حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 13

۱۶۴
روزه
جواب :۔فرمایا : - حضرت صاحب خوب روزہ رکھتے تھے مگر چونکہ آخر میں کمز ور زیادہ ہو گئے تھے
اور مرض میں بھی زیادتی تھی اس لئے تین سال کے روزے نہیں رکھے۔(الفضل ۱۲ جون ۱۹۲۲ء۔نمبر ۹۷)
مسافر اور مریض روزہ نہ رکھیں
مسافر اور بیمار کے لئے روزہ رکھنا ایسا ہی بے ہودہ ہے جیسا حائضہ کے لئے روزہ رکھنا۔اورکون
نہیں جانتا کہ حائضہ کا روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں بلکہ بے وقوفی اور جہالت ہے اور بعض تو شائد اس بات
پر ناراض ہی ہو جائیں کہ دین کا استخفاف کیا جا رہا ہے۔بعینہ یہی حال بیمار اور مسافر کا ہے۔اس کے
لئے بھی روزہ رکھنا نیکی نہیں۔اسی طرح بوڑھا جس کے قومی مضمحل ہو چکے ہیں اور روزہ اسے زندگی
کے باقی اشغال سے محروم کر دیتا ہے اس کے لئے بھی روزہ رکھنا نیکی نہیں۔پھر وہ بچہ جس کے قومی
نشو ونما پا رہے ہیں اور آئندہ پچاس ساٹھ سال کے لئے طاقت کا ذخیرہ جمع کر رہے ہیں اس کے لئے
بھی روزہ رکھنا نیکی نہیں ہو سکتا۔مگر جس میں طاقت ہے اور جو رمضان کا مخاطب ہے وہ اگر روزہ نہیں
رکھتا تو گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔(الفضل ۲ فروری ۱۹۳۳ء)
سوال : محمد الدین صاحب دیہاتی چٹھی رساں نے روزہ کے متعلق پوچھا کہ میں بوجہ سفر روزہ
نہیں رکھ سکتا۔جواب :۔فرمایا :۔جن کی ملازمت سفر کی ہو ان کو روز ہ معاف نہیں ہوسکتا۔اگر بیمار ہو جائے تو اور
بات ہے۔(الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۱۵ء نمبر ۱۰)
سوال :۔ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے صبح سات بجے سے شام کے چار بجے تک پہاڑوں پر دورہ
کرنا پڑتا ہے اور بہت تکلیف ہوتی ہے اس لئے ماہ رمضان میں کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا۔دین

۱۶۵
روزه
کو دنیا پر مقدم کرنے کے لئے کیا ملا زمت چھوڑ دوں؟
جواب :۔حضور نے لکھوایا کہ روزہ رکھنا چاہئے۔اب اتنے دنوں زیادہ خرچ برداشت کر کے
سواری کا کوئی انتظام کر لیں۔روزہ نہیں چھوڑا جاسکتا۔( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء نمبر ۹۱ )
بیمارا گر کہتا ہے کہ میں روزہ رکھ سکتا ہوں اور رکھتا ہے تو بُرا کرتا ہے۔اسی طرح جو شخص سفر کرتا ہے
اور روزہ رکھتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے انعام کر رد کرتا ہے۔سفر کے متعلق میرا عقیدہ اور خیال یہی ہے ممکن ہے بعض فقہاء کو اس سے اختلاف ہو کہ
جوسفرسحری کے بعد شروع ہو کر شام کو ختم ہو جائے وہ روزہ کے لحاظ سے سفر نہیں۔سفر میں روزہ
رکھنے سے شریعت روکتی ہے مگر روزہ میں سفر کرنے سے نہیں روکتی۔پس جو سفر روزہ رکھنے کے
بعد شروع ہو کر افطاری سے پہلے ختم ہو جائے وہ روزہ کے لحاظ سے سفر نہیں۔روزہ میں سفر ہے
سفر میں روزہ نہیں۔(الفضل ۲۵ ستمبر ۱۹۴۲ء نمبر ۲۲۴)
جن بچوں کے سینے چھوٹے اور کمزور ہوں ان کو روزوں پر مجبور کرنا بلکہ ان کو روزے رکھنے دینا بھی
درست نہیں۔ہاں پندرہ سال کی عمر سے ان کو عادت ڈلوانی اور مشق کروانی چاہئے خواہ ان کے قویٰ
شہوانی بارہ برس کی عمر سے ہی بلوغت کو پہنچ گئے ہوں۔(الفضل ۱۴ را پریل ۱۹۲۵ء)
نزله میں روزه
میرے نزدیک نزلہ خواہ کتنا ہی خفیف کیوں نہ ہوایسی بیماری ہے جس کا روزہ سے تعلق
ہے اور ایسے لوگوں کے لئے جنہیں نزلہ ہوتا ہے روزے رکھنے بہت مضر اور بڑے نقصان
کا موجب ہوتے ہیں۔

۱۶۶
روزه
نزلہ کے نتیجہ میں انسان کو پیاس زیادہ لگتی ہے۔اب روزے کے ساتھ جب وہ پیاس کو دبائے
گا تو وہ اور بھی زیادہ بڑھے گی اور یہ نزلہ کے لئے بہت مضر ہے۔پس بسا اوقات بعض بیماریاں دیکھنے میں تو معمولی ہوں گی لیکن روزے سے تعلق رکھنے کی وجہ
سے ان کا نقصان بہت بڑا ہو گا۔اس لئے ایسی بیماری میں روزہ نہ رکھنا چاہئے۔سوال :۔کیا ذیا بیطیس کا مریض روزہ رکھ سکتا ہے؟
( الفضل ۱۱ را پریل ۱۹۳۵ء)
الفضل ۱۱ر اپریل ۱۹۲۵ء۔نمبر ۱۱۳ - جلد ۱۳)
جواب :۔بیماری میں روزہ جائز نہیں اور ذیا بیطیس کے لئے تو بہت ہی مضر ہے۔الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۱۵ء۔نمبر ۱۰۔جلد ۳)
سوال:۔گزشتہ سال روزے رکھنے کے نتیجہ میں مجھے کچھ حرارت رہنے کی تکلیف ہو گئی تھی
ڈاکٹروں نے اسے روزے کی خشکی کی وجہ قرار دیا کہ جگر کو گرمی پہنچی ہے۔گرمیوں میں تکلیف زیادہ
ہوگئی۔اگر چہ اب بھی پیشاب زردی مائل آتا ہے۔آنکھوں میں جلن کی سی کیفیت رہتی ہے ان حالات
میں کیا اس دفعہ روزے رکھوں یا نہ رکھوں؟
جواب :۔نہ رکھیں اور فدیہ دے دیں۔فائل مسائل دینی 21۔2۔60/A-32)
امتحان دینے والے مرضعه ، حاملہ اور بچے روزہ نہ رکھیں
قرآن کریم میں صرف بیمار اور مسافر کے لئے روزہ نہ رکھنا جائز قرار دیا ہے۔دودھ پلانے والی
عورت اور حاملہ کے لئے کوئی ایسا حکم نہیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیمار کی حد میں رکھا
ہے۔اسی طرح وہ بچے بھی بیمار کی حد میں ہیں جن کے اجسام ابھی نشو ونما پارہے ہیں خصوصاً وہ جو
امتحان کی تیاری میں مصروف ہوں۔ان دنوں ان کے دماغ پر اس قدر بوجھ ہوتا ہے کہ بعض پاگل

۱۶۷
روزه
ہو جاتے ہیں۔کئی ایک کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔پس اس کا کیا فائدہ ہے کہ ایک بار روزہ رکھ لیا
اور پھر ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئے۔الفضل ۳۱ - ۱۹۳۰ء۔نمبر ۸۸ - جلد ۱۸)
بیماروں کے لئے روزہ معاف ہے۔یا عورت دودھ پلاتی ہو اور روزہ سے اس کے دودھ کو نقصان
ہوتا ہو تو شریعت نے اس کے لئے آسانی رکھی ہے۔الفضل ۲۸ / جنوری ۱۹۱۴ء۔نمبر ۳۳ صفحه۱۱)
بعض بیماریوں میں روزہ رکھا جاسکتاہے
بعض بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں انسان سارے کام کر لیتا ہے مثلاً پرانی بیماریاں ہیں ان
میں انسان سب کام کرتا رہتا ہے۔ایسا بیمار، بیمار نہیں سمجھا جاتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک
دفعہ یہ فتویٰ پوچھا گیا کہ کیا اس ملازم کا سفر سفر شمار کیا جائے گا جو ملا زم ہونے کی وجہ سے سفر کرتا ہے۔آپ نے فرمایا:۔اس کا سفر سفر نہیں گنا جا سکتا۔اس کا سفر تو اس کی ملازمت کا حصہ ہے۔اسی
طرح بعض ایسی بیماریاں ہوتی ہیں جن میں انسان سارے کام کرتارہتا ہے۔فوجیوں میں بھی ایسے ہوتے ہیں جو ان بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں مگر وہ سارے کام کرتے
رہتے ہیں۔چند دن پیچش ہو جاتی ہے لیکن اس کی وجہ سے وہ ہمیشہ کے لئے کام کرنا چھوڑ نہیں
دیتے۔پس اگر دوسرے کاموں کے لئے وقت نکل آتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ایسا مریض روزے نہ رکھ
سکے اس قسم کے بہانے محض اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ ایسے لوگ دراصل روزہ رکھنے کے خلاف ہوتے
ہیں۔بے شک یہ قرآنی حکم ہے کہ سفر کی حالت میں اور اسی طرح بیماری کی حالت میں روزے نہیں
رکھنے چاہئیں اور ہم اس پر زور دیتے ہیں تا قرآنی حکم کی ہتک نہ ہومگر اس بہانہ سے فائدہ اُٹھا
کر جو لوگ روزہ رکھ سکتے ہیں اور پھر وہ روزہ نہیں رکھتے یا ان سے کچھ روزے رہ گئے ہوں اور وہ کوشش
کرتے تو انہیں پورا کر سکتے تھے لیکن وہ ان کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو وہ ایسے ہی گنہگار ہیں

۱۶۸
روزه
جس طرح وہ شخص گنہ گار ہے جو بلا عذر رمضان کے روزے نہیں رکھتا۔اس لئے ہر احمدی کو چاہتے کہ
جتنے روزے اس نے کسی غفلت یا کسی شرعی عذر کی وجہ سے نہیں رکھے وہ انہیں بعد میں پورا کرے
یا اگر اس کے کچھ روزے غفلت یا کسی شرعی عذر کی وجہ سے پانچ چھ سال سے رہ گئے ہوں تو وہ انہیں بھی
پورا کرے تا عذاب سے بچ جائے۔یہ کوئی بڑی قربانی نہیں بلوغت کے زمانہ کے بعد کے جتنے روزے رہ گئے ہوں وہ بڑھاپے سے
پہلے پہلے پورے کرنے چاہئیں محض اس قرضہ کے زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ انہیں نظر انداز نہیں
کر سکتا اور نہ پچھلے روزے معاف ہو جاتے ہیں۔اگر بیماری کی سہولت سے فائدہ اُٹھایا تھا تو اسے چاہئے کہ اپنے چھوٹے ہوئے روزے
پورے کرے۔سارا سال ہی اس کی یہ حالت نہیں رہتی کہ وہ روزے نہ رکھ سکے۔کوئی نہ کوئی زمانہ
ایسا آتا ہے جب انسان روزے رکھ سکتا ہے اگر وہ گرمیوں میں روزے نہیں رکھ سکتا تو سردیوں
میں رکھ لے۔بعض فقہاء کا یہ خیال ہے کہ پچھلے سال کے چھوٹے ہوئے روزے دوسرے سال نہیں رکھ
سکتے لیکن میرے نزدیک اگر کوئی لاعلمی کی وجہ سے روزے نہ رکھ سکا تو لاعلمی معاف ہوسکتی
ہے۔ہاں اگر اس نے دیدہ دانستہ روزے نہیں رکھے تو پھر اس پر قضاء نہیں۔لیکن اگر بھول
کر روزے نہیں رکھے یا اجتہادی غلطی کی بناء پر اس نے روزے نہیں رکھے تو میرے نزدیک وہ
دوبارہ رکھ سکتا ہے۔(الفضل ۸ مارچ ۱۹۶۱ء)
روزہ کس حالت میں چھوڑا جاسکتا ھے
روزہ ایسی حالت میں ہی ترک کیا جا سکتا ہے کہ آدمی بیمار ہواور وہ بیماری بھی اس قسم کی ہو کہ اس
میں روزہ رکھنا مضر ہو کیونکہ شریعت کے احکام بیماری کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتے ہیں مثلاً ایک بیمار

روزه
کے لئے اجازت ہے کہ وہ تیم کرے لیکن کسی کی بیماری اس قسم کی ہو کہ وضو کرے تو اسے فائدہ ہوتا ہو۔تو با وجود بیمار ہونے کے اس کے لئے تیم جائز نہیں ہو گا۔اسی طرح وہ بیماری کہ جس پر روزہ کا کوئی اثر
نہیں پڑتا اس کی وجہ سے روزہ ترک کرنا جائز نہیں ہوگا۔بیماری سے مراد وہی بیماری ہوگی جس کا روزہ سے تعلق بھی ہو اور ایسی حالت میں خواہ بیماری کتنی
خفیف کیوں نہ ہو اس میں مبتلا روزہ ترک کر سکتا ہے کیونکہ جب روزہ کا مضر اثر اس بیماری پر پڑتا
ہے تو وہ بڑھ جائے گی۔پس جس مرض پر کہ روزے کا بداثر پڑتا ہو خواہ وہ نزلہ ہی ہوایسے مرض میں خواہ وہ خفیف ہی ہو
روزہ رکھنا جائز نہیں اور اگر کوئی روزہ رکھے تو اس کا روزہ نہیں ہوگا۔بلکہ اس کے بدلے اس کو پھر
روزہ رکھنا پڑے گا۔(الفضل (۱۱ارا پریل ۱۹۲۵ء نمبر ۱۱۳)
قیام رمضان
ا۔قیام رمضان جسے عوام الناس تروایح کہتے ہیں کوئی الگ نماز نہیں وہی تہجد کی نماز ہے جسے متقی
مسلمان بارہ مہینے پڑھتے ہیں۔ہاں رمضان میں زیادہ اہتمام کرتے ہیں۔اول طریق یہ ہے کہ تہجد
اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں۔ب لیکن عام طور پر یہی مناسب ہے کہ اگر کوئی حافظ میسر ہو تو سحری کھانے سے پہلے پچھلی رات
با جماعت ادا کر لیں۔کیونکہ بعض لوگ اکیلے اکیلے پڑھنے میں سستی کرتے ہیں۔ج اگر پچھلی رات نہیں پڑھی جاسکتی تو عشاء کی نماز کے بعد نماز پڑھ لیا کریں۔حضرت عمرؓ نے
اپنے زمانہ خلافت میں صحابہ کو ایک امام کے پیچھے جمع کر دیا۔د مگر آج کل جو رسم کے طور پر تراویح پڑھی جاتی ہے اس سے حتی الوسع احتر از لازم ہے۔ه ارکعت مع وتر

۱۷۰
روزه
و۔تراویح اور تہجد ایک ہی چیز ہے۔بعض لوگ جو ان کو دوا لگ عبادتیں خیال کر کے دونوں کو ادا
کرتے ہیں یہ غلطی ہے۔الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۱۴ء۔نمبر ۱۸)
نماز تراویح میں غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر لقمہ دینا
رمضان شریف میں تراویح کے لئے کسی غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر حافظ کو بتلانے کے متعلق
دریافت کیا گیا تو حضور نے فرمایا:۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ اس کے متعلق نہیں دیکھا۔اس پر مولوی محمد اسماعیل
صاحب مولوی فاضل نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے جائز قرار دیا ہے۔فرمایا جائز ہے تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور اس کے لئے یہ انتظام بھی ہوسکتا ہے کہ ایک
ہی شخص تمام تراویح میں بیٹھ کر نہ سنتار ہے بلکہ چار آدمی دو دورکعت کے لئے سنیں اس طرح ان کی بھی
چھ چھ رکعتیں ہو جائیں گی۔عرض کیا گیا کیا فقہ اس صورت کو جائز ٹھہراتی ہے؟
فرمایا :۔اصل غرض تو یہ ہے کہ لوگوں کو قرآن کریم سننے کی عادت ڈالی جائے اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فتویٰ تو ضرورت اور مجبوری کی وجہ سے ہے جیسے کوئی کھڑا ہوا نماز نہ پڑھ سکے تو بیٹھ
کر ہی پڑھ لے اور بیٹھ کر نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر پڑھ لے۔یا جس طرح کسی شخص کے کپڑے کو غلاظت لگی ہو
اور وہ اسے دھو نہ سکے تو اسی طرح نماز پڑھ لے۔یہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ضرورت کی بات ہے۔الفضل ۱۲ فروری ۱۹۳۰ء۔نمبر ۶۶)
بغیر سحری کھائے روزہ رکھنا
سوال :۔سحری کے وقت ایک شخص کی آنکھ نہیں کھلی اس روز اس نے روزہ باعث سحری نہ کھانے

کے نہیں رکھا۔اس کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟
121
روزه
جواب :۔اگر آٹھ پہر روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔( الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۱۶ء)
جسے ماہ رمضان کاعلم نه هوسکا
سوال :۔(امریکہ کے نومسلم بشیر الدین صاحب کا خط )
اس وقت میں روزے رکھ رہا ہوں گو مجھے صحیح علم نہیں کہ رمضان کس تاریخ کو شروع ہوا۔میں نے
روزے گزشتہ ماہ کی ۲۱ تاریخ کو شروع کئے تھے اور اس ماہ کی ۲۰ تاریخ تک رکھوں گا ؟
جواب:۔آپ کا خط ملا اس بات کو معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ آپ روزے رکھ رہے
ہیں۔رمضان المبارک ۵ مئی سے ۲ جون تک رہا اور سار جون کو عید ہوئی۔لیکن جس شخص کو علم نہ ہو وہ
جس وقت بھی روزے رکھے خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی مقبول ہیں۔کیونکہ ہمارا خدا ہمارے علم کے
مطابق ہم سے معاملہ کرتا ہے۔اگر وہ اپنے علم کے مطابق ہم سے معاملہ کرے تو دنیا کا کوئی انسان بھی
نجات نہ پاتا۔(الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۵۴ء)
اعتکاف
سوال :۔کیا گھر میں اعتکاف ہوسکتا ہے؟
جواب :۔مسجد کے باہر ا عتکاف ہو سکتا ہے مگر مسجد والا ثواب نہیں مل سکتا۔فائل مسائل دینی 25۔5۔54/A-32)

۱۷۲
روزه
فدیه رمضان
سوال:۔میری بیوی دائم المرض ہے روزہ نہیں رکھ سکتی۔اس کا فدیہ یہیں کسی کو کھلا دیں یا اس کی
قیمت قادیان بھیج دیں؟
جواب :۔خواہ یہاں بھیج دیں خواہ وہیں مستحق مساکین کو کھلا دیں جن میں احمدی و غیر احمدی کی کوئی
تخصیص نہیں۔( الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۱۵ء)
آپ نے فدیہ دے دیا ٹھیک کیا۔اگر کسی وقت طاقت روزے کی ہوتو روزہ رکھنا۔فدیہ قربانی
کہلائے گی فرض نہیں کہلائے گی۔اگر روزے کے ساتھ انسان فدیہ کی طاقت رکھتا ہے تو فدیہ بھی ساتھ ساتھ ضرور دے۔صدقة الفطر
فائل مسائل دینی 10۔2۔58/A-32)
ہر عید کے موقعہ پر رمضان کے بعد عید کی نماز سے پہلے ہر مؤمن کے لئے فرض ہے کہ وہ کم از کم
ڈیڑھ سیر گندم یا اور مناسب غلہ خدا کے لئے غرباء کی امداد کی خاطر دے۔خواہ غریب ہو یا امیر۔غریب اس میں سے دے جو اس کو اس دن ملا ہو اور امیر اس میں سے دے جو اس نے پہلے سے
کما چھوڑا ہو۔(دیباچ تفسیر القرآن صفحه ۲۹۵)
صدقة الفطر
سوال :۔کیا غیر احمدی کو صدقہ فطر نہیں دینا چاہئے خواہ کیسا ہی بے کس اور غریب ہو؟

۱۷۳
روزه
جواب:۔دینا چاہئے۔ہاں اگر جمع کرنے اور تقسیم کرنے کا کوئی انتظام ہوتو اس میں شامل
ہونا چاہئے۔صدقة
(الفضل ۱۹ ر ا گست ۱۹۱۶ء)
ـة الفطر غیروں کودے سکتے ہیں، سیدوں کونهیں
جہاں تک ہو سکے رمضان سے عملی سبق لینا چاہئے۔یہاں کے لوگ یہاں صدقہ کر سکتے ہیں
اور باہر کے باہر۔یہ شرط نہیں ہے کہ اپنے ہی ہاں دیا جائے۔غیروں کو بھی دینا چاہئے۔غیروں کو بلکہ
ضرور ہی دینا چاہئے تا خدا کی مخلوق سے ہمدردی عام ہو۔میرے نزدیک کتے بلیاں اور چوہے بھی مستحق ہیں کہ ان
کو بھی کھلانا پلانا چاہئے۔یہ تو صدقہ کے
متعلق تھا مگر ایک بات اور بھی یادرکھو ایک جماعت ہے جو صدقہ نہیں کھا سکتی وہ محتاج ہے،غریب
ہے، نادار ہے۔اس کی بھی مدد کی صورت نکالنی چاہئے۔کیونکہ وہ سب سے زیادہ مستحق ہیں وہ سیدوں
کی جماعت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نسل کو صدقہ سے منع فرمایا ہے۔بعض نے کہا ہے اب سیدوں
کے لئے صدقہ لینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ نادار ہیں مگر میرے نزدیک درست نہیں۔جس بات
سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس کو جائز کیا جائے۔صدقہ کے علاوہ اور بھی طریق
ہو سکتے ہیں جن سے ان کی مدد ہو سکتی ہے اور اس طرح محبت بھی بڑھ سکتی ہے وہ ھدایا کا طریق ہے۔پس سیدوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق نسبتی ہے اس لئے جہاں میں آپ لوگوں کو
صدقات کی طرف متوجہ کرتا ہوں وہاں یہ بھی بتا تا ہوں کہ میں نہیں چاہتا کہ صدقہ کسی فتوی سے سیدوں
کے لئے جائز کر دیا جائے۔(الفضل ۲۴ /۲۱ جولائی ۱۹۱۷ء۔نمبر ۵،۶)

۱۷۴
عیدی
روزه
سوال :۔جمعۃ الوداع میں عیدی کیوں نہیں دی جاتی اور عید پر عیدی کیوں دی جاتی ہے حالانکہ
جمعۃ الوداع روزوں کے دنوں میں آخری جمعہ ہے اور سب دنوں سے پاک دن ہے۔اس میں بھی
تو لوگ بڑی مستعدی سے نہا دھو کر مسجد میں جمع ہوتے ہیں اور اسی شان سے ہوتے ہیں جس شان سے
کہ عیدین میں؟
جواب :۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعۃ الوداع لوگوں کا خود ساختہ ہے۔خدا اور رسول نے اس دن
کو کوئی اہمیت نہیں دی اور عید کو خدا اور رسول نے اہمیت دی ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا:۔یہ امت کے لئے خوشی کا دن ہے اور کھانے پینے کا دن ہے۔چونکہ کھانے پینے کا دن ہے اس
لئے کھانے پینے کے لئے مسلمان عیدی دیتے ہیں جو خود ایک ایجاد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا عیدی بچوں
کو دینا ثابت نہیں۔(الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۵۱ء)
عید کارڈ
(عید الفطر کے موقعہ پر حضرت خلیہ آج ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نام بھی رنگین عید کارڈ
ایدہ
باہر سے آئے۔حضرت امام نے فرمایا کہ ) یہ اسراف ہے اور بے ضرورت روپیہ ضائع کیا جاتا ہے۔بہتر ہو کہ لوگ اس کو دین کی تبلیغ میں خرچ کریں۔ہم نے دیکھا ہے کہ نو جوانوں اور چھوٹے بچوں میں
اس کا بہت رواج ہے بچے بلکہ بعض ادھیڑ عمر حضرات بڑی بڑی قیمت کے کارڈ خرید کر پھر لفافوں میں
بند کر کے دوستوں
کو بھیجتے ہیں۔یہ بہت بُرا دستور ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس رسم کو ترک کر دیں
اور سب سے پہلے قادیان میں اس پر عمل ہو۔اگر کوئی دوکاندار لائے تو اس سے نہ خریدے جائیں۔لوکل سیکرٹری صاحب کی توجہ درکار ہے۔کیونکہ یہ فضول خرچی ہے اور اسلام فضول خرچی کو نہایت

نفرت کی نظر سے دیکھتا ہے۔۱۷۵
روزه
شوال میں چھ روزے
(الفضل ۱۵ ستمبر ۱۹۱۷ء۔نمبر۲۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ شوال کے مہینے میں عید کا دن گزرنے کے بعد چھ
روزے رکھتے تھے۔اس طریق کا احیاء ہماری جماعت کا فرض ہے۔ایک دفعہ حضرت صاحب نے اس کا اہتمام کیا تھا کہ تمام قادیان میں عید کے بعد چھ دن تک
رمضان ہی کی طرح اہتمام تھا۔آخر میں چونکہ حضرت صاحب کی عمر زیادہ ہوگئی تھی اور بیمار بھی رہتے
تھے اس لئے دو تین سال بعد آپ نے روزے نہیں رکھے۔جن لوگوں کو علم نہ ہو وہ سن لیں اور جو غفلت
میں ہوں ہوشیار ہو جائیں کہ سوائے ان کے جو بیمار اور کمزور ہونے کی وجہ سے معذور ہیں چھ روزے
رکھیں۔اگر مسلسل نہ رکھ سکیں تو وقفہ ڈال کر بھی رکھ سکتے ہیں۔(الفضل ۸/ جون ۱۹۲۲ء)
( خطبات عید بین صفحه (۲۱۶)
( خطبات محمود جلد اول صفحہ اے۔ایڈیشن اول)
عیدالاضحی اور عیدالفطر میں فرق
اس عید میں اور اس سے پہلی عید میں جو عید الفطر کہلاتی ہے یہ فرق ہے کہ عید الفطر میں بوجہ اس کے
کہ رمضان کا تمام مہینہ طاقت رکھنے والے مسلمان روزے رکھتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس عید کے دن یہ سنت تھی کہ آپ صبح ناشتہ کر کے عید پڑھنے کے لئے جاتے تھے۔مگر آج کی عید کے
دن پہلا حصہ نیم روزہ اور پچھلا حصہ قربانی کا ہوتا تھا۔اور آپ کی سنت تھی کہ عید پڑھنے سے پہلے کچ

·

آج 10 میں سے 10 باقی