مسئلہ مدرکرکوع کی بحث
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
بدریًّا کلھم علی انہ لایقرأ خلف الامام۔کذا ذکرہ علی القاری۔{ FR 4702 } فقیر۔لیس البنایة من کتب الحدیث والآثار بل ولا من الکتب التی علیہا شیء من الاعتبار بل اقول صاحب النہایة والکافی قد کذبا کذبًا صریحًا و ارتکبا غلوًّا قبیحًا فان کنت فی شک مما انزلنا الیک فاسئل الذین قد وسعوا النظر فی الاسناد وھم اھل الذکر و الاعتماد۔{ FR 4703 } مسئلہ مدرک رکوع کی بحث اصل سوال۔مدرک رکوع مدرک رکعت میشود یانے۔جواب۔رکوع کا مدرک اگر رکوع سے پہلے فرائض اور شرائط کو ادا کر چکا ہے تو مدرک رکعت ہے اگر ادا نہیں کر چکا تو نہیں۔مثلاً مدرک رکوع بدوں وضو شریک نماز ہوا اس کی رکعت نہیں ہوتی۔یا بدوں تکبیر شامل ہوا تو اس کی رکعت اور نماز نہیں ہوئی یا بدوں قراءت فاتـحة الکتاب اور قیام بقدر طمانینت شامل نہ ہو تو اس کی رکعت نہیں۔وغیرہ وغیرہ۔قراءت فاتـحةالکتاب میں ہمارے پاس والے بھائی مخالف ہیں۔اس لئے اوّل فاتحہ کے ہر رکعت میں فرض ہونے کے دلائل بیان کرتا ہوں پھر اس مسئلہ کی وجہِ بنا اس پر پھر اُن اعتراضوں کا جواب جو قائل عدم اعتدا د رکعت پروارد ہوتی ہیں دوں گا۔پھر اخیر میں مولوی صاحب کے دلائل پر مختصر کلام کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔{ FN 4702 } اور ’’ البناية (شرح الهداية للعینی) ‘‘ میں ہے کہ مقتدی کو قراءت سے منع کرنا صحابہ میں سے اَسی (80) افراد سے مروی ہے۔الکافی کے مصنف نے کہا کہ (حضرت علی) مرتضیٰؓ اور عبد اللہ نامی (صحابہ) ان میں سے ہیں۔اور کرمانی میں شعبی سے روایت ہے کہ میں نے ستر(70) بدری صحابہ کو اس موقف کا حامل پایا، کہ امام کے پیچھے قراءت نہیں کی جاتی۔جیسا کہ ُملاّ علی القاری نے اس کا ذکر کیا ہے۔{ FN 4703 } البنایة حدیث اور آثار کی کتب میں سے نہیں ہے۔بلکہ اُن کتب میں سے بھی نہیں ہے جن پر کچھ اعتبار ہوتا ہے۔بلکہ میں کہوں گا کہ البنایہ اور الکافی کے مصنفین نے کھلم کھلا کذب بیانی کی ہے اور ان دونوں نے نہایت ناپسندیدہ غلو کا ارتکاب کیا ہے۔پھر بھی اگر تم اس کے متعلق جو ہم نے تمہارے سامنے بیان کیا ہے کسی شک میں ہو تو اُن لوگوں سے پوچھ لو، جنہیں علم اسناد میں وسعت ِ نظر حاصل ہے، اور وہی لوگ نصیحت واعتماد والے ہیں۔
پہلی دلیل بخاری اور مسلم کی متفق حدیث میںمُسِيء فِي الصَّلَاة۔{ FR 5190 } کا اصل قصہ آچکا ہے چنانچہ ہمارے مولوی صاحب نے بھی مطلق قراءت قرآن میں اسی سے استدلال پکڑا ہے۔عن أبی ھریرة مرفوعًا فی قصّة المُسِيْ ئِ علّمنی فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قمت الی الصلاة فکبّر ثم اقرأ ما تیسر معک من القرآن۔وفی روایة لأحمد وابن حبان ثم اقرأ بأم القرآن ثم اقرأ بما شئت۔وفی روایة لأبی داوٗد والنّسائی مِنْ حَدِيْثِ رِفَاعَةَ: فَإِنْ كَانَ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْ بِهٖ وَ إِلَّا فَاحْمَدِ اللهَ وَكَبِّرْهُ وَهَلِّلْهُ۔وفی روایة لأبی داود مِنْ حَدِيْثِ رِفَاعَةَ: ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِمَا شَاءَ اللهُ تَعَالٰى۔ثم فی المتفق علیه: ثُمَّ ارْكَعْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا۔وفی النووی: ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَا ثُمَّ افْعَلْ ذٰلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا۔وعند أحمد وابن حبان والبیهقی کما فی التلخیص ثم اصنع ذٰلک فی کلّ رکعة۔{ FR 5569 } اس حدیث میں { FN 5190 } نماز میں غلطی کرنے والا۔{ FN 5569 } (نماز میں) غلطی کرنے والے کے واقعہ کے متعلق حضرت ابوہریرہؓ سے مرفوع روایت ہے کہ (اُس نے کہا:) آپؐ مجھے سکھائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تمہیں میسر ہو پڑھو۔اور امام احمد اور ابن حبان کی ایک روایت میں ہے کہ (آپؐ نے فرمایا:) پھر اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو، پھر (قرآن سے) جو چاہو پڑھو۔اور ابوداؤد اور نسائی کی ایک روایت میں ہے جو حضرت رفاعہؓ کی حدیث ہے کہ پھر اگر تمہیں قرآن (میں سے کچھ) ياد ہو تو اسے پڑھو، وگرنہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور کبریائی بیان کرو اور لا الہ الا اللہ کہو۔اور ابو داؤد کی ایک روایت میں ہے جو حضرت رفاعہؓ ہی کی حدیث ہے کہ پھر تم اُمّ ِالقرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو اور (وہ بھی پڑھو) جس کی اللہ تعالیٰ توفیق دے۔پھر ایک متفق علیہ (روایت) میں ہے کہ پھر تم رکوع کرو، یہاں تک کہ رکوع میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔پھر اُٹھو، یہاں تک کہ بالکل ٹھیک کھڑے ہوجاؤ۔پھر سجدہ کرو، یہاں تک کہ سجدہ میں تمہیں اطمینان ہوجائے۔پھر اُٹھو، یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔اور نووی میں ہے: پھر سجدہ کرو، یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ کرلو۔پھر (امام بخاری ومسلم) دونوں نے متفقاً کہا ہے کہ پھر اپنی ساری نماز میں اسی طرح کرو۔اور جیسا کہ التلخیص میں ہے کہ احمد، ابنِ حباّن اور بیہقی کے نزدیک یہ ہے کہ پھر ہر رکعت میں اسی طرح کرو۔
دیکھو اور یہ بھی یاد رکھو زیادت ثقہ کی مقبول ہے۔قال ابن الهمام فی حاشیة الهدایة: لَوْ تَفَرَّدَ الثِّقَةُ وَجَبَ قَــبُوْلُهٗ (وَقَالَ) زِيَادَةُ الثِّقَةِ مَقْبُوْلَةٌ۔انتہٰی۔{ FR 5570 } اس حدیث میں خلاّد بن رافع کو جس نے نماز میں کچھ غلطی کی تھی۔جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ڈانٹا اور کہا صَلِّ فَاِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ۔{ FR 5571 } پھر قراءت اُمّ القرآن اور بِـمَا شَآءَ کا حکم دے کر فرمایا ہر رکعت میں اور تمام نماز میں ایسا ہی کر۔پس ثابت ہوا کہ قراءت فاتحہ ہر رکعت میں ضروری ہے۔پندرہ برس کا عرصہ گذرا کہ مجھ سے کسی عامل بالحدیث نے یہ مسئلہ دریافت کیا تھا۔اس وقت میں نے عدم اعتداد رکعت کا اس مدرک رکوع کے حق میں جس نے ترک قراءت فاتحہ کی فتویٰ دیا اور پھر اس جستجو میں تھا کہ کوئی اور بھی اہل حدیث سے اس فتویٰ میں میرا شریک ہے یا نہیں مدت کے بعد سنا کہ مولوی محمد حسین صاحب بھی یہی فتویٰ دیا کرتے ہیں۔پھر ایک حنفی سے گفتگو کا اتفاق پڑا تو ان سے پوچھا گیا کہ ہر رکعت میں رکوع کرنے کی آپ لوگوں کے پاس کیا برُہان ہے چونکہ آپ صاحبوں کے نزدیک ہر رکعت میں رکوع کا کرنا فرض ہے اس لئےاَدِلَّہ قَطْعِیَّہ لَاشُبْھَةَ فِیْہَا۔{ FR 5572 } سے ثابت ہونا چاہیئے اِلاَّ انہوں نے اس وقت کوئی دلیل نہ فرمائی۔مجھے امید تھی کہ اگر کوئی ایسی دلیل بیان فرماتے جس سے ہر رکعت میں رکوع کا فرضاً کرنا ثابت ہو جاتا تو اسی ہی دلیل سے ہر رکعت میں فرضاً فاتحہ الکتاب پڑھنے کی بھی دلیل نکل آتی(افسوس) پھر مدت کے بعد سنا کہ شوکانی بھی اسی طرف ہیں۔تھوڑا عرصہ گذرا کہ محض خدا کے فضل سے شوکانی کی نَیلُ الْاَوطار راحت جان اور مزید { FN 5570 } ابن ہمام نے ھدایة کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ اگر ثقہ اکیلا ہو تو بھی اس کا قبول کرنا واجب ہے (اور انہوں نے کہا) ثقہ کی زیادت مقبول ہے۔(فتح القدیر شرح الھدایة لابن الھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 5571 } پھرنماز پڑھو ، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔(صحيح البخاری، کتاب الأذان بَابُ وُجُوبِ القِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالمَأْمُومِ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا) { FN 5572 } ایسے قطعی دلائل جن میں کوئی شبہ نہ ہوسکے۔
ایمان ہوئی۔(الحمد للہ اللّھم زدنی علمًا و ایمانًا آمین) اس میں اس مسئلہ کو دیکھ کر وہ خوشی حاصل ہوئی جس کے بیان کو کاغذ میں وسعت نہیں۔نواب بھوپال۔جن کی کوشش سے یہ کتاب چھپی اور قاضی شوکان کے حق میں جزاہما اللہ احسن الجزاء کہتا ہوں۔پھر کئی روز کے بعد امام الکلام مولوی عبد الحی صاحب دیکھ کر معلوم ہوگیا کہ فتویٰ عدم اعتداد رکعت کا خلاف قوی نہیں بلکہ اس کا خلاف کچھ بھی نہیں۔وَاللہُ اَعْلَمُ وَ عِلْمُہٗ اَتَمَّ۔امام الکلام کے بعض ان اعتراضوں کا جواب فقیر عرض کرے گا جو بظاہر مستحکم ہیں ومن اللہ التّوفیق۔دوسری دلیلہررکعت میں قراءت کی یہ ہے۔امام بخاری نے جزء القراءت میں فرمایا ہے۔عَنْ أَبِي السَّائِبِ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَجُلٌ والنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ فَلَمَّا قَضٰى صَلَاتَهٗ قَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ (إلٰى أَنْ) قَالَ فَحَلَفَ لَهٗ كَيْفَ اجْتَهَدْتَ فَقَالَ لَهٗ اِبْدَأْ فَكَبِّرْ وَتَحْمَدُ اللهَ وَتَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ثُمَّ تَرْكَعُ حَتّٰى يَطْمَئِنَّ صُلْبُكَ۔{ FR 5197 } و فی روایة عن البخاری: كَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ، (ثُمَّ كَبِّرْ) ثُمَّ ارْكَعْ۔{ FR 5200 } وقال البخاري عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ { FN 5197 } نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص حضرت ابوسائبؓ سے روایت ہے (انہوں نے کہا) کہ ایک آدمی نے نماز پڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم اسے دیکھ رہے تھے۔جب اس نے اپنی نماز ختم کی تو آپؐ نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو ، (اس بات تک کہ) پھر اس نے آپؐ سے قسم کھا کر پوچھا کہ آپؐ کیسی کوشش چاہتے ہیں؟ آپؐ نے اُس سے فرمایا: (نماز) شروع کرو تو اللہ اکبر کہو ، اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو اور ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو۔پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تمہاری کمر پر اطمینان ہوجائے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاری، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5200 } اور امام بخاریؒ سے ایک روایت میں ہے کہ تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو میسر ہو، پڑھو۔(پھر تکبیر کہو) پھر رکوع کرو۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاری، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ )
مَعَكَ مِنَ القُرْآنِ ثُمَّ ارْكَعْ۔{ FR 4707 } ان احادیث میں صاف حکم ہے کہ رکوع کو قراءت کے بعد کرو۔تیسری دلیل امام بخاری نے مختلف طُرق سے ابوقتادہ اور انس اور ابوہریرہ سے مرفوعاً روایت کیا۔إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا۔{ FR 5201 } اس حدیث کے لحاظ سے جس شخص سے قراءت یا قیام فوت ہو گیا تو حسب الحکم شارع علیہ السلام اس کو پورا کرنا ضرور ہو ا اس کے شواہد یہ ہیں۔جیسے ابن ماجہ نے ابوسعید سے روایت کیا۔امرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان نقرأ بفاتحة الکتاب فی کل رکعة { FR 5202 } اگرچہ اس کے راوی طریف بن شہاب اور محمد بن فضیل میں کلام ہے اِلَّا شاہد لانے میں حرج نہیں۔چوتھی دلیل۔امام بخاری نے جزأ القراء ة میں فرمایا ہے حَدَّثَنَا أَيُّوبُ (إلٰى أَنْ قَالَ) عَنْ أَبِيْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصَّلَاةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهٗ۔{ FR 4708 } یہ حدیث میں نے اس لئے بیان کی ہے کہ میرے بعض مخالف ابوہریرہ کی حدیث میں رکعت کے معنے رکوع لیا کرتے ہیں اور فرماتے ہیں رکعت کے معنے رکوع حقیقت لغوی ہے۔اب اِلَّا اَنْ یَّقْضِیَ کے لفظ سے اپنی تسلی کریں اور اگر بدوں قراءت رکو ع میں شامل ہوئے تو حسبِ فرمان نبوی قراءت فوت شدہ کے قضا کر لیں۔قال اللہ تعالٰی اِنْ تُطِیْعُوْہُ { FN 4707 } اور امام بخاریؒ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت بیان کی کہ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اللہ اکبر کہو پھر قرآن میں سے جو تمہیں میسر ہو پڑھو۔پھر رکوع کرو۔(بخاري,كتاب الآذان, بَابُ وُجُوبِ القِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالمَأْمُومِ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا) { FN 5201 } جب تم نماز کے لیے آؤ تو جو تم پا لو ، پڑھ لو اور جو تم سے رہ جائے اُسے (بعد میں) پورا کرو۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاری، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5202 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم دیا۔{ FN 4708 } ایوب نے ہم سے بیان کیا۔(یہاں تک کہ انہوں نے کہا) ابو سلمہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز کی ایک رکعت پالی تو اس نے (نماز) پالی، مگر یہ کہ جو اُس سے رہ گیا، اُسے پورا کرلے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاری، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ)
تَہْتَدُوْا{ FR 5204 } سچ ہے۔ہدایت یاب وہی ہیں جنہوں نے اطاعت رسول اللہ صلعم کی اختیار کی اور رسول اللہ صلعم اِقْرَأْ ثُمَّ ارْکَعْ { FR 5205 } فرماتے ہیں پس مطیع وہی ہوا جس نے قراءت پڑھی پھر رکوع کیا رکوع قبل القراءت اور رکوع بعد القیام بدوں القراءت میں اطاعت نہیں قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ۔{ FR 5206 } پس ہم لوگ قراءت کو رکوع سے پہلے پڑھتے ہیں۔نبدأ بمابدأ اللہ پر عمل کرتے ہیں اگر قراء ت فوت ہو جائےتو اس کی قضا کرتے ہیں(اور رسول کا فرمانا اللہ کافرمانا یقین کرتے ہیں)۔پانچویں دلیل۔ہر رکعت میں فاتحہ پڑھنے کی فرضیت پر بخاری کی روایت سے قتادہ کی حدیث میں آیا ہے۔اِنَّ النَّبِیَّ صَلْعَمْ کَا نَ یَقْرَأُ فِیْ کُلِّ رَکْعَةٍ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ۔ترجمہ رسول اللہ صلعم ہر رکعت میں الحمد پڑھتے تھے۔بخاری ہی کی روایت سے ثابت ہوا صَلُّوْاکَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ نماز پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھا۔دونوں حدیثوں کے ملانے سے معلوم ہوا کہ ہر رکعت میں قراء ت فاتحہ فرض ہے اور اس کے شواہد سے ہے۔ابوسعید کی حدیث۔أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِيْ كُلِّ رَكْعَةٍ رَوَاهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ فِي التَّحْقِيقِ (إلٰى أَنْ) قَالَ: وَمَا عَرَفْتُ هٰذَا الْحَدِيْثَ وَعَزَاهَا غَيْرُهٗ بِرِوَايَةِ إسْمَاعِيْلَ۔قَالَ ابْنُ عَبْدِ الْهَادِيْ فِي التَّنْقِيحِ: رَوَاهُ إسْمَاعِيْلُ هٰذَا وَهُوَ صَاحِبُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ، وَفِيْ سُنَنِ ابْنِ مَاجَهْ مِنْ حَدِيْثِ أَبِي سَعِيْدٍ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ فِيْ كُلِّ رَكْعَةٍ بِالْحَمْدِ وَسُورَةٍ فِي فَرِيضَةٍ أَوْ غَيْرِهَا۔{ FR 4709 } یہ صرف شواہد { FN 5204 } اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر تم اس کی اطاعت کرو تو ہدایت پاجاؤگے۔{ FN 5205 } قراءت کرو پھر رکوع کرو۔{ FN 5206 } ہم اس سے شروع کرتے ہیں جس سے اللہ نے شروع کیا ہے۔{ FN 4709 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھا کریں۔ابن جوزی نے ’’التحقیق فی احادیث الخلاف‘‘ میں اسے روایت کیا۔(اس بات تک کہ) انہوں نے کہا: اور میں اس حدیث کو نہیں جانتا، اور ان کے علاوہ کسی اَور نے اسے اسماعیل (بن سعید) کی روایت کی طرف منسوب کیا ہے۔ابن عبد الہادی نے التنقیح میں کہا ہے کہ اسے اسماعیل نے روایت کیا جو امام احمد (بن حنبل) کے ساتھی تھے۔اور سنن ابن ماجہ میں حضرت ابوسعیدؓ کی ایک حدیث ہے کہ اُس کی نماز نہیں جس نے فرض یا اس کے علاوہ (سنت ونوافل) کی ہر رکعت میں الحمد للہ اور کوئی اور سورۃ نہ پڑھی۔
ہیں۔ان کا ضعف ہمیں مضر نہیں۔یہ پانچویں دلیل میں نے تبرکاً لکھی ہے۔تبرکاً اس لئے کہ امام بخاری سے اسی طرز کے قریب جزء القراء ة میں موجود ہے۔اِلَّا بخاری نے شواہد نہیں لکھے۔اس دلیل کے تمام ہوتے ہی مجھے یہ خیال پیدا ہو گیا کہ بعضے ناظر اس دلیل پر جوش کریں گے کیونکہ کیدانی نے رسول اللہ صلعم کی مواظبت کو سنیت کا مستلزم بنایا ہے نہ فرضیت کا۔اس لئے فقرات ذیل گذارش ہیں۔عینی نے ہدایہ کے حاشیہ میں کہا ہے۔دیکھو باب النوافل۔فإن قلت: قَوْله تَعَالٰى: ارْكَعُوْا وَاسْجُدُوْا (الحج: ۷۷) أمر ومع هذا يتكرر في كل ركعة۔قلتُ ذلك لفعل النبي عَلَيْهِ السَّلَامُ لأنه لم ينقل عنه الاكتفاء بركوع واحد ولا الاكتفاء بسجود۔{ FR 5573 } سوال کا خلاصہ یہ ہے امر تکرار کا مقتضی نہیں پھر ہر رکعت کے رکوع و سجود کی فرضیت کیونکر ثابت ہو گی۔جواب میں کہا ہے کہ یہ فرضیت فعل نبوی سے ثابت ہے۔کیونکہ ایک ہی رکوع یا ایک سجود پر اکتفا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے منقول نہیں ہوا۔اس جواب میں صاف ظاہر ہے کہ مواظبت سے فرضیت ثابت کی ہے۔ُطرہ یہ کہ َعدمُ النقل کو نقلُ العدَم سمجھا ہے۔اب حسب قول آپ کے ہم بھی کہتے ہیں ہر رکعت میں فاتحة الکتاب پڑھنے پر رسول اللہ صلعم نے مواظبت فرمائی ہے۔عدم قراءت فاتحہ پر اکتفا منقول نہیں کسی حدیث مرفوع اور صحیح میں اکتفا بعدم القراءت کا ذکر نہیں پس قراءت فاتحہ ہر رکعت میں فرض ہو گی۔اور صحیحین کے مقابل کی اصح الکتب ہدایہ شریف میں رکعت ثانیہ میں قراءت کی فرضیت پر ایک ایسے عجیب قیاس سے کام لیا ہے جس کی نسبت زپائے تا بسرش ہر کجا کہ منکرم کرشمہ دامن دل میکشد کہ جا اینجا است بیان اجمال یہ ہے کہ حنفیہ فرضوں کی دو رکعتوں میں اور وتروں نفلوں کی کل رکعتوں میں { FN 5573 } اگر تم یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ کا قول ’’رکوع کرو اور سجدہ کرو‘‘ ایک اَمر ہے اور اس کے ساتھ ہر رکعت میں تکرار کی جاتی ہے۔تو میں کہوں گا کہ یہ نبی علیہ السلام کے عمل کی وجہ سے ہے، کیونکہ آپؐ سے ایک رکوع پر اکتفاء کرنا اور ایک سجدہ کو کافی سمجھنا نقل نہیں کیا گیا۔(البناية شرح الهداية، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة، حکم القراءة فی الفرض)
قراءت کو فرض بتاتے ہیں۔اگر کسی حنفی نے واجب کہا ہے تو اس کے واجب کی تفسیر عینی وغیرہ نے یوں فرمائی ہے أَيْ لَازِمَةٌ وَفَرِيْضَةٌ۔{ FR 5207 } صاحبِ ہدایہ نے اس مسئلہ پر برہان قائم فرمائی ہے امر تکرار کا مقتضی نہیں اور ہم نے دوسری رکعت میں قراءت کی فرضیت پہلی رکعت پر قیاس کر کے ثابت کی ہے۔کیونکہ پہلی اور دوسری رکعت باہم ایک طرح کی ہیں۔اور دونوں دوسری دونوں پہلیوںسے علیحدہ ہیں دیکھو سفر میں آخر کی دونوں(رکعات)ساقط ہوجاتی ہیں۔پہلیوںمیں اگر جہر ہے تو ان میں جہر نہیں جتنی لنبی قراءت پہلیوںمیں ہے اتنی ان پچھلی دو میں نہیں۔کئی حنفیوں نے وجوب کا تفرقہ بھی مانا ہے کیا معنے جس پر پہلی رکعت واجب ہے اس پر دوسری بھی واجب ہے اور تیسری چوتھی کا وجوب اس پر ضروری نہیں دیکھو رباعی میں مسافر پر پہلی دوسری رکعت تو فرض ہے مگر تیسری چوتھی فرض نہیں۔ہدایہ کی اصل عبارت وَاَلْأَمْرُ بِالْفِعْلِ لَا يَقْتَضِي التَّكْرَارَ، وَإِنَّمَا أَوْجَبْنَا فِي الثَّانِيَةِ اِسْتِدْلَالًا بِا لْأُوْلٰى لِأَنَّــهُمَا يَتَشَاكَلَانِ مِنْ كُلِّ وَجْهٍ فَأَمَّا الْأُخْرَيَانِ فَيُفَارِقَانِـهِمَا فِي حَقِّ السُّقُوْطِ بِالسَّفَرِ وَصِفَةِ الْقِرَاءَةِ وَقَدْرِهَا۔{ FR 4711 } اس کلام پر گذارش اوّل جب امرتکرار کا مقتضی نہیں تو ایزاد تکرار نسخ ہو گا یعنی ابطال اطلاق اور نسخ بالقیاس جائز نہیں۔دوئم۔امام صاحب کے مناقب اور حنفیہ کے اصول میںلکھا ہے کہ امام کے نزدیک حدیث ضعیف قیاس سے مقدم ہے۔میرے خاص مخاطب اوران کے بڑے معین کو شیخ عبد الحق دہلوی کا قول نہایت قوی دلیل ہے اس لئے بتصدیق ان کا قول نقل کرتا ہوں شیخ صاحب فرماتے { FN 5207 } یعنی لازمی اور فرض ہے۔{ FN 4711 } کسی کام کا امر (اسے)بار بار دُہرانے کا تقاضا نہیں کرتا۔اور پہلی (رکعت) سے استدلال کرتے ہوئے ہم نے دوسری (رکعت) میں قراءت کو واجب قرار دیا ہے، کیونکہ یہ دونوں (رکعتیں) ہر طرح سے ہم شکل ہیں، اور دوسری دونوں جو ہیں وہ تو سفر میں ساقط ہونے اور قراءت کی صفت اور اس کی مقدار کے سبب سے اِن دونوں (پہلی رکعتوں) سے فرق رکھتی ہیں۔(الهداية في شرح بداية المبتدي، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة)
ہیں وآنچنانکہ تقیید و اتباع امام ابوحنیفہ باحادیث واقوال صحابہ است دیگربرانیست امام حافظ ابومحمد بن حزم (یہ لفظ ناظرین کو یاد رہے) گفتہ کہ اصحاب ابوحنیفہ ہمہ متفق اندکہ حدیث ہر چند ضعیف باشد مقدم ترواولیٰ تراز قیاس واجتھا دست و وَے رضی اللہ عنہ تابحدِّ ضرورت نرسد عمل بقیاس نکند وعمل بحدیث باقسامہ ازدست ندہد۔الی ان قال۔و از اقسام قیاس نیز جز بقیاس مؤثر عمل نکندوقیاس تناسب و قیاس شبہ وقیاس طرد ہمہ نزد وی د متروک وغیر معمول ست۔فقیر۔عرض کرتا ہے تعجب ہے ہمارے حنفیہ کا عمل درآمد امام صاحب کے اس چال پر کیوں نہیں۔شیخ صاحب کے اس قول سے کئی باتیں نکلتی ہیں۔اوّل یہ کہ قیاس نہایت ہی گری ہوئی چیز ہے کتاب اللہ یا حدیث صحیح یا حسن کے سامنے کیا بلکہ ضعیف کے سامنے بھی حجت نہیں۔دوم۔حدیث ضعیف کے بعد بھی اس کی کوئی قسم بجز قیاس مؤثر قابل نہیں اس کی سب قسمیں متروک ہیں۔سیوم۔تقیید و اتباع باحادیث و آثار کمال کا موجب ہے۔چہارم۔ابن حزم حافظ اور امام ہیں۔(حنیفہ نے ان پر بہت بہت طعن کئے ہیں)۔پنجم۔امام ابوحنیفہ صاحب رحمة اللہ جب ضعیف حدیث پر عمل کر لیتے تھے جیسے شیخ نے کہا اور اسے قیاس پر مقدم کرتے تھے تو معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے فرمایا ہے کہ مجتہد کا استدلال کسی حدیث پراس حدیث کی تصحیح ہے یا کہا ہے کہ امام صاحب کے استدلال کی حدیثیں اگر آج ضعیف ہیں تو امام کے وقت وہ ضرور قوی تھیں بالکل صحیح نہیں کیونکہ امام کے نزدیک جب احادیث ضعیفہ سے استدلال درست تھا تو ان کے کل دلائل حدیثیہ پر صحت کا کس طرح یقین ہو سکتا ہے بلکہ حنفیہ منقطع مرسل موقوف اور مدلّس کی حدیث اور اثر صحابی سے حجت پکڑنے کے مجوزہیں پس ان کے دلائل پر یقین کر ناکہ وہ کتاب اللہ اور سنت صحیحہ پر مبنی ہیں صحیح نہ ہو گا۔اب صاحب ہدایہ کی طرف توجہ کیجیے۔جناب نے دوسری رکعت میں اثبات فرضیت
قراءت پر قیاس سے کام لیا ہے اور بخلاف امام ابوحنیفہ احادیث صحیحہ اور ضعیفہ اور ان کے نصوص اور عبارات کو چھوڑ دیا ہے۔شیخ عبد الحق صاحب دہلوی نے سفر السعادت کی شرح میں ہدایہ والے کی نسبت سچ کہا ہے غالباً اشتغال وقت ان استاد درعلم حدیث کمتربودہ است (کم کے لفظ کے ساتھ تر کا اضافہ بھی لطیفہ ہے) مسیکی صحیح حدیث اور احادیث مثبتہ بعدیت رکوع قراءت سے باایں کہ وہ حدیثیں بلامعارض ہیں اور احادیث ضعیفہ سے ابوسعید کی مرفوع حدیث ان النبی ﷺ أمر بقراءة فی کل رکعة { FR 5211 } کو جو تحقیق ابن جوزی میں ہے اور ابن ماجہ کی لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ اِلٰی آخِرِہٖ { FR 5213 } کو۔اور یہ حدیثیں پانچویں دلیل کے شواہد میں گذری ہیں اور آثار صحابہ سے جن کا ذکر آتا ہے استدلال کو ترک کر دیا ہے۔اور قیاس سے استدلال پکڑا پھر قیاس بھی وہ جو متروک ہے یعنی قیاس شبہ جس کو فقہا اِسْتِدْلَالٌ بِالشَّیْءِ عَلٰی مِثْلِہٖ { FR 5214 } کہتے ہیں اور وہ فرع کا الحاق ہے اصل کے ساتھ لِکَثْرَةِ اِشْبَاہِہٖ لِلْاَصْلِ فِی الْاَوْصَافِ { FR 5215 } اور اصول کے کتابوں میں ہے۔انه لیس بحجة عند اکثر الحنفیة و الیه ذهب من ادعی التحقیق منھم و الیه ذهب قاضی ابوبکر والاستاد ابوالنصر و ابواسحاق المروزی و ابواسحاق الشیرازی و الصَّیْرَفِیُّ و الطبری { FR 4712 } اور یہ قیاس بھی صحیح نہیں کیونکہ قولہ اَلْاَمْرُ لَایَقْتَضِی التَّکْرَارِ { FR 5216 } کو اگر اَلْعِبْرَةُ { FN 5211 } نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر رکعت میں قراءت کرنے کا حکم دیاہے۔{ FN 5213 } اُس کی نماز نہیں جس نے ہر رکعت میں قراءت نہ کی……(آخر تک) { FN 5214 } کسی چیز کے ساتھ اُس کے مثل قرار دے کر استدلال کرنا۔{ FN 5215 } صفات میں اصل کے ساتھ کثرتِ مشابہت کی وجہ سے۔{ FN 4712 } اکثر احناف کے نزدیک یہ حجت نہیں ہے۔اور اس کی طرف وہی گیا ہے جس نے اُن میں سے تحقیق کا دعویٰ کیا ہے اور قاضی ابوبکر، استاذ ابوالنصر، ابواسحاق مروَزی، ابواسحاق شیرازی، صیرفی اور طبری ہی اس (سے استدلال) کی طرف گئے ہیں۔{ FN 5216 } اَمر تکرار کا تقاضا نہیں کرتا۔
لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ { FR 5217 } کے ساتھ ملاویں تو حسب امر آیت فَاقْرَؤُوْا مَاتَیَسَّرَ مطلق قراءت کی فرضیت ثابت ہوتی ہے مکلّف کو اختیار ہے کسی وقت پڑھ لے بلکہ اگر بخلاف اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ فَاقْرَؤُوْا کے ساتھ فِی الصَّلوٰةِ کی قید بھی آیت میں لگادیویں تو پہلی رکعت کی تخصیص پر بھی نہیں نکلتی جب حکم قراءت اصل میں ہی ثابت نہ ہوا تو فروع میں کیونکر ثابت ہو گا۔قولہ۔لِاَنَّـہُمَا مُتَشَاکِلَانِ۔{ FR 5220 } فقیر۔اگر تشاکل موجب فرضیت ہے تو نفس فرضیت میں سب رکعتیں متساوی ہیں اور قیام رکوع سجود جیسے رکنوں میں بھی سب رکعتیں متساوی ہیں پس حسبِ قیاس یا استدلال جناب بھی سب رکعتوں میں قراءت فرض ہونی چاہیے۔یاد رہے میں نے یہاں تَشَاکُلْ فِی الْقِرَائَةِ { FR 5221 } اور تَشَاکُل فِی السُّقُوْطِ وَ الْوُجُوْبِ { FR 5222 } سے اس لئے قطع نظر کر لی ہے کہ نفس قراءت کی فرضیت اور عدم فرضیت دوسری رکعت میں تشاکل سے پہلے ثابت نہیں پس صفت قراءت اور قدر قراءت سے تشاکل ماننا صحیح نہ ہو گااور تَشَاکُلْ فِی الْوُجُوْبِ وَ السُّقُوْطِ کا یہ حال ہے کہ وتروں میں اگر کوئی ایک ہی رکعت پر اکتفا کرے تو اس پر دوسری رکعت کا پڑھنا واجب اور فرض نہیں دوسری رکعت پڑھنی عند اللہ ساقط ہو جاتی ہے پس پہلی اور دوسری میں بھی بلحاظ وجوب اور سقوط تشاکل نہ رہا۔فَالتَّفْرِقَةُ بِالثَّنَاءِ وَ التَّعَوُّذِ وَ التَّکْبِیْرِ وَالْبَسْمَلَةِ کَمَا قُلْتُمْ بَلِ التَّفْرِقَةُ بِالسُّقُوْطِ وَالْوُجُوْبِ بَعْدَ الْاِتِّـحَادِ فِی الرُّکْنِیَّةِ لَایَضُرُّ { FR 5223 } اور اور ثلاثی نماز میں تو اتحاد فی السقوط { FN 5217 } نصیحت لفظ کے عموم سے ہوتی ہے { FN 5220 } کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں۔{ FN 5221 } قراءت کرنے کی مماثلت { FN 5222 } ساقط اور واجب ہونے کی مماثلت { FN 5223 } جیسا کہ تم نے کہا (کہ مماثلت ہے) تو ثناء، تعوذ، تکبیر (تحریمہ) اور بسم اللہ پڑھنے کے فرق کا کیا معاملہ ہے؟ بلکہ (حقیقت تو یہ ہے کہ) رُکنیتِ صلوٰۃ ہونے میں مشترک ہونے کے بعد ساقط اور واجب ہونے کا فرق کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
والوجوب تیسری رکعت کو بھی حاصل ہے پس حسبِ استدلال ثلاثی نماز کی تیسری رکعت میں قراءت فرض ہونی چاہیے۔یا بالعکس یوں کہیے کہ پہلی رکعت میں تعوّذہے‘ ثنا ہے‘ تکبیر تحریمہ ہے‘ قعدہ اور تشہد اس کے ساتھ نہیں بخلاف دوسری رکعت کے اور ایک رکعت کے ساتھ والی فرض ضرور نہیں کہ دوسری رکعت کے ساتھ بھی ہوں۔دیکھو پہلی رکعت کے ساتھ تحریمہ ہے۔دوسری کے ساتھ نہیں یا رباعی نماز کی رکعت اخیر کے ساتھ قعدہ فرض ہے اور اس کی تیسری کے ساتھ فرض نہیں۔پس اگر قراءت پہلی رکعت میں فرض ہے تو دوسری میں بِـاِ یْـجَابِ تَشَاکُل فرض نہ ہونی چاہیے علاوہ بریں آپ کا استدلال اگر صحیح ہوتا تو پہلی اور دوسری رکعت میں یا تیسری اور چوتھی ہی میں قراءت فرض ہوتی حالانکہ آپ لوگ بالاتفاق اس کے قائل نہیں۔دیکھیے عینی نے کہا ہے۔قال الإمام الأسبيجابي "قال أصحابنا: القراءة فرض في الركعتين بغير أعيانهما إن شاء في الأوليين وإن شاء في الأخريين، وإن شاء في الأولى والرابعة، وإن شاء في الثانية والثالثة، (إلٰی أَنْ قَالَ) وأفضلها في الأوليين، وكذا قال القدوري۔{ FR 4713 } بلکہ خود بدولت کے متن میں بھی رکعتیں کو مطلق رکھا ہے۔اولیین کے ساتھ مقید نہیں کیا بھلا جب جب دوسری اور تیسری رکعت میں یا پہلی اور چوتھی میں کسی نے قراءت پڑھی تو کیا آپ کے استدلال کا خلاف نہ کیا ضرور کیا بلکہ جس نے پہلی رکعت میں قراءت پڑھی اس پربخيال استدلال دوسری رکعت میں بھی قراءت فرض ہونی چاہیے اِلاَّ اُس نے دوسری میں نہیں پڑھی‘ چوتھی میں پڑھی ہے پس دوسری رکعت میں فرض کا تارک ہوا ایسے ہی جب اس نے چوتھی میں پڑھی تھی تو حسب استدلال تیسری میں بھی قراءت فرض تھی اور اس نے نہیں پڑھی کوئی یہ جواب نہ دے کہ یہ استدلال بِدَلَالَةِ النَّصْ ہے نہ بقیاس شبہ کیونکہ { FN 4713 } امام اسبیجابی نے (طحاوی کی شرح میں )کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے کہا ہے کہ قراءت کرنا دو رکعتوں میں فرض ہے بغیر ان (رکعات) کی تعیین کے، اگر چاہے تو پہلی دو میں (کرلے) اور اگر چاہے تو دوسری دو میں (کرلے) اور اگر چاہے تو پہلی اور چوتھی میں (کرلے) اور اگر چاہے تو دوسری اور تیسری میں (کرلے، یہاں تک کہ انہوں نے کہا:) اور افضل پہلی دو ہیں اور قدوری نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔(البناية شرح الهداية، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة، حکم القراءة فی الفرض)