(حصہ دوم)
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 14
۳۶۴
ذبیحہ اہل کتاب
استعمال کرے اور اسی طریق کو رواج دینے کی پوری پوری کوشش کرے۔اس کے علاوہ حلال ذبیحہ کی
بعض اور بھی جائز صورتیں ہیں۔مثلاً ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا بھول جائے یا جانور قابو میں
کسی طرح نہ آئے اور کوئی مسلمان اللہ کا نام لے کر نیزہ، تیر یا بندوق جیسے ہتھیار سے اسے مارے۔یا کوئی اہل کتاب اللہ تعالیٰ کا نام لے کر چھری یا کسی اور تیز دھار آلہ سے جانور کی گردن کی شاہ
رگ اور نرخرہ کاٹ دے اور اس سے اچھی طرح خون بہہ جائے یا اونٹ کی گردن میں نیزہ مار کر نحر
کرے یا بے قابو جانور کو اللہ کا نام لے کر نیزہ ، تیر یا بندوق جیسے ہتھیار سے مارے۔اسی طرح اگر کوئی اہل کتاب ذبح کرتے وقت نہ اللہ تعالیٰ کا نام لے اور نہ غیر اللہ کا اور ذبیح
معروف طریق کے مطابق کرے تو آیت کریمہ
وطعام الذين أوتوا الكتاب حل لكم وطعامكم حل لهم (مائده)
کے ماتحت ایسے گوشت کو بھی ضرورت پیش آنے پر بسم اللہ پڑھ کر استعمال کرنا جائز ہے۔درست ہے۔الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۶۴ء صفحه ۵)
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۵)
مسئله ذبیحه
اہل کتاب میں عرفاً یہودی اور عیسائی دونوں شامل ہیں۔لیکن جو عیسائی ذبیحہ کے بارہ میں تو رات
کے احکام پر پورے طور پر عمل نہیں کرتے ان کے ذبیحہ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے۔لفظ ” معروف سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نام لینے کے سوا باقی طریق ذبح اسلامی ہو۔حضور نے فرمایا: درست ہے۔( الفضل ا ار ستمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۴ )
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر۱۷)
۳۶۵
مچھلی کوکیوں ذبح نہیں کیا جاتا
ذبیحہ اہل کتاب
فرمایا۔اسلام نے ان جانداروں کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے جن میں دوران خون ہوتا ہے اور ہوا
میں سانس لیتے ہیں اور ذبیحہ میں یہ حکمت ہے کہ خون جسے اسلام نے حرام قرار دیا ہے اور جس میں زہر
ہوتا ہے ذبح کرنے سے نکل جاتا ہے لیکن جھٹکہ کرنے کی صورت میں خون جسم میں ہی رہتا ہے۔ورنہ
اسلام کو اس سے کیا کہ جانور کو گلے سے ذبح کیا جائے یا گردن کاٹی جائے۔گردن میں ایسی رگیں ہوتی
ہیں کہ ان پر چوٹ پڑنے سے ہی بیہوشی کی حالت طاری ہو جاتی ہے اور دوران خون رک جاتا ہے۔مچھلی میں چونکہ دوران خون نہیں ہوتا اس لئے اسے ذبح کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔فكلوا مما رزقكم الله حلالا طيبا (الآية)
( الفضل ۱/۸ اکتوبر ۱۹۶۰ء صفحه ۳)
انما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما اهل لغير الله به (الآية)
یا در ہے کہ مال کی حلت ذریعہ کسب کے صحیح ہونے پرمبنی ہوتی ہے۔مگر خوردنی اشیاء کے لئے اس
کے علاوہ ایک اور شرط بھی ہے اور وہ یہ کہ وہ اس قسم میں شامل نہ ہوں جسے حرام کیا گیا ہے۔پس اس
سوال
کو کہ کونسی اشیاء حلال ہیں اور کونسی حرام اس آیت میں حل کیا گیا ہے۔الفاظ قرآنیہ بتاتے ہیں کہ اشیاء کی حلت و حرمت میں اصل حلت ہے اور حرمت ایک قید کے
طور پر ہے۔بعض لوگوں کو خیال ہے کہ ہر شے حرام ہے سوائے اس کے جسے خدا تعالیٰ نے جائز کر دیا
ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ مالک ہے اور مالک کی اجازت کے بغیر کسی چیز کا استعمال جائز نہیں ہوتا۔لیکن یہ
درست نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے کہ ہم نے ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی ہے اور اس کے لئے
مسخر کر دی ہے۔پس اس عام حکم سے ہر چیز انسان کے لئے جائز ہوگئی سوائے اس کے جس سے نصایا
اشارہ روک دیا گیا ہو۔اس آیت میں جو لَحْمُ الْخِنْزِيرِ فرمایا اس کے متعلق فقہاء میں اختلاف ہے کہ ٹیم میں چربی بھی
ذبیحہ اہل کتاب
شامل ہے یا نہیں۔جہاں تک لغت کا سوال ہے ھم یعنی چربی کو لخم سے الگ قسم کا خیال کیا جاتا ہے۔لیکن مفسرین کہتے ہیں کہ ٹم کے نام میں ھم بھی شامل ہے۔گومفسرین کی دلیل ذوتی ہے اور لغت والوں کی
بات اس مسئلہ میں زیادہ قابل اعتبار ہے۔مگر اس کے باوجود میرے نزدیک سؤر کی مھم یعنی چربی جائز نہیں۔اور اس کی دلیل میرے پاس یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مردہ جانور کی چربی حرام ہے۔اور سؤر کی حرمت اور مردہ کی حرمت ایک ہی آیت میں اور ایک ہی الفاظ میں بیان کی گئی ہے۔پس دونوں کا حکم ایک قسم کا سمجھا جائے گا۔لیکن سؤر کی جلد کا استعمال جائز ہوگا کیونکہ وہ کھائی
نہیں جاتی۔احادیث میں ایک اور واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت ام سلمی رضی اللہ عنہا کی ایک
بکری مرگئی۔چند آدمی اس کو اٹھا کر باہر لئے جا رہے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے
فرمایا کہ تم اس کا چمڑا کیوں نہیں اتار لیتے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو مینہ ہے۔آپ
نے فرمایا کیا تم نے اسے کھانا ہے۔پس معلوم ہوا کہ جس کا گوشت حرام ہو اس کے چمڑے کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ہاں سور
کے بالوں کے بنے ہوئے بُرشوں کا مکروہ کہا جائے گا۔کیونکہ ان کو منہ میں ڈالا جاتا ہے جو کھانے
کا دروازہ ہے۔اس آیت کے متعلق ایک بہت بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس میں چار چیزوں کی حرمت بیان کی
گئی ہے۔کیا یہی چار چیزیں حرام ہیں اور ان کے سوا اور کوئی چیز حرام نہیں۔بعض مفسرین نے کہا ہے
کہ یہاں پر جو حصر پایا جاتا ہے یہ حصر اضافی ہے۔یعنی کفار کے حرام کو مدنظر رکھ کر اضافی طور پر ان
چیزوں کو حرام کیا گیا ہے۔(تفسیر کبیر جلد چہارم۔سورہ انحل - صفحہ ۲۶۰)
يايها الرسل كلوا من الطيبت (المؤمنون :۵۲)
حقیقت یہ ہے کہ انسان کی خوراک کا اس کے اخلاق پر نہایت گہرا اثر پڑتا ہے اور جس قسم کے
اثرات کسی غذا میں پائے جائیں ویسے ہی جسمانی یا اخلاقی تغیرات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔
۳۶۷
ذبیحہ اہل کتاب
چونکہ دنیا میں انسان کو اپنے تمام طبعی جذبات ابھارنے اور ان کو ترقی دینے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ
وہ ان کا بر محل استعمال کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکے۔اس لئے قرآن کریم نے ان غذاؤں کے
استعمال سے منع فرمایا دیا ہے جس کا کوئی جسمانی، اخلاقی یا روحانی ضرر ظاہر ہو۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے
مردار، خون اور سور کے گوشت کو حرام قرار دیا ہے۔اسی طرح ہرایسی چیز کو بھی حرام قرار دیا گیا ہے جس
پر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔اب ظاہر ہے کہ ان میں سے کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اپنے
اندر بہت بڑے نقصانات نہ رکھتی ہو۔مُردار کو ہی لے لو۔اگر کوئی جانور مر جائے تو اس کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ یا تو وہ بالکل بوڑھا
ہوکر مرا ہے یاکسی زہر یلے جانور کے کاٹنے کی وجہ سے مرا ہے یا کسی بیماری اور زہر کے نتیجہ میں مرا ہے
اور یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جو اس کے گوشت کو زہریلا اور نا قابل استعمال بنادیتی ہیں اور اگر وہ کسی
سخت صدمہ سے مرا ہو مثلاً کنوئیں میں گر کر یا جانوروں کی باہمی لڑائی میں تب بھی اس کے خون میں
زہر پیدا ہو جاتا ہے جو اس کے گوشت کو نا قابل استعمال بنا دیتا ہے اور خون تو اپنی ذات میں ہی ایسی
چیز ہے جو کئی قسم کی زہریں اپنے اندر رکھتا ہے اور طبی لحاظ سے اس کا استعمال صحت کو تباہ کر نے والا
ہے۔یہی حال سور کے گوشت کا ہے اس کے استعمال سے بھی کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں
اور پھر سور میں بعض اخلاقی عیوب بھی پائے جاتے ہیں جو اس کا گوشت استعمال کرنے والوں میں
منتقل ہو جاتے ہیں۔اور جو چیز غیر اللہ کے نام پر ذبح کی جائے اس کا استعمال انسان کو بے غیرت بنا
دیتا ہے اور اس کے دل سے اللہ تعالیٰ کا ادب دور کر دیتا ہے۔اسی طرح پینے کی چیزوں میں سے اسلام
نے شراب کو حرام قرار دیا ہے کیونکہ وہ انسانی عقل پر پردہ ڈالتی اور اس کی ذہانت اور علم کو نقصان پہنچاتی
ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے جس قدر چیزوں کو حرام قرار دیا ہے اس کی وجہ ان کی جسمانی یا اخلاقی یا روحانی
مضرات ہیں اور صرف ایسی ہی اشیاء کا کھانا جائز قرار دیا ہے جو انسان کی جسمانی، اخلاقی اور روحانی
ترقی کا موجب ہوں۔اور پھر حلال اشیاء میں سے بھی طیبات کے استعمال پر زیادہ زور دیا ہے یعنی
ایسی اشیاء پر جو انسان کی صحت اور اس کی طبیعت کے مطابق ہوں اور جن کے استعمال سے اُسے کوئی
۳۶۸
ذبیحہ اہل کتاب
ضر ر لاحق ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔اس سے ظاہر ہے کہ اسلام نے اخلاق پر خوراک کے اثر کو تسلیم کیا ہے
اور اس کو خاص قیود اور شرائط سے وابستہ کر کے اخلاق کے حصول کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم - سوره مومنون - صفحه۱۸۱،۱۸۰)
ھندوؤں اور عیسائیوں کے ساتھ مل کر کھانا کھانا
سوال:۔ایک شخص دس بارہ سال سے مسلمان ہے، احمدی ہے، مبائع ہے، چندہ بھی دیتا ہے،نماز
بھی پڑھتا ہے وہ چوہڑوں اور عیسائیوں کے ساتھ کھانا کھالیتا ہے ایسے آدمی سے کیا سلوک ہو؟
جواب :۔اگر حرام چیز لے کر کھاتا ہے تو اسے منع کر دو۔اگر غیر مذاہب والوں سے مثلاً عیسائیوں
سے کوئی حلال چیز لے کر کھائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔الفضل ۶ مئی ۱۹۱۵ ء - جلد ۲ - نمبر ۱۳۶ صفه ۲ )
سوال :۔ہمارے ہاں پیشہ طبابت کی وجہ سے بعض اوقات ہندوؤں کے ہاں سے بیاہ شادی کے
موقعوں پر مٹھائی وغیرہ کا جو حصہ آجاتا ہے اس کا کھانا کیسا ہے اور اگر کوئی دیوی دیوتا کے چڑھاوے
میں سے کچھ بھیج دے تو اس کی نسبت کیا ارشاد ہے؟
فرمایا:۔شادی بیاہ کا حصہ اگر اکل حلال ہو تو جائز ہے اور چڑھاوے کا کھانا منع ہے۔الفضل ۱۰ نومبر ۱۹۱۵ء۔جلد۳۔نمبر۶۰ صفحه ۲)
سوال :۔ایک عیسائی نے لکھا کہ میں ایک احمدی سے قرآن کا ترجمہ پڑھتا ہوں اور اس کا حقہ بھی
پی لیتا ہوں۔احمدی لوگ اس احمدی کو تنگ کرتے اور کہتے ہیں کہ تم عیسائی کے ساتھ کیوں حقہ پیتے
ہو۔آپ اس کے متعلق کیا فتویٰ دیتے ہیں؟
جواب:۔عیسائی کے ساتھ حقہ پینا جائز ہے مگر بہتر ہے کہ احمدی حقہ پینا ہی چھوڑ دے کیونکہ یہ
ایک لغو عادت ہے۔الفضل یکم جولائی ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۱۲۲ صفحہ ۷ )
۳۶۹
ذبیحہ اہل کتاب
سوال :۔کیا میں اپنے بھائی کے ساتھ جس نے مسیح موعود کی بیعت نہیں کی خوردونوش اور بودو باش
سے تعلق رکھوں؟
جواب:۔ان کے ساتھ کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں اس قدر اختلاط وتعلق نہ ہو جس سے دینی
نقصان کا اندیشہ ہو۔الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۱۵ ء - جلد ۲ نمبر ۱۱۸ صفه ۲ )
ھندوؤں اور عیسائیوں کے گھر کا کھانا کھانا
چھوت چھات کے متعلق فرمایا کہ یہ مسئلہ تو ہے ہی غلط جو شخص بھی غلیظ ہوگا اس سے پر ہیز کیا
جائے گا اور اگر چوہڑا صاف ستھرا ہو یا اپنے سامنے اس کے ہاتھ دھلوا لئے جائیں ( کیونکہ وہ اہل
کتاب تو نہیں آخر غلاظت میں کام کرتا ہے۔تو کھانے پینے کی چیز کو اس کے ہاتھ بھی لگوائے
جاسکتے ہیں اور اگر حرام چیز کسی اہل کتاب کے ہاتھ کو لگی ہوئی ہے مثلاً شراب یا سور کا گوشت تو اس
کے ہاتھ لگنے سے بھی کھانے کی چیز نا پاک ہو جائے گی۔الفضل ۳۱ جولائی ۱۹۲۲ء۔جلد ۱۰ نمبر 9 صفحہ ۷ )
سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ کیا چوہڑے کے ہاتھ کا کھانا جائز ہے اگر وہ صاف ستھرا ہو
اور کوئی غلاظت یا مکروہ چیز اس کے جسم اور لباس پر نہ ہو؟
جواب :۔فرمایا۔صاف آدمی کے ہاتھ سے چیز کھانا جائز ہے البتہ غیر اہل کتاب کے ہاتھ کی پکی
ہوئی کھانی منع ہے۔سوال ہوا کہ ہندو اور سکھ کے ہاتھ کی پکی ہوئی کھانا جائز ہے؟
جواب :۔ہند واہل کتاب ہیں اور سکھ بھی کیونکہ وہ مسلمانوں ہی کا بگڑا ہوا فرقہ ہیں۔سوال ہوا کہ سکھ جھٹکا کرتے ہیں؟
فرمایا:۔وہ ناجائز ہے۔اہل کتاب کے ساتھ کھانے کے یہ معنی نہیں کہ جو چیزیں شریعت اسلام
میں ناجائز ہیں وہ بھی ان کے ساتھ کھانے سے جائز ہو جاتی ہیں۔الفضل ۷ار جولائی ۱۹۲۳ء۔جلد ۱۰۔نمبر ۵ صفحه ۵)
ذبیحہ اہل کتاب
سور کی چربی
آیت میں جولَحْمُ الْخِنْزِیرِ فرمایا اس کے متعلق فقہاء میں اختلاف ہے کہ تم میں چربی بھی
شامل ہے یا نہیں۔جہاں تک لغت کا سوال ہے تم یعنی چربی کو لخم سے الگ خیال کیا جاتا ہے
لیکن مفسرین کہتے ہیں کہ تم کے نام میں شھم بھی شامل ہے۔گومفسرین کی دلیل ذوقی ہے اور لغت والوں
کی بات اس مسئلہ میں زیادہ قابل اعتبار ہے۔مگر اس کے باوجود میرے نزدیک سؤر کی شھم یعنی چر بی جائز
نہیں اور اس کی دلیل میرے پاس یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مردہ جانور کی چربی
حرام ہے اور سور کی حرمت اور مردہ کی حرمت ایک ہی آیت میں اور ایک ہی الفاظ میں بیان کی گئی ہے۔پس دونوں کا حکم ایک قسم کا سمجھا جائے گا۔لیکن سؤر کی جلد کا استعمال جائز ہوگا کیونکہ وہ کھائی
نہیں جاتی۔احادیث میں ایک اور واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت ام سلمی رضی اللہ عنہا کی ایک بکری
مرگئی۔چند آدمی اس کو اٹھا کر باہر لئے جارہے تھے۔نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا کہ تم اس کا چمڑا
کیوں نہیں اتار لیتے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو مینہ ہے۔آپ نے فرمایا کیا تم نے
اسے کھانا ہے۔پس معلوم ہوا کہ جس کا گوشت حرام ہو اس کے چمڑے کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ہاں سور کے
بالوں کے بنے ہوئے بُرشوں کو مکر وہ کہا جائے گا کیونکہ ان کو منہ میں ڈالا جاتا ہے جو کھانے کا دروازہ ہے۔( تفسیر کبیر جلد چہارم۔سورہ انحل - صفحه ۲۶۰)
عورت کا ذبیحه
سوال :۔کیا مرد کی غیر موجودگی میں عورت کا ذبیحہ جائز ہے؟
جواب :۔بہر حالت جائز ہے۔ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں البتہ بعض ملانوں
کو ہم بچپن سے سنتے
آئے ہیں کہ منع کرتے ہیں۔الفضل ۷ / مارچ ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۹۵ صفحه ۹)
۳۷۱
آیا مسلمان شراب
کا ٹھیکہ اپنی طرف سے لے کر دوسرے شخص کو دے سکتا ہے؟
جواب: - حضور نے لکھایا۔مسلمان کے لئے شراب کے کام میں کسی طرح بھی حصہ لینا جائز نہیں۔الفضل ۲۱ نومبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ نمبر ۶۳ صفحه ۱)
سوال:۔میں نے اپنی دوکان کرایہ پر دی ہے جس میں کرایہ دار نے شراب فروشی کا کام شروع کیا
ہوا ہے۔اس کا کرایہ میرے لئے حرام ہے یا حلال؟
جواب :۔دوکان خالی کرالو۔(الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء۔صفحہ ۸)
سوال :۔کیا میں بوجہ حاجت اپنے مکان کا نصف حصہ مسکرات کے ٹھیکیدار کو دے سکتا ہوں؟
جواب :۔فرمایا۔یہ بھی ایک قسم کی مدد ہے اس لئے نہ دیں۔الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۱۸- صفحه ۲)
۳۷۵
حقه نوشی
حقہ بہت بُری چیز ہے۔ہماری جماعت کے لوگوں کو یہ چھوڑ دینا چاہئے۔بعض لوگوں نے مجھے کہا
ہے ہم نے ایسے ملہم دیکھے ہیں جو حقہ پیتے تھے اور ان کو الہام ہوتا تھا۔اگر ہم یہ تسلیم بھی کر لیں کہ حقہ
پینے والے کو خدائی الہام ہوتے ہیں تو کہنا پڑے گا کہ وہ الہام اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں گے کیونکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ لہسن کھا کر مسجد میں نہ آؤ۔اس کو بد بوکی وجہ سے
فرشتے نہیں آتے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچا لہسن رکھا گیا تو آپ نے نہ کھایا۔صحابہ نے پوچھا رسول اللہ ہم نہ کھائیں۔فرمایا تم سے خدا کلام نہیں کرتا تم کھا سکتے ہو۔ان حدیثوں
کے ہوتے ہوئے کس طرح مان لیں کہ حقہ پینے والے کے پاس فرشتے آتے ہیں۔جبکہ حقہ کی بد بو
لہسن سے بھی زیادہ خراب ہوتی ہے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حقہ سے کم بد بو والی چیز کے متعلق
فرماتے ہیں کہ میں اسے استعمال نہیں کرتا میرے پاس فرشتے آتے ہیں۔پس جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم اس قدر احتیاط کرتے تھے تو جو شخص الہام کا مدعی ہے یا جسے خواہش ہے کہ اُسے الہام ہو
اُسے بھی حقہ سے بچنا چاہئے۔اور میں اس کی شکل دیکھنا چاہتا ہوں جو یہ کہے کہ مجھے الہام کی خواہش
نہیں۔اگر کوئی ایسا شخص نہیں تو پھر کسی کو حقہ بھی نہیں پینا چاہئے۔(انوار العلوم جلد ۹۔منہاج الطالبین صفحہ ۱۶۳ ۱۶۴)
غلاظتوں میں ملوث ہونے والوں کے ساتھ بھی فرشتے تعلق نہیں رکھتے۔اسی دلیل میں حقہ پینے
والے بھی آگئے۔حقہ پینے والے کو بھی صحیح الہام ہونا ممکن ہے۔انوار العلوم جلد ۵ - ملائکۃ اللہ - صفحه ۵۶۲)
تمباکو نوشی
سوال :۔ایک دوست نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔
ان المبذرين كانوا اخوان الشيطين
اور تمباکو نوشی بھی تو فضول خرچ ہی ہے۔اس کو حرام قرار دینا چاہئے؟
جواب :۔حضور نے فرمایا۔آپ بے شک حرام قرار دے دیں۔میں تو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے فتویٰ سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔اسی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مکروہ اور نا پسندیدہ قرار
دیا ہے۔اس لئے ہم بھی اس فتویٰ کے خلاف کوئی فتویٰ نہیں دے سکتے۔آپ جانتے ہیں کہ چلتی ہوئی
ریل کو یکدم روکا نہیں جاسکتا۔آہستہ آہستہ ہی اسے روکا جاسکتا ہے۔اسی طرح سگریٹ کی ریل جس
میں سے دھواں نکلتا ہے آہستہ آہستہ ہی رکے گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ سخت مضر صحت چیز ہے اور
اعصاب پر اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے لیکن اس وقت ایک رواس کی تائید میں چل رہی ہے۔اس لئے
لوگ اس رو میں بہہ کر اس کا استعمال کرتے جارہے ہیں۔جب اس کے خلاف رو زیادہ طاقتور ہو
جائے گی تو لوگ خود بخود اس سے نفرت کرنے لگ جائیں گے۔(الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۶۰ء صفحه ۴)
ایک سوال کے جواب میں فرمایا:۔حقہ کبھی کبھی پی سکتے ہیں حرام نہیں مکروہ ہے۔حتی الوسع پر ہیز
کرنا چاہئے۔صرف Test کے لئے پی لیا کریں۔فائل مسائل دینی A-31۔10۔1958-32)
چوتھی چیز جو لغویات میں شامل ہے اور جس کا ترک کرنا نہایت ضروری ہے وہ حقہ ہے۔لوگ پہلے
تو اس کو اس لئے شروع کرتے ہیں کہ اس سے قبض کھل جاتی ہے مگر پھر ان کی ایسی حالت ہو جاتی ہے
کہ پاخانہ میں بیٹھ کر تین تین دفعہ چلمیں بھرواتے ہیں تب انہیں اجابت ہوتی ہے اور پھر حقہ پینے
والوں کو ہمیشہ گلے اور سینہ کی خرابی اور کھانسی کا عارضہ لاحق رہتا ہے کیونک جو چیز جسم کوشن کر دیتی ہے
ہے وہ آخر میں اعصاب کو ڈھیلا اور کمزور کر دیتی ہے اور کئی امراض کا موجب بن جاتی ہے مگر اس زمانہ
میں حقہ اور سگریٹ کا اس قدر رواج ہے کہ اکثر نوجوان بلکہ بچے بھی اس میں مبتلا دیکھے جاتے ہیں۔مگر
چونکہ یہ ایک نشہ آور چیز ہے اس لئے رفتہ رفتہ وہ اس کے اس قدر عادی ہو جاتے ہیں کہ اگر ضرورت
۳۷۷
محسوس ہونے پر انہیں حقہ یا سگریٹ یا نسوار وغیرہ نہ ملے تو وہ پاگلوں کی طرح دوڑے پھرتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ۵۸۸)
ہمارے ملک میں عام نشہ والی چیز حقہ ہے۔یوں تو اس کا نشہ اس طرح نہیں ہوتا جس طرح دوسری
نشہ آور چیزوں کا ہوتا ہے۔مگر اس کی وجہ سے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں۔میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم میں جو لوگ حقہ پینے کی عادت رکھتے ہیں وہ چھوڑ دیں۔اور اگر خود نہ چھوڑ سکیں تو اپنے بچوں میں اس عادت کو نہ جانے دیں۔اول تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ حقہ
کی عمران کی عمر سے چھوٹی ہو یعنی وہ اپنی زندگی میں ہی حقہ کا خاتمہ کر دیں۔لیکن اگر انہیں اتنا ہی عزیز
ہے کہ جیتے جی نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنی عمر کے ساتھ ہی اس کا بھی خاتمہ کریں۔اور اپنے پیچھے اپنے
بچوں میں اسے نہ چھوڑیں۔یہ ایک لعنت ہے اور ایسی لعنت ہے کہ روٹی کے لئے نہیں مگر اس کے لئے گندی سے گندی
اور ذلیل سے ذلیل مجلس میں جانا پڑتا ہے۔انوارالعلوم جلد۵ - اصلاح نفس۔صفحہ ۴۳۸ تا ۴۴۰ )
ایک صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ حقہ پینا کیسا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔حقہ پینا نا پسند امر ہے گو حرام نہیں لیکن لغو اور داخل اسراف ہے اور نقصان دہ شئی
ہے پس ہر ایک احمدی کو اس سے اجتناب لازمی ہے۔الفضل ۱۳/ جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۹ صفحه ۲)
⭑☆☆☆
۳۸۱
ناچ گانا
ناچ گانا
والذين لا يشهدون الزور
زور کے معنی مجلس الغناء یعنی گانے بجانے کی مجلس کے ہیں۔اس لحاظ سے اس آیت کے یہ معنے
ہیں کہ رحمن کے بندے گانے بجانے کی مجلس میں نہیں جاتے تا کہ اس کے زہر یلے اثرات سے وہ
محفوظ رہیں اور خدا تعالیٰ سے غافل ہو کر ہوا و ہوس کے پیچھے نہ چل پڑیں۔اسی بناء پر میں نے اپنی
جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سینمانہ دیکھا کرے۔کیونکہ اس میں بھی گانا بجانا ہوتا ہے جو انسانی قلب
کو خدا تعالیٰ کی طرف سے غافل کر دیتا ہے۔پہلے یہ چیز تھیٹر میں ہوا کرتی تھی لیکن جب سے نا کی نکل آئی ہے سینما میں بھی یہ چیزیں آگئی ہیں
بلکہ تھیڑ سے زیادہ وسیع پیمانہ پر آئی ہیں کیونکہ تھیٹر کا صرف ایک شو ہوتا ہے جس میں بڑے بڑے ماہر
فن گویوں کو بلانا بہت بڑے اخراجات کا متقاضی ہوتا تھا جس کو وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے اور پھر
ایک شوصرف ایک جگہ ہی دکھایا جا سکتا تھا۔مگر اب ایک شو سے ہزاروں فلمیں تیار کر کے سارے ملک
میں پھیلا دی جاتی ہیں اور بڑے بڑے ماہرفن گویوں اور موسیقاروں کو بلایا جاتا ہے۔اس لئے تھیٹر
سے سینما کا ضرر بہت زیادہ ہوتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ گانا بجانا
اور باجے وغیرہ یہ سب شیطان کا ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں
کو بہکا تا ہے مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں
نے اللہ تعالیٰ کی اس واضح ہدایت کو بھلا دیا اور وہ اپنی طاقت کے زمانہ میں رنگ رلیوں میں مشغول ہو
گئے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آخر انہیں اپنی حکومت سے ہاتھ دھونا پڑا۔سینما
( تفسیر کبیر جلد ششم - سورة الفرقان - صفحه ۵۸۵)
موجودہ زمانہ میں جو لغویات پائی جاتی ہیں ان میں سب سے مقدم سینما ہے جو قومی اخلاق کے