گیارہواں اعتراض
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
جواب ۳۔زیادت علی الفاتحہ کی فرضیت جناب عمر ؓ اور ابن عمرؓ اور عثمان بن ابی العاص کا مذہب ہے۔آپ کے نزدیک قول صحابی حجت ہے۔پس یہ حدیث مع آثار آپ پر الزام ہے۔جواب ۴۔وہ حدیثیں جن سے بخصوصیت مقتدی پر قرا ء ت فاتحہ کی فرضیت ثابت ہوتی ہے۔ان میں صرف فاتحة الکتاب ہی کا ذکر ہے۔مَا زَادَ عَلَی الْفَاتِـحَةِ کا ذکر نہیں۔پس ہم مَا زَادَ عَلَی الْفَاتِـحَةِ کا حکم امام اور منفرد کے واسطے اگر سمجھ لیں اور احادیث مثبتہ صرف فاتحہ باعث تخصیص مان لیں تو آپ کا کوئی الزام ہم پر عائد نہیںہو سکتا۔جواب۵۔ہم کہتے ہیں۔مَا زَادَ عَلَی الْفَاتِـحَةِ کا پڑھنا بالکل ممنوع نہیں۔گیارہواں اعتراض قِرَائَ ةُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَا ءَ ةٌ پر صحابہ کا اجماع ہے اور فاتـحة الکتاب کا پڑھنا اس اجماع کے خلاف ہے۔جواب اوّل۔اگر یہ اجماع ہوتا تو شافعی جیسا صاحب مذہب اس اجماع پر مطلع نہ ہوتا۔جواب دوم۔صحابہ اور تابعین سے قراءت خلف الامام احسن وجوہ سے ثابت ہے پس اجماع نہ ہوا۔سنیے بخاری نے کہا ہے۔حَدَّثَنَا مُسَدَّ دٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيٰى عَنِ الْعَوَّامِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُوْنَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْ رِيُّ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فَقَالَ: بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4977 } { FN 4977 } مسدّد نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نےکہا: یحيٰ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عوام (بن حمزہ مازنی) سے روایت کی۔انہوں نے کہا: ابونضرہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے امام کے پیچھے قراءت کرنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: (امام کے پیچھے) سورۂ فاتحہ (پڑھو۔) (القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ)
وَبِرِوَايَةٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ: لَا يَرْكَعَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ الْبُخَارِیُّ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ ذَالِكَ{ FR 4978 } (قَالَ الْبُخَارِيُّ :) قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْـجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ : «إِذَا كَانَ الْإِمَامُ يَجْهَرُ فَلْيُبَادِرْ بِقِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 4979 } (قَالَ الْبُخَارِيُّ: )عَنْ أَبِي السَّائِبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يَقْرَأُ فِيْهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ فَهِيَ خِدَاجٌ ، ثُمَّ هِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ ثَلَاثًا» قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: كَيْفَ أَصْنَعُ إِذَا كُنْتُ مَعَ الْإِمَامِ؟ وَهُوَ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ قَالَ: وَيْلَكَ يَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِهَا فِيْ نَفْسِكَ فَإِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: «قُسِمَتِ الصَّلَاةُ۔{ FR 4980 } وقَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنِ { FN 4978 } اور ایک روایت میں ہے کہ عبد الرحمٰن بن ہرمز سے مروی ہے کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: تم میں سے کوئی رکوع نہ کرے جب تک کہ وہ سورۂ فاتحہ نہ پڑھ لے۔(امام بخاریؒ نے) کہا: اور حضرت عائشہؓ بھی ایسا ہی فرماتی تھیں۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَ كْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 4979 } (امام بخاریؒ نے کہا:) عبد الرزاق نے ابن جریج سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ ابن جریج نے عطاء سے روایت کی۔انہوں نے کہا: جب امام قراءت بالجہر کرے تو اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) جلدی جلدی پڑھنی چاہیئے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَ كْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 4980 } (امام بخاریؒ نے کہا:) ابو سائب سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز پڑھی اور اس میں اُمّ الکتاب (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے، پھر (فرمایا) وہ (نماز) ناقص ہے۔تین بار فرمایا کہ وہ نامکمل ہے۔میں نے کہا: ابوہریرہؓ! جب میں امام کے ساتھ ہوں اور وہ قراءت بالجہر کر رہا ہو تو (اس پر عمل) کیسے کروں؟ انہوں نے کہا: اے فارسی! تجھ پر افسوس، اسے اپنے دل میں پڑھ لیا کر۔کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔آپؐ فرماتے تھے: اللہ تعالیٰ نے کہا کہ نماز (میرے اور بندے کے درمیان) تقسیم کی گئی ہے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِثْلَهٗ۔{ FR 4981 } قَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ۔… عَنْ أَبِي سِنَانٍ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهُذَيْلِ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ قَالَ: نَعَمْ۔{ FR 4982 } قَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنِ ابْنِ أَبِيْ رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ وَيُحِبُّ أَنْ يُقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ سُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4983 } وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنْ أَبِي مَرْيَمَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ «يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ۔{ FR 4984 } وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ وَقَالَ حُذَيْفَةُ: يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ۔{ FR 4985 } حَدَّثَنَا أَبُوْ نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فَقَالَ: فَاتِحَةَ { FN 4981 } امام بخاریؒ نے کہا: علاء بن عبد الرحمٰن سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے ایسی ہی روایت کی۔{ FN 4982 } (امام بخاریؒ نے کہا:) ابومغیرہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت اُبَيّ بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھا کرتے تھے۔(نیز) ابو سنان عبد اللہ بن ہذیل سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت اُبَيّ بن کعبؓ سے پوچھا: کیا میں امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھوں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4983 } (امام بخاریؒ نے کہا:) ابن ابی رافع سے روایت ہے، انہوں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ حکم دیتے تھے اور پسند فرماتے تھے کہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ اور ایک ایک سورۃ پڑھی جائے اور دوسری دو رکعتوں میں (صرف) سورہ فاتحہ پڑھی جائے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4984 } (اور امام بخاریؒ نے کہا:)ابو مریم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4985 } (اور امام بخاریؒ نے کہا:) سفیان سے روایت ہے اور حضرت حذیفہؓ نے کہا کہ وہ امام کے پیچھے پڑھے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
الْكِتَابِ۔{ FR 4986 } وَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِذَا نَسِيَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ لَا تُعَدُّ تِلْكَ الرَّكْعَةُ۔{ FR 4987 } (وَقَالَ الْبُخَارِيُّ:) عَنْ مُجَاهِدٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو «يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ۔{ FR 4988 } و عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4989 } و عَنْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عَبْدِ اللهِ بْنِ زُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ ثُمَّ هِيَ خِدَاجٌ»۔{ FR 4990 } وعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ ‘ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَقْرَؤُونَ خَلْفِيْ؟ قَالُوا: نَعَمْ إِنَّا لَنَهُذُّ هَذًّا { FN 4986 } ابونضرہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے امام کے پیچھے قراءت کرنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: (امام کے پیچھے) سورۂ فاتحہ (پڑھو۔) (القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4987 } مجاہد سے روایت ہے کہ جب کوئی سورۂ فاتحہ پڑھنا بھول جائے تو وہ رکعت شمار نہیں ہوتی۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4988 } (اور امام بخاریؒ نے کہا:) مجاہد سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کو امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4989 } حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے روایت ہے کہ وہ امام کے پیچھے ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور کوئی دو سورتیں پڑھا کرتے تھے اور دوسری دو رکعتوں میں (صرف) سورہ فاتحہ پڑھتے تھے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4990 } یحيٰ بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد (عباد) سے، ان کے والد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے نماز پڑھی اور اس میں اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے، وہ (نماز) نامکمل ہے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوْبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوْا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 4991 } وَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً جَهَرَ فِيهَا فَقَرَأَ خَلْفَهٗ رَجُلٌ فَقَالَ: «لَا يَقْرَأَنَّ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ{ FR 4992 } وَكَانَ عُبَادَةُ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو نُعَيْمٍ يَجْهَرُ۔{ FR 4993 } قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ ابْنُ خُثَيْمٍ: قُلْتُ لِسَعِيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ: " أَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ قَالَ: نَعَمْ، وَإِنْ كُنْتَ تَسْمَعُ قِرَاءَتَهٗ۔{ FR 4994 } قَالَ الْبُخَارِيُّ قَالَ لَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ جَوَّابِ التَّمِيمِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيْكٍ قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ: أَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: وَإِنْ قَرَأْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينِ قَالَ: وَإِنْ قَرَأْتُ۔{ FR 4995 } { FN 4991 } عمرو بن شعیب سے روایت ہے وہ اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے پیچھے قراءت کرتے ہو؟صحابہؓ نے عرض کیا: جی ہاں، ہم جلدی جلدی کر لیتے ہیں۔آپؐ نے فرمایا: ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے سوا ایسا نہ کیا کرو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4992 } اور حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی، جس میں آپؐ نے قراءت بالجہر کی تو ایک شخص نے آپؐ کے پیچھے قراءت کی۔پھر آپؐ نے فرمایا: جب امام قراءت کر رہا ہو تو تم میں سے کوئی (بھی) قراءت نہ کرے سوائے اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4993 } اور حضرت عبادہؓ امّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھ رہے تھے جبکہ ابو نعیم (امامت کرواتے ہوئے) قراءت بالجہر کررہے تھے۔{ FN 4994 } (امام بخاریؒ نے بتایاکہ) اور ابن خثیم نے کہا: میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا: کیا میں امام کے پیچھے قراءت کروں؟ انہوں نے کہا: ہاں، اگرچہ تم اس کی قراءت (بھی) سن رہے ہو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4995 } امام بخاریؒ نے بتایا کہ اور محمد بن یوسف نے ہمیں کہا کہ سفیان نے ہم سے بیان کیا ، انہوں نے سلیمان شیبانی سے، سلیمان نے جوّاب تمیمی سے، انہوں نے یزید بن شریک سے روایت کی۔انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر بن خطابؓ سے پوچھا: کیا میں امام کے پیچھے قراءت کروں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔میں نے عرض کیا: یا امیر المومنین! اگر آپ قراءت کررہے ہوں تو بھی؟ انہوں نے کہا: خواہ میں بھی قراءت کررہا ہوں۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
قَالَ الْبُخَارِيُّ قَالَ مُجَاهِدٌ: إِذَا لَمْ يَقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ أَعَادَ الصَّلَاةَ وَكَذَ الِكَ قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ۔{ FR 4597 } مولوی صاحب سنئے۔اس قدر اثار ایک ہی کتاب سے نقل کر دیئے۔صحابہ اور تابعین کے آثار میں امام اَئـِمة المسلمین من الفقہاء و المحدثین کا ایک اور پیار اقول نقل کرنے کو جی چاہتا ہے وہ بھی سن لیجیے۔بخاری صاحب فرماتے ہیں۔وَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: اقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ۔قُلْتُ: وَإِنْ قَرَأْتَ، قَالَ: نَعَمْ، وَإِنْ قَرَأْتُ۔وَكَذَالِكَ قَالَ قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَعُبَادَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ۔وَيُذْكَرُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ وَعِدَّةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ ذَالِكَ۔وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: كَانَ رِجَالٌ أَئِمَّةٌ يَقْرَؤُوْنَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَقَالَ أَبُو مَرْيَمَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ وَقَالَ أَبُو وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنْصِتْ لِلْإِمَامِ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: «دَلَّ أَنَّ هٰذَا فِي الْجَهْرِ، وَإِنَّمَا يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيمَا سَكَتَ الْإِمَامُ۔وَقَالَ الْحَسَنُ وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَمَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ، وَمَا لَاأَحْصَى مِنَ التَّابِعِيْنَ، وَأَهْلِ الْعِلْمِ: إِنَّهٗ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ وَإِنْ جَهَرَ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَأْمُرُ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ» وَقَالَ خَلَّالٌ: حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي الْمُغِيْرَةِ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الْأُوْلٰى { FN 4597 } (امام بخاریؒ نے کہا:) مجاہد نے بتایا کہ جب کوئی امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) نہ پڑھے تو نماز کو دُہرائے۔اور حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ نے بھی ایسا ہی کہا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
وَالْعَصْرِ، فَقَالَ: كَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ يَقْرَأُ فَقُلْتُ: أَيُّ ذَالِكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ فَقَالَ: أَنْ تَقْرَأَ "۔انتہٰی۔{ FR 4996 } یہاں مَالَااُحْصٰی مِنَ التَّابِعِیْنَ وَ اَہْلِ الْعِلْمِ اور اپنے اجماع کا موازنہ فرمائیے اور آیت شریفہ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ اور اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌ کا اس وقت تدبر کیجیے۔آپ کے صاحبِ کافی کا قول بھی ان آثار سے کذب بحث ثابت ہو گیا۔جس میں وہ فرماتے ہیں۔مِنْھُمُ الْمُرْتَضٰیؓ۔کیونکہ مرتضیٰ ؓ کا خلف الامام قراءت پڑھنا ثابت ہے۔مولوی صاحب۔آپ کے بھائی بندوں نے منع آثار کے اکٹھے کرنے میں بڑا زور مارا ہے۔آپ کو محدّثین اور فقہا کے بیان کئے ہوئے آثار میں جستجو کرنے کی سبکدوشی کے واسطے فقیر ہی عرض کرتا ہے۔{ FN 4996 } اور حضرت عمر بن خطابؓ نے کہا: امام کے پیچھے (بھی) قراءت کرو۔(راوی نے کہا:) میں نے عرض کیا: اور اگر آپؐ قراءت کررہے ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں اگر میں بھی قراءت کررہا ہوں۔اور حضرت اُبَيّ بن کعب، حضرت حذیفہ بن یمان، حضرت عبادہ رضی اللہ عنہم نے بھی ایسا ہی کہا۔اور حضرت علی بن ابی طالبؓ، حضرت عبد اللہ بن عمروؓ، حضرت ابوسعید خدریؓ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد صحابہ سے بھی ایسا ہی بیان کیا جاتا ہے۔اور قاسم بن محمد نے کہا: بہت سے لوگ جو اَئمہ تھے وہ امام کے پیچھے قراءت کیا کرتے تھے۔اور ابومریم نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔اور ابووائل نے حضرت ابن مسعودؓ سے روایت کرتے ہوئے کہا: امام کی خاطر خاموشی اختیار کرو۔اور ابن مبارک نے کہا: یہ بات جہری نمازوں پر اطلاق پاتی ہے۔اور جن میں امام خاموش ہو، صرف انہی میں امام کے پیچھے قراءت کی جائے۔اور حسن (بصری)، سعید بن جبیر، میمون بن مہران اور بے شمار تابعین اور اہل علم نے کہا: (مقتدی) امام کے پیچھے قراءت کرے خواہ وہ جہراً پڑھا رہا ہو۔اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا امام کے پیچھے قراءت کا حکم دیا کرتی تھی۔اور خلال نے کہا کہ حنظلہ بن ابی مغیرہ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: میں نے حماد سے پہلی نماز اور عصر کی نماز میں قراءت خلف الامام کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: سعید بن جبیر پڑھا کرتے تھے۔پھر میں نے پوچھا: آپ کو کیا طریق پسند ہے؟ انہوں نے کہا: تیرا پڑھنا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
پہلا۔بخاری نے ابوسلمہ سے یُرْوٰی کے لفظ سے بیان کیا۔صَلَّى عُمَرُ ۲ وَلَمْ يَقْرَأْ فَلَمْ يَعُدْهُ۔{ FR 4997 } دار۲قطنی نے اور بخاری نے علی مرتضیٰ ؓ سے روایت کیا مختار ابن عبد اللہ ابولیلیٰ کے واسطے سے اور اس نے اپنے باپ سے اور اس نے علی مرتضیؓ سے۔مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ اور ابن ابی شیبة نے جا۳بر سےقَالَ لَا يُقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ، لَا إِنْ جَھَرَ وَلَا إِنْ أَسَرَّ، مَنْ صَلَّى رَكْعَةً لَمْ يَقْرَأْ فِيْهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا أَنْ يَّكُونَ وَرَاءَ الإِمَامِ، قَالَ التِّرْمُذِيُّ هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ۔{ FR 4605 } ۴۔عبد بن حمید اور ابن جریر اور ابن ابی حاتم اور ابوشیخ نے جیسے سیوطی نے۔درِّمنثور میں ہے کہاہے۔ابن مسعود نے اپنے اصحاب کے ساتھ نماز پڑھی۔فَسَمِــعَ نَاسًا يَقْرَؤُوْنَ خَلْفَهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: أما آن لكم أَن تفهموا أما آن لكم أَن تعقلوا {وَإِذا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَأَنْصِتُوْا} كَمَا أَمَرَكُمُ اللهُ۔{ FR 5042 } ابن۵ عمر سے مالک نے مؤطا میں کہا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهٗ كَانَ إِذَا { FN 4997 } حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی اور قراءت نہیں کی۔پھر آپؓ نے اس (نماز) کو نہیں دُہرایا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ، صفحہ۵۸) { FN 4605 } جس نے امام کے پیچھے قراءت کی اس نے فطرت کی خلاف ورزی کی۔ابن ابی شیبہ نے جابر سے کہا۔امام کے پیچھے قراءت نہ کی جائے، اگر وہ (نماز) جہراً پڑھے تو بھی نہیں اور اگر وہ سِرًّا پڑھے تو بھی نہیں۔جس (شخص) نے ایک رکعت (ایسے) پڑھی کہ اُس میں اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی تو اُس نے نماز ہی نہیں پڑھی، سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔امام ترمذیؒ نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ - صفحہ ۱۳) (سنن الدار قطني، کتاب الصلاۃ، بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهٖ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ لَهٗ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ ) { FN 5042 } پھر انہوں نے کچھ لوگوں کو اپنے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔جب وہ (نماز سے) فارغ ہوئے تو فرمایا: کیا تم پر (ابھی) وقت نہیں آیا کہ سمجھو، کیا تم پر (ابھی) وقت نہیں آیا کہ عقل سے کام لو۔یعنی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموشی اختیار کرو۔(الدرّ المنثور، تفسیر سورة الأعراف، آیت: وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَأَنْصِتُوا)
سُئِلَ هَلْ يَقْرَأُ أَحَدٌ مَعَ الإِمَامِ؟ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ مَعَ الإِمَامِ فَحَسْبُهٗ قِرَاءَةُ الإِمَامِ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَقْرَأُ۔{ FR 4606 } وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَّ سَالِمًا قَالَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَنْصِتُ لِلْإِمَامِ فِيْمَا جَهَرَ فِيْهِ وَلَا يَقْرَأُ مَعَهُ۔{ FR 5581 }(مؤطا کی تقیید اسی سے ہے) مؤطا محمد میں ابن عمر سے ہے مَنْ صَلّٰی خَلْفَ الْاِمَامِ کَفَتْہُ قِرَا ئَتُہٗ { FR 5549 }اور ابن۶ مسعود سے تَکْفِیْکَ قِرَا ءَ ةُ الْاِمَامِ{ FR 5550 } اور مؤطا میں ہے۔امام محمد سے إِنْ تَرَكْتَ فَقَدْ تَرَكَهٗ نَاسٌ يُقْتَدٰى بِـهِمْ وَإِنْ قَرَأْتَ فَقَدْ قَرَأَهُ نَاسٌ يُقْتَدٰى بِـهِمْ۔{ FR 5043 } (اور زید۷بن ثابت سے ہے۔بخاری نے کہا ہے۔عمروبن موسیٰ بن سعد نے زید بن ثابت سے روایت کیا مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَلَا صَلَاةَ لَهٗ { FR 5555 } اور مسلم میں ہے۔عطابن یسار سے اُس نے زید سے پوچھا امام کے ساتھ قرا ء ت کا کیا حکم ہے۔کہا لَا قِرَاءَةَ مَعَ الْإِمَامِ فِيْ شَيْءٍ۔{ FR 5556 } اور عبد اللہ۸ بن عباس سے ابوحمزہ روایت کرتا ہے جیسے طحاوی نے بیان کیا۔قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَقْرَأُ وَالْإِمَامُ بَيْنَ يَدَيَّ؟ فَقَالَ لَا۔{ FR 5557 } اور طحاوی نے کثیر بن مُرَّہ سے اس نے ابود۹رداء سے روایت { FN 4606 } حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے جب پوچھا جاتا کہ کیا کوئی امام کے ساتھ قراءت کرے؟ تو وہ کہتے: جب تم میں سے کوئی امام کے ساتھ نماز پڑھے تو امام کی قراءت اُس کے لیے کافی ہے۔اور حضرت ابن عمرؓ (امام کے ساتھ) قراءت نہیں کرتے تھے۔(موطأ إمام مالك، ابواب الصلاة، باب افتتاح الصلاة) { FN 5581 } اور عبد الرزاق نے کہا کہ سالم نے بتایا: حضرت ابن عمرؓ امام کی خاطر اُن (نمازوں) میں جن میں وہ قراءت بالجہر کرتا، خاموش رہتے تھے اور آپؓ اُس کے ساتھ قراءت نہیں کرتے تھے۔{ FN 5549 } جس نے امام کے پیچھے پڑھی اس کی (امام کی) قراءت اس کے لئے کافی ہو گی۔{ FN 5550 } امام کی قراءت تیرے لئے کافی ہے۔{ FN 5043 } اگر تم نے (قراءت خلف الامام) چھوڑی تو ایسے لوگوں نے بھی اسے چھوڑا ہے جن کی پیروی کی جاتی ہے۔اور اگر تو نے قراءت (خلف الامام) کی تو ایسے لوگوں نے بھی یہ قراءت کی ہے جن کی پیروی کی جاتی ہے۔(موطأ امام مالك برواية محمد بن الحسن الشيباني، ابواب الصلاة، باب افتتاح الصلاة) { FN 5555 } جس نے امام کے پیچھے قراءت کی تو اس کی نماز (ادا) نہیں ہوتی۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ- صفحہ ۱۴) { FN 5556 } امام کے ساتھ کچھ بھی قراءت کرنا درست نہیں۔(مسلم، کتاب المساجد، باب سجود التلاوة) { FN 5557 } میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا: کیا میں قراءت کروں جبکہ امام میرے آگے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔(شرح معاني الآثار، کتاب الصلاة، باب القراءة خلف الإمام)
کیا۔أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فِيْ كُلِّ الصَّلَاةِ قُرْآنٌ؟ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْأَنْصَارِ وَجَبَتْ قَالَ وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَرَى أَنَّ الْإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ فَقَدْ كَفَاهُمْ۔{ FR 5558 } یہ آٹھ نو آثار ہیں جو اس مسئلہ میں زیادہ تر مشہور ہیں۔وعید کے آثار ہم نے علیحدہ رکھے ہیں وہ اس کے بعد ذکر ہوں گے اگر بفرض محال اور آثار کا وجود ہم مان لیں گے تو ان آثار کے حالات اور جوابات پر ان کے حالات اور جوابات کو قیاس کر لینا۔۱پہلا اثر جناب عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے۔بخاری نے کہا ہے وَيُرْوَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ لَا يُثْبَتُ وَيُرْوَى عَنِ الْأَشْعَرِيِّ عَنْ عُمَرَ أَنَّهٗ أَعَادَ۔{ FR 4663 } اور علی۲ مرتضیٰ کا اثر دارقطنی نے بیان کیا اور زیلعی حنفی نے کہا ہے رَوَاهُ ابْنُ أَبِيْ شَيْبَةَ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ … وَقَالَ (الدَّارَقُطْنِيُّ): لَا يَصِحُّ وَقَالَ ابْنُ حَبَّانَ … بَاطِلٌ وَيَكْفِيْ فِيْ بُطْلَانِهٖ إجْمَاعُ الْمُسْلِمِينَ عَلٰى خَلَافِهٖ۔۔۔۔… وَابْنُ أَبِي لَيْلَى … مَجْهُولٌ۔{ FR 4664 } اور امام بخاری نے فرمایا ہے اس کا راوی مختار معلوم نہیں ہوتا کون ہے اور معلوم نہیں ہوتاکہ اس نے اپنے باپ سے سنا یا نہ اور اس کے باپ نے علی مرتضیٰ ؓ سے سنا ہے یا { FN 5558 } کہ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا ہر نماز میں قرآن (کی قراءت) ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔پھر انصار میں سے ایک شخص نے کہا: یہ (قراءت تو) واجب ہوگئی۔راوی نے بیان کیا کہ حضرت ابودرداءؓ نے کہا: میرا خیال ہے کہ امام جب لوگوں کی امامت کرواتا ہے تو (اُس کا پڑھنا) اُن کے لیے کافی ہوجاتا ہے۔(شرح معاني الآثار، کتاب الصلاة، باب القراءة خلف الإمام) { FN 4663 } ابوسلمہ سے بیان کیا جاتا ہے۔اور یہ (روایت) منقطع ہے ثابت نہیں ہوتی۔اور اشعری کی حضرت عمرؓ سے روایت بیان کی جاتی ہے کہ انہوں نے (نماز) دُہرائی تھی۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ، صفحہ۵۸) ابن ابی شیبہ اور عبد الرزاق نے اسے روایت کیا۔اور دارقطنی نے کہا: اس کی سند صحیح نہیں۔اور ابن حَبَّان نے کہا: (یہ سند) باطل ہے، اور اس کے خلاف مسلمانوں کا اِجماع ہونا ہی اس کے باطل ہونے پر کافی دلیل ہے۔اور (عبد اللہ) بن ابی لیلیٰ مجہول ہے۔(نصب الراية، کتاب الصلاة، فصل فی القراءة فتح القدیر شرح الھدایة لابن الھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراءة)
نہیں وَلَا يَحْتَجُّ أَهْلُ الْحَدِيثِ بِمِثْلِهٖ۔{ FR 5054 } پھر بخاری نے کہا ہے علی مرتضیٰؓ کا وہی اثر اوّل اور صحیح ہے جس کو زُہری نے ابن ابی رافع سے اور اس نے علی مرتضیٰ ؓ سے روایت کیا ہے۔اَنَّهٗ كَانَ يَأْمُرُ وَيُحِبُّ أَنْ يُقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ سُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 5055 } اور جناب امیر کے اس اثر کی نسبت جس میں ابواسحاق نے حارث سے روایت کیا ہے۔سُئِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللّهُ عَنْهُ عَمَّنْ لَّمْ يَقْرَأْ، فَقَالَ: أَتِمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُوْدَ وَقُضِيَتْ صَلَاتُكَ۔{ FR 5056 } گذارش ہے کہ بخاری نے کہا ہے شعبہ کہتا ہے ابواسحاق نے حارث سے کل چار ہی حدیثیں سنیں اور یہ ان میں نہیں اور یہ اثر حجت کے قابل نہیں انتہٰی۔ترجمہ قول البخاری۔جا۳بر کی اثر پر اوّل تو حنفیوں کو خود ہی کلام ہے اس لئے کہ فرضوں کی کل رکعتوں میں قرا ءت ضروری نہیں سمجھتے اور اثر میں ہر رکعت میں الحمد پڑھنے کا حکم ہے۔دوم۔جابر کا فعل خود مخالف ہے۔ابن ماجہ نے اپنی سنن میں لکھا ہے۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ كُنَّا نَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 5057 } تیسرے بخاری نے روایت کیا ہے { FN 5054 } اور اہل حدیث اس جیسی روایت کو حجت نہیں بناتے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5055 } کہ وہ حکم دیتے تھے اور پسند فرماتے تھے کہ ظہر اور عصر (کی نمازوں) میں امام کے پیچھے (پہلی دو رکعات میں) سورۂ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھی جائے اور دوسری دو (رکعات) میں (صرف) سورۂ فاتحہ پڑھی جائے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5056 } حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے قراءت نہ کی، تو آپؓ نے فرمایا: رکوع اور سجدے کو پورا کرو ، تمہاری نماز ادا ہوجائے گی۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5057 } حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: ہم ظہر اور عصر (کی نمازوں) میں امام کے پیچھے پہلی دو رکعات میں سورۂ فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھا کرتے تھے اور دوسری دو (رکعات) میں (صرف) سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔(سنن ابن ماجة، کتاب إقامة الصلاة، باب القراءة خلف الإمام)
عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَوْلٰى جَابِرِ۔۴ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ لِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اقْرَأْ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ۔{ FR 5059 } اور ابن مسعود۔۵سے ثبوت قَرَءْتُ خَلْفَ الْاِمَامِ اوپر گذر چکا۔اور ابن عمرو۔۶ کی اثر کی نسبت (قَالَ الْبُخَارِيُّ) حَدَّثَنَا أَبُو الْعَالِيَةِ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ بِمَكَّةَ أَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: إِنِّي لَأَسْتَحْيِیْ مِنْ رَبِّ هَذِهِ الْبِنْيَةِ أَنْ أُصَلِّيَ صَلَاةً لَا أَقْرَأُ فِيْهَا وَلَوْ بِأُمِّ الْكِتَابِ۔{ FR 5060 } وَعَنْ يَحْيٰى … (سُئِلَ) ابْنُ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فَقَالَ: مَا كَانُوْا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يَّقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهٖ۔{ FR 4665 } اور زید۔۷بن ثابت کی اثر پر بخاری نے کہا ہے لَا يُعْرَفُ لِهٰذَا الْإِسْنَادِ سَمَاعَ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ وَلَا يَصِحُّ مِثْلُهٗ۔{ FR 5061 } ابودردا کی اثر پر خود ابودردا۔۸ کا قول کافی ہے کہ وہ کہتا ہے أَرَیٰ اور اپنے خیال کو اپنی ہی طرف منسوب کر کے مرفوع نہیں کرتا اور اس کی اَرَیٰ کے مقابلہ میں عبادہ بن ثابت کا اثر سنئے محمود بن ربیع نے بیان کیا عبادہ سے سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ الْقِرَاءَةَ قَالَ: أَرَىٰ يَعُودُ لِصَلَاتِهٖ وَ إِنْ ذَكَرَ ذٰلِكَ وَهُوَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ وَلَا أَرَىٰ إِلَّا أَنْ يَّعُوْدَ { FN 5059 } زُہری سے روایت ہے۔انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ کے آزاد کردہ غلام سے روایت کی۔(انہوں نے کہا:) مجھے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ظہراور عصر میں (امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ) پڑھا کرو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5060 } (امام بخاریؒ نے کہا:) ابوالعالیہ نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ سے مکہ میں پوچھا: کیا میں نماز میں قراءت کروں؟ انہوں نے فرمایا: میں تو اس گھر کے ربّ سے حیا کرتا ہوں کہ میں کوئی نماز پڑھوں اور اس میں قراءت نہ کروں اگرچہ سورۂ فاتحہ ہی ہو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 4665 } اور یحيٰ …… سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمرؓ سے امام کے پیچھے قراءت کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ (یعنی صحابہ) اپنے دل میں سورۂ فاتحہ پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5061 } اس سند کے راویوں کے ایک دوسرے سے سماع کا علم نہیں ہوتا۔اور ایسی روایت صحیح نہیں ہوتی۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)