(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 2

۱۹۸
نکاح
سوال:۔ایک صاحب نے لکھا ہے کہ ایک لڑکی دائمۃ المرض ہے باوجود تین سالہ تلاش کے اس
کے رشتہ کے لئے کوئی احمدی مائل نہیں ہوا۔پس اس کا رشتہ ایک غیر احمدی سے کرتے ہیں کہ لڑکی کے
رشتہ کی نسبت اس کے والدین کی حالت فَمَنِ اضْطُر کے ماتحت ہے؟
جواب : خلیفتہ المسیح الثانی نے جواب میں لکھایا کہ فَمَنِ اضْطُرَّ تو صرف کھانے کی چیزوں کے
متعلق ہے۔الفضل ۹ رمئی ۱۹۱۵ء۔جلد نمبر ۱۳۷ صفحه ۲)
سوال:۔کیا جو شخص احمدی کہلاتا ہے، چندہ بھی دیتا ہے، تبلیغ بھی کرتا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے حکم صریح کے خلاف کہ غیر احمدی کو اپنی لڑکی نکاح میں دینا جائز نہیں ، اپنی لڑکی کا نکاح کر دیتا ہے۔وہ ایک ہی حکم توڑنے سے مسیح موعود علیہ السلام کے منکروں سے ہو سکتا ہے؟
جواب :۔جو شخص اپنی لڑکی کا رشتہ غیر احمدی لڑکے کو دیتا ہے میرے نزدیک وہ احمدی نہیں۔کوئی
شخص کسی کو غیر مسلم سمجھتے ہوئے اپنی لڑکی اس کے نکاح میں نہیں دے سکتا۔اگرلڑ کی خود ہی غیر احمدی
ہے تو یہ الگ امر ہے۔یہاں اس بات کا سوال نہیں کہ ایسے آدمی نے شریعت کے ایک حکم کی خلاف
ورزی کی ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ اس نے کون سا حکم توڑا ہے۔ایسا حکم توڑنے والے کے دل میں
ایمان کی کوئی قدر نہیں۔سوال :۔جو نکاح خواں ایسا نکاح پڑھا وے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب :۔ایسے نکاح خواں کے متعلق ہم وہی فتویٰ دیں گے جو اس شخص کی نسبت دیا جا سکتا ہے۔جس نے ایک مسلمان لڑکی کا نکاح ایک عیسائی یا ہندولڑکے سے پڑھ دیا ہو۔سوال :۔کیا ایسا شخص جس نے غیر احمدیوں سے اپنی لڑکی کا رشتہ کیا ہے دوسرے احمدیوں کو شادی
میں مدعو کر سکتا ہے؟
جواب:۔ایسی شادی میں شریک ہونا بھی جائز نہیں۔غیر احمدیوں کے رشتہ میں کسی مذہبی حکم
کی خلاف ورزی نہیں ہورہی ہوتی جہاں چاہے کرے۔لیکن جو احمدی ہو کر اپنی لڑکی کی شادی کسی

١٩٩
نکاح
غیر احمدی سے کرتا ہے وہ شریعت کے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے۔پس ایسی شادی میں شرکہ
نا جائز ہے۔الفضل ۲۳ مئی ۱۹۲۱ء - جلد ۸ - نمبر ۸۸ صفحه ۹)
سوال :۔ایک احمدی اپنے رشتہ کی خاطر غیر احمدی بن گیا ہے اب اس کی شادی ہے کیا احمدی اس
میں شریک ہو سکتے ہیں؟
جواب :۔احمدی شامل نہ ہوں۔( الفضل ۱۹ را گست ۱۹۱۶ ء صفحه ۲ )
سوال :۔کیا غیر مبائعین سے رشتہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔جائز ہے مگر اسی طرح جائز ہے جیسے ایک بے نماز سے جائز ہے۔کوئی مومن اپنی لڑکی
کا ایمان خطرہ میں نہیں ڈال سکتا جب تک وہ خود کمز ور ایمان کا نہ ہو۔الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء صفحهیم )
بیہ درست ہے کہ کسی شخص کے اپنے آپ کو احمدی کہنے پر ہم اسے احمدی مجھنے پر مجبور ہیں اور اگر وہ
کہتا ہے کہ میں دو سال سے دلی طور پر احمدی ہوں تو ہم اسے سچا سمجھیں گے لیکن یہ معاملہ صرف
ایمان تک محدود ہے۔معاملات میں یہ صورت نہ ہوگی۔معاملات میں ہم ظاہر پر حکم صادر کریں گے کیونکہ ہم اس کے دل کی حالت کو دیکھ نہیں سکتے۔پس
جن لوگوں نے اسے احمدی قرار دے کر رشتہ دلانے کے حق میں رائے دی غلطی کی ہے۔یہ کہنا کہ وہ
گزشتہ دوسال کا چندہ دینے کے لئے بھی تیار ہے۔معاملہ کو اور مشکوک کر دیتا ہے (۔) کیونکہ اس
طرح تو نہایت آسانی سے ہر شخص پچھلے چند سالوں کا چندہ دے کر رشتہ حاصل کر سکتا ہے۔الفضل ۱۸ جون ۱۹۴۷ء جلد ۳۵ نمبر ۱۴ صفحه ۳)
سوال :۔بعض غیر احمدی احمدیوں سے رشتہ لینے کی خاطر احمدی بن جاتے ہیں ان کی نسبت کیا
ارشاد ہے؟

۲۰۰
نکاح
جواب :۔حضور نے لکھوایا کہ میرے نزدیک جو شخص کسی احمدی سے رشتہ طلب کرتا ہوا اور یہ سن کر
کہ غیر احمدی کو احمدی لڑکی نہیں دیتے وہ احمدی ہو جائے تو ایسے آدمی کو ہرگز لڑکی نہیں دینی چاہئے۔اگر
وہ دین کے لئے احمدی ہوا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو لڑکی دے گا۔الفضل ۱۹ جون ۱۹۷۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۵۵)
رضاعت
رضیعا کے معنی گودی کے بچہ کے ہوں گے نہ کہ دودھ پینے والے بچے کے اور اگر دودھ پینے والے
بچے کے بھی معنی لئے جائیں تب بھی کوئی اعتراض کی بات نہیں۔میں نے خود آٹھ آٹھ سال کے بچوں
کو اپنی آنکھوں سے دودھ پیتے دیکھا ہے۔کیا آپ کا یہ خیال کہ اسلامی شریعت ہمیشہ سے چلی آتی ہے
اور جو قوانین ہمارے لئے ہیں وہی قوانین پہلی امتوں میں بھی جاری تھے۔ایسا نہیں بلکہ ان کے لئے
اور قوانین تھے اور ہمارے لئے اور۔۔۔رضاعت کی دو سالہ مدت قرآن نے مقرر کی ہے۔پہلی شریعتوں نے مقرر نہیں کی۔میں نے آٹھ
سالہ بچوں کو دودھ پیتے دیکھنے کی جو بات کہی ہے اس کی ایک مثال بھی میں دے دیتا ہوں۔امتہ اٹھی
مرحومہ سات آٹھ سال کی عمر تک اپنی والدہ کا دودھ پیتی رہی تھیں اور جو بچہ بھی پیدا ہوتا اس کے ساتھ
شامل ہو کر دودھ پینے لگ جاتیں۔آخر حضرت خلیفہ اسی اول نے ڈانٹا کہ یہ خلاف اسلام طریق ہے
اسے چھوڑ و تب انہوں نے دودھ پینا چھوڑا۔(الفضل ۷ مئی ۱۹۶۰ء صفحه ۴ )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیر منظور محمد صاحب کی لڑکی حامدہ خاتون کا نکاح حضرت خلیفۃ
المسیح اول رضی اللہ عنہ کے لڑکے میاں عبدالئی صاحب مرحوم سے کر دیا۔نکاح کے بعد میاں عبدائی
صاحب کی والدہ کو یاد آ گیا اور انہوں نے کہا کہ لڑکی نے میرا دودھ پیا ہوا ہے۔“

۲۰۱
نکاح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے جب یہ بات پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اس کے
لئے شمس رضاعات“ کی شرط ہے یعنی یہ ضروری ہے کہ بچہ نے پانچ دفعہ دودھ پیا ہو۔یہ نہیں کہ
ایک ہی دفعہ میں اس نے پانچ گھونٹ دودھ پیا ہو۔بلکہ الگ الگ وقتوں میں پانچ دفعہ دودھ پینا
نے
ضروری ہے مگر حضرت خلیفتہ امیج اول رضی اللہ عنہ فقہاء کے قول کے مطابق یہ سمجھتے تھے کہ اگر ایک
دفعہ بھی بچہ پانچ گھونٹ پی لیتا ہے تو اس پر اس مسئلہ کا اطلاق ہو جاتا ہے۔غرض خمس رضاعات“
کے ایک معنی وہ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لیتے تھے اور ایک معنی وہ تھے جو حضرت خلیفہ
المسیح اول سمجھتے تھے۔اور چونکہ یہ شادی کا معاملہ تھا اور حضرت خلیفہ اول فقہاء کی تشریح کو زیادہ
قابل قبول سمجھتے تھے اس لئے آپ کو اس کا صدمہ ہوا کہ آپ کو اسہال شروع ہو گئے۔آخر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ نکاح توڑ دیا جائے۔یہ ایک فقہی مسئلہ ہے اس میں ضروری
نہیں کہ میری تشریح کو ہی درست سمجھا جائے۔ولی نکاح
( الفضل ۳ ستمبر ۱۹۶۰ء صفحه ۴ )
بعض لوگ عورتوں سے بغیر اُن کے ماں باپ یا بھائیوں یا چاؤں کی رضامندی کے محض عورت کی
رضامندی دیکھ کر شادی کر لیتے ہیں اور اسے بالکل جائز سمجھتے ہیں چونکہ عام طور پر زمینداروں میں یہ
خیال
پایا جاتا ہے کہ جب لڑکی بالغ ہو جائے اور کسی جگہ وہ اپنی رضا مندی کا اظہار کر دے تو ماں باپ یا
بھائیوں یا چوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں رہتی۔اس لئے وہ ایسی لڑکیوں سے شادی کر لیتے اور
انہیں اپنے گھروں میں بسا لیتے ہیں حالانکہ اسلام نے ایسے نکاحوں کی ہرگز اجازت نہیں دی۔اسلام کی
تعلیم یہ ہے کہ ”لا نکاح الابولی ولی کی رضامندی کے بغیر کوئی نکاح نہیں ہوسکتا۔اول ولی جو شریعت نے مقرر کیا باپ ہے۔باپ نہ ہوتو پھر بھائی ولی ہیں اور اگر بھائی نہ ہوں
تو بچے ولی ہیں۔غرض قریب اور بعید کے جدی رشتے دار ایک دوسرے کے بعد ولی ہوتے چلے جاتے

۲۰۲
نکاح
ہیں اور اگر کسی لڑکی کا باپ موجود ہو تو اس کی اجازت کے بغیر سوائے مذہبی تبائن اور پھر قضاء کی
اجازت کے بغیر ہرگز نکاح جائز نہیں۔اگر باپ نہ ہو تو بھائیوں کی اجازت کے بغیر نکاح جائز نہیں۔اگر بھائی نہ ہوں تو چوں کی اجازت
کے بغیر نکاح جائز نہیں۔ہاں اگر کوئی بھی جدی رشتہ دار موجود نہ ہو تو قاضی یا عدالت کی اجازت سے
اس لڑکی کا نکاح ہوسکتا ہے لیکن اس کے بغیر جو نکاح ہواگر مسلمان نے کیا ہو تو اس کا نام اسلام نے
نکاح نہیں بلکہ اُدھالا رکھا ہے۔الفضل ۲ جولائی ۱۹۳۷ء۔جلد ۲۵ نمبر ۱۵۱ صفحه ۵)
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح جائز نھیں
جوڑ کی اپنے ولی کی رضامندی کے بغیر کسی خاص شخص پر نظر رکھ کر اس سے شادی کر لیتی ہے
اسی کا نام اُدھالا ہے اور میں سمجھتا ہوں اگر کوئی غیر احمدی لڑکی اس طرح احمدیوں کے پاس آ جائے
اور وہ کسی خاص آدمی کو مد نظر رکھ کر اس سے شادی کرنے کے لئے آئے۔تو ہماری جماعت کے
دوستوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ ایسی شادی ہرگز نہ ہو۔تا ہماری جماعت میں اُدھالے کی رسم
جاری نہ ہو۔میں نے یہ مسئلہ اس لئے بتایا ہے تا وہ لوگ جو اس فعل کے ذمہ دار ہیں اور زمیندار بھی
اچھی طرح سمجھ لیں کہ جہاں جہاں ایسے واقعات ہوں ان لوگوں سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں
جوولی کی رضامندی کے بغیر کسی سے نکاح کر لیں۔بلکہ ہماری ہمدردی ان لوگوں سے ہوگی جن کی
لڑکیوں سے ایسا سلوک کیا گیا۔(الفضل ۲ جولائی ۱۹۳۷ء)
ہماری شریعت میں ولی مرد کو ہی ٹھہرایا گیا ہے چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عورت نکاح کرانے کے لئے آئی۔تو آپ نے اس کے لڑکے کو جس کی عمر
غالباً دس گیارہ سال تھی ولی بنایا۔جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ولی مرد ہی ہوتے ہیں۔اس عورت

٢٠٣
نکاح
کا چونکہ اور کوئی مرد ولی نہیں تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لڑکے سے دریافت
کرنا ضروری سمجھا۔( خطبات محمود جلد ۳، صفحه ۴۷۵)
ولایت نکاح
ولایت کا پہلا حق باپ کو ہے اگر وہ نہ ہو تو بھائی ولی ہوتے ہیں اگر وہ بھی نہ ہوں تو پھر عورت کے
بھائی ولی ہوتے ہیں اور اگر کوئی مرد ولی نہ ہو تو حکومت ولی ہوتی ہے خواہ حکومت روحانی ہو یا دنیاوی۔البتہ حکومت کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ لڑکی کی والدہ سے مشورہ کرے۔ہمارے پاس اگر ایسے
رشتے آئیں تو ہم لڑکی کی ماں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی رشتہ کرتے ہیں اور بسا اوقات اس کی مرضی
ہی مقدم رکھی جاتی ہے۔مجھے تو یاد نہیں کہ اس
قسم کا واقعہ ہوا ہوا گر ہوا ہو تو اس قدر کم کہ وہ اب
یا د بھی نہیں رہا۔بالعموم ماں کی
مرضی دیکھی جاتی ہے۔البتہ وکالت اور ولایت کوئی عورت نہیں کر سکتی تو ایسے حالات میں کہ لڑکی کا کوئی
ولی نہ ہو خلیفہ یا اس کا کوئی نمائندہ اس کا ولی ہوگا۔(خطبات محمود جلد ۳، صفحہ ۴۷۷)
ولایت
نکاحوں کے بارے میں ہمارے ملک میں ایک غلطی ہو رہی ہے کہ جہاں مردولی نہیں ہوتے وہاں
عورتوں
کو ٹھہرا دیا جاتا ہے۔چنانچہ یہی فارم جو اس وقت میرے ہاتھ میں ہے اس میں بھی اسی قسم کی
غلطی کی گئی ہے یعنی لڑکی کی والدہ ولی ہے تو یہ صرف ایک اصطلاحی غلطی ہے کیونکہ لڑکی کی والدہ نے
مجھ سے دریافت کر لیا ہے اور میرے مشورہ سے اس نے یہ کام کیا ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ میرے
کہنے پر اس نے یہ کیا ہے۔صرف اصطلاح کے طور پر والدہ ولی بنی ہے مگر بہر حال ہماری شریعت میں

۲۰۴
نکاح
ولی مرد کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک
عورت نکاح کرانے کے لئے آئی تو آپ نے اس کے لڑکے کو جس کی عمر غالباً دس گیارہ سال تھی ولی
بنایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ولی مرد ہی ہوتے ہیں۔شریعت اسلامیہ کا قاعدہ ہے کہ جس عورت کا کوئی ولی نہ ہو اس کی ولایت حکومت کے ذمہ ہوتی
ہے۔حکومت خواہ سیاسی ہو خواہ دینی۔اس کا فرض ہے کہ وہ اس لڑکی کی جس کا کوئی مرد ولی نہیں ، ولی
بنے ہاں لڑکی کی والدہ سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔دیگر رشتہ داروں سے بھی مشورہ کرے مگر
آخری فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے اور اس کا حق ہے کہ جہاں اس کی والدہ یا دیگر رشتہ دار پسند
کرتے ہیں۔اگر اسے اس میں کوئی غلطی نظر آئے یالڑ کے میں کسی قسم کی عیب دیکھے تو انکار کر دے
اور ان کے مشورہ کو رد کر دے۔خطبات محمود جلد ۳، صفحه ۴۷۶،۴۷۵)
بغیرولی کی وساطت کے نکاح
سوال:۔کیا عورت خود بخود جس سے چاہے بغیر ولی کی وساطت کے اپنا نکاح کرسکتی ہے؟
جواب :۔ولی کا ہونا بہر حال ضروری ہے اور اگر ولی نہ مانیں تو حکومت کی معرفت نکاح کر لے۔اس جگہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عورت کے ولی کسی حد تک عورت کو روک سکتے ہیں۔یا کسی
مرحلہ پر بھی انہیں یہ حق حاصل نہیں۔اس کے متعلق امام مالک اور امام شافعی کہتے ہیں کہ ایک دو
موقعوں تک تو اولیاء روک ڈال سکتے ہیں لیکن اگر وہ انکار ہی کرتے چلے جائیں اور کسی سے بھی اس کی
شادی نہ ہونے دیں تو یہ اُن کے لئے جائز نہیں ہو گا۔گویا ایک دوخواہشمندوں سے روکنا تو احتیاط میں
شامل سمجھا جائے گا۔لیکن ان کو اتنا وسیع اختیار نہیں ہوگا کہ جہاں اور جب بھی وہ عورت نکاح کرنا
چاہے اُسے روک دیں۔

۲۰۵
نکاح
بعض کہتے ہیں کہ اگر بڑ اولی اجازت نہ دے تو دوسرے ولی کے ذریعے وہ اپنا نکاح کر سکتی ہے۔بعض کہتے ہیں کہ بلا جائز ولیوں یا سلطان کے نکاح جائز نہیں اور یہی درست ہے۔ہاں اگر ولی
کسی صورت میں بھی رضامند نہ ہوں تو وہ حاکم وقت اور قاضی کے ذریعہ کسی دوسری جگہ جہاں وہ
اجازت دے نکاح کر اسکتی ہے یا قاضی کی معرفت اولیاء پر دباؤ ڈال سکتی ہے کہ وہ روکیں نہ ڈالیں۔( تفسیر کبیر - جلد دوم، سوره بقر ۵۲۵۰ - زیر آیت فلا تعضلوهن ان ينكحن)
مهر
مہر ایک معین رقم کا نام ہے جس کا شادی کے وقت مرد کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی
بیوی کو ادا کرے گا۔اور مسلمانوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ حتی الوسع مہر مقرر کر کے شادی کیا کریں اور اگر
کسی وجہ سے مہر مقرر نہ ہو سکے تو شریعت اسلام کی رو سے جو مہر اس مرد اور عورت کے رشتہ داروں میں
رائج ہے اسی کے مطابق مہر عورت کو دلوادیا جائے گا۔الفضل ۲۴ دسمبر ۱۹۱۳ء۔جلدا۔نمبر ۲۸ صفحه۱۱)
سوال:۔عورتوں کے مہر مقرر کرنے کی کیا فلاسفی ہے؟
جواب :۔فرمایا۔مہر کی فلاسفی یہ ہے کہ عورت کے لئے جائیداد مقرر ہو جس پر اس کا تصرف ہو۔اس کی کئی ضروریات ہوتی ہیں جن کو مرد غیر ضروری سمجھتے ہیں مگر اس کے نزدیک وہ اہم ہوتی ہیں اور
بعض باتیں مرد سے بیان بھی نہیں کر سکتی۔شریعت نے اس کی ضروریات کو تسلیم کیا ہے اور اس کے لئے
مستقل جائیداد کا انتظام کیا ہے اور مہر مقرر کر کے عورت کا حق ثابت کر دیا اور اس طرح اسلام نے تمدن
کی بہت بڑی ضرورت کو پورا کیا ہے۔ولایت میں عورت کی جائیداد نہیں ہوتی مگر جو کچھ وہ قرض کپڑوں وغیرہ کے لئے اُٹھائے وہ مرد
کو ادا کرنا پڑتا ہے۔سوال ہوا کہ حضرت عمرؓ نے کیوں زیادہ مہر سے روکا تھا۔فرمایا اس لئے کہ لوگوں نے محض نمود و نمائش

۲۰۶
نکاح
کے لئے بڑا مہر باندھنا شروع کر دیا تھا۔ورنہ خود انہوں نے ام کلثوم بنت حضرت
علی کا مہر چالیس ہزار
باندھا۔اور وہ پہلے ادا کر دیا تھا۔الفضل ۵ فروری ۱۹۲۴ء- جلد نمبر ۶۱ صفحه ۶)
شرعی مهر
نکاح ، آرام ، راحت سکینت اور تقویٰ اللہ کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے مگر آج کل مسلمانوں
نے رسومات اور بدعات سے اسے دکھ کا موجب بنالیا ہے۔بڑے بڑے امراء 32 روپے حق مہر
کرتے ہیں اور اس کا نام شرعی مہر رکھتے ہیں۔حالانکہ یہ اُن کے لئے غیر شرعی ہے اور غرباء کئی کئی ہزار
مقرر کرتے ہیں حالانکہ یہ ان کے لئے گناہ ہے۔الفضل ۱۶ رمئی ۱۹۱۶ء۔بد رسوم کے خلاف جہاد )
مهراپنی حیثیت سے بڑھ کر مقرر نھیں کرنا چاھئے
ایک قضاء کی اپیل میں جو بغرض فیصلہ آخر حضرت امیر المومنین خلیفۃالمسیح الثانی کے حضور پیش ہوئی۔ایک عورت کی طرف سے پانچ صد روپیہ مہر کا دعوی تھا اور خاوند کی طرف سے یہ جواب تھا کہ اس
قدر رقم مہر اس کی حیثیت سے بہت زیادہ ہے۔اس کو کم کیا جائے اور جو بھی دلایا جائے اس کی ادائیگی
باقساط ہو۔حضور نے حسب ذیل فیصلہ فرمایا :۔میری رائے یہی ہے کہ مدعی علیہ کی حیثیت پانچ صد روپیہ
یکمشت ادا کرنے کی ہر گز نہیں۔لیکن چونکہ شریعت کے منشاء کے خلاف ہماری جماعت کے بعض افراد
بھی بڑے بڑے مہر باندھنے پر اصرار کرتے چلے جاتے ہیں اور جو شریعت کا منشاء ہے کہ مہر یکمشت
اور عند الطلب ادا ہونا چاہئے۔اس صورت میں پورا نہیں ہو سکتا۔اس لئے بطور سزا کے میں یہ فیصلہ کرتا
ہوں کہ اگر مدعیہ اپنے خاوند کے گھر میں آجائے تو خاوند ایک ماہ کے اندر قادیان کے دفتر امور عامہ کی

۲۰۷
نکاح
معرفت کل زرمہر مبلغ پانچ سوروپیہ اس کو ادا کر دے۔بصورت عدم تحمیل امور عامہ کو مناسب تعزیری
کارروائی کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔اس فیصلہ کی ایک نقل امور عامہ کو بھجوائی جائے۔الفضل ۴ رمئی ۱۹۴۰ء - جلد ۲۸ - نمبر ۱ ۰ ۱ صفحه ۳)
لوگ مہر یا تو 32 روپے مقرر کرتے ہیں اور اسے مہر شرعی کہا جاتا ہے یا تین من سونا اور
اتنے من چاندی اور اتنے گاؤں۔یہ دونوں فضول باتیں ہیں۔مہر طرفین کی حیثیت کے
مطابق ہونا چاہئے۔الفضل ۲ فروری ۱۹۱۵ء - جلد ۲ - نمبر ۹۹ صفحه ۱ )
مهرکی مقدار
میں نے مہر کی تعیین چھ ماہ سے ایک سال تک کی آمد کی ہے۔یعنی مجھ سے کوئی مہر کے متعلق مشورہ
کرے تو میں یہ مشورہ دیا کرتا ہوں کہ اپنی چھ ماہ کی آمد سے ایک سال تک کی آمد بطور مہر مقرر کر دو اور یہ
مشورہ میرا اس امر پر مبنی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے الوصیت کے قوانین میں
دسویں حصہ کی شرط رکھوائی ہے۔گویا اسے بڑی قربانی قرار دیا ہے۔اس بناء پر میرا خیال ہے کہ اپنی
آمدنی کا دسواں حصہ باقی اخراجات کو پورا کرتے ہوئے مخصوص کر دینا معمولی قربانی نہیں بلکہ ایسی
بڑی قربانی ہے کہ جس کے بدلے میں ایسے شخص کو جنت کا وعدہ دیا گیا ہے۔اس حساب سے ایک سال
کی آمد جو گو یا متواتر دس سال تک کی آمد کا دسواں حصہ ہوتا ہے۔بیوی کے مہر میں مقر رکر دینا۔مہر کی
اغراض کو پورا کرنے کے لئے بہت کافی ہے بلکہ میرے نزدیک انتہائی حد ہے۔الفضل ۱۲؍ دسمبر ۱۹۴۰ء جلد ۲۸ نمبر ۲۸۲ صفحه ۱)
مهر طرفین کی حیثیت کے مطابق ھونا چاھئے
اسی طرح مہر ہے۔لوگ اب اپنی حیثیت سے بہت بڑھ چڑھ کر مہر باندھتے ہیں بلکہ ہمارے ملک

۲۰۸
نکاح
میں تو لاکھوں تک بھی مہر باندھے جاتے ہیں۔مگر وہ مہر صرف باندھے ہی جاتے ہیں۔ان کے ادا
کرنے کی کوئی نیت نہیں ہوتی۔اس وقت جس نوجوان کا نکاح ہے ان کے والد پیرا کبر علی صاحب
کا نکاح بھی میں نے ہی پڑھایا تھا۔اس میں مہر دس ہزار روپیہ تھا۔میں جب نکاح پڑھنے لگا تو میں
نے پیر صاحب سے کہا کہ اگر یہ مہر دینے کی نیت ہے تو اتنا مہر باندھیں ورنہ کم کر دیں۔اس پر وہ
کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا حضور اب میں نیت کرتا ہوں کہ یہ مہر ضرور ادا کر دوں گا۔شائد
خدا نے ان کی اس وقت کی نیت اور نیک ارادہ کرنے کی وجہ سے بعد میں ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ
انہوں نے دس ہزار روپیہ مہر ادا کر دیا۔مگر لوگ تو ایسی حالت میں نکاح باندھتے ہیں کہ وہ خود کنگال
ہوتے ہیں اور گھر میں کھانے تک کو کچھ نہیں ہوتا۔یہاں تک کہ نکاح کے دو جوڑے بھی بنٹے سے قرض
لے کر لاتے ہیں۔مگر مہر دیکھو تو کیا ہوگا تین گاؤں ، ایک ہاتھی ،اتنے گھوڑے اور اتنے روپے وغیرہ۔در حقیقت عورت کا مہر اس لئے رکھا گیا ہے کہ بعض ضروریات تو خاوند پوری کر دیتا ہے لیکن بعض
ان سے بھی زائد ضرورتیں ہوتی ہیں جن کو عورت اپنے خاوند پر ظاہر نہیں کرسکتی۔پس وہ اپنے اس حق
سے ایسی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔اس لئے اسلام نے مہر کے ذریعہ عورت کا حق مقر ر کیا ہے اور وہ
خاوند کی حیثیت کے مطابق رکھا ہے مگر لوگ اتنا مہر باندھتے ہیں کہ بعض اوقات خاوند کی ساری کی
ساری جائیداد دے کر بھی وہ مہر پورا نہیں ہوتا۔اور اس طرح مقدمات ہوتے ہیں اور اب تو عدالتیں
ایسے دعووں میں نصف مہر عورت کو دلا دیتی ہے اور بعض مجسٹریٹ اتنے بڑے مہروں
کو ظالمانہ فعل کہہ
دیتے ہیں اور بعض دفعہ مرد کی جائیداد سے دلا بھی دیتے ہیں۔خطبات محمود جلد۳، صفحه ۵۰۲٬۵۰۱)
مهرحیثیت سے کم باندھنے والے گنهگارهیں
ہر مرد کے ذمہ عورت کا قرض ہے جس کا ادا کرنا ضروری ہے
کسی صاحب نے ایک سوال پوچھا ہے کہ عورتوں کا جو مہر باندھا جاتا ہے وہ صرف دکھانے کے لئے
ہی ہوتا ہے یا اس کا ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔وہ یادرکھیں کہ مہر دینے کے لئے ہوتا ہے۔اسلام اس قسم

۲۰۹
نکاح
کی نمائش کو جو دھو کہ کا موجب ہو ہرگز جائز نہیں رکھتا۔پس جولوگ صرف دوسروں کو دکھانے کے لئے
بڑے بڑے مہر باندھتے ہیں اور ادا نہیں کرتے وہ گنہگار ہیں۔اور جو اپنی حیثیت سے کم باندھتے ہیں وہ
بھی گنہ گار ہیں۔صحابہ کے طرز عمل سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی ادا کر دیتے تھے۔پس ایسا ہی
کرنا چاہئے۔ہاں اگر کوئی ایک دفعہ سارا نہ ادا کر سکے تو کچھ مدت میں ادا کر دے۔لیکن ادا ضرور
کرے۔متجل اور غیر منتقل کے الفاظ بعد کی ایجاد ہیں۔شریعت اسلام سے ان کو ئی تعلق نہیں ہے۔پس
جہاں تک ہو سکے پہلے ادا کرنا چاہئے۔ورنہ آہستہ آہستہ۔یہ ایک قرضہ ہے جو عورت کی طرف سے مرد
پر ہے۔اس کا ادا کرنا بہت ضروری ہے۔خطبات محمود جلد ۳ ( خطبات نکاح ) صفحه ۳۰،۲۹)
مھر کی ادئیگی سے قبل مھر کی معافی
عورت کو مہر ادا کئے جانے سے پہلے معافی کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔وہ مال اس کا حق ہے اس کو
پہلے وہ مال ملنا چاہئے۔پھر اگر وہ چاہے تو واپس دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی فتویٰ ہے۔آپ نے حکیم فضل دین صاحب مرحوم کے بیان کرنے پر کہ ان کی بیویوں نے مہر معاف کر دیا ہے۔فرمایا کہ پہلے ان کو مہر دے دو۔پھر وہ واپس دے دیں تو سمجھو کہ معاف کر دیا ہے۔جب انہوں نے
روپیہ دیا تو بیویوں نے لے لیا اور کہا کہ اب تو ہم معاف نہیں کرتیں۔بعض فقہاء کا قول ہے کہ مہر دے کر فوراً بھی واپس ہو جائے تو جائز نہیں کچھ مدت تک عورت کے
پاس رہے۔تب واپس کرے تو جائز سمجھا جائے گا۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲ - صفحه ۱۱،۱۲۔دار القضاء، ربوہ)
مهر عورتوں کے حقوق
شادی کے ساتھ ہی شریعت اسلام نے عورت کے لئے علیحدہ جائیداد کا انتظام کیا ہے اور اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی