جوان خط متضمن مسئلہ ناسخ و منسوخ
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب, حصہ 2
اکیسویں آیت۔قُمِ اللَّیْلَ اِلَّا قَلِيْلًا آ خر سو ر کے ساتھ منسوخ ہے۔پھر یہ آخر سورہ پانچ نمازوں کے ساتھ منسوخ ہے بات یہ ہے کہ قیام اللیل ایک امر مسنون ہے۔آیاتِ شریفہ میں فرضیت قطعی نہیں اور سنیت قیام اللیل کی بالاتفاق اب بھی موجود ہے۔فقرہ ششم۔ضُعف اور قِلّت کے وقت صبر اور درگذر کا حکم قرآن کریم میں بہت جگہ ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ آیتیں آیت ِقتال سے منسوخ ہیں۔اور یہ بات صحیح نہیں بلکہ قتال کا حکم تاخیر میں رہا ہے۔سیوطی نے کہا دیکھو باب ناسخ منسوخ اِتّقان میں۔اَلثَّالِثُ: مَا أُمِرَ بِهٖ لِسَبَبٍ ثُمَّ يَزُوْلُ السَّبَبُ كَالْأَمْرِ حِيْنَ الضَّعْفِ وَالْقِلَّةِ بِالصَّبْرِ وَالصَّفْحِ ثُمَّ نُسِخَ بِإِ يْـجَابِ الْقِتَالِ وَهٰذَا فِي الْحَقِيقَةِ لَيْسَ نَسْخًا بَلْ هُوَ مِنْ قِسْمِ الْمُنْسَإِ كَمَا قَالَ تَعَالٰى: {أَوْ نُنْسِهَا} فَالْمُنْسَأُ هُوَ الْأَمْرُ بِالْقِتَالِ إِلٰى أَنْ يَقْوَى الْمُسْلِمُونَ … (إِلٰى أَنْ قَالَ) وَبِهٰذَا يَضْعُفُ مَا لَهِجَ بِهٖ كَثِيْرُوْنَ مِنْ أَنَّ الْآيَةَ فِي ذٰلِكَ مَنْسُوْخَةٌ بِآيَةِ السَّيْفِ وَلَيْسَ كَذٰلِكَ بَلْ هِيَ مِنَ الْمُنْسَإِ بِمَعْنٰى أَنَّ كُلَّ أَمْرٍ وَرَدَ يَجِبُ اِمْتِثَالُهٗ فِي وَقْتٍ مَّا لِعِلَّةٍ يقتضي ذٰلِكَ الْحُكْمَ ثُمَّ يَنْتَقِلُ بِاِنْتِقَالِ تِلْكَ الْعِلَّةِ إِلٰى حُكْمٍ آخَرَ وَلَيْسَ بِنَسْخٍ إِنَّمَا النَّسْخُ اَلْإِزَالَةُ لِلْحُكْمِ حَتّٰى لَا يَجُوزَ امْتِثَالُهٗ۔{ FR 5483 }(یہ حتّٰی لَا یَـجُوز کا لفظ یاد رکھنے کے قابل ہے خصوصاً الآن خَفَّفَ اور أَ أَشْفَقْتُمْ وغیرہ میں) { FN 5483 } اور تیسری بات یہ ہے کہ جو حکم دیا گیا وہ کسی سبب کے باعث تھا پھر وہ سبب ختم ہوگیا جیسے کمزوری اور تنگ دستی کی حالت میں صبر اور درگذر کرنا، پھر قتال کے واجب ہونے کی وجہ سے وہ منسوخ ہوگیا، اور یہ حقیقت میں ہونا ہے نہ کہ (کسی حکم کا) منسوخ ہونا۔بلکہ یہ بھلا دی جانے والی قسم میں سے ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ’’یا ہم اُسے بھلا دیتے ہیں۔‘‘ پس قتال کے سبب سے وہ معاملہ مسلمانوں کے طاقتور رہنے تک بھلا دیا جانے والا ہے …… (یہاں تک کہ انہوں نے کہا:) اور اس وجہ سے وہ کمزور ہوجاتا ہے جو اکثر لوگوں کو شوق ہے کہ اس بارہ میں یہ آیت قتال والی آیت سے منسوخ ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔بلکہ یہ تو بھلا دی جانے والی بات ہے اس معنی میں کہ ہر حکم جو آتا ہے اُس کی تعمیل ایک وقت سے متعلق ہوتی ہے، کوئی علت نہیں ہوتی جو اس حکم کی متقاضی ہو، پھر اُس علت کے چلے جانے سے وہ حکم بھی دوسرے حکم کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔اور یہ نسخ نہیں ہے۔نسخ تو کسی حکم کو ختم کردینا ہے یہاں تک کہ اُس کی تعمیل کرنا جائز نہ رہے۔(الإتقان في علوم القرآن للسیوطی، النَّوْعُ السَّابِعُ وَالْأرْبَعُونَ فِي نَاسِخِهٖ وَمَنْسُوخِهٖ )
فقرہ ہفتم۔بعض صحابہ اور سلف سے تقیید اور تخصیص اور ابطال وغیرہ کو نسخ کہنا ثابت ہے اِلاَّ اوّل تو ان کے اور ساتھ والوں نے نسخ کے ایسے عام معنے نہیں لئے۔دویم۔اگر وہ تغییر کو نسخ کہتے تھے تو ان کے یہاں ایسے معنوں کی نسخ قرآن میں آحاد اخبار سے ممنوع نہ تھی۔ہمارے صاحبان نسخ کے معنوں میں انکا محاورہ لیتے ہیں اور پھر سنن ثابتہ سے قرآن کی یہ نسخ تجویز نہیں کرتے عملدرآمد میں اس اصطلاحی نسخ کونسخ بمعنی رفع الحکم کا مرتبہ دے رکھا ہے۔فقرہ ہشتم۔مَا نَنْسَخْ کا جملہ جملہ شرطیہ ہے اور شرط کا وجود ضرور نہیں۔دیکھو اِنْ کَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًااِلٰی آیت۔پس آیت مَا نَنْسَخْ سے مطلق نسخ کا وقوع بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔قرآن میں آیات منسوخة کا موجود ہونا اِس سے کیونکر ثابت ہو سکتاہے۔یاد رکھو مَیں مطلق وقوع نسخ کا انکار نہیں کرتا بلکہ کہتا ہوں کہ قرآن اور صحیحین اور ترمذی میں بالاتفاق منسوخ کوئی حکم نہیں (ترمذی میں جمع صلٰوتَین ظُہْرَین و مَغْرَبَیْن اور قتل شارب کی حدیث بھی منسوخ نہیں۔تفصیل اس کی دراسات وغیرہ میں موجود ہے) فقرہ نہم۔میں نے بہت ایسے لوگ دیکھے جن کا یہ ڈھنگ ہے کہ جب دو بظاہر متعارض حکموں کو دیکھا اور تطبیق نہ آئی لَا اَعْلَمُ کہنے سے شرم کھا کر ایک میں نسخ کا دعویٰ کر دیا۔یا جب کوئی نصّ اپنے فتویٰ کے خلاف سنی اوّل تو لگے اس میں تو جیہات جمانے جب یہ کوشش کارگر نہ ہوئی جھٹ دعویٰ کر دیا کہ ان میں سے فلاں حکم اجماع کے خلاف ہے۔جب اجماع کی غلطی معلوم ہوئی۔تو اجماع کو مقید کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ اجماع اکثر کے اعتبار سے ہے۔جب اس کو بھی کسی نے خلا ف واقعہ ثابت کیا تو نسخ کا دعویٰ کر دیا۔حالانکہ بظاہر متعارض حکموں میں ایک کو عزیمت پر محمول کر لینے اور ایک کو رخصت پر یا اُن کے اختلاف کو اختلاف انواع سمجھنے پر محمول کرنے اور اباحت اصلیہ کو عارضی حرمت پر ترجیح کا موجب جان لینے اور شریعت کو اسباب اور موانع کا مبین مان لینے سے قریباً کل تعارض دفع ہو سکتے ہیں۔یہ عجیب قاعدہ تفصیل طلب ہے۔الا خط میں گنجائش نہیں۔چند مثالیں سن رکھو۔
مَسِّ ذَکَرسے وضو کرنا۔یا عدم انزال میں غسل کر لینا ایسا ہی ایک مومن صابر کا دس کفار کا مقابلہ کرنا۔اور رسول سے گوشہ کرنے میں صدقہ دینا عزیمت ہے اور یہ کام نہ کرنا رخصت۔وتر کی ایک یا تین یا پانچ یا سات یا نو رکعتیں باختلاف انواع سب درست ہیں اور یہ اختلاف ایسا ہے جیسے نماز میں کبھی رسول اللہ صلعم نے کوئی سورت پڑھی کبھی کوئی۔خرگوش کے استعمال میں اگر کوئی کراہت کی دلیل پیش کرے (گو دلائل پیش شدہ صحیح نہیں ہیں) تو اس کا کھانے والا اباحت اصلی کو بعد تسلیم تعارض مرجح کہہ سکتا ہے۔مومن کا عمداً قتل ابدی سزا کا سبب ہے اور قاتل کا سچا ایمان اور رحمت الٰہیہ اور شفاعت شافعین بلکہ توبہ وغیرہ اس ابدی سزا کے مانع ہیں اس تجاذب کی حالت میں قویٰ کامؤثر ہونا ظاہر ہے۔فقرہ دہم۔روزمرہ کے مسائل میں رَفعِ یدَین اور فاتحہ کا مسئلہ لو۔جناب شیخ عبد الحق دہلوی سفر السعادت کی شرح میں فرماتے ہیں۔علماء مذہب ما بایں مقدار اکتفا نمی کنند و گویند کہ حکم رفع (رفع یدین عند الرکوع والرفع فسد الرفع فی ابتداء الثالثة) { FR 5506 } منسوخ است وچوں ابن عمر را کہ راوی حدیث رفع ست دیدندکہ بعد رسول اللہ صلعم عمل بخلاف آں کردہ ظاہر شد کہ عمل رفع منسوخ است و از ایں ہمام نقل فرمودہ درنماز ابتداء حال اقوال و افعال از جنس ایں رفع (رفع یدین در سجدتین) مباح بودہ کہ منسوخ شدہ ست پس دور نیست کہ ایں نیز ازاں قبل باشد و مشمول نسخ بود۔انتہیٰ۔شیخ نے نسخ کا مدار اوّل تو ابن عمر کے نہ کرنے پررکھا۔دوم اس پر کہ جب سجدہ کے رفع یدین اجماعاً منسوخ ہے تو رکوع کو جاتے اور اٹھتے اور تیسری رکعت کی رفع بھی منسوخ ہو گی اور یہ دونوں باتیں تعجب انگیز ہیں۔اوّل تو اس لئے کہ ابن عمر کا رفع نہ کرنا ابوبکربن عیاش نے روایت کیا ہے اور یہ شخص معلول مختلط الخبر ہے۔دیکھو بخاری کی جزء الرفع اور ابن معین نے کہا توہمٌ من { FN 5506 } رکوع کے وقت اور (رکوع سے) اُٹھتے وقت اور تیسری رکعت کے شروع میں اُٹھتے وقت رفع یدین کرنا۔
ابن عیاش لَا اَصْلَ لَهٗ۔{ FR 5509 } دوئم۔عینی نے بیہقی سے روایت کیا کہ مجاہد کی روایت (ابن عیاش والی) ربیع لیث طاؤس‘ سالم ‘نافع ‘ابوالزبیر ‘محارب بن د ثار جیسے ثقوں کے خلاف ہے یہ ثقہ لوگ ابن عمر سے اس رفعِ یدَین کا کرنا نقل کرتے ہیں۔سیوم۔ابن عمر سے مسند احمد میں مروی ہے انہ اذا رَأَی (ابن عمر) مصلیا لم یرفع حَصَیَہٗ { FR 5510 } اور بخاری نے جزء الرفع(قرّة العینین برفع الیدین فی الصلاة) میں کہا۔رماہ بالحصٰی۔{ FR 5511 } بھلا جو شخص یہ تشدد کرے کہ رفع یدین نہ کرنے پر پتھر مارے وہ خو دنہ کرے۔چہارم۔بخاری نے جزو میں فرمایا ہےلَمْ يَثْبُتْ عَنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهٗ لَمْ يَرْفَعْ۔{ FR 5512 } پنجم۔ناسخ کو منسوخ کے مساوی ہونا چاہئے۔یہاں ایک طرف ابن عمر کا معلول اور بے اصل اثر دوسری طرف ابن عمر سے صحیح ثابت اثر بلکہ مرفوع روایت اور بیہقی کی حدیث جناب ابوبکر سے اور دارقطنی کی عمرؓ سے بلکہ پچاس صحابہ کی روایت اور بیہقی کی وہ روایت جس میں فَمَا زَالَتْ تِلْكَ صَلَاتُهٗ حَتّٰى لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ { FR 5513 } موجود ہے۔اور سیوطی کا اس حدیث کو ازھار میں احادیث متواتر سے شمار کرنا۔ششم۔مانا کہ ابن عمر سے عدم رفع ثابت ہے پھر کیا غیر معصوم پر صرف یہ حسنِ ظن کر { FN 5509 } ابن عیاش کی وجہ سے یہ روایت مشکوک ہے، اس کی کوئی اصل نہیں۔{ FN 5510 } جب (حضرت ابن عمرؓ ) کسی کو نماز پڑھتا دیکھتے کہ وہ رفع یدین نہیں کررہا تو اُسے کنکر مارتے۔(التلخیص الحبیر، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 5511 } وہ اُسے کنکر مارتے۔(التلخیص الحبیر، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 5512 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی کے متعلق یہ ثابت نہیں ہے کہ اُس نے رفع یدین نہیں کیا۔(التلخیص الحبیر، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 5513 } اور آپؐ کی نماز یہی رہی ، یہاں تک کہ آپؐ اللہ عزوجل سے جاملے۔(معرفة السنن والآثار للبیھقی، کتاب الصلاة، التَّكْبِيرُ لِلرُّكُوعِ وَغَيْرِهِ)