ضمیمہ

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 2

۴۲۷
ضمیمه
چار رکعت گھر میں پڑھ کر آتے تھے گو بخاری و مسلم نے چارسنتوں والی روایات کو ترجیح دی ہے لیکن دو
سنتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔حضرت خلیفہ اول ظہر کی جماعت سے پہلے ہمیشہ چار سنتیں پڑھا کرتے تھے۔میں بھی چار ہی پڑھتا
ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے طاقت دی ہے تو کیوں نہ پڑھیں لیکن حضرت مسیح موعود کو میں نے سینکڑوں دفعہ
دیکھا ہے اور متواتر دیکھا ہے آپ ظہر سے پہلے ہمیشہ دورکعت سنت پڑھا کرتے تھے۔دراصل حضرت
مسیح موعود کی یہ دو رکعت ہماری ہزاروں رکعتوں کے برابر تھیں۔گویا حضرت مسیح موعود نے حدیث سے جو
اقل سنتیں ثابت ہیں وہی پڑھی ہیں تا کہ باقی وقت آپ دعوت الی اللہ میں صرف کریں۔(الفضل ۲۱ / اکتوبر ۲۰۱۰ صفحه ۳)
وفات یافتگان کی طرف سے قربانی کرنا؟
سید نا حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں:۔میں جب حج کے لئے گیا تو میں نے سات قربانیاں کی تھیں۔ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف سے ، ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے، ایک والدہ صاحبہ کی طرف سے،
ایک حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی طرف سے، ایک اپنی طرف سے، ایک اپنی بیوی کی
طرف سے اور ایک جماعت کے دوستوں کی طرف سے۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۳۵ء صفحه ۱)
وفات یافتگان کی طرف سے کپڑے وغیرہ بنوا کر دینا
کسی شخص کی وفات کے بعد کپڑے وغیرہ بنوا کر دینے کی جو رسم ہے اس کے متعلق حضور نے
ایک خط میں تحریر فرمایا:۔کپڑے وغیرہ بنا کر دینا بدعت ہے اور اس سے مومن کو بچنا چاہیے۔ہاں صدقہ بلاتعین تاریخ
دینا متوفی کے لئے مفید ہوتا ہے۔پس غریبوں کو ان تاریخوں میں جن میں لوگ رسماً صدقہ نہیں کرتے

۴۲۸
ضمیمه
جو ہو سکے صدقہ دے دیں تو یہ منع نہیں بلکہ وفات یافتہ کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کوئی عبارت جیسے کہ
تلاوت قرآن وفات یافتہ کو نہیں پہنچ سکتی۔( الفضل ۱۷ را پریل ۱۹۲۲ء)
بهشتی مقبرہ کی زمین کے بارہ میں
ایک بھائی نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام نے بہشتی مقبرہ اس زمین کا نام رکھا
ہے جو کہ آپ کے وقت میں مقرر کی گئی اور کچھ وہ زمین جس کی قیمت کا اندازہ ایک ہزار روپیہ فرمایا۔حضور نے جواب میں
لکھوایا:
یہ غلط ہے۔بہشتی مقبرہ کا سلسلہ تو قیامت تک رہے گا۔یہ جو ایک ہزار روپیہ زمین کے متعلق ہے
سی اس وقت آپ کا منشا تھا کہ شامل کر لی جائے۔الفضل ۱۷ ر ا پریل ۱۹۲۲ء )
بغیر سحری کھائے روزہ رکھنا
سوال : سحری کے وقت ایک شخص کی آنکھ نہیں کھلی اس روز اس نے روزہ باعث سحری نہ کھانے
کے نہیں رکھا۔اس کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟
جواب:۔اگر آٹھ پہر روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
(الفضل ۱۸؍ جولائی ۱۹۱۶ ء )
آج کل رمضان ہے اور روزہ کی وجہ سے زیادہ تقریر نہیں کی جاسکتی۔دوسرے نیر صاحب نے
رات کو میجک لینٹرن کے ذریعہ سفر یورپ اور تبلیغ افریقہ کے حالات دکھائے ہیں۔گو اس سے بہت
فائدہ ہے مگر سحری کو اس وقت آنکھ نہ کھلی جس وقت کھلنی چاہیے تھی اور میں دعا ہی کر رہا تھا کہ اذان

۴۲۹
ضمیمه
ہوگئی۔اس لئے میں کھانا نہ کھا سکا۔میں آج کل شام کو کھانا نہیں کھایا کرتا بلکہ سحری کو کھاتا ہوں لیکن
آج سحری کو بھی نہ کھا سکا۔اس وجہ سے بھی لمبی تقریر کرنا مشکل ہے۔تاہم میں کوشش کروں گا کہ جس
قدر ہو سکے بیان کروں کیونکہ احباب دور دور سے آئے ہیں۔کفارہ کے بارہ میں
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء صفحه ۱۲ ۱۳۰)
سوال :۔کفارہ ظہار کے احکام میں تحریر رقبہ کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے اور کفارہ یمین میں تحریر رقبہ کو
تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے نیز کفارہ ظہار میں اطعام مساکین کا حکم صیام کے حکم کے بعد رکھا گیا ہے اور
کفارہ یمین میں صیام کا حکم اطعام، کسوۃ اور تحریر رقبہ کے حکم کے بعد رکھا ہے۔پھر کفارہ بمبین میں اطعام کے
بعد کسوہ کا ذکر کیا گیا ہے اور کفارہ ظہار میں یہ مذکور نہیں۔پھر قبل ان يتماسا کے الفاظ کفارہ ظہار میں
دو دفعه صرف تحریر رقبہ اور صیام کے ساتھ آئے ہیں لیکن اطعام کے ساتھ اس کا ذکر نہیں۔پھر کفارہ ظہار
کی پہلی آیت ذالکم تو عظون بہ میں اشارہ کرنے کے لئے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے اور دوسری
آيت ذالك لتو منوا باللہ میں اشارہ کے لئے مفرد کا صیغہ استعمال کیا ہے۔پھر کفارہ ظہار میں
شہرین متتابعین فرمایا ہے کہ ساٹھ روزے متواتر رکھے مگر کفارہ یمین میں متواتر کی شرط نہیں رکھی؟
جواب: - حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔اس میں باقی شقیں تو صرف تصوف کا رنگ
رکھتی ہیں۔دراصل جو بڑا سوال ہے وہ صرف یہی ہے کہ کفارہ ظہار میں تحریر رقبہ کی سزا کو پہلے رکھا ہے
اور باقی سزائیں یعنی صیام اور اطعام مساکین کو بعد میں رکھا ہے اور کفارہ بیبین میں پہلے اطعام کو رکھا
ہے اور پھر کسوہ کو رکھا ہے اور تحریر رقبہ کا تیسرے نمبر پر ذکر کیا ہے اور پھر اس کے بعد روزوں کا ذکر
کیا ہے۔غرض کفارہ ظہار میں پہلے تحریر رقبہ اس کے بعد روزے اور اس کے بعد کھانا اور کفارہ یمین
میں پہلے کھانا پھر لباس پھر غلام کا آزاد کرنا اور پھر روزے رکھے گئے ہیں یعنی ایک تو ان سزاؤں کی
ترتیب میں فرق ہے اور پھر ان سزاؤں میں بھی بعض میں اختلاف ہے اور بعض مطابق ہیں یعنی

۴۳۰
ضمیمه
تحریر رقبہ تو دونوں جگہ ہے لیکن وہاں کفارہ ظہار میں شہرین منتا بعین یعنی متواتر ساٹھ روزوں کا ذکر ہے
اور یہاں کفارہ یمین میں تین روزوں کا ذکر ہے اور اس کے ساتھ منتا بعین کا لفظ نہیں۔اگر روزے
تحریر رقبہ کا قائمقام ہیں تو کفارہ ظہار میں ساٹھ اور کفارہ بمبین میں تین کیوں ہیں اور پھر وہاں یہ ذکر
ہے کہ متواتر رکھے اور یہاں متواتر کا ذکر نہیں۔اسی طرح کفارہ ظہار میں ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانے
کا ذکر ہے اور اس کے بالمقابل کفارہ یمین میں اطعام کا قائمقام کسوہ کو رکھا ہے مگر کفارہ ظہار میں اس کا
ذکر نہیں۔اس کے متعلق یا د رکھنا چاہیے کہ جرائم کی سزا جرم کے مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوا کرتی
ہے اور سزا کی ترتیب بھی اسی لحاظ سے ہوتی ہے۔مثلاً بعض دفعہ جرم کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے اور بعض
جگہ جرم کی اہمیت کم ہوتی ہے۔جہاں جرم کی اہمیت زیادہ ہوگی وہاں اس جرم کی سزا بھی زیادہ ہوگی اور
جہاں جرم کی اہمیت کم ہوگی وہاں اس جرم کی سزا بھی کم ہوگی۔جہاں تک بنی نوع انسان کے حقوق کا
تعلق ہے وہاں شریعت نے اس امر کو مد نظر رکھا ہے کہ جہاں نقصان زیادہ ہو وہاں اس جرم کی سزا بھی
زیادہ رکھی ہے اور جہاں نقصان کم ہو وہاں اس کی سزا بھی کم رکھی ہے اور جو جرائم ایسے ہیں جن کا
در حقیقت انسانوں سے تعلق نہیں بلکہ اخلاق کے ساتھ تعلق ہے ان کی سزا میں شریعت نے اس نقطہ نگاہ
کو مدنظر رکھا ہے کہ اس کے لئے ایسی سزا تجویز کی جائے جو اخلاق کی نگہداشت کرنے والی ہو۔اب بظاہر تو ظہار کا تعلق بندوں سے معلوم ہوتا ہے لیکن دراصل اس کا تعلق اخلاق سے ہوتا ہے بندوں
سے نہیں۔ظہار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیوی کو کہہ دے کہ تو میری ماں کی طرح ہے یا یہ کہہ دے کہ
تو میری ماں ہے۔اگر اس جرم کا تعلق بندوں سے ہوتا تو پھر چاہیے تھا کہ تمام انسان اس کو برا مناتے مگر
تمام انسان اس کو برا نہیں مناتے۔حضرت خلیفہ اول ایک دفعہ ایک سکھ کو سمجھا رہے تھے کہ بیوی کو پیار میں آ کر بعض لوگ جو ماں
کہہ دیتے ہیں اس طرح نہیں کہنا چاہیے۔یہ بہت بری بات ہے تو وہ سکھ کہنے لگا اس میں کیا حرج ہے؟
ماں کا رشتہ محبت کا ہوتا ہے۔اس لئے اگر اپنی محبت کے اظہار کے لئے بیوی کو ماں کہہ لیا جائے تو وہ ماں
تھوڑی بن جاتی ہے۔اسی طرح انگریزوں میں تو یہ عام رواج ہے کہ وہ خصوصیت سے بیوی کے متعلق

۴۳۱
ضمیمه
ماں ہی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔بیوی کو بلانا ہو تو کہتے ہیں مدر (Mother) ادھر آؤ۔ان سے اگر
پوچھا جائے کہ ایسا کیوں کہتے ہوتو جواب دیتے ہیں کہ بچے نے جوسیکھنا ہے۔بچہ چونکہ ہماری نقل کرتا
ہے اگر ہم مدر مدر نہ کہیں تو بچہ کس طرح مدد کہے گا۔اس لئے ہم بیوی کو مدر کہتے ہیں تا کہ بچے کو بھی مدر
کہنے کی عادت پڑے۔غرض بعض قوموں کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ ان کی عورتیں بجائے اس کے کہ جب ان کے خاوندان کو
ماں
کہیں تو وہ اس کے خلاف پروٹسٹ کریں اور اپنے حقوق کی خاطر خاوندوں پر نالش کریں۔وہ خوش
ہوتی ہیں اور ان میں یہ ایک قسم کا تعیش پایا جاتا ہے کہ جب ان کے خاوند ان کو ماں کہیں تو بجائے شکوہ
کے وہ اس پر خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔پس معلوم ہوا کہ بیوی کو ماں کہنا ایسا جرم نہیں جس کا تعلق انسانوں
سے ہو اور جس سے بنی نوع انسان کے حقوق کا نقصان ہوتا ہو کیونکہ اگر یہ انسانی جرم ہوتا تو چاہیے تھا
کہ جس طرح بیوی کو مارنے پر ساری عورتیں کھڑی ہو جاتی ہیں اور شور مچانا شروع کر دیتی ہیں کہ
عورتوں پر ظلم ہو گیا ہے اور ان کے حقوق کو پامال کر دیا ہے اسی طرح جب کسی بیوی کو اس کا خاوند ماں
کہہ دے تو ساری عورتیں کھڑی ہو جاتیں اور اس کے خلاف پروٹسٹ۔لیکن ایسا نہیں بلکہ بعض عورتیں
بجائے ناراضگی کے اس پر خوش ہوتی ہیں اور بجائے بُرا منانے کے اس کو اچھا مجھتی ہیں تو معلوم ہوا کہ
بیوی کو ماں کہہ دینا ایسا جرم نہیں جو انسانی حقوق کے ساتھ تعلق رکھتا ہو۔اگر بیوی کو ماں کہہ دینا انسانی
حقوق کے خلاف ہوتا تو پھر ہر قوم اس کے خلاف ہوتی اور اس کو بُرا مناتی۔مسلمان بھی اس کے خلاف
ہوتے اور اس کو بُرا مناتے۔یہودی بھی اس کے خلاف ہوتے اور اس کو بُرا مناتے۔عیسائی بھی اس کو
بُرا مناتے اور اس کے خلاف ہوتے۔ہندوستانی بھی اس کے خلاف ہوتے اور اس کو بُرا مناتے۔انگریز بھی اس کے خلاف ہوتے اور اس کو بُرا مناتے۔امریکن بھی اس کے خلاف ہوتے اور اس کو بُرا
مناتے۔عیسائی بھی اس کے خلافت ہوتے اور اس کو بُرا مناتے۔تمام مذاہب اور تمام قومیں اس کے
خلاف پروٹسٹ کرتیں۔تمام ملکوں میں اس کے خلاف احتجاج ہوتا۔جس طرح گالی دینا یا مارنا ایسا جرم
ہے کہ سب کے سب اس کو بُرا مناتے ہیں۔مسلمان بھی مناتے ہیں ، ہندو، یہودی، عیسائی اس کو بُرا

۴۳۲
ضمیمه
مناتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں لیکن بیوی کو ماں کہہ دینا نہ صرف یہ کہ بعض تو میں اس پر
بُرا نہیں مناتیں بلکہ اس پر خوش ہوتی ہیں حالانکہ اگر یہ جرم انسانوں کے خلاف ہوتا تو سب کو اس کے
خلاف احتجاج کرنا چاہیے تھا۔پس معلوم ہوا کہ یہ قومی جرم نہیں بلکہ خدائی اور اخلاقی جرم ہے۔اخلاقی لحاظ سے بعض باتیں بری مشابہت کی وجہ سے جرم بن جاتی ہیں جس طرح یہودی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو اعنا کہتے تھے تو خدا نے صحابہ کو حکم دیا کہ تم راعنا نہ کہا کرو بلکہ انظرنا کہا کرو۔اب صحابہ راعنا کا لفظ بری نیت سے تو نہیں کہتے تھے یہودی یا دوسرے لوگ بری نیت سے کہتے تھے
مگر صحابہ ادب اور احترام سے کہتے تھے مگر باوجود اس کے خدا نے صحابہ کو منع کر دیا کہ بے شک تمہاری
نیت بری نہیں بلکہ تم ادب اور احترام سے یہ لفظ کہتے ہومگر اس لفظ میں چونکہ مشابہت گندی ہے
اس لئے ہم تم کو منع کرتے ہیں کہ تم راعنا نہ کہا کرو بلکہ انظرنا کہا کرو۔اسی طرح بیوی کو ماں کہنے
سے منع کرنے کا حکم بھی اخلاق کی حفاظت کے لئے ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی
کرنا قومی جرم نہیں بلکہ ہمارا جرم ہے۔ہم تمہیں روکتے ہیں کہ تم ایسا نہ کہا کرو۔اسی وجہ سے فقہاء نے ظہار کے متعلق لکھا ہے کہ اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی یعنی جب تک
طلاق والے احساسات ظہار کے ساتھ وابستہ نہ ہوں اس وقت تک خالی بیوی کو ماں کہہ دینے سے
طلاق واقع نہیں ہوتی تو فقہاء کا بھی اس طرف خیال گیا ہے کہ ظہار پر سزا خدائی جرم کی وجہ سے ہے۔پس جب یہ معلوم ہو گیا کہ یہ خدائی جرم ہے تو خدائی جرائم میں شریعت اسلامیہ کا سزا دینے کا طریق یہ
ہے کہ جن جرائم کے محرکات اور موجبات زیادہ ہوں ان میں شریعت نے کم سزا رکھی ہے اور جن جرائم
کے موجبات اور محرکات زیادہ ہوں اس کی سزا شریعت نے کم رکھی ہے اور جن جرائم کے موجبات
زیادہ ہوں ان میں شریعت نے اس لئے سزا کم رکھی ہے کہ لوگ عام رو میں بہہ جاتے ہیں اور جہاں
موجبات کم ہوں ان میں سزا اس لئے زیادہ رکھی ہے کہ جو شخص باوجود کم محرکات ہونے بھی اس جرم کا
ارتکاب کرتا ہے وہ گویا شریعت کی تضحیک کرتا ہے۔اب کسی شخص کا اپنی بیوی کو ماں کہ دین یا یہ کہہ دینا
کہ تو میری ماں کی طرح ہے اس کے کون سے موجبات اور محرکات ہیں جن کی وجہ سے وہ ماں کہتا ہے۔

۴۳۳
ضمیمه
اگر وہ طلاق دینا چاہتا تھا تو اس کے لئے اور کئی الفاظ موجود تھے۔اس واضح طریق کو استعمال کرنے کی
بجائے وہ ایسا طریق کیوں اختیار کرتا ہے جو بُری مشابہت رکھتا ہے۔فرض کرو اس کی نیت اپنی بیوی کو
طلاق دینے کی ہے تو پھر یہ شریفانہ طریق کیوں اختیار نہیں کرتا کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں۔ایسے الفاظ
کیوں استعمال کرتا ہے جن سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔پس جب وہ واضح طریق کو استعمال
کرنے کی بجائے باوجود موجبات اور محرکات کے نہ ہونے کے ایسا طریق اختیار کرتا ہے جس سے
شریعت نے روکا ہے تو لازمی بات ہے کہ وہ شریعت کی بے حرمتی کرتا ہے۔مجلس عرفان فرمود ۲۰۰ دسمبر ۱۹۴۴ء الفضل ۲۶ جون ۱۹۶۰ء بحوالہ روزنامہ الفضل یکم مارچ ۱۹۶۳ء)
شراب کی دوکان پر ملازمت
سوال :۔عرض کیا گیا شراب کی دوکان میں ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔حضور نے فرمایا: شراب بنانے کے لئے ملازم ہونا جائز نہیں اور نہ بیچنے کے لئے۔(الفضل ۲۱ /اکتوبر ۲۰۱۰ صفحه ۳)
محصن کو رجم
سوال :۔جامعہ احمدیہ کے ایک طالب علم نے عرض کیا۔محصن (شادی شدہ) اگر زنا کرے تو
حکومت میں رجم کر دینے کا حکم ہے یا نہیں؟
جواب :۔حضور نے فرمایا: یہ اختلافی مسئلہ ہے۔حافظ روشن علی صاحب مرحوم شدت سے اس کا
انکار کیا کرتے تھے اور کہتے تھے محصن کو رجم کرنے کا کہیں حکم نہیں۔میری تحقیق اس بارے میں مکمل
نہیں لیکن حضرت مسیح موعود نے رجم تسلیم کیا ہے۔الفضل ۲۱ / اکتوبر ۲۰۱۰ صفحه ۳)
غیر احمدی والدین سے حسن سلوك
ایک دوست نے لکھا کہ میں احمدی ہوں اور میرے والدین کا میرے ساتھ مذہبی مخالف ہے۔

۴۳۴
ضمیمه
حضوران سے سلوک کے بارہ میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟
جواب :۔لکھوایا: دنیاوی طور پر ہر طرح سے سلوک کریں اور دین کے معاملہ میں ان کو سمجھاویں
اور اپنی نیکی اور محبت اور والدین کی خدمت کا ایسا نمونہ دکھاویں کہ ان
کو مانا پڑے کہ آپ نے احمدی
ہوکر کچھ حاصل کیا ہے۔( الفضل ۱۸ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵)
ناقصات العقل والدین ھونے کا مطلب
سوال:۔عرض کیا گیا حدیث میں آتا ہے کہ عورتیں ناقصات العقل والدین ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب :۔حضور نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے کہ عورتوں میں فطری کمزوری ہے جس کی وجہ سے
وہ نبی ، امام اور خلیفہ نہیں بن سکتیں۔اگر اس کا یہی مفہوم ہوتا جو آجکل سمجھا جاتا ہے کہ عورتیں کم عقل
ہوتی ہیں اور دین میں ناقص تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ازواج مطہرات سے کبھی مشورہ نہ لیتے۔حالانکہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دین کا بہت سارا حصہ مروی ہے۔دیکھو حضرت عائشہ نے لا نبی بعدی
کے کیسے اعلی معنے بیان کئے ہیں جن سے موجودہ زمانہ کے عظیم الشان مامور نے بھی فائدہ اٹھایا۔مردوں میں سے جہاں اس بارے میں بڑے بڑے ائمہ اور علما فضلا نے ٹھو کر کھائی وہاں ایک عورت
نے ایسی اعلیٰ راہنمائی کی جس سے آج بھی ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں۔پس حدیث کا یہ مفہوم نہیں کہ
عورتوں کی عقل ناقص ہوتی ہے اور وہ مشورہ دینے کے قابل نہیں ہوتیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ عورت کا
رحم کا پہلو غالب ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مرد کی طرح با اختیار اور خود مختار حاکم نہیں بن سکتی اور نہ نبی
اور خلیفہ ہوسکتی ہے کیونکہ نبوت اور خلافت میں قوت حاکمانہ کی بھی ضرورت ہے جو عورتوں میں طبعاً
کم ہے۔اس لئے اگر خلیفہ یا بادشاہ بن جائیں تو ایسے مواقع پر جہاں جابرانہ احکام نافذ کرنے کی
ضرورت ہو کمزوری دکھا ئیں۔ملکہ وکٹوریہ کے متعلق ثابت ہے کہ جب کسی کو پھانسی وغیرہ کا حکم دینا
پڑتا تو اس وقت نرمی دکھاتی اور انتہائی رحمدلی سے کام لیتی اور یہ بات تمام عورتوں میں ہے۔پس چونکہ
حاکمانہ قوت جس میں سخت احکام بھی نافذ کرنے پڑتے ہیں عورتوں میں نہیں ہے۔اس لئے وہ ایسے
موقعوں پر کمزوری اور نرمی دکھاتی ہیں جس سے حکومت میں خلل واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔لہذا

۴۳۵
ضمیمه
عورت
کو ناقص العقل والدین کہنے سے شریعت کی مراد یہ ہے کہ وہ خفی اور خشونت سے کام نہیں کراسکتیں
جس طرح مرد کر اسکتے ہیں۔یہ ایک فطری کمزوری ہے۔سوال:۔عرض کیا گیا ایک حدیث میں صاف طور پر آیا ہے کہ جب تمہارے معاملات کی باگ
دوڑ عورتوں کے ہاتھ میں ہو تو تمہارے لئے اس وقت مر جانا بہتر ہے۔جواب :۔حضور نے فرمایا: حدیث نے خود ہی تشریح کر دی ہے کہ عورتیں خود مختار رئیس اور
بادشاہ نہیں بن سکتیں یعنی اس سے مراد عورت کا بادشاہ ہونا ہے کہ اگر کوئی عورت تمہاری حاکم
ہو جائے اور بکلی سیاہ وسفید کی وہی مالک ہو تو اس وقت حکومت تباہ ہو جائے گی۔اس سے عورتوں
سے مشورہ لینے کی نفی کہاں سے نکلی؟ ہاں شوریٰ میں عورت حاکم نہیں ہوسکتی۔عورتوں کی طرف سے
نمائندہ بن کر مشورہ دے سکتی ہے۔سوال :۔عرض کیا گیا : جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ عورت کا دماغ مرد کی نسبت
چھوٹا ہوتا ہے۔جواب :۔حضور نے فرمایا:۔دماغ کے چھوٹے اور بڑے ہونے سے اخلاق اور عقل کو کوئی
تعلق نہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ہر بڑے دماغ والا ہر بات اچھی کرے بعض دفعہ چھوٹی عقل والے
بڑے کام کر جاتے ہیں۔پس مشورہ دینے میں عورت کی عقل ہرگز کمزور نہیں۔مردوں کی طرح عورتیں
بھی مشورہ دینے کی اہل ہیں۔سوال:۔عرض کیا گیا: کیا عورت صدیق بن سکتی ہے؟
جواب :۔حضور نے فرمایا:۔کیوں نہیں۔حضرت مریم اور حضرت عائشہ دونوں صدیقہ تھیں۔صدیقیت ایک الگ مرتبہ ہے اور خلافت الگ۔خلافت میں بعض دفعہ بختی کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو
عموماً عورتوں میں نہیں اس لئے خلیفہ نہیں ہوسکتیں۔سوال:۔عرض کیا گیا: کیا عورت قاضی بن سکتی ہے؟
جواب:۔حضور نے فرمایا:۔ہاں بن سکتی ہے۔سوال :۔اس پر عرض کیا گیا : قاضی ہونے کی صورت میں حدود اور قصاص کے مقدمات میں

۴۳۶
ضمیمه
عورت فیصلہ کرتے وقت کمزوری نہ دکھائے گی؟
جواب :۔حضور نے فرمایا:۔آگے اپیل کا دروازہ کھلا ہے۔عورت حاکم اعلیٰ نہیں بن سکتی
ماتحتی میں درجے اور عہدے حاصل کر سکتی ہے یعنی عورت بادشاہ یا خلیفہ کے ماتحت کسی منصب پر
مامور ہوسکتی ہے۔(الفضل ۷ار دسمبر ۱۹۲۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی