حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 14

K24
تناول نہ فرماتے تھے۔بعد میں جا کر قربانی کے گوشت سے کھاتے تھے۔اس لئے یہ عید اپنے اندر دو
نمونے رکھتی ہے کیونکہ اس کا ایک حصہ روزے کا اور دوسرا حصہ کھانے کا ہے مگر پہلی عید ایک ہی رنگ
رکھتی ہے کہ مہینہ بھر روزے رکھے جاتے ہیں اور اس دن کھایا پیا جاتا ہے۔الفضل ۲۰ ستمبر ۱۹۱۹ء۔خطبات عیدین صفحه ۱۴۸)
عید الاضحی کے دن نفلی روزہ رکھنا
اسی طرح مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے مجھے لکھا ہے کہ جو روزہ اس عید کے موقع پر
رکھا جاتا ہے وہ سنت نہیں ، اس کا اعلان کر دیا جائے۔مگر رسول اللہ ﷺ کا یہ طریق ثابت ہے کہ آپ
صحت کی حالت میں قربانی کر کے کھاتے تھے۔تاہم یہ کوئی ایسا روزہ نہیں کہ کوئی نہ رکھے تو گنہگار
ہو جائے۔یہ کوئی فرض نہیں بلکہ نفلی روزہ ہے اور مستحب ہے۔جو رکھ سکتا ہور کھے مگر جو بیمار ، بوڑھایا
دوسرا بھی نہ رکھ سکے وہ مکلف نہیں اور نہ رکھنے سے گنہ گار نہیں ہوگا۔مگر یہ بالکل بے حقیقت بھی نہیں
جیسا کہ مولوی بقا پوری صاحب نے لکھا ہے۔میں نے صحت کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اس پر عمل کرتے دیکھا ہے۔پھر مسلمانوں میں یہ کثرت سے رائج ہے اور یہ یونہی نہیں بنالیا گیا بلکہ
مستحب نفل ہے جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعامل رہا اور جس پر عمل کرنے والا ثواب پاتا ہے
مگر جو نہ کر سکے اسے گناہ نہیں۔(خطبات محمود جلد ۲ صفحه ۲۶۳)
☆☆☆

129
فرضیت حج
حج
چوتھا حکم حج کا ہے۔اگر سفر کرنے کے لئے مال ہو، راستہ میں کوئی خطرہ نہ ہو، بال بچوں کی نگرانی
اور حفاظت کا سامان ہوسکتا ہو تو زندگی میں ایک دفعہ حج کرنے کا حکم ہے۔(الاز ہار لذوات الخمار صفحه ۲۴)
اگر خدا تعالیٰ کسی کو توفیق دے تو حج کرے اس کے لئے کئی شرطیں ہیں مثلا مال ہو، رستہ میں امن ہو اور
اگر عورت ہو تو اس کے ساتھ اس کا خاوند یا بیٹا یا بھتیجایا ایسا کوئی اور رشتہ دار محرم جانے والا ہو۔حج کافلسفه
( الا زہار لذوات الخمار صفحه ۴۷)
اسلام کا ایک رکن حج ہے جو اجتماع قومی کا زبر دست ذریعہ ہے۔دنیا کے کسی مذہب میں حج فرض
نہیں لیکن اسلام نے سال میں ایک دفعہ تمام صاحب استطاعت لوگوں کو ایک مرکز میں اکٹھا ہونے
کا حکم دیا ہے۔اس سے کئی قسم کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔جب امیر اور غریب ، حاکم اور محکوم، عالم
اور جاہل سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے تو وہ قومی ضرویات پر غور کریں گے۔اپنی کمزوریوں پر نگاہ
دوڑائیں گے۔اور ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح حج کے ذریعہ اسلام نے مرکز کی
اصلاح کی طرف بھی توجہ دلائی ہے جس سے آگے قوم کی درستی ہوتی ہے اور وہ ترقی کی طرف اپنا قدم
بڑھا سکتی ہے۔( تفسیر کبیر۔جلد دہم ،سورۃ الکوثر - صفحہ ۳۰۰)
واذن فى الناس بالحج ياتوك رجالا ---- الآيه
حج کی اصل غرض روحانی طور پر یہ ہے کہ انسان ہر قسم کے تعلقات کو تو ڑ کر دل سے خدا کا ہو جائے

દ
۱۸۰
مگر اس غرض کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک ظاہری حج بھی رکھ دیا اور صاحب استطاعت
لوگوں پر یہ فرض قرار دے دیا کہ وہ گھر بار چھوڑ کر مکہ مکرمہ میں جائیں اور اس طرح اپنے وطن عزیز
واقرباء کی قربانی کا سبق سیکھیں۔کیونکہ اسلام جسم اور روح دونوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔جس طرح
دنیا میں ہر ایک انسان کا ایک مادی جسم ہوتا ہے اور جسم میں روح ہوتی ہے اسی طرح مذہب
اور روحانیت کے بھی جسم ہوتے ہیں جن کو قائم رکھنا ضروری ہوتا ہے مثلاً اسلام نے نماز کی ادائیگی کے
لئے بعض خاص حرکات مقرر کی ہوئی ہیں۔اب اصل غرض تو نماز کی یہ ہے کہ انسان کے دل میں
خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو۔اس کی صفات کو وہ اپنے ذہن میں لائے اور ان کے مطابق اپنے آپ
کو بنانے کی کوشش کرے۔ان باتوں کا بظاہر ہاتھ باندھنے یا سیدھا کھڑا ہونے یا زمین پر جھک
جانے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔مگر چونکہ کوئی روح جسم کے بغیر قائم ہی نہیں رہ سکتی اس لئے خدا تعالیٰ
نے جہاں نماز کا حکم دیا وہاں بعض خاص قسم کی حرکات کا بھی حکم دے دیا۔جن مذاہب نے اس حقیقت
کو نہیں سمجھا اور انہوں نے اپنے پیروؤں کے لئے عبادت کرتے وقت جسم کی حرکات کو ضروری
قرار
نہیں دیا وہ رفتہ رفتہ عبادت سے ہی غافل ہو گئے ہیں اور اگر ان میں کوئی نماز ہوتی بھی ہے تو ایک
تمسخر سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔اسی طرح گوحقیقی حج یہی ہے کہ انسان ہر قسم کے
تعلقات کو منقطع کر کے خدا کا ہو جائے۔مسائل حج
( تفسیر کبیر۔جلد ششم ،سورہ حج صفحه ۳۱)
سوال :۔موجودہ گرانی کے وقت صاحب استطاعت حج کرے یا نہ کرے؟
جواب:۔جو شخص خواہ تنگی مال یا راستہ کی خرابی یا ضعف و بیماری کی وجہ سے حج نہیں کر سکتا اور نیت
رکھتا ہے کہ روک دور ہو تو حج کروں وہ ایسا ہی ہے گویا اس نے حج کیا۔( الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء)

۱۸۱
حج
حج عورت کے لئے تبھی فرض ہے جب کہ محرم ساتھ ہو۔جن کے محرم ہوں اور وہ حج پر بھی جائیں
ان پر حج فرض ہے ورنہ نہیں۔حج بدل
الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۴ء۔نمبر ۳۳ صفحه۱۱)
سوال :۔ڈار فیملی نے خواہش کی ہے اور کہا کہ میں ان کی والدہ مرحومہ کی طرف سے حج بدل
کروں۔اور یہ کہ وہ سب اخراجات اس غرض کے لئے دیں گے؟
جواب :۔حج بدل کے لئے شرط یہ ہے کہ پہلے خود حج کر چکا ہو۔کیا آپ حج کر چکے ہیں۔اس
صورت میں اجازت ہے۔سوال :۔کیا والدہ مرحومہ کی وصیت کے مطابق ان کی طرف سے حج بدل کرایا جائے یا اسی قدر رقم
ان کی طرف سے یا دونوں والدین مرحومین کی طرف سے بطور صدقہ جاریہ کے چندہ وقف جدید میں
ادا کر دی جائے ؟
جواب :۔والدہ کی خواہش کو پورا کریں اور حج بدل کرانے کی کوشش کریں مگر حج بدل وہی کر سکتا
ہے جس نے پہلے حج کیا ہوا ہو۔سوال :۔میری خواہش حج کرنے کی ہے لیکن صحت اور عمر اجازت نہیں دیتی۔میرا بڑا لٹر کا کہتا ہے
کہ میری جگہ وہ حج پر چلا جائے اس کا خرج حج کا سب میں ادا کروں۔کیا اس طرح میرا حج بھی
ہو جائے گا ؟
جواب :۔جائز ہے۔بیٹا ماں کی طرف سے ( حج بدل) کر سکتا ہے۔غیر کے لئے شرط یہ ہے کہ
اگر اس نے خود حج کیا ہوا ہو تو پھر وہ حج بدل کرسکتا ہے ورنہ نہیں۔فائل مسائل دینی۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری)

۱۸۲
حجر اسود
یہ غلط بات ہے کہ حجر اسود ٹوٹے ستارے کا پتھر ہے۔یہ پادریوں کی بنائی ہوئی بات ہے۔در حقیقت یہ پتھر وہ ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی بنیا د رکھی تھی۔اس
کی یاد میں اس کو بوسہ دیا جاتا ہے مگر وہ بوسہ شرکیہ نہیں ہے۔چنانچہ حضرت عمر نے حجر اسود کے پاس
کھڑے ہوکر فرمایا تھا کہ میں اس لئے تجھے بوسہ دیتا ہوں کہ یہ ایک نیک یادگار ہے میں تجھے
خدا کا شریک نہیں سمجھتا۔(فائل دینی مسائل A-32)
☆☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی