گیارہواں اعتراض
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب, حصہ 2
لِصَلَاتِهِ۔{ FR 5062 } اب رہا عبد اللہ بن۔۹ عباس کا اثر اس کے جواب میں بخاری صاحب فرماتے ہیں۔قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَمُجَاهِدٌ: لَيْسَ أَحَدٌ بَعْدَ النَّبِيِّ (صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) إِلَّا يُؤْخَذُ مِنْ قَوْلِهٖ وَيُتْرَكُ إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔{ FR 5063 } یہ حال آپ کے ان آثار کا ہے جن کے بھروسے آپ لوگوں نے نصوص صحیحہ مرفوعہ کو چھوڑا اور شروح و حواشی میں بڑے شدومد کے ساتھ ان سے استدلال پکڑا۔ان کے ماوراء اگر آپ لوگ کچھ اور آثار ثابت کردکھلائیں گے تو اس وقت آپ دیکھیں گے۔دوسرا جواب یہ آثار جن سے آپ لوگ عمل بالحدیث و الوں پر ملامت کی تلوار کھینچ رہے ہیں ایسے ہیں جیسے ان کا حال آپ کو عرض کیا۔اب ان کے مقابلہ میں جو آثار ہم نے بیان کئے ہیں۔جیسے اثر قراءت خلف الامام کا حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ اور عبادہؓ اور ابوہریرةؓ عائشہؓ اور ابوسعیدؓ اور ابی بن کعبؓ اور حذیفہؓ اور عبد اللہ بن عمروؓ وغیرہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے انصاف سے دیکھو اور مقابلہ کرو کون سے آثار کو ترجیح ہے۔تیسرا جواب۔آپ کے مفید مطلب آثار ثابت نہیں اگر مان لیں کہ ثابت ہیں تو آثار مثبتہ قراءت فاتحة الکتاب کے متعارض ہوں گے اور آثار معارضہ حجت نہیں۔اپنا اصول کھول کر دیکھو۔چوتھا جواب۔اکثر ان آثار سے جن کو آپ لوگ بیان کرتے ہیں سوائے آثار وعید جن کا بیان آگے آتا ہے انشاء اللہ تعالیٰ منع نکلتے ہی نہیں بلکہ کفایت نکلتے ہیں اور وہ آپ کا مدعا نہیں۔پانچواں جواب۔مطلق آثار ہی کی حجت خیر منع میں ہے یہ مسئلہ نہ مبین اور مبرہن۔چھٹا جواب۔آثار صحابہ کرام مرفوع کے مقابلے حجت نہیں اور فاتحة الکتاب خلف الامام کا { FN 5062 } کہ میں نے آنحضورصلی اللہ علیہ و سلم سے اُس شخص کے متعلق پوچھا جو (نماز میں ) قراءت کرنا بھول جائے۔آپؐ نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ وہ اپنی نماز دُہرائے اور اگر اُسے دوسری رکعت میں ہوتے ہوئے یاد آجائے تو بھی میری یہی رائے ہے کہ وہ اپنی نماز دوبارہ پڑھے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري) { FN 5063 } حضرت ابن عباسؓ اور مجاہد نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے قول کی وجہ سے کچھ اختیار کیا جائے اور چھوڑا جائے، سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے (قول کے سبب۔) (القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)
مسئلہ مرفوع حدیث سے فقیر ثابت کر چکا ہے۔ساتواں جواب۔اہل حدیث نے بفضل الٰہی۔حدیث منع قراءت خلف الامام اور آیت شریفہ اَنْصِتُوْا اور آیت فَاقْرَءُوْا اور آثار کفایت بلکہ منع قراءت خلف الامام اور احادیث قراءت فاتحة الکتاب اور حدیث فَصَاعِدًا سب پر عمل کیا اور کرتے ہیں اور کریں گے ذَالِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآءُ امام کے پیچھے بخوفِ منازعہ اور مخالجہ اور مخالطہ جہراً نہیں پڑھتے۔فاتحة الکتاب آہستہ پڑھ کر چپ رہتے ہیں۔سورة کا پڑھنا ضروری نہیں جانتے۔اس میں امام کے پڑھنے کو کافی سمجھتے ہیں۔فاتحة الکتاب کے ساتھ منفرد ہوں یا امام ہوں تو سورة ضرور ملا لیتے ہیں مقتدی کو ملا لینا جائز سمجھتے دیکھو تو سب احکام الٰہیہ پر سرتسلیم کو جھکائے بیٹھے۔ایں سعادت بزورِ بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ پھر یہ آثار سنا کر آپ سے عرض ہے کہ یہ حال آپ کے ان مسائل کا ہے جن میں آپ لوگ اجماع کا دعویٰ کر بیٹھتے ہیں۔آٹھواں جواب۔قَالَ الْبُخَارِيُّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَحُكْمُهٗ إِلَى اللهِ وَ إِلٰى مُحَمَّدٍ { FR 4666 } برفرض محال۔اگر ہم مان لیں کہ جو آثار آپ لوگ ذکر فرماتے ہیں صحیح ہیں اور جو آثار آپ کے خلاف ہیں وہ تو خود صحیح ہی ہیں ان میں کلام نہیں پس آثار میں حسب تسلیم اختلاف ہوا اب آپ اس اختلاف کو احکام الٰہیہ فَاقْرَؤُوا وَ مَااَتَاکُمُ الرَّسُوْلُ۔وغیرہ پر اور احادیث صحیح ثابتہ فی قراءت فاتحة الکتاب پیش کیجیے۔نواں جواب۔مولوی صاحب یہ اجماع کب ہوا کہاں ہوا۔وہ نقل متواتر کہاں ہے جس سےثابت ہوا آپ کا عینی‘ امام شافعی ؒکے عدم اطلاع پر دم بخود ہے اور کہتا ہے خبرِواحد سے ثابت ہوا۔سبحان اللہ کیا یہی اجماع آپ کے اصول میں حجت ہے۔خدا سے ڈرو لوگوں کو ایسے { FN 4666 } (امام بخاریؒ نے کہا:) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز میں بھی تم اختلاف کرو تو اُس کا فیصلہ اللہ اور محمد (ﷺ) سے ہوگا۔
بڑے بڑے لفظ سنا کر کیوں دھوکہ دیتے ہو۔دسواں جواب۔آپ نے اور آپ کے عینی نے ہدایہ شریف کے عیب ڈھانکنے کو خود ہی لکھ دیا ہے۔(سَمَّاہُ اِجْمَاعًا بِاِعْتِبَارِ الْاَکْثَرِ) { FR 5066 } اس پر گذارش ہے کہ آیا اِجْمَاعُ الْاَکْثَر اصول میں حجت ہے یا اِجْمَاعُ الْکُل جو اجماع اصول فقہ میں بعد السنہ حجت مانا گیا ہے اور جس اجماع سے صاحب ہدایہ استدلال پکڑ رہے ہیں وہ حسبِ بیان آپ کے جمہوری اجماع ہے اور وہ حجت نہیں۔گیارہواں جواب۔تسلیم محال مانا کہ اجماع جمہوری بھی حجت ہے اِلَّا کہتے ہیں ترمذی نے عبادہ کی حدیث میں وُجُوْبُ فَاتِـحَةِ الْکِتَابِ خَلْفَ الْاِمَامِ میں فرمایا ہے۔وَالعَمَلُ عَلٰى هٰذَا الْـحَدِيثِ فِي الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ العِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالتَّابِعِينَ۔اِنْتَہٰی { FR 5067 } اور امام بخاری نے جزء القرأ ة میں فرمایا۔وَمَالَا أُحْصٰى مِنَ التَّابِعِينَ وَأَهِلِ الْعِلْمِ: إِنَّهٗ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ وَ إِنْ جَهَرَ۔{ FR 5068 } تنبیہ۔آپ لوگ عمل بالحدیث پر یہ اعتراض بھی فرمایا کرتے ہیں کہ احادیث میں بعض ایسے اطلاق کا ذکر ہے جو اصل میں مقید ہے۔فقہا (مقلّدین خاص ایک امام اور اس کے شاگردوں نے) خوب مفصل بیان کر دیا اور مطلق کو جہاں مقید کرنا تھا وہاں مقید کر دیا۔اب آپ کی تقریر سے ثابت ہو گیا کہ بعض فقہا کے مطلق بھی قابل تقلید ہیں جو روک عمل بالحدیث میں آپ بیان کرتے تھے وہ یہاں بھی پائی گئی۔بارہواں جواب۔جن صحابہ سے آپ نے ترک قراءت ثابت کیا ہے۔ان سے فعل قرایت { FN 5066 } انہوں نے اکثریت کے اتفاق کرنے کی وجہ سے اسے اجماع کا نام دیا ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام) { FN 5067 } امام کے پیچھے قراءت کرنے کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ اور تابعین میں سے اکثر اہل علم کا عمل اس حدیث کے مطابق ہے۔(ترمذي، أبواب الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِي القِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ) اور بے شمار تابعین اور اہل علم (نے کہا ہے) کہ امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ کی) قراءت کرے، خواہ امام قراءت بالجہر کررہا ہو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)