ملفوظات
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس : ”یہ تو ہمارا فرض منصبی ہے جس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہم کو بھیجا ہے۔اس کو کرنا ضروری ہے“
(حضرت اقدس حجتہ اللہ کی یہ تقریرین کر مسٹر فضل نے ( جو غالبا لا ہور کی بک سوسائٹی میں
ملازم ہیں اپنی قابلیت کے اظہار کے لئے زبان کھولی لیکن اس سے بہتر ہوتا کہ وہ خاموش
رہتے اور ان کی دانش اور غور طلب طبیعت کا راز نہ کھلتا۔حضرت اقدس نے اس قدر طول
طویل تقریر یوز آسف کے متعلق فرمائی اور اس کو تاریخی شہادتوں کے ساتھ موکد فر مایا۔مگر
مسٹر فضل کے سوال پر نگاہ کی جائے کہ آپ کیا فرماتے ہیں)
مسر فضل : قبر کے متعلق کوئی تاریخی ثبوت ملا ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ گیارہ سو برس کی کتاب موجود ہے۔خود عیسائیوں میں اس کا
گر جا موجود ہے۔وہاں میلہ ہوتا ہے اور ابھی آپ تاریخی ثبوت ہی پوچھتے ہیں۔یہ کیا
ہے؟ یہ تاریخی ثبوت نہیں تو کیا ہے؟
اور یہ بھی فرمایا کہ تم لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔صرف دھوکا دینا چاہتے ہو۔میں ہر انسان کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ پاک دل بنے۔ریا کاری اور تعصب سے اپنے دل کوصاف کرے
اور جہاں سے صداقت اور حکمت کی بات ملے، اس کو نہایت فراخدلی کے ساتھ قبول
کرے۔میں ہر وقت سنے کو تیار ہوں۔اگر آپ صفائی سے جواب دیں کہ مسیح کے اس
حواری کو اس وجہ سے شہزادہ نبی کہتے ہیں۔اور اگر آپ کوئی جواب نہ دیں اور جواب ہے
بھی نہیں اور صرف اعتقادی طور پر بتائیں کہ ہم ایسا مانتے ہیں تو یہ ایسی بات ہے جیسے کسی
ہندو سے پوچھیں کہ تم جو کہتے ہیں کہ گنگا مہادیو کی جنوں سے نکلتی ہے یا اس میں ست ہے
اور اس کے جواب میں صرف یہی کہے کہ میں اس کے دلائل تو نہیں دے سکتا، مگر ضرور مانتا
ہوں کہ اس میں ست ہے، تو یہ معقول بات نہ ہو گی۔غرض میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ
میں نے نہ اعتقاد کے طور پر بلکہ تحقیقات سے ثابت کر لیا ہے کہ یہ قبر واقعی حضرت مسیح ہی
کی قبر ہے۔واقعات اس کی تصدیق کرتے ہیں، تاریخ اس کی شہادت دیتی ہے۔جرمنی
میں ایسے مسیحی بھی ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ حضرت مسیح" صلیب پر نہیں مرے۔یہ
بات بہت صاف ہے اور غور کرنے کے بعد اس میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔“
انسان کا فرض:
سوال: آپ کی سمجھ میں عیسائیوں کا کیا فرض ہے؟
جواب: ہر ایک انسان کا فرض یہ ہونا چاہئے کہ حق کی تلاش کرے اور حق جہاں اسے ملے
اس کو فورا لے لے ، عیسائیوں کی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔اس کے بعد پادریوں نے مکرر حضرت اقدس کا شکر یہ ادا کیا اور پھر کتب خانہ حضرت اقدس
علیہ الصلوۃ والسلام اور دفتر اخبار الحکم سے کچھ کتابیں لیں اور واپس چلے گئے۔کسر صلیب:
(22 دسمبر 1901ء)
( ملفوظات جلد اول صفحه 500 تا 505)
عیسائی مذہب کے استیصال کے لئے ہمارے پاس تو ایک دریا ہے اب وقت آ گیا ہے
کہ یہ طلسم ٹوٹ جاوے اور وہ بت جو صلیب کا بنایا گیا ہے گر پڑے اور اصل بات تو یہ ہے
کہ اللہ تعالی اگر مجھے مبعوث نہ بھی فرما تا تب بھی زمانہ نے ایسے حالات اور اسباب پیدا کر
دیئے تھے کہ عیسائیت کا پول کھل جاتا۔کیونکہ خدا تعالی کی غیرت اور جلال کے یہ صریح
خلاف ہے کہ ایک عورت کا بچہ خدا بنایا جا تا جوانسانی حوائج اور لوازم بشریہ سے کچھ بھی
استثناءاپنے اندر نہیں رکھتا۔میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں نے کامل تحقیقات کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے
کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ مسیح صلیب پر مر گیا ہے اصل بات یہ ہے کہ وہ صلیب سے زندہ
اتارا گیا اور وہاں سے بیچ کر وہ کشمیر میں چلا آیا جہاں اس نے ۱۲۰ سال کی عمر میں وفات
پائی۔اور اب تک اس کی قبر خانیار کے محلہ میں یوز آسف یا شہزادہ نبی کے نام سے مشہور
ہے۔اور یہ بات ایسی نہیں ہے جو محکم اور مستحکم دلائل کی بناء پر نہ ہو بلکہ صلیب کے جو
واقعات انجیل میں لکھے ہیں خود انہیں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا سب سے
اول یہ کہ خود مسیح نے اپنی مثال یونس سے دی ہے کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں زندہ داخل
ہوئے تھے یا مرکز اور پھر یہ کہ پیلاطوس کی بیوی نے ایک ہولناک خواب دیکھا تھا جس کی
اطلاع پیلاطوس کو بھی اس نے کر دی اور وہ اس فکر میں ہو گیا کہ اس کو بچایا جاوے اور اسی
لیے پیلاطوس نے مختلف پیرایوں میں مسیح کو چھوڑ دینے کی کوشش کی اور آخر کار اپنے ہاتھ
دھوکر ثابت کیا کہ میں اس سے بری ہوں۔اور پھر جب یہودی کسی طرح ماننے والے نظر
نہ آئے تو یہ کوشش کی گئی کہ جمعہ کے دن بعد عصر آپ کو صلیب دی گئی اور چونکہ صلیب پر
بھوک پیاس اور دھوپ وغیرہ کی شدت سے کئی دن رہ کر مصلوب انسان مر جایا کرتا تھا وہ
موقعہ مسیح کو پیش نہ آیا کیونکہ یہ کسی طرح نہیں ہو سکتا تھا کہ جمعہ کے دن غروب ہونے سے
پہلے اسے صلیب پر سے نہ اتار لیا جاتا کیونکہ یہودیوں کی شریعت کی رو سے یہ سخت گناہ تھا
کہ کوئی شخص سبت یا سبت سے پہلے رات پر رہے۔مسیح چونکہ جمعہ کی آخری گھڑی صلیب
چڑھایا گیا تھا اس لئے بعض واقعات آندھی وغیرہ کے پیش آجانے سے فی الفورا تارلیا
گیا پھر دو چور جو مسیح کے ساتھ صلیب پر لٹکائے گئے تھے ان کی ہڈیاں توڑی گئیں مگر مسیح کی
ہڈیاں
نہیں تو ڑی گئیں۔پھر مسیح کی لاش ایک ایسے آدمی کے سپرد کر دی گئی جو مسیح کا شاگر د تھا اور اصل تو یہ ہے کہ
خود پیلاطوس اور اس کی بیوی بھی اس کی مرید تھی چنانچہ پلاطوس کو عیسائی شہیدوں میں
لکھا ہے اور اس کی بیوی کو ولیہ قرار دیا گیا اور ان سب سے بڑھ کر مرہم عیسی کا نسخہ ہے جس
کو مسلمان، یہودی، رومی اور عیسائی اور مجوسی طبیبوں نے بلا اتفاق لکھا ہے کہ مسیح کے زخموں
کے لیے تیار ہوا تھا اور اس کا نام مرہم عیسی ، مرہم حوار بین اور مرہم رسل اور مرہم شلیہ وغیرہ
بھی رکھا۔کم از کم ہزار کتاب میں یہ نسخہ موجود ہے اور یہ کوئی عیسائی ثابت نہیں کرسکتا کہ
صلیبی زخموں کے سوا اور بھی کوئی زخم مسیح کو لگے تھے۔اور اس وقت حواری بھی موجود تھے۔اب بتاؤ کہ کیا یہ تمام اسباب اگر ایک جا جمع کیے جاویں، تو صاف شہادت نہیں دیتے کہ
صلیب پر زندہ بیچ کر اتر آیا تھا۔اس پر اس وقت ہمیں کوئی لمبی بحث نہیں کرنی ہے
یہودیوں کے جو فرقے متفرق ہو کر افغانستان یا کشمیر میں آگئے تھے وہ ان کی تلاش میں
ادھر چلے آئے۔اور پھر آخر کشمیر ہی میں انہوں نے وفات پائی۔اور یہ بات انگریز محققوں
نے بھی مان لی ہے کہ کشمیری در اصل بنی اسرائیل ہیں چنانچہ برٹئیر نے اپنے سفر نامہ میں
یہی لکھا ہے اب جبکہ یہ ثابت ہوتا ہے اور واقعات صحیحہ کی بناء پر ثابت ہوتا ہے کہ وہ صلیب
پر
نہیں مرے بلکہ زندہ اتر آئے ہیں تو کفارہ کا کیا باقی رہ جاتا ہے۔پھر سب سے عجیب تر تو یہ بات ہے کہ عیسائی جس عورت کی شہادت سے مسیح کو آسمان
پر چڑھاتے ہیں وہ خود ایک اچھے اور شریف چال چلن کی عورت نہ تھی۔الوہیت مسیح :
( تقریر 27 دسمبر 1901ء)
( ملفوظات جلد دوم صفحه 76 تا 77)
اب کسر صلیب کے سامان کثرت سے پیدا ہو گئے ہیں اور عیسائی مذہب کا باطل ہونا ایک
بدیہی مسئلہ ہو گیا ہے۔جس طرح پر چور پکڑا جاتا ہے تو اول اول وہ کوئی اقرار نہیں کرتا اور
پتہ نہیں دیتا مگر جب پولیس
کی تفتیش کامل ہو جاتی ہے تو پھر ساتھی بھی نکل آتے ہیں اور
عورتوں بچوں کی شہادت بھی کافی ہو جاتی ہے۔کچھ کچھ مال بھی برآمد ہو جاتا ہے۔تو پھر
اس کو بے حیائی سے اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ہاں میں نے چوری کی ہے۔اسی طرح پر عیسائی
مذہب کا حال ہوا ہے۔صلیب پر مرنا لیسوع کو کا ذب ٹھہراتا ہے۔لعنت دل کو گندہ کرتی اور
خدا سے قطع تعلق کرتی ہے۔اور اپنا قول کہ یونس کے معجزہ کے سوا اور کوئی معجزہ نہ دیا جاوے
گا۔باقی معجزات کو رد کرتا اور صلیب پر مرنے سے بچنے کو معجزہ ٹھہراتا ہے۔عیسائی تسلیم
کرتے ہیں کہ انجیل میں کچھ حصہ الحاقی بھی ہے۔یہ ساری باتیں مل ملا کر اس بات کا اچھا
خاصہ ذخیرہ ہیں جو یسوع کی خدائی کی دیوار کو جو ریت پر بنائی گئی تھی بالکل خاک سے ملا
دیں اور سرینگر میں اس کی قبر نے صلیب کو بالکل تو ڑ ڈالا۔مرہم عیسی اس کے لیے بطور شاہد
ہو گئی۔غرض یہ ساری باتیں جب ایک خوبصورت ترتیب کے ساتھ ایک دانشمند
سلیم الفطرت انسان کے سامنے پیش کی جاویں، تو اُسے صاف اقرار کرنا پڑتا ہے کہ مسیح
صلیب پر
نہیں مرا۔اس لیے کفارہ جو عیسائیت کا اصل الاصول ہے ، بالکل باطل ہے۔(14 جون 1902ء)
مسیح کی قبر کی اشاعت یورپ میں :
( ملفوظات جلد دوم صفحه 128)
یورپ اور دوسرے ملکوں میں ہم ایک اشتہار شائع کرنا چاہتے ہیں جو بہت ہی مختصر ایک
چھوٹے سے صفحے کا ہوتا کہ سب اُسے پڑھ لیں۔اس کا مضمون اتنا ہی ہو کہ مسیح کی قبر سرینگر
کشمیر میں ہے۔جو واقعات صحیحہ کی بناء پر ثابت ہو گئی ہے۔اس کے متعلق مزید حالات اور
واقفیت اگر کوئی معلوم کرنا چاہے تو ہم سے کر لے۔اس قسم کا اشتہار ہوجو بہت کثرت سے
چھپوا کر شائع کیا جاوے۔(5اکتوبر 1902ء)
( ملفوظات جلد دوم صفحه 219)
واقعہ صلیب کے بعد مسیح کی زندگی کے متعلق پطرس کی شہادت قبل نما ز مغرب جب
حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو رڑکی سے آئے
ہوئے احباب ملے جو برات میں گئے تھے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے (جو
حضرت اقدس کے سلسلہ میں ایک درخشندہ گوہر ہیں اور جو عیسائیوں کی کتابوں کو پڑھ کر
ان میں سے سلسلہ عالیہ کے مفید مطلب مضامین کے اقتباس کرنے کا بے حد شوق اور جوش
رکھتے ہیں ) پطرس کے متعلق سنایا کہ رڑکی میں پادریوں سے مل کر میں نے اس سوال کو حل
کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ صلیب کے وقت پطرس کی عمر ۳۰ یا ۴۰ سال کے درمیان
تھی۔ناظرین کو اس سوال ” عمر پطرس کی ضرورت کے لیے ہم الحکم کا وہ نوٹ یاد دلاتے
ہیں جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ بعض کا غذات اس قسم کے ہیں۔جن میں پطرس لکھتا ہے کہ
میں نے مسیح کی وفات کے تین سال بعد ان کو لکھا ہے۔اور اب میری عمر ۹۰ سال کی
ہے۔گویا مسیح نے جب وفات پائی ، تو پطرس کی عمر ۸۷ سال کی ہوئی اور واقعہ صلیب کے
وقت پطرس کی عمر تیں اور چالیس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔تو اب اس سے صاف نتیجہ
نکلتا ہے کہ مسیح واقعہ صلیب کے بعد کم از کم ۴۷ سال تک بموجب اس تحریر کے زندہ رہا۔اور
پطرس ان کے ساتھ رہا۔اور یہ ثابت ہو گیا کہ صلیب پر مسح نہیں مراء، بلکہ طبعی موت سے مرا
ہے اور نہ آسمان پر اس جسم کے ساتھ اٹھایا گیا، کیونکہ راس الحوار بین پطرس اس کی موت کا
اعتراف کرتا ہے اور موت کا وقت دیتا ہے۔مفتی صاحب نے یہ عظیم الشان خوشخبری حضرت کو سنائی۔پھر نماز مغرب ادا ہوئی۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 312 تا 313)
مبارک بشارت: اب بہتر ہے کہ اس کے پیچھے ایک مبارک بشارت لکھ دی جاوے
کہ عیسائیوں کے محققین کی تحریروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت عیسی صلیب کے واقعہ
کے بعد بھی زندہ رہے جیسا کہ پطرس کی اس تحریر سے جو ملی ہے معلوم ہوا۔اس تحقیقات سے ہر ایک محقق کو خوش ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ان کا غذات سے ثابت ہوئی ہے
جو مسیح کے خاص حواری پطرس کے لکھے ہوئے ہیں۔دنیا میں اس وقت ایک عام تحریک ہورہی ہے اور آئے دن ایک نہ ایک بات ہماری
تصدیق اور تائید میں نکلتی آتی ہے۔یہ خدا کا کام ہے۔اب دیکھ لو کہ یہ کا غذ نکل آئے
ہیں جو پطرس کے لکھے ہوئے ہیں۔ہماری جماعت ان کو پڑھ کر خوش ہو گی اور ان کا
ایمان بڑھے گا۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 314)
(17 اکتوبر 1902ء)
مردوں کے قبروں سے نکلنے کی تعبیر :
پھر اس کے بعد مفتی محمد صادق صاحب ایک انگریزی کتاب حضرت اقدس کو سناتے
رہے جس میں ایک موقعہ پر یہ بھی تھا کہ جب مسیح کو صلیب دی گئی تو اس وقت مردے
قبروں سے نکلے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔عالم رویا میں مردہ کے قبر سے نکلنے کی یہ تعبیر ہوتی ہے کہ کوئی گرفتار آزاد ہوممکن ہے کہ
کسی نے
عالم کشفی میں یہ دیکھا ہو ورنہ یہ اپنے طاہری معنوں میں ہرگز نہیں ہوا۔طاعون کا علاج:
( ملفوظات جلد دوم صفحه 405)
ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب ٹیکہ بھی علاج نہیں اور
اللہ تعالیٰ کا حفاظت کا وعدہ ہے تو پھر مرہم عیسی اور جدوار کا استعمال کیوں بتلایا ہے
حضرت صاحب نے فرمایا کہ:۔جو علاج اللہ تعالیٰ بتلاوے وہ تو اسی حفاظت میں داخل ہے کہ اس نے خود ایک طریق
حفاظت بھی ساتھ بتلا دیا اور انشراح صدر سے ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر ٹیکہ
میں خیر ہوتی تو ہم کو اس کا حکم کیا جاتا اور پھر دیکھتے کہ سب سے اول ہم ہی کرواتے اگر
خدا تعالیٰ آج ہی بتلا دے کہ فلاں علاج ہے یا فلاں دوا مفید ہے تو کیا ہم اسے استعمال نہ
کریں گے؟ وہ تو نشان ہوگا۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم خود کس قدر متوکل تھے مگر ہمیشہ
لوگوں کو دوائیں بتلاتے تے اگر ہم عوام الناس کی طرح ٹیکہ کروائیں تو خدا پر ایمان نہ ہوا
پہلے یہ تو فیصلہ کیا جائے کہ آیا ہم نے ۲۲ برس پہلے طاعون کی اطلاع دی۔کہ جس وقت
طاعون کا نام ونشان تک نہ تھا اور پھر ہر ۵ برس بعد اس کے متعلق ضرور کوئی نہ کوئی خبر دی
جاتی رہی ہے پھر پنجاب کے متعلق خبر دی حالانکہ اس وقت کوئی مقام اس میں مبتلا نہ
تھا۔پھر ایک دم پنجاب کے ۲۳ ضلعوں میں پھیل گئی وہ تمام کتابیں جن میں یہ بیان ہیں خود
گورنمنٹ کے پاس موجود ہیں اگر ٹیکہ میں کوئی خیر ہوتی تو خدا خود ہمیں بتلا تا اور ہم اس
وقت سب سے پہلے ٹیکہ لگوانے میں اول ہوتے مگر جب گورنمنٹ نے اختیار دیا ہے تو یہ
اختیار ہے گویا خدا تعالیٰ ہی نے ہمیں دیا ہے کہ جبرا اٹھوا دیا ہے۔( 8 نومبر 1902ء)
کشمیر سے ایک پرانے صحیفہ کی برآمدگی :
( ملفوظات جلد دوم صفحه 406)
اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب نے ایک خط سنایا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ کشمیر سے ایک
پرانا صحیفہ ایک پادری نے حاصل کیا ہے کہ جو کہ دو ہزار سال کا ہے اس میں مسیح کی آمد
اور اس کے نجی ہونے کی پیش گوئی ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
بعض وقت پادری لوگ عیسوی مذہب کی عظمت دل نشین کرانے کے واسطے ایسی مصنوعات
سے کام لیتے ہیں۔ہمارے نزدیک اس کا معیار یہ ہے کہ اگر اس صحیفہ میں تثلیث کا ذکر ہو تو
سمجھنا چاہئے کہ مصنوعی ہے کہ کیونکہ خود عیسویت کی ابتدا میں تثلیث کا عقیدہ نہ تھا بلکہ بعد
میں وضع ہوا ہے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه 504)
(18 نومبر 1902ء)
ایک عظیم الشان رویا :
فجر کی نماز کے بعد فرمایا کہ
نماز فجر سے کوئی ہیں یا چھپیس منٹ پیشتر میں نے خواب دیکھا کہ گویا ایک زمین خرید
لی ہے کہ اپنی جماعت کی میتیں وہاں دفن کیا کریں تو کہا گیا کہ اس کا نام بہشتی مقبرہ ہے جو
اس میں دفن ہوگا بہشتی ہوگا۔
پھر اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں کہ کشمیر میں کسر صلیب کے لئے یہ سامان ہوا ہے کہ کچھ
پرانی انجیلیں وہاں سے نکلی ہیں میں نے تجویز کی کہ کچھ آدمی وہاں جائیں اور وہ انجیلیں
لائیں تو ایک کتاب ان پر لکھی جائے۔یہ سن کر مولوی مبارک علی صاحب تیار ہوئے کہ میں
جاتا ہوں۔مگر اس مقبرہ بہشتی میں میرے لئے جگہ رکھی جائے میں نے کہا کہ خلیفہ نورالدین
کی بھی ساتھ بھیج دو۔یہ خواب حضرت اقدس نے سنایا اور فرمایا کہ
اس سے پیشتر میں نے تجویز کی تھی کہ ہماری جماعت کی میتوں کے لئے ایک الگ
قبرستان یہاں ہو سو خدا تعالیٰ نے آج اس کی تائید کر دی اور انجیل کے معنے بشارت کے
ہیں معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہاں سے کوئی بڑی بشارت ظاہر کرے
اور جو شخص وہ کام کر کے لائے گاوہ قطعی بہشتی ہو گا۔( ملفوظات جلد دوم - صفحہ 526 تا 527)
کشمیر میں قبر مسیح " :
مغرب کی نماز با جماعت ادا کر کے حضرت اقدس حسب معمول مسجد کے شمال مغربی کو نہ
میں بیٹھ گئے اور فجر کی خواب پر حضرت اقدس اور اصحاب کبار تذکرہ کرتے رہے۔حضور
نے فرمایا کہ کشمیر میں مسیح کی قبر کا معلوم ہونے سے بہت قریب ہی فیصلہ ہو جاتا ہے اور
سب جھگڑے طے ہو جاتے ہیں اگر فراست نہ بھی ہو تو بھی یہ بات سمجھ آ جاتی ہے کہ
آسان بات کون سی ہے۔اب آسمان پر جانے کو کون سمجھے جو باتیں قرین قیاس ہوتی ہیں
وہی صحیح نکلتی ہیں آج تک خدا کے الہام سے اس کے متعلق کچھ معلوم نہ ہوا تھا۔مگر اب خود
ہی اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا اب تخم ریزی تو ہوئی ہے امید ہے کہ کچھ اور امور بھی ظاہر ہوں گے
عادت اللہ اسی طرح ہے یہ خواب بالکل سچا ہے اور اس کے ساتھ کسی طرح کی آمیزش نہیں
ہے۔مجھے اس وقت خواب میں معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بڑا عظیم الشان کام ہے جیسے کسی کو لڑائی
پر جانا ہوتا ہے اس سے یہ بات تو ثابت ہو گئی کہ ہماری فراست نے خطا نہیں کی۔یہ عقدہ
اللہ تعالیٰ حل کر دے تو صد ہا برسوں کا کام ایک ساعت میں ہو جائے اور عیسائیوں اور ان
مولویوں کے گھروں میں ماتم پڑ جائے۔ایک صحابی نے عرض کی کہ حضور پھر تو سارے انگریز رجوع با سلام ہو جائیں فرمایا :۔دنیا میں ایک حرکت ہے اس کی مثال تو یہ ہے کہ جیسے تسبیح کا ( دھاگہ ٹوٹ کر ) ایک
دانہ نکل جائے تو باقی بھی نہیں ٹھہرتے خواہ پادری پٹتے ہی رہ جائیں تمام انگریز ٹوٹ
پڑیں گے اللہ تعالیٰ کے داؤ ایسے ہی ہوتے ہیں مَكَرُهُ اوَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ
الْمَاكِرِينَ (آل عمران : ۵۵)
( ملفوظات جلد دوم صفحه 527 تا 528)
(3 اپریل 1903ء)
توہین عیسی کے اعتراض کا جواب:
پھر کہتے ہیں کہ سیدنا مسیح کی توہین کرتے ہیں۔بھلاسوچو تو کہ ہم اگر اپنے پیغمبر سے ان
جھوٹے اعتراضات جو نا نہی اور کور چشمی سے کر کے مسیح کو آسمان پر زندہ بٹھا کر آنحضرت علی
پر کئے جاتے ہیں ان کے دور کرنے کے واسطے مسیح کی اصلی حقیقت کا اظہار نہ کریں تو کیا
کریں؟ ہم اگر کہتے ہیں کہ وہ زندہ نہیں بلکہ مرگئے جیسے دوسرے انبیاء بھی مر گئے تو ان
لوگوں کے نزدیک تو یہ بھی ایک قسم کی توہین ہوئی۔ہم خدا تعالیٰ کے بلائے بولتے ہیں اور
وہ کہتے ہیں جو فرشتے آسمان پر کہتے ہیں۔افتراء کرنا تو ہمیں آتا نہیں اور نہ ہی افتراء خدا کو
پیارا ہے۔اب اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ جس طرح آنحضرت ﷺ کی سرشان اور ہتک کی
گئی۔ضرور ہے کہ اس کا بدلہ لیا جاوے اور آنحضرت ﷺ کے نور اور جلال کو دوبارہ
از سر نو تازہ وشاداب کر کے دکھایا جاوے اور یہ سیج کے بت کے ٹوٹنے اور اس کی موت کے
ثابت ہونے میں ہے پس ہم خدا تعالیٰ کے منشاء اور ارادے کے مطابق کرتے ہیں اب
ان
کی لڑائی ہم سے نہیں خدا تعالیٰ سے ہے۔ان لوگوں نے حضرت مسیح کو خاصہ خدا بنایا ہوا ہے اور موحد کہلاتے ہیں ان کا
اعتقاد ہے کہ وہ زندہ ہے قائم علی السماء ہے۔خالق۔رازق۔غیب دان محی۔ممیت ہے۔بھلا اب بتلاؤ کہ اگر یہ صفات خدا کی نہیں تو کس کی ہیں؟ بشریت تو ان صفات کی حامل ہو
سکتی نہیں۔پھر خدائی میں فرق ہی کیا رہا؟ یہ تو عیسائیوں کو مدد دے رہے ہیں۔پورے نہیں
نیم عیسائی تو ضرور ہیں اگر ہم ان کے عقائد ردیہ کی تردید نہ کریں تو کیا کریں؟ پھر ہمیں
ماننا پڑیگا کہ نعود باللہ اسلام۔آنحضرت ﷺ۔خدا تعالیٰ کی طرف سے پاک نبی اور
قرآن شریف خدا کا کلام برحق نہیں۔حضرت مسیح زندہ نہیں بلکہ مرکز کشمیر سر نیگر محله خانیار
میں مدفون ہیں۔یہی سچا عقیدہ ہے۔قبر مسیح علیہ السلام :
( 9 جولائی 1903ء)
( ملفوظات جلد سوم صفحہ 212)
بعض عیسائی اخباروں نے مسیح کی قبر واقعہ کشمیر کے متعلق ظاہر کیا ہے کہ یہ قبر مسیح کی
نہیں بلکہ ان کے کسی حواری کی ہے۔اس تذکرہ پر آپ نے فرمایا کہ:۔اب تو ان لوگوں نے خو دا قرار کر لیا ہے کہ اس قبر کے ساتھ مسیح کا تعلق ضرور ہے وہ یہ
کہتے ہیں کہ یہ ان کے کسی حواری کی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ مسیح کی ہے۔اب اس قبر کے
متعلق یہ تاریخی صحیح شہادت ہے کہ وہ شخص جو اس میں مدفون ہے وہ شہزادہ نبی تھا اور قریباً
انیس سو برس سے مدفون ہے۔عیسائی کہتے ہیں کہ یہ شخص مسیح “ کا حواری تھا اب ان پر ہی
سوال ہوتا ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ ثابت کریں کہ میسج کا کوئی حواری شہزادہ نبی کے نام
سے بھی مشہور تھا۔اور وہ اس طرف آیا تھا اور یہ یقیناً ثابت نہیں ہوسکتا۔پس اس صورت
میں بجز اس کے ماننے کے کہ یہ سیح علیہ السلام کی ہی قبر ہے اور کوئی چارہ نہیں۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 366)
(23 ستمبر 1905ء)
کشمیر میں بنی اسرائیل اور مسیح علیہ السلام کی قبر :
مسیح کی قبر واقع کشمیر کا ذکر تھا۔اس کے متعلق جو کچھ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ :
بہت سے شواہد اور دلائل سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مسیح کی قبر ہے۔اور یہاں نہ
صرف ان کی قبر ہی ہے بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے بعض دوستوں کی قبریں بھی اسی
جگہ ہیں۔اول یوسف آسف ہی کا نام ہی اس پر دلالت کرتا ہے۔اس کے علاوہ چونکہ وہ
جی
اپنے وطن میں باغی ٹھہرائے گئے تھے۔اس لیے اس گورنمنٹ کے تحت حکومت میں کسی جگہ
رہ نہ سکتے تھے۔پس اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کر کے پسند کیا کہ شام جیسا سرد ملک ہی ان کے
لیے تجویز کیا جہاں وہ ہجرت کر کے آگئے اور یہودیوں کی دس تباہ شدہ قو میں جن کا پتہ نہیں
ملتا تھا۔وہ بھی چونکہ یہاں ہی آباد تھیں۔اس لیے اس فرض تبلیغ کو ادا کرنے کے لیے بھی
یہاں اُن کا آنا ضروری تھا۔اور پھر یہاں کے دیہات اور دوسری چیزوں کے نام بھی بلادِ
شام کے بعض دیہات وغیرہ سے ملتے جلتے ہیں۔اس موقعہ پر مفتی محمد صادق صاحب نے عرض کی حضور کا شیر کا لفظ خود موجود ہے۔یہ
لفظ اصل میں کا شیر ہے۔م تو ہم لوگ ملا لیتے ہیں۔اصل کشمیری کا شیر بولتے ہیں اور کا شیر
کہلاتے ہیں۔اور آشیر عبرانی زبان میں ملک شام کا نام ہے اورک بمعنے مانند ہے۔یعنی
شام کی مانند۔پھر اور بہت سے نام ہیں۔)
حضرت نے فرمایا کہ:
وہ سب نام جمع کرو تا کہ ان کا حوالہ کسی جگہ دیا جاوے۔اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ:
اکمال الدین جو پرانی کتاب ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ انیس سو برس کا
ایک نبی ہے پھر کشمیریوں کے رسم و رواج وغیرہ یہودیوں سے ملتے ہیں۔برنیئر فرانسیسی
الالا یوسف آسف سہو کتابت ہے اصل میں یوز آسف“ ہونا چاہیے۔