دلائل مانعین تخصیص بخبر واحد
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
عرض ہے۔یُوْصِیْکُمُ اللہُ فِیْ اَوْلَادِکُمْ { FR 4839 } میں کُمْ کا لفظ عام ہے اور اولاد کا لفظ بھی عام۔پھر آپ نے کیا جمہور اسلام نے یا اہل سنت و جماعت نے نَـحْنُ مَعْشَرُالْاَنْبِیَآءِ لَا نُوْرِثُ مَا تَرَکْنَا فَھُوَ صَدَقَةٌ { FR 4840 } جیسے خبرواحد سے جس کے راوی صرف جناب صدیق الاکبر ہی ہیں اور حدیث لَا یَرِثُ الْکَافِرُ الْمُسْلِمَ { FR 4841 }سے یُوْصِیْکُمُ اللہُ فِیْ اَوْلَادِکُمْ کی تخصیص میں کئی قرآنی عموموں کا خیال نہ فرمایا۔اور کافر کی مومن اولاد کو اور مومن کی کافر اولاد کو اس حدیث کے باعث ورثہ سے محروم کیا۔او ر ُکل صحابہ نے جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کے مالی ورثہ سے جناب بتول کو مَـحْرُوْمَةُ الْاِرْثِکیا اور عموم قرآن کو چھوڑ کر خبرواحد پر عمل فرمایا۔اور جناب عمرو جناب عثمان و جناب مرتضیٰ نے اپنی اپنی خلافت کے زمانہ میں اسی خبر واحد پر عمل کیا۔پھر کسی آپ جیسے ُسنیّ نے ان کو نہ کہا کہنَـحْنُ مَعْشَرُالْاَنْبِیَآءِ کی حدیث احاد سے ہے۔اس سے تخصیص عموم قرآنی جائز نہ تھی۔آپ لوگوں نے کیسے جائز کر لی۔نَـحْنُ مَعَاشِرُالْاَنْبِیَآءِ کی حدیث کو مسلّم الثبوت میں اخبار احاد سے مانا ہے جیسا گزرا۔معترضہ جملہ دلائل مانعین تخصیص بخبرواحد ایک ہمارے مہربان نے اس وقت جب میں اس مقام پر پہنچا فرمایا کہ جناب عمر نے عموم قرآن پر عمل کرنے میں ایک خبرواحد کو ترک فرمایا ہے اور تم نے علی العموم صحابہ کی طرف سے کہہ دیا کہ ان کے یہاں خبرواحد سے تخصیص جائز ہے۔میں نے عرض کیا کہ مومن اور کافر کے باہمی توریث کا کل امت نے اور انبیاء علیہم السلام کی مالی توریث کا اہل سنت نے خبرواحد کے باعث انکار کیا اور کسی صحابی سے کوئی اثر اس کے خلاف پر ثابت نہیںا ور عمر رضی اللہ عنہ کا خود بھی اسی بات پر عمل رہا ہے۔اگر اس کے خلاف کوئی امر ثابت ہو تو بیان کرو۔انہوں نے فرمایا۔دو دلیلیں { FN 4839 } اللہ تمہاری اولاد کے متعلق تمہیں حکم دیتا ہے۔{ FN 4840 } ہم انبیاء کا گروہ ہیں۔ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا۔جو ہم چھوڑجائیں وہ صدقہ ہے۔{ FN 4841 } کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوتا۔
ہیں۔اوّل یہ کہ فاطمہ بنت قیس نے حضرت عمر کے پاس یہ حدیث پیش کی جبکہ وہ مطلقہ ہوئی تو آنحضرت صلعم نے اس کو نفقہ اور سُکْنـٰی نہ دلوایا پس حضرت عمر نے اس کی حدیث کو نہ مانااور کہا لَا نَدَعُ كِتَابَ رَبِّنَا وَلَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا بِقَوْلِ امْرَأَةٍ ‘ لَا نَدْ رِيْ أَصَدَقَتْ أَمْ كَذَ بَتْ أَحَفِظَتْ أَمْ نَسِيَتْ، فَإِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَهَا النَّفَقَةُ وَالسُّكْنىٰ۔{ FR 4504 } اصول کی بعضی کتابوں میں پورا قصہ اور ترمذی اور ابوداؤد میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔وقت پر جو جواب حاصل ہوا وہ بھی گذارش ہے تاکہ مولوی صاحب کو اس کا بھی خیال رہے۔اوّل۔اس کے کئی ان جملوں پر جرح ہوئی ہے جو آپ لوگوں کے مفید مطلب ہیں۔اوّل دارقطنی نے کہا۔یہ جملہ کہ ہم سنت رسول خدا کو کس طرح چھوڑیں۔محفوظ نہیں۔ثقات نےذکر نہیں کیا۔امام احمد حنبل نے فرمایا۔یہ جملہ لَانَدَعُ کِتَابَ رَبِّنَا (ہم کتاب اللہ کو نہیں چھوڑتے ) اور مطلقہ کونفقہ دلاتےہیں۔حضرت عمر سے صحیح نہیں۔قرآن کریم میں مطلقہ ثلاثہ کے واسطے نفقہ وسُکْنیٰ کا کہاںذکر ہے۔اِبْنِ قَیِّمْ نے کہا ہے کہ یہ قصّہ جناب عمر پر افترا ہے۔قَالَ نَشْهَدُ بِاللهِ شَهَادَةً نُسْأَ لُ عَنْهَا إِذَا لَقِيْنَاهَا اِنَّ هٰذَا كَذِ بٌ عَلٰى عُـمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَكَذِ بٌ عَلٰى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَنْبَغِيْ أَنْ لَّا يَحْمِلَ الْإِنْسَانَ فَرْطُ الِانْتِصَارِ لِلْمَذَاهِبِ وَالتَّعَصُّبِ لَهَا عَلٰى مُعَارَضَةِ سُنَنِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّحِيْحَةِ الصَّرِيْـحَةِ بِالْكَذِ بِ الْبَحْتِ۔{ FR 4505 } { FN 4504 } ہم اپنے ربّ کی کتاب اور اپنے نبیؐ کی سنت ایک عورت کی بات پر نہیں چھوڑیں گے۔ہم نہیں جانتے کہ اس نے سچ کہا یا غلط۔یا اس نے یاد رکھا یا بھول گئی۔کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خرچ اور رہائش اس کا (حق) ہے۔{ FN 4505 } (ابن قیم ّنے) کہا: ہم اللہ کو گواہ ٹھہرا کر شہاد ت دیتے ہیں کہ جب ہم اس سے ملیں گے تو ہم سے اس (عورت) کے متعلق پوچھا جائے گا۔یہ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر افترا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے متعلق غلط بیانی ہے۔اور چاہیے کہ انسان پر مسالک کی جیت اور ان کے تعصب کا اعتدال سے ہٹا دینا، کھلم کھلا جھوٹ کے ذریعہ رسول اللہ ﷺ کی واضح سنتِ صحیحہ کی مخالفت کا بوجھ نہ ڈال دے۔(زاد المعاد، ذکر أحکام الرسول ﷺ فی الطلاق، فصل فِي حُكْمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُوَافِقِ لِكِتَابِ اللهِ أَ نَّهُ لَا نَفَقَةَ لِلْمَبْتُوْتَةِ وَلَا سُكْنٰى، فَصل رَدُّ مَطْعَنِ مُعَارَضَةِ رِوَايَتِهَا بِرِوَايَةِ عُمَرَ، جزء۵ صفحہ۴۸۰)
دوم۔اس قصہ کاراوی جناب عمرؓ سے ابراہیم نخعی ہے اور اس کی ملاقات جناب عمر ؓ سے ثابت نہیں۔سوم۔جناب ابن عباس ؓنے جناب عمرؓ سے اس امر میں خلاف کیا اور جب صحابی صحابی کے خلاف ہو تو فریقین کا قول حجت نہیں ہوتا (دیکھو اپنا اصول)ہاں کوئی مرجح ہو تو باعث ترجیح ہو سکتا ہے جیسے ہماری طرف ہے۔چہارم۔جناب عمر ؓنے فاطمہ ؓکی بات کو اس لئے ر د ّ فرمایا کہ راویہ کی راستی اور حفظ پر جناب کو اعتراض تھا۔دوسری دلیل حنفیوں کی اس بات پر کہ حدیث قرآن کے مقابلے حجت نہیں۔اصول کی کتابوں میں لکھا ہے۔قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ تَكْثُرُ لَكُمُ الْأَحَادِيْثُ مِنْ بَعْدِيْ فَإِذَا رُوِيَ لَكُمْ (عَنِّيْ) حَدِيثٌ فَاعْرِضُوْهُ عَلٰى كِتَابِ اللهِ تَعَالٰى فَمَا وَافَقَ (كِتَابَ اللهِ تَعَالٰى) فَاقْبَلُوهُ وَمَا خَالَفَهٗ فَرَدُّوْهُ۔{ FR 4506 } ا س حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث پر جو قرآن کے موافق نہ ہو عمل جائز نہیں ہے۔جواب اس حدیث کی نسبت شیخ ابن طاہر حنفی نے تذکرة الموضوعات میں لکھا ہے کہ خطابی نے کہا ہے کہ اس حدیث کو زندیقوں نے وضع کیا ہے اور ردّ کرتی ہے اس کو حدیث اِنِّیْ اُوْتِیْتُ الْکِتَابَ وَ مَا یَعْدِ لُہٗ۔وَ یُرْوٰی وَ مِثْلُہٗ کَذَا قَالَ الصَّغَانِیْ وَ ھُوَ کَمَا قَالَ۔اِنْتَہٰی۔{ FR 4507 } اور مولوی عبد العلی مسلّم الثبوت کی شرح میں کہتے ہیں قال صاحب سفر السعادة اَنَّہٗ مِنْ اَشَدِّ الْمَوْضُوْعَاتِ۔قَالَ الشَّیْخُ ابْنُ حَـجَرٍ عَسْقَلَانِیُّ قَدْجَآءَ بِطُرُقٍ لَاتَـخْلُوْ عَنِ الْمَقَالِ وَ قَالَ { FN 4506 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: میرے بعد کثرت سے احادیث تم سے بیان کی جائیں گی۔پس جب تم سے میرے متعلق کوئی حدیث بیان کی جائے تو اسے اللہ تعالیٰ کی کتاب پر پرکھ لو۔پھر جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق ہو اُسے قبول کرلو اور جو اس کے مخالف ہو، اُسے ردّ کردو۔(أصول البزدوي, باب بیان قسم الإنقطاع، الإنقطاع الظاھر، الانقطاع الباطل) { FN 4507 } مجھے کتاب دی گئی ہے اور وہ (بھی) جو اس کے برابر ہے اور ایک روایت میں ہے (اور وہ بھی) جو اس کے مثل ہے۔جیسا کہ صغانی نے کہا ہے: اور وہ اسی طرح ہے جیسا کہ آپؐ نے فرمایا۔
بعضھم وضعتہ الزنادقة و ایضًا ھو مخالف لِقَوْلِہٖ تَعَالٰی مَا اَتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَـخُذُوْہُ فصحة ہذاالـحدیث یستلزم وضعہ وردہ فھو ضعیف مردود انتہٰی۔و فی الارشاد قال یـحی بن معــیـن انہ موضوع وضعتہ الزنادقة وقال عبد الرحمن بن مہدی الـخوارج وضعوا حدیث مااتاکم عنی فاعرضوہ علی کتاب اللہ۔تلویح میں لکھا ہے۔بِأَنَّهُ خَبَرُ الْوَاحِدِ وَقَدْ خُصَّ مِنْهُ الْبَعْضُ أَعْنِي الْمُتَوَاتِرَ وَالْمَشْهُوْرَ فَلَا يَكُونُ قَطْعِيًّا فَكَيْفَ يُثْبِتُ بِهٖ مَسْأَلَةَ الْأُصُولِ عَلٰى أَنَّهٗ يُخَالِفُ عُمُوْمَ قَوْلِهٖ تَعَالٰى: وَمَا اَ تَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوْهُ (الحشر:۸) وَقَدْ طَعَنَ فِيهِ الْمُحَدِّثُوْنَ بِأَنَّ فِيْ رُوَاتِهِ يَزِيدَ بْنَ رَبِيْعَةَ، وَهُوَ مَجْهُوْلٌ، وَتَرَكَ فِيْ إسْنَادِهٖ وَاسِطَةً بَيْنَ الْأَشْعَثِ وَالثَوْبَانَ فَيَكُوْنُ مُنْقَطِعًا وَذَكَرَ يَحْيَى بْنُ مُعِيْنٍ أَنَّهٗ حَدِيْثٌ وَضَعَتْهُ الزَّنَادِقَةُ وَ إِيْرَادُ الْبُخَارِيِّ إيَّاهُ فِيْ صَحِيْحِهٖ لَا يُنَافِيْ الِانْقِطَاعَ أَوْ كَوْنَ أَحَدِ رُوَاتِهٖ غَيْرَ مَعْرُوفٍ بِالرِّوَايَةِ۔انتہٰی (اشاعة) { FR 4508 } اِن { FN 4508 } سفر السعادۃ کے مصنف نے کہا ہے کہ یہ (حدیث) موضوع ترین روایات میں سے ہے۔امام ابن حجر عسقلانی نے کہا: یہ ایسے واسطوں سے آئی ہے جو جرح سے خالی نہیں ہیں۔ان میں سے ایک نے تو یہ بھی کہا ہے کہ اسے زندیقوں نے بنایا ہے اور اسی طرح یہ اللہ تعالیٰ کے قول وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَـخُذُوْهُ کے بھی خلاف ہے۔پس اس حدیث کی صحت سےاس کی کمزوری اور اس کا ردّ کیا جانا لازم آتا ہے۔یعنی یہ (روایت) ضعیف اور مردود ہے۔اور ارشاد (یعنی ارشاد الفحول) میں ہے کہ یحيٰ بن معین نے کہا: یہ (روایت) موضوع ہے جسے زندیقوں نے بنایا ہے۔اور عبد الرحمٰن بن مہدی نے کہا ہے کہ خوارج ہیں جنہوں نے یہ حدیث کہ میرے متعلق جو تم سے بیان کیا جائے اسے کتاب اللہ پر پرکھو، بنائی ہے۔یہ (روایت) تو خبر واحد ہے اور بعض اقسام جیسے متواتر اور مشہور کو بھی اس سے مخصوص سمجھا گیا ہے حالانکہ یہ (روایت) قطعیت نہیں رکھتی، اس لیے اس سے اصولی مسئلہ کیسے ثابت کیا جاسکتا ہے۔جبکہ یہ اللہ تعالیٰ کے قول وَمَا اَ تَاكُمُ الرَّسُوْلُ فَـخُذُوْهُ کی عمومیت کے خلاف ہے اور محدثین نے بھی اس پر جرح کی ہے کہ اس کے راویوں میں سے یزید بن ربیعہ مجہول ہے۔نیز اس کی سند میں اشعث اور ثوبان کے درمیان واسطہ چھوٹا ہوا ہے، اس لیے یہ (روایت) منقطع ہے۔اور یحيٰ بن معین نے ذکر کیا ہے کہ یہ ایسی حدیث ہے جسے زندیقوں نے گھڑا ہے۔اور امام بخاریؒ کا اس روایت کو اپنی صحیح میں لانا اس (کی سند) کے انقطاع یا اس کے راویوں میں سے ایک کے غیر معروف ہونے کی نفی نہیں کرتا۔
شہادتوں سے حدیث کا حال بھی کھل گیا اور ایک عمدہ بات بھی نکل آئی۔وہ یہ ہے کہ صاحبِ تلویح اس حدیث کی نسبت فرماتے ہیں کہ بخاری میں موجود ہے حالانکہ یہ حدیث بخاری میں بالکل موجود نہیں ہے۔یہ ہمارے حضرات احناف کے اصولی محققوں کا حال ہے۔فروعی محققوں کی حالت کو بھی اس پر قیاس فرما لیجیے۔کیونکہ قیاس آپ کے نزدیک حجتِ شرعیہ ہے۔سچ کہا ہے امام ملحاوی حنفی نے جو مقلّد ہوا وہ جاہل ہے یا متعصب (ایں قول حنفی ست) مولوی صاحب کے اصل استدلال کا۔دسواں جواب۔جمہور اَئمہ اسلام نے بھی عام کی تخصیص کو جائز رکھا ہے۔محصول میں ہے۔يجوز تخصيص الكتاب بخبر الواحد عندنا وهو قول الشافعي وأبي حنيفة ومالك رحمهم الله وقال قوم لا يجوز أصلا وقال عيسى بن أبان إن كان قد خص قبل ذالك بد ليل (مقطوع به جاز و إلا فلا وقال الكرخي إن كان قد خص بدليل) منفصل صار مجازا فيجوز ذلك وإن خص بدليل متصل أو لم يخص أصلا لم يجز وأما القاضي( أبو بكر رحمه الله إنه) اختار التوقّف۔{ FR 4509 } اور ابن حاجب نے مسئلہ تخصیص عام کو بیان کر کے فرمایا ہے۔و بہ قالت الائـمة الاربعة { FR 4842 } اور ارشاد میں ہے۔اِتَّفَقَ أَهْلُ الْعِلْمِ سَلَفًا وَخَلَفًا عَلٰى أَنَّ التَّخْصِيصَ لِلْعُمُوْمَاتِ جَائِزٌ، وَلَمْ يُخَالِفْ فِيْ ذَالِكَ أَحَدٌ مِمَّنْ يُعْتَدُّ بِهٖ وَهُوَ مَعْلُومٌ مِنْ هَذِهِ الشَّرِيعَةِ الْمُطَهَّرَةِ( لَا يَخْفٰى عَلٰى مَنْ لَهٗ أَدْنٰى تَمَسُّكٍ بِهَا) حَتّٰى قِيْلَ: (إِنَّهٗ) لَا عَامَّ إِلَّا وَهُوَ مَخْصُوصٌ، إِلَّا قَوْلُهٗ { FN 4509 } ہمارے نزدیک خبر واحد سے کتاب اللہ (کے کسی مضمون) کی تخصیص کرنا جائز ہے۔اور امام شافعی، امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمھم اللہ تعالیٰ کا یہی قول ہے۔اور ایک قوم نے کہا ہے کہ اصل (حکم) کے متعلق یہ جائز نہیں ہے۔عیسیٰ بن ابان نے کہا ہے کہ (خبر واحد سے) پہلے اگر قطعیت کو پہنچی ہوئی کسی دلیل سے تخصیص کی گئی ہو تو (خبرواحد سے مزید تخصیص) جائز ہے وگرنہ نہیں۔اور کرخی نے کہا ہے اگر کسی دلیل منفصل کے ساتھ مجازی معنی سے مختص کیا گیا ہو تو یہ جائز ہے اور اگر دلیل متّصل سے تخصیص کی جائے یا تخصیص حقیقی معنی کے متعلق نہ ہو تو جائز نہیں۔اور قاضی ابوبکرنے (اس معاملہ میں) خاموشی اختیار کی ہے۔(المحصول للرازی، الکلام فی العموم والخصوص،القسم الثالث القول فیما یقتضی تخصیص العموم، الباب الثالث فی التخصیص بالغایۃ، الفصل الرابع في تخصيص المقطوع بالمظنون) { FN 4842 } اور اس کے متعلق چاروں اَئمہ نے بیان کیا ہے۔
تَعَالٰى: {وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ} ( قَالَ الشَّيْخُ عَلَمُ الدِّيْنِ الْعِرَاقِيّ: لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ عَامٌّ غَيْرَ مَخْصُوْصٍ إِلَّا أَرْبَعَةَ مَوَاضِعَ: أَحَدُهَا: قَوْلُهٗ) {حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ}الـخ۔{ FR 4510 } تلویح میں ہے۔حُكْمُ الْعَامِّ عِنْدَ عَامَّةِ الْأَشَاعِرَةِ التَّوَقُّفُ حَتّٰى يَقُومَ دَلِيلُ عُمُوْمٍ، أَوْ خُصُوْصٍ، وَعِنْدَ الْبَلْخِيِّ وَالْجَبَائِيِّ اَلْجَزْمُ بِالْخُصُوْصِ كَالْوَاحِدِ فِي الْجِنْسِ وَالثَّلَاثَةِ فِي الْجَمْعِ، وَالتَّوَقُّفُ فِيْمَا فَوْقَ ذَالِكَ وَعِنْدَ جَمْهُورِ الْعُلَمَاءِ إِثْبَاتُ الْحُكْمِ فِيْ جَمِيْعِ مَا يَتَنَاوَلُهٗ مِنَ الْأَفْرَادِ قَطْعًا وَيَقِيْنًا عِنْدَ مَشَايِــــــخِ الْعِرَاقِ وَعَامَّةِ الْمُتَأَخِّرِينَ، وَظَنًّا عِنْدَ جَمْهُوْرِ الْفُقَهَاءِ وَالْمُتَكَلِّمِينَ ، وَهُوَ مَذْهَبُ الشَّافِعِيِّ وَالْمُخْتَارُ عِنْدَ مَشَايِـخِ سَمَرْقَنْدَ حَتّٰى يُفِيْدَ وُجُوْبَ الْعَمَلِ دُوْنَ الِاعْتِقَادِ، وَيَصِحُّ تَخْصِيْصُ الْعَامِّ مِنَ الْكِتَابِ بِخَبَرِ الْوَاحِدِ وَالْقِيَاسِ۔{ FR 4511 } { FN 4510 } اہل علم متقدمین ومتأخرین اس پر متفق ہیں کہ عمومات کی تخصیص جائز ہے اور ان میں سے کسی قابل ذکر شخص نے اس کی مخالفت نہیں کی۔اور یہ اس شریعت مطہرہ سے ایسا معلوم ہے کہ اس سے ادنیٰ سا مسّ رکھنے والے سے بھی مخفی نہیں۔حتی کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی (حکم بھی) عام نہیں مگر وہ مخصوص ہے سوائے اللہ تعالیٰ کے قول وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيم کے، یعنی اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔شیخ علم الدین عراقی نے کہا: قرآن کریم میں صرف چار مواقع ایسے ہیں جہاں (قول) عام ہے مخصوص نہیں۔ان میں سے ایک اللہ تعالیٰ کا قول حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُم ہے یعنی تم پر تمہاری مائیں حرام کر دی گئی ہیں۔(ارشاد الفحول، المقصد الرابع فی الأوامر والنواھی والعموم، الفصل الرابع فی الخاص والتخصیص والخصوص، المسألة الثالثة: تخصيص العمومات وجوازه) { FN 4511 } اکثر اشاعرہ کے نزدیک عام کے حکم میں توقف ہے،یہاں تک کہ (اس کے) عمومی ہونے یا مخصوص ہونے کے متعلق دلیل قائم ہو۔اور بلخی اور جبائی کے نزدیک (عام کو ) تخصیص سے حتمی کرنا ایسا ہی ہے، جیسے کسی جنس میں ایک اور جمع میں تین (یقیناً ہوتے ) ہیں اور اس سے زیادہ پر توقف ہے۔اور جمہور علماء کے نزدیک افراد میں سے جن کے لیے یہ (یعنی عام) مستعمل ہوتا ہے ان سب پر اس کا حکم ثابت ہے۔مشائخ عراق اور عام متأخرین کے نزدیک (اس کا ثابت ہونا) قطعی اور یقینی طور پر ہے۔جبکہ جمہورفقہاء اور متکلّمین کے نزدیک (اس کا ثابت ہونا) ظنی ہے۔امام شافعی ؒ کا بھی یہی مسلک ہے۔اور مشائخ سمرقند کے نزدیک (اس میں اس وقت تک) اختیار ہے جب تک کہ یہ اعتقاد کے علاوہ عمل کے واجب ہونے کا فائدہ دے۔اور (ان کے نزدیک) کتاب اللہ میں سے عام(قول) کی خبرواحد اور قیاس سے تخصیص کرنا درست ہے۔(التلويح على التوضيح، الْقِسْمُ الْاَ وَّلُ مِنْ الْكِتَابِ فِي الْاَدِلَّةِ الشَّرْعِيَّةِ، اَلرُّكْنُ الْاَ وَّلُ فِي الْكِتَابِ، اَلْبَابُ الْاَ وَّلُ فِي إفَادَتِهِ الْمَعْنَى، التَّقْسِيمُ الْاَ وَّلُ بِاعْتِبَارِ وَضْعِ اللَّفْظِ لِلْمَعْنٰى، فَصْلُ حُكْمِ الْعَامِّ)
جواب گیارہواں۔امام ابوحنیفہ کے نزدیک عام کی تخصیص جائز ہے۔جیساکہ جواب سیوم میں گذرا ہے۔اگر دعویٰ عدم جواز تخصیص ہے تو کسی معتبر کتاب سے امام کا انکار ثابت کر دیجیے اور دکھلا دیجیے کہ امام کے نزدیک تخصیص عام خبرِواحد سے جائز نہیں۔ہم کو صرف مقلّدین کے اپنے اقوال سے غرض نہیں۔ا س معاملہ میں امام کا قول دکھلانا ہو گا ہم پر تو ہمیشہ یہ طعن کہ امام کے قول کو سند نہیں پکڑتے اور خود بزدوی اورمتأخرین اہلِ اُصول اور عیسیٰ بن اِباّن وغیرہ کے اقوال پر کاربند یہ کیا غضب ہے کہ تم کو تو ربط غیر سے اور مجھے یہ حکم کہ زنہار تو کسی سے نہ مل بارہواں جواب۔یہ عام کل حنفیوں کے نزدیک مخصوص البعض ہے اورجو عام مخصوص البعض ہو اس عام کی تخصیص بالاتفاق جائز ہے۔مخصوص البعض تو اس لئے ہے کہ فَاقْرَؤُا مَا تَیَسَّرَ{ FR 4843 }سے کل نمازیوں کے واسطے مَاتَیَسَّرَکا پڑھنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔مقتدی ہوں یا منفرد یا امام۔اور عام حنفیہ مقتدی کے لئے قراءت قرآن بالکل ضروری بلکہ جائز بھی نہیں سمجھتے۔اگر اس آیت شریف کے لحاظ سے مطلق قراءت سب نمازیوں پر ضرور ہوتی جیسا کہ لفظ فَاقْرَؤُا سے ظاہر ہے تو مقتدی کے واسطے بھی حنفی لوگ کسی قدر قرآن کریم کا پڑھنا ضروری کہتے لَاکِنْ انہوں نے ایک ضعیف حدیث یا ایسی حدیث سے جس میں کلام ہے (وہ قِرَاءَةُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَا ئَ ةٌ { FR 4844 }ہے) اس اِقْرَؤُوْا کے حکم کو خاص کر دیا عام نہ رکھا۔دیکھو امام الکلام میں لکھا ہے۔فان قلت قولہ تعالیٰ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ من القرآن ید ل علی افتراض (الفاتحة) علٰی کل انسان۔قلت ھو عندنا (الحنفیة) مخصص بحدیث قِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ فلا یثبت فرضیة لہ (انتہٰی)۔{ FR 4573 } ایسا ہی عینی حنفی نے ہدایہ کی شرح میں کہا ہے۔تو اب اس مخصص مَاتَیَسَّرَ کی تخصیص سے باوجودیکہ اس تخصیص کے لئے ہم { FN 4843 } پس (قرآن میں سے) جتنا میسر ہو پڑھ لیا کرو۔(المزمل:21) { FN 4844 } امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(ابن ماجہ، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا) { FN 4573 } اگر تم کہو کہ اللہ تعالیٰ کا قول فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ (یعنی قرآن میں سے جتنا میسر ہو پڑھ لیا کرو) ہر انسان پر (سورۂ فاتحہ کی قراءت کے) فرض ہونے کی دلیل ہے، تو میں کہتا ہوں کہ یہ ہمارے (یعنی احناف کے) نزدیک ایک حدیث کہ ’’امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے‘‘ کی وجہ سے مخصوص ہے۔پس یہ اس کے لیے فرض ثابت نہیں ہوتی۔
ایسی صحیح حدیثیں پیش کرتے ہیں جن میں کلام ہی نہ ہو اور جس کے راوی بھی بہت ہوں اور جس کے حق میں امام بخاری تواترکا دعویٰ کر چکے ہوں اور ان کے دعویٰ کو کسی نے باطل نہ کیا ہو کیوں پہلوتہی کرتے ہیں۔ضعیف یا منظور فیہ حدیث کو آنکھ بند کر کے مخصص مان لیں اور جس کو اِمَامُ الْاَئِـمَّة متواتر بھی کہہ چکا ہو اور جو حدث کلام سے محفوظ رہی ہو اس کو مخصص مان لینے سے چکراویں۔اس ہٹ دھرمی کی بھی کوئی حد ہے۔افسوس ہمیں تو صبر کو کہتے ہیں شیخ و واعظ سب انہیں تو کوئی بھی کہتا نہیں وفا کے لئے اگر یہ عذر ہے کہ اس آیت کو اجماع نے مخصص کیا ہے تو اس پر عرض ہے وہ اجماع کہاں ہے۔کب ہوا۔پھر اگر اجماع ہی مخصص ہے تو بھی آیت مخصوص البعض ہو گئی اور ایسا عام آپ صاحبوں کے نزدیک قطعی نہیں اور غیرقطعی مثبت فرضیت نہیں۔پس مطلق قراءت کی فرضیت بھی ٹوٹ گئی۔علاوہ بریں اس عام مخصوص البعض کی تخصیص سے کون مانع ہے۔مولوی صاحب ہم پر تخصیص کے ماننے سے جس قدر آپ کے اعتراض وارد ہوئے تھے وہی سارے اعتراض آپ پر اُلٹ پڑے۔اب جو جو جواب آپ اپنے لئے تجویز کریں یا کر چکے ہوں وہی جواب ہماری طرف سے بھی سمجھیے اور انصاف سے کہہ دیجیے۔بیت جواب اس بات کا گھر ہی میں یہ کیسا نکل آیا میں الزام ان کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا تیرہواں جواب۔آیت شریف فَاقْرَءُوْاوْا مَا تَيَسَّرَ غیر قادر علی القراء ت کے لحاظ سے آپ کے نزدیک کیا تمام اہل اسلام کے نزدیک مخصوص ہے۔جب مخصوص ہوئی تو ظنیّ ہو گئی اور عام مخصوص البعض کی تخصیص بلاخلاف خبرِواحدسے جائز ہے۔قال صاحب امام الکلام خص منہ مدرک الرکوع و العاجز عنہ بلانزاع۔{ FR 4574 } { FN 4574 } کتاب ’’امام الکلام‘‘ کے مصنّف نے کہاہے: رکوع پانے والا اور قراءت نہ کرسکنے والا بلا اختلاف اس (آیت) سے جُدا کیے گئے ہیں۔
چودہواں جواب۔یہ آیت کریمہ آیت اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ کے سبب جہریہ نمازوں میں مقتدی کے حق میں آپ کے نزدیک بالاتفاق اپنے عموم پر نہیں۔مخصوص البعض ہے۔اور عام مخصوص البعض کی تخصیص خبرِواحد سے بالاتفاق جائز ہے۔فی الامام (الآیة) خص منہ مدرک الرکوع و العاجز عنہ بلا نزاع فلیخص منہ المؤتمّ۔و کذا قال ابن الھمام۔{ FR 4857 } پندرہواں جواب۔یہ آیت کریمہ مدرک فی الرکوع کے حق میں آپ لوگوں کے نزدیک اپنے عموم پر نہیں بلکہ عام مخصوص البعض۔کیونکہ مدرک فی الرکوع پر آپ کے نزدیک قراءت فرض نہیں اور عام مخصوص البعض کی تخصیص خبرِواحد سے جائز ہے۔قال العینی: خصّ منه المقتدي الذي أدرك الإمام في الركوع فإنه لا يجب عليه القراءة بالإجماع، فيجوز الزيادة عليه حينئذ بخبر الواحد۔{ FR 4575 } اور یہ بات عینی نے جواب میں اس سوال کے فرمائی جو خود عینی نے جواب سے پہلے یوں بیان کیا۔إن قلت قوله عَلَیْہِ السَّلَامُ قراءة الإمام له قراءة معارض بقولهٖ تعالٰى: {فَاقْرَءُوْا} [المزّمل: ۲۱] فلا يجوز تركه بخبر الواحد۔{ FR 4858 } اور صاحب ِامام الکلام نے فرمایا۔لٰکِنَّہٗ (مرجع اس کا آیت فَاقْرَءُوْا وْا ہے)نصّ مخصوص البعض بالاجماع حیث خصّ منہ مدرک الرکوع و العاجز عنہ بلانزاع فلیخص منہ المؤتم بشہادة کثیر { FN 4857 } کتاب ’’امام الکلام‘‘ میں ہے کہ اس (آیت) سے رکوع پانے والا اور قراءت نہ کرسکنے والا الگ کیے گئے ہیں، (اس میں) کوئی اختلاف نہیں۔اس لیے چاہیے کہ مقتدی بھی اس سے الگ سمجھا جائے۔اور ابن ہمام نے (بھی) ایسا ہی کہا ہے۔{ FN 4575 } عینی نے کہا کہ اس (آیت) سے اُس مقتدی کو جس نے امام کو رکوع میں پالیا الگ کیا گیا کہ اس پر بالاجماع قراءت واجب نہیں۔پس اس طرح خبر واحد سے اس (یعنی قرآن) پر زیادت جائز ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاۃ، باب فی صفة الصلاة، ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام) { FN 4858 } اگر تم کہو کہ آنحضرتصلی اللہ علیہ و سلم کا قول ہے۔’’امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے‘‘ اللہ تعالیٰ کے قول فَاقْرَءُوْا (یعنی پڑھا کرو) کے مخالف ہے اور خبرواحد سے اس (آیت) کا ترک کرنا جائز نہیں۔
من الاحادیث الواردة (انتہٰی)۔{ FR 4576 } سولہواں جواب۔عام اکثر علما کے نزدیک ظنیّ ہے۔الاکثر علی انہ ظن محتمل للخصوص۔انتہٰی{ FR 4859 } مسلم۔اور آپ کے علما سے بھی الشیخ الامام علم الہدی ابومنصور ماترُیدی وغیرہ اسی طرف گئے ہیں اور آپ لوگ اثباتِ تقلید میں حدیث اِبْتَغُوا السَّوَا دَ الْاَعْظَمَ۔{ FR 4860 } سے استدلال پکڑا کرتے ہیں۔سواد ِاعظم سے جب عام کا ظنی ہونا ثابت ہوا تو آپ کو عام کے ظنی ہونے سے انکار نہ کرنا چاہیے۔جب ظنی ہوا تو اس کی تخصیص ممنوع نہیں۔سترہواں جواب۔ماناکہ قطعی ہے اور اس کی تخصیص خبرِاحاد سے درست نہیں۔مگر یہ حدیث لَاصَلٰوةَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَءْ۔{ FR 4861 } مشہور ہے اور یہ حدیث قِرَاءَةُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَاءَ ةٌ { FR 4863 } کی حدیث اور اِذَا قَرَأَ فَاَنْصِتُوْا { FR 4864 } کی حدیث سے کسی طرح کم نہیں۔جب ان احادیث کو احادیث مشہورہ کہہ کر جیسا عینی نے کہا ہے قرآنی عموم فَاقْرَؤُا کو کل حنفیوں نے مخصص مان لیا تو لَاصَلوٰةَ والی حدیثوں کو مشہور ماننے سے کون امر مانع ہے۔میرے مذکورہ بالا کلمات میں دو اور اعتراض عین تحریر میں واقع ہوئے۔{ FN 4576 } لیکن یہ (آیت فَاقْرَءُوْا) بالاجماع نصّ مخصوص البعض ہے۔چونکہ رکوع پانے والے اور قراءت نہ کرسکنے والے کو بلااختلاف اس (آیت) سے الگ کیا گیا ہے پس چاہیے کہ (اس معاملہ میں) مروی بہت سی احادیث کی گواہی سے مقتدی کو بھی اس (آیت) سے الگ سمجھا جائے۔{ FN 4859 } اکثر علماء کے نزدیک یہ (یعنی خبرواحد) ظنی ہے، (اس سے) تخصیص کرنا جائز ہے۔{ FN 4860 } بڑی اکثریت کی پیروی کرو۔(المستدرک علی الصحیحین، کتاب العلم، ذكر من شذ شذ في النار) { FN 4861 } جس نے (سورہ فاتحہ) نہ پڑھی اس کی نماز نہیں۔(بخاري,كتاب الآذان, بَابُ وُجُوبِ القِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالمَأْمُومِ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا) { FN 4863 } امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(سنن الدارقطنی، کتاب الصلاۃ، باب ذکر قولہ ﷺ من کان لہ إمام فقراءۃ الإمام لہ قراءۃ) { FN 4864 } جب (امام) قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔(مسلم، کتاب الصلاة، باب التشھد فی الصلاة)
اوّل۔یہ حدیث مشہور نہیں کیونکہ مشہور کی تعریف میں آیا ہے۔اَلْمَشْھُوْرُ مَا تَلَقَّاہُ التَّابِعُوْنَ۔{ FR 4865 } اور اس مسئلہ میں تابعین نے اختلاف کیا ہے۔دویم۔یہ حدیث محکم نہیں بلکہ محتمل ہے اور مشہور اگر محتمل ہو تو قابلِ حجت نہیں محتمل تو اس لئے ہے کہ اس حدیث میں لاصلوٰة کی نسبت کہہ سکتے ہیں لَا فَضِیْلَةَ صَلوٰةٍ { FR 4866 } جیسے لَاصَلوٰةَ لِـجَارِ الْمَسْجِدِ{ FR 4867 } (یاد رہے یہ حدیث موضوع ہے) اور لَاصَلوٰةَ لِآبِقٍ { FR 4868 } میں۔اور حدیث لَوْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ { FR 4869 } اس نفی فضیلت پر مجبور کرتی ہے۔اوّل جواب۔تو یہ ہے کہ ہم نے صرف مشہور ہو نے پر دلیل کا مدار نہیں رکھا۔دویم۔شامی نے مشہور حدیث کی تعریف میں لکھا ہے کہ الْمَشْهُورُ فِيْ أُصُولِ الْحَدِيْثِ مَا يُرْوِيْهِ أَكْثَرُ مِنَ اثْنَيْنِ فِيْ كُلِّ طَبَقَةٍ مِنْ طَبَقَاتِ الرُّوَاةِ وَلَمْ يَصِلْ إلٰى حَدِّ التَّوَاتُرِ وَفِيْ أُصُولِ الْفِقْهِ مَا يَكُونُ مِنَ الْاَحَادِ فِي الْعَصْرِ الْأَوَّلِ أَيْ عَصْرِ الصَّحَابَةِ ثُمَّ يَنْقُلُهٗ فِي الْعَصْرِ الثَّانِيْ وَمَا بَعْدَهٗ قَوْمٌ لَا يُتَوَهَّمُ تَوَاطُؤُهُمْ عَلَى الْكَذِبِ۔{ FR 4577 } یہ شامی کا قول صرف آپ لوگوں کی خاطر مرقوم ہوا۔{ FN 4865 } مشہور (روایت) وہ ہے جسے تابعین نے اختیار کیا ہو۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاۃ، باب فی صفة الصلاة، سنن الصلاة، الواجب من القراءة في الصلاة) { FN 4866 } اس نماز کی فضیلت نہیں۔{ FN 4867 } مسجدکے ہمسائے میں رہنے والے کی (گھر میں پڑھی جانے والی) نماز نہیں۔(الفوائد المجموعة للشوکانی، کتاب الصلاة) { FN 4868 } مفرور(غلام) کی نماز نہیں۔(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، کتاب الصلاة، باب الإمامة والحدث فی الصلاة) { FN 4869 } خواہ سورۂ فاتحہ ہی (پڑھے) (سنن أبي داوٗد، کتاب الصلاة، أبواب تفریع استفتاح الصلاة، باب من ترک القراءة فی صلاتہ بفاتحة الکتاب) { FN 4577 } اصولِ حدیث میں مشہور وہ (روایت) ہے جسے راویوں کے طبقات کے ہر طبقہ میں سے دو سے زیادہ (راوی) روایت کریں اور وہ متواتر کے مقام تک نہ پہنچے۔اور اصولِ فقہ کے مطابق (مشہور روایت) وہ ہے جو پہلے زمانہ یعنی صحابہ کے دَور میں خبر واحد میں سے ہو۔پھر دوسرے زمانے اور اس کے بعد (کے دَور) میں ایک جماعت اسے نقل کرتی ہو، جن کا جھوٹ پر متفق ہوجانے کا گمان نہ ہوسکے۔(رد المحتار على الدر المختار،کتاب الطھارة، باب المسح علی الخفین، شروط المسح علی الخفین)
سیوم۔اگر شہرت میں عدم اختلاف تابعین شرط ہوتا جیسے عینی نے فرمایا ہے توقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ { FR 4870 } اور حدیث إِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوْا{ FR 4871 } بھی بلحاظ اس شرط کے احادیث مشہورہ سے نہ ہوتیں۔کیونکہ قراءت خلف الامام میں بھی تابعین کا اختلاف تھا جسے ہم ثابت کر دکھلائیں گے۔پس جو جواب آپ لوگ ان احادیث کے اثباتِ شہرت میں دیں گے وہی بعینہٖ ہمارے جواب بھی سمجھیے۔اور محتمل کے جواب یہ ہیں۔اوّل لَا تُجْزِ ئُ کی روایت میں آپ کا احتمال ہے کہاں۔دویم۔نفی میں نفی ذات اصل ہے۔سیوم۔نفی صحت اقرب مجازین ہے۔چہارم لَاصَلوٰةَ لِـجَارِ الْمَسْجِدِ { FR 4872 } اور لَاصَلوٰةَ لِآبِقٍ{ FR 4873 } میں جَار اور آبِق دونوں کی صحت صَلوٰةَ پر ایک اور دلیل جواز کے قیام نے نفی فضیلت یا نفی کمال کے لینے پر مجبور کیا ہے۔اگر وہ دلیل نہ ہوتی تو یہ معنے ہرگز نہ لئے جاتے اور حدیث وَلَوْبِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ { FR 4874 } اور اس کی مجبوری کا جواب عنقریب آتا ہے۔اصل استدلال کا۔اٹھارواں جواب۔حدیث لَاصَلوٰةَ کی متواتر ہے اور متواتر سے تخصیص بالاتفاق جائز ہے۔متواتر اس لئے ہے کہ امام بخاری نے رسالہ قراءة میں فرمایا ہے وَتَوَاتَرَ الْخَبَـرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ { FN 4870 } امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(سنن الدارقطنی، کتاب الصلاۃ، باب ذکر قولہ ﷺ من کان لہ إمام فقراءۃ الإمام لہ قراءۃ) { FN 4871 } جب (امام) قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔(مسلم، کتاب الصلاة، باب التشھد فی الصلاة) { FN 4872 } مسجدکے ہمسائے میں رہنے والے کی (گھر میں پڑھی جانے والی) نماز نہیں۔(الفوائد المجموعة للشوکانی، کتاب الصلاة) { FN 4873 } مفرور(غلام) کی نماز نہیں۔(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، کتاب الصلاة، باب الإمامة والحدث فی الصلاة) { FN 4874 } خواہ سورۂ فاتحہ ہی (پڑھے) (سنن أبي داود، کتاب الصلاة، أبواب تفریع استفتاح الصلاة، باب من ترک القراءة فی صلاتہ بفاتحة الکتاب)