متفرق

فرموداتِ مصلح موعود

۳۹۱
متفرق
شطرنج
سوال :۔لوگ کہتے ہیں کہ شطرنج کھیلنے سے دماغی تربیت ہوتی ہے۔حضور کا کیا خیال ہے؟
جواب :۔فرمایا۔ہر وہ کھیل جو انسان
کو کلیہ اپنی طرف متوجہ کر لے اور انسان
کو علمی ترقی سے روک
دے۔اس میں حصہ لینا شریعت نا پسند کرتی ہے۔شطرنج ایسی کھیل ہے کہ کھیلنے والوں پر اتنی محویت
طاری ہو جاتی ہے کہ وہ کئی کئی دن حتی کہ بعض دفعہ چھ چھ مہینے تک اس میں مصروف رہتے ہیں اور
دوسرے کاموں میں حصہ نہیں لیتے۔لیکن شریعت چاہتی ہے کہ حد سے باہر قدم نہ رکھا جائے۔ورنہ
جس حد تک کھیل سے دماغی تازگی پیدا ہونے کا تعلق ہے شریعت اس سے منع نہیں کرتی خواہ کوئی بڑا
آدمی ہو یا چھوٹا اسے کوئی نہ کوئی ایسا شغل ضرور چاہئے جس سے اس کے دماغی بوجھ میں کمی واقع
ہو سکے۔ہمارے پنجاب میں ایک کھیل بارہ ٹہنی کھیلی جاتی ہے اس کے کھیلنے میں کوئی حرج نہیں۔لیکن
اگر کسی وقت میں یہ دیکھوں کہ ہر جگہ لوگ بارہ ٹہنی کھیل رہے ہیں اور اپنے اوقات کا اکثر حصہ اسی کھیل
میں صرف کر رہے ہیں تو اس وقت اگر کوئی مجھے پوچھے تو میں یہی کہوں
گا یہ بخت بُری کھیل ہے مگراب
چونکہ اس میں لوگوں
کا زیادہ تو غل نہیں اس لئے کبھی کبھی کھیلنے میں حرج نہیں ہے۔الفضل ۱۴ را پریل ۱۹۳۱ء۔جلد ۱۸۔نمبر ۱۱۹ صفحه ۵)
غیرمسلموں کو السلام علیکم کہنا
میرا اپنا طریق تو یہ ہے کہ سب کو السلام علیکم کہتا ہوں۔ہاں
کوئی شقی جیسا کہ لکھر ام تھا جسے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے سلام نہیں کیا۔اگر ملے تو ممکن ہے کہ طبیعت رکے۔عام لوگ باوجود دشمن
ہونے کے دھو کہ خوردہ ہیں اور سلام کی دعا کے مستحق۔الفضل ۲۱ را گست ۱۹۴۶ء - جلد ۳۴ نمبر ۱۹۵ صفحیم )
سوال : ملا غیر احمدی مکفر واشد مخالف سلسلہ کو سلام میں سبقت کرنا جائز ہے؟

۳۹۲
متفرق
جواب :۔سبقت جائز نہیں بلکہ جواب دینا بھی ناجائز ہے۔اشد مخالفین سے حضور ( مسیح موعود )
نے کلام بھی ترک کیا ہے۔(الفضل ۲ مارچ ۱۹۱۵ء۔نمبر۱۱۱ صفحه ۲ )
سوال :۔اگر کوئی شخص ( غیر احمدی ) آپ کو السلام علیکم اسلامی طریقہ پر کہے تو آپ اس کو کیا
جواب دیں گے؟
جواب:۔ہم اس
کو وعلیکم السلام کہیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہودیوں کو کہتے تھے۔ہم تو
غیر احمدیوں کو جو مکذب نہ ہوں ابتداء بھی کریں گے۔کیونکہ یہ رواج ہے۔اب اس کو وہ بات حاصل
نہیں جو پہلے تھی۔جس قوم میں سلام کا رواج ہے اس کو ہم سلام ہی کہتے ہیں۔الفضل ۶ ستمبر ۱۹۱۹ء۔جلدے۔نمبر ۲۰ صفحہ ۹)
حضور نے ایک دوست کو لکھوایا کہ ہندوؤں کو یا کسی کو بندگی کہنا یا پائے لاگی کہنا یہ سب ناجائز
ہے۔دراصل سجدہ کے قائم مقام ہے۔الفضل ۲۰ / ۷ ارمئی ۱۹۱۵ء - جلد ۲ نمبر ۱۴۲، ۱۴۱ صفحه۱ )
رسم و رواج
فرمایا۔ایک دفعہ جب میں چھوٹا تھا تو مولوی صاحب مرحوم (مولوی برہان الدین صاحب )
قادیان تشریف لائے۔میری بچپن کی عمر تھی محرم کا مہینہ تھا۔لوگوں کی دیکھا دیکھی گلے میں سرخ
دھا گا جسے مولی کہتے ہیں ڈالا ہوا تھا۔مولوی صاحب نے مجھے پکڑ لیا کہ یہ بدعت ہے۔ابھی اس کو اتارو۔میں بچپن میں بوجہ شرم با ہر کم
نکلتا تھا اس لئے اجنبی آدمی سے سخت ڈرا کرتا تھا۔بھاگ کر گھر گیا اور مجھے بخار ہو گیا۔حضرت صاحب
نے مولوی صاحب کو بلا کر سمجھایا کہ بچوں پر اتنی سخی نہیں کرنی چاہئے۔الفضل ۱۳ ستمبر ۱۹۲۰ء - جلد ۸ نمبر ۱۹ صفحه ۲)

۳۹۳
متفرق
سوال:۔ہماری قوم کی رسم ہے کہ جب لڑکا پیدا ہو تو میراثی جو ہمارے آباء واجداد سے لیتے چلے آئے
ہیں اس کی دوہائی مانگتے ہیں۔انہیں حسب توفیق کچھ دے دیا جاتا ہے اور ان کی حالت اور چال چلن کا
کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ؟
جواب :۔مومن کو اپنا مال ضائع نہیں کرنا چاہئے۔یہ لغو رسومات ہیں ان سے جہاں تک
ہو سکے بچیں۔الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۳ صفحہ ۸)
شب برات گیارھویں بارہ وفات، نیاز وغیره کاکھانا
سوال: سنی لوگ محرم کے دنوں میں خاص قسم کے کھانے وغیرہ پکاتے اور آپس میں تقسیم کرتے
ہیں ان کے متعلق کیا ارشاد ہے؟
جواب:۔فرمایا کہ یہ بھی بدعت ہیں اور ان کا کھانا بھی درست نہیں اور اگر ان کا کھانا نہ چھوڑا
جائے تو وہ پکانا کیوں چھوڑنے لگے۔بارہ وفات کا کھانا بھی درست نہیں اور گیارہویں تو پورا شرک
ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے۔وَمَا أُهِلَّ بَهِ لِغَيْرِ الله
یہ بھی ان میں داخل ہے کیونکہ ایسے لوگ پیر صاحب کے نام پر جانور پالتے ہیں۔الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۲ء - جلد ۱۰ نمبر ۸۲ صفحه ۷،۶ )
سوال :۔کیا شب برات کے روز حلوہ مانڈہ وغیرہ تیار کرنا احمدیوں کے لئے جائز ہے؟
جواب : نہیں یہ بدعت ہے۔الفضل ۳۰ را پریل ۱۹۵۴ء صفحه ۲ )
سوال :۔میری بیوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نیاز مانی تھی جیسے کہ اولیاء وغیرہ کی نیاز مانی
جاتی ہے۔اس کے متعلق کیا ارشاد ہے؟

۳۹۴
متفرق
جواب :۔حضرت صاحب یا کسی دوسرے بزرگ کے لئے نیاز مانی بدعت ہے۔الفضل ۱۲ر ستمبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۳۵ صفحه۱)
سوال :۔کیا مسمریزم سیکھ کر اس کے ذریعہ علاج کر سکتا ہوں؟
جواب: مسمریزم سے علاج کا طریق سیکھنا منع نہیں ہے مگر افسوس کہ دوائیوں سے علاج
کرنے والے باوجود کثرت سے مریضوں کے شفا پانے کے اپنے کام پر نازاں نہیں ہوتے مگر
مسمریزم سے علاج کرنے والے اپنی ولایت کی طرف اس کام کو منسوب کرتے ہیں۔حالانکہ یہ
ایک دنیا وی علم ہے اس لئے احتیاطاً واقف کاروں نے اس علم میں پڑنے سے منع کیا ہے ورنہ یہ
اور علموں کی طرح ایک علم ہے اور میرے خیال میں ایک دن میں آدمی سیکھ سکتا ہے۔اس کے سیکھنے
کے لئے کوئی بڑا مجاہدہ نہیں کرنا پڑتا۔سوال :۔نظر کوئی چیز ہے یا نہیں؟
الفضل ۱۵ر جولائی ۱۹۱۶ء۔جلد۴۔نمبر۳)
جواب : لکھوایا۔انسان کی نظر میں ضرور اثر ہے اور احادیث سے بھی ثابت ہے اور اس کا علاج
دعا ہے۔طبی طور سے بھی ثابت ہے کہ نظر میں ایک طاقت ہوتی ہے۔الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۱۱۳ صفحه ۲)
اللہ کے ذکر کے متعلق دریافت کیا جسے ضرب لگانا کہا جاتا ہے۔فرمایا:۔یہ ذکر کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ یہ مصلحت وقت کے ماتحت ہندوستانیوں کو خدا کی توحید کا
قائل کرنے کے لئے اس وقت کے بزرگان نے جاری کیا تھا کیونکہ اس وقت اس ملک میں مسمریزم کا
بہت رواج تھا۔چنانچہ اب تک بھی مدراس کے علاقہ میں اس کا بہت رواج ہے۔ان لوگوں میں جب
اسلامی تعلیم پیش ہوئی تو ان کے جو بزرگ تھے ان کی مثالیں لوگوں نے پیش کیں کہ وہ لوگ ایسے ایسے
کمالات دکھاتے تھے اور کہ یہ باتیں ہمارے ہندو مذہب کی صداقت کے دلائل ہیں۔پس ہم ان کے
مقابلہ میں اسلام کو کس طرح سچا مذ ہب سمجھ لیں۔اس وقت ان لوگوں کے مقابل پر مسلمانوں نے یہ

۳۹۵
متفرق
باتیں پیش کر دیں اور اس طرح سے سمجھایا کہ یہ باتیں کسی مذہب کی صداقت کے ساتھ تعلق نہیں
رکھتیں۔رام رام کی جگہ اگر خدا کا نام لیا جاوے تو وہی اثر ہوتا ہے۔آخر رفتہ رفتہ جو باتیں تعلق باللہ کے
ذریعہ سے حاصل ہوتی تھیں وہ تو ہٹ گئیں اور صرف نام رہ گیا۔تعویذ وغيره
الفضل ۱۵ مئی ۱۹۲۲ء۔جلد ۹ نمبر ۸۹ صفحه ۷ )
سوال:۔ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں تحریر کیا کہ میری بیوی مدت سے بیمار
ہے۔علاج و معالجہ سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔عوام الناس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے سحر کیا ہوا ہے۔حضور اس امر کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟
جواب :۔فرمایا۔سحر کوئی نہیں۔آپ روز رات کو آیت الکرسی ،قل ھواللہ اور سورۃ الفلق اور الناس
پڑھ کر تین دفعہ پھونک دیا کریں اور ہینگ تھوڑی سی صبح و شام دودھ کے ساتھ پلا دیا کریں۔الفضل ۱۸ ستمبر ۱۹۲۲ء۔جلد ۱۰ نمبر ۲۲ صفحه ۶)
سوال:۔ایک صاحب کا خط پیش ہوا کہ ان کی سوتیلی ماں تعویذ کراتی رہتی ہے جن سے تکلیف
ہوتی ہے؟
جواب :۔حضور نے لکھوایا کہ سوتے وقت قل هو الله، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ
برب الناس تین دفعہ پڑھ کر ہا تھوں پر پھونک کر جسم پر مل لیا کریں۔اور آیت الکرسی اگر شروع میں
پڑھ لیں تو اور بھی اچھا ہے۔(الفضل ۱۰ / فروری ۱۹۲۱ء صفحه ۶ )
سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ تعویذ جولوگ کراتے ہیں ان
کا اثر ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب : فرمایا۔میرے نزدیک تعویذ تحریری دعا ہے اور دعا کا اثر مضر نہیں ہوسکتا۔باقی مسمریزم
وغیرہ کے ذریعہ جو کسی کے خلاف اثر ڈالے جاتے ہیں ان سے محفوظ رہنے کے لئے انسان دعا ئیں

۳۹۶
متفرق
پڑھ کے سور ہے تو کچھ نقصان نہیں ہو سکتا اور اگر انسان یہ توجہ کرے میں ایسا اثر قبول نہیں کروں گا تو
اس پر اثر نہیں ہوگا۔کیونکہ وہ انسانی اثر ہوتا ہے اور انسانی اثر کو انسان روک سکتا ہے اور چونکہ دفاعی
طاقت زیادہ ہے اس لئے اثر نہیں ہو سکتا۔جن لوگوں میں روحانی طاقت ہوتی ہے ان پر مسمریزم وغیرہ
کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔الفضل ۲۱ فروری ۱۹۲۱ء - جلد ۸ نمبر ۶۳ صفحه ۵)
سوال :۔ایک صاحب نے لکھا کہ حضور کی خدمت میں اگر کوئی چیز دم کرنے کے لئے مثلاً سرمہ
بھیجی جائے تو حضور کی اس میں کیا رائے ہے؟
جواب :۔فرمایا۔میں تو دم کا ایسا قائل نہیں ہوں۔دم جو ہیں تو بیماری والے مریض پر تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عقلاً اس کا فائدہ اور اس کی حکمت معلوم ہوتی ہے
باقی چیزوں پر دم کر کے بھیجنا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔گواس میں بھی بعض حالات
میں فائدہ کم ہے اور نقصان زیادہ ہے۔یہ روحانیت پر ایسا اثر ڈال دیتی ہیں کہ خدا تعالیٰ سے دور کر دیتی
ہیں اور انسان مادی چیزوں کی طرف ہی راغب ہو جاتا ہے۔دم کی مثال بالکل اس شخص کی ہے جیسے
کوئی شخص کسی افسر کے اپنے کسی کام کے لئے درخواست کرنے کے لئے جاوے اور پھر بجائے اس
کے کہ خود اس کو بار بار توجہ دلائے اس کو کہہ دیوے کہ اپنی میز پر ایک کا غذ لکھ کر رکھ چھوڑیں جس سے
میرے معاملہ کی یاد تازہ ہوتی رہے۔یہ چیزیں انسان کو دعا سے غافل کر دینے والی ہیں اور خدا کی
طرف بار بار رجوع کرنا جو ایمان کی جڑ ہے اس سے انسان کو دور کر دیتی ہیں۔الفضل ۲۶ فروری ۱۹۲۴ء۔جلد نمبر ۶۷ صفحه ۸)
سوال :۔عام خیال ہے کہ بچوں کو نظر لگ جاتی ہے۔کیا یہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس کا
علاج کیا ہے؟
جواب:۔ہاں لگ جاتی ہے۔وجہ یہ ہے کہ انسان کے اندر ایسی طاقت رکھی ہے کہ ایک کے
خیالات کا اثر دوسرے کے اوپر جا پڑتا ہے۔جب انسان ہر چیز کو نہایت ہی محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے

۳۹۷
متفرق
تو اس وقت اس کے دل میں اگر محبت کے خیالات پیدا ہوتے ہیں تو ساتھ ہی مخفی طور پر ایک خطرہ بھی
پیدا ہوتا ہے اور ایسے ہی دوسرے شخص میں۔بچہ ہو خواہ جوان منتقل ہو کر ایک قسم کا احساس کمزوری یا
مایوسی کا کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجہ میں بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔یہ ایک طبعی بات ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اقوال سے بھی مستنبط ہوتا ہے۔شریعت نے اس کو غیر معقول قرار نہیں دیا۔ایسے لوگ جن کے دل زیادہ برداشت نہیں کر سکتے تھوڑی تھوڑی باتوں پر ان کی توجہ بہت ہی گہری ہو
جاتی ہے۔ان لوگوں کے ایسے خیالات جو ہیں وہ دوسرے کے دل پر اثر کر جاتے ہیں اور اسی کا نام نظر
ہونا ہے۔پس اگر ایسی حالت میں کوئی بیمار ہو جائے تو اس صورت میں سورہ فاتحہ یا قل اعوذ برب الفلق
اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کے بچے پر دم کیا جاوے یا اگر بچہ نہیں جانور وغیرہ ہے تو اس پر ہاتھ پھیر دیا
جاوے تو یہ دعا کی دعا بھی ہوتی ہے اور توبہ کی تو بہ بھی۔الفضل ۴ / مارچ ۱۹۲۴ء۔جلد۱۱۔نمبر ۶۹ صفحه ۵)
سوال :۔ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک جگہ ہے جہاں کی نسبت مشہور ہے کہ یہاں کسی بزرگ
کی دعا ہے۔یہاں جو کھڑا ہو کر خون نکلواتا ہے صحت پاتا ہے۔کیا میں اپنے مرض کے ازالہ کے لئے
وہاں جاسکتا ہوں؟
جواب :۔فرمایا۔بعض لوگ اپنی دواؤں اور طریق علاج کے ساتھ ایسی باتیں اس علاج کی عظمت
کے لئے لگا دیتے ہیں۔آپ ایسی لغویات کی پروا نہ کریں اور وہاں سے بہ نیت علاج جا کر خون نکلوا
لیں۔علاج کروالیں۔شفاء اللہ دینے والا ہے۔الفضل ۱۶ جون ۱۹۱۵ء۔جلد۲ نمبر ۱۴۹۔صفحہ۲)
خاندانی روایات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سے بعض نے ٹوپیاں پہنی شروع کر دی ہیں۔بعض نے
نکٹائیاں لگانی شروع کر دی ہیں اور بعض ڈاڑھیاں منڈواتے ہیں اور انہیں یہ جس ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہے

۳۹۸
متفرق
ہیں۔اس وقت ان کے باپ دادا کی عزت کا سوال تھا۔انہیں چاہئے تھا کہ وہ خاندانی روایات کو قائم
رکھتے اور اپنے باپ دادا کے اچھے نمونہ کو قائم رکھتے لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں کی۔(الفضل ۲۲ /اگست ۱۹۶۲ء صفحه ۳)
مردوں کو ریشمی کپڑا پھننا منع ھے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب اپنے زمانہ خلافت میں بیت المقدس تشریف لے گئے تو آپ نے
دیکھا کہ بعض صحابہ نے ریشمی کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ریشمی کپڑوں سے مراد وہ کپڑے ہیں جن میں کسی قدر ریشم ہوتا ہے ورنہ خالص ریشم کے کپڑے تو
سوائے کسی بیماری کے مردوں کو پہنے ممنوع ہیں۔تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحه ۵۷۰)
سوال:۔کیا مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی جائز نہیں؟
جواب :۔فرمایا۔ہاں مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی جائز نہیں۔در حقیقت اسلام کا منشاء یہ ہے کہ وہ چیزیں جو کہ قیمت کے طور پر کام آتی ہیں ان کو روک کر اپنے
پاس نہ رکھا جائے۔اگر لوگ سونے چاندی کو بند کر کے رکھ دیں تو تجارت پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے اور
خزانوں میں سکے کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔اسی لئے اسلام نے سونے چاندی کے برتنوں سے منع کیا
ہے۔اگر سونے چاندی کے برتن بنائے جائیں گے تو وہ گھر میں بند ہو جائیں گے اور اس کا سکوں پر بُرا
اثر پڑے گا۔اگر سونے چاندی کو لوگ گھروں میں بند کر دیں گے تو صرف نوٹ ہی نوٹ سکہ کے طور پر
رہ جائیں گے۔اس لئے اسلام نے مردوں
کو تو بالکل منع فرمایا کہ وہ سونا پہنیں اور عورتوں کے ان
زیورات پر جو وہ نہیں پہنتیں چالیسواں حصہ زکوۃ لگادی۔اس طرح چالیس و پچاس سال میں
آہستہ آہستہ وہ سارا سونا خود بخود نکل آئے گا۔اور اگر ز کوۃ ادا نہیں کریں گی تو بے دین بنیں گی۔جو لوگ زکوۃ دیتے ہیں وہ خود محسوس کر لیتے ہیں کہ زکوۃ ہی ہمارا ساراسونا ختم کر دے گی۔میں نے

۳۹۹
متفرق
اپنے گھروں میں بھی دیکھا ہے کہ جب چند سال زکوۃ ادا کرتے ہیں تو آخر کہہ دیتے ہیں کہ اس زیور
کو فلاں جگہ پر لگا دیجئے۔الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۶۰ء صفحه ۶)
پیشه ور فقیروں کوخیرات دینا
سوال:۔پیشہ ور فقیروں کو کچھ دینا چاہئے یا نہیں؟
جواب :۔فرمایا۔پیشہ ور فقیر کے لئے پہلے سوچنا پڑے گا کہ وہ پیشہ ور کیوں بنا۔کیونکہ خود پیشہ اپنی
ذات میں کوئی چیز نہیں۔اگر تو وہ شخص اس لئے پیشہ ور بنا ہے کہ اس کے ہمسائے یا گاؤں کے مسلمان
یا ہندو اس قسم کے ظالم یا سنگدل ہیں کہ وہ اس پر رحم نہیں کرتے اور باوجود یکہ وہ مددکا مستحق ہے اس کی
مدد نہیں کرتے۔تو ایسے شخص کا پیشہ ور ہونا اس کا اپنا قصور نہ ہوگا اس
کو تو تم لوگوں نے اس کی مدد نہ کرنے
کی وجہ سے اس پیشہ کے لئے مجبور کیا ہوگا۔ایسے شخص کو تو دینے یا نہ دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوسکتا
اسے تو اتنا دینا چاہئے کہ وہ اس پیشہ کو ہی چھوڑ دے بلکہ جب ایسا شخص مانگنے کے لئے آئے تو اسے کہنا
چاہئے کہ ہم سے غلطی ہوئی کہ ہم نے یہ معلوم ہوتے ہوئے بھی کہ تم مدد کے مستحق تھے تمہاری مدد نہ کی۔اب تم گھر بیٹھو ہم تمہیں گھر پر ہی سب کچھ پہنچایا کریں گے۔( الفضل ۶ / دسمبر ۱۹۶۰ء صفحه ۳ )
سادات کے لئے صدقہ کوناجائز کرنے میں حکمت
میرے نزیک رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کو جو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ان کی اولاد کے لئے
صدقہ جائز نہیں تو اس میں یہی حکمت تھی کہ کہ امت اسلامیہ کو بتایا جائے کہ اس محسن عظیم کی اولاد سے
جو سلوک کیا جائے وہ صدقہ ہو ہی نہیں سکتا۔وہ تو اس محسن کے احسان کا بدلہ اتارنے کی ایک ادنیٰ
کوشش ہوگی۔

۴۰۰
متفرق
مجھے ہمیشہ تعجب ہوتا ہے کہ مسلمان اس مسئلہ کو خاص زور سے بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلے
اللہ علیہ وسلم ایسے بے نفس تھے کہ آپ نے اپنی اولاد کے لئے صدقہ کو حرام کر دیا۔اور انہیں یہ خیال
نہیں آتا کہ آپ ایسے بے نفس تھے تو مسلمان ایسے نفس کے بندے کیوں ہو گئے ہیں کہ آپ کے
احسان
کا بدلہ اتارنے کی ادنی کوشش بھی نہیں کرتے محسن کسی بدلہ کا خیال نہیں کرتا۔مگر کیا جس پر
احسان کیا جائے اس کی شرافت نفس اس کا تقاضا نہیں کرتی کہ وہ محسن کے احسان کا شکر یہ عمل سے ادا
کرے۔میرے نزدیک اس حکم سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ ادب سکھایا تھا کہ اگر حضرت
رسالت مآب کی اولاد میں سے کوئی غریب ہو تو وہ اس کے ساتھ حضور کے احسان کی یاد میں سلوک
کریں۔کیونکہ آپ کی اولاد کے ساتھ صدقہ کا معاملہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔کیا اپنے بھائیوں کولوگ
صدقہ دیا کرتے ہیں پھر کیا اس روحانی باپ کی اولاد سے اُن کا سلوک بھائیوں جیسا نہیں ہونا چاہئے؟
افسوس کہ اس حکمت کے نہ سمجھنے کی وجہ سے مسلمان دو حکموں میں سے ایک کو توڑنے لگ گئے ہیں۔یا تو
وہ سادات پر صدقہ اور زکوۃ خرچ کرنے لگ گئے ہیں یا اُن کی خدمت سے بالکل محروم ہو گئے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد اوّل۔سورہ بقرہ۔صفحہ ۱۳۱)
F
قتل حسین میں یزید کی فوج بھی ذمه وار هے
سوال :۔یزید کی فوج کے ہاتھوں جو واقعہ شہادت امام حسینؓ کا ہوا تھا۔کیا وہ فوج بھی اس معاملہ
میں گنہگار ہے یا نہیں یا صرف یزید ہی اس بات کا ذمہ وار ہے اور وہی قابل سزا ہے۔اگر فوج کو بھی سزا
ملنی چاہئے تو کیوں فوج نے اولی الامر منکم کے تحت ایسا کیا تھا؟
جواب :۔اس بات کے متعلق یزید بھی ذمہ وار تھا اور اس کے ماتحت بھی کیونکہ وہ سب ظلم کر رہے
تھے۔ظلم کرنے میں اولی الامر کی اطاعت کرنی ضروری نہیں۔انسان اس شخص کی اطاعت چھوڑ
دے جو ظلم کرواتا ہے۔الفضل یکم جولائی ۱۹۱۶ء صفحہ ۷۔جلد ۳ نمبر ۱۲۲)

۴۰۱
متفرق
سوال :۔ایک شخص نے حضرت صاحب کی خدمت میں سوال پیش کیا کہ کوئی طریقہ ایسا ہو کہ بندہ
کو ہمیشہ کرتا رہے اور ہمیشہ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیدار
سے مشرف ہوتار ہے؟
جواب :۔دیدار حقیقی کے تو یہ معنی ہیں کہ ان کی روح سے ملاقات ہو۔یہ خیال کرنا کہ نبی روزانہ
لوگوں سے ملنے آجایا کریں یا ان کو ان کے پاس پہنچایا جایا کرے۔یہ خیال عقل و دانش سے بعید ہے۔یہ تواللہ تعالیٰ کا ایک فعل ہوتا ہے اس کے ماتحت وہ کبھی اپنے بندوں کو زیارت کرا دیتا ہے۔یہ اصل
رویت ہے جسے یہ رویت نصیب ہو جائے۔صوفیاء کے نزدیک وہ صحابہ میں شامل ہو جاتا ہے اور ایک
رویت ایسی ہوتی ہے کہ جس بات کا انسان خیال کرتا ہے اس کا ایک واہمہ سامنے آجاتا ہے۔ایسی
رویت تو بعض کو روزانہ بھی ہوتی رہتی ہے مگر اس کا کچھ فائدہ نہیں۔انسان کو چاہئے کہ بجائے اس
رویت کے روحانی رویت کا طالب ہو۔ان کے اسوہ حسنہ کی اتباع کرے تا کہ فائدہ بھی حاصل ہو۔الفضل ۲۳ دسمبر ۱۹۲۰ء۔جلد ۸ - نمبر ۴۷ صفحه ۷ )۔مسلمانوں میں جو امیر شریعت کی تحریک ہے اس کے متعلق فرمایا کہ اسلام میں امیر شریعت کا کوئی
عہدہ نہیں ہوتا تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔خدا تعالیٰ کا مامور تو یہ حیثیت رکھتا ہے مگر اور کسی کو یہ درجہ نہیں۔حضرت عمر جیسا انسان جب کہتا ہے کہ السماء بالماء حدیث میں ہے کہ جب عورت سے صحبت میں انزال
ہو تو غسل واجب ہوتا ہے وگرنہ نہیں۔تو اس وقت بحث چھڑ گئی اور ایک صحابی نے کہا کہ اس مسئلہ کو تو
ہمارے بچے بھی جانتے ہیں کہ جب مرد مجامعت کرے خواہ انزال ہو یا نہ ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے غسل واجب کیا ہے تو حضرت
عمر کو مانا پڑا۔پس حضرت عمر بھی امیر شریعت نہ رہے۔الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۲۲ء - جلد ۹ نمبر ۵۷ صفحه ۸)
بچوں کے نام
سوال :۔ایک دوست نے عرض کیا ہے ہم حضرت کرشن اور حضرت رام چندر جی کو نبی مانتے ہیں۔

۴۰۲
متفرق
پھر ان کے ناموں پر اپنے بچوں کے نام کیوں نہیں رکھتے ؟
جواب :۔فرمایا۔نام تو آپ لوگ نہیں رکھتے اور پوچھتے آپ مجھ سے ہیں۔میں نے تو کئی نام
اس قسم کے رکھے ہیں کرشن احمد اور منظور کرشن وغیرہ۔جولوگ شرح صدر سے اس قسم کے نام قبول کر
لیتے ہیں میں ان کے ایسے نام رکھ دیتا ہوں۔دراصل جو نام لوگ قرآن کریم میں پڑھتے ہیں ان ناموں پر نام رکھنے کی رغبت پیدا ہوتی ہے۔ہندوؤں سے زبان کی وجہ سے چونکہ بعد ہے۔اس لئے عام طور پر لوگوں کی توجہ اس طرف نہیں جاتی۔اسی طرح آجکل لڑکیوں کے ناموں کے ساتھ بعض ایسے الفاظ لگانے کا شوق پایا جاتا ہے جو ہمارے
نزدیک پسندیدہ نہیں مثلاً اختر ، انجم، زہرہ اور ثریا وغیرہ حالانکہ عام طور پر ایسے نام کمپنیوں کے ہوتے
ہیں۔آجکل لڑکیاں فاطمہ، خدیجہ یا زینب وغیرہ نام سے گھبراتی ہیں۔ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ لڑکیوں کو سمجھائیں کہ وہ ایسے نام نہ رکھا کریں۔اصل
بات یہ ہے کہ لوگ نام کی حکمت کو نہیں دیکھتے بلکہ رواج اور فیشن کو دیکھتے ہیں۔(الفضل ۸/اکتوبر ۱۹۶۰ ء صفحه ۳)
ہماری جماعت میں لڑکیوں کے ناموں کے متعلق ایک غلطی ہو رہی ہے جو مشرکانہ ہے اور جس کی
اصلاح نہایت ضروری ہے۔میں نہیں سمجھ سکا کہ یہ غلطی کیوں ہورہی ہے۔اگر دوسروں میں یہ غلطی ہو تو
اس قد رافسوس پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ پہلے ہی اسلام سے دور ہیں لیکن ہم لوگ تو وہ ہیں جو اسلام کو
خوب
سمجھتے ہیں۔پھر ہمارے اندر وہ نقص کیوں پیدا ہو۔ہماری ایک بہن کا نام مبارکہ بیگم ہے اور ایک
کا نام امتہ الحفیظ۔ایک بہن جو چھوٹی عمر میں ہی فوت ہوگئی تھی اس کا نام عصمت تھا۔اسی طرح ایک
دوسری بہن کہ وہ بھی چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو گئی تھی اس کا نام شوکت تھا۔گویا سوائے ایک بہن کے
اور کسی کے نام میں خدا تعالیٰ کا نام نہیں آتا۔ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام سے وابستگی کی وجہ
سے ہمارے خاندان کے لڑکوں کے ناموں میں احمد کا نام آتا ہے، خدا تعالیٰ کا نہیں آتا۔پس مجھے بُر الگا
کہ خدا تعالیٰ کا نام ہمارے خاندان کے ناموں سے جاتا رہے۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ

آج 10 میں سے 10 باقی