان کا یسوع
اب تک نہ آیا جو شیطان کو دائمی قید کے زنداں میں روکتا جیسا کہ نبیوں نے پیشگوئی کی تھی
ملک میں طاعون بھی پھیل گئی جیسا کہ انجیل میں آنے والے مسیح کا نشان لکھا تھا مگر اب تک
ان
کا مسیح نہ آیا۔مدت ہوئی کہ آنے والے مسیح کا ستارہ بھی نکل چکا مگر اب تک مسیح نہ آیا۔پس اے یورپ اور اے ایشیا کے رہنے والے عیسائیو۔اور اے حق کے طالبو یقیناً سمجھو کہ
مسیح جو آنے والا تھا وہ آپکا اور وہ وہی ہے جو اب تم سے باتیں کر رہا ہے۔آسمان نے
نشان ظاہر کئے اور زمین نے بھی اور خدا کے پاک نبیوں کی پیشگوئیاں نشان کے طور پر آج
پوری ہو گئیں اور خدا نے میرے ہاتھ پر نشان دکھلانے کی کچھ کمی نہیں رکھی۔ہزار ہانشان
ظاہر کئے ہر ایک پہلو سے اپنی حجت کو پورا کیا اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ نشان جو میرے
ہاتھ پر دکھلائے گئے اگر یسوع ابن مریم کے ہاتھ پر دکھلائے جاتے تو یہود ہلاکت سے
بچائے جاتے مگر وہی جو ہلاکت کے فرزند تھے۔یسوع کے نشانوں کا جو یہود پر اثر پڑا تھا
کس کو اس کی خبر نہیں خود اس کا اپنا حواری یہودا اسکر یوطی جس کو بہشتی تخت کا وعدہ بھی دیا گیا
تھا خود اس کے دیکھتے دیکھتے مرتد ہو گیا اور نہ خود وہ حواری تخت موعود سے محروم رہ گیا بلکہ
یسوع کو بھی بڑی بلا میں ڈال گیا۔سواے وہ لو گو جو دائمی سعادت اور ابدی نجات کو چاہتے
ہو میری طرف دوڑا کہ اس جگہ وہ چشمہ ہے جو تمہیں پرانی میلوں سے پاک کر دے گا اور وہ
نجات جو یقین اور قوت ایمان اور پورے عرفان سے ملتی ہے وہ تمہیں دی جائے گی اور
یقیناً سمجھو کہ یسوع ابن مریم کے خون پر تمہارا بھروسہ غلط ہے اگر وہ ایک دفعہ نہیں ہزار دفعہ
بھی صلیب پر چڑھایا جاتا تب بھی وہ تمہیں نجات نہ دے سکتا۔نجات ایمان اور محبت اور
یقین سے پیدا ہوتی ہے نہ کسی کے خون سے۔دیکھو زمانہ تمہیں بتلا رہا ہے کہ یہ تمام خیالات
جھوٹے تھے۔پس قبل اس کے جو تم خدا کی طرف بلائے جاؤ ان خیالات سے تو بہ کرو مجھے
خدا نے اس گواہی کے لئے اس زمانہ میں کھڑا کیا ہے کہ سب دین بگڑ گئے اور باطل کا رنگ
پکڑ لیا مگر اسلام اگر میری گواہی پر خدا کی مہر نہیں تو میں سچا نہیں لیکن اگر میری گواہی پر خدا
کی مہر ہے تو تم سچ کو رد کر کے قابل مواخذہ نہ بنو۔ایک عاجز انسان مریم کا بیٹا ہر گز خدا
نہیں۔مجھے وہ روح دی گئی ہے جس کے مقابل پر کسی کو تاب مقابلہ نہیں اگر تم میں کوئی اس
لائق نہیں کہ روح سے علم پا کر اس روح القدس کا مقابلہ کرے جو مجھے عطا کیا گیا ہے تو
تمہاری خاموشی تمہیں ملزم کرے گی۔والسلام علیٰ من اتبع الهدى۔(عیسائی مذہب پر ایک خاص ریویو از حضرت مسیح موعود۔ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ تمبر 1903 جلد 2 نمبر 9 صفحہ 331 تا 343)