دلائل مانعین تخصیص بخبر واحد
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب, حصہ 2
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ { FR 4875 }۔آپ نے دیکھا کہ اس حدیث کا متواتر ہونا کیسے امام کے قول سے ثابت کردکھلایا ہے جس کے حق میں آپ کے اصول کی پہلی کتاب کی شرح فصول الحواشی میں اصول شاشی کے جو اس قول کے نیچے۔قَالَ عَلَيْهِ السَّلَامُ تَكْثُرُ لَكُمُ الْأَحَادِيْثُ مِنْ بَعْدِيْ فَإِذَا رُوِيَ لَكُمْ عَنِّيْ حَدِيْثٌ فَاعْرِضُوهُ عَلٰى كِتَابِ اللهِ فَمَا وَافَقَ فَاقْبَلُوْهُ وَمَا خَالَفَ فَرَدُّوْهُ { FR 4579 } ماتن مذکور کے حدیث پر فَاِنْ قُلْتَ سے طعن کر کے جواب میں یوں فرمایا ہے۔و الجواب عنہ ان امام محمد بن اسماعیل البخاری اور و ہٰذا الحدیث فی کتابہ وھو امام ہذہ الصنعة فکفٰی بہٖ دلیلًا علی صحّة فلم یلتفت الی طعن غیرٍ بعدہ۔{ FR 4580 } آپ کے اصول والوں نے تو امام بخاری کا فرمانا کافی دلیل ماناہے۔مجھے امید ہے کہ اب آپ کو بھی انکار نہ ہوگا۔اگرچہ ہم کو اس جواب میں کوئی کلام ہو جس کا عمدہ ایک نتیجہ اخیر میں لکھیں گے۔(یہ مقام یاد رہے) مولوی صاحب آپ فَاقْرَءُوْاوْا مَا تَيَسَّرَ کی آیت سے یہ بات نکالتے ہیں کہ ہر نمازی کے لئے مطلق قراءت فرض ہے خصوصیت فاتحہ کو دخل نہیں۔نمازی کو اختیار ہے قرآن کریم کا جو حصہ چاہے پڑھے۔فاتحہ ہو یا کوئی اور آیت اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ آیا یہ اختیار ہمیشہ کے لئے آپ آیت شریفہ سے نکالتے ہیں یا ایک دفعہ کے لئے اگر استمراری اختیار لیجیے تو ہرعاقل { FN 4875 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے یہ خبر تواتر کے ساتھ آئی ہے کہ ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کی قراءت کے بغیر نماز نہیں۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ، صفحه۷) { FN 4579 } (نبی) علیہ السلام نے فرمایا: میرے بعد کثرت سے احادیث تم سے بیان کی جائیں گی۔پس جب تم سے میرے متعلق کوئی حدیث بیان کی جائے تو اسے اللہ تعالیٰ کی کتاب پر پرکھ لو۔پھر جو (اللہ تعالیٰ کی کتاب کے) مطابق ہو اُسے قبول کرلو اور جو (اس کے) مخالف ہو، اُسے ردّ کردو۔{ FN 4580 } اگر تم (تَكْثُرُ لَكُمُ الْأَحَادِيْثُ والی روایت کی) بات کرو تو اس کا جواب یہ ہے کہ امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ یہ حدیث اپنی کتاب میں لائے ہیں اور وہ اس فن کے امام ہیں۔پس (اس کی) صحت پر یہ دلیل کافی ہے پھر اس کے بعد کسی دوسرے کی جرح پر کیونکر توجہ کی جائے گی۔
اصول کے واقف کو یقین ہے کہ استمرار اور دوام اس اختیار کا آیت شریفہ سے نکالنا یقینی نہیں ظنی ہے اور ہم حدیث سے استمراری اختیار کو دور کرتے ہیں اور اگر ایک دفعہ کا اختیار آپ لیں تو گذارش ہے کہ وہ مابہ النزاع سے خارج ہے۔مولوی صاحب اس جواب پر ذرا غور کیجیے۔اور گہری نگاہ سے اسے پڑھیے اور دیکھیے کہ ہم نے فرضیت فاتحہ کے قول میں ظنیّ سے قطعی کو منسوخ نہیں کیا۔بلکہ اپنی تحقیق کے موافق عام کی تخصیص کی ہے اور آپ کے نزدیک ظنیّ سے ظنیّ کو منسوخ کیا ہے۔بیت اندکے باتو بگفتیم و بدل ترسیدیم کہ دل آزردہ شوی ورنہ سخن بسیار است یہاں تک تو مولوی صاحب کے اس استدلال کا جواب ہوا جو مولانا صاحب نے عدم خصوصیت فاتحہ الکتاب پر کتاب کے عموم سے استدلال فرمایا تھا۔اب اس حدیث کا جواب ہے جو مولوی صاحب نے ابطال اختصاص فاتحة الکتاب میں بخاری سے بیان فرمائی۔مولوی صاحب فرماتے ہیں۔ومارواہ البخاری فی قصّة تعلیم النبیّ صلعم احکام الصلوٰة للاعرابیّ حیث قال ثُمَّ اِقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ۔{ FR 4581 } پہلا جواب۔اسی حدیث کو بخاری ہی نے جزء القراءت میں یوں روایت کیا ہے۔حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْبُخَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ عَيَّاشٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيٰى عَنْ أَبِي السَّائِبِ رَجُلٌ مِّنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ فَلَمَّا قَضٰى صَلَاتَهٗ قَالَ ارْجِــــعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ثَلَاثًا فَقَامَ الرَّجُلُ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهٗ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ فَصَلِّ ثَلَاثًا فَقَالَ فَحَلَفَ لَهٗ كَيْفَ اجْتَهَدْ تَ فَقَالَ لَهٗ اِبْدَأْ فَكَبِّرْ وَتَحْمَدُ اللهَ { FN 4581 } اور امام بخاریؒ نے جو نبی ﷺ کا ایک اعرابی کو نماز کے احکام سکھانے کا واقعہ بیان کیا ہے۔جہاں آپؐ نے فرمایا: پھر قرآن میں سے جو تمہیں میسر ہو پڑھو۔
وَتَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ثُمَّ تَرْكَعُ حَتّٰى يَطْمَئِنَّ صُلْبُكَ ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ حَتّٰى يَسْتَقِيْمَ صُلْبُكَ فَمَا انْتَقَصْتَ مِنْ هٰذَا فَقَدْ نَقَصْتَ مِنْ صَلَاتِكَ۔{ FR 4582 } (یاد رکھو زیاد تی ثقہ کی مقبول ہے اور آپ کو اس میں انکار نہیں۔مولوی صاحب آپ نے بخاری کے مجمل جملہ سے عجب استدلال کیا ہے جس کو بخاری ہی کی کتاب جزء القراء ة نے اچھی طرح باطل کر دیا۔سچ ہے اَلْقُرْآنُ یُفَسِّرُ بَعْضُہٗ بَعْضًا وَ الْـحَدِیْثُ یُفَسِّرُ بَعْضُہٗ بَعْضًا۔{ FR 4880 } دوسرا جواب۔اس حدیث کو امام احمد حنبلؒ اورابودائود اور نسائی نے رفاعہ سے یوں روایت کیا ہے۔فَإِنْ كَانَ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْ بِهٖ وَ إِلَّا فَاحْمَدِ اللهَ وَكَبِّرْهُ وَهَلِّلْهُ۔وَفِيْ رَوَايَةٍ لِأَبِيْ دَاوٗدَ مِنْ حَدِيْثِ رِفَاعَةَ: ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِمَا شَآءَ اللهُ۔{ FR 4583 } اور امام احمد اور ابن حباّن نے اسی { FN 4582 } محمود (بن اسحاق) نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: امام بخاریؒ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: عبد اللہ بن سُوَید نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عیاش سے، عیاش نے بکر بن عبد اللہ سے، بکر نے علی بن یحيٰ سے، علی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص حضرت ابوسائبؓ سے روایت کی (انہوں نے کہا) کہ ایک آدمی نے نماز پڑھی اور نبی ﷺ اسے دیکھ رہے تھے۔جب اس نے اپنی نماز ختم کی تو آپؐ نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو ، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔آپؐ نے (ایسا) تین بار فرمایا۔اس پر وہ شخص (دوبارہ نماز پڑھنے کے لیے) اُٹھا۔پھر جب اُس نے اپنی نماز مکمل کرلی تو نبی ﷺ نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو۔ایسا تین دفعہ ہوا۔پھر اس نے آپؐ سے قسم کھا کر پوچھا کہ آپؐ کیسی کوشش چاہتے ہیں؟ آپؐ نے اُس سے فرمایا: (نماز) شروع کرو تو اللہ اکبر کہو ، اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو اور اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو۔پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تمہاری کمر پر اطمینان ہو۔پھر اپنا سر اُٹھاؤ حتی کہ تمہاری کمر سیدھی ہوجائے۔پس اس میں سے جو (بھی) تُو نے کم کیا تو تُو نے اپنی نماز میں نقص ڈالا۔(القراء ة خلف الامام للبخاری‘ باب ھل یُقْرَأُبِاَکْثَرِ مِنْ فَاتِحَةِ الکِتَابِ خَلْفَ الامام) { FN 4880 } قرآن کا ایک حصہ دوسرے (حصہ) کی وضاحت کرتا ہے اور حدیث کا ایک حصہ دوسرے کی وضاحت کر دیتا ہے۔{ FN 4583 } پھر اگر تمہیں قرآن (میں سے کچھ) ياد ہو تو اسے پڑھو، وگرنہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور کبریائی بیان کرو اور لا الہ الا اللہ کہو۔اور ابو داؤد کی ایک روایت جو حضرت رفاعہؓ کی حدیث ہے، میں یہ ہے: پھر تم امّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو اور (وہ بھی پڑھو) جس کی اللہ تعالیٰ توفیق دے۔(سنن أبی داوٗد، کتاب الصّلاة، أبواب تفریع استفتاح الصلاة، بَابُ صَلَاةِ مَنْ لَّا يُقِـيْمُ صُلْبَهٗ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ)
قصہ میں کہا ہے۔ثُمَّ اقْرَأْ بِاُمِّ الْقُرْآنِ ثُمَّ اقْرَأْ بِـمَا شِئْتَ۔{ FR 4881 } اس حدیث کے ان مصرح الفاظ کو دیکھ کر انصاف اور قیام عند اللہ کو یاد کر کے فرمائیے کہ اب بھی یہ حدیث آپ کے نزدیک فرضیت فاتحہ کے خلاف ہے۔اس حدیث کے اور بھی بہت سی جملے ہیں جو بخاری کی روایت میں مذکور نہیں۔آپ کو ہم ایک فائدہ کی بات عرض کرتے ہیں۔اس مقام پر بخاری نے خلیل بن احمد سے روایت کیا يُكْثَرُ الْكَلَامُ لِيُفْهَمَ{ FR 4882 }۔تیسرا جواب۔آیت شریف کے لفظ مَا تَيَسَّرَ کے اکثر جواب اس حدیث شریف میں بھی پڑھ لیجیے۔چوتھا جواب۔یہ حدیث خبرِواحد ہے اور خبر واحد ظنیّ ہوتی ہے (آپ کے یہاں) اور ظنی کے تخصیص ظنیّ سے ممنوع نہیں۔یاد رہے اہل حدیث خبرِ احاد میں تفصیل کرتے ہیں بعض قسم کو قطعی اور بعض کو ظنیّ جانتے ہیں۔پانچواں جواب۔اس حدیث میں مَا تَيَسَّرَسے وہ قرآن مراد ہے جو فاتحہ کے سوا ہو۔کیونکہ فاتحة الکتاب کی حدیث زیادة غیرمعارض ہے اور زیادة ثقہ بالاتفاق آپ کے نزدیک مقبول ہے۔چھٹا جواب۔یہ حدیث جس قدر آپ نے بیان فرمائی محتمل ہے تعیین فاتحہ سے پہلے کی ہو یا اعرابی ابھی فاتحہ پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو یا فاتحہ کا مسئلہ خوب جانتا تھا۔آپ نے فرمایا اس کے ساتھ اور قرآن بھی پڑھ لے یا اس کو خاص کیا ہے اس تحییز میں۔پس حدیث محتمل الوجوہ ہو گئی اور محتمل حجت قطعی مثبت فرضیت نہیں۔اصل یہ ہے کہ قاعدہ اَلتَّخْصِیْصُ نَـسْخٌ متأخرین کی گھڑت ہے سلف کا قول نہیں۔دلائل قویہ سے ثابت نہیں۔ساتواں جواب۔اس اعرابی کی حدیث حجت ہے یا نہیں۔اگر نہیں تو اثبات مطلب میں کیوں لائے۔اگر ہے تو اسی حدیث میں رکوع اور قومہ اور سجود کے طمانینت کا بھی حکم ہے اس کو آپ نے کیوں چھوڑ رکھا ہے اور اسے فرض کیوں نہیں کہتے اور اس کی فرضیت سے کیوں انکار کیا۔{ FN 4881 } پھر تم اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو۔پھر (قرآن کریم سے) جو چاہو پڑھو۔(مسند أحمد بن حنبل، مسند الكوفيين، حديث رفاعة بن رافع الزرقيؓ ) { FN 4882 } کلام اس لیے زیادہ ہوتا ہے تاکہ سمجھا جاسکے۔
صاحبِ ایقاظ نے آپ لوگوں کے عجائبات ذکر کر کے آپ کو فرمایا ہے۔وأعجب من هٰذَا أَنَّـكُمْ إِذا أَخَذْتُم الحَدِيث مُرْسلًا كَانَ أَو مُسْندًا لموافقة رَأْي صَاحبكُم ثمَّ وجدْتُم فِيهِ حكمًا يُخَالف رَأْيه لم تَأْخُذُوا بِهٖ فِي ذَالِك الحكم وَهُوَ حَدِيث وَاحِد وَكَانَ الحَدِيث حـجَّةً فِيمَا وَافق رَأْي من قلدتموه وَلَيْسَ بِحجَّة فِيمَا خَالفه رَأْيه۔ولنذكر من هٰذَا طرفا لِأَنَّهٗ من أعجب أَمرهم۔۔۔۔وَاحْتَجُّوا على أَن الْفَاتِحَة لَا تتَعَيَّن فِي الصَّلَاة بِحَدِيث الْمُسِيء فِي صلَاته حَيْثُ قَالَ لَهٗ اِقْرَأ مَا تيَسّر من الْقُرْآن وخالفوه فِيمَا دلّ عَلَيْهِ صَرِيحًا فِي قَوْله ثمَّ اركع حَتَّى تطمئِن رَاكِعا ثمَّ ارْفَعْ حَتَّى تعتدل قَائِما ثمَّ اسجد حَتَّى تطمئِن سَاجِدا۔{ FR 4584 } اصل حدیث بخاری میں بھی آئی ہے۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيٰى عَنْ عُبَيْدِ اللهِ قَالَ حَدَّثَنِيْ سَعِيْدُ بْنُ أَبِيْ سَعِيْدٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ المَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ وَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَرَجَعَ يُصَلِّي كَمَا صَلّٰى ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» ثَلَاثًا، فَقَالَ وَالَّذِيْ بَعَثَكَ بِالحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَهٗ فَعَلِّمْنِيْ فَقَالَ «إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَكَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ القُرْآنِ ثُمَّ ارْكَعْ حَتّٰى { FN 4584 } اور مجھے اس بات سے حیرت ہے کہ جب تم اپنے امام کی رائے سے موافق کوئی حدیث خواہ وہ مرسل ہو یا مسند لیتے ہو، پھر تم اس میں کوئی ایسا حکم پاتے ہو جو اُس (امام) کی رائے کے مخالف ہوتا ہے، تو تم اُس سے وہ حکم اخذ نہیں کرتے۔حالانکہ وہ ایک حدیث ہی ہوتی ہے۔اور (امام) جس کی تم پیروی کرتے ہو، اُس کی رائے سے جو حدیث موافق ہو وہ تو حجت ہوتی ہے اور جس کی مخالفت اُس کی رائے کرے، وہ بالکل بھی حجت نہیں ہوتی۔اور ہم اس (انوکھے پن) میں سے کچھ ذکر کریں گے کیونکہ یہ ان کا نہایت عجیب معاملہ ہے۔(پھر صاحب ایقاظ نے اس کی مثالیں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ) …… اور ان (مقلدین) نے نماز کو خرابی سے پڑھنے والے شخص کی حدیث جس میں رسول اللہ ﷺ نے اُس سے فرمایا کہ قرآن میں سے جو میسر ہو پڑھو، سے یہ استدلال کیا ہے کہ سورۂ فاتحہ نماز میں پڑھنا لازم نہیں۔اور اس (حدیث) میں اس (امر) کی مخالفت کی ہے، جو آنحضور ﷺ کے قول سے واضح طور پر ثابت ہے کہ ’’پھر رکوع کرو، یہاں تک کہ رکوع میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔پھر اُٹھو، یہاں تک کہ اطمینان سے کھڑے ہوجاؤ۔پھر سجدہ کرو، یہاں تک کہ سجدہ میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔(إيقاظ همم أولى الأبصار، الخاتمة فِي إبطال شبه المقلدين، صفحہ ۱۲۹، ۱۳۰ و ۱۳۵)
تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰى تَعْدِ لَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا وَافْعَلْ ذَالِكَ فِيْ صَلَاتِكَ كُلِّهَا۔{ FR 4585 } بخاری۔دیکھو طمانینت رکوع و سجود کا حکم یہاں موجود ہے اور آپ لوگ طمانینت کو فرض نہیں کہتے رکوع اور سجود کی طمانینت پر نصوصِ کثیرہ موجود ہیں بخوف ِطوالت یہاں نہیں لکھ سکتے۔انھواں جواب۔اس حدیث میں جس قدر احکام مذکور ہوئے وہی نماز کے فرض ہیں یا کوئی اور بھی فرض ہے اگر یہی فرض ہیں جو اس میں مذکور ہوئے تو نیّت اور قعدہ اخیرہ اس حدیث کی کسی روایت میں دکھلا دیجیے۔یا فرمائیے کہ یہ فرض ہی نہیں کیونکہ اس حدیث میں مذکور نہیں۔اگر فرمائیں گے کہ اور دلائل سے دوسرے امور کی فرضیت ثابت ہو چکی ہے تو معلوم ہوا کہ اس حدیث میں فرائض کے حصر نہیں۔پس اسی طرح فرضیت فاتحہ بھی کسی اور دلیل سے ثابت ہے گو اس حدیث میں مذکور نہ ہو۔اور اگر بخاری کی روایت پر آپ حصر رکھیں تو کئی اور فرائض بھی اس روایت میں مذکور نہیں مثلاً وضو وغیرہ۔اس اعرابی کی حدیث میں جس سے مولوی صاحب اور ان کے ہم مذہبوں نے فرضیت مطلق مَاتَیَسَّرَ پر استدلال پکڑا ہے۔ایک ضروری بات قابل گزارش ہے۔عَینی نے اسی حدیث سے استدلال پکڑ کر امام نووی پر تین اعتراض جمائے ہیں۔{ FN 4585 } محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا ، انہوں نے کہا: یحيٰ نے ہمیں بتایا کہ عبیداللہ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: سعید بن ابی سعید نے مجھے بتایا۔انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی۔پھر اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔آپؐ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو۔کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔پھر وہ لَوٹ کر (اسی طرح) نماز پڑھنے لگا، جس طرح اس نے (پہلے) پڑھی تھی۔پھر وہ آیا اور اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔آپ نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو۔کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔آپ نے تین بار ایسا ہی فرمایا۔اس نے عرض کیا: اس ذات کی قسم ہے جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے۔میں اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا۔اس لئے آپؐ مجھے سکھائیں۔آپ نے فرمایا: جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہو۔پھر قرآن میں سے جو تمہیں میسر ہو، پڑھو۔پھر رکوع کرو، یہاں تک کہ رکوع میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔پھر اُٹھو، یہاں تک کہ اطمینان سے کھڑے ہوجاؤ۔پھر سجدہ کرو، یہاں تک کہ سجدہ میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔پھر اُٹھو، یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔اور اپنی ساری نماز میں اسی طرح کرو۔(بخاری‘ کتاب الاذان باب وجوب القراءة للامام و المأموم)
الاعتراض الاوّل۔لَو كَانَتِ (الْفَاتِحَةُ) فَرْضًا لَأَمَرَهُ النَّبِیُّ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسلّم، لِأَنَّ الْمقَام مقَام التَّعْلِيم۔{ FR 5033 } الـجواب۔امااوّلا۔۱ قد امر النبی صلعم کما رایت فی روایة البخاری و احمد وابن حبان و ابی داؤد۔واماثانیًا۔۲۔فقد ترک فی ہذا الحدیث فی جمیع طرقہ ذکر القعدة الاخیرة فنقول لوکان فرضا (کما تقولون) لامرہ النبی صلعم لان المقام مقام التعلیم۔فانقلت لعل فرضیة قعدة الاخیرة مثبت بعد ہذہ القصة قلت فلعل فرضیة الفاتحة ثبت بعد ہذہ القصة۔ہذا بعد التسلیم ان الاعرابی ما کان یعلم و ما امرہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرضیت الفاتحة۔و اماثالثًا۔۳ فما وقع فی روایت البخاری ذکر النیة لوکان فرضا لامرہ النبی صلعم لان المقام مقام التعلیم و البیان۔وامارابعًا۔۴ ففی روایة البخاری و الترمذی و ابی داؤد فتوضأْ کما امرک اللہ ثم تشھد و اقم و فی روایة للنسائی و ابی داود ثُمَّ يُكَبِّرُ وَيَحْمَدُ اللهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ،وفی النسائی يُمَجِّدهُ مقام يُثْنِي، ثم ساق ابوداؤد الامر بتکبیرات الانتقال و التسمیع۔و احمد و ابوداؤد ذکرا قراءت الفاتحة و وَضْعَ الْیَدَیْنِ علی الرکبتین حال الرکوع و مدّ الظہر واسحاق بن راہویہ ذکر تـمکین السجود و جلسة الاستراحة و ابوداؤد فرش الفخذ و التشھد الاوسط والتمجید و التکبیر و التہلیل عند عدم استطاعة القراءة فلابد عندک ان تکون ہذہ الاشیاء فرائض لان النبی صلعم امرہ و لم یبیّن عدم فریضة ہذہ الاشیاء و المقام مقام التعلیم و البیان و ما ذکر النیة و التشھد الاخیر و الصلوٰة و السلام فما یکون بعضھا فرضًا و بعضھا مشروعًا لان النبی صلعم لم یبیّنھا و المقام مقام التعلیم۔{ FN 5033 } پہلا اعتراض یہ ہے کہ اگر سورۂ فاتحہ (پڑھنی) فرض ہوتی تو ضرور آنحضورﷺ اُس(اعرابی) کو (فاتحہ پڑھنے کا) حکم دیتے۔کیونکہ وہ موقع سکھانے کا موقع تھا۔جواب: پہلی بات تو یہ ہے کہ نبی ﷺ (اس کا) حکم دے چکے ہیں، جیسا کہ بخاری، احمد (بن حنبل)، ابن حباّن اور ابوداود کی روایت میں تم دیکھتے ہو۔اور (اس اعتراض کے جواب میں) دوسری بات یہ ہے کہ اس حدیث کی تمام سندوں میں آخری قعدہ کا ذکر چھوڑ دیا گیا ہے۔لہٰذا (تمہارے کہنے کی طرح ہی) ہم کہتے ہیں کہ اگر یہ (قعدہ) فرض ہوتا تو ضرور نبی ﷺ اُسے (اس کا) حکم دیتے۔کیونکہ یہ موقع تعلیم دینے کا موقع تھا۔پھر اگر تم کہو کہ ممکن ہے کہ آخری قعدہ کی فرضیت اس واقعہ کے بعد متحقق ہوئی ہو، تو میں کہوں گا کہ ممکن ہے کہ سورۂ فاتحہ (پڑھنے) کی فرضیت (بھی) اس واقعہ کے
الاعتراض الثانی۲۔حمل النووی ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ۔۔۔على من عجز عَن الْفَاتِحَة، فَحَملُه عَلَيْهِ غير صَحِيح، لِأَنَّهُ مَا فِي الحَدِيث شَيْء يدل عَلَيْهِ۔أقول جاء فی روایة لابی داوٗد و النسائی فی ھذہ القصة فان کان معک قرآن فاقرأْ واِلَّا فاحمد اللہ تعالیٰ و کبّرہ و ھلّلہ فقد وقع ما ید ل علی ان الحمل صحیح۔الاعتراض الثالث۔۳۔دعوی تیسر الفاتحة تحکم۔أقول الواجب و الفرض فی العمل سواء و انکار التیسر بعد اختیار الوجوب او الفرضیة تـحکم۔{ FR 4586 } مولوی صاحب نے بعد ظاہر ہوئی ہو۔یہ بات قبولیت سے بعید ہے کہ اعرابی نہ تو جانتا ہو اور نہ ہی آنحضو ر ﷺنے اسے فرضیت فاتحہ کا حکم دیا۔اور (اس اعتراض کے جواب میں) تیسری بات یہ ہے کہ بخاری کی روایت میں نیت کرنے کا بھی ذکر نہیں آیا۔اگر یہ فرض ہوتی تو نبی ﷺ اسے (اس کا) حکم دیتے کیونکہ یہ موقع سکھانے اور کھول کر بیان کرنے کا موقع تھا۔اور چوتھی بات یہ ہے کہ بخاری، ترمذی اور ابوداوٗد کی روایت میں یہ ہے کہ پھر وضو کرو جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔پھر تشہد پڑھو اور کھڑے ہوجاؤ اور نسائی اور ابوداوٗد کی روایت میں ہےکہ پھر اللہ اکبر کہو اور اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو اور اس کی ثناء وتعریف کرو۔اور نسائی کی روایت میں يُثْنِيْ (وہ ثناء کرے) کی بجائے يُمَجِّدُهُ کا لفظ ہے یعنی وہ اس کی بزرگی وبرتری بیان کرے۔پھر ابو داود نے (دیگر) حرکات واذکار کی تکبیرات کی بات بیان کی ہے۔اور احمد (بن حنبل) اور ابوداوٗد نے سورۂ فاتحہ کی قراءت اور رکوع کے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنے اور کمر کو سیدھا کرنے کا ذکر کیا ہے۔اور اسحاق بن راہویہ نے سجدے کے پُرسکون ہونے اور جِلسۃ الاستراحۃ کا ذکر کیا ہے۔اور ابوداوٗد نے ران کو بچھانے، درمیانی قعدہ اور قراءت نہ کرسکنے کی حالت میں الحمد للہ ، اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کہنے کا ذکر کیا ہے۔اور تمہارے نزدیک یہ امور یقیناً فرائض میں شامل ہیں، کیونکہ نبی ﷺ نے اس (اعرابی) کو (ان کا) حکم دیا۔اور ان امور کے فرض نہ ہونے کی آپؐ نے وضاحت نہیں فرمائی۔اور یہ موقع سکھانے اور کھول کر بیان کرنے کا موقع تھا۔اور نیت، آخری قعدہ، درودشریف اور سلام کا ذکر نہیں فرمایا۔پس ان میں سے بعض فرض اور بعض غیرواجب نہیں ہوسکتے کیونکہ نبی ﷺ نے انہیں (اس حدیث میں) کھول کر بیان نہیں فرمایا۔حالانکہ یہ موقع سکھانے کا موقع تھا۔{ FN 4586 } دوسرا اعتراض یہ ہے کہ نوویؒ نے الفاظ ’’ پھر (قرآن میں سے) جو تمہیں میسر ہو پڑھو‘‘ کو فاتحہ نہ پڑھ سکنے والے پر محمول کیا ہے۔(علاّمہ عینی ؒ نے لکھا ہے کہ) اور اُن کا اس پر اطلاق کرنا درست نہیں، کیونکہ اس حدیث میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو اس پر دلالت کرے۔میں کہتا ہوں کہ ابوداؤد اور نسائی کی روایت کے مطابق اس واقعہ میں یہ (ذکر) آیا ہے کہ اگر تمہیں قرآن یاد ہو تو (اُسے) پڑھو۔وگرنہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی تکبیر اور اس کی تہلیل کا ذکر کرو۔پس یہ (ذکر) آچکا ہے جو اس (بات) پر دلالت کرتا ہے کہ (فاتحہ نہ پڑھ سکنے والے پر) اطلاق کرنا درست ہے۔تیسرا اعتراض اس دعویٰ پر (کیا) ہے کہ سورۂ فاتحہ (کی قراءت) کا میسر آجانا ایک فیصلہ کن امر ہے۔میں کہتا ہوں کہ عمل میں واجب اور فرض برابر ہے اور واجب یا فرض کے اختیار کے بعد اس کے میسر آنے کا انکار کرنا بے جا زبردستی ہے۔