ملفوظات
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہفتہ مختتمہ 10 جولائی 1899
ایک دینی خوشخبری پر بے پایاں مسرت: اس ہفتہ میں جو سب سے عجیب اور دلچسپ
جو بات واقع ہوئی اور جس نے ہمارے ایمانوں کو بڑی قوت بخشی وہ ایک چٹھی کا حضرت
کے نام آنا تھا۔اس میں پختہ ثبوت اور تفصیل سے لکھا تھا کہ جلال آباد ( علاقہ کا بل ) کے
علاقہ میں یوز آسف نبی کا چبوترہ موجود ہے اور وہاں مشہور ہے کہ دو ہزار برس ہوئے کہ یہ
نبی شام سے یہاں
آیا تھا اور سر کار کابل کی طرف سے کچھ جاگیر بھی اس چبوترے کے نام
ہے۔زیادہ تفصیل کا محل نہیں۔اس خط سے حضرت اقدس اس قدر خوش ہوئے کہ فرمایا:
اللہ تعالی گواہ اور علیم ہے کہ اگر کوئی مجھے کروڑوں روپے لا دیتا تو میں کبھی اتنا خوش نہ ہوتا
جیسا اس خط نے مجھے خوشی بخشی ہے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحه (203)
(12 ،14،13 نومبر 1899ء)
جلسہ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدس کی تقریر
بعثت کی غرض: حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ صلیب سے اتر آنے اور اس حادثہ
سے بچ جانے کا قرآن شریف میں صحیح اور یقینی علم دیا گیا ہے ،مگر افسوس ہے کہ پچھلے ہزار
برس میں جہاں اسلام پر اور بہت سی آفتیں آئیں۔وہاں یہ مسلہ بھی تاریکی میں پڑ گیا اور
مسلمانوں میں بدقسمتی سے یہ خیال راسخ ہو گیا کہ حضرت مسیح زندہ آسمان پر اٹھائے گئے
ہیں اور وہ قیامت کے قریب آسمان سے اتریں گے ، مگر اس چودھویں صدی میں اللہ تعالیٰ
نے مجھے مامور کر کے بھیجا تا کہ میں اندرونی طور پر جو غلطیاں مسلمانوں میں پیدا ہو گئیں
ہیں، ان کو دور کروں اور اسلام کی حقیقت دنیا پر واضح کروں اور بیرونی طور پر جو اعتراضات
اسلام پر کئے جاتے ہیں۔ان کا جواب دوں اور دوسرے مذاہب باطلہ کی حقیقت کھول کر
دکھاؤں۔خصیصیت کے ساتھ وہ مذہب جوصلیبی مذہب ہے یعنی عیسائی مذہب، اس کے
غلط اعتقادات کا استیصال کروں جو انسان کے لئے خطر ناک طور پر مضر ہیں اور انسان کی
روحانی قوتوں کی نشو و نما اور ترقیات کے لئے ایک روک ہیں۔ے۔جن دنوں حضرت مسیح موعود کتاب ” مسیح ہندوستان میں تالیف کر رہے تھے انہیں ایام میں معلوم ہوا کہ
نصیبین ( ملک عراق عرب ) میں حضرت مسیح ناصرتی کے بعض آثار موجود ہیں۔جن سے اُن کے اس سفر کا پتہ ملتا ہے
اور تصدیق ہوتی ہے کہ وہ کشمیر میں آکر رہے۔حضرت مسیح موعود نے قرین مصلحت سمجھا تھا کہ ایک کمیشن ( وفد ) بھیجا
جائے جوان آثار و حالات کی خود تفتیش اور تحقیقات کرے اور پھر اُسی راستہ سے جو حضرت
مسیح نے کشمیر آنے کے لئے
تجویز کیا تھا۔واپس ہوتے ہوئے قادیان پہنچ جائے۔اس وفد کو رخصت اور وداع کرنے کے لئے ایک جلسہ تجویز ہوا
تھا جس کا نام جلستہ الوداع رکھا گیا تھا؛ اگر چہ بعض پیش آمدہ امور ضروریہ کی وجہ سے اس کمیشن کا بھیجا جانا ملتوی ہو گیا۔مگر یہ جلسہ 12 ، 13 ، 14 نومبر 1899ء کو خوب دھوم دھام سے ہوا۔اس میں آپ نے یہ تقریر فرمائی۔
عیسی ابن مریم کے متعلق اصل حقائق بمنجملہ ان کے ایک یہی مسئلہ ہے جو مسیح کے
آسمان پر جانے کے متعلق ہے اور جس میں بدقسمتی سے بعض مسلمان بھی ان کے شریک ہو
گئے ہیں۔اسی ایک مسئلے پر عیسائیت کا دارو مدار ہے کیونکہ عیسائیت کی نجات کا مدار اسی
صلیب پر ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ مسیح ہمارے لئے مصلوب ہوا اور پھر وہ زندہ ہوکر
آسمان پر چلا گیا، جوگو یا اس کی خدائی کی دلیل ہے۔جن مسلمانوں نے اپنی غلطی سے ان لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔وہ یہ تو نہیں مانتے کہ مسیح
صلیب پر مر گیا، مگر وہ اتنا ضرور مانتے ہیں کہ وہ زندہ (بجسد عصری ) آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔لیکن جو حقیقت اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولی ہے وہ یہ ہے کہ مسیح ابن مریم اپنے ہمعصر
یہودیوں کے ہاتھوں سخت ستایا گیا۔جس طرح پر راستباز لوگ اپنے زمانہ میں نادان
مخالفوں کے ہاتھوں ستائے جاتے ہیں اور آخران یہودیوں نے اپنی منصوبہ بازی اور
شرارتوں سے یہ کوشش کی کہ کسی طرح پر آپ کا خاتمہ کر دیں اور آپ کو مصلوب کرا دیں۔بظاہر
وہ اپنی ان تجاویز میں کامیاب ہو گئے، کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم کو صلیب پر چڑھائے
جانے کا حکم دیدیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے جو اپنے راستبازوں اور ماموروں کو کبھی ضائع نہیں
کرتا۔ان کو اس لعنت سے جو صلیب کی موت کے ساتھ وابستہ تھی بچالیا اور ایسے اسباب
پیدا کر دیئے کہ وہ اس صلیب پر سے زندہ اُتر آئے۔اس امر کے ثبوت کے لیے بہت سے
دلائل ہیں جو خاص انجیل سے ہی مل سکتے ہیں لیکن اس وقت ان کا بیان کرنا میری غرض
نہیں ہے، جو شخص ان واقعات پر جو صلیب کے متعلق انجیل میں درج ہیں ،غور کرے گا۔تو
ان کے پڑھنے سے اُسے صاف معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح ابن مریم صلیب پر سے
زندہ اُتر آئے تھے اور پھر یہ خیال کر کے کہ اس ملک میں اُن کے بہت سے دشمن تھے اور
دشمن بھی وہ جو اُن کے جانی دشمن تھے اور جیسا کہ وہ پہلے کہہ چکے تھے کہ نبی بے عزت نہیں
ہوتا، مگر اپنے وطن میں جس سے ان کی ہجرت کا پتہ چلتا ہے کہ اُنھوں نے ارادہ کر لیا تھا
کہ اس ملک کو چھوڑ دیں اور اپنے فرض رسالت کو پورا کرنے کے لیے وہ
بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں نکلے اور نصیبین کی طرف سے ہوتے ہوئے
افغانستان کے راستہ کشمیر میں آکر بنی اسرائیل کو جو کشمیر میں موجود تھے تبلیغ کرتے رہے
اور اُن کی اصلاح کی اور آخر کار اُن میں ہی وفات پائی۔یہ امر ہے جو مجھ پر کھولا گیا ہے۔اس مسئلہ کی اہمیت : اس ایک مسئلہ سے ہی عیسائیت کا ستون ٹوٹ جاتا ہے، کیونکہ
جب صلیب پر مسیح کی موت ہی نہیں ہوئی اور وہ تین دن کے بعد زندہ ہو کر آسمان پر گئے ہی
نہیں، تو الوہیت اور کفارہ کی عمارت توبیخ و بنیاد سے گر پڑی اور مسلمانوں کا غلط
خیال (جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کی سخت تو ہین ہوتی تھی کہ حضرت مسیح زندہ
آسمان پر چلے گئے ہیں اور پھر دوبارہ نازل ہوں گے ؛ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کوئی نیا یا پرانا نبی نہیں آسکتا جس کی نبوت پر آپ کی مہر نہ ہو بھی دور ہو گیا۔اور
قرآن شریف کی اصل اور پاک تعلیم کچی ثابت ہوگئی۔کیونکہ قرآن شریف میں تو مسیح کا
صاف اقرار فلما تو فیتنی کا موجود ہے، جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینے کی وجہ: یہی وجہ ہے کہ ہم وفات مسیح کے مسئلہ پر زیادہ
زور دیتے ہیں، کیونکہ اسی موت کے ساتھ عیسائی مذہب کی بھی موت ہے اور اسی غرض سے
میں نے کتاب " مسیح ہندوستان میں لکھنی شروع کی ہے اور اس کتاب کے بعض مطالب
کی تکمیل کے لیے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اپنی جماعت میں سے چند آدمیوں کو
بھیجوں۔جو اُن علاقہ جات میں جا کر ان آثار کا پتہ لگا ئیں، جن کا وہاں موجود ہونا بتایا
جاتا ہے؛ چنانچہ اس غرض کو مد نظر رکھ کر ہم نے یہ جلسہ کیا ہے، تا کہ ان دوستوں کو رخصت
کرنے کے لیے پہلے ہم سب مل کر اُن کے لیے دعائیں کریں کہ وہ خیر وعافیت کے ساتھ
اس مبارک سفر کے لیے رخصت ہوں اور کامیاب ہو کر واپس آئیں۔حضرت
مسیح کا واقعہ صلیب کے بعد نصیبین جانا: اگر چہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ سفر جو
تجویز کیا گیا ہے۔اگر نہ بھی کیا جاتا تو بھی خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے اس قدر
شواہد اور دلائل ہم کو اس امر کے لیے دیدیئے ہیں ، جن کو مخالف کا قلم اور زبان تو نہیں سکتی ،
لیکن مومن ہمیشہ ترقیات کی خواہش کرتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ حقائق اور معارف کا
بھوکا پیاسا ہوتا ہے۔کبھی ان سے سیر نہیں ہوتا۔اس لیے ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ جس
قدر ثبوت اور دلائل اور مل سکیں۔وہ اچھا ہے۔اس مقصد کے لیے یہ تقریب پیش آئی ہے
کہ ہم اپنے دوستوں کو صیبین کی طرف بھیجتے ہیں۔جس کے متعلق ہمیں پتہ ملا ہے کہ وہاں
کے حاکم نے حضرت مسیح کو (جبکہ وہ اپنی ناشکر گزار قوم کے ہاتھ سے تکلیفیں اٹھا رہے
تھے۔لکھا تھا کہ آپ میرے پاس چلے آئیے اور واقعہ صلیب سے بچ جانے کے بعد اس
مقام پر پہنچ کر انہوں نے بد قسمت قوم کے ہاتھ سے نجات پائی۔وہاں کے حاکم نے یہ بھی
لکھا تھا کہ آپ میرے پاس آجائیں گے تو آپ کی خدمت کی سعادت حاصل کروں گا اور
میں بیمارہوں میرے لیے دُعا بھی کریں) اگر چہ یہ امر ہمیں ایک انگریزی کتاب سے
معلوم ہوا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ روضتہ الصفا جو ایک اسلامی تاریخ ہے۔اس قسم کا
مفہوم اس سے بھی پایا جاتا ہے۔اس لیے یہ یقین ہوتا ہے کہ حضرت مسیح نصیبین میں ضرور
آئے اور اسی راستے سے وہ ہندوستان کو چلے آئے۔سارا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے لیکن ہمارا
دل تو گواہی دیتا ہے کہ اس سفر سے انشاء اللہ حقیقت کھل جائے گی اور اصل معاملہ صاف ہو
جائے گا۔ممکن ہے کہ اس سفر میں ایسی تحریریں پیش ہو جاویں یا ایسے کتبے نکل آویں، جو
حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر کے متعلق بعض امور پر روشنی ڈالنے والے ہوں یا
حواریوں میں سے کسی کی قبر کا کوئی پتہ چل جائے یا اور اس قسم کے بعض امور نکل آویں، جو
ہمارے مقصد میں موید ثابت ہوسکیں، اس لئے میں نے اپنی جماعت میں سے تین
آدمیوں کو اس سفر کے لئے تیار کیا ہے۔ان کے لئے ایک عربی تصنیف بھی میں کرنی چاہتا
ہوں ، جو بطور تبلیغ کے ہو اور جہاں جہاں وہ جاویں۔اس
کو تقسیم کرتے رہیں اس طرح اس
سفر سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ ہمارے سلسلے کی اشاعت بھی ہوتی جائے گی۔ایک مخلص اور وفا دار جماعت: اور میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے
ایک مخلص اور وفادار جماعت عطا کی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ جس کام اور مقصد کے لئے
میں ان کو بلاتا ہوں۔نہایت تیزی اور جوش کے ساتھ ایک دوسرے سے پہلے اپنی ہمت اور
توفیق کے موافق آگے بڑھتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ ان میں ایک صدق اور اخلاص پایا
جاتا ہے میری طرف سے کسی امر کا ارشاد ہوتا ہے اور وہ تعمیل کے لئے تیار۔
حقیقت میں کوئی قوم اور جماعت تیار نہیں ہو سکتی۔جب تک کہ اس میں اپنے امام کی
اطاعت اور اتباع کے لئے اس قسم کا جوش اور اخلاص اور وفا کا مادہ نہ ہو۔حضرت مسیح علیہ السلام
کو جو مشکلات اور مصائب اٹھانے پڑے۔اور ان کے عوارض اور اسباب میں سے
جماعت کی کمزوری اور بیدلی بھی تھی ، چنانچہ جب ان کو گرفتار کیا گیا، تو پطرس جیسے اعظم الحوار بین
نے اپنے آقا اور مرشد کے سامنے انکار کر دیا اور نہ صرف انکار کیا، بلکہ تین مرتبہ لعنت بھی
بھیج دی۔اور اکثر حواری ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس کے برخلاف آنحضرت ﷺ کے
صحابہ نے وہ صدق و وفا کا نمونہ دکھایا، جس کی نظیر دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی ، انہوں
نے آپ کی خاطر ہر قسم کا دکھ اٹھا نا سہل سمجھا۔یہاں تک کہ عزیز وطن چھوڑ دیا اپنے املاک و
اسباب اور احباب سے الگ ہو گئے اور بالآخر آپ کی خاطر جان تک دینے سے تامل اور
افسوس نہیں کیا۔یہی صدق اور وفا تھی جس نے ان کو آخر کار با مراد کیا۔اسی طرح میں
دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری جماعت کو بھی اس کی قدر اور مرتبہ کے موافق ایک جوش
بخشا ہے اور وہ وفا دوری اور صدق کا نمونہ دکھاتے ہیں۔جس دن سے میں نے نصیبین کی
طرف ایک جماعت کے بھیجنے کا ارادہ کیا ہے۔ہر ایک شخص کوشش کرتا ہے کہ اس خدمت پر
مامور کیا جائے اور دوسرے کو رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آرزو کرتا ہے کہ اس کی جگہ اگر
اس کو بھیجا جائے۔تو اس کی بڑی ہی خوش قسمتی ہے۔بہت
سے احباب نے اس سفر پر جانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا، لیکن میں ان درخواستوں
سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو اس سفر کے واسطے منتخب کر چکا تھا اور مولوی قطب الدین
اور میاں جمال دین کو ان کے ساتھ جانے کے واسطے تجویز کر لیا تھا۔اس واسطے مجھے ان
احباب کی درخواستوں
کو رد کرنا پڑا۔تاہم میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جنھوں نے بصد مشکل
اور سچے اخلاص کے ساتھ اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی
پاک نیتوں کے ثواب کو ضائع نہیں کرے گا اور وہ اپنے اخلاص کے موافق اجر پائیں گے۔خدا تعالیٰ کی خاطر سفر کی عظمت : دور دراز بلا داور ممالک غیر کا سفر آسان امر نہیں
ہے؛ اگر چہ یہ سچ ہے کہ اس وقت سفر آسان ہو گئے ہیں۔لیکن پھر بھی یہ کس کو علم ہو سکتا
ہے، کہ اس سفر سے کون زندہ آئے گا۔چھوٹے چھوٹے بچے اور بیویوں اور دوسرے
عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر جانا کوئی سہل بات نہیں ہے۔اپنے کاروبار اور اپنے
معاملات کو ابتری اور پریشانی کی حالت میں چھوڑ کر ان لوگوں نے اس سفر کو اختیار کیا ہے
اور انشراح صدر سے اختیار کیا ہے۔جس کے لئے میں یقین رکھتا ہوں کہ بڑا ثواب
ہے۔ایک تو سفر کا ثواب ہے، کیونکہ یہ سفر محض خدا تعالیٰ کی عظمت اور توحید کے اظہار کے
واسطے ہے۔دوسرے اس سفر میں جو جو مشقتیں اور تکالیف ان لوگوں
کو اٹھانی پڑیں گی ، ان
کا بھی ثواب ہے۔اللہ تعالیٰ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا، جبکہ مَنْ يَعْمَلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
خَيْراً يَّرَه (الزلزال: ۸) کے موافق وہ کسی کی ذرہ بھر نیکی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا، تو اتنا
بڑا سفر جو اپنے اندر ہجرت کا نمونہ رکھتا ہے۔اس کا اجر کبھی ضائع ہوسکتا ہے؟ ہرگز
نہیں۔ہاں یہ ضروری ہے کہ صدق اور اخلاص ہو۔ریا اور دوسرے اغراض شہرت و نمود کے
نہ ہوں اور میں جانتا ہوں کہ برو بحر کے شدائد و مصائب کو برداشت کرنا اور ایک موت کو
قبول کر لینا بجز صدق کے نہیں ہو سکتا۔بہت سے بھائی ان کے لئے دعائیں کرتے رہیں
گے اور میں بھی ان کے واسطے دعاوں میں مصروف رہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مقصد
میں کامیاب کرے اور خیر و عافیت سے واپس لاوے اور سچ تو یہ ہے کہ ملائکہ بھی ان کے
واسطے دعائیں کریں گے اور وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔جماعت کی مروت اور ہمت : اب میں یہ بھی ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ اس موقع پر ہماری
جماعت نے دو قسم کی مروت اور ہمت دکھائی ہے۔ایک تو یہ گروہ ہے جنہوں نے سفر اختیار
کیا اور اپنے آپ کو سفر کے خطرات میں ڈالا ہے اور ان مصائب اور شدائد کے برداشت
کرنے کو تیار ہو گئے ہیں جو اس راہ میں انہیں پیش آئیں گی۔دوسرا وہ گروہ ہے جنہوں نے
میری دینی اغراض و مقاصد میں ہمیشہ دل کھول کر چندے دئے ہیں۔میں کچھ ضرورت
نہیں سمجھتا کہ تفصیل کروں، کیونکہ ہر شخص کم و بیش اپنی استطاعت اور مقدرت کے موافق
حصہ لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کس اخلاص اور وفاداری سے ان چندوں میں
شریک ہوتے ہیں۔میں یہ خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت نے وہ صدق اور وفا دکھایا
ہے جو صحابہ شاعت العسر میں دکھاتے تھے ؛ اگر چہ اشتہار میں میں نے چند دوستوں کے
نام لکھے ہیں، جنھوں نے اپنے صدق و ہمت کا نمونہ دکھایا ہے، لیکن اس سے یہ نہیں ظاہر
ہوتا کہ میں دوسروں سے بے خبر ہوں یا اُن کی خدمات کو قابلِ قدر نہیں سمجھتا۔میں خوب
جانتا ہوں کہ کون سرگرمی اور اخلاص کے ساتھ میری راہ میں دوڑتا ہے۔میں چونکہ بیمار تھا
اور ابھی تک طبیعت ناساز ہے، اس لئے میں پوری تفصیل نہ دے سکا اور نہ مختصر سے اشتہار
میں اتنی تفصیل ہو سکتی تھی۔پس جن لوگوں کے نام درج نہیں ہوئے۔اُن کو افسوس نہیں کرنا
چاہئے۔اللہ تعالیٰ اُن کے صدق اور اخلاص کو خوب جانتا ہے۔مالی قربانی محض اللہ ہو: اگر کوئی شخص اس غرض کے لئے چندہ دیتا ہے یا ہماری دینی
ضروریات میں شریک ہوتا ہے کہ اُس کا نام شائع کیا جائے ، تو یقینا سمجھو کہ وہ دُنیا کی
شہرت اور نام و نمود کا خواہشمند ہے، لیکن جو شخص محض اللہ تعالیٰ کے لئے اس راہ میں قدم
رکھتا ہے اور خدمت دین کے لئے کمر بستہ ہوتا ہے، اُس کو اس بات کی کچھ بھی پروانہیں
ہوتی۔دُنیا کے نام کچھ حقیقت اور اثر اپنے اندر نہیں رکھتے ہیں۔نام وہی بہتر ہوتے ہیں،
جو آسمان پر رکھے جائیں۔کاغذات کا کیا اثر ہے۔ایک دن ہوتے ہیں اور دوسرے دن
ضائع ہو جاتے ہیں، لیکن جو کچھ آسمان پر لکھا جاتا ہے وہ کبھی محو نہیں ہوسکتا۔اس کا اثر
ابدالآباد کے لئے ہوتا ہے، میرے بہت سے مخلص احباب ایسے ہیں جن کو تم میں سے شاید
بہت ہی کم جانتے ہوں لیکن انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔مثلاً میں نظیر کے طور پر
کہتا ہوں کہ مرزا یوسف بیگ صاحب میرے بہت ہی مخلص اور صادق دوست ہیں۔میں
نے اُن کا ذکر اس واسطے کیا ہے کہ اس طرح پر بھائیوں میں باہم تعارف بڑھتا ہے اور
محبت پیدا ہوتی ہے۔مرزا صاحب اس وقت سے میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں
گوشہ نشینی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔میں دیکھتا ہوں کہ اُن کا دل محبت اور اخلاص سے بھرا ہوا
ہے اور وہ ہر وقت سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے اندر ایک جوش رکھتے ہیں۔ایسا ہی
اور بہت سے عزیز دوست ہیں اور سب اپنے اپنے ایمان اور معرفت کے موافق اخلاص
اور جوشِ محبت سے لبریز ہیں۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 221 تا 226)
(19، اپریل 1901ء)
19، اپریل 1901 ء کولاہور سے فورمن کالج اور امریکی مشن کے دو پادری مع ایک دیسی عیسائی
کے قادیان آئے تھے۔وہ حضرت مسیح موعود سے بھی ملے اور انہوں نے کچھ سوالات حضور سے کئے جن
کا جواب حضرت اقدس دیتے رہے۔(ان میں سے ہجرت مسیح سے متعلقہ حصہ پیش ہے)
مسیح کا واقعہ صلیب :
سوال: آپ کا خیال مسیح کی صلیب کی نسبت کیا ہے؟
( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 487 تا 488)
جواب: میں اس کو نہیں مانتا کہ وہ صلیب پر مرے ہوں بلکہ میری تحقیقات سے یہی ثابت
ہوا ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور خود مسیح علیہ السلام بھی میری رائے سے متفق
ہیں۔حضرت مسیح کا بڑا معجزہ یہی تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مریں گے، کیونکہ یونس نبی کے
نشان کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔اب اگر یہ مان لیا جائے جیسا کہ عیسائیوں نے غلطی سے
مان رکھا ہے کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے تو پھر یہ نشان کہاں گیا اور یونس نبی کے ساتھ
مماثلت کیسی ہوئی ؟ یہ کہنا کہ وہ قبر میں داخل ہو کر تین دن کے بعد زندہ ہوئے۔بہت بے
ہودہ بات ہے۔اس لئے کہ یونس تو مچھلی کے پیٹ میں زندہ داخل ہوئے تھے، نہ مرکر۔یہ
نبی کی بے ادبی ہے۔اگر ہم اس کی تاویل کرنے لگیں۔اصل بات یہی ہے کہ وہ صلیب پر
سے زندہ اتر آئے۔ہر ایک سلیم الفطرت انسان کو واجب ہے کہ جو کچھ مسیح نے صاف
لفظوں میں کہا اس کو محکم طور پر پکڑیں۔حضرت عیسی“ پر ایک غشی کی حالت تھی۔انجیل سے
معلوم ہوتا ہے کہ اور اسباب اور واقعات بھی اس قسم کے پیش آگئے تھے کہ وہ صلیب کی
موت سے بچ جائیں؛ چنانچہ سبت کے شروع ہونے کا خیال۔حاکم کا مسیح کے خون سے
ہاتھ دھونا۔اس کی بیوی کا خواب دیکھنا وغیرہ۔خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھا دیا ہے کہ ایک بہت بڑاذ خیرہ دلائل و براہین کا دیا ہے جن سے
ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے۔صلیب پر سے زندہ اتر آئے۔غشی کی
حالت بجائے خود موت ہوتی ہے۔دیکھو سکتہ کی حالت میں نہ نبض رہتی ہے نہ دل کا مقام
حرکت کرتا ہے۔بالکل مُردہ ہی ہوتا ہے۔مگر پھر وہ زندہ ہو جاتا ہے۔مسیح کے نہ مرنے کے
دو بڑے زبر دست گواہ ہیں۔اول تو یہ ہے کہ یہ ایک نشان اور معجزہ تھا۔ہم نہیں چاہتے کہ
اس کی کسر شان کی جائے اور وہ آدمی سخت حقارت اور نفرت کے لائق ہے جو اللہ تعالیٰ کے
نشانات کو حقیر سمجھ لیتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ اس کی تصدیق
نہیں کرتے کہ وہ صلیب پر مرے ہیں بلکہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور پھر اپنی طبعی
موت سے مرنے کی تصدیق فرماتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اگر انجیل کی ساری باتوں کو
جو اس واقعہ صلیب کے متعلق ہیں یکجائی نظر سے دیکھیں ، تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ
بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ مسیح صلیب پر مرے ہوں۔حواریوں کو ملنا، زخم دکھانا ، کباب کھانا،
سفر کرنا۔یہ سب امور ہیں جو اس بات کی نفی کرتے ہیں ؛ اگر چہ خوش اعتقادی سے ان
واقعات کی کچھ بھی تاویل کیوں نہ کی جاوے، لیکن ایک منصف مزاج کہہ اٹھے گا کہ زخم
لگے رہے اور کھانے کے محتاج رہے یہ زندہ آدمی کے واقعات ہیں۔یہ واقعات اور صلیب
کے بعد کے دوسرے واقعات گواہی دیتے ہیں اور تاریخ شہادت دیتی ہے کہ دو تین گھنٹہ
سے زیادہ صلیب پر نہیں رہے اور وہ صلیب اس
قسم کی نہ تھی جیسے آج کل پھانسی ہوتی ہے
جس پر لٹکاتے ہی دو تین منٹ کے اندر ہی کام تمام ہو جاتا ہے، بلکہ اس میں تو کیل وغیرہ
ٹھونک دیا کرتے تھے۔اور کئی دن زندہ رہ کر انسان بھوکا پیاسا مر جاتا تھا۔مسیح کے لئے اس
قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔وہ صرف دو تین گھنٹہ کے اندر ہی صلیب سے اتار لئے گئے۔یہ تو
وہ واقعات ہیں جو انجیل میں موجود ہیں۔جو مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کے لئے زبردست
گواہ ہیں۔پھر ایک اور بری شہادت ہے جو اس کی تائید میں ہے۔وہ مرہم عیسی ہے۔جو
طب کی ہزاروں کتابوں میں برابر درج ہے اور اس کے متعلق لکھا گیا ہے کہ یہ مرہم عیسی
کے زخموں کے واسطے حواریوں نے تیار کی تھی۔یہودیوں، عیسائیوں کی طبی کتابوں میں اس
مرہم کا ذکر موجود ہے۔پھر یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے۔ان سب باتوں
کے علاوہ ایک اور امر پیدا ہو گیا ہے جس نے قطعی طور سے ثابت کر دیا ہے کہ مسیح کا صلیب
پر مرنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے اور وہ ہے مسیح کی قبر۔مسیح کی قبر :
مسیح کی قبر سری نگر خانیار کے محلہ میں ثابت ہوگئی ہے اور یہ وہ بات ہے جو دنیا کو ایک زلزلہ
میں ڈال دے گی۔کیونکہ اگر مسیح صلیب پر مرے تھے، تو یہ قبر کہاں سے آ گئی؟
سوال : آپ نے خود دیکھا ہے؟
جواب: میں خود وہاں نہیں گیا، لیکن میں نے اپنا ایک مخلص ثقہ مرید وہاں بھیجا تھا۔وہ وہاں
ایک عرصہ تک رہا اور اس کے متعلق پوری تحقیقات کر کے پانسو معتبر آدمیوں کے دستخط کرائے
جنہوں نے اس قبر کی تصدیق کی۔وہ لوگ اس کو شہزادہ نبی کہتے ہیں اور عیسی صاحب کی قبر کے
نام سے بھی پکارتے ہیں۔آج سے گیارہ سو سال پہلے اکمال الدین نام ایک کتاب چھپی
ہے وہ بعینہ انجیل ہے۔وہ کتاب یوز آسف کی طرف منسوب ہے۔اس نے اس کا نام
بشری یعنی انجیل رکھا ہے۔یہی تمثیلیں ، یہی قصے، یہی اخلاقی باتیں جو انجیل میں پائی جاتی
ہیں اور بسا اوقات عبارتوں کی عبارتیں انجیل سے ملتی ہیں۔اب یہ ثابت شدہ بات ہے کہ
وہ یوز آسف کی قبر ہے۔یوز آسف
یوز آسف وہی ہے جس کو یسوع کہتے ہیں۔اور آسف کے معنی ہیں پراگندہ جماعتوں
کو جمع کرنے والا۔چونکہ مسیح علیہ السلام کا کام بھی بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع
کرنا تھا اور اہل کشمیر بہ اتفاق اہلِ تحقیق بنی اسرائیل ہی ہیں۔اس لئے ان کا یہاں آنا
ضروری تھا۔اس کے علاوہ خود یوز آسف کا قصہ یورپ میں مشہور ہے، بلکہ یہاں تک کہ
اٹلی میں اس نام پر ایک گرجا بھی بنایا گیا ہے اور ہر سال وہاں ایک میلہ بھی ہوتا ہے۔اب
اس قدر صرف کثیر سے ایک مذہبی عمارت کا بنانا اور پھر ہر سال اس پر ایک میلہ کرنا کوئی
ایسی بات نہیں ہے جو سرسری نگاہ سے دیکھی جائے۔وہ کہتے ہیں کہ یوز آسف مسیح “ کا
حواری تھا۔ہم کہتے ہیں کہ یہ بات سچی نہیں ہے۔یوز آسف خود ہی مسیح تھا۔اگر وہ حواری
ہے تو یہ تمہارا فرض ہے کہ تم ثابت کرو کہ مسیح کے کسی حواری کا نام شہزادہ نبی تھا۔
یہ ایسی باتیں ہیں جو صلیب کے واقعہ کا سارا پر دہ ان سے کھل جاتا ہے۔ہاں اگر مسیحی
اس بات کے قائل نہ ہوتے تو البتہ بحث بند ہو جاتی لیکن جبکہ انہوں نے قبول کر لیا ہے کہ
یوز آسف ایک شخص ہوا ہے اور اس
کی تعلیم انجیل ہی کی تعلیم ہے اور اس نے بھی اپنی کتاب
کا نام انجیل ہی رکھ لیا ہے اور جس طرح پر شہزادہ نبی مسیح کا نام ہے اس کو بھی شہزادہ نبی کہتے
ہیں۔اب غور کرنے کے قابل بات ہے کہ اگر یہ خود مسیح ہی نہیں تو اور کون ہے؟
خدا کے لئے سوچو۔جو شخص دنیا سے دل نہیں لگا تا اور سچائی سے پیار کرتا ہے اس کو تو
ماننے میں ذرا بھی عذر نہیں ہوسکتا، کیونکہ جب مان لیا کہ یوز آسف واقعی ایک شخص تھا جس
کا مسیح سے تعلق تھا اور پھر اٹلی میں اس کا گرجا بھی بنا دیا اور ہر سال وہاں میلہ بھی ہوتا ہے
اور پھر یہ بھی اقرار کر لیا کہ اس کی تعلیم انجیل ہی کی تعلیم ہے پھر یہ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ خود
مسیح نہیں ہے؟ یہ چار باتیں جب تسلیم کر لیں تو میں ایک جز لے کر آپ ہی سے پوچھتا
ہوں کہ آپ جو کہتے ہیں کہ وہ حواری تھا۔ثابت کر کے دکھاؤ کہ یوز آسف کسی حواری کا
بھی نام تھا۔اور یوز آسف تو یسوع سے بگڑا ہوا ہے۔اب ایک ہی بات سے فیصلہ ہوتا
ہے۔اگر یہ ثابت کر کے دکھایا جاوے کہ مسیح کے کسی حواری کا نام یوز آسف ، شہزادہ نبی
اور عیسی صاحب ہے تو بے شک یہ قبر کسی حواری کی قبر ہوگی۔اگر یہ ثابت نہ ہو اور ہرگز ہرگز
ثابت نہ ہوگا، تو پھر میری بات کو مان لو کہ اس قبر میں خود حضرت مسیح ہی سوتے ہیں۔مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ بردباری کے ساتھ سنتے ہیں۔جو بردباری سے سنتا
ہے وہ تحقیق کر سکتا ہے۔جس قدر باتیں آپ نے سنی ہیں دوسرے کم سنتے ہیں۔آپ خدا
کے لئے غور کریں کہ جس حالت میں یہ قصہ مشترک ہو گیا ہے کہ وہ حواریوں میں سے تھا۔بہر حال تعلق تو مانا گیا اور پھر گر جا بنا دیا اور ہر سال میلہ ہونے لگا تو اب آپ بتائیں کہ یہ
ثبوت کس کے ذمہ ہے؟ اگر مسیحی تعلق نہ مان لیتے تو بار ثبوت بیشک میرے ذمے ہوتا۔لیکن جب آپ لوگوں نے خود اس کو مان لیا ہے۔تو میں آپ سے ثبوت مانگتا ہوں کہ کسی
ایسے حواری کا پتہ دیں جو شاہزادہ نبی کہلایا ہو۔“
پادری صاحب: ہم آپ کی مہربانی اور خاطر داری کے لئے بہت مشکور ہیں۔