ضمیمہ

فرموداتِ مصلح موعود

۴۱۳
متفرق
ہیں کہ فلاں یوں کرتا اور فلاں اسکے خلاف کرتا ہے حتی کہ وہ کسی کو اپنے خیال کے ذرا سا اختلاف
کرتے ہوئے بھی دیکھیں تو اس کے پیچھے نماز توڑ دیتے ہیں حالانکہ اگر وہ سمجھیں تو انہیں معلوم
ہو جائے کہ دونوں باتوں میں کچھ ہرج نہ تھا۔غرض عوام جو واقف نہ ہوں ان کے سامنے
اگر دو جائز باتیں بھی پیش کی جاتیں تو وہ لڑنا جھگڑنا شروع کر دیتے ہیں۔اس لئے فتویٰ دینے کے
لئے ایک خاص محکمہ مقرر کیا گیا ہے۔ہر قسم کے فتوے دینا اس کا کام ہوگا اور اور کسی کو اجازت نہ
ہوگی کہ کوئی فتوی دے۔(عرفان الہی - صفحہ ۸۱)
یه عورتیں ملازمت کرسکتی ہیں
ا۔عورتیں کہتی ہیں کہ ہم نوکریاں کریں گی۔حالانکہ اگر وہ نوکریاں کریں گی تو ان کی اولادمیں تباہ
ہو جائیں گی۔وہ بچوں کی تربیت کیونکر کر سکیں گی۔یہ غلط قسم کی تعلیم ہی ہے جس نے عورتوں میں اس قسم
کے خیالات پیدا کر دیئے ہیں۔ولایت میں عورتوں کے اس قسم کے طریق اختیار کرنے پر ایک شور برپا ہے۔چنانچہ جن ملکوں
کے لوگوں میں اولا دیں پیدا کرنے کی خواہش ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے تمام
ملازمتوں کے دروازے بند کر دیئے جائیں اور جس کام کے لئے عورتیں پیدا کی گئیں ہیں وہ ہی
کام کریں۔( مصباح ۱/۱۵/جنوری ۱۹۳۹ء - الازهار لذوات الخمار - صفحہ ۳۲۶)
۲۔پھر تعلیم جو تم پاتی ہو اس سے تمہارا مقصد نوکری کرنا ہوتا ہے۔اگر نوکری کروگی تو بچوں کو
کون سنبھالے گا ؟ خود تعلیم انگریزی بُری نہیں لیکن نیت بد ہوتی ہے اور اگر نیت بد ہے تو نتیجہ بھی
بد ہوگا۔اگر غلط راستے پر چلو گی تو غلط نتیجے ہی پیدا ہوں گے۔جب لڑکیاں زیادہ پڑھ جاتی ہیں تو پھر
ان کے لئے رشتے ملنے مشکل ہو جاتے ہیں۔ہاں اگر لڑکیاں نوکریاں نہ کریں اور پڑھائی کو صرف

۴۱۴
پڑھائی کے لئے حاصل کریں۔اگر ایک لڑکی میٹرک پاس ہے اور پرائمری پاس لڑکے سے شادی کر
لیتی ہے تو ہم قائل ہو جائیں گے کہ اس نے دیانتداری سے تعلیم حاصل کی ہے۔(الفضل ۲۴ رمئی ۱۹۴۴ء - جلد ۳۲ نمبر ۱۲۰) ( الازهار لذوات الخمار - صفحہ ۳۸۳)
۳۔کالج میں پڑھنے والی دو قسم کی لڑکیاں ہوسکتی ہیں۔کچھ تو وہ ہوں گی جن کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ
تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیوی کام کریں اور کچھ وہ ہوں گی جن کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ تعلیم حاصل
کرنے کے بعد دین کی خدمت کریں۔میں دونوں سے کہتا ہوں کہ دینی خدمت بھی دنیا سے الگ نہیں
ہوسکتی اور دنیا کے کام بھی دین سے الگ نہیں ہو سکتے۔اسلام نام ہے خدا تعالیٰ کی محبت اور بنی نوع
انسان کی خدمت کا اور بنی نوع انسان کی خدمت ایک دنیوی چیز ہے۔پس جب اسلام دونوں چیزوں
کا نام ہے اور جب لڑکی جو اس لئے پڑھتی ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیا کا کام کرے اور وہ
لڑکی جو اس لئے پڑھتی ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کا کام کرے، دونوں اپنے آپ کو مسلمان
کہتی ہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ جو لڑ کی اس لئے پڑھتی ہے کہ وہ دنیا کا کام کرے اسے معلوم ہے
کہ خدا تعالیٰ کی محبت کرنا دین کا حصہ ہے۔(مصباح اك ٩اء - الازهار لذوات الخمار - صفحه ۱۱۷٫۲)
☆☆☆

۴۱۷
ضمیمه
ايك مسجد میں دوسری جماعت
ڈیوٹی پر متعین افراد نماز با جماعت کے بعد دوبارہ باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں“
حضرت سید سرور شاہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
جولوگ نماز با جماعت کے وقت پہرہ دیتے ہیں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ
نے ان کو اجازت دی ہوئی ہے کہ نماز کے بعد دوسری جماعت کرلیا کریں۔چنانچہ وہ
66
پانچوں وقت مسجد مبارک میں دوسری جماعت کرتے ہیں۔“
رجسٹر فتاوی حضرت سید سرور شاہ صاحب نمبر ۲ صفحه۳)
سادات اور بنی ہاشم کے لئے زکوة کا مسئله
حضرت مصلح موعودؓ بیان کرتے ہیں:۔سادات اور بنو ھاشم کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ زکوۃ ان کو نہیں
لینا چاہیے۔لیکن ظاہر ہے کہ اگر وہ عامل ہوں تو ان کے لئے زکوۃ جائز ہوگی کیونکہ اس صورت میں
وہ زکوۃ نہیں لیں گے بلکہ کام کی مزدوری لیتے ہیں اور حق تو یہ ہے کہ بنو ھاشم کے متعلق یہ حکم کہ وہ
زکوۃ نہ لیں در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک تھا جبکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
کے خاندان کی ایک خاص عظمت مسلمانوں میں تھی اور شریعت نے بھی ان کے لئے بھی خمس غنیمت
میں حصہ مقرر کر دیا تھا لیکن جب اس زمانہ سے بعد ہو گیا اور اموال خمس کی آمد بند ہوگئی اور نبی کریم کی
اولاد کی عظمت اس رنگ میں نہ رہی جس رنگ میں کہ قریب کے زمانہ میں تھی اور یہ خطرہ جاتا رہا کہ
ارباب حکومت رسول کریم کی محبت کی وجہ سے تمام اموال زکوۃ رسول کریم کے خاندان میں ہی تقسیم
کر دیں گے اور دوسرے لوگ اس سے محروم ہو جائیں گے تو حالات کی تبدیلی کی وجہ سے اس حکم میں
بھی تبدیلی جائز ہوگئی۔کیونکہ شمس کے بند ہو جانے کے بعد سادات یعنی خاندان نبی کریم کے غرباء کی

۴۱۸
ضمیمه
حالت اضطراری ہوگئی اور ان کے گزارہ کے لئے اور کوئی رستہ کھلا نہ رہا۔پس چونکہ اس حکم کی حکمت
بدل گئی تو حکم بھی ساتھ ہی بدل گیا۔لہذا ہمارے نزدیک موجودہ زمانہ میں جبکہ شمس وغیرہ کی آمدنیاں
جن سے رسول کریم کے خاندان کے غرباء کی پرورش ہو سکے بند ہوگئیں تو سادات کو زکوۃ میں سے حصہ
دینا جائز ہو گیا۔یہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جب ہم رسول کریم کا خاندان کہتے ہیں تو بنی ھاشم
کے دوسرے لوگ بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔امام ابوحنیفہ بھی فرماتے ہیں کہ ہمارے زمانہ میں بنوھاشم کوز کو ۃ دینی جائز ہے کیونکہ شمس غنیمت
میں سے جو گزارہ انہیں ملتا تھا وہ اس آمد کے بند ہو جانے سے بند ہو گیا۔(ردالمختار شامی جلد ۱۰۲/۲)
اسی طرح امام طحاوی بھی لکھتے ہیں کہ بعض علماء جن میں امام ابوحنیفہ بھی شامل ہیں فرماتے ہیں کہ
صدقات جو بنو ھاشم کے لئے حرام کئے گئے تو اس لئے حرام کئے گئے تھے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے
خمس غنیمت میں سے حصہ مقرر کیا تھا جب وہ آمدنیاں بند ہوگئیں تو وہ مال ( یعنی زکوۃ ) ان کے لئے
حلال ہو گیا جو پہلے ان کے لئے حرام کیا گیا تھا۔( طحاوی مترجم کتاب الزکوۃ جلد ۱۳/۲ ) ( تشریح الزکوۃ صفحه ۱۲۱ تا ۱۲۳)
میت کی منتقلی پر دوباره جنازه
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب رضی اللہ عنہ آف کوٹ قاضی ضلع گوجرانوالہ کی بہو حضرت
صالحہ بی بی اہلیہ حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب ۱۲ ۱۳ نومبر ۱۹۵۰ء کو راولپنڈی میں فوت ہو گئیں۔ان کی بابت لکھا ہے کہ
آپ کو تابوت میں راولپنڈی میں دفن کر دیا گیا تھا۔جب جنوری ۱۹۵۴ء میں قاضی عبدالسلام
صاحب مشرقی افریقہ سے پاکستان آئے تو تابوت نکلوا کر ربوہ لے گئے۔اس وقت قاضی
عبد الرحیم رضی اللہ عنہ بھی وفات پا کر وہاں بہشتی مقبرہ کے قطعہ صحابہ میں دفن ہو چکے تھے۔

۴۱۹
ضمیمه
ان کے بالکل پہلو میں مرحومہ محترمہ کی تدفین عمل میں آئی۔مرحومہ کا دودفعہ جنازہ راولپنڈی
میں پڑھا گیا۔ایک دفعہ درویشان قادیان نے پڑھا۔سب سے بڑھ کر یہ کہ سید نا حضرت
خلیفہ اسیح الثانی اید اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ یکم دسمبر ۱۹۵۰ء کو بعد نماز جمعہ آپ کا جنازہ
غائب کوئی ڈیڑھ ہزار کے مجمع سمیت پڑھا تھا اور بڑی لمبی دعا فرمائی تھی۔اب ربوہ میں
تابوت لانے پر قاضی عبدالسلام صاحب کے عرض کرنے پر حضور نے از راہ زرہ نوازی
ظہر کی نماز کے بعد مسجد مبارک کے صحن میں جہاں تابوت تھا دوبارہ جنازہ پڑھایا۔اصحاب احمد جلد ششم صفحه ۷۸ جدید ایڈیشن)
چور کی سزا قطع ید
سوال: - السارق و السارقة فاقطعوا ايديهما(المائدہ:۳۹)۔یہ سز اسخت بتائی جاتی ہے۔جواب :۔یہ سزا ہر چوری کی نہیں بلکہ اس کے لئے شرطیں ہیں۔اوّل۔چوری اہم ہو، دوم۔بلا ضرورت ہو یعنی عادۃ۔طعام کی چوری پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سزا نہ دی۔اسی طرح
بھاگے ہوئے غلام کے متعلق ہے کہ ہاتھ نہ کاٹے جائیں گے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کما نہیں سکتا اور
بھوک سے مجبور ہے۔سوم۔تو بہ سے پہلے گرفتار ہو پھر سزا ملے گی۔چہارم۔مال چوری کر چکا ہو۔صرف کوشش سرقہ نہ ہو۔پنجم۔اس کی چوری مشتبہ نہ ہو یعنی اشتراک مال کا مدعی نہ ہو۔جن کے گھر سے
چوری کرے وہ اس کے عزیز یا متعلق نہ ہوں جن پر اس کا حق ہو۔( بیت المال کی چوری پر حضرت عمرؓ
نے سزا نہ دی )۔مثلاً کسی مذہبی جنون کے ماتحت ہو جیسے بت چرا لینا۔یہ مذہبی دیوانگی کہلائے گا اور
حکومت تعزیزی کارروائی کرے گی۔ہاتھ کاٹنے کی سزا نہ دی جائے گی یا جوش انتقام میں چوری
کرے۔جیسے جانوروں کی چوری کرتے ہیں یا جبر آچوری کرائی جائے۔ششم۔وہ شخص نابالغ نہ ہو۔ہفتم۔عقل مند ہو۔بے وقوف یا فاتر العقل نہ ہو۔ہشتم۔اس پر اصطلاح چور کا اطلاق ہوسکتا ہو۔(اسلام کا آئین اساسی صفحہ ۱۸)

۴۲۰
ضمیمه
بیماری کی حالت میں روزه نه چهوڑنے کی وضاحت
حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں۔آج الفضل کا پر چہ شائع ہوا ہے اس میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا ایک حوالہ درج ہوا ہے جس کے متعلق مجھے خطرہ ہے کہ اسے صحیح طور پر نہ سمجھنے کی وجہ سے
کسی کو ٹھوکر نہ لگے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
” میری تو یہ حالت ہے کہ مرنے کے قریب ہو جاؤں تب روزہ چھوڑتا ہوں۔طبیعت روزہ
چھوڑنے کو نہیں چاہتی۔یہ مبارک دن ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے نزول کے دن ہیں۔“
عین ممکن ہے کہ بعض لوگ اس سے یہ بات نکال لیں کہ سفر اور بیماری میں جب تک موت کی
حالت نہ ہو جائے روزہ نہیں چھوڑنا چاہئیے اور اس سے یہ دھو کہ لگ سکتا ہے کہ روزہ کے متعلق سفر اور
بیماری کے احکام حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک قابل قبول نہیں حالانکہ آپ کی مجلس میں بیٹھنے
والے اور آپ کی صحبت سے فیض یاب ہونے والے یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان باتوں میں
آپ بڑا زور دیا کرتے تھے۔مجھے خوب یاد ہے کہ غالبا مرزا یعقوب بیگ جو آج کل غیر مبائع ہیں اور
ان کے لیڈروں میں سے ہیں۔ایک دفعہ باہر سے آئے۔عصر کا وقت تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے زور دیا کہ روزہ کھول دیں اور فرمایا کہ سفر میں روزہ جائز نہیں۔اسی طرح ایک دفعہ بیماریوں کا ذکر
ہوا تو آپ نے فرمایا۔ہمارا مذہب یہی ہے کہ رخصتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔دین سختی نہیں بلکہ
آسانی سکھاتا ہے۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیمار اور مسافر اگر روزہ رکھ سکیں تو رکھ لیں ہم اسے درست
نہیں سمجھتے۔اس سلسلہ میں حضرت خلیفہ اول نے محی الدین ابن عربی کا قول بیان کیا کہ سفر اور بیماری
میں روزہ رکھنا آپ جائز نہیں سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک ایسی حالت میں رکھا ہوا روزہ دوبارہ رکھنا
چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سن کر فرمایا کہ ہاں ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے۔پس الفضل میں
مندرج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ کا یہ مطلب نہیں کہ بیماری اور سفر میں جب تک موت

۴۲۱
ضمیمه
کے قریب انسان نہ پہنچ جائے روزہ نہ چھوڑے بلکہ یہ الفاظ بڑھاپے اور عام ضعف کے متعلق ہیں یعنی
جب انسان بیمار
نہیں بلکہ مثل بیمار ہوتا ہے۔نفقہ کے ذریعہ پہلے مسلمانوں نے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بعض امور کا فیصلہ
کیا ہے۔قرآن کریم میں صرف بیمار یا مسافر کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی اس رخصت سے فائدہ اٹھانے کا حق دیا ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ تفقہ سے آپ نے ان
کو بھی بیمار کی حد میں داخل کر دیا اور اس طرح جو شخص بمنزلہ
بیمار کے ہوا سے بھی اجازت دے دی اور اس کے ماتحت یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ انسان جب بوڑھا
ہو جائے یا کمزور ہو تو اس وقت بھی وہ بیمار ہی سمجھا جائے گا لیکن بیماری کی بنیاد تو ظاہری حالت پر ہوتی
ہے مگر بڑھا یا اجتہاد سے تعلق رکھتا ہے۔بعض حالات میں بڑھاپا اور کمزوری نظر نہیں آتی۔کئی لوگوں کو
دیکھا ہے کہ وہ 30/35 سال کی عمر میں ہی یہ رٹ لگانے لگ جاتے ہیں کہ اب تو ہم بوڑھے ہو گئے
اور کئی 60/70 سال کی عمر میں بھی یہ کہتے ہیں کہ ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے؟ ابھی ہم کون سے بوڑھے
ہو گئے ہیں یعنی کئی تو اتنی بڑی عمر تک پہنچ کر بھی اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھتے اور کئی چھوٹی عمر میں ہی
بوڑھا خیال کرنے لگ جاتے ہیں۔خصوصاً عورتوں میں تو یہ عام مرض ہے کہ تمہیں برس کے قریب پہنچ
کر ہی وہ اس طرح ذکر کرنے لگ جاتی ہیں کہ گویا وہ دوسوسال کی بوڑھی ہیں۔جب کوئی بات ہو تو کہتی
ہیں کہ ابھی ہماری کوئی عمر ہے۔وہ دن گئے جب ہماری عمر تھی حالانکہ ہندوستانی عورتوں پر تو وہ دن کبھی
آتے ہی نہیں۔وہ چونکہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتیں۔ورزش یا سیر وغیرہ نہیں کرتیں اس لئے ان پر وہ
دن کبھی آتے ہی نہیں جب وہ اپنے آپ کو جوان کہہ سکیں۔یا تو ان پر وہ دن ہوتے ہیں جب وہ کہتی
ہیں کہ اب بھی ہم جوان نہیں ہوئے یا پھر فوراً ہی بڑھاپا شروع ہو جاتا ہے۔تو بعض لوگ 50/40 سال
کی عمر میں اپنے آپ کو بوڑھا سمجھنے لگ جاتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ روزہ رکھنے سے ضعف ہو جاتا
ہے۔میں نے اس پر ایک بار خطبہ بھی پڑھا تھا کہ ضعف کوئی بیماری نہیں۔روزہ تو ہے ہی۔اسی لئے کہ
روزہ ہو۔یہ تو بتا تا ہے کہ پیٹ بھر کر کھانے والے ان غریبوں کی حالت کا اندازہ کریں جن کی قریباً

۴۲۲
ضمیمه
ہر وقت ایسی حالت رہتی ہے۔اگر تو شریعت کہتی کہ روزہ کا منشا یہ ہے کہ انسان موٹا تازہ طاقت ور ہو
جائے تو بے شک کہا جاسکتا تھا کہ ہمیں چونکہ روزے سے ضعف ہو جاتا ہے۔اس لئے روزہ نہیں رکھ
سکتے۔مگر جب اس سے غرض ہی یہ ہے کہ جفا کشی اور ہمدردی کی عادت ڈالی جائے اور انسان خدا تعالیٰ
کی صفات اپنے اندر داخل کرے تو پھر کمزوری اور ضعف کوئی عذر نہیں ہوسکتا۔پس یہ ضعف والا معاملہ
نازک ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ ضعف بڑھاپے اور
کمزوری کی وجہ سے جو روزہ چھوڑا جائے وہ اس وقت تک نہ چھوڑا جائے جب تک سخت معذوری نہ ہو
لیکن بیمار اور مسافر کے لئے یہ شرط نہیں۔ایک مسافر خواہ کتنا ہی ہٹا کٹا کیوں نہ ہوا سے روزہ نہیں رکھنا
چاہئیے۔اسی طرح وہ شخص جسے ڈاکٹر کہتا ہے کہ بیمار ہے اگر روزہ رکھے گا تو اس کا روزہ نہیں ہوگا۔وہ صرف بھوکا رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس حوالے کا مطلب یہ ہے کہ وہ حالت جس میں انسان بمنزلہ
بیمار کے ہواس میں بہت احتیاط سے کام لے۔جو شخص بیمار یا مسافر ہووہ تو خدا تعالیٰ سے کہے گا کہ میں
نے قیاس کیا کہ میں بیمار ہوں اس لئے میں نے روزہ نہ رکھا۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ثبوت لاؤ کہ تمہارا
قیاس ٹھیک تھا۔بیمار اور مسافر سے تو کوئی ثبوت نہیں مانگا جائے گا۔مگر مشابہت کے لئے ثبوت کی
ضرورت ہے۔اس لئے ایسے معاملہ میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا منشا یہ ہے کہ انسان ایسے معاملہ میں جلد بازی سے کام نہ لے بلکہ احتیاط کرے تا کہ ایسا نہ ہو کہ
اسے اجتہاد میں غلطی لگ جائے۔پس یہ الفاظ ان امور کے متعلق ہیں جن میں انسان اجتہاد کر کے
روزہ چھوڑتا ہے۔اس طرح امتحان دینے والے طلبا ہیں وہ بھی اجتہاد سے کام لے کر ہی چھوڑ سکتے
ہیں۔اس لئے ان کو ایسا فیصلہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ بھی لینا چاہئیے کہ کیا واقعی روزہ رکھنے سے
ہم نقصان میں مبتلا ہو جائیں گے۔اگر اس کے آثار ظاہر ہوں تو بے شک چھوڑ دیں لیکن اگر اس کا
کوئی امکان نہ ہو تو وہ اپنے کو بمنزلہ بیمار قرار نہ دیں۔پس یہ حکم صرف اجتہاد کے متعلق ہے بیمار اور
مسافر کے لئے نہیں۔خطبات محمود جلد ۳ صفحه ۳۶ تا ۳۹۔خطبہ جمعہ فرموده ۳۰ /جنوری ۱۹۳۱ء)

۴۲۳
ضمیمه
اسلامی سزائیں
"سزا صرف قتل یا ضرب یا جرمانہ یا نفی عن الارض کی اسلام سے ثابت ہے خواہ نفی بصورت
جلا وطنی ہو یا بصورت قید۔اس کے سوا کوئی سزا اسلام سے ثابت نہیں اور نہ ائمہ اسلام نے کبھی ایسی سزا
دی۔اسلام میں اختلافات کا آغاز۔انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۴۵)
ڈاڑھی منڈوانا نا جائز ھے
ڈاڑھی منڈوانا اسلام کی رو سے منع ہے اور ساری حکومتوں میں سزا صرف وہی دی جاسکتی تھی
جو مطابق اسلام ہو۔یہ ہرگز جائز نہ تھا کہ کسی شخص کو سزا کے طور پر سو رکھلایا جاوے با شراب پلائی جائے
یا ڈاڑھی منڈوائی جاوے کیونکہ یہ ممنوع امر ہے۔“
(انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۴۵)
تجدید بیعت
ایک دوست نے لکھا ہے کہ میں عرصہ آٹھ سال سے احمدی تھا مگر قریباً تین سال سے میری عملی
حالت بہت کمزور ہو گئی تھی۔اب میری غفلت دور ہو گئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ توجہ دلائی
ہے۔کیا میں دوبارہ بیعت کروں۔فرمایا: ” دعا کروں گا۔بیعت جب تک انسان تو ڑے نہیں تجدید کی ضرورت نہیں۔آپ
استغفار کریں اور آئندہ کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔جس قدر اس زندگی میں دین
کا کام ہو غنیمت ہے۔“
(الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵)

۴۲۴
ضمیمه
نام کے ساتھ احمدی لکھنا
ایک دوست نے لکھا :۔میں اپنے نام کے ساتھ احمدی لکھتا ہوں۔بعض لوگ عداوت سے
افسروں کو میرے خلاف برانگیختہ کر دیتے ہیں۔کیا میں احمدی لکھنا چھوڑ دوں؟
فرمایا: کوئی اگر شروع سے نہ لکھے تو کچھ حرج نہیں لیکن ڈر کر چھوڑ نا ٹھیک نہیں۔گھر میں نماز پڑھنا
(الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵)
ایک دوست نے لکھا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں گھر میں نماز پڑھ رہا ہوں کہ ایک شخص آیا
اور آتے ہی کہا کہ گھر میں نماز نہ پڑھو۔اس طرح نماز کی قدر دل سے جاتی رہتی ہے۔فرمایا: ” یہ خواب بہت صحیح ہے۔اس کے متعلق میں نے بار بار جلسہ پر اور متعدد موقعوں پر توجہ
دلائی ہے۔“
(الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵)
نماز کا ترجمه
ایک بوڑھے زمیندار نے عرض کیا۔جوز میندار نماز کاترجمہ نہیں جانتے ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
حضور نے فرمایا:۔نماز تو ہو جاتی ہے لیکن انہیں اپنے فارغ اوقات میں نماز کا ترجمہ سکھنے کی کوشش
کرنی چاہیے، ہل چلاتے ہوئے بھی ترجمہ یاد کر سکتے ہیں یہ کوئی مشکل بات نہیں۔وہ شخص جو نماز کا ترجمہ
جانتا ہو اس سے ایک دو الفاظ کا ترجمہ پوچھ لیا اور اسے خوب یاد کرنے کے بعد اور پوچھ لیا۔جو لوگ نماز کا
ترجمہ پڑھا سکتے ہیں انہیں چاہیے کہ دوسروں کو ضرور ترجمہ سکھائیں لیکن اگر کوئی دوسرے کی خواہش پر بھی
نہیں پڑھاتا تو وہ مجرم ہے۔(الفضل ۲۱ /اکتوبر ۲۰۱۰ء)

۴۲۵
ضمیمه
سنتیں پڑھنی چاھئیں
سماٹرا کے مربی حضرت مولوی رحمت علی صاحب نے عرض کیا۔سماٹرا میں لوگ عام طور پر سنتیں
بالکل نہیں پڑھتے۔ان کے ترک پر کوئی عقاب نہیں ہاں جمعہ سے قبل دو رکعت پڑھتے ہیں جن کو
تحیۃ المسجد کہتے ہیں۔چار سنتوں کی نسبت وہ کہتے ہیں سند کے لحاظ سے یہ احادیث ضعیف ہیں۔حضور نے فرمایا:۔احادیث کے متعلق ہمارا معیار تو یہ ہے کہ جو قرآن شریف اور سنت کے خلاف
نہ ہوں ان
کو صیح سمجھا جائے۔دوسرے ہمارا طریق سفن وغیرہ میں تو اتر پر ہے۔اگر کوئی بات سواحادیث
سے ثابت ہو اور امت کا تعامل اس کے خلاف ہو تو ہم تعامل کو ہی ترجیح دیں گے کیونکہ احادیث ہم تک
بالقول پہنچی ہیں اور تعامل بالفعل اور اسی تعامل کا نام سنت ہے، اسلام کے چاروں فرقوں حنفی ، شافعی،
مالکی اور حنبلی کے لاکھوں کروڑوں لوگوں کے تیرہ سو سال کے تعامل سے جو بات ثابت ہو وہ یقینی ہے۔اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے سنن اگر احادیث سے ثابت نہ بھی ہوں تب بھی پڑھنی چاہئیں۔کیونکہ امت محمدیہ کا تیرہ سو سال کا تعامل اس پر شاہد ہے۔کروڑوں لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
لے کر آج تک ان پر عمل کرتے چلے آئے ہیں۔یہ تعامل خواہ اس کی تائید میں کوئی حدیث نہ ہو
ایک زبر دست ثبوت ہے جس کے ماتحت سنن کا پڑھنا ضروی ہے۔اگر سواحادیث ایک امر کوضعیف
قرار دیں مگر امت کا تعامل اس پر چلا آیا ہو تو امت کے اس تعامل کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ چند
راویوں کی نسبت کروڑوں لوگوں کا تعامل بہت زیادہ معتبر ہے۔حضرت مسیح موعود نے شریعت میں پہلے قرآن کو رکھا ہے۔پھر سنت کو اور اُس کے بعد حدیث کو۔سنت وہ نہیں جو حدیث سے مستنبط ہو بلکہ سنت وہ ہے جو امت کے لاکھوں کروڑوں صلحاء کے تعامل
سے ثابت ہو۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عہد سے لے کر آج تک کروڑوں لوگ
نسلاً بعد نسل سنن پڑھتے چلے آ رہے ہیں اس لئے اس کا لحاظ رکھنا واجب ہے خواہ احادیث تائید کریں
یا نہ کریں۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنتیں نہ پڑھی ہوتیں اور آپ کے بعد یک لخت یہ تغیر

۴۲۶
ضمیمه
پیدا ہو گیا ہوتا تو تاریخ اسلام میں ضرور اس کا ذکر ہوتا کہ یہ تغیر مسلمانوں کے ہر ایک فرقے میں اور
ہر ایک ملک میں کیونکر پیدا ہوا اور کب پیدا ہوا مگر ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔(الفضل ۲۱ /اکتوبر ۲۰۱۰ ء صفحه ۳)
پانچوں نمازوں کے اوقات اور ان کی رکعات
”نماز مسلمانوں پر پانچ وقت فرض ہے۔ایک نماز صبح کی جس کا وقت پو پھٹنے سے لے کر سورج
نکلنے کے وقت تک ہوتا ہے۔یعنی سورج نکلنے سے پہلے یہ نماز ختم ہو جانی چاہیے۔اس نماز کی دورکعت
ہوتی ہیں۔ایک نماز سورج ڈھلنے سے لے کر انداز اپونے تین گھنٹے بعد تک پڑھی جاتی ہے۔گرمیوں
میں یہ وقت ہندوستان میں کوئی تین گھنٹہ تک چلا جاتا ہے۔اس نماز کو ظہر کی نماز کہتے ہیں اور اس کی
چار رکعت ہوتی ہیں۔اس کے بعد تیسری نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔یہ نماز دھوپ کے زرد ہونے
کے وقت تک پڑھی جاسکتی ہے۔اسے عصر کی نماز کہتے ہیں اور اس کی بھی چار رکعت ہوتی ہے۔اس
کے بعد سورج ڈوبنے سے لے کر شفق یعنی مغرب کی طرف کی سرخی کے غائب ہونے تک چوتھی نماز کا
وقت ہوتا ہے اور اسے مغرب کی نماز کہتے ہیں۔اس کی تین رکعتیں ہوتی ہیں۔اس کے بعد
پانچویں نماز کا وقت شروع ہوتا ہے جسے عشاء کی نماز کہتے ہیں۔اس کا وقت ہندوستان کے اوقات کے
لحاظ سے غروب آفتاب سے کوئی ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع ہوتا ہے اور نصف شب تک اور بعض کے
نزدیک اس کے بعد تک بھی چلا جاتا ہے۔اس
نماز کی رکعتیں بھی چار ہوتی ہیں۔“
جمعه کی دو سنتیں
جمعہ سے قبل دورکعت کے متعلق فرمایا:۔( تفسیر کبیر جلد اوّل صفحه ۱۱۳)
بے شک یہ حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں آ کر جمعہ کی نماز سے قبل دو
رکعت پڑھیں لیکن ایک اور حدیث ہے جو حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی