حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 2
۱۴
عقائد ونظریات
خلیفه کی موجودگی میں مجدد
سوال :۔کیا خلیفہ کی موجودگی میں مجدد آ سکتا ہے؟
جواب :۔خلیفہ تو خود مجدد سے بڑا ہوتا ہے اور اس کا کام ہی احکام شریعت کو نافذ کرنا اور دین
کو قائم کرنا ہوتا ہے۔پھر اس کی موجودگی میں مجدد کس طرح آسکتا ہے۔مجد دتو اس وقت آیا کرتا ہے
جب دین میں بگاڑ پیدا ہو جائے۔الفضل ۱۸ اپریل ۱۹۴۷ء مجلس عرفان صفیه )
اسلام کفر کے سارے گناہ مٹا دیتا ھے
یہاں سے ایک اور مسئلہ کا بھی استنباط ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
شخص مسلمان ہو جائے اس کے کفر کے سارے گناہ مٹ جاتے ہیں۔یہ ایک عام مشہور مسئلہ ہے
اور احادیث سے بھی اس کا پتہ چلتا ہے۔مگر اس مسئلہ میں کچھ ترمیم کی ضرورت ہے خواہ وہ ترمیم اصلاحی
نہ ہو بلکہ تکمیل کی ہو۔حدیثوں میں آتا ہے۔۔۔کہ قیس ابن عاصم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ میں نے
کچھ لڑکیاں جاہلیت میں زندہ دفن کی ہیں۔آپ نے فرمایا ہر مو ودہ کے بدلہ میں ایک غلام آزاد کر دو۔اس
نے کہا یا رسول اللہ ! إِنِّى صَاحِبُ الإِبِل میں تو صاحب الابل ہوں۔غلام کہاں سے لاؤں۔اونٹوں کے
متعلق فرما ئیں۔تو ان
کو نحر کرنے کے لئے تیار ہوں۔آپ نے فرمایا فَانُحَرُ عَنْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بُدْنَةٌ
(ابن کثیر ) کہ ہر ایک کے بدلہ میں ایک اونٹ قربان کر دو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے گناہ جو انسان کی
فطرت پر بھاری ہوں باوجود ان کی بخشش کے اور باوجود اسلام نصیب ہو جانے اور توبہ قبول ہو جانے کے
پھر بھی اگر انسان کفارہ ادا کرتار ہے تو تکمیل روحانیت کے لئے یہ بات بہت مفید ہوتی ہے۔(تفسیر کبیر جلد ہشتم ،سورۃ التکویر صفر ۲۲۲)
۱۵
عقائد ونظریات
مسیح موعود علیه السلام کے منکر کی پوزیشن
سوال :۔وہ لوگ جو مرزا صاحب کو قبول کرنے کے بغیر مر جاتے ہیں ان کی پوزیشن کیا ہوگی؟
جواب :۔حضرت مرزا صاحب کو قبول نہ کرنے والے دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جنہوں نے آپ کے
متعلق پوری طرح سنا لیکن توجہ نہ کی اور ایک وہ جنہوں نے آپ کی نسبت کچھ سُنا ہی نہیں۔ہم بلحاظ شریعت
کے نام رکھنے کے دونوں کو کافر کہیں گے۔لیکن سزا کے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوگا۔البتہ یہ معلوم ہے کہ
اسلام کا خدا ظالم نہیں ہے۔آپ کے نہ ماننے کی ان لوگوں کو سزا نہیں دے گا جنہوں نے حضرت مرزا
صاحب کا نام ہی نہیں سنا اور انہیں کو دے گا جنہوں نے نام سُنا مگر توجہ نہ کی لیکن تفصیلاً ہم کچھ نہیں بتا سکتے ہاں
احادیث سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ جن لوگوں تک حق نہ پہنچ سکا ہوان کو پھر ایک اور موقع دیا جائے گا۔الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۱۶ء۔جلد ۳ نمبر ۸۰ صفحه ۶،۵)
انسان محض گناہ سے خارج ایمان نهیں هوتا
ایک مسلمان اگر نماز نہیں پڑھتا مگر اندر ہی اندر نادم ہوتا ہے اور نماز کا انکار تو نہیں کرتا بلکہ اپنی
سستی اور غفلت کا اقبال کرتا ہے اور کسی کے پوچھنے پر شرمندگی سے سر نیچا کر لیتا ہے، گردن ڈال دیتا
ہے اور خاموش ہو جاتا ہے تو وہ مومن ہے اور مسلمان ہے۔لیکن اگر اباء کرتا ، استکبار دکھاتا اور اپنے گناہ
پر مصر ہے اور اسے مستحسن سمجھتا ہے تو وہ ایمان سے خارج ہو جائے گا۔محض گناہ انسان کو ایمان سے
خارج نہیں کرتا خواہ انسان اعمال ظاہری میں سُست ہی کیوں نہ ہو۔لیکن بظاہر پابند شریعت ہوکر
اباء واستکبار کر نے والا کبھی بھی مومن نہیں رہ سکتا۔الفضل ۶ ستمبر ۱۹۲۰ء صفحہ ۹۔خطبات عیدین - صفحه ۱۸۲)
بعث بعد الموت
بعث بعد الموت پر ایمان ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے اندر اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی
۱۶
عقائد ونظریات
محبت پیدا کرتی ہے اور اس کے اعمال کی اصلاح کا ایک اہم ذریعہ ہے۔اگر آئندہ زندگی پر ایمان نہ
رہے تو نہ صرف تمام کارخانہ عالم کا ایک عبث اور لغو چیز ہونا تسلیم کرنا پڑتا ہے بلکہ نیکی اور تقویٰ میں ترقی
بھی ایک بیکار عمل قرار پاتا ہے۔مگر یہ خیال کہ اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند، ستاروں اور سیاروں
اور آسمان اور زمین کے درمیان کی ہزار ہا چیزیں پیدا کر کے اور ان میں اپنی قدرت کے ہزار ہاراز
ودیعت کر کے ایک ایسے انسان کو پیدا کیا جس نے چند سالہ زندگی بسر کر کے ہمیشہ کے لئے فنا
ہو جانا ہے اور اس کی زندگی کا کوئی اہم مقصد نہیں۔ایک ایسا خیال ہے جسے کوئی عقل تسلیم نہیں
کر سکتی۔انسان کے لئے اس قدر وسیع کائنات کا پیدا کرنا اور اس پر عقل کے ذریعہ انسان کو حکومت
بخشنا بتاتا ہے کہ اس کے لئے اس محدود زندگی کے علاوہ کوئی اور مقصد بھی مقرر کیا گیا ہے اور اسلام کہتا
ہے کہ وہ مقصد یہی ہے کہ اسے ایک دائمی حیات کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور دائمی روحانی ترقیات
کا راستہ اس کے لئے کھولا گیا ہے۔پس موت کے صرف اتنے معنے ہیں کہ انسانی روح جسم سے جدا
ہوگئی ورنہ روح پر کوئی فنا نہیں اور وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے غیر متناہی مراتب
حاصل کرتی رہتی ہے۔( تفسیر کبیر۔جلد ششم ، سورۃ مومنون۔صفحہ ۷۲ صفحه ۱۷۱ ۷۲ از بر آیت أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا)
اجساد انبیاء
جو شخص مٹی کے نیچے دفن ہے وہ مٹی کا ایک ڈھیر ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔میں
اس بات کا بھی قائل نہیں کہ انبیاء کے جسم محفوظ رہتے ہیں اور مٹی انہیں نہیں کھاتی۔یہ بائیبل سے صاف
ثابت ہے کہ حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہم السلام کی ہڈیاں مصر سے کنعان لائی گئیں۔بعض
احادیث میں بھی اس کا ذکر ہے۔پس یہ غلط خیال ہے کہ انبیاء کا جسم محفوظ رہتا ہے۔جو شخص مٹی کی قبر میں دفن ہے وہ مٹی ہے۔جس
عقائد ونظریات
طرح انبیاء کھانا کھاتے اور پاخانہ کرتے تھے یہ نہیں ہوتا تھا کہ پاخانہ کی بجائے مشک ان کے جسم سے
نکلے۔اسی طرح انسان کے مادی جسم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو قوانین بنائے ہیں وہ ان کے جسم پر بھی
عائد ہوتے ہیں۔باقی رہا بعض لوگوں کے جسموں کا محفوظ رہنا اور ہمارے مشاہدہ میں اس بات کا آنا
سواس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ بعض زمینیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں جسم گلتے نہیں بلکہ سلامت
اور محفوظ رہتے ہیں لیکن اس میں نبی یا مومن کی کوئی شرط نہیں۔ایک کافر بھی وہاں دفن کیا جائے گا تو اس
کا جسم محفوظ رہے گا۔اس کے مقابلہ میں بعض زمینوں میں اس قسم کے کیمیاوی مادے ہوتے ہیں کہ وہاں جو شخص دفن
ہواس کا جسم تھوڑے دنوں میں ہی مٹی ہو جاتا ہے۔وہاں کا فر مومن، نبی اور غیر نبی جو بھی دفن ہوگا
میرا یقین ہے کہ اس کا جسم کچھ عرصہ کے بعد ضرور متغیر ہو جائے گا۔پس یہ خیالات جو مشرکانہ ہیں ہم
ان کے قریب بھی نہیں جاتے۔اگر کسی احمدی کے دل میں ایسا خیال ہو تو اسے اپنے دل سے اسے
بالکل دور کر دینا چاہئے۔اس میں شبہ نہیں کہ روح کو اس ظاہری قبر کے ساتھ ایک لگاؤ اور تعلق ضرور ہوتا ہے اور گومر نے والوں
کی روحیں کسی جہان میں ہوں اللہ تعالیٰ ان ظاہری قبروں سے بھی ان کی ایک رنگ میں وابستگی پیدا کر دیتا
ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ ایک بزرگ کی قبر پر دعا کرنے کے لئے تشریف لے گئے تو
آپ نے فرمایا جب میں دعا کر رہا تھا تو صاحب قبر اپنی قبر میں سے نکل کر میرے سامنے دوزانو ہوکر
بیٹھ گیا۔مگر اس سے مراد بھی یہ نہیں کہ ان کی روح اس مٹی کی قبر سے باہر نکلی بلکہ ظاہری تعلق کی وجہ سے
جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام مٹی کی قبر پر کھڑے ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے اس بزرگ کو اپنی اصل قبر سے
آپ تک آنے کی اجازت دے دی۔وہی قبر جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ثُمَّ أَمَاتَهُ فَاقْبَرَهُ۔اس قبر
میں مرنے کے بعد انسان کی روح رکھی جاتی ہے ورنہ یہ قبریں دنیا میں ہمیشہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد کھودی
جاتی ہیں اور ان کے اندر سے کچھ بھی نہیں نکلتا بلکہ ایک قبر کا اوپر کا نشان جب مٹ جاتا ہے تو اسی جگہ دوسرا
شخص دفن کر دیا جاتا ہے پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اسی جگہ تیسرا شخص دفن کر دیا جا تا ہے۔یہاں تک کہ ایک
۱۸
ایک قبر میں بعض دفعہ یکے بعد دیگرے سوسو آدمی دفن ہو جاتے ہیں۔عقائد ونظریات
( الفضل ۷ مئی ۱۹۴۴ء)
تابعین اصحاب احمد حصہ سوئم صفحہ ۹۸ تا ۱۰۰)
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا مطلب
سوال :۔کیا مومنوں پر قرآن کریم کے نئے نئے معارف گھلتے رہتے ہیں؟
جواب :۔اس بات پر تو خدا تعالیٰ نے خود بہت زور دیا ہے۔چنانچہ فرمایا لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ -
اس کے یہ معنے تو ہو نہیں سکتے کہ قرآن کریم کو ہاتھ میں صرف پاک لوگ ہی یعنی مومن ہی پکڑ سکتے ہیں
اور کوئی شخص نہیں پکڑ سکتا۔کیونکہ ہندو، عیسائی سکھ وغیرہ ہر مذہب کے لوگ اس طرح قرآن کریم کو
مس کر سکتے ہیں۔پھر یہ بھی نہیں کہ پہلے لوگ قرآن کریم کے جو معارف اور نکات لکھ گئے ہیں انہیں
پاک لوگ ہی پڑھ سکتے ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ایک ہندو یا عیسائی کا حافظہ ایک مسلمان کی نسبت زیادہ
اچھا ہو اور وہ تفسیروں کو پڑھ کر اس سے زیادہ باتوں کو یاد کر لے اس لئے لَا يَمَسُّهِ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا
یہی مطلب ہے کہ قرآن کریم کے نئے نئے معارف اور حقائق پاک لوگوں پر گھلتے رہتے ہیں اور یہ
مومنوں کی خاص علامت ہے۔الفضل ۲۳ ستمبر ۱۹۱۹ء۔جلدے نمبر ۲۴ صفیه )
سوال :۔اگر کوئی چار پائی پر بیٹھا قرآن شریف پڑھ رہا ہوتو کیا سجدہ تلاوت وہیں پر ہوسکتا ہے؟
جواب: فرمایا۔چار پائی پر سجدہ جائز ہے۔الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۱۹)
عیب جوئی
قَالُوا هَذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ
۱۹
عقائد ونظریات
شریعت کہتی ہے کہ جس شخص کے متعلق
کوئی بُری بات تمہارے پاس بیان کی جائے تم ہمیشہ اس
کے متعلق حُسنِ ظن رکھو اور بُری بات کہنے والے کو جھوٹا سمجھو کیونکہ اس نے دوسرے کی عزت پر حملہ کیا
ہے۔اگر زید تمہارے پاس ایک شخص کی بُرائی بیان کرتا ہے اور تم زید کی بات سُن کر اس پر فوراً یقین کر
لیتے ہو اور جس کے متعلق کوئی بات کہی گئی ہو اس کو مجرم سمجھنے لگ جاتے ہو تو تم بدظنی کا ارتکاب کرتے
ہو اور اگر وہ عیب ایسا ہے جس کے لئے شریعت نے گواہی کا کوئی خاص طریق مقرر کیا ہوا ہے تو نہ
صرف عیب لگانے والا شریعت کا مجرم بنتا ہے بلکہ جو اس کی ہاں میں ہاں ملاتا ہے اور اس کی تائید
کرتا ہے وہ بھی مجرم ہے ایسے مواقع پر شریعت کی یہی ہدایت ہے کہ جس کا جرم بیان کیا جاتا ہے اسے
یری سمجھو اور جوکسی کا عیب بیان کرتا ہے اس کا جرم چونکہ ثابت ہے اسے
کبھی سچا قرار نہ دو۔( تفسیر کبیر۔جلد ششم سوره نور صفحه۲۷۲ ۲۷۳)
بوقت ضرورت کسی شخص کا عیب بیان کرنا گناہ نھیں
ہر موقع پر کسی کا عیب بیان کرنا بر انہیں ہوتا۔بلکہ بعض جگہ ضروری ہوتا ہے۔اس وقت اس کو غیبت
نہیں کہا جائے گا۔غیبت ایک اصطلاح ہے اور یہ اسی وقت استعمال کی جائے گی جبکہ خواہ مخواہ کسی کے
عیب بیان کئے جائیں۔لیکن اگر کوئی شخص کسی کا عیب بیان کرنے پر مجبور ہے یا اوروں کو اس کے بیان
کرنے سے فائدہ پہنچتا ہے تو اس کا بیان کرنا نیکی اور ثواب کا کام ہوگا۔مثلاً ایک ایسا شخص ہے جو
جماعت یا قوم کے خلاف کوئی سازش کرتا ہے یا بُری باتیں پھیلاتا ہے تو اس کے متعلق اطلاع دینا
اور اس کی شرارتوں سے ذمہ دار لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔تو کسی بات کے بیان کرنے اور بتانے میں یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کے بیان کرنے میں نفع ہے
یا نقصان۔اگر اس سے کوئی اچھا نتیجہ نکلتا ہوں کسی بُرائی کا سد باب ہوتا ہو، کسی کو فائدہ پہنچتا ہو تو اس کا
نہ بیان کرنا گناہ ہو گا جس طرح غیبت کرنا گناہ ہے۔الفضل ۴ رنومبر ۱۹۲۰ء۔جلد ۶ نمبر ۳۴)
عقائد ونظریات
توبه سے اُخروی سزا معاف هوتى هے دنیاوی سزانهيں
بعض فقہاء کہتے ہیں کہ تو بہ کرنے پر اللہ تعالیٰ ان کو فاسقوں میں سے نکال دے گا۔اور بعض کہتے
ہیں کہ ساری سزا ہی معاف کر دی جائے گی۔اور بعض کہتے ہیں صرف شہادت قبول نہ کرنے کی اور
فاسق ہو جانے کی کہ جو سز تھی اس سے انہیں بچالیا جائے گا۔یعنی اگر قاضی فیصلہ کر دے کہ فلاں شخص
اپنی غلطی پر بچے طور پر نادم ہے اور آئندہ کے لئے اس نے اپنی اصلاح کرلی ہے تو اجازت ہے کہ اس
کی شہادت قبول کر لی جائے۔اور خدا تعالیٰ بھی اسے فاسق ہونے سے بچالے گا۔میرے نزدیک یہی بات درست ہے کہ بدنی سزا سے تو اسے نہیں بچایا جائے گا البتہ دوسری
سزائیں اس کی اصلاح ثابت ہونے پر معاف ہو سکتی ہیں۔اس آیت ( إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ
ذَالِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( النور : ٦) سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض گناہوں کی
سزادی جانی ضروری ہوتی ہے۔کیونکہ تمدن کے قیام کے لئے سزا بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن اگر
بندہ اس سزا کو برداشت کر لے اور اپنے فعل پر نادم ہو تو اللہ تعالیٰ اس مقررہ سزا سے جو قیامت کے دن
ملنے والی ہوتی ہے اسے محفوظ کر دیتا ہے اور اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے لیکن اس دنیا کی سزا کو معاف
نہیں کرتا کیونکہ وہ بندوں کے اختیار میں ہے۔(تفسیر کبیر۔جلد ششم، سوره نور صفحه ۲۶۶)
کسی شخص کو مرتدیایھودی کہنا جائز نھیں
سوال :۔کیا غیر مبایعین کو یہودی یا مرتد کے لفظ سے یاد کرنا درست ہے؟
جواب :۔گالی دینا خواہ کسی کو گالی دی جائے منع ہے۔مرتد اگر کافر کے معنے میں استعمال نہ کیا
جائے تو غیر مبایعین کے لئے یہ لفظ استعمال ہو سکتا ہے مگر ان الفاظ سے حتی الوسع مؤمن کو اجتناب کرنا
۲۱
چاہئے۔کیونکہ دوسرے کا دل دُکھانا اسلامی طریق کے خلاف ہے۔عقائد ونظریات
الفضل ۲۲ رمئی ۱۹۲۲ء۔جلد ۹ نمبر ۱ ۹ صفحه ۶)
حضرت ابراهیم علیه السلام نے اپنا خاندانی بت خانه توڑا تھا
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جس بت خانہ کے بت توڑے تھے وہ کسی دوسرے کا نہیں تھا بلکہ
ان
کا اپنا خاندانی بت خانہ تھا۔اگر وہ دوسروں کا ہوتا تو اس کا توڑنا ان کے لئے جائز نہ ہوتا۔یہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے خاندان کا اپنا بت خانہ تھا اور انہیں ورثہ میں ملا تھا اور چونکہ حضرت ابراہیم علیہ
السلام بچپن سے ہی شرک سے سخت نفرت رکھتے تھے اس لئے انہوں نے اس بت خانہ کو جو ان کی آمدنی
کا ایک بڑا بھاری ذریعہ اور ملک میں ان کی عزت اور نیک نامی کا باعث تھا، تو ڑ دیا۔جب انہوں نے
بتوں کو تو ڑا تو سارے ملک میں ایک شور مچ گیا۔بادشاہ کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا گیا۔ملک کے
دستور اور بادشاہ کے قوانین کے مطابق اس فعل کی سزا جلاد دینا تھا۔یہ ایک پرانی رسم تھی کہ جو بتوں کی
ہتک کرتا اُسے جلا دیا جاتا تھا۔کیونکہ بتوں کی ہتک کرنا ارتداد سمجھا جاتا تھا اور ارتداد کی سزا پرانے زمانہ
میں یا تو جانا تھی یاسنگسار کرنا۔چنانچہ یورپ میں جب پراٹسٹنٹ عقیدہ کے عیسائی پیدا ہوئے تو انہیں
مرتد قرار دے کر آگ میں جلایا جاتا تھا۔اس کے مقابلہ میں ایشیاء میں سنگسار کرنے کا رواج
تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معلوم تھا کہ بتوں کو توڑنے کی وجہ سے یہ سزا تجویز ہوگی۔مگر خدا تعالیٰ
چاہتا تھا کہ اپنا نشان دکھائے۔آخر ان لوگوں نے آگ جلائی اور اس کے اندر حضرت ابراہیم علیہ
السلام کو ڈال دیا لیکن عین اس موقعہ پر بادل آیا جس نے آگ کو ٹھنڈا کر دیا۔( تفسیر کبیر۔جلد پنجم سوره انبیاء صفحه ۵۳۲،۵۳۱ - زیر آیت قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا آلِهَتَكُمْ )
۲۵
طہارت
پھٹی ہوئی جراب پر مسح
خاص خاص مسائل پر چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ لکھے جائیں تا کہ عام لوگ ان کو پڑھ کر مسائل دین
سے پوری طرح واقف ہو جائیں تا ایسا نہ ہو کہ بعض پاک ممبر کہلانے والوں کی طرح ان کی جرابیں
ایڑیوں سے پھٹی ہوئی ہوں اور انہیں کوئی پروا نہ ہو۔انہی پاک ممبر کہلانے والوں میں سے میں نے
ایک کو دیکھا ہے کہ ایک ٹانگ پر بوجھ ڈالے اور دوسری کو ڈھیلا چھوڑے نماز پڑھا کرتا تھا۔اور ایک
دیوار سے ٹیک لگا کر پڑھتا تھا۔وجہ یہ کہ اس نے حضرت صاحب کو اس طرح پڑھتے دیکھا تھا حالانکہ
آپ بیمار تھے اور بعض دفعہ یک لخت آپ کو دورانِ سر کا دورہ ہو جاتا تھا جس سے گرنے کا خطرہ ہوتا تھا
اس لئے آپ ایسے وقت میں کبھی سہارا لے لیا کرتے تھے۔انوار العلوم جلد ۳، انوار خلافت صفحه ۱۳۷)
حیض ونفاس کی حالت میں ذکرالهی اور
تلاوت قرآن کریم
اس سے ( یعنی فَكُلِي وَاشْرَبِى وَقَرَى عَيْنًا فَإِمَّا تَرَينَّ مِنَ الْبَشَرِ أَحَدًا۔الآية (مریم: ۲۷) اس سے یہ بھی پتہ لگ گیا کہ نفاس اور حیض کی حالت میں ذکر الہی منع نہیں لوگ
غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ایسی حالت میں دل میں بھی ذکر الہی نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ اگر ذکر الہی منع ہو
جائے تو روحانیت بالکل مرجائے۔بلکہ بعض لوگ تو منہ سے بھی ذکر الہی کرنا جائز سمجھتے ہیں۔حضرت
خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ عورت حیض کے دنوں میں بھی قرآن کو کسی کپڑے یا رومال سے پکڑ کر
اور پھر صاف ستھرے کپڑے پر رکھ کر پڑھ سکتی ہے۔ہاتھ سے پکڑنا اس لئے منع ہے کہ ممکن ہے ہاتھ
کو حیض کی نجاست لگی ہوئی ہو۔چنانچہ جن عورتوں نے حضرت خلیفہ اول سے قرآن پڑھا ہے وہ اب
۲۶
طہارت
بھی حیض کے ایام میں کپڑے پر قرآن رکھ کر پڑھ لیتی ہیں۔میرا یہ عقیدہ نہیں۔لیکن اگر کوئی پڑھے تو
ہم اسے کہتے کچھ نہیں۔کیونکہ قرآن بہر حال خدا تعالیٰ کا کلام ہے اگر کسی کے نزدیک حیض کی حالت
میں اسے دیکھ کر پڑھنا جائز ہو تو کیا حرج ہے۔سوال:۔کیا حائضہ قرآن کریم کو ہاتھ لگا سکتی ہے؟
( تفسیر کبیر۔جلد پنجم ،سورہ مریم صفحہ ۱۸۷)
جواب: - حائضہ عورت کو اجازت نہیں کہ قرآن شریف پڑھے یا ہا تھ لگائے۔افضل ۱۵؍ جولائی ۱۹۱۶ء صفحه ۲ جلد نمبر۳)
سوال :۔قرآن مجید کی تلاوت بھی کسی وقت منع ہے مثلاً سورج نکلتے وقت یا دو پہر کو یا قرآن مجید
ہر وقت پڑھا جاسکتا ہے؟
جواب :۔تلاوت کسی وقت منع نہیں سوائے اس کے کہ انسان جنبی ہو گو بعض فقہاء نے یہ بھی کہا ہے
کہ وہ بھی کر سکتے ہیں مگر زبانی۔فائل مسائل دینی نمبر A-12-8-61-32 )
جوعورتیں ایسی ہیں کہ ان پر ان ایام میں ایسی حالت ہے کہ وہ بلند آواز سے قرآن کریم نہیں پڑھ سکتیں۔ان کو چاہئے کہ وہ دل میں ان آیتوں کو دہراتی چلی جائیں اور جن عورتوں کے لئے ان ایام میں قرآن کریم
پڑھنا جائز ہے وہ زبان سے بھی ان آیتوں کو دہرائیں۔بہر حال جن عورتوں کے لئے ان ایام میں زبان سے
پڑھنا جائز نہیں وہ زبان سے پڑھنے کی بجائے صرف دل میں ان آیتوں کو دہراتی رہیں۔کیونکہ شریعت نے
اپنے حکم کے مطابق جہاں مخصوص ایام میں تلاوت قرآن کریم سے عورتوں کو روکا ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں
کہا کہ دل میں بھی ایسے خیالات نہ لائیں یا دل میں بھی نہ دہرائیں۔بلکہ بعض فقہاء کے نزدیک صرف قرآن
کریم کو ہاتھ لگانا منع ہے مگر احتیاط یہی ہے کہ کثرت سے جس بات پر مسلمانوں کا عمل رہا ہے اسی پر عمل کیا
جائے۔پس بجائے زبان سے دہرانے کے وہ دل میں ان آیتوں کو دہراتی چلی جائیں۔( الفضل ۲۵ دسمبر ۱۹۶۰ء صفحه ۵ )
۲۷
طہارت
اگر بدن پلید هونے کی وجه سے غسل نه كرسكتا هو
تو تیمم کرلے
سوال :۔ایک مجذوم غیر احمدی نے دریافت کیا ہے کہ میرا بدن پلید رہتا ہے۔بار بار پاک
نہیں کر سکتا نہ وضو۔تو کیا بے وضو نماز پڑھ لوں؟
جواب :۔صرف تیم کر لیں۔اگر ظاہری نجاست ہو تو بشرط امکان اس کا ازالہ کرلیں اور بس۔الفضل ۲۹ را پریل ۱۹۱۵ء صفحه ۲ جلد ۲ نمبر ۱۳۳)
اگر کسی کو صاف کپڑا میسر نہ ہو تو وہ گندے کپڑوں میں ہی نماز پڑھ سکتا ہے۔خصوصاً وہم کی بناء پر
نماز کا ترک تو بالکل غیر معقول ہے جیسا کہ ہمارے ملک میں کئی عورتیں اس وجہ سے
نماز ترک کر دیتی ہیں کہ
بچوں کی وجہ سے کپڑے مشتبہ ہیں اور کئی مسافر نماز ترک کر دیتے ہیں کہ سفر میں طہارت کامل نہیں ہو سکتی۔یہ
سب شیطانی وساوس ہیں لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا الہی حکم ہے جب تک شرائط کا پورا کرنا اختیار
میں ہوان کے ترک میں گناہ ہے لیکن جب شرائط پوری کی ہی نہ جاسکتی ہوں تو ان کے میسر نہ آنے کی وجہ
سے
نماز کا ترک گناہ ہے اور ایسا شخص معذور نہیں بلکہ نماز کا تارک سمجھا جائے گا۔( تفسیر کبیر، جلد اوّل ، سوره بقره صفحه ۱۰۴)
ناپاک ھونے کی صورت میں نماز
فرمایا : کوئی ناپاک نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ بامر مجبوری نا پاک حالت میں بھی نماز
پڑھے نماز پھر بھی جائز ہے۔خواہ آپ لید سے بھرے ہوئے ہوں تب بھی نماز پڑھیے کیونکہ آپ
اپنی خوشی سے تو ایسا نہیں کرتے ہاں جتنی طہارت ممکن ہو کریں باقی مجبوری امر ہے۔نماز پڑھیں،
نماز نہ چھوڑیں۔(فائل دینی مسائل A-32)
۲۸
طہارت
اگر نفاس سے چالیس روز قبل پاك هوجائے
سوال :۔اگر عورت چالیس روز سے پہلے نفاس سے پاک ہو جائے تو کیا وہ صوم وصلوٰۃ کی پابند
قرار دی جاسکتی ہے یا بہر صورت مدت مقررہ یعنی چالیس روز پورے کرنے ضروری ہیں؟
جواب :۔چالیس روز سے پہلے اگر عورت نفاس سے پاک ہو جائے تو عبادت بجالا سکتی ہے۔الفضل ۱۹ را گست ۱۹۱۱ء صفحه ۲ جلد نمبر ۱۳)