جوان خط متضمن مسئلہ ناسخ و منسوخ
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
و لایلتصق بھم مالقبوھم اہل البدع (بالنجدی والوہابی وغیرہ) کما لایلتصق بالنبی صلعم تسمیة کفار مکة ساحرًا شاعرًا مجنونًا مفتونًا و کاہنًا و لم یکن اسمہ عند اللہ و عند ملائکتہ و عند انسہ و جنّہ و سائر خلقہ الا رسولًا نبیًا بریامن العاہاتِ کلھا۔قال اللہ تعالیٰ۔انظرکیف ضربوالک الامثال فضلّوافلایستطیعون سبیلا۔غنیة للطالبین صفحہ ۱۸ ترجمہ۔بدعتیوں کے ایسے نشان بھی ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔اہل حدیث کی غیبت کرنا یہاں تک کہ کہا کہ یہ سب اہل سنت کے ساتھ تعصب اور غیظ ہے اور ان کا سوائے اصحاب الحدیث کے اور کوئی نام نہیں اور جو نام بدعتی بولتے ہیں وہ ان پر چسپاں نہیں۔جیسے رسول خدا صلعم کو مکہ کے کافر ساحر‘ شاعر ‘مجنون ‘مفتون ‘کاہن کہتے تھے اور وہ خدا اور فرشتوں اور انسانوں اور جنوں اور تمام مخلوقات میں رسول تھے اور برُے عیبوں سے پاک۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔دیکھ تجھے کیسا کہا۔پس گمراہ ہوئے اور راہ پر نہیں آ سکتے۔اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنَا عَلَی الصِّرَاطِ المُسْتَقِیْمِ۔وَاَمِتْنَا فِی اتِّبَاعِ خَاتَمِ الْاَنْبِیَآءِ وَ شَفِیْعِ یَوْمِ الْـجَزَآءِ اَلرَّؤُفِ الرَّحِیْمِ۔آمین{ FR 5341 } جواب خط متضمن مسئلہ ناسخ و منسوخ العائذ باللہ ابوُاسامہ اپنے عزیز نجم الدین کو السلام علیکم لکھتا ہے۔تمہارے تاکیدی خط بدر یافت مسئلہ نسخ مکرر پہنچے۔میرا منشا تھا کہ اس مسئلہ میں مفصل رسالہ لکھوں اِلاَّ فی الحال کئی موانع درپیش ہیں۔آپ چند روز اور انتظار فرمائیے۔اگر زندگی باقی ہے تو انشاء اللہ وہ تفصیل آپ کی نگاہ سے گذرے گی۔اس وقت خط میں ضروری باتوں پر اکتفا کرتا ہوں۔مجھے حق سبحانہٗ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ میری یہ چند باتیں آپ کو اور ناظرین اور سامعین کو بھی مفید { FN 5341 } اے اللہ جو نہایت مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے! ہمیں صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رکھنا اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم اور جزا سزا کے دن کے شفیع کی پیروی میں ہمیں موت دینا۔آمین
ہوں گی۔فانی فی مقام النصح و لم لا اکون و الدین النصح و انما الاعمال بالنیّات وانما لامرء مانویٰ۔۔{ FR 4787 } میرے دل میں جو ش زن ہے۔جہاں تک آپ سے ہو سکے یہ خط احباب کو دکھلائیے۔کیونکہ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتّٰى يُحِبَّ لِأَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهٖ { FR 5343 }جناب رسالت مآب کا فرمان ہے۔میرے عزیز اب میں اس مضمون کو چند فقروں میں بیان کرتا ہوں۔فقرہ اوّل۔نسخ کے معنی۔نسخ لغت میں باطل کر دینے اور دُور کر دینے کو کہتے ہیں اور نقل اور تحویل اور تغیر کے معنوں میں بھی آیا ہے۔قاموس میں لکھا ہے۔نَسَخَهٗ کَمَنَعَهٗ اَ زَالَهٗ وَغَیَّرَهٗ وَ اَبْطَلَهٗ وَاَقَامَ شَیْئًا مَقَامَهٗ وَ الشَّیْءَ مَسَخَهٗ وَالْکِتَابَ کَتَبَهٗ۔(قاموس) { FR 4788 } اَلنَّسْخُ اِبْطَالُ شَیْءٍ وَ اِقَامَةُ غَیْرِهٖ مَقَامَهٗ، نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظِّلَّ وَھُوَ مَعْنَی مَا نَنْسَخْ (مجمع البحار) { FR 4789 } و نسخ الکتاب ازالة الحکم بحکم تعقیبہ قال تعالیٰ ماننسخ من آیة(خفاجی){ FR 5365 } النسخ النقل و کنقل کتاب من آخر و الثانی الابطال و الازالة و ھو { FN 4787 } میں تو خیرخواہی کے مقام پر ہوں اور میںخیرخواہ کیوں نہ بنوں جبکہ دین تو ہے ہی خیرخواہی۔اور اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور آدمی کے لیے وہی ہے جس کی اُس نے نیت کی۔{ FN 5343 } تم میں سے کوئی ایمان نہیں لاتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔{ FN 4788 } نَسَخَهٗ کے معنٰی مَنَعَهٗ کی طرح ہیں، یعنی اُس نے اسے روک دیا، دُور کردیا اور اُس نے اسے تبدیل کردیا، باطل کردیا اور کوئی چیز اُس کی جگہ کھڑی کردی، اور نَسَخَ الشَّیْءَ کے معنی ہیں اُس نے وہ چیز مٹا دی، اور نَسَخَ الْکِتَابَ کے معنی ہیں کہ اُس نے اُسے لکھا۔{ FN 4789 } اَلنَّسْخُ کے معنٰی ہیں کسی چیز کو ختم کرنا اور اس کی جگہ کسی اور کو کھڑا کردینا۔نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظِّلَّ یعنی سورج نے سایہ کو ختم کردیا اور مَا نَنْسَخْ کے یہی معنٰی ہیں۔ اور نسخ الکتاب کے معنی ہیں کسی حکم کو اُس کے بعد دوسرا حکم لا کر زائل کرنا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: جو بھی آیت ہم زائل کردیں۔
لمقصود ھٰھنا (ابوسعود){ FR 5366 } النسخ فی اللغة الابطال و الازالة و یراد بہ النقل و التحویل والاکثر علی انہ حقیقة فی الازالة مجاز فی النقل (حصول){ FR 5367 } النسخ النقل و التحویل و الثانی الرفع و الازالة (مظہری){ FR 4790 } فقرہ دوم۔فقرہ اوّل میں معلوم ہو چکا کہ نسخ کے معنی ابطال اور تغییر اور نقل کے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آیة ماننسخ میں ابطال کے ہی معنی مطلوب ہیں۔جیسے ابوسعود‘ مجمع البحار اور خفاجی سے ظاہر ہے۔علاوہ بریں جب ہم ناسخ اور منسوخ کا ذکر کرتے ہیں تو نقل والے معنے ضرور نہیں لئے جاتے۔کیونکہ اس صورت میں سارا قرآن منسوخ ہے اور تغییر کے معنی بھی مراد نہیں کیونکہ مطلق کی تقیید اور عام کی تخصیص اور ایزاد شروط اور اوصاف کو اگر نسخ کہیں تو قرآن کی منسوخ آیتیں سینکڑوں کیا ہزاروں ہو جاتی ہیں۔تخصیص اور نسخ اور تقیید اور نسخ کا تفرقہ ثابت ہے۔ونثبت انشاء اللہ تعالیٰ یاد رکھو کہ ابطال ہی کے معنے میں نسخ کا لفظ قرآن کریم میں وارد ہوا ہے۔والقرآن یفسر بعضہٗ بعضًا قال اللہ تعالَى: إِلَّا إِذَا تَمَنّٰى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهٖ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ الخ اَیْ یُزِیْلُهٗ وَ یُبْطِلُهٗ۔{ FR 5368 } اور یاد رکھو کہ نسخ کے حقیقی معنی ابطال اور ازالہ کے ہیں حقیقی معنی کو بدوں ضرورت چھوڑنا جائز نہیں اور ان معنے کے لحاظ سے قرآن میں کوئی آیت { FN 5366 } اَلنَّسْخُ کے معنی ہیں نقل کرنا، اور ایک کتاب کی دوسری (کتاب) سے کاپی تیار کرنا۔اور اس کے دوسرے معنی ہیں روک دینا اور زائل کردینا اور یہاں یہ ہی مقصود ہے۔{ FN 5367 } لغت میں نسخ کے معنی ہیں باطل کرنا اور مٹا دینا اور اس سے مراد ہے نقل کرنا اور تبدیل کردینا۔اور اکثر کا خیال ہے کہ اس کے حقیقی معنی زائل کرنے کے ہیں اور مجازی معنی نقل کے ہیں۔{ FN 4790 } نسخ کے معنی ہیں نقل کرنا اور تبدیل کردینا۔اور اس کے دوسرے معنی اُٹھا لینا اور زائل کردینا بھی ہیں۔{ FN 5368 } اور قرآن کا ایک حصہ دوسرے حصہ کی وضاحت کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے کہا: مگر جب بھی وہ کوئی خواہش کرتا ہے تو شیطان اُس کی خواہش میں رکاوٹ ڈال دیتا ہے پھر اللہ اُس کو جو شیطان ڈالتا ہے مٹا دیتا ہے …… یعنی اسے زائل کردیتا ہے اور ختم کردیتا ہے۔
منسوخ موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ میں محض و قوع کا منکر نہیں۔فقرہ سیوم۔جن لوگوں نے منسوخ مانا ہے اُن کے معانی کرنے میں نسخ کے ماننے والوں نے ضرور کچھ تساہل کیا ہے۔مجھے ایک زمانہ میں اس مسئلہ کی جستجو تھی۔اس وقت ایک رسالہ ایسا ملا جس میں پانسو آیت منسوخ کا بیان تھا۔میں اسے سوچتا اور مصنف کی لاپرواہی پر تعجب کرتا تھا۔تھوڑے دنوں بعد سیوطی کی اتِّقَان دیکھی تو ایسی خوشی ہوئی جیسے بادشاہ کو ملک لینے کی یا عالم کو عمدہ کتاب ملنے کی یا قوم کے خیرخواہ کو کامیابی کی ہوتی ہے۔مجھ کو امام سیوطی کی آیات میں بھی تردّد تھا۔اِلاَّ چھوٹا منہ بڑی بات پر خیال کر کے خاموش رہا اس کے چند دنوں بعد فوز الکبیر فی اصول التفسیر راحت بخش دل مضطر ہوئی اس میں مصنف علاّمہ نے صرف پانچ آیتیں منسوخ مانی ہیں۔میں نے ان پانچ مقام کی تحقیق تفاسیر سے کی تو ان پانچ مقامات کا بھی منسوخ ماننا نفس الامر کے مطابق پایا۔فقرہ چہارم۔عزیز من ایمان اور انصاف کا مقتضٰی ہے کہ اگر ہم دو احکام شرعیہ کو متعارض دیکھیں تو بحکم لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا یقین کریں کہ یہ تعارض ہمارے فہم کی غلطی ہے اگر تطبیق دو آیتوں یا حدیثوں کی ہمیں نہیں آئی تو اللہ کے ہزاروں ایسے بندے ہوں گے جو تطبیق دے سکتے ہوں گے۔ہم بڑے نادان ہیں اگر اپنے عجز کو نہیں سمجھتے۔بڑی غلطی پر ہیں اگر اس فیض الٰہی کے منتظر نہ رہیں جس کے ذریعہ تطبیق حاصل ہو۔بڑی نااُمیدی ہے اگرقبض کی حالت میں بسط کا انتظار نہ ہو۔صاف دھوکہ ہے اگر فَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٍ ہمیں بھول جائے۔فقرہ پنجم۔فوزالکبیر میں لکھا ہے۔شیخ جلال الدین سیوطی در کتاب اتقان بعد ازانکہ از بعض علماء آنچہ مذکور شدبہ بسط لایق تقریر نمود و انچہ بر رائے متأخرین منسوخ است بروفق شیخ ابن العربی محرر کردہ قریب بست آیت شمردہ۔فقیر را در اکثر آں بست نظر است فلنورد کلامہ مع التعقب فمن البقرة کُتِبَ عَلَیْکُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدُکُمُ الْمَوْتَ اِنْ تَرَکَ خَیْرًا الوَصِیَّةُ
لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ اَلْاٰیَةُ مَنْسُوْخَةٌ۔قِیْلَ بِاٰیَةِ مَوَارِیْث وَ قِیْلَ بِحَدِیْثٍ لَاوَصِیَّةَ لِوَارِثٍ وَقِیْلَ بِالْاِجْمَاعِ حَکَاہُ ابْنُ الْعَرَبِیْ۔{ FR 4791 } اس پر مؤلف علاّمہ کہتا ہے کہ یہ آیت آیت یُوْصِیْکُمُ اللہ سے منسوخ ہے اور لَاوَصِیَّةَ لِوَارِثٍ کی حدیث اس نسخ کو ظاہر کرتی ہے۔فقیر۔کہتا ہے یہ آیت منسوخ نہیں۔کیونکہ کُتِبَ کے معنے ہیں لکھے گئے تم پر جب آجاوے ایک کو تم سے موت اگر چھوڑے مال الوصیت ماں باپ اور نزدیکیوں کے لئے۔اور ظاہر ہے کہ جب موت حاضر ہو گئی تو آدمی مر گیا۔اِنْ تَرَکَ کا لفظ وجود موت پر قرینہ ہے۔اس آیت شریفہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص مال چھوڑ ے تو اس کے حق میں کوئی وصیت لکھی گئی ہے۔جب ہم نے قرآن کریم میں جستجو کی تو اس میں پایا۔یُوْصِیْکُمُ اللہُ فِیْ اَوْلَادِکُمْ۔آہ۔معلوم ہوا کہ والدین اور رشتہ داروں کے حق میں یہ وصیت لکھی ہوئی ہے۔وَالْقُرْآنُ یُفَسِّرُ بَعْضُہٗ بَعْضًا { FR 5371 } اور اسی وصیت کے اجرا کا کُتِبَ عَلَیْکُمْ والی آیت میں حکم ہے پس یہ آیت کُتِبَ عَلَیْکُمْ اور آیت یُوْصِیْکُمُ اللہُ آپس میں متعارض نہ ہوئیں بلکہ ایک دوسرے کی ممد ٹھہریں اور لَاوَصِیَّةَ لِوَارِثٍ { FR 5373 } والی حدیث بھی معارض نہ رہی کیونکہ بلحاظ حدیث یہ حکم ہے کہ یُوْصِیْکُمُ اللہُ میں وارثوں کے حقوق مقرر ہو چکے ہیں اور شارع نے ان کے حصص بیان کر دیئے ہیں۔اب { FN 4791 } پس ہم اس کا کلام ہی تبصرہ کےساتھ پیش کرتے ہیں جیسا کہ سورۂ بقرہ میں آیا ہے: کُتِبَ عَلَیْکُمْ اِذَا حَضَرَ …… یعنی جب تم میں سے کسی پر موت (کا وقت) آجائے تو تم پر بشرطیکہ وہ (مرنے والا) بہت سا مال چھوڑے، والدین اور قریبی رشتہ داروں کو وصیت کرنا فرض کیا گیا ہے۔(کہاجاتا ہےکہ) یہ آیت منسوخ ہے۔کہا گیا ہے کہ آیت میراث سے (منسوخ ہے) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ حدیث ’’وارث کے لیے وصیت نہیں‘‘ سے (منسوخ ہے) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجماع سے منسوخ ہے۔ابن عربی نے اسے بیان کیا ہے۔{ FN 5371 } اور قرآن کا ایک حصہ دوسرے حصہ کی وضاحت کرتا ہے۔{ FN 5373 } وارث کے لیے وصیت نہیں۔
وارث کے لئے وصیت نہیں رہی۔ہاں وارثوں کے سواء اور لوگوں کے حق میں وصیت ہو تو ممنوع نہیں۔آگے کی آیت میں حکم ہے جس نے بدلا وصیت کو سننے کے بعد ضرور اُس کا گناہ بدلنے والوں پر ہوا۔اور اللہ ہے سننے والا جاننے والا (کیوں نہ ہو خدائی وصیت کا بدلنا مسلمان کا کام نہیں) اور آیت فَـمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا کا ترجمہ ہے جس کو ڈر ہو کہ کسی موصی نے کجی کی یا گناہ کیا پس اس نے سنوار دیا تو اسے گناہ نہیں۔تحقیق اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ظاہر ہے جس موصی نے خدائی وصیت کے خلاف کیا اس نے بیشک کجی۔۔۔۔۔۔سنوارنے والے پر کوئی گناہ نہیں اور ہو سکتا ہے کہ موصی سے وہ وصیت والا مراد ہو جس نے ثُلُث سے زیادہ وصیت کی یا ثُلُث میں اور ثُلُث کے اندر کسی برُے کام پر اور برُی طرز پر روپیہ لگا دینے کی وصیت کی اور آیات یُوْصِیْکُمْ میں مِنْ بَعْدِ وَصِیَّةٍ بدوں تقیید مذکور ہے۔اس لئے یہاں بتادیا کہ کجی اور گناہ کی سنوار معاف ہے اس سنوار نے پر کوئی جرم نہیں اگر اُس نے اس موصی کی وصیت میں اصلاح کی اور اس میں ایما ہے کہ اصلاح کے وقت گناہ بھی ہو جاتے ہیں اِلاَّ اُن کی معافی ہے۔دوسری وجہ۔آیت کے منسوخ نہ ہونے کی اَلْوَالِدَیْنِ اور اَلْاَقْرَبِیْنَ یہاں معرف باللام ہیں پس کہتے ہیں کہ یہاں خاص والدین اور اقارب کا ذکر ہے۔اور چونکہ آیت یُوْصِیْکُمْ اللہُ میں اکثر وارثوں کے حق بیان ہو چکے ہیں اور حدیث لَاوَصِیَّةَ لِوَارِثٍ میں وارث کے حق میں وصیت کرنے کی ممانعت آ چکی ہے۔اس لئے اَلْوَالِدَیْنِ اور اَلْاَقْرَبِیْنَ سے وہ ماں باپ اور رشتہ دار مراد ہیں جو وارث نہیں مثلاً کسی شخص کے ماں باپ غلام ہوں یا مورث کے قاتل ہوں یا کافر ہوں اور ایسے وہ اقارب ہوںجو محروم الارث ہیں۔یا آیت مخصوص البعض ہے۔اگریہ تردّد ہو کہ یہ وصیت اکثر اہل اسلام میں فرض نہیں اور یہاں کُتِبَ کا لفظ فرضیت ظاہر کرتا ہے تو اس کا ازالہ یہ ہے کہ اوّل تو بِالْمَعْرُوْفِ کا لفظ مذب کی دلیل ہے۔دوم ابن عباس ‘ حسن بصری‘ مسروق طائوس مسلم بن یسار‘ علا بن زیاد کے نزدیک اس وصیت کا وجوب ثابت ہے۔
دوسری آیت وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ، قیل منسوخة بقولہ فَـمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ وقیل محکمة ولامقدرة قلت عندی وجہ آخر وھو ان المعنیٰ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَ الطَّعَامَ فِدْیَةٌ ھِیَ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ فاضمر قبل الذکر لانہ متقدمة رتبة وذکر الضمیر لان المراد من الفدیة ھو الطعام والمراد منہ صدقة الفطر۔عقب اللہ تعالی الامر بالصیام فی هذہ الآیة بصدقة الفطر کما عقب الآیة الثانیة بتکبیرات العید۔{ FR 4792 } خلاصہ کلام یہ ہوا کہ کسی نے کہا ہے کہ آیت منسوخ ہے آیت فَـمَنْ شَہِدَ کے ساتھ اور کسی نے کہا منسوخ نہیں اور لَا مقدرہے۔یاد رہے کبیر (یعنی الفوز الکبیر)میں لکھا ہے۔اَلْوُسْعُ اِسْمٌ لِمَنْ كَانَ قَادِرًا عَلَى الشَّيْءِ عَلٰى وَجْهِ السُّهُوْلَةِ أَمَّا الطَّاقَةُ فَهُوَ اِسْمٌ لِمَنْ كَانَ قَادِرًا عَلَى الشَّيْءِ مَعَ الشِّدَّةِ وَالْمَشَقَّةِ۔{ FR 4793 } پس لا کا مقدر کہنا نہ پڑا۔یااس کے معنے ہیں جو لوگ طعام دینے کی طاقت رکھتے ہیں فطرانہ میں ایک مسکین کا کھانا دے دیں۔فقیر کہتا ہے۔لَا مقدر کرنے کی حاجت اس لئے بھی نہیں کہ بابِ اِفعال کا ہمزہ سلب کے واسطے بھی آتا ہے دیکھو مفلس کے معنی فلوُس والا نہیں بلکہ یہ ہیں جس کے پاس فلوُس نہ ہوں پس یہاں یُطِیْقُوْنَ الخ کے معنے ہوئے جس میں طاقت نہ ہو روزہ کی وہ روزہ کے بدلے کھانا کھلا دے { FN 4792 } آیت کریمہ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ (یعنی اور اُن لوگوں پر جو اس کی طاقت رکھتے ہوں فدیہ ہے) کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ منسوخ ہے اللہ تعالیٰ کے قول فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ سے (یعنی تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے تو چاہیئے کہ وہ اس کے روزے رکھے)، اور کہا گیا ہے کہ یہ حکم ہے استطاعت کا معاملہ نہیں ہے۔میں کہتا ہوں میرے پاس ایک اور توجیہ ہے اور وہ یہ کہ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَ الطَّعَامَ۔یعنی اُن لوگوں پر جو کھانا کھلانے کی طاقت رکھتے ہیں ایک مسکین کا کھانا کھلانا فدیہ ہے۔اور اسے ذکر کرنے سے پہلے مضمر رکھا گیا ہے کیونکہ یہی (ضمیر) مرتبہ میں مقدم ہے۔اور ضمیر کو (پہلے) اس لیے ذکر کیا گیا ہے کیونکہ فدیہ سے مراد کھانا کھلانا ہے، اور اس سے مقصود فطرانہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں روزوں کا حکم فطرانہ کے حکم کے بعد رکھا ہے، جیسا کہ اُس نے دوسری آیت میں عید کی تکبیرات کا ذکر بعد میں کیا ہے۔{ FN 4793 } اَلْوُسْعُ اس کا نام ہے جو کسی چیز پر سہولت سے قدرت رکھتا ہو، اور طاقة اس کا نام ہے جو کسی چیز پر شدت و مشقت سے قدرت رکھتا ہو۔(التفسير الكبير للرازي، تفسیر سورة البقرة آیت184: وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهٗ)
جیسے بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت۔اس آیت کا منسوخ نہ ہونا بیان کیا بخاری نے ابن عباس سے اور حافظ ابونصر بن مردویہ نے عطاء سے۔میں کہتا ہوں بوڑھے ہی پر کیا حصر ہے۔حمل والی اور دودھ پلانے والی عورت (جیسے شافعی اور حسن بصری نے کہا) اور قطب شمالی اور جنوبی کے قریب کے رہنے والوں اور تمام ان لوگوں کو (جن سے روزہ کی برداشت نہیں ہو سکتی) یہی حکم ہے۔وَخَلَافُہٗ لَیْسَ بِثَابِتٍ۔{ FR 5396 } تیسری آیت۔كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ الخ منسوخ بقولہٖ تعالیٰ اُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىِٕكُمْ اور دلیل میں لکھا ہے کہ موافقت کا مقتضی تھا کہ اہلِ کتاب کی طرح عورت سے صحبت کرنا اور کھانا نیند کے بعد حرام ہوتا ہے۔فوزالکبیر والے فرماتے ہیں۔یہ تشبیہ نفس وجوب میں ہے پس آیت منسوخ نہ ہوئی اور سچ ہے تشبیہ میں کل وجوہ کی مساوات نہیں ہوا کرتی۔چوتھی آیت۔يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ الخ منسوخ ہے قَاتِلُوْا الْمُشْرِكِيْنَ كَآفَّةً کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے۔یہ آیت تحریم قتال پر دلالت نہیں کرتی بلکہ یہ آیت تو قتال کی مجوّز ہے۔البتہ یہ آیت عِلّت کو تسلیم کر کے مانع کا اظہار کرتی ہے۔پس یہ معنے ہوئے کہ اَشْہُرِ حُرم میں قِتَال بڑی سخت بات ہے لیکن فتنہ اس سے بھی بڑا ہے پس فتنہ کے مقابلہ میں قتال برُا نہ ہو گا۔پانچویں آیت۔وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ اِلٰی قَوْلِہٖ مَتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ الخ منسوخة بآیة اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّعَشْرًا والوصیة منسوخة بالمیراث والمسکن باقیة عند قوم منسوخة عند آخرین۔{ FR 5397 } فوز الکبیر میں ہے کہ جمہور حنفیہ اسے منسوخ کہتے ہیں۔{ FN 5396 } اور اس کے خلاف ثابت نہیں ہے۔{ FN 5397 } آیت کریمہ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ …… (یعنی وہ لوگ جو تم میں سے وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں وہ اپنی بیویوں کے حق میں ایک سال تک فائدہ پہنچانے کی وصیت کرجائیں) آیت کریمہ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا (یعنی چار مہینے اور دس دن) سے منسوخ ہے۔اور وصیت کرنا ورثہ (کی آیت) سے منسوخ ہے اور رہائش دینا ایک جماعت کے نزدیک باقی ہے اور دوسروں کے نزدیک منسوخ ہے۔
پھر کہا ويمكن أن يقال: يستحب أو يجوز للميت الوصية ولا يجب على المرأة أن تسكن في وصيته، وعليه ابن عباس وهذا التوجيه ظاهر من الآية۔{ FR 5399 } میں کہتا ہوں کہ اس ظہور میں کچھ کلام نہیں۔مجاہد اور عطا سے مروی ہے کہ آیت منسوخ نہیں اور حسب اس وصیت کے سال بھر کامل اگر عورت اپنے شوہر کے گھر میں رہنا چاہے تووارثوں کا منع کرنا درست نہیں اور اگر چار مہینے دس دن کے بعد یا وضع حمل کے بعد نکلنا چاہے اور دوسری جگہ چلی جائے تو مختار ہے اور یہی مذہب ہے ایک جماعت کا اور پسند کیا اس کو ابن تیمیہ ؒ نے۔چھٹی آیت۔قَوْلُہٗ تَعَالیٰ۔وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِيْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ منسوخة بقولہ تعالیٰ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا۔{ FR 5400 }صاحب فوز الکبیر فرماتے ہیں۔یہ مَا فِیْ اَنْفُسِکُمْ عام مخصوص البعض ہے۔لَایُکَلِّفُ اللہُ کی آیت شریف نے بیان کر دیا کہ مَافِیْ اَنْفُسِکُمْسے مراد اخلاص اور نفاق ہے نہ وہ توہمات جو دل پر بے اختیار آجاتے ہیں۔کیونکہ طاقت سے باہر باتوں کا حکم نہیں۔اور نہ انسان کو اس کی تکلیف۔ساتویں آیت۔اِتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ قیل منسوخة بقولہ۔فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ۔و قیل لابل محکمة۔{ FR 5401 } فوز الکبیر میں ہے۔حَقَّ تُقٰتِهٖ کا حکم شرک اور کفر اور اعتقادی مسائل میں ہے اور مَااسْتَطَعْتُمْ کا حکم اعمال میں ہے مثلاً جو کوئی وضو نہ کر سکے تیمم کرلے جو کوئی کھڑا نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھ لے اور یہ توجیہ سیاق آیت سے ظاہر ہے۔{ FN 5399 } اور ممکن ہے کہ کہا جائے کہ یہ پسندیدہ ہے یا میّت کے لیے وصیت کرنا جائز ہے اور عورت پر لازم نہیں ہے کہ وہ وصیت کے مطابق رہے، حضرت ابن عباسؓ اسی موقف پر ہیں اور یہ توجیہ آیت کے ظاہر کے مطابق ہے۔{ FN 5400 } اللہ تعالیٰ کا قول وَإِنْ تُبْدُوْا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ (یعنی اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اُسے ظاہر کرو یا اُسے چھپائے رکھو، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا) اللہ تعالیٰ کے قول لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (یعنی اللہ کسی شخص پر سوائے اس کے جو اُس کی طاقت میں ہو کوئی ذمہ داری نہیں ڈالتا) سے منسوخ ہے۔{ FN 5401 } کہا گیا ہے کہ آیت کریمہ اِتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ اللہ تعالیٰ کے قول فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ سے منسوخ ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہیں بلکہ یہ تو محکم ہے۔
آٹھویں آیت۔وَ الَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِيْبَهُمْ منسوخة بقولہ تعالیٰ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فوز الکبیر میں ہے۔آیت کا ظاہر یہ ہے کہ میراث وارثوں کے لئے ہے اور احسان و سلوک مَوْلَی الْمَوَالَاةِ کے واسطے نسخ کوئی نہیں۔نویں آیت۔وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ۔آہ یہ آیت منسوخ ہے اور کہا گیا منسوخ نہیں لوگوں نے سستی کی اس پر عمل کرنے میں۔ابن عباس نے کہا یہ اِسْتِحْبَابِیْ حکم ہے۔سچ ہے بھلا اس کا نسخ کرنے والا کون ہے۔دسویںآیت۔وَ الّٰتِيْ يَاْتِيْنَ الْفَاحِشَةَ کہا گیا منسوخ ہے۔آیت سورہ نور سے۔فوزالکبیر میں ہے۔یہ بالکل منسوخ نہیں۔بلکہ وَاللَّاتِیْ آہ میں حکم ایک غایت کے انتظار کاہے سورہ نور میں اس غایت کا بیان ہوا اور رسول اللہ صلعم نے فرمایا۔یہ وہ سبیل ہے جس کا وعدہ دیا تھا پس نسخ نہ ہوئی۔گیارہویں آیت۔وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ اس مہینے میں اباحت قتال کے ساتھ منسوخ ہے۔فوز الکبیر میں ہے۔قرآن اور سنت ثابتہ میں اس کا نسخ موجود نہیں۔بارہویں آیت۔فَاِنْ جَآءُوْكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ۔آہ منسوخ ہے وَاَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا اَ نْزَلَ اللّٰهُ کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے کہ اس کے معنی ہیں اگر تو حکم کرے اہل کتاب کے مقدمات میں تو مَااَ نْزَلَ اللہُ پر حکم کر اور ان کی خواہشوں پر نہ جا۔حاصل یہ ہو اکہ یا تو ہم اہل ذمہ کو چھوڑ دیں وہ اپنے مقدمات اپنے افسروں کے پاس لے جاویں اور وہ اپنی شریعت کے موافق فیصلہ کریں۔اگر ہمارے پاس آویں تو حسبِ شریعت خود فیصلہ کر دیں۔تیرہویں آیت۔اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَيْرِكُمْ منسوخ ہے وَ اَشْهِدُوْا ذَوَيْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے کہ امام احمد نے آیت کے ظاہر پر حکم دیا ہے اور اس آیت کے معنے اور لوگوں نے یہ کئے ہیں اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَيْرِكُمْ ای من غیر اقاربکم فیکونون
من سائر المسلمین۔{ FR 5427 } چودہویں آیت۔اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ الآیة منسوخة بالآیة بعدہا۔{ FR 5428 } میں کہتا ہوں ان میں کوئی تعارض نہیں اوّل تو پہلی آیت شرطیہ جملہ ہے امر نہیں جو مجموعہ اِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ کا مخاطب ہے اس وقت اس کے صابر دس گنے دشمنوں کو کافی تھے اور جو لوگ اٰلآن کے وقت نکلے اس مجموعہ کے صابر دوچند کے مقابلہ میں غالب ہو سکتے تھے۔اگر یہ پچھلے وہی پہلے ہوں تو بھی مختلف اوقات میں انسانی حالت کا تبدل کوئی تعجب انگیز نہیں۔الآن اور عَلِمَ اَنَّ فِیْکُمْ ضَعفًا صاف تفرقہ کی دلیل ہے۔پندرہویں آیت۔اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا الخ۔مَنْسُوْخَةٌ بِآیةِ الْعُذْرِ و ھو قولہ لَيْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ و قولہ لَیْسَ عَلَی الضُّعَفَآءِ۔{ FR 5429 } فوز الکبیر میں کہا ہے۔خِفَافًا کے معنے ہیں۔کہ نہایت تھوڑے جہاد کے سامان (جیسے ایک سواری ایک نوکر اور معمولی زادِراہ سے بھی لڑائی کرو۔اور ثِقَالًا کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے نوکر اور سواریاں اور زادِراہ تمہارے پاس ہو۔سولہویں آیت۔اَلزَّانِيْ لَا يَنْكِحُ اِلَّا زَانِيَةً۔مَنْسُوْخَةٌ بِقَوْلِہٖ اَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُمْ۔{ FR 5430 } فوز الکبیر میں ہے امام احمد ظاہر آیت پر حکم کرتے تھے اور امام احمد کے سوا اور لوگوں نے کہا کہ کبیرہ کا مرتکب زانیہ ہی کا کفو ہے یا یہ کہ زانیہ کا نکاح پسند کرنا اچھی بات نہیں اور آیت شریفہ میں حُرِّمَ کا اشارہ زنا اور شرک کی طرف ہے پس نسخ نہ ہوئی۔یا فَانْکِحُوا لْاَیَامٰی عام ہے اور عام خاص کا ناسخ نہیں ہوتا۔{ FN 5427 } اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَيْرِكُمْ سے مراد ہے کہ تمہارے رشتہ داروں کے علاوہ لوگوں میں سے ہوں اور وہ تمام مسلمانوں میں سے ہوسکتے ہیں۔{ FN 5428 } آیت کریمہ اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ اپنے بعد کی آیت سے منسوخ ہے۔{ FN 5429 } آیت کریمہ اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِقَالًا معذوروں والی آیت سے منسوخ ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے کہ لَيْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ اور یہ قول بھی کہ لَیْسَ عَلَی الضُّعَفَآءِ۔{ FN 5430 } (اللہ تعالیٰ کا قول) اَلزَّانِيْ لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً اللہ کے قول أَنْكِحُوا الْأَ يَامٰى مِنْكُمْ سے منسوخ ہے۔
سترہویں آیت۔لِيَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ بعض اسے منسوخ کہتے ہیں اور بعض منسوخ نہیں کہتے مگر لوگوں نے اس پر عمل کرنے میں ُسستی کی ہے۔فوز الکبیرمیں ہے۔ابن عباس کہتے تھے منسوخ نہیں اور یہی وجہ اعتماد کے لائق ہے۔اٹھارہویں آیت۔لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ الآیة۔منسوخة بقولہ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ، قلت یحتمل ان یکون الناسخ مقدمًا فی التلاوة و ھو الاظہر۔{ FR 5477 } میں کہتا ہوں بعد کا مضاف الیہ اَلْاِجْنَاسُ الْاَرْبَعَةُ الَّتِیْ مَرَّ ذِکْرُہَافِیْ قَوْلِہٖ اِنَّا اَحْلَلْنَا الآیة ہے۔{ FR 5478 } پس معنی آیت کے یہ ہوں گےکہ اے نبی تجھے حلال نہیں عورتیں ان چار قسم کے سوا (تیری بیبیاں اور مملوکہ اور بنات عم‘ بنات عمات ‘بنات خال ‘بنات خالات ‘ جنہوں نے ہجرت کی اور وہ مومنہ جس نے اپنا آپ تجھے بخش دیا۔) اور والآن تبدل اس کی تاکید ہے۔انیسویں آیت۔اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا۔الآیة۔منسوخة بالآیة بعدہا۔{ FR 5479 } میں کہتا ہوں یہ استحبابی حکم ہے اور اس استحباب کو مٹانے والی قرآن میں کوئی آیت نہیں۔بیسویں آیت۔فَاٰتُوا الَّذِيْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَا اَنْفَقُوْا۔قِیْل منسوخة بآیة السیف و قیل بآیة غنیمة و قیل محکم۔{ FR 5480 } فوز الکبیر والے فرماتے ہیں۔ظاہریہی ہے کہ آیت منسوخ نہیں۔یہ حکم اس وقت ہے جب ادھر ُسستی ہو اور کافر زور پر ہوں۔{ FN 5478 } چاروں اقسام جن کا ذکر اللہ تعالیٰ کے قول إِنَّا أَحْلَلْنَا میں گذر چکا ہے۔{ FN 5479 } آیت کریمہ اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا اپنے بعد کی آیت سے منسوخ ہے۔{ FN 5480 } کہا گیا ہے کہ آیت کریمہ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوْا قتال والی آیت (یعنی فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّـمُوْهُمْ) سے منسوخ ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ غنائم والی آیت سے منسوخ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ (آیت) محکم ہے۔