مسئلہ مدرکرکوع کی بحث

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب, حصہ 2

دَلَالَةُ النَّصْ کی تعریف میں لکھا ہے هِيَ مَا علم (أَي مَعْنى علم إِنَّهٗ) عِلّةٌ لِلْحُكْمِ الْمَنْصُوصِ عَلَيْهِ (أَي اَلْحُكْمُ الَّذِيْ وَرَدَ بِهِ النَّصُّ) لُغَةً (أَيْ يَعْرِفُ عِلَّتَهٗ مَنْ هُوَ عَارِفٌ بِلُغَةِ الْعَرَبِ وَنَحْوِهَا) لَااِجْتِهَادًا وَلَااِسْتِنْبَاطًا (أَيْ لَا يَحْتَاجُ فِي مَعْرِفَةِ عِلَّتِهٖ إِلَى التَّأَمُّلِ وَالْاِسْتِنْبَاطِ)۔{ FR 4714 }؂ جیسے قرآن کریم میں ہے لَاتَقُلْ لَّھُمَا اُفٍّ مکلف کو حکم ہوا ماں باپ کو اُف مت کرو سننے والا عَالِمٌ بِاللُّغَةِ سمجھ سکتا ہے کہ والدین کو مارنا پیٹنا ضرور ممنوع ہو گا۔اور یہاں نہ تو رکعت سے رکعت لُغوی مراد ہے اور نہ صلوٰة سے صلوٰة لُغوی اور نہ قراءت اپنے عموم پر ہے کیونکہ قرائت کے معنی ہیں مطلق پڑھنا اور یہاں قراءت قرآن مراد ہے۔نہ شارع نے دونوں رکعت میں تسویہ کا حکم دیا نہ فی الواقع تسویہ ہے۔ارکان کے لحاظ سے اکثر رکنوں میں سب رکعتیں مساوی ہیں۔بعض صفات کا تفرقہ سب میں ہے۔اِقْرَأْ فِی الصَّلوٰةِ کا مخاطب عالم باللُّغة یہ تو سمجھ سکتا ہے کہ دعا میں کچھ پڑھو اگر اسے صلوٰة کے شرعی معنے بتاویں تو پھر بھی شَفَع اور قیام کی تخصیص قراءت کے واسطے ہرگز نہیں سمجھ سکتا۔علاوہ بریں اگر ایسا ہی تبادر ہوتا جیسا ابن الہمّام نے لکھا ہے۔(قَالَ ابْنُ الهُمَامِ:) مَنْ فَهِمَ اللُّغَةَ ثُمَّ عَلِمَ تَسْوِيَةَ الشَّارِعِ۔۔۔ثُمَّ سَمِعَ۔۔۔اِقْرَأْ فِي الصَّلَاةِ تَبَادَرَ إلَيْهِ طَلَبُ الْقِرَاءَةِ فِي الشَّفْعِ الْأَوَّلِ أَوِ الثَّانِي { FR 4715 }؂ تو اَئمہ مذاہب میں ایسا اختلاف نہ ہوتا اور مسئلہ کا اختلاف نو طرح تک نہ پہنچتا۔صاف ظاہر ہے کہ اِقْرَأْ فِی الصَّلوٰةِ کا مخاطب صرف اس خطاب کے لحاظ سے حسب لغت دعا میں کچھ پڑھ { FN 4714 } ؂ یہ وہ علم ہے (یعنی علم کا معنی یہ ہے) کہ منصوص علیہ کے حکم (یعنی ایسا حکم جس کے متعلق نصّ آئی ہو، یعنی قرآن وحدیث میں ذکر ہو) کی علّت ُلغت سے ثابت ہو، (یعنی اس کی علت کو عربی زبان اور اس کے اصول کو جاننے والا معلوم کرلے) اجتہاد سے نہ ہو اور نہ ہی استنباط سے ہو، (یعنی اس کی علت کو سمجھنے کے لیے غوروفکر اور استنباط کی ضرورت نہ پڑے)۔(أصول الشاشي، بحث كَون حكم دلَالَة النَّص عُمُوم الحكم الْمَنْصُوص عَلَيْهِ) { FN 4715 } ؂ (ابن ہمام نے کہا:) جس نے لغت کو سمجھ لیا پھر اس نے شارع کے فیصلہ کو بھی جان لیا… پھر اس نے سنا … نماز میں قراءت کرو تو قراءت کی طلب اُس سے پہلی دورکعات میں یا دوسری دورکعات میں جلدی کروائے گی۔(فتح القدیر لابن الھمام، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة)

لینے کا مامور ہے اور اگر اسے بتادیں کہ قِرَاءَ ة سے قرآن کا پڑھنا مراد ہے اور َصلوٰة سے شرعی صلوٰة مراد ہے نہ ُلغوی تو پھر یہی مختار ہو گا قرآن کو نماز کے قیام میں پڑھے یا رکوع یا سجدہ یا قعدہ میں اور بلحاظ قاعدہ اَلْاَمْرُ لَایَقْتَضِی التَّکْــرَار۔{ FR 5235 }؂ ایک ہی دفعہ پڑھنے پر اکتفا کرے۔قال العینی: روينا عن علي أنه قال: اقرأ في الأوليين وسبح في الأخريين وكفى به قدوة۔انتہٰی۔{ FR 5236 }؂ وَقَالَ فِي الْهَدَايَةِ: وَهُوَ الْمَأْثُوْرُ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ۔{ FR 5237 }؂ أَقُوْلُ رَوَيْنَا فِيْ جُزْءِ الْقِرَاءَةِ: حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْبُخَارِيُّ قَالَ وقَالَ لَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنِ ابْنِ أَبِيْ رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهٗ كَانَ يَأْمُرُ وَيُحِبُّ أَنْ يُّقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُوْرَةٍ سُوْرَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 5238 }؂ فَاقْرَءُوْا خلف الإمام وکفی به قدوة ثم اعلم ان اثرک المرویّ منقطع صرّح به ابن الهمام وما ثبت اَثر عائشة هذا { FN 5235 }؂ اَمر تکرار کا تقاضا نہیں کرتا۔{ FN 5236 }؂ عینی نے کہا: حضرت علیؓ سے ہم نے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: پہلی دو (رکعتوں) میں قراءت کرو اور دوسری دو میں تسبیح کرو، اور اقتداء کرنے کے لحاظ سے یہ کافی ہے۔عینی کی بات ختم ہوئی۔(البناية شرح الهداية، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة، حکم القراءة فی الفرض) { FN 5237 } ؂ اور ہدایہ میں کہا ہے کہ یہ حضرت علی، حضرت ابن مسعود اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔(الهداية في شرح بداية المبتدي، کتاب الصلاة، باب النوافل، فصل فی القراءة) { FN 5238 }؂ میں کہتا ہوں کہ جزء القراءۃ سے ہم نے روایت نقل کی کہ محمود (بن اسحاق) نے ہم سے بیان کیا انہوں نے کہا: امام بخاری نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: اور آدم نے ہم سے کہا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ سفیان بن حسین نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے زُہری سے سنا۔انہوں نے ابن ابی رافع سے روایت کی۔انہوں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ حکم دیتے تھے اور پسند فرماتے تھے کہ ظہر اور عصر (کی نمازوں) میں امام کے پیچھے (پہلی دو رکعات میں) سورۂ فاتحہ اور ایک ایک سورۃ پڑھی جائے اور دوسری دو (رکعات) میں (صرف) سورہ فاتحہ پڑھی جائے۔(القراءة خلف الإمام، وجوب القراءة للإمام والمأموم)

کما ذکر العینی البدر التمام وثبت عنھا وابن مسعود خلافکم فی القراءة خلف الامام کما ذکر البخاری وقد طبع فی الدهلی بفضل الباری وافھم این للاثار مع التخالف مقابلة المرفوع وهذا عند اولی النهی ظاهر مقطوع۔ومن قال فی المواظبة أنھا کانت مع ترک أو فی اغلب الاحوال۔أقول له من اجبرک علی التفوہ بالترک والأغلب بیّن ان انت من الرجال۔واللہ لن تستطیع انت مع الناصرین۔فاسکت فاِنَّکَ فِی الْـخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْن۔{ FR 4716 }؂ چھٹی دلیل۔ہر رکعت میں فاتحہ پڑھنے کی جس کو حنفی بھائیوں نے امام شافعی کی طرف سے بغرض تردید لکھا ہے۔اور فقیر اس مسئلے میں شافعی کا قول سچا یقین کر کے بامید نصرت جس کا وعدہ وَلَیَنْصُرَنَّ اللہَ مَنْ یَّنْصُرُہٗ { FR 5240 }؂میں ہو چکا ہے اس کو بغرض تائید بیان کرتا ہے۔قالوا قال‘ قال رسول اللہ صلعم لاصلوٰة الابفاتحة الکتاب و کل رکعة صلوٰة نکرہ حیز نفی میں عموم کا فائدہ دیتا ہے۔پس ترجمہ یہ ہو گا۔حنفیہ نے کہا شافعی کہتا ہے۔رسول اللہؐ نے فرمایا کوئی نماز فاتحہ کے سوائے نہیں ہوتی۔اور ہر رکعت نماز ہے۔عَینی نے اس پر کہا ہے۔میں کہتا ہوں تو (شافعی کو) صلوٰة سے ُلغوی صلوٰة لیتا ہے یا شرعی‘ لُغةً صلوٰة دعا ہے اور دعا کے کسی فردمیں قراءت شرط نہیں اور { FN 4716 } ؂ پس تم امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھو۔اور اقتداء کرنے کے لحاظ سے یہ کافی ہے۔پھر جان لو کہ تمہارا روایت کردہ اثر منقطع ہے،ابن ہمام نے اس کی وضاحت کی ہے۔اور یہ حضرت عائشہؓ کا اثر بھی ثابت نہیں ہے جیسا کہ علاّمہ عینی …… نے ذکر کیا ہے اور ان سے (یعنی حضرت عائشہؓ سے) اور حضرت ابن مسعودؓ سے تمہارے خلاف امام کے پیچھے قراءت کرنے کے متعلق ثابت ہے، جیسا کہ امام بخاریؒ نے ذکر کیا ہے اور باری تعالیٰ کے فضل سے یہ (کتاب) دہلی سے شائع ہوچکی ہے۔اور سمجھو کہ ایسے مخالف آثار کا مرفوع کے ساتھ کہاں مقابلہ ہے۔اور عقلمندوں کے نزدیک یہ بات واضح اور قطعی ہے۔اور جس نے مداومت کے متعلق اور غالب صورتِ حال کے متعلق کہا کہ وہ چھوڑنے کے ساتھ ہے تو میں اسے کہوں گا تمہیں کس نے اس پر مجبور کیا ہے؟ ترک کرنے اور غالب صورتِ حال کے متعلق غور کرو اور واضح کرو اگر تم مردوں میں سے ہو۔اللہ کی قسم! تم مددگاروں کے ساتھ بھی اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔پس خاموش ہوجاؤ کیونکہ تم بحث میں غیر واضح بات کرنے والے ہو۔۔{ FN 5240 }؂ اور اللہ یقیناً اس کی مدد کرتا ہے جو اُس (کے دین) کی مدد کرتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی