(حصہ دوم)
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 15
۳۸۲
ناچ گانا
لئے ایک نہایت ہی مہلک اور تباہ کن چیز ہے اور تمدنی لحاظ سے بھی ملکی امن کے لئے خطرہ کا موجب
ہے۔میں نے کچھ عرصہ ہوا فرانس کے متعلق پڑھا کہ وہاں کئی گاؤں صرف اس لئے ویران ہو گئے کہ
لوگ سینما کے شوق میں گاؤں چھوڑ چھوڑ کر شہروں میں آکر آباد ہو گئے تھے اور گورنمنٹ کو فکر پڑ گئی کہ
اس رو کوکس طرح روکا جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سینما اپنی ذات میں برانہیں مگر اس میں بھی کوئی
شبہ نہیں کہ اس کا بُرے طور پر استعمال کر کے اس زمانہ میں اسے انتہائی طور پر نقصان رساں اور تباہ کن
بنادیا گیا ہے۔ورنہ اگر کوئی شخص ہمالیہ پہاڑ کے نظاروں
کی فلم تیار کرے اور وہاں کی برف اور درخت
اور چشمے وغیرہ لوگوں
کو دکھائے جائیں۔اس کی چٹانوں اور غاروں اور چوٹیوں کا نظارہ پیش کیا جائے
اور اس میں کسی قسم کا با جایا گانا نہ ہو تو چونکہ یہ چیز علمی ترقی کا موجب ہوگی۔اس لئے یہ جائز ہوگی۔اسی
طرح اگر کوئی فلم کلی طورپر تبلیغی ہو یا تعلیمی ہو اور اس میں گانے بجانے یا تماشہ کا شائبہ تک نہ ہوتو اس
کے دیکھنے کی ہم اجازت دیں گے۔اسی طرح تربیتی یا جنگی اداروں کی طرف سے جو خالص علمی تصاویر
آتی ہیں جن میں جنگلوں، دریاؤں کے نظارے یا کارخانوں کے نقشے یا لڑائی کے مختلف مناظر ہوتے
ہیں وہ بھی دیکھے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کے دیکھنے سے علمی ترقی ہوتی ہے یا بعض صنعتی یا زرعی تصویریں
ہوتی ہیں جن میں کسانوں کو کھیتی باڑی کے طریق سکھائے جاتے ہیں۔فصلوں کو تباہ کرنے والی
بیماریوں کے علاج بتائے جاتے ہیں۔زراعت کے نئے نئے آلات سے روشناس کیا جاتا ہے۔عمدہ
بیج اور ان کی پیداوار دکھائی جاتی ہے۔ایسی چیزیں لغو میں شامل نہیں کیونکہ ان کے دیکھنے سے علمی لحاظ
سے انسان کو ایک نئی روشنی حاصل ہوتی ہے اور اس کا تجربہ ترقی کرتا ہے اور وہ بھی اپنی تجارت یا صنعت
یا زراعت کو زمانہ کی دوڑ کے ساتھ ساتھ بڑھانے اور ترقی دینے کے وسائل اختیار کر سکتا ہے لیکن جھوٹی
فلم خواہ جغرافیائی ہو، خواہ تاریخی ، ناجائز ہے مثلاً نپولین کی جنگوں کی کوئی شخص فلم بنائے تو یہ جھوٹی
ہوگی۔جغرافیائی اور تاریخی فلم سے مراد محض کچی فلم ہے ، جھوٹی فلم مراد نہیں۔بہر حال سینما کی وہ فلمیں
جو آجکل تمام بڑے بڑے شہروں میں دکھائی جاتی ہیں اور جن میں ناچ بھی ہوتا ہے اور گانا بجانا بھی
ہوتا ہے یہ ایک بدترین لعنت ہے۔جس نے سینکڑوں شریف گھرانوں کے لوگوں کو گویا اور سینکڑوں
۳۸۳
ناچ گانا
شریف خاندانوں کی عورتوں کو ناچنے والی بنادیا ہے۔میں چونکہ ادبی مسائل وغیرہ دیکھتا رہتا ہوں میں
نے دیکھا ہے کہ سینما کے شوقین اور اس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مضامین میں عموماً ایک تمسخر
ہوتا ہے اور ان کے اخلاق اور ان کا مذاق ایسا گندہ ہوتا ہے کہ حیرت آتی ہے۔سینما والوں کی غرض
تو محض روپیہ کمانا ہوتی ہے نہ کہ لوگوں کو اخلاق سکھانا اور وہ روپیہ کمانے کے لئے ایسے لغو اور بیہودہ
افسانے اور گانے پیش کرتے ہیں کہ جو اخلاق کو سخت خراب کرنے والے ہوتے ہیں اور شرفاء جب ان
کو دیکھنے جاتے ہیں تو ان
کا اپنا مذاق بھی بگڑتا ہے اور ان کے بچوں اور عورتوں کا بھی مذاق بگڑ جاتا ہے
جن کو وہ سینما دکھانے کے لئے ساتھ لے جاتے ہیں یا جن کو واپس آکر وہاں کے قصے سناتے ہیں۔غرض سینما ملک کے اخلاق پر ایسا تباہ کن اثر ڈال رہے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں اگر میری طرف سے
ممانعت نہ ہوتی تب بھی ہر بچے اور مخلص مومن کی روح اس سے اجتناب کرتی۔بعض احمدی پوچھتے ہیں کہ انگریزی فلموں میں تو کوئی لغو بات نہیں ہوتی ، ان کو دیکھنے کی اجازت
دی جائے حالانکہ کوئی انگریزی فلم ایسی نہیں ہوتی جس میں گانا بجانا نہ ہواور گانا بجانا اسلام میں سخت منع
ہے اور قرآن کریم کی اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کا بندہ ہی نہیں بن سکتا جب تک وہ
گانے بجانے کی مجلسوں سے الگ نہ ہو۔تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان۔صفحہ ۵۸۷،۵۸۶)
سینما اور تماشے
سینما اور تماشے کے متعلق میں جماعت کو حکم دیتا ہوں کہ کوئی احمدی کسی سینما، سرکس تھیٹر وغیرہ
غرضیکہ کسی تماشہ میں بالکل نہ جائے اور اس سے کلی پر ہیز کرے۔ہر مخلص احمدی جو میری بیعت کی
قدر و قیمت کو سمجھتا ہے اس کے لئے سینمایا کوئی اور تماشہ وغیرہ دیکھنا یا کسی کو دکھانا نا جائز ہے۔( مطالبات تحریک جدید - نمبر ۳۷)
سینما اپنی ذات میں بُرا نہیں بلکہ اس زمانہ میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ مخرب الاخلاق ہیں۔اگر
۳۸۴
ناچ گانا
کوئی فلم کلی طور پر تبلیغی ہو یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشہ وغیرہ کا نہ ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں۔اگر چہ میری یہی رائے ہے
کہ تماشہ تبلیغی بھی ناجائز ہے۔( مطالبات تحریک جدید - نمبر ۳۹)
سینما چلانے کے کاروبار
سینما فی ذاتہ بری چیز نہیں۔اگر اس میں علمی اور واقعاتی فلمیں دکھائی جائیں تو وہ ایک مفید چیز
ہے۔البتہ مخرب اخلاق فلموں کی صورت میں سینما دیکھنا اور سینما دکھانے کا پیشہ سخت مکروہ اور
نا پسندیدہ ہو چکا ہے۔( الفضل ۶ / اگست ۱۹۶۳، صفحه۳)
فیصد مجلس فتار منظور کردہ حضرت خلیفہ المسح الثانی۔فیصل نمبر۱۳)
سچی
فلمیں
بعض نوجوانوں کا خیال ہے کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہسٹار یکل پکچرز دیکھنے کی
اجازت دی ہوئی ہے۔ہم نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں لکھا تھا کہ اس کے
متعلق کیا حکم ہے؟
حضور نے ارشاد فرمایا کہ:۔جو شخص کہتا ہے کہ میں نے ہسٹار یکل پکچرز دیکھنے کی اجازت دی
ہے وہ کذاب ہے۔میں نے ہرگز ایسا نہیں کہا نہ اس خط میں اس کا ذکر ہے۔لفظ مشتبہ ہے۔میں
نے جو اجازت دی ہے وہ یہ ہے کہ علمی یا جنگی اداروں کی طرف سے جو خالص علمی پکچرز ہوتی ہیں
مثلاً جنگلوں ، دریاؤں کے نقشے یا کارخانوں کے نقشے یا جنگ کی تصاویر جو سچی ہوں ان کو دیکھنے کی
اجازت ہے کیونکہ وہ علم ہے۔الفضل ۲۵ را پریل ۱۹۴۳ء - جلد ۳۱ نمبر ۹۸ صفحه ۲)
۳۸۵
ناچ گانا
جغرافیائی اور تاریخی فلم سے مراد سچی فلم ہے جھوٹی فلم کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی۔تاریخی فلم ایسی
ہے جیسے کہ سان فرانسسکو کے جاپان کے معاہدہ کی مجلس
کی فلم ہوگی۔جغرافیائی سے مراد یہ ہے کہ پہاڑ
پر جا کر یا مثلاً جاوا جا کر وہاں کے جنگلوں ، دریاؤں کے فلم لے۔جھوٹی فلم خواہ جغرافیائی ہو خواہ تاریخی ،
ناجائز ہے مثلاً نپولین کی جنگوں کی کوئی شخص فلم بنائے تو یہ جھوٹی ہوگی باوجود نام نہاد تاریخی فلم ہونے
کے وہ ناجائز ہوگی۔(الفضل ۲۵ ستمبر ۱۹۵۱ء صفحه ۲)
ناچ
تیسری چیز جو موجودہ زمانہ کے لحاظ سے لغو میں شامل ہے وہ ناچ ہے۔انگریزوں میں کسی زمانہ
میں ناچ بہت برا سمجھا جاتا تھا مگر آہستہ آہستہ لوگوں نے اسے اختیار کرنا شروع کر دیا۔پہلے عورت اور
مرد صرف ہاتھ پکڑ کرنا چھتے تھے پھر سینہ کی طرف سینہ کر کے ناچنے لگے۔پھر یہ سلسلہ اور بڑھا اور
درمیانی فاصلہ تین انگشت تک آ گیا۔اب بہت جگہ پر یہ بھی اڑ گیا ہے۔قرآن کریم نے
ولا يضربن بارجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن (نور)
میں عورتوں کے لئے اپنی پیروں کو اس طرح پر مار کر چلنے سے بھی منع فرمایا ہے جس سے ان کی
زینت کا اظہار ہواور ناچ میں تو زینت کے اخفاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پس ناچ بھی مال اور
اخلاق کو تباہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔دنیا میں ایسے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو کنچنیوں کے ایک
ایک ناچ پر اپنی ساری جائیداد میں دے دیتے ہیں۔ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو ڈوموں کے لطیفوں
پر اپنی قیمتی اموال لٹا دیتے ہیں۔پس گانے کی طرح ہر قسم کا ناچ بھی ایک لعنت ہے جس سے نو جوانوں
کے اخلاق بگڑتے اور قوم کے اموال تباہ ہوتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ۵۸۸)
ناچ گانا
قوالی
سوال :۔قوالی کے متعلق کیا حکم ہے کیونکہ قوالی سننے سے بہت اثر اور سرور حاصل ہوتا ہے؟
جواب : فرمایا۔آپ نے کیا کبھی بھنگ پی ہے؟ بھنگ پینے والوں کو تو اتنا اثر اور اتنا لطف حاصل
ہوتا ہے کہ اس کا عشر عشیر بھی قوالی سننے والوں کو حاصل نہیں ہوسکتا۔بھنگ پینے والوں کو تو ا تناسرور
حاصل ہوتا ہے کہ وہ دیکھتا ہے کہ آسمان کے طبقات اس پر کھل گئے اور کبھی وہ فلک کی سیر کرتا ہے اور
کبھی اور دوسرے بلند مقامات پر اڑتا پھرتا ہے۔پس اگر لطف حاصل کرنا ہے تو آپ قوالی سن کر چھوٹی
چیز پر قناعت کیوں کرتے ہیں۔کیوں زیادہ سرور د ینے والی چیز اختیار نہیں کرتے۔سوال :۔قوالی سننے سے بعض اوقات بے اختیار رقت طاری ہو جاتی ہے؟
جواب :۔فرمایا۔تھیٹر دیکھنے اور جھوٹے ناولوں کے پڑھنے سے بھی رقت طاری ہو جاتی ہے اور
انسان بے اختیار رونے لگتا ہے۔رہا یہ کہ لوگوں کو قوالی میں حال آجاتا ہے اس کے متعلق ابن سیرین
نے لکھا ہے کہ ایک شخص کو کسی اونچی دیوار پر بٹھا کر اس کے سامنے تمام قرآن مجید پڑھ جاؤ۔پھر میں
دیکھوں گا کہ اسے کس طرح حال آتا ہے۔گانا بجانا
الفضل ۶ / جون ۱۹۳۱ء۔جلد ۱۸ نمبر ۱۴ صفحه ۷ )
سوال :۔ریڈیو یاریکارڈ کے ذریعہ غیر عورت کا گانا سننا
شریعت اسلام کی رو سے کیسا ہے؟
جواب :۔فرمایا۔میں اس بات کا قائل نہیں کہ کسی عورت کا گانا آمنے سامنے ہوکر سننا یا ذریعہ
ریڈیو یا گراموفون سنا ایک ہی بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ مرزا افضل بیگ
صاحب مرحوم کے گراموفون پر ایک غزل گائی جاتی تھی میرے سامنے سنی اور اس
کو منع قرار نہیں دیا البتہ
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس طرح بُرا اثر پڑ سکتا ہے اور ضیاع وقت ہے اس بات کو روکا جا سکتا
۳۸۷
ناچ گانا
ہے مگر اس دلیل کی بناء پر اس کی حرمت کا فتویٰ میں دینے کو تیار نہیں ہوں۔الفضل ۱۴ جون ۱۹۴۰ء - جلد ۲۸ نمبر ۱۳۵ صفی ۲)
خوش الحانی علیحدہ چیز ہے اور راگ میں الفاظ کو مد نظر نہیں رکھا جا تا بلکہ سر اور تال کو دیکھا جاتا ہے
مگر خوش الحانی میں صرف آواز کا خیال ہوتا ہے۔الفاظ کو نہیں بگاڑا جاتا۔اور ڈھولک تو بالکل ہی اور چیز
ہے۔اس کے سننے سے اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا نہیں ہوسکتا۔(چشمہ عرفان - صفحہ ۲۷)
سوال : حضرت نظاریه است امید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ریڈیو کے گانے سے متعلق
:۔حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب اور مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کا فتویٰ پیش کیا گیا۔اس فتویٰ
میں ان ہر دو علماء نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ریڈیو کے ذریعہ غیر عورت کا گانا سننا شریعت اسلامی
کی رو سے ناجائز ہے؟
جواب: - حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ میں اس بات کا قائل نہیں
کہ کسی عورت کا گانا آمنے سامنے ہو کر سننا یا بذریعہ ریڈیو یا گراموفون سننا ایک ہی بات ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ مرزا افضل بیگ صاحب مرحوم کے گراموفون پر ایک غزل گائی جاتی
تھی میرے سامنے سنی اور اس کو منع قرار نہیں دیا البتہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس طرح برا اثر
پڑسکتا ہے اور ضیاع وقت ہے اس بات کو روکا جاسکتا ہے مگر اس دلیل کی بناء پر اس کی حرمت کا فتویٰ
میں دینے کو تیار نہیں ہوں۔☆☆☆
رجسٹر ہدایات اصلاح و ارشاد )