ملفوظات

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سیاح نے بھی ان کو بنی اسرائیل ہی لکھا ہے۔اس کے علاوہ تھو ما حواری کا ہندوستان میں آنا
ثابت ہے۔اس مقام پر مفتی صاحب نے عرض کی کہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ جب
حضرت مریم بیمار ہوئیں تو انہوں نے تھوما سے جو اس وقت ہندوستان میں تھا۔ملنا چاہا۔چنانچہ ان کے تابوت کو ہندوستان میں پہنچایا گیا اور وہ تھو ما سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور
اس کو برکت دی اور پھر تھومانے اس کا جنازہ پڑھا۔اس ذکر پر کہا گیا کہ کیا تعجب ہے اگر
فی الحقیقت یہ ایک ذریعہ اختیار کیا گیا ہو بیٹے کے پاس آنے کا۔اس کے متعلق مختلف
باتیں ہوتی رہیں)۔فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی پر ایک اعتراض کا جواب:
مندرجہ بالا سلسلہ میں آپ نے فرمایا کہ:
ہم جب مسیح کی موت کے لیے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) پیش کرتے
ہیں تو اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ مسیح اگر واقعہ صلیب کے بعد کشمیر چلے آئے تھے تو پھر اُن کو
بجائے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے یہ کہنا چاہیے تھا کہ جب تو نے مجھے کشمیر پہنچا دیا۔اس اعتراض
کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض ایک سفسطہ ہے۔یہ بیچ ہے کہ مسیح" صلیب پر سے زندہ اتر
آئے اور موقعہ پاکر وہ وہاں سے کشمیر کو چلے آئے۔لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے
مخالفوں کا حال تو پوچھا نہیں۔وہ تو ان کی اپنی امت کا حال پوچھتا ہے۔مخالف تو بدستور
کا فر کذاب تھے۔دوسرے یہاں
مسیح علیہ السلام نے اپنے جواب میں یہ بھی فرمایا ہے مَا دُمُتُ فِيهِمُ
(المائدة : ۱۱۸) میں جب تک ان میں تھا۔یہ نہیں کہا مَا دُمُتُ فِي اَرْضِهِمْ۔مَا
دُمُتُ فِيهِمُ کا لفظ تقاضا کرتا ہے کہ جہاں مسیح جائیں وہاں ان کے حواری بھی جائیں۔یہ
نہیں ہوسکتا کہ خدا تعالیٰ کا ایک مامور ومرسل ایک سخت حادثہ موت سے بچایا جاوے اور پھر
وہ خدا تعالیٰ کے اذن سے ہجرت کرے اور اس کے پیرو اور حواری اسے بالکل تنہا چھوڑ
دیں اور اس کا پیچھا نہ کریں۔نہیں بلکہ وہ بھی اُن کے پاس یہاں آئے۔ہاں یہ ہوسکتا ہے

کہ وہ ایک دفعہ ہی سارے نہ آئے ہوں بلکہ متفرق طور پر آگئے ہوں؛ چنانچہ تھوما کا تو
ہندوستان میں آنا ثابت ہی ہے اور خود عیسائیوں نے مان لیا ہے۔اس قسم کی ہجرت کے
لیے خود آنحضرت ﷺ کی ہجرت کی نظیر موجود ہے؛ حالانکہ مکہ میں آپ کے وفادار اور
جاں نثار خدام موجود تھے۔لیکن جب آپ نے ہجرت کی تو صرف حضرت ابوبکر کو ساتھ
لے لیا۔مگر اس کے بعد جب آپ مدینہ پہنچ گئے تو دوسرے اصحاب بھی یکے بعد دیگرے
وہیں جا پہنچے۔لکھا ہے کہ جب آپ ہجرت کر کے نکلے اور غار میں جا کر پوشیدہ ہوئے تو
دشمن بھی تلاش کرتے ہوئے وہاں جا پہنچے۔اُن کی آہٹ پاکر حضرت ابوبکر گھبرائے تو
اللہ تعالیٰ نے وحی کی اور آنحضرت ﷺ نے فرمایا: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا (التوبه : ۴۰) کہتے
ہیں کہ وہ نیچے اتر کر اس کو دیکھنے بھی گئے۔مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ غار کے منہ پر مکڑی
نے جالاتن دیا تھا۔اسے دیکھ کر ایک نے کہا کہ یہ جالا تو آنحضرت ﷺ کی پیدائش
سے بھی پہلے کا ہے۔اس لیے وہ واپس چلے آئے۔یہی وجہ ہے کہ جوا کثرا کا بر عنکبوت سے
محبت کرتے آئے ہیں۔غرض جیسے آنحضرت ﷺ نے باوجود ایک گروہ کثیر کے اس وقت ابو بکر ہی کو ساتھ
لینا پسند کیا اسی طرح پر حضرت عیسی نے صرف تھوما کو ساتھ لے لیا اور چلے آئے۔پس
جب حواری ان کے ساتھ تھے تو پھر کوئی اعتراض نہیں رہتا۔دوسرا سوال اس پر یہ کرتے ہیں کہ جب کہ وہ ستاسی سال تک زندہ رہے تو ان کی قوم
نے ترقی کیوں نہ کی؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا ثبوت دینا ہمارے ذمہ نہیں۔ہم کہتے ہیں ترقی کی ہوگی
لیکن حوادث روز گار نے ہلاک کر دیا ہو گا۔کشمیر میں اکثر زلزلے اور سیلاب آتے رہتے
ہیں۔مدت دراز کے بعد قوم بگڑ گئی لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک قوم
تھی۔اوَيْنَهُمَا إِلَى رَبِّوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِينٍ (المومنون: ۵۱) کے متعلق بعض
کہتے ہیں کہ وہ شام ہی میں تھا۔میں کہتا ہوں یہ بالکل غلط ہے۔قرآن شریف خود اس کے

مخالف ہے اس لے کہ اویٰ کا لفظ تو اس جگہ استعمال ہوتا ہے جہاں ایک مصیبت کے
بعد نجات ملے اور پناہ دی جاوے۔یہ بات اس رومی سلطنت میں رہ کر انہیں کب حاصل
ہوسکتی تھی۔وہ تو وہاں رہ سکتے ہی نہ تھے۔اس لیے لازمی طور پر انہوں نے ہجرت کی۔(23 اکتوبر 1907ء)
کشمیر میں حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر :
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 388 تا 390)
ابوسعید عرب صاحب جو حال میں کشمیر کی سیاحت سے واپس آئے ہیں۔انہوں نے
حضرت اقدس (علیہ السلام) کی خدمت میں عرض کی کہ کشمیر کے اندر عام لوگ تو اب تک
حضرت عیسی کی قبر کو پہلے کی طرح نبی صاحب کی قبر یا عیسی کی قبر کہتے ہیں مگر وہاں کے علماء
جو اس سلسلہ احمدیہ کے حالات سے آگاہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے بسبب عداوت اب ایسا کہنا
چھوڑ دیا ہے تا کہ اس فرقہ کو مددنہ ملے۔حضرت نے فرمایا:۔اب ان لوگوں کی ایسی کاروائیوں سے کیا بنتا ہے جبکہ پرانی کتابیں جو کشمیر میں اور
دوسری جگہوں میں موجود ہیں اور ایک عربی پرانی کتاب گیارہ سو برس کی جو کسی فاضل شیعہ
کی تصنیف ہے۔اس میں یوز آسف کو شاہزادہ نبی لکھا ہے اور اس کی قبر کشمیر میں بتلائی ہے
اور اس کا وقت بھی وہی لکھا ہے جو کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا وقت تھا۔عیسائی بھی تو یہاں
تک قائل ہو گئے ہیں کہ وہ حضرت عیسی کا حواری تھا اور اس کے نام پر سسلی میں ایک
گر جا بھی بنا ہوا ہے۔لیکن اب سوال یہ ہے کہ وہ حواری کون تھا جو شہزادہ بھی کہلایا ہو اور نبی
بھی کہلایا ہو؟ اس کا جواب عیسائی نہیں دے سکتے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 357)

آج 10 میں سے 10 باقی