(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود

درباره فقهی مسائل کے
حصہ دوم
مشتمل بر
نکاح طلاق خلع۔حدود معاملات
پردہ۔داڑھی۔ذبیحہ۔اہل کتاب

۱۸۷
نکاح
لڑکا لڑکی ماں باپ کے مشورہ سے شادی کریں
اسلام نے لڑکے لڑکی کو آزادی دی ہے شادی کے بارے میں ،مگر اس کے ساتھ ایک عجیب بات
بھی رکھی ہے اور وہ یہ کہ لڑکا ہو یا لڑ کی ماں باپ کے مشورہ سے شادی کریں۔اگر بغیر مشورہ کے شادی
کرے تو ماں باپ کو اختیار ہے کہ اسے کہیں طلاق دے دیں اور لڑکے کو اس کی تعمیل کرنی چاہئے
تو لڑکے کو مشورہ کرنے کا پابند قرار دیا ہے لیکن اگر ماں باپ بضد ہوں
اور بغیر کوئی نقص اور خطرہ بتائے
زور سے روکیں تو لڑکا کر سکتا ہے۔ہاں اسے یہ حکم ہے کہ والدین کی خواہش کو جہاں تک ممکن ہو پورا
کرے۔مگر جب یہ سمجھے کہ ایسا کرنا اس کے لئے مضر ہے تو شادی کر لے۔اگرلڑ کا ماں باپ سے
پوچھے بغیر شادی کرے تو وہ اسے طلاق دینے کا حکم دے سکتے ہیں۔اس میں حکمت یہ ہے کہ ماں باپ اس تعلق کو اور نظر سے دیکھتے ہیں اورلڑکا اور نظر سے دیکھتا ہے۔لڑکے کے سامنے حسن ، جذبات اور شہوات یا اور معاملات ہوتے ہیں لیکن ماں باپ کے مدنظر لڑکے کا آرام
اور اس کا فائدہ ہوتا ہے۔اس لئے شریعت نے رکھا ہے کہ والدین سے اس بارے میں مشورہ کیا جائے تاکہ
ان کے مشورہ سے مفید باتیں اس کے سامنے آجائیں جن پر وہ اپنے جذبات کی وجہ سے اطلاع نہیں پاسکتا
تھا۔لیکن اگر وہ اپنے لئے مفید سمجھے تو ماں باپ کی رضا مندی کے بغیر بھی شادی کرسکتا ہے۔ا
غرض شریعت نے اس پر بڑا زور دیا ہے کہ سوچ سمجھ کر شادی کرنی چاہئے خواہ مرد ہو خواہ عورت۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔ولتنظر نفس ما قدمت لغد (الحشر : ١٩)
وہ دیکھ لے کہ کل اس کے لئے کیا نتیجہ نکلے گا تو لڑکے اور لڑکی کو خود شادی کے متعلق غور و فکر سے
کام لینا چاہئے۔جس کا اسلام نے انہیں حق دیا ہے۔لیکن شائد بھی یہ با تیں خواب ہیں اور ایسی خواب جس
کی تعبیر آئندہ زمانہ میں نکلے گی تاہم ہمارا فرض ہے کہ ان کی طرف توجہ دلائیں خواہ وہ زمانہ جلد آئے یا بدیر۔(خطبات محمود جلد ۳ - صفحه ۲۵۲ ۲۵۳)

۱۸۸
نکاح
لڑکی کولڑ کامنتخب کرنے کاحق دینا چاھئے
نکاح کا معاملہ انسان کی اپنی ذات سے تعلق رکھتا ہے اور شائد جس قدر د نیوی معاملات ہیں ان
سب سے زیادہ اس کا تعلق انسان سے ہے لیکن یہ نہایت ہی عجیب بات ہے کہ وہ معاملات جن
کا انسانی زندگی سے کم تعلق ہوتا ہے ان کو تو انسان لوگوں کے سپر د کر نے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور
جس کا زیادہ تعلق ہے اسے اپنے ہاتھ میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ایک کپڑا چھ مہینے نہیں ، سال نہیں، دو
سال ، دو سال نہیں، تین سال، تین سال نہیں چار سال، چار سال نہیں پانچ سال چلتا ہے اور پھر پھٹ
جاتا ہے مگر ماں باپ کپڑے کے متعلق تو لڑکے لڑکی کو اجازت دے دیں گے بلکہ پسند کریں گے کہ
لڑکا لڑکی کپڑا خود پسند کر لے۔حالانکہ اس کے انتخاب پر ان کی زندگی کا مدار نہیں ہوتا۔مگر وہ بات جس
میں ان کی پسندیدگی اور رضامندی کے بغیر غرض پوری نہیں ہوسکتی اس میں اجازت نہیں دیتے اور وہ
بیاہ شادی کا معاملہ ہے۔شادی ساری عمر کا تعلق ہوتا ہے اگر لڑکے لڑکی کا مزاج نہ ملے ایک دوسرے کو پسند نہ کرے ان
کے تعلقات عمدہ نہ ہوں تو ان کی ساری عمر تباہ ہو جاتی ہے۔خطبات محمود جلد ۳ صفحه ۲۵۲،۲۵۱)
لڑکی کونکاح سے پہلے دیکھنا
پھر اسلام نے اس کے متعلق بھی کئی اصول مقرر کئے ہیں مثلاً عورت کا مہر مقرر کرنا اور پھر عورت
کو شادی سے پہلے دیکھنا تا کہ بعد میں جو فتنے پیدا ہو سکتے ہیں وہ نہ ہوں۔شادی کے موقع پر جب سب باتیں رشتہ داروں میں طے ہو جا ئیں تو لڑکی کو دیکھ لینا بہت سے
فتنوں کا سدباب کر دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک نو جوان نے کسی لڑکی سے
شادی کرنی چاہی۔لڑکی والوں کے سب حالات اسے پسند تھے۔اس نے لڑکی کے باپ سے کہا کہ

۱۸۹
نکاح
مجھے اور تو سب باتوں سے اتفاق ہے اگر آپ اجازت دیں تو میں لڑکی کو بھی دیکھ لوں۔اس وقت پردہ
کا حکم نازل ہو چکا تھا۔لڑکی کے باپ نے کہا میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔وہ نو جوان
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور اس نے عرض کیا کہ میں فلاں لڑکی سے شادی کرنا چاہتا
ہوں اور تو مجھے سب باتیں پسند ہیں۔میں صرف لڑکی کو دیکھنا چاہتا ہوں۔میں نے لڑکی کے باپ سے
اس کا ذکر کیا تھا مگر اس نے لڑکی دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس
نے جو کچھ کیا ہے غلط کیا ہے۔شادی کے متعلق اگر سب باتیں طے ہوگئی ہیں تو تم لڑکی کو دیکھ سکتے ہو۔الفضل ۲ / جولائی ۱۹۵۹ء۔نمبر ۱۵۴۔صفه ۳)
رضا
عورت کی مرضی کے بغیر اس کی شادی نہیں ہو سکتی۔اسلام سے پہلے یہ رواج تھا کہ والدین جہاں
چاہتے عورت کی شادی کر دیتے۔اس کی مرضی کا اس میں کوئی دخل نہیں ہوتا تھا اور عورت کو ان کی بات
مانی پڑتی تھی۔مسلمانوں نے بھی اس زمانہ میں اگر چہ یہ حق تلف کر دیا ہے مگر اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا
کہ اسلامی تعلیم ناقص ہے۔اسلام نے یہاں تک کہا ہے کہ عورت کی مرضی کے بغیر اگر کوئی شادی ہو تو
وہ باطل ہے۔(تفسیر کبیر جلد دہم۔سورۃ الکوثر - صفحہ ۳۰۲)
لڑکی کی اجازت کے بغیر کوئی نکاح نہیں ہو سکتا۔اگر لڑ کی انکار کر دے تو کوئی نکاح نہیں۔مرداگر
ولیمہ کی دعوت کرے تو کھانی جائز ہے اور اگر لڑ کی کی طرف سے ہو تو جائز نہیں۔الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۱۱۳)
لڑکی کے معاملہ میں شریعت نے والدین کو ویٹو کا حق دیا ہے یعنی لڑکی اگر کہے کہ فلاں جگہ شادی
کرنا چاہتی ہوں۔والدین مناسب نہ سمجھیں تو وہ انکار کر سکتے ہیں۔لیکن یہ محدود حق ہے یعنی دو دفعہ
کے لئے حق ہے اگر تیسری جگہ بھی انکار کریں تو لڑکی کا حق ہے کہ قضاء میں درخواست کرے کہ والدین

190
نکاح
اپنے فوائد یا اغراض کے لئے اس کی شادی میں روک بن رہے ہیں اس پر اگر قاضی دیکھے کہ یہ صحیح ہے تو
لڑکی کو اختیار دے سکتا ہے کہ وہ شادی کر لے۔پھر چاہے وہ اس پہلی جگہ ہی شادی کرے جہاں سے
والدین نے اسے روکا تھا یہ جائز شادی ہوگی۔(خطبات محمود جلد ۳ صفحه ۲۵۳)
اسلام نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ علاوہ اس کے میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے کی نسبت تسلی
کرلیں۔عورت کے رشتہ دار بھی تسلی کر لیں کہ واقع میں مرد ایسے اخلاق کا ہے کہ اس سے رشتہ کرنا
عورت کے لئے بھی اور آئندہ نسل کے لئے بھی مفید ہوگا اور نکاح کے لئے یہ شرط لگائی ہے کہ مرد کی
پسند ہو، عورت کی منظوری ہو اور عورت کے باپ یا بھائی یا جو خاندان کا بڑا مرد ہو اس کی منظوری ہو
اور اگر کوئی مرد خاندان میں نہ ہو تو حاکم شہر اس امر کی تسلی کرے کہ کسی عورت کو کوئی شخص دھوکا دے کر
تو شادی نہیں کرنے لگا۔عورت اور مرد میں اس وجہ سے فرق رکھا گیا ہے کہ مرد طبعا ایسے امور میں حیا
کم کرتا ہے اور خود دریافت کر لیتا ہے اور عورت شرم کرتی ہے اور اس کے احساسات تیز ہوتے ہیں
جن کی وجہ سے وہ جلد دھو کہ میں آجاتی ہے۔پس اس کے لئے اس کے خاندان کے بڑے مرد کی تحقیق
اور منظوری یا ایسے کسی آدمی کی عدم موجودگی میں حاکم شہر کی منظوری ضروری رکھی ہے۔چونکہ اسلام میں پردہ کا حکم ہے اس لئے نکاح کے ابتدائی امور طے ہو جانے اور دیگر امور
میں تسلی ہو جانے پر مرد اور عورت کو آپس میں ایک دوسرے کو کھلے طور پر دیکھنے کی اجازت دی ہے
تا کہ اگر شکل میں کوئی ایسا نقص ہو جو بعد میں محبت کے پیدا ہونے میں روک ہو تو اس کا علم مرد وعورت
کو ہو جائے۔انوار العلوم جلد ۸ ، احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ ۲۷۲۲۷۱)
جہاں تک قاضی صاحب کے اس فیصلہ کا تعلق ہے کہ ایسی صورت میں کہ لڑکی سے اجازت نہ لی
ہو نکاح ہر صورت میں ٹوٹا ہوا سمجھا جاتا ہے۔میں اس سے متفق نہیں۔اگر یہ صورت ہو تو ہندوستان اور

۱۹۱
نکاح
پنجاب کے قریباً تمام نکاح ٹوٹے ہوئے سمجھے جائیں گے اور سب اولا دیں ولد الزنا مجھی جائیں گی لیکن
اس نکاح میں ایک نئی بات پائی جاتی ہے کہ نہ صرف نکاح بلا اجازت ہوا بلکہ لڑکی نکاح کے بعد عدم
رضامندی ظاہر کرتی رہی ہے اور اس کا بیان ہے کہ میں صرف اس لئے گئی کہ میرا باپ تو میری بات
نہیں مانتا شائد میر امنسوب میری بات مان لے کہ جب میں اس نکاح پر رضا مند ہی نہیں تو ہمارا نکاح
باطل ہے گو اس کی توجیہ اور رنگ میں بھی کی جاسکتی ہومگر چونکہ لڑکی کی رضا مندی شروع سے ثابت
نہیں ہے۔اس لئے میں اس کے بیان کو رد کرنے کی کوئی وجہ نہیں پاتا اور مندرجہ ذیل فیصلہ کرتا ہوں :۔1۔لڑکی کا نکاح فسخ کیا جائے۔2 لڑکے کے جتنے اخراجات ہوئے ہیں خواہ وہ کسی رنگ میں ہوئے ہیں اس کو لڑکی کے باپ
سے دلوائے جائیں کیونکہ اس کے ساتھ دھو کہ بازی ہوئی۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبر ۲ - صفحه ۵۰۔دارالقضاء، ربوہ)
منگنی
سوال :۔ہمارے ملک کا رواج ہے کہ جب با قاعدہ منگنی ہو جائے اور لڑکی کو زیور اور کپڑے پہنا
دیئے جائیں تو وہ نکاح کا قائم مقام سمجھی جاتی ہے۔اس واسطے اس لڑکی کا کسی اور جگہ نکاح نہیں ہوسکتا؟
جواب :۔فرمایا:۔یہ کوئی دعوی نہیں۔نہ منگنی کوئی شرعی بات ہے جب والدین راضی اور لڑکی راضی
ہے تو کسی تیسرے شخص کو بولنے کا حق نہیں۔(رجسٹر ہدایات حضرت خلیفہ مسیح الثانی۔(۲۶۔۶۔۵۴ ---
فیصلہ بلوغ کی صورت میں ) اگر لڑکی چاہتی ہے کہ اس کا نکاح توڑ دیا جاوے تو۔۔۔اس قدر
جھگڑے کی کوئی وجہ نہ تھی۔ابھی دونوں آپس میں ملے نہ تھے۔اس وقت اگر باہمی تنازع پیدا ہو گیا تھا
تو ان کو خوشی سے اس نکاح کو تو ڑ دینا چاہئے تھا۔کیونکہ ایسا نکاح در حقیقت ایک رنگ منتقلی کا رکھتا ہے

۱۹۲
نکاح
اور یہی فتویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مجھے زبانی پہنچا ہے۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبر ۲۔دارالقضاء، ربوہ )
طريق نکاح
نکاح کا طریق سادہ ہے نہ باجے نہ کچھ۔ایک نکاح خواں اور دو گواہ۔اگر نکاح خواں نہ ہوتو
انسان گواہوں کی موجودگی میں اپنا نکاح خود پڑھ سکتا ہے یا لڑکی کا ولی پڑھ سکتا ہے۔نکاح کے بعد خرما یا کوئی اور چیز بانٹنا فرض نہیں۔محض ایک پسندیدہ امر ہے اور سنت ثابتہ ہے۔( خطبات محمود جلد ۳ - صفحه ۹۴)
حاضرین میں کچھ چھوہارے تقسیم کئے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی یہ بھی نہیں لاسکتا تو نہ لائے۔اگر
اپنے پاس کچھ نہ ہونے کی صورت میں چونی یا دونی کے بھی چھوہارے لاتا ہے تو وہ مسرف ہے۔الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۲۳ء صفحہ ۷۔خطبات محمود ۱۶۰/۳)
كفو
کفو جو شریعت نے مقرر کی ہے وہ دینداری ، تقویٰ اور آپس کے دنیاوی حالات کی
مطابقت ہے۔جن کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے اور یہ تو بھائیوں بھائیوں میں بھی ہوتا ہے
مثلاً ایک بھائی مالدار ہے اور دوسرا غریب۔ایسی حالت میں مالدار خیال کرے گا کہ میری لڑکی
جو آرام و آسائش میں پلی ہے وہاں جائے گی تو تکلیف اٹھائے گی اور آپس میں شکر رنجی رہے گی
یا لڑکے لڑکی کی طبائع میں فرق ہوتا ہے۔دینداری کے لحاظ سے، یا علم کے لحاظ سے اس کا بھی
خیال نہ رکھا جائے تو نتیجہ خراب نکلتا ہے۔اس قسم کی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے باقی
قومیت وغیرہ کا کوئی لحاظ نہیں ہوتا کیونکہ سب وحدت پر قائم ہوتے ہیں اور ایک خدا کو مانتے
پر

۱۹۳
نکاح
ہیں اور اس وحدت کا ثبوت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت بھی ملتا ہے اور اب حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی ہماری جماعت میں پایا جاتا ہے کہاں کہاں سے لوگ آتے ہیں
اور آپس میں رشتے ہو جاتے ہیں۔میرے نزدیک ایک وجہ مختلف جگہوں اور مختلف قوموں میں
تھوڑے تھوڑے لوگوں ( کی ) احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق ملنے کی یہ بھی ہے کہ اس طرح
قومیت وغیرہ کی بندشیں توڑی جائیں کیونکہ اگر ساری کی ساری قوم احمدی ہو جائے تو آپس
میں رشتے کر سکتے ہیں۔( خطبات محمود جلد ۳ - صفحه ۴۷)
ہماری غرض دین ہی ہو عزیزہ امتہ السلام میرے بھائی کی لڑکی ہے مگر میں اپنی لڑکی کے متعلق بھی
یہی پسند کروں گا کہ اگر دنیا میں کوئی دیندار نہ رہے اور ایک چوہڑا مسلمان ہوکر خدا کا محبوب ہو تو میں
اس کوسو میں سے سو درجے پسند کروں گا اور مطلقا پر واہ نہ کروں گا کہ میں بڑے خاندان سے ہوں اور علم
والے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور وہ ادنیٰ قوم سے ہے میں صرف خدا کی یاد کی خوبی کوسب سے
بڑی خوبی جانوں گا۔(خطبات محمود جلد ۳ صفحه ۱۹۱)
احمدی غیر احمدی کانکاح اور کفو کاسوال
تیسرا اہم مسئلہ جس پر میں آج کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ احمدیوں اور غیر احمد یوں میں نکاح کا
سوال ہے اور اسی ضمن میں کفو کا سوال بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ہماری جماعت کے لوگوں کو شادیوں کے
متعلق جو مشکلات پیش آتی ہیں۔مجھے پہلے بھی ان کا علم تھا۔لیکن اس 9 ماہ کے عرصہ میں تو بہت ہی
مشکلات اور رکاوٹیں معلوم ہوئی ہیں اور لوگوں کے خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملہ میں ہماری
جماعت کو سخت تکلیف ہے۔

۱۹۴
نکاح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق یہ تجویز کی تھی کہ احمدی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام
ایک رجسٹر میں لکھے جائیں اور آپ نے یہ رجسٹر کسی شخص کی تحریک پر کھلوایا تھا تھا۔اس نے عرض کیا تھا
کہ حضور شادیوں میں سخت دقت ہوتی ہے۔آپ کہتے ہیں کہ غیروں سے تعلق نہ پیدا کرو۔اپنی
جماعت متفرق ہے اب کریں تو کیا کریں؟ ایک ایسار جسٹر ہوجس میں سب ناکتخدا لڑکوں اور لڑکیوں
کے نام ہوں تا رشتوں میں آسانی ہو۔حضور سے جب کوئی درخواست کرے تو اس رجسٹر سے معلوم
کر کے اس کا رشتہ کروا دیا کریں کیونکہ کوئی ایسا احمدی نہیں ہے جو آپ کی بات نہ مانتا ہو۔بعض لوگ
اپنی کوئی غرض درمیان میں رکھ کر کوئی بات پیش کیا کرتے ہیں اور ایسے لوگ آخر میں ضرور ابتلاء میں
پڑتے ہیں۔اس شخص کی بھی نیت معلوم ہوتا ہے درست نہ تھی۔انہیں دنوں میں ایک دوست کو جونہایت
مخلص اور نیک تھے۔شادی کی ضرورت ہوئی اسی شخص کی جس نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ رجسٹر بنایا
جائے۔ایک لڑکی تھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس دوست کو اس شخص کا نام بتایا کہ اس کے ہاں
تحریک کرو۔لیکن اس نے نہایت غیر معقول عذر کر کے رشتہ سے انکار کر دیا۔اور لڑ کی کہیں غیر احمد یوں
میں بیاہ دی۔جب حضرت صاحب کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ آج سے میں شادیوں
کے معاملہ میں دخل نہیں دوں گا۔اور اسی طرح یہ تجویز رہ گئی۔لیکن اگر اس وقت یہ بات چل جاتی
تو آج احمدیوں کو وہ تکلیف نہ ہوتی جواب ہورہی ہے۔انوار العلوم جلد ۲- برکات خلافت صفحہ ۲۰۹)
اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔(حاشیه) - اپنی جماعت کے لئے ضروری اشتھار
میں نے انتظام کیا ہے کہ آئندہ خاص میرے ہاتھ میں مستور اور مخفی طور پر ایک کتاب رہے
جس میں اس جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام لکھے رہیں۔اگر کسی لڑکی کے والدین اپنے کنبہ میں
ایسی شرائط کا لڑکا نہ پاویں جو اپنی جماعت کے لوگوں میں سے ہو اور نیک چلن اور نیز ان کے اطمینان کے
موافق ہو۔ایسا ہی اگر ایسی لڑکی نہ پاویں تو اس صورت میں اُن پر لازم ہوگا کہ وہ (بقیہ اگلے صفحہ پر )

۱۹۵
نکاح
غیر احمدیوں میں لڑکی کارشته نه کرو
ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی کو رشتہ نہ دینا ہے۔جو شخص غیر احمدی کو رشتہ
دیتا ہے وہ یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کونہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے، کیا ہے۔کوئی
غیر احمد یوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا کسی عیسائی کو اپنی لڑکی دیدے۔ان لوگوں کو تم کا فر کہتے ہو مگر
اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی کسی کا فر کولر کی نہیں دیتے۔مگر تم احمدی کہلا کر کا فر کو دے
دیتے ہو کیا اس لئے دیتے ہو کہ وہ تمہاری قوم کا ہوتا ہے۔مگر جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو
احمدیت ہوگئی۔شناخت اور امتیاز کے لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتا سکتے ہوورنہ اب تمہاری
قوم ، تمہاری گوت، تمہاری ذات احمدی ہی ہے۔پھر احمد یوں کو چھوڑ کر غیر احمد یوں میں کیوں قوم تلاش
کرتے ہو۔مومن کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جب حق آجائے تو باطل کو چھوڑ دیتا ہے۔حضرت صاحب نے بہت صاف اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ غیر احمد یوں کولڑ کی دینا گناہ
ہے۔ہاں لینا جائز ہے۔پس جب لڑکی دینا گناہ قرار دیتے ہیں۔تو پھر تم کس طرح دیتے ہو۔انوار العلوم جلد ۵ - اصلاح نفس صفحه ۴۴۰ ، ۴۴۱ )
(بقیہ حاشیہ ) ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس جماعت میں سے تلاش کریں اور ہر ایک کو تسلی رکھنی
چاہئے کہ ہم والدین کے بچے ہمدرد اور غمخوار کی طرح تلاش کریں گے۔یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی
جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کی لیاقت
اور نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے۔اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی فہرست اسماء بقید
عمر و قومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے۔مندرجہ ذیل نمونہ کا لحاظ رہے۔نام۔دختر یا پسر۔نام والد۔نام شہر بقید محلہ وضلع - عمر دختر یا پسر۔(اشتہار جون ۱۸۹۸ء تبلیغ رسالت صفحه ۴۵ - جلد۷ )

۱۹۶
نکاح
چنانچہ ایک شخص فضل الرحمن نام۔ہیلاں ضلع گجرات کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار غیر احمدیوں کے ہاں اپنی لڑکی کا رشتہ کرنے کی
اجازت مانگی۔لیکن آپ نے اجازت نہ دی۔آپ کی وفات کے بعد جب اس نے رشتہ کر دیا تھا
تو حضرت خلیفہ اول نے اس کو اپنی جماعت سے نکال دیا اور وہ وہاں کے احمدیوں کا امام تھا اس کے
پیچھے نماز پڑھنے سے روک دیا۔حضرت مولوی صاحب نے اپنی زندگی میں اسے داخل سلسلہ نہیں
کیا۔اب میں نے اس کی درخواست تو بہ قبول کر لی ہے۔(انوارالعلوم جلد۳، متفرق امور صفحه ۴۲۲)
غیر احمدیوں کو لڑکی دینا
ایک اور بھی سوال ہے کہ غیر احمدی کولڑ کی دینا جائز ہے یا نہیں؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس احمدی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو اپنی لڑکی غیر احمدی
کودے۔آپ سے ایک شخص نے بار بار پوچھا اور کئی قسم کی مجبوریوں
کو پیش کیا لیکن آپ نے اس کو یہی
فرمایا کہ لڑکی کو بٹھائے رکھو لیکن غیر احمدیوں میں نہ دو۔آپ کی وفات کے بعد اس نے غیر احمدیوں کو لڑکی دے دی تو حضرت خلیفہ اول نے اس کو
احمدیوں کی امامت سے ہٹا دیا اور جماعت سے خارج کر دیا اور اپنی خلافت کے چھ سالوں میں اس کی
تو بہ قبول نہ کی۔باوجود یہ کہ بار بار تو بہ کرتا رہا۔پس وہ لوگ جو ایسے ہیں وہ سن لیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات پر بہت زور دیا
ہے۔اس لئے اس پر ضرور عمل درآمد ہونا چاہئے۔میں کسی کو جماعت سے نکالنے کا عادی نہیں لیکن اگر کوئی
اس حکم کے خلاف کرے گا تو میں اس کو جماعت سے نکال دوں گا۔ابھی چند ماہ ہوئے ایک شخص نے
غیر احمدیوں میں اپنی لڑکی دی تھی۔میں نے اسے جماعت سے الگ کر دیا بعد میں اس نے بہت تو بہ کی

۱۹۷
نکاح
اور معافی مانگی لیکن میں نے کہا کہ تمہارا یہ اخلاص بعد از جنگ یاد ہے اس لئے برکلہ خود با ندزد
کے مطابق اپنے سر پر مارو۔(انوار العلوم جلد ۳، انوار خلافت صفحه (۱۵۱)
غیر احمدی کولڑکی دینا
پھر ایک بات غیر احمدیوں کو لڑکی دینے کے متعلق ہے۔اس کے متعلق جو روایت پیش کی جاتی
ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا واقعہ نہیں اور نہ ہی آپ سے اس کے متعلق مشورہ لیا
گیا۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ کہا تھا کہ میرے رشتہ دار
کہتے ہیں کہ ایک لڑکی کا تم نے قادیان میں نکاح کر دیا ہے تو دوسری لڑکی ہمیں دے دو۔اگر میں نے نہ
دی تو وہ ناراض ہو جائیں گے۔آپ نے فرمایا ہاں دے دو۔لیکن اس سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ آپ
کو یہ بھی علم تھا کہ جس لڑکے سے اس لڑکی کا نکاح ہونا ہے وہ غیر احمدی ہے۔بعد میں جب آپ کو اس
بات کا علم ہوا تو آپ نے ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ صاحبہ کو کہا کہ ڈاکٹر صاحب کو کہہ دیں کہ یہ نسبت انہوں
نے کیوں کی ہے۔پھر فرمایا اچھا تم ابھی ان سے نہ کہنا میں حقیقۃ الوحی دوں گا۔وہ اس لڑکے کو پڑھنے
کے لئے دی جائے اگر وہ اس کے بعد احمدی ہو جائے تو اس سے نکاح کیا جائے ورنہ نہیں۔مگر بعد میں
آپ کو یہ بات یاد نہ رہی۔لیکن اس کے علاوہ ہمارے پاس ایسی گواہیاں موجود ہیں جو اس مسئلہ کو بالکل صاف کر دیتی ہے۔چنانچہ ایک شخص فضل الرحمن نام ہیلان ضلع گجرات کے رہنے والے ہیں انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار غیر احمدیوں کے ہاں اپنی لڑکی کا رشتہ کرنے کی اجازت مانگی لیکن
آپ نے اجازت نہ دی۔آپ کی وفات کے بعد جب اس نے رشتہ کر دیا تو حضرت خلیفہ اول نے
اس کو اپنی جماعت سے نکال دیا۔(انوار العلوم جلد ۳، متفرق امور صفحه ۴۲۲،۴۲۲۱)

آج 10 میں سے 10 باقی