حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود

درباره فقهی مسائل
حصہ اوّل
مشتمل:
عقائد ونظریات
نماز روزہ زکوۃ۔حج

خدا تعالی کی صفات ازلی ہیں
عقائد ونظریات
سوال :۔خدا کی صفات اس کے ساتھ ہی ازلی ہیں یا پیدا شدہ۔یعنی کیا آپ یہ خیال کرتے ہیں
کہ اس کی صفات اس سے علیحدہ نہیں ہوسکتیں یا یہ کہ وہ نئی صفات پیدا کرسکتا ہے اور جب چاہے
موجودہ صفات کو برباد کر سکتا ہے؟
جواب :۔صفات الہیہ مخلوق نہیں ہیں بلکہ وہ ذات کے ساتھ ہی ازلی ابدی ہیں۔قرآن کریم
الفضل ۹ جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ نمبر ۳)
سوال : کیا قرآن کریم گزشتہ زمانوں میں موجودہ یا کسی اور شکل میں موجود تھا۔کیا اسلام ہی ان
لوگوں کا مذہب تھا۔ان جہانوں میں کون کون انبیاء تھے؟
جواب :۔قرآن کریم اس کتاب کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اگر پہلی
مخلوق اس درجہ کمال تک پہنچی ہوئی تھی کہ وہ کسی کلام الہیہ کی محتاج تھی تو یقینا اس کے لئے کوئی نہ کوئی وحی
الہی نازل ہوئی ہوگی لیکن اس کا نام ہم قرآن نہیں رکھ سکتے۔ہاں ان لوگوں کے مذہب کا نام اسلام
ضرور رکھیں گے کیونکہ جو وحی بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے گی اس کا ماننا ضروری ہوگا اور ہر اس
مذہب کا نام اسلام ہے جس میں خدا تعالیٰ کی وحی کا ماننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔آپ کے سوال کا آخری حصہ نہایت عجیب ہے۔آپ پوچھتے ہیں ان زمانوں کے نبیوں کے کیا
نام تھے۔جب ان عالموں کا ہم سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی تفصیلی حیثیت سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا
تو ان کے نبیوں کے نام بتانے کی کیا ضرورت تھی اور بغیر بتائے ہم کس طرح آپ
کو بتا سکتے ہیں۔(الفضل ۲ جولائی ۱۹۲۹ء صفحہ ۷۶ )

عقائد ونظریات
مقام حدیث
سوال :۔قرآن مجید کے جن احکام کی خود خدا تعالیٰ نے تفصیل نہیں بتائی تو کیا یہ اس امر کی دلیل
نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے حالات پر اس کی تفصیل چھوڑ دی ہے خواہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کی جزئیات بتادی ہوں تو کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت محض وقتی سمجھی جائے گی نہ کہ
دائگی مثلاً زکوۃ کا حکم خدا تعالیٰ نے دیا لیکن اس کی شرح نہیں بتائی رسول اللہ نے 212 فیصد شرح مقرر
فرمائی۔تو کیوں نہ اس کو وقتی سمجھا جائے؟
جواب :۔سوال یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تفصیل تو بتادی مگر یہ نہ بتایا کہ جو کچھ میں
کہہ رہا ہوں وہ وقتی ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے نعوذ باللہ یہ آیت قرآن کریم میں بلا وجہ نازل کر دی کہ
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ گویا کہا تو یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع سے میری رضا مل سکتی مگر حقیقت یہ تھی کہ محمد رسول اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ بتایا وہ وقتی تھا اور
دائمی طور پر اس پر عمل ہو ہی نہیں سکتا تھا اس صورت میں تو اللہ تعالیٰ کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں نہیں بلکہ کسی اور کی اتباع میں تم میرے محبوب بن سکتے ہو۔آخر سوچنا
چاہیے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریحات وقتی تھیں تو پھر اس آیت کے کیا معنی رہے؟
اسی طرح قرآن کریم کی اور بیسیوں آیات ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کو بنی نوع
انسان کے لئے ضروری قرار دیتی ہیں اور اس کی اہمیت پر دلالت کرتی ہیں پھر یہ کس طرح جائز ہو سکتا
ہے کہ ان احکام کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں وقتی قرار دیں اور اسی طرح آپ کی
دائگی انتباع سے جس پر قرآن کریم نے زور دیا ہے انکار کر دیں۔آخر اتنا بڑا مسئلہ کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے احکام وقتی ہیں امت محمدیہ کے اربوں افراد کی زندگی پر اثر رکھنے والا تھا اور ضروری تھا کہ
انہیں اس بارہ میں علم دیا جاتا تاکہ وہ غلط راستہ پر نہ چلتے مگر خدا تعالیٰ بھی اس بارہ میں خاموش
رہا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش رہے اور صلحائے امت بھی خاموش رہے۔اور پھر

عقائد ونظریات
خدا تعالیٰ نے یہ عقیدہ اپنے مامور کے ذریعہ بھی نہ کھولا۔اگر کھولا تو دفتر کے کلرکوں کے ذریعہ کھولا۔کیا
کوئی عقل مند انسان اسے تسلیم کر سکتا ہے؟
حضرت عمرؓ کو ایک دفعہ کشفی طور پر جنگ کا ایک نظارہ دکھایا گیا اور آپ نے بآواز بلند فرمایا
یا ساریۃ الجبل اب دیکھو یہ کتنی چھوٹی سی چیز تھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی لیکن جس
مسئلہ سے اربوں ارب آدمی امت محمدیہ کا گمراہ ہوسکتا تھا، دین سے بے راہ ہوسکتا تھا اس کے لئے کسی کو
الہام نہ کیا۔پھر لطف یہ ہے کہ غیر احمدیوں کے نزدیک خدا تعالیٰ کو حق نہیں کہ کسی الہام کے ذریعہ کسی
شخص کو اپنا منشاء بتائے۔لیکن عربی زبان سے ناواقف اور قرآن کریم سے بے بہرہ افراد کوئی تشریح
کر دیں اور بعدۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو گمراہ کر دیں تو یہ ان کے نزدیک درست ہے۔باقی رہا یہ سوال کہ تفصیل کو قرآن کریم نے کیوں چھوڑا۔سواس تفصیل کو اسی لئے چھوڑا کہ قرآن
کریم کو حفظ کرایا جانا تھا اگر ساری تفصیل قرآن کریم میں آجاتی تو وہ حفظ نہ ہوسکتا اور اس کی حفاظت
مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جاتی۔اگر ساری تفصیل اس میں درج ہوتی تو رازی، ابن جریر، ابن محیط ،
روح المعانی ، روح البیان، کشاف، بیضاوی اور خازن وغیرہ تفاسیر بھی تفصیلات میں آنی چاہئے
تھیں۔پھر میری تفسیر کبیر بھی آنی چاہئے تھی۔ایسی صورت میں قرآن کریم کو کون حفظ کر سکتا تھا۔پھر ان
اعتراض کرنے والوں
کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حدیثوں کا حجم قرآن کریم سے بیسیوں گنا زیادہ ہے۔( فائل مسائل دینی نمبر 1 1-51-1-6269/15 DP)
روح اور نفس میں فرق
سوال :۔روح اور نفس میں کیا فرق ہے اور روح نفس اور دماغ میں ، دماغ کی کیا حیثیت اور
کام ہیں؟
جواب :۔روح اور نفس میں نمایاں فرق ہے۔روح ایک وجود ہے اور نفس ایک قوت فعلیہ کا نام
ہے۔روح انسانی دماغ کے ذریعہ سے انسان سے کام لیتی ہے اور اس کے اثرات جس وقت دماغ میں

عقائد ونظریات
ایک معین صورت اختیار کرتے ہیں تو اس کا نام نفس ہوتا ہے جیسے تار دینے والا جب آلہ تار کوحرکت
دیتا ہے تو دوسری طرف اس کے خیالات کا اظہار ہوتا چلا جاتا ہے۔روح جو ہے وہ تار دینے والا وجود
ہے۔دماغ آلہ تار ہے اور اس کے حرکت دینے سے جو ایک معین مفہوم پیدا ہوتا چلا جاتا ہے وہ گویا نفس
ہے لیکن یہ مثال مکمل نہیں ہے اس سے کسی قدرا اندازہ کیا جاسکتا ہے بعض نقائص اس میں ہیں۔(الفضل ۹ر جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۳ صفحہ ۶)
روحیں بلائی نہیں جاسکتیں
سوال :۔کیا مردوں کی روحیں زندوں کے پاس آسکتی ہیں اور باتیں کر سکتی ہیں؟
جواب:۔ہاں روحیں آسکتی ہیں اور باتیں کر سکتی ہیں مگر خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت۔خود بخود نہیں
آسکتیں اور نہ زندہ انسان انہیں بلا سکتے ہیں جب تک دنیا کے لوگوں سے خدا تعالیٰ ان کا واسطہ نہ
پیدا کرے۔روحیں نہیں آسکتیں اور نہ کلام کر سکتی ہیں وہ لوگ جو روحیں بلانے کے دعوے کرتے ہیں
ان کا دعویٰ نہایت ہی مضحکہ خیز ہے۔ولایت میں اس قسم کے لوگ میرے پاس آئے تو میں نے انہیں کہا۔کیا آپ اس طرح
کر سکتے ہیں کہ کچھ آدمی علیحدہ علیحدہ بٹھا دیں اور پھر ان سب پر ایک ہی روح بلائیں۔اگر سب
کے سب یہ کہیں کہ ان پر روح آگئی ہے تو یہ غلط ہو گا۔کیونکہ ایک روح ایک وقت میں ایک ہی جگہ
مصروف ہوسکتی ہے نہ کہ مختلف جگہوں میں اور اگر کہو کہ روحیں مرنے کے بعد اتنی طاقت حاصل
کر لیتی ہیں کہ ایک ہی روح ایک ہی وقت مختلف جگہوں میں جاسکتی ہے تو اس کا تجربہ اس طرح
ہوسکتا ہے کہ ایک ہی روح کچھ مختلف آدمیوں پر بلا کر اس سے ایک ہی قسم کے سوالات کئے
جائیں اگر ان کے، سب ایک ہی جواب دیں تو ہم مان لیں گے کہ روحیں آسکتی ہیں اور بلائی
جاسکتی ہیں مگر اس بات کو کسی نے تسلیم نہ کیا۔الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۳۳ء۔جلد نمبر ۲۱۔پر چہ نمبر ۸۵ صفحہ۵ )

عقائد و نظریات
موجودہ دنیا سے پہلے لوگوں کی جزا و سزا
سوال :۔کیا جزا سزا اور قیامت ان لوگوں کے لئے بھی جو گزشتہ جہانوں سے تعلق رکھتے تھے قائم
کی گئی اور ان کی روحیں اب اپنے اعمال کے مطابق دوزخ یا بہشت میں ہوں گی یا یہ کہ جب ایک
نئی دنیا پیدا کی جاتی ہے تو گزشتہ جہانوں کی روحیں تباہ ہو جاتی ہیں کیونکہ خدا روحوں کو پیدا کرتا ہے
اور ان کو برباد بھی کر سکتا ہے۔تمام روحیں اس کی قدرت یا مرضی کے ماتحت ہیں؟
جواب:۔یہ بالکل صحیح ہے کہ وہ انسان جو ہماری دنیا سے پہلی دنیا میں گزر چکے ہیں ان کے لئے
ضروری ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے انعامات اور اس کی جزاء حاصل کر رہے ہوں یا وہ تباہ کر دیئے گئے ہوں
اور ان کی جگہ ایک نئی دنیا پیدا ہوگئی ہو لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہم سے
پہلے جو مخلوق گزر چکی ہے اس کی ارواح کس حد تک کمال کو پہنچ چکی تھیں اور نہ ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان
کی سزا دائمی تھی یا محدود اس لئے ہم بالجزم یہ بات نہیں کہہ سکتے کہ آیا اس مخلوق کی ارواح دائمی انعامات
پارہی ہیں یا سزا حاصل کر رہی ہیں یا بوجہ اس کے کہ ان کی ارواح موجودہ انسانی ارواح سے نامکمل تھیں۔وہ تباہ کر دی گئیں۔اس سوال کا جواب چونکہ ہماری بہتری یا ہماری روحانی ترقی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
رکھتا اس لئے قرآن کریم اس بارہ میں خاموش ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی صفت پر روشنی ڈالنے کے لئے صرف
اتنا بتا تا ہے کہ ہم سے پہلے بھی مخلوق ہوا کرتی تھی اور یہ کہ خدا تعالیٰ کی صفات میں تعطل نہیں ہوتا۔یہ
بالکل صحیح ہے کہ ارواح خدا تعالیٰ کی مرضی کے ماتحت ہیں اور وہ تباہ کرسکتا ہے مگر ضروری نہیں کہ وہ تباہ
کر بھی دے۔اگر وہ چاہے اور قائم رکھے تو کوئی اس کے راستہ میں روک نہیں بن سکتا۔الفضل ۲ / جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔صفحہ ۶)
جنت دوزخ کا مقام
سوال :۔جنت اور دوزخ کہاں ہیں؟

عقائد ونظریات
جواب :۔دوزخ اور جنت کا مقام ہم کوئی تجویز نہیں کر سکتے۔در حقیقت ان دونوں چیزوں کے
لئے مقام تجویز کرنا بھی غلط ہے کیونکہ یہ دونوں چیزیں مادی مقامات سے بالا ہیں۔قرآن شریف میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومنوں
کا بدلہ تمام آسمانوں اور زمین کے برابر ہوگا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں یہ بدلہ ادنی مومن کا بدلہ ہے اگر کوئی مادی مقام جو کسی سہارے سے مخصوص ہونا جنت کے
لئے قرار دیا جاتا تو ایک ادنی مومن کا بدلہ آسمانوں اور زمین کے برابر کس طرح ہو سکتا تھا۔جنت کی حوریں
الفضل ۲ / جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ - صفحہ ۶)
سوال :۔مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی۔عورتوں کو کیا ملے گا۔کیا انہیں بھی حوریں ملیں گی ؟
جواب: غلطی اس سے لگی ہے کہ یہ سارے استعارے ہیں۔اگلے جہان کی زندگی کے لئے بھی اور اس
دنیا کے لئے بھی۔اور یہ بھی غلطی ہے کہ ساری آیتوں کو اگلی زندگی پر ہی لگالیا گیا ہے۔بلکہ اس دنیا میں
مسلمانوں کو کامیابیوں کی خوشخبری ہے کہ نہ صرف مرد نیک ہوں گے بلکہ عورتیں بھی۔قرآن شریف میں حور کا
لفظ ہے جس کے معنی کالی آنکھ والی کے ہیں۔سو ایران پہلے مسلمان ہوا اور ایرانیوں نے اسلام کے شوق میں
اپنی بیٹیاں مسلمان سپاہیوں سے بیاہی ہیں چنانچہ خود حضرت حسن و حسین کے گھر میں بھی ایرانی بیویاں تھیں۔پس جہاں تک قرآنی پیشگوئی کا سوال ہے مسلمان قوم اگر بحیثیت قوم مسلمان ہوگی تو ان کی
بیویاں بھی نیک ہوں گی اور بیویوں کے خاوند بھی نیک ہوں گے۔کسی غیر عورت کا سوال ہی نہیں۔نہ
کسی غیر مرد کا سوال ہے۔مردو عورت دونوں انعام میں برابر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اسلامی اصول کی فلاسفی میں اس پر سیر کن بحث کی ہے۔( فائل مسائل دینی نمبر DP 4/13-5-57-32-B)
نئی دنیا کا آدم
سوال :۔کیا موجودہ دنیا کی تباہی اور قیامت کے بعد ایک نئی دنیا پیدا ہوگی۔جس کے انسانوں کی

عقائد ونظریات
شکل اس آدم کی شکل پر ہوگی جس کو سب سے پہلے پیدا کیا جائے گا؟
جواب :۔قرآن کریم سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا کے تباہ کرنے کے بعد پھر ایک
اور دنیا پیدا کرے گا۔کیونکہ اعادہ صفات الہی کمال الوہیت کے لئے ضروری ہے۔جب ایسا کرنا
لازمی ہے تو یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی کوئی آدم پیدا کرے گا جو اپنی آئندہ نسل کے لئے
نمونہ ہوگا۔مسلمان کی تعریف
الفضل ۲ جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۷ اصفحہ ۶)
سوال :۔ایک شخص جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے لیکن اس کے عقائد کافرانہ ہیں ایسے شخص
کو غیر مسلم سمجھنا جائز ہے؟
جواب:۔ہم ایسے لوگوں کو مسلمان ہی کہتے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔جہاں تک نام کا سوال
ہے ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ مسلمان نہیں البتہ جب ان کے بعض عقائد اسلام کے خلاف ہوتے ہیں تو ہم
کہتے ہیں کہ یہ بگڑے ہوئے عقائد اسلام ہیں مثلاً اگر دودھ میں کیچڑ پڑا ہو تو آپ اسے دودھ ہی کہیں گے مگر
پئیں گے نہیں۔پھر یہ گند زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور کم بھی۔لیکن ایسے شخص سے سوشل سلوک ویسا ہی کیا جائے گا
جیسے دوسرے مسلمانوں سے کیا جاتا ہے۔ایسے شخص کو غیر مسلم سمجھنے کے تو معنے ہی میری سمجھ میں نہیں آتے۔چونکہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اس لئے ہم اسے مسلمان کہتے ہیں لیکن چونکہ بعض عقائد اس کے
غیر اسلامی ہوتے ہیں اس لئے ہم ان عقائد کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ غیر اسلامی ہیں ورنہ اسلام اور
غیر مذاہب آپس میں بہت سی اصولی باتوں میں اشتراک رکھتے ہیں۔مثلاً اسلام کا بڑا عقیدہ خدا تعالیٰ کا مانا
ہے اور ہندو، عیسائی اور یہودی سب خدا تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں۔اسی طرح عبادت مذہب کا ایک ضروری
حصہ ہے اور ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں کی بھی یہی تعلیم ہے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہئے۔غرض کوئی
ایسی چیز ان میں نہیں پائی جاتی جس کے مشابہ چیزیں اسلام میں بھی نہ پائی جاتی ہوں۔لیکن کوئی مقررہ

عقائد ونظریات
سٹینڈرڈ نہیں سب نسبتی امر ہیں۔اس لئے جن امور کا تقویٰ سے تعلق ہے یا دین کی حفاظت سے تعلق ہے ان
میں ہم ان لوگوں سے اجتناب کرتے ہیں۔جن کے بعض عقائد یا اعمال غیر اسلامی ہوں اور سوشل تعلقات
یا سیاسی تعلقات میں ہم ہر مسلمان کہلانے والے کو مسلمان ہی کہتے ہیں اور وہی اس سے سلوک کرتے ہیں
کیونکہ اس میں تقویٰ کا سوال یا حفاظت دین کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔بلکہ اسلام تو سیاسی امور میں غیر مسلم کو
بھی مسلم والے ہی حقوق دیتا ہے۔مسلمان کہلانے والا تو بدرجہ اولیٰ اس مساوات کا مستحق ہے۔( فائل مسائل دینی نمبر 1 1-51-1-6269/15 DP)
خلفاء کی اطاعت
خلفاء،ان کے لئے ضروری نہیں کہ اسوہ ہوں اور ان کی اطاعت ویسی نہیں ہوتی جیسی انبیاء کی
ہوتی ہے۔نبی تو جو کہتا ہے وہ ماننا ضروری ہوتا ہے لیکن ایک خلیفہ اگر اپنے وقت میں کوئی مسئلہ بیان
کرتا ہے اور کوئی اسے سمجھ نہیں سکتا تو اس میں اختلاف ہو سکتا ہے اور اس کی مثالیں موجود ہیں۔حضرت
ابوبکر کے وقت آپ ایک مسئلہ اور رنگ میں بیان فرماتے اور بعض صحابہ اور رنگ میں۔اور سوائے
سیاسی اور انتظامی معاملات کے اس وقت خلیفہ جو کہتا اس پر عمل ہوتا۔تو مسائل میں اختلاف کیا جاتا تھا
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا
تو حضرت ابو بکر نے کہا میں ان سے کافروں والا معاملہ کروں گا۔حضرت عمر اور دوسرے صحابہ اس کے
خلاف تھے مگر حضرت ابو بکر نے کسی کی نہ مانی اور ان لوگوں کو قید کیا اور غلام بنائے گئے۔اسی طرح
اور خلفاء کے زمانہ میں بھی بعض مسائل میں اختلاف ہوتا رہا ہے۔تو رسول کی اطاعت اور خلیفہ کی
اطاعت میں فرق ہے۔رسول سے کسی بات میں اختلاف کرنا نادانی اور جہالت ہے اور یہ اختلاف
ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ خدا نے غلطی کی ہے کیونکہ رسول کا کلام خدا تعالیٰ کے کلام کی تفسیر ہوتا ہے۔انبیاء کی ہر بات مانی ضروری ہوتی ہے کیونکہ وہ خدا کے کلام کی تفسیر ہوتے ہیں مگر خلفاء ایسے نہیں
ہوتے۔اگر ہوں تو یہ ان کا ذاتی کمال ہو گا خلافت سے اس کا تعلق نہیں۔اس لئے ان کی اطاعت نبی

عقائد ونظریات
کی اطاعت کے مقابلہ میں محدود ہوتی ہے اور وہ یہ کہ انتظامی معاملات جن میں جماعت کو جمع رکھنا ہوتا
ہے ان میں ان
کا حکم مانا جائے مثلاً قاضیوں نے جو فیصلہ کرنا ہوگا وہ خلیفہ کے حکم کے ماتحت کرنا ہوگا۔تو خلفاء کی اطاعت محدود ہوتی ہے اور صرف چند باتوں میں ہوتی ہے جو انتظامی معاملات سے تعلق
رکھتی ہیں مسائل فقہ سے تعلق نہیں رکھتیں۔( خطبه جمعه فرموده ۱۷ اگست ۱۹۲۳ء - الفضل ۲۴ /اگست ۱۹۲۳ء - جلد ۱۱ صفحه ۶)
ایک شخص جو خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے اسے سمجھنا چاہئے کہ خلفاءخدا مقررکرتا ہے اور خلیفہ کا کام
دن رات لوگوں کی راہ نمائی اور دینی مسائل میں غور وفکر ہوتا ہے۔اس کی رائے کا دینی مسائل میں احترام
ضروری ہے۔اور اس کی رائے سے اختلاف اُسی وقت جائز ہو سکتا ہے جب اختلاف کرنے والے کو ایک
اور ایک دو کی طرح یقین ہو جائے کہ جو بات وہ کہتا ہے وہی درست ہے پھر یہ بھی شرط ہے کہ پہلے وہ اس
اختلاف کو خلیفہ کے سامنے پیش کرے اور بتائے کہ فلاں بات کے متعلق مجھے یہ شبہ ہے اور خلیفہ سے وہ شبہ
دور کرائے۔پس اختلاف کرنے والے کا فرض ہے کہ جس بات میں اسے اختلاف ہوا سے خلیفہ کے
سامنے پیش کرے نہ کہ خود ہی اس کی اشاعت شروع کر دے ورنہ اگر یہ بات جائز قرار دی جائے کہ جو بات
کسی کے دل میں آئے وہی بیان کرنی شروع کر دے تو پھر اسلام کا کچھ بھی باقی نہ رہے۔اگر کوئی شخص
اس طرح نہیں کرتا اور اختلاف کو اپنے دل میں جگہ دے کر عام لوگوں میں پھیلاتا ہے تو وہ بغاوت کرتا ہے۔(انوار العلوم جلد ۹، منہاج الطالبین صفحه ۱۶۳،۱۶۲)
تمہیں امر بالمعروف میں میری اطاعت اور فرمانبرداری کرنی ہوگی اگر نعوذ باللہ کہوں کہ خدا ایک
نہیں تو اسی خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے جو وحدہ لا شریک اور
لیس کشمله شی ہے کہ میری ایسی بات ہرگز نہ ماننا۔اگر میں
تمہیں نعوذ باللہ نبوت کا کوئی نقص بتاؤں تو
مت مانی۔۔۔ہاں میں پھر کہتا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ امر بالمعروف میں میری خلاف ورزی نہ کرنا۔الفضل کا غیر معمولی پر چہ ۲۱ / مارچ ۱۹۱۴ء صفحہ ۲)

۱۲
عقائد ونظریات
خلیفه اور انبیاء کامنکر
سوال :۔کیا خلیفہ کا منکر کا فر ہے؟
جواب :۔میرا اب تک یہی مذہب ہے کہ صرف انبیاء ورسل کا منکر کا فر ہوتا ہے۔غیر مامورخلیفہ
یا مامور خلیفہ کا منکر کا فرنہیں ہوتا۔بلکہ فاسق ہوتا ہے۔ہاں اگر اس کا انکار شرارت سے ہوتا ہے یا ایذاء
رسانی میں یہ شخص بڑھ جاتا ہے تو پھر رفتہ رفتہ اس کا ایمان ضائع ہونے لگتا ہے اور آخر یہ کافر
ہو جاتا ہے۔الفضل ۱۷ جنوری ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۹۲ صفحیم)
مسائل فقهیه میں خلیفہ سے اختلاف هوسکتاهے
سوال :۔کیا خلیفہ کے لئے سلطنت ضروری ہے؟
جواب :۔فرمایا۔خلافت کے معنے ایک بادشاہ کے ہیں اور ایک نیابت کے۔اور جو جس کا خلیفہ
ہوگا وہ اسی بات میں ہو گا جو اس کے اصل میں ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض بھی
روحانی اصلاح تھی۔اور خلیفہ عربی کے لحاظ سے بادشاہ کو بھی کہنا درست ہے ہر ایک سلطان بھی خلیفہ
ہے۔ہاں مسلمانوں نے اس کو خاص کر لیا ہے۔الفضل ۲۸ / نومبر ۱۹۲۱ء - جلد ۹ نمبر ۴۲)
سوال : کیا ایک شخص مسائل میں اختلاف رکھ کر خلیفہ سے بیعت کر سکتا ہے؟
جواب :۔مسائل فقہیہ میں سوائے نبی کے ہر ایک شخص سے اختلاف ہوسکتا ہے۔حضرت ابو بکر،
حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی سب اپنے اپنے وقت میں، صحابہ، بعض باتوں میں اختلاف
رکھتے تھے۔ہمیں کئی مسائل میں حضرت خلیفہ اول سے اختلاف تھا مثلاً حضرت خلیفہ اول کا یہ اعتقاد تھا
کہ نبی قتل نہیں ہوسکتا۔مگر ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ نبی قتل ہو سکتا ہے اور خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے

عقائد ونظریات
بھی لکھا ہے کہ حضرت سخی قتل کئے گئے۔گو یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ الزامی طور پر لکھا ہے مگر یہاں
الزام کی کوئی بات نہیں۔پس اصولی بات میں اختلاف نہیں ہوسکتا۔یہ نبی ہی ہوتا ہے جو کہتا ہے یہ
بات یوں ہے پھر خواہ وہ سمجھ میں نہ آئے مانی پڑتی ہے۔الفضل ۵ فروری ۱۹۲۴ء۔جلد۱۱ نمبر ۶۱)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلیفہ سے چونکہ اختلاف جائز ہے اس لئے ہمیں ان سے فلاں فلاں
بات میں اختلاف ہے۔میں نے ہی پہلے اس بات کو پیش کیا تھا اور میں اب بھی پیش کرتا ہوں کہ
خلیفہ سے اختلاف جائز ہے مگر ہر بات کا ایک مفہوم ہوتا ہے۔اس سے بڑھنا دانائی اور عقلمندی کی
علامت نہیں ہے۔پس اختلاف کی بھی کوئی حد بندی ہونی چاہئے۔ایک شخص جو خلیفہ
کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے اسے سمجھنا چاہئے کہ خلفاء خدا مقرر کرتا ہے اور خلیفہ کا کام دن رات
لوگوں کی راہ نمائی اور دینی مسائل میں غور و فکر ہوتا ہے۔اس کی رائے کا دینی مسائل میں احترام
ضروری ہے۔اور اس کی رائے سے اختلاف اُسی وقت جائز ہوسکتا ہے جب اختلاف کرنے
والے کو ایک اور ایک دو کی طرح یقین ہو جائے کہ جو بات وہ کہتا ہے وہی درست ہے پھر یہ بھی
شرط ہے کہ پہلے وہ اس اختلاف کو خلیفہ کے سامنے پیش کرے اور بتائے کہ فلاں بات کے متعلق
مجھے یہ شبہ ہے اور خلیفہ سے وہ شبہ دور کرائے۔پس اختلاف کرنے والے کا فرض ہے کہ
جس بات میں اسے اختلاف ہوا سے خلیفہ کے سامنے پیش کرے نہ کہ خود ہی اس کی اشاعت
شروع کر دے ورنہ اگر یہ بات جائز قرار دی جائے کہ جو بات کسی کے دل میں آئے وہی بیان
کرنی شروع کر دے تو پھر اسلام کا کچھ بھی باقی نہ رہے۔اگر کوئی شخص اس طرح نہیں کرتا اور اختلاف کو اپنے دل میں جگہ دے کر عام لوگوں میں پھیلاتا
ہے تو وہ بغاوت کرتا ہے۔اسے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔انوار العلوم جلد ۹، منہاج الطالبین صفحه ۱۶۳،۱۶۲)

آج 10 میں سے 10 باقی