سرورق
فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب
يَا أَهل
فصل الخطاب
لحقد مد
أهل الكتاب
از افاضات
پیش لفظ
فصل الخطاب لمقدمتہ اہل الکتاب
اس کتاب کے فاضل مؤلف نخبة المتكلمين زبدة المؤلفين حاجی الحرمین حضرت
مولوی حکیم نور الدین خلیفة المسیح قول رضی اللہ تعالے عنہ اس کی وجہ تالیف یہ بیان
فرماتے ہیں :۔" میں جب حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے
آپ سے پوچھا کہ آپ کی مُریدی میں کیا مجاہدہ کرنا چاہیئے کہ خدائے تعالی
کی محبت میں ترقی ہو۔آپ نے فرمایا کہ میں یہ مجاہدہ بتاتا ہوں کہ آپ
عیسائیوں کے مقابلہ میں ایک کتاب لکھیں۔) مرقاة اليقين في حياة نور الدین صفحه ۱۴۷ - ۱۳۸ شائع کرده الشرکت ال اسلایم
(
آپ فرماتے ہیں کہ جب مجھے یہ ارشاد ہوا اس وقت مجھ کو نہ تو عیسائی مذہب سے
واقفیت تھی اور نہ ہی عیسائیوں کے اعتراضات کا مجھے علم تھا۔مزید براں جموں میں
مجھے بہت ہی کم فرصت ہوتی تھی۔جب میں قادیان سے یہ حکم لے کر اپنے وطن بھیرہ
پہنچا تو وہاں میرا ایک ، ہم مکتب حافظ قرآن مسجد کا امام میرے سامنے تقدیر کا مسئلہ
نے بیٹھا۔اور اُس نے اس شوخی سے اس مسئلہ پر بحث کی کہ مجھے اُسے علیحدگی میں کہنا
ڑا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ عیسائی ہو گئے ہیں۔اُس نے جواب دیا کہ عیسائی
ہو گئے ہیں تو سوچ ہی کیا ہے۔میں نے کہا۔اپنے گرد سے ذرا مجھے کو بھی ملاؤ، چنانچہ وہ
مجھے پنڈ دادنخان ایک انگریز پادری کی کوٹھی پر لے گیا۔مگر اُس پادری نے باوجود میری بخشش
اور حافظ صاحب کے زور لگانے کے بحث سے گریز کیا اور کہا کہ میں زبانی گفتگو نہیں کردونگا
ہاں بعد میں اعتراضات لکھ کر بھیجوا دونگا۔میں نے حافظ صاحب سے کہا کہ جب تک
ان کے اعتراضات ہمارے پاس نہ پہنچیں اور ہماری طرف سے اُن کا جواب نہ ہوئے اُس
وقت تک آپ بپتسمہ نہیں۔پھر حافظ صاحب آپ کے مطالبہ پر کہ اگر کوئی اور بھی اُن
20
کی طرح عیسائیوں کے زیر اثر ہے تو اُس کے پاس لے چلیں آپ کو اسٹیشن ماسٹر کے پاس
لے گئے۔اسٹیشن ماسٹر نے تو بڑی دلیری سے کہا مذہب عیسائی کا مقابلہ تو کسی مذہب -
ہو ہی نہیں سکتا۔میں نے حافظ صاحب سے کہا کہ یہ تو پھنس گئے ہیں۔اور وہ حافظ صاب
دہ
سے پیر کو پادری صاحب خاور ہو گئے اور گفتگو نہیں کی حیران ہو گیا۔آخر اس پادری نے ایک بڑا ملدمار اعتراضوں کو لکھ کر بھیجا۔میں نے حافظ صاحب
سے کہا کہ بتاؤ یہ کوئی ایک دن کا کام ہے ؟ انہوں نے کہا۔نہیں۔میں نے کہا تم ہی مدت
ئے
مقرر کرو۔حافظ صاحب نے کہا کہ ایک، برس تک کتاب چھپ کر ہمارے پاس پہنچ جاتے
میں عیبوں آیا۔اُس زمانہ میں زارا نے بہت آئے تھے ، راجہ پونچھ کا بیٹا زلزلوں کے
سہب پاگل ہو گیا۔اس نے جوں کے راجہ کو لکھا کہ ہم کو ایک اعلیٰ درجہ کے طبیب کی
ضرورت ہے۔چنانچہ میں وہاں گیا۔بھکو شہر سے باہر ایک تنہا مکان دیا گیا۔بس
ایک مریض کا دیکھنا اور تمام دن تنہائی میں وہاں بائیل اور قرآن شریف پڑھنے لگا۔ان تمام
اعتراضات کو پیش نظر رکھ کر با میل پر نشان
کرتا رہا۔پھر اس کے بعد قرآن شریف پڑھتا
رہا اور نشان کرتا رہا۔اس کے بعد کتاب لکھنی شروع کی۔اور چار جلد کی ایک کتاب
ر فصل الخطاب ) لکھی۔ادھر کتاب تیار ہوئی اُدھر راجہ کا لڑکا اچھا ہو گیا۔اب روپیہ کی فکر تھی کہ کتاب
چھپے۔راجہ پونچھے نے کئی ہزار روپیہ دیا۔جب جموں آیا تو راجہ صاحب جنہوں نے پوچھا
کیا دیا۔میں نے وہ تمام روپیہ اُن کے آگے رکھ دیا۔وہ بہت ناراض ہوئے کہ بہت
تھوڑا روپیہ دیا۔چنانچہ اُسی وقت حکم دیا کہ ان کو سال بھر کی تنخواہ اور انعام ہماری سرکار
سے ملے۔میں نے وہ رو پید اور دو جلدیں رتی بھیج دیں۔وہاں سے چھپ کر آئیں۔تو
حافظ صاحب اور مثل اُن کے دوسرے لوگوں کو بھیجیں۔انہوں نے جواب میں لکھا کہ
ہم سچے دل سے اب مسلمان ہو گئے باقی ضرورت نہیں " (مرقاۃ الیقین صفحہ ۱۴۹-۱۵۰)
اس کتاب میں میں حکیمانہ انداز اور خوش اسلوبی سے عیسائیت کی تردید اور دین
اسلام اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن مجید پر اعتراضات کے
تسلی بخش جواب دیگر اُن کی حقیقت، اور صداقت کو آفتاب نیمروز کی ماننار واضح کیا
گیا ہے اس کتاب کی خوبیوں اور محاسن سے متعلق مجھے اپنی طرف سے کچھ لکھنے کی
ضرورت نہیں۔بلکہ سلطان العلم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
کتاب (فصل الخطاب) اور اس کے مؤلف کی دوسری تصنیف تصدیق براہین !
"
سے متعلق جو تعریفی کلمات اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں بزبان عربی تحریر فرماے
ہیں اُن کے ترجمہ کا پیش کرنا ہی اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
حضرت اقدس علیه السلام مولف کتاب ہذا کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
پ نے
ایسی کتابیں تصنیف کی ہیں جو بہت سے مفید مطالب اور بہت سے
نکات پر مشتمل ہیں۔جن کی نظیر پہلے لوگوں کی کتابوں میں نہیں پائی جاتی۔ان
یت
کی عبادتیں باوجود مختصر ہونے کے فصاحت سے پیر ہیں۔اور ان کے الفاظ نہاں
دلربا خوبصورت اور عمارہ ہیں۔جو غور سے پڑھنے والوں کو پاکیزہ شربت
پلاتی ہیں۔اور اس کی کتابوں کی مثال اس ریشم کی مانند ہے جو مشک سے
معظم ہو۔اور مزید براں اس میں موتی اور یا قوت اور بہت سی کستوری
ملائی گئی ہو۔پھر اس میں عنبر ملا کر معجون کی طرح بنایا گیا ہو۔آپ کی تصنیفات کیا بلحاظ مضامین کی جامعیت اور تنوع کے اور
کیا بلحاظ جاذب قلوب دلائل و براہین کی قوت کے دوسرے لوگوں کی تصانیف
پر فوقیت لے گئی ہیں۔مبارک ہو اُس شخص کو جو انہیں حاصل کرے۔اور
دوسروں کو اُن کی حقیقت سے آگاہ کرے اور انہیں منظر غائمہ پڑھے۔وہ
انکی مانند کوئی مدد گار نہیں پائیگا۔اور جو شخص چاہے کہ قرآن مجید کے
عقدوں کو حل کرے اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے اسرار پر واقف ہو تو اس پر لازم
ہے کہ وہ ان
کتابوں کی پوری توجہ سے ورق گردانی کرے اور اس پر دوام اختیار
کرے کیونکہ یہ کتب کفیل ہیں اس امر کی جو ایک ذہین طالب علم کا مقصود
ہوتا ہے۔ان کے ریحان کی خوشبو دلوں کو فریفتہ کرتی ہے۔ان کی شاخوں
میں کثرت سے میوے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ وہ اس باغ کی طرح ہیں
جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں۔اور اس میں کوئی لغو بات سنائی نہیں دیتی۔اور پاک
لوگوں کے لئے وہ مقامی راحت یا مہمانی ہے۔ان میں سے ایک کا نام فصل الخطاب
مقدمہ اہل الکتاب ہے۔اور دوسری کا نام تصدیق براہین احمدیہ ہے۔ان میں
با وجود متانت الفاظ اور لطافت (مبانی ) مضامین کے قیمتی معانی پرو دیئے
گئے ہیں یہاں تک کہ وہ مولفین کے لئے اسوہ حسنہ ہو گئی ہیں۔علمائے کلام
خواہش رکھتے ہیں کہ وہ انہیں کتابوں
کی طرز پر رکھیں۔اور بڑے بڑے علماء نے
ان کتابوں کی مدح سرائی کی ہے۔اور مؤلف فاضل نے
این کتابوں میں قرآن شریف کے نکات کی تفسیر کے لئے پوری کوشش کی
ہے اور اپنی تحقیق میں روایت و درایت کے متفق کرنے کی طرف توجہ
مبذول کی ہے۔پس آفرین ہے اُس کی عالی ہمت کے لئے اور اُسکے
روشن پسند یدہ افکار کے لئے۔"
وہ مسلمانوں کا فخر ہے۔اور اسے قرآن کے دقائق کے استخراج میں
اور فرقان حمید کے حقائق کے خزانوں کو پھیلانے میں عجیب ملکہ ہے۔بلا شک وہ مشکوۃ نبوت کے انوار سے منور ہے اور شان مردمی کے
مناسب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار سے منور ہے۔وہ ایک عجیب غریب
بلند ہمت مرد ہے۔اس کے ایک ایک لمحہ کے ساتھ انوار کی مہریں بہتی
ہیں۔اس کے ایک ایک رشحہ کے ساتھ فکروں کے مشرب پھوٹتے
ہیں۔اور یہ خدائے تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا کرتا ہے۔اور وہ
سب سے بہتر عطا کرنے والا ہے۔" (آئینہ کما باب السلام محور۵۸۵۵۸۴)
دوستوں کو چاہیے کہ وہ اس پر از معارف و حقائق مبارک کتاب کو لے کر نہ صرف
خود غور سے پڑھیں بلکہ دوسروں کو بھی پڑھنے کے لئے دیں تا وہ نور ایمان سے منور
ہوں اور مخالفین اسلام عیسائیوں کا علی وجہ البصیرت مقابلہ کر سکیں۔اے ہمارے عظیم و بصیر و قادر خدا : تو اس کتاب کو لوگوں کے لئے نافع اور
و
باعث ہدایت بنا۔آمین
۲ دسمبر ۹۹۳
( مطبر هنيا و الاسلام وبو
بسم الله الرحمن الرحيمة
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَد وَلَمْ يَكُن لَه شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ دَلِي مِن
اللَّهِ رَكَبَره تكبرَاهُ الصّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ الْمُخَاطَب بَيَا أَيُّهَا النَّ
اِنَّا اَرْسَلْنَاكَ شَاهِدٌ أو مبشر رَاوَدَاعِيَا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وسمَ
وسِرَاجًا منيراهُ
اما بعد خاكسار الْعَارِدُ بِاللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ كَاسْمِهِ أَبو مُسَامَةَ نُور الدين
امین - معرض پرداز ہے۔فقیر تقریب رخصت جموں سے اپنے وطن بھیرہ ضلع شاہ پور میں پہنچا۔وطن
میرے چند احباب نے کئی اعتراض ایک پادری صاحب کی طرف سے پیش کئے۔اور مجھ سے
کہا۔ہم لوگ ان اعتراضات
کو دیکھ کر حیران ہیں۔اور مضطرب و پریشان۔میں نے اُن سے
کہا۔اگر پادری صاحب کہیں قریب ہیں تو زبانی مباحثے سے جلد تصفیہ ہوسکتا ہے۔مگر
ان سب کا منشا یہی پایا کہ تحریر کا حجاب تحریر ہی چاہیئے۔مجھے جلد تر جموں دارالریاست
یرمیں واپس آنا پڑا۔اور وہاں سے حسب الحکم پونچھ ریاست کو چلاگیا۔وقتا فوقتاً
ے سراہئیے الہ کو جینے نہیں کبھی والا اور نہ کوئی اس کا سابھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مدگار ورکر کے وقت پر اور
اسکی بڑائی کو یا جانکر اور رحمت کامل اور سلام نازل ہو ان رسول پر و خطاکئے گئے کہ اے میں ہم نے تھا بھیجا تا نیا
اور خوشی بنانیوالا اور ڈرانے والی اور کیلا نیوالا الہ کی طرف اور اسکے حکم سے اور پرا رخ روشن ۱
جواب لکھتا رہا۔مگر کوہستانی سفر میں کتب کی وقت رہی۔ادھر احباب نے مستورات کیے
انے کی تاکید کی۔فرصت کہاں
تھی جو ترتیب دیتا۔یا مکر نظر کرتا مطبع بھی نزدیک نہ تھا
جو کائی دیکھتا۔الغرض جیسی ترتیب جلدی میں بن پڑی انکو چھپوا کر ہدیہ ناظرین کرتا ہوں۔اور میں اپنی کم مائیگی کا معترف ہوں۔چونکہ یہ میری پہلی تصنیف مناظرے میں ہو۔اگر اس میں
کچھ تساہل ہو۔تو مہربان ناظرین مجھپر یہ احسان کریں کہ اطلاع دیں۔انشاء اللہ تعالی غلطی پر
مصر نہ ہو گا۔رجوع کرنا میرے نزدیک بہت سہل ہے۔میں نے جو لکھا ہو نیک نیتی
سے اپنے خیالات کے مطابق لکھا ہے۔میں نے الزامی جوابات بھی اس کتاب میں ضرور
دئے ہیں۔جنیر میرے نوجوان محسن مولوی عبد الکریم کسی قدر خوش نہیں تھے۔الا مجھے
دو امر باعث تحریر الزامی جوابات کے ہوئے۔اول مسیح نے فرمایا۔الزام مت لگاؤ۔تمپر الزام لگا یا جا ئیگا۔عجیب مت لگاؤ۔جس طرح تم عیب لگاتے ہو۔اسی طرح تمی عیب لگایا جا ئیگا۔متی ، باب ۲۔پس ہمارا الزامی
جواب پادریوں کے الزام کے بعد سیے کی تصدیق ہے۔اگر ہم الزام کے بدلے الزام نہ لگاتے
تو آپ کی تصدیق نہ ہوتی۔دوم- الزامی جواب میں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جب مخالف کو الزامی جواب ملتا ہے۔اُس وقت مخالف معترض کا دل اسلئے کہ اسپر الزام قائم ہوا۔جواب کی طرف متوجہ ہو جاتا
ہے اور اسکا دل جواب لینے کو مستعد اور طیار بن جاتا ہو۔پھر جب حقیقی جواب ملا۔غالباً اس کا
قلب بشر طیکہ راستی پسند ہو اس جواب کو قبول کرلیتا ہے۔علاوہ بریں مسیح کی عادت تھی
الزامی جواب ضرور دیتے تھے۔شاید پادری اون کے طرز تعلیم کو پسند کریں۔اسلئے ہم نے
بھی الزامی جوابوں سے دریغ نہ کیا۔وَاللهُ يَقُولُ الْحَقِّ وَهُوَ يَهْدِى السَّبِيلَ -
حصل اول
بسم الله الرحمن الرحیم
آیات علامات نبوت محمد بن عبدالله بن الحيل بن ابراہیم صلوات الله
وسلام علیهم اجمعین
آیت اور علامت نبوت سے وہ آیت اور علامت نبوت مراد ہے جو نبوت کو لازمی اور نبوت سے
غیر منفک ہو۔خاکسار نے عنوان میں بجائے لفظ آیت اور علامت
کے جو مفرد ہو۔آیات اور علاقات
جمع کے لفظ استعمال کئے ہیں۔میری غرض اس میں یہ ہے۔کہ جو جو نشان نبوت مختلف انبیاء
علیہم السّلام میں پائے جاتے ہیں۔وہ تمام نشانات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ایک جیا
موجود ہیں۔ایک ہی علامت نبوت جسے لوگ معجزہ کہتے ہیں۔آپکے لئے نہیں تھی بلکہ مجرات
مع دیگر علامات آپ میں موجود تھے۔بعض لوگوں نے آیت کے معنی معجزے کے لئے ہیں۔مگر یاد رہے یہ معنی اصلی معنی آیت یا نشان یا علامت کی ایک شاخ ہیں۔کیونکہ اکیلا معجزہ
یقینی دلیل نبوت
کی نہیں ہو سکتا۔ول۔اس لئے کہ توریت استثنا ۱۳ باب ۱- ۵ میں لکھا ہو کہ اگر کوئی نبی یا
خواب دیکھنے والا تم کو کوئی نشان یا معجزہ دکھلائے۔اور وہ بات جو اس نے دکھلائی
واقع کے مطابق ہو۔پھر وہ نبی معجزات دکھلانے والا اگر ایسے معبودوں کی طرف بلائے
جنہیں تم نے نہیں جانا۔اور کہے آؤ انکی بندگی کریں۔تو ایسے نہی کے کہنے پر کام مت معرفی
کیونکہ وہ آزمائش ہے۔اور ایسا نبی قتل کیا جاویگا۔پادری صاحبان ب خورد کرد کتاب استثناسے معلوم ہو تا ہو کہ نمابر کاذب اور جھوٹے۔نبی بھی معجزات دکھا سکتے ہیں۔نمابر یہ بھی معلوم ہوا کہ جونہی ایسے غیر معبودوں کی طرف بلائے
جنہیں بنی اسرائیل نہیں جانتے۔وہ جھوٹا ہے۔نابر یہ بھی معلوم ہوا۔کہ جھوٹا نہی مجزات
دکھانیوالا مارا جائے گا۔لطیفہ۔بتاؤ تو سہی۔یہود بھی ابن مریم اور اردو کو جو الیت کی ستم اور اموات اس کی
خدا جانتے تھے۔ہرگز نہیں۔ہرگز نہیں۔پس جب بقول آپ لوگوں کے سیخ نے خدا بیا اور خدا
روح القدس کی عبادت کے لئے بلایا۔اور بنی اسرائیل کو ایسے معبودوں کی طرف کھینچنا چاہا
جنہیں وہ نہیں جانتے تھے۔تو بے ریب اگر چہ انہوں نے معجزات دکھلائے۔تب بھی بقول
عیسائیوں کے بطور استثنا ۳ ا باب ۱-۵- سچے نہ تھے۔بلکہ اگر مسیح نے ایسے خدا باپ کی طرف
بلایا بھی جو حد و درحم میں مجسم ہوا۔اور یہود کے ہاتھ سے پیٹا گیا۔تو بھی وہ بنی اسرائیل کا
جانا ہوا خدا نہیں تھا۔جس کی طرف مسیح نے بلایا۔پھر طرہ یہ کہ مسیح بقول عیسائیوں کے مار
ڈالے گئے۔اور یہ بھی جھوٹے نبی کی پہچان تھی۔دیکھو استثنا ۱۳ باب -۱-۵-
پہ قربان جائیے اس نبی پر۔اس خاتم الانبیاء ہیں۔اس رسول پر جس نے بنی اسرائیل کو
اسی خدا کی طرف بلایا جیسے وہ جانتے تھے اور اسی معبود کی عبادت کی طرف انکو جھکانا چاہا
جس کی عبادت کی طرف اُنکے آبا و اعداد نے ٹھکانا چاہا تھا۔شک ہو تو پڑھو آیت:۔ام كُنتُمْ شُهَدَاء إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ
مِن بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ الهَكَ وَإِلَهَ ابَاتِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَعيلَ وَاسْحَقَ الهَا
وَاحِدٌ أَو نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ، سورۂ بقر - سیپاره اول - رکوع -14
لے کیا تم حضر تھے جسوقت پہنچی یعقوب کو موت جب کہ اپنے بیٹوں کو تم کیا و جوگے میرے پیچھے بولی ہم عبادت
کرینگے تیرے اور تیرے باپ دادوں کےرب کی۔ابراہیم اور معیل اور الحق دہی ایک رب اور ہم اس کے حکم یہ ہیں "
۵
بلکہ حضرت سج کے ذقے سے بھی غیر معبودوں کی پرستش کا الزام اُٹھایا اور فرمایا۔وقال المسيح يدى استراسل اعْبُدُوا اللهَ رَبّى وَرَتكم انه من يُشرك بال
فَقَدْ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَاونهُ التَّارُ سُوره مائده۔سیپاره 1 رکوع ۱۰ -
اور سیح کے عدم قتل کی نسبت دعوی کیا۔جس کا ثبوت ہماری اسی کتاب میں مختلف
جگہ ملیگا۔اور جس کی صداقت پرسیح کی صداقت موقوف ہے۔ومَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبَهَ لَهُمْ وَاِنَ اللَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ
مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّيْنَ، وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيْنَا، سُوره نساء سیپاره رکوع -
مگر یاد رہے۔عیسائیوں کے نزدیک سیح نے بنی اسرائیل کو اُن کے جانے ہوئے خدا
کی طرف نہیں بلایا۔اور پھر مسیح بقول عیسائیوں کے مارے گئے۔جب سے صاف جانا جاتا
ہے کہ وہ جھوٹے تھے۔پس اسے عیسائی صاحبان میری عرض یہ ہے۔تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكد قف إِلا نَعْبُدَ إِلا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِم
شَيْئًا وَ لا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ سُورة ال عمران - سيارة ك
عیسائی صاحبان تمہارے طور پر تو حضرت مسیح کی صداقت ممکن ہی نہ تھی۔اور تورات
کتاب
استثنا سے بقول تمہارے بیج کی صاف تکذیب ہوتی تھی۔پر دیکھو اسلام کا
ل او سیح نے کہا ہو کہ اے بنی اسرائیل بندگی کرو اللہ کی جوت ہے میرا اور تمہارا مقرر جس نے شریک کیا اتنا
سو حرامہ کی اللہ نے اسپر جنت اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے کیا
ے اور نہ اس کو مارا ہے اور نہ مصلوب کیا لیکن اُن کو اشتباہ ہوا۔اور جولوگ اس میں کئی باتیں نکالتے ہیں ؟
اس جگہ شبہے میں پڑے ہیں۔کچھ اُن کو اسکی خیر نہیں مگر انکل پر چلنا اور اسکو مارا نہیں بیشک
سے اسے کتاب والو آؤ ایک سیدھی بات ہمارے تمہارے درمیان کی کہ بندگی نہ کریں راشد کو اور شریک براون
اُس کی کوئی چیز اور نہ پکڑ یں آپس میں ایک ایک کو رب سوائے اللہ کے یا