متفرق

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 2

۴۰۳
متفرق
لڑکیوں کا نام میں امہ کے نام پر رکھا کروں گا تا کہ خدا تعالیٰ کا نام ہمارے گھروں میں قائم رہے۔چنانچہ ہمارے خاندانوں میں سے جو لوگ مجھ سے اپنی لڑکیوں کا نام رکھواتے ہیں میں ہمیشہ امتہ کے
ساتھ ان کے نام رکھتا ہوں اور جنہوں نے یہ نام نہیں رکھوانا ہوتا وہ مجھ سے پوچھتے ہی نہیں۔بعض دفعہ حقیقت کو نظر انداز کر کے بغیر سوچے سمجھے نام رکھ دیئے جاتے ہیں حالانکہ وہ مشرکانہ
ہوتے چنانچہ اس جلسہ میں تین لڑکیاں ایسی معلوم ہوئیں جن کے نام مشر کا نہ تھے۔ان کا نام
امة البشير ، امۃ الشریف تھا۔شعر گوئی
(الفضل ۱۶ مارچ ۱۹۵۱ء صفحه ۴ )
نظم کے متعلق میں نصیحت کرنا چاہتا ہوں نظمیں عام طور پر پڑھی جاتی ہیں۔میں بھی نظم کو بہت پسند
کرتا ہوں اور خود شاعر ہوں۔مگر اب نہ صرف کوئی شعر کہتا ہی نہیں بلکہ کہ ہی نہیں سکتا۔جس سے میں نے سمجھ لیا ہے کہ اس طرف سے میری طبیعت ہٹ گئی ہے لیکن اس سے پسندیدگی کے
بارہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔تو میں خود شاعر ہوں یا شاعر تھا ، شعروں کو پسند کرتا ہوں اور مجھے رویاء میں
بتایا گیا ہے کہ قوم کی زندگی کی علامتوں میں سے ایک علامت شعر گوئی بھی ہے اور میں اپنی جماعت
کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم شعر کہا کرو رویاء میں مجھے بتایا گیا ہے کہ اپنی جماعت
کے لوگوں کو شعر کہنے کی تحریک کروں۔(الفضل ۴ ۱ تا ۷ ارجون ۱۹۱۹ء۔جلد ۶ نمبر ۹۵ - صفحہ۴)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والے کلام میں کوئی ایک شعر بھی نہیں اور قرآن کریم خود
کہتا ہے کہ یہ کلام کسی شاعر کا نہیں۔اس لئے یا درکھنا چاہئے کہ جب قرآن کریم کے متعلق یا پہلے نبیوں کی
نسبت شاعر کا لفظ آتا ہے تو اس سے مراد عرف عام والا شاعر نہیں ہوتا بلکہ محض جذبات سے کھیلنے
والا انسان ہوتا ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ بھی کبھی شعر کہتے تھے مگر وہ شاعر نہیں کہلا سکتے وہ خود کہتے ہیں۔

۴۰۴
متفرق
کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق
اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے
زمینداراخبار چالیس سال سے اس بات پر تمسخر اڑا تارہا ہے کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں حالانکہ
نہ ان کے شعروں میں کوئی لطافت ہے نہ فصاحت اور نہ زباندانی کی جھلک۔غریب زمیندار تو یہ سمجھتا رہا کہ اس سے وہ مرزا صاحب کی تردید کر رہا ہے حالانکہ وہ اس ذریعہ
سے احمدیوں
کو یہ ہتھیار مہیا کر کے دے رہا تھا کہ باوجود کچھ موزوں کلام کہنے کہ مرزا صاحب شاعر نہیں
کہلا سکتے اور ان کے ملہم ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔تفسیر کبیر جلد پنجم۔سورہ انبیاء - صفحه ۴۹۳_ زیر آیت بل افتراه بل هو شاعر)
مسئله اشاعت فوٹو حضرت مسیح موعود علیه السلام
ا صحیح مقاصد کے لئے فوٹواتر وانا شرعاً جائز ہے چنانچہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
دینی اور جائز مقاصد کی خاطر ہی اپنا فوٹواتر وایا۔۲۔ایسے دینی اور جائز مقاصد کی تعیین اور فوٹو کی طرز اشاعت کے فیصلہ کا حق خلیفہ وقت یا آپ
کے مقرر کردہ فرد یا ادارہ کے سوا اور کسی کو نہیں ہے۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام چونکہ مامور من اللہ ہیں۔اس لئے یہ احتمال ہو سکتا ہے کہ آپ کے
فوٹو کی بے جا نمائش سے شرک خفی کا رجحان پیدا ہو جائے۔اسی بناء پر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنے فوٹو کو درودیوار پر آویزاں کرنے کی ممانعت فرمائی ہے۔حضور کا یہ حکم ادارہ جات پر بھی اُسی
طرح اطلاق پاتا ہے جیسے گھروں اور دوکانوں وغیرہ پر۔( الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۳)
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۰)
دستی تصویر اور عکسی تصویر میں بہت فرق ہے۔عکسی تصویر میں حقیقت اور اصلیت ظاہر ہوتی ہے جیسے

۴۰۵
متفرق
خد و خال اصل میں ہوتے ہیں۔عکسی میں ہو بہو وہی ظاہر ہو جاتے ہیں لیکن دستی تصویر میں ہوسکتا ہے
کہ کوئی مصور کسی نبی کی تصویر بنائے اور اس کے چہرے پر نشانات ڈال دے۔جن سے اس کی
معصومانہ صورت تبدیل ہو جائے اور وہ ایک بُرے انسان کی شکل میں دکھائی دے یا کسی پاکدامن اور
شریف عورت کی آنکھوں میں ایسی علامات بھر دے جن سے وہ شریر ظاہر ہو۔چونکہ دستی تصویر میں محض
اظہار حقیقت مراد نہیں ہوتی بلکہ اس میں مصور کے خیالات کا دخل ہوتا ہے اور مصور نیکوں اور
پاکبازوں کی تصاویر میں شرارت بھی کر سکتا ہے اور شریف کو شریر کی شکل میں دکھا سکتا ہے۔اس لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویر کی ممانعت فرمائی۔اور بذریعہ عکس جو فوٹو لیا جاتا ہے اس کی ممانعت نہیں فرمائی کیونکہ اس سے حقیقت آشکارا
ہوتی ہے۔الفضل ۲۶ اپریل ۱۹۳۶ صفحہ۳۔جلد۳۴ نمبر ۹۸)
سوال :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت خلیفہ مسیح الاول اور خود حضور کی تصاویر بکتی ہیں۔کیا
یہ حضور کو پسند ہے؟
جواب :۔سوائے کسی خاص ضرورت کے ایسی تصویروں کا خرید نا یا بیچنا میں نہایت ہی نا پسند
کرتا ہوں۔الفضل ۱۴ر جنوری ۱۹۱۵ء صفحہ ۷۔جلد ۲ - نمبر ۹۱)
فوٹو بت پرستی تو نہیں
سوال :۔ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فوٹو کا ذکر کیا اور عرض کیا لوگ کہتے ہیں یہ
بت پرستی ہے؟
جواب: فرمایا۔کیا بت پرستی ہے؟ کیا کسی کی شکل دیکھنا بت پرستی ہے۔رہا یہ امر کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ایسا نہیں ہوا۔سو اس وقت تو کیمرہ ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔رسول

۴۰۶
متفرق
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز سے منع کیا ہے وہ فوٹو نہیں بلکہ تصویر ہے۔مصور انسانی
جذبات کا اظہار تصویر میں دکھاتا ہے مگر فوٹو گرافر صرف شکل دکھاتا ہے۔اس میں باطنی جذبات کا
اظہار
نہیں ہوتا۔انبیاء کی تصویر اسی لئے ناجائز ہے کہ انبیاء کا کیرکٹر اپنے اندر گونا گوں خصوصیات
رکھتا ہے اور ممکن ہی نہیں کوئی مصور ان
کا نقشہ تصویر میں دکھا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تصویر نہیں بلکہ فوٹو ہے اور یہ محض شکل ہے۔مصور کی غرض یہ ہوتی ہے کہ تصویر کے چہرے پر ایسے
اثرات ڈالے جس سے اس انسان کے اخلاق پر روشنی پڑے اور انبیاء کے باطنی کمالات کا اظہار
کوئی مصور نہیں کر سکتا۔بالکل ممکن ہے ایک مصور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر کھینچے مگر آپ
کے چہرے پر وحشت کا اثر ڈالے وہ تصویر تو ہوگی مگر لوگوں کے دلوں میں اس سے نفرت پیدا ہو
گی۔حدیث میں جو تصویر کا ذکر آتا ہے اس سے مصور کی بنائی ہوئی تصویر ہی مراد ہے لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو آپ کی صورت کا عکس ہے اور عکس کو تو وہابیوں نے بھی جائز تسلیم کیا
ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے شیشہ میں انسان اپنی شکل دیکھے اور اگر عکس نا جائز ہے تو پھر شیشہ
دیکھنا بھی جائز نہیں ہونا چاہئے۔اسی طرح پانی میں بھی عکس آجاتا ہے مگر اسے کوئی نا جائز نہیں
کہتا۔ان میں اور فوٹو میں فرق صرف یہ ہے کہ فوٹو تو انسان کی شکل محفوظ رکھتا ہے مگر شیشہ یا
پانی کا عکس محفوظ نہیں رہتا۔الفضل ۱۴ را پریل ۱۹۳۱ء صفحه ۶،۵- جلد ۱۸ نمبر (۱۱۹)
سوال :۔ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ ایک احمدی نے مندرجہ ذیل فتوی دیا ہے۔”ہم تصویر کو بالکل ناجائز سمجھتے ہیں۔اگر مرزا صاحب کی تصویر کو خراب
کیا جائے یا جلایا جائے تو کوئی گناہ نہیں۔یا خراب غلیظ جگہ پر پڑی ہو تو کوئی حرج
نہیں سمجھتے۔“
کیا یہ فتویٰ صحیح ہے۔اگر نہیں تو اسے جماعت سے خارج کریں؟
جواب :۔ہماری جماعت فتویٰ دینے والی جماعت نہیں۔اگر کوئی شخص اپنے علم کی کمزوری کی وجہ

۴۰۷
متفرق
سے غلط فتوی دیتا ہے تو ہم اتنا ہی کہیں گے کہ اس نے غلطی کی۔جس بات پر اس کو بولنے کا حق نہیں تھا
اس میں وہ بولا۔نہ یہ کہ اس کو احمدیت سے خارج کر دیں یا کافر قرار دے دیں۔حضرت کی تصویر
کو جو شخص جان بوجھ کر ہتک کے لئے بگاڑتا ہے درحقیقت وہ حضرت مسیح موعود کی ہتک کرتا ہے اور وہ
اگر وہ شخص اس کو اس لئے جلاتا ہے یا پھاڑتا ہے کہ اس کے ذریعہ شرک پھیلنے کا خطرہ ہوتو وہ ایک ثواب
کا کام کرتا ہے۔فتویٰ دینے والے نے جس نیت سے فتویٰ دیا ہے اس کا حال خدا تعالیٰ جانتا ہے میں تو
دلوں کا حال نہیں جانتا۔الفضل ۱۵ اگست ۱۹۱۵ء - جلد ۳ نمبر ۲۳ صفه ۲)
خلافت جوبلی منانا
ایک معتد بہ عرصہ تک کسی نیک کام کے بخیر و خوبی سرانجام پانے پر اگر اللہ تعالی کے شکرانے
کے طور پر انفرادی یا قومی سطح پر خوشی منائی جائے تو اسے بدعت سیئہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔سوائے
اس کے کہ خوشی کا اظہار فی ذاتہ غیر شرعی رنگ رکھتا ہو۔البتہ خوشی کے اظہار کے لئے کسی نص شرعی
کے بغیر کسی خاص عرصہ پر تو اتر اختیار کر لینا بدعت ہے جو آئندہ قبیح رسومات کا پیش خیمہ بن سکتی
ہے۔لہذا خلافت ثانیہ کے دوسرے چھپیں سالہ دور کے کامیابی اور کامرانی کے ساتھ اختتام
پذیر ہونے پر خلافت جوبلی کی تکرار یا کسی جشن کا انعقاد کوئی شرعی حیثیت نہیں رکھتا اس لئے اسے
نہیں منانا چاہئے۔(الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۳ )
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۹)
طبی ریسرچ کے لئے نعش کی وصیت
بعض لوگ وصیت کر جاتے ہیں کہ ان کی وفات پر ان کی نعش طبی تجربات کے لئے وقف ہوگی۔

۴۰۸
متفرق
یا یہ کہ ان کا معدہ، دل یا دماغ یا آنکھیں نکال لی جائیں اور طبی ریسرچ کے لئے استعمال کی جائیں۔آج کل تو ایسے تجربات بھی ہورہے ہیں کہ مرنے والے کی آنکھیں نکال کر محفوظ کر لی جاتی ہیں اور
اندھوں کے فٹ کر دی جاتی ہیں یا جو لاشیں لاوارث ہوتی ہیں وہ طبی ریسرچ کے لئے استعمال میں
لائی جاتی ہیں یا جو قدیم لاشیں دستیاب ہوتی ہیں انہیں طبی ریسرچ کے کام میں لایا جاتا ہے۔ضرورتاً
بیان کردہ سب صورتیں جائز ہیں۔لیکن میت کا احترام اور ورثاء کی اجازت ضروری ہے۔نیز موصی لیہ کو
اس کے متعلق کوئی قانونی حق نہ ہوگا۔الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۶۴ء صفحه ۳)
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۴)
رض
حفاظت کمره رهائش و وفات حضرت اماں جان
حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا ر بوہ میں جس کچے کو ٹھے میں قیام پذیر تھیں اور جواب تک
موجود ہے اس کا نقشہ اور پیمائش اور فوٹو محفوظ کر لینا شرعاً جائز ہے تا کہ تاریخی لحاظ سے یہ امور
محفوظ رہ جائیں۔لیکن اس کمرہ کو محفوظ رکھنے سے بعض خلاف شریعت رسوم اور قباحتیں
پیدا ہو جانے کا خطرہ ہے۔حضور نے فرمایا۔درست ہے۔( الفضل ار ستمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۶ )
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۶)
پیشه زراعت
سوال :۔حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص کے گھر میں آلات کشاد زرعی
رکھے دیکھا تو فرمایا کہ اس گھر سے دین اور برکت اُٹھ جائے گی۔احیاء العلوم میں ایک حدیث مذکور

۴۰۹
متفرق
ہے کہ اھل الکور اهل الكور“ یعنی دیہات والے قیدیوں کی مانند ہیں۔الخ۔جواب :۔فرمایا۔ہمیں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ قریباً تمام صحابہ زمیندار تھے۔مہدی کے متعلق
حدیثوں میں ہے کہ حارث حراث ہو گا۔وہ حدیث جس کی طرف اشارہ کیا ہے اس سے یہی مراد
ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو زراعت کے کام مشغول کر دیتا ہے اور دین کی طرف توجہ نہیں کرتا وہ ذلیل
ہو جاتا ہے۔زمینداروں میں یہ نقص عام پایا جاتا ہے کہ وہ دوسرے کاموں کی طرف توجہ بالکل نہیں
کرتے۔ہمیشہ ان کی یہ شکایت رہتی ہے کہ اس وقت فلاں فصل کے کاٹنے کا وقت ہے اور اب فلاں
فصل کے بونے کا وقت ہے اور اس وقت پانی دینے کا وقت ہے۔اس نقص سے اگر انسان بچا رہے
تو یہ پیشہ ایک بہترین پیشہ ہے اور اب تو اس پیشہ کی یہاں تک ترقی ہوگئی ہے کہ بالکل تجارت کے ہی
رنگ میں اس کو کیا جاسکتا ہے یعنی کو اپر سیٹوں سوسائٹیوں کے ذریعہ سے۔اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ فتوحات کا زمانہ تھا اس وقت میں
زمینداری کے فوائد کو عام اجماعی فوائد پر فوقیت دینا موجب ذلت اور رسوائی تھا۔پس ایسے لوگوں
کے حق میں جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اپنے رنگ میں بجا تھا اور یہ بات اپنے
رنگ میں درست ہے کہ زراعت ایک معزز پیشہ ہے۔گوبر (پاتھی) سے کھانا پکانا
(الفضل ۲۳ دسمبر ۱۹۲۰ء صفحه ۷ )
لوگ گوبر جیسی پلید چیز کو پاتھ کر گھروں میں جلاتے ہیں حالانکہ گو بر کا جلانا صحت کے لئے بھی مضر
ہے اور اقتصادی نقصان کا بھی موجب ہے۔دوسرے ممالک کے لوگ گوبر کا صحیح استعمال کرتے ہیں
اور کھاد بنا کر اپنی زمینوں میں ڈالتے ہیں۔اس طرح وہ گوبر سے فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں اور گندگی سے
بھی بچتے ہیں۔یہاں کی عورت جو اپنے آپ کو بڑی صاف ستھری سمجھتی ہوگی اس کو اگر گھر کی
صفائی کا بہت زیادہ خیال آجائے تو۔جانوروں نے گوبر کیا ہو تو اس کی زیادہ سے زیادہ یہ

۴۱۰
متفرق
احتیاط کرے گی کہ اُپلے بنا کر گھر میں جلائے گی جس سے ہاتھ بھی نجس ہوں گے اور جو چیز اس سے
پکائی جائے گی وہ بھی مکروہ ہوگی یعنی اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے جانوروں کے گوہ کے ساتھ روٹی
پکائی۔تورات میں جن قوموں پر لعنت کی گئی ہے انہیں کہا گیا ہے تم گوہ سے روٹی پکاؤ گے۔یعنی جو چیز
غلہ کو بڑھاتی ہے اور ایک زمیندار کے لئے نہایت مفید چیز ہے اس کو وہ جلاتا ہے اور ایک طرف تو اتنی
مفید چیز کو ضائع کر دیتا ہے اور دوسری طرف اس سے کام ایسا لیتا ہے جو بالکل نجس ہے حالانکہ زمیندار
کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنی زمینوں میں درخت اُگائیں اور ان کی لکڑی بھی جلایا کریں اور
دوسرے فوائد بھی اُٹھا ئیں تا کہ وہ گوہ سے روٹی پکانے والی لعنت سے بچ جائیں۔مگر کوئی بھی زمیندار
اس طرف توجہ نہیں کرتا۔اگر زمیندار اپنی زمینوں کے کنارے درخت لگائے اور اپنے گھر میں درخت لگائے تو اس کا
گھر بھی خوشنما ہو جائے گا۔وہ لکڑی بیچ بھی سکتا ہے اور۔۔گو بر جلانے کی بجائے اپنے کھیت
میں ڈالے گا۔الفضل ۲ / دسمبر ۱۹۴۶ء۔جلد۳۴ - نمبر ۲۸ صفحه۳۲)
مشترکه بنائی هوئی مسجد میں نماز ادا کرنا
سوال :۔غیر احمدی مل کر ایک مسجد بناتے ہیں پھر ان میں سے کچھ لوگ احمدی ہو جاتے ہیں جنہیں
غیر احمدی وہاں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔کیا احمدی وہاں نماز پڑھنے سے رک جائیں؟
جواب :۔یہ تو سوال ہی غلط ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ایسے معاملات میں حالات پر غور کر لینا
چاہئے۔اگر وہ احمدی سمجھتے ہیں کہ بغیر فساد کے وہ اپنا حق لے سکتے ہیں تو انہیں اپنا حق لے لینا چاہئے
اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس جھگڑے میں لمبا وقت صرف ہوگا مومن کا کام یہ ہے کہ جتنا وقت اس
کا مقدمہ پر خرچ ہو سکتا ہے اتناوقت تبلیغ پر خرچ کرے اور مقدمہ بازی نہ کرے۔(الفضل ۷ مئی ۱۹۶۰ء صفحه ۵ )

۴۱۱
متفرق
وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والا شهید
اس (انڈونیشیا) کی آزادی کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے مرنے والا شہید ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں تو
من قتل دون اصله وماله فهو شهید کا کیا مطلب ہے؟
جواب :۔آزادی کی کوشش میں حصہ لینے والا شہید تو ضرور ہے۔مگر یہ شہادت دینی نہیں۔ورنہ
ہر انگریز اور جرمن بھی شہید ہونا چاہئے۔شہید سے مراد یہ ہے کہ قوم کا ہیرو ہوگا، یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کا
ہیر و ہو گا۔خدا تعالیٰ کا ہیر ووہی ہو گا جو دین کے لئے شہید ہو۔الفضل ۲۵ /جنوری ۱۹۴۶ء صفحه ۳)
جس شخص کودین کے کام پر لگایا جائے
وہ مستعفی نهیں هوسکتا
شرعی حکومت میں استعفیٰ کا قانون نہیں۔حکومت کے ماتحت وہ کام کرتے ہیں جوان کو پسند ہوتے
ہیں۔لیکن شریعت میں یہ نہیں ہوتا کہ وہ کام کریں جو لوگوں کو پسند ہو بلکہ وہ کرنا پڑتا ہے جس کا شریعت
حکم دے اور اس شخص کا حق نہیں ہوتا کہ وہ جواب دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ کو کمانڈرانچیف مقرر کیا۔یہ نہیں کہ وہ اہلیت زیادہ رکھتے
تھے بلکہ وہ ایک حکم تھا جس کی اطاعت اسامہ پر فرض تھی۔اسامہ نے بھی انکار نہیں کیا اور اسامہ کے
ماتحت عمر اور عمرو بن العاص جیسے شخصوں کو کر دیا جن کے نام سے ایشیاء کے لوگ تھرا اٹھتے تھے۔۔پس ایسی حالت میں اسامہ نے اپنے تئیں اس کام کے جو اسے سپرد کیا تھا نا قابل ظاہر
کر کے علیحدگی نہیں چاہی اور یہ نہیں کہا کہ میں استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔اور اگر وہ ایسا کرتا تو اس کے معنے
ہوتے کہ میں دین سے علیحدہ ہوتا ہوں۔الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۱۹ء۔جلدے نمبر ۳۹ صفحہ ۸، ۹- خطبه جمعه فرموده ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۹ء)

۴۱۲
اصول فقه
استخراجی مسائل
متفرق
یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جب بھی کسی مذہب پر لمبا زمانہ گزر جاتا ہے۔اس کے ساتھ فقہی
پیچیدگیاں شامل ہو جاتی ہیں۔فقہ کی اصل غرض تو یہ ہوتی ہے کہ جو مسائل الہی کتاب میں نص کے طور
پر نہیں آئے ان کا استخراج کیا جائے۔لیکن آہستہ آہستہ جب فقہ میں ضعف آتا ہے خود اصل مسائل
میں تصرف شروع ہو جاتا ہے۔اس قسم کے نقائص کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں کچھ ایسے لوگ پیدا
ہو گئے ہیں جو اباحت کی طرف لے جاتے ہیں اور کچھ ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو ظاہر کی طرف انتہاء
درجہ کی شدت کے ساتھ بلاتے ہیں۔محکمه فتاوی
( تفسیر کبیر جلد نہم۔سورۃ البینہ - صفحہ ۳۶۴)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعد زمانہ خلفاء میں قاعدہ تھا کہ شرعی امور میں فتویٰ
دینے کی ہر شخص کو اجازت نہ تھی۔حضرت عمرؓ تو اتنی احتیاط کرتے تھے کہ ایک صحابی نے
( غالباً عبداللہ بن مسعودؓ نے) جو دینی علوم میں بڑے ماہر اور ایک جلیل القدر انسان تھے ایک دفعہ
کوئی مسئلہ لوگوں کو بتایا اور اس کی اطلاع آپ کو پہنچی تو آپ نے فوراً ان سے جواب طلب کیا کہ تم
امیر ہو یا امیر نے تم کو مقرر کیا ہے کہ فتویٰ دیتے ہو۔دراصل اگر ہر ایک شخص کو فتویٰ دینے کا حق ہو
تو بہت مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور عوام کے لئے بہت سے فتوے ابتلاء کا موجب بن سکتے ہیں
کیونکہ بعض اوقات ایک ہی امر کے متعلق دو مختلف فتوے ہوتے ہیں اور دونوں صحیح ہوتے ہیں مگر
عوام کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ دونوں کس طرح درست ہیں۔اس لئے وہ اس پر جھگڑا
شروع کر دیتے ہیں مثلاً نماز ہی میں کئی باتیں مختلف طور پر ثابت ہیں۔اب کئی لوگ اس پر لڑتے

آج 10 میں سے 10 باقی