فضائل القرآن نمبر ۱۔ قرآن کریم کی سابقہ الہامی کتب پر فضیلت اور مستشرقین یورپ کے اعتراضات کا ردّ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔2
أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ التَّ
اصر (نمبر 1)
قرآن کریم کی سابقہ الہامی کتب پر فضیلت
اور
مستشرقین یورپ کے اعتراضات کارڈ
فرموده ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۲۸ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کے متعلق کوئی حد بندی کرنا یا کوئی حد بندی چاہنا انسانی طاقت
سے بالا اور ادب کے منافی ہے۔لیکن آج جس وقت نماز جمعہ کے قریب بادل گھر آئے اور تیز بارش
برسنے لگی تو باوجود ضعف اور خرابی صحت کے میری طبیعت یہی چاہتی تھی کہ کم از کم جلسہ سب دوستوں
فصائل القرآن نمبر۔۔۔کے ساتھ مل کر دُعا پر ختم ہو۔اللہ تعالیٰ کی طاقتیں تو بہت وسیع ہیں لیکن بندہ گھبرا جاتا ہے۔جب
بارش تھمنے میں نہ آئی تو میں نے ایک تحریر لکھی اور دوستوں سے کہا کہ اس
کی نقلیں کروا کر ابھی کمروں
میں پہنچادی جائیں۔اس کا مضمون یہ تھا کہ بارش کی وجہ سے چونکہ ہم سب لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہو
سکتے اس لئے سوا پانچ بجے میں دُعا کروں گا سب دوست اپنی اپنی جگہ اس دعا میں شامل ہو جا ئیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ابھی نقلیں ہو ہی رہی تھیں کہ بارش تھم گئی اور میں نے کہلا بھیجا کہ
خدا تعالیٰ نے دوسری صورت پیدا کر دی ہے اب نقلیں کروانے کی ضرورت نہیں۔قرآنی مطالب پر غور کرنے کے لئے بعض اصولی باتیں
مجھے افسوس ہے کہ آج میں اس مضمون کو پوری طرح بیان کرنے کے قابل نہیں جو اس جلسے
کے لئے میں نے تجویز کیا تھا۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مضمون کم از کم وقت لے اور اسے خلاصہ
بھی بیان کیا جائے تب بھی پانچ چھ گھنٹے میں بیان ہو سکتا ہے۔اور اتنی لمبی تقریر موسم کے خراب
ہونے اور پھر طبیعت کی کمزوری کی وجہ سے اس وقت نہیں ہوسکتی۔میں نے اس مضمون کو جلسہ سالانہ
کے لئے اس وجہ سے چنا تھا کہ یہ مضمون قرآن کریم کے متعلق ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا
فضل شاملِ حال ہو تو آئندہ جو قرآن کریم کا ترجمہ ہماری طرف سے شائع ہو اس کا اسے دیباچہ بنا
دیا جائے۔کچھ حصہ ان مضامین کا جلسہ کے موقعہ پر بیان کر دوں اور باقی حصہ میں خود لکھ لوں۔لیکن
چونکہ اس وقت یہ مضمون تفصیلی طور پر بیان نہیں ہو سکتا اس لئے آج میں اختصار کے ساتھ صرف اتنا
ہی بیان کر دیتا ہوں کہ قرآن کریم پر غور کرنے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے کن کن
مطالب پرغور کرنا چاہتے اور یہ کہ عیسائی اور دوسرے غیر مسلم اسلام اور قرآن کریم کے خلاف کتنی
کوششیں کر رہے ہیں اور مسلمان اس طرف سے کتنے غافل اور لا پرواہ ہیں۔میرے نزدیک قرآن
کریم پر مجموعی نظر ڈالنے کے لئے مندرجہ ذیل امور پر غور کرنا ضروری ہے۔ضرورت قرآن
اول کیا اُس وقت جبکہ قرآن کریم نازل ہوا دنیا کو کسی الہامی کتاب کی ضرورت تھی یا نہیں؟
3
فصائل القرآن نمبر۔۔۔کیونکہ جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ کوئی چیز با موقع نازل ہوئی ہے اس وقت تک خدا تعالیٰ کی طرف وہ
منسوب نہیں کی جاسکتی۔بہت لوگ کہتے ہیں کہ جب قرآن کریم نازل ہوا تو اس وقت لوگوں کی
حالت خراب تھی۔مگر لوگوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ضروری نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی کتاب بھی نازل ہو۔دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس وقت تشریف
لائے جب لوگوں
کی عملی حالت بالکل خراب ہو چکی تھی۔لیکن کیا آپ کوئی کتاب لائے۔پس یہ کہنا
کہ لوگوں کی عادات خراب ہوگئی تھیں فسق و فجور پیدا ہو گیا تھا یہ اس بات کیلئے کافی نہیں کہ اس زمانہ
میں قرآن کریم کی بھی ضرورت تھی۔یا یہ کہ عربوں میں بدرسوم پیدا ہوگئی تھیں۔بیٹیوں کو مار ڈالتے
تھے۔سوتیلی ماؤں سے شادی کر لیتے تھے۔اس سے زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہوگا کہ عربوں کے
لئے ایک کتاب کی ضرورت تھی۔یہ ثابت نہیں ہوگا کہ ساری دنیا کے لئے ضرورت تھی۔جیسے حضرت
موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت بنی اسرائیل کی حالت سخت خراب تھی۔مگر اس کا
یہ مطلب نہیں تھا کہ حضرت موسیٰ یا حضرت عیسی علیہما السلام ساری دنیا کے لئے آئے تھے۔ہمیں جو
چیز ثابت کرنی چاہئے وہ یہ ہے کہ اُس زمانہ میں تمام مذہبی کتب میں ایسا بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ وہ اپنی
ذات میں دنیا کو تسلی دینے کے لئے ناکافی تھیں۔پس قرآن کریم کے نازل ہونے کی ضرورت کو
ثابت کرنے کے لئے پہلی کتب میں بگاڑ ثابت کرنا ضروری ہے۔قرآن کریم کی وحی کس طرح نازل ہوئی
(۲) دوسرے اس بات پر روشنی ڈالنا ضروری ہے کہ قرآن کریم کی وحی کس طرح نازل
ہوئی؟ کیونکہ کسی وحی کے نزول کے طریق سے بھی بہت کچھ اس کی صداقت کا پتہ لگ سکتا ہے۔مثلاً
اس بات پر بحث کرتے ہوئے یہ سوال سامنے آجائے گا کہ جس انسان پر یہ وحی نازل ہوئی کیا اس
کے نازل ہونے کے وقت کی کیفیت سے یہ تو ظاہر نہیں ہوتا کہ اس کا نَعُوذُ باللہ دماغ خراب تھا۔بیسیوں لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں ہمیں یہ یہ الہام ہوا۔وہ اپنی طرف سے جھوٹ نہیں بول رہے
ہوتے۔مگر ان کا دماغ خراب ہوتا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس
ایک شخص آیا اور اس نے آکر کہا کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے۔آپ اس کی بات سن کر خاموش رہے اس
4
فصائل القرآن نمبر۔۔۔نے پھر کہا جب میں سجدہ کرتا ہوں تو خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے عرش پر سجدہ کر اور کہتا ہے تو محمد ہے تو عیسی
ہے تو موسیٰ ہے آپ نے فرمایا کیا جب تمہیں محمد کہا جاتا ہے تومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا جمال
اور جلال بھی دیا جاتا ہے یا قرآن کریم کے علوم بھی تم پر کھولے جاتے ہیں ؟ اس نے کہا نہیں۔آپ
نے فرمایا پھر خدا تعالیٰ تمہیں عرش پر نہیں لے جاتا ہے بلکہ شیطان بہکاتا ہے۔اگر خدا تمہیں عرش پر
لے جاتا او محمد قرار دیتا تومحمدصلی اللہ علیہ وسلم والی طاقتیں بھی تمہیں آپ کی غلامی میں عطا فر ما تا۔تو
قرآن کریم کی وحی کے نزول پر بحث کرتے ہوئے یہ سوال بھی سامنے آجائے گا کہ جس شخص پر یہ
کلام اتر اوہ ایسا تو نہ تھا کہ مجنوں ہو یا اس کے دماغ میں کوئی اور نقص ہو۔جمع قرآن پر بحث
(۳) تیسرا سوال قرآن کریم پر نظر ڈالتے وقت یہ سامنے آئے گا کہ قرآن کریم کس طرح جمع
ہوا؟ یہ سوال قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے کہ جو کتاب دنیا کے سامنے رکھی گئی کیا اس صورت میں سامنے
آئی ہے جو اس کے نازل کرنے والے کا منشا تھا ؟ اگر اسی صورت میں سامنے آئی ہے تب تو معلوم ہوا
کہ اس پر غور کرنے سے وہ صحیح منشاء معلوم ہو جائے گا جو پیش کرنے والے کا تھا۔لیکن اگر اس میں
کوئی خرابی اور نقص پیدا ہو گیا ہے تو پھر اس کتاب کے پیش کرنے والے کا جو منشا تھا وہ حبط ہو گیا۔اس وجہ سے اس کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔یورپ کے لوگوں نے یہ ثابت
کرنے کی بڑی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم صحیح طور پر جمع نہیں ہوا۔وہ کہتے ہیں قرآن کریم کی
عبارت کی کوئی ترتیب نہیں یونہی مختلف باتوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔حفاظت قرآن کریم کا مسئلہ
(۴) چوتھی چیز یہ ثابت کرنی ہوگی کہ قرآن اب تک محفوظ بھی ہے۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ
قرآن صحیح طور پر پیش کرنے والے کے منشاء کے مطابق جمع ہوا ہے۔مگر یہ کہا جائے کہ اس میں کچھ
زائد حصہ بھی شامل ہو گیا ہے یا اس میں سے کچھ حصہ حذف ہو گیا ہے تو پھر سوال ہوگا کہ کتاب اب
اصل شکل میں نہیں رہی۔اس وجہ سے وہ فائدہ نہیں دے سکتی جس کے لئے آئی تھی اور دنیا کے لئے
5
сл
فصائل القرآن نمبر۔۔۔کامل ہدایت نامہ نہیں ہوسکتی۔اس کے لئے بھی عیسائی مؤرخین نے بڑا زور لگایا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ
قرآن
کریم محفوظ نہیں ہے۔قرآن کریم کا پہلی کتب سے تعلق
(۵) پانچواں سوال جس پر غور کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا پہلی کتب سے کیا
تعلق ہے۔آیا قرآن کریم پہلی کتب کا مصدق ہے یا نہیں اگر ہے تو کس طرح؟ ان کو موجودہ
صورت میں درست تسلیم کرتا ہے یا یہ کہتا ہے کہ پہلے صحیح اتری تھیں مگر اب بگڑ گئی ہیں۔یورپ کے
لوگوں نے اس بات کے لئے بڑی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم نے پہلی کتب کو ان کی موجودہ
صورت میں صحیح تسلیم کیا ہے۔اس سے ان کی غرض یہ ہے کہ جب قرآن کریم نے ان کتب کی موجودہ
شکل کو درست مانا ہے تو پھر قرآن کریم کا ان سے جو اختلاف ہوگا وہ غلط ہوگا۔سر ولیم میور نے اس پر
ایک کتاب
بھی لکھی ہے۔اس میں اس نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ قرآن کریم کے نزدیک پہلی کتابیں صحیح
قرآن کریم کی پہلی کتب سے تصدیق
(۶) چھٹا سوال یہ ہوگا کہ اتنی عظیم الشان کتاب جو یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ساری دنیا کے لئے ہے
اس کی تصدیق پہلی کتب سے ہوتی ہے یا نہیں اور کیا قرآن کریم کا ذکر پہلی کتب میں موجود ہے؟ تا
لوگ معلوم کر لیں کہ پہلی کتب میں اس کی جو خبر دی گئی تھی یہ اسی کے مطابق آیا ہے۔قرآن کریم میں پہلی کتب سے زائد خوبیاں
(۷) ساتواں سوال اس کے ساتھ ہی یہ پیدا ہو جائے گا کہ قرآن کریم پہلی کتابوں سے کون
ی زائد چیز لایا ہے۔یا تو وہ یہ کہے کہ پہلی سب کتابیں جھوٹی ہیں اس لئے مجھے نازل کیا گیا ہے۔لیکن اگر وہ یہ کہتا ہے کہ وہ بھی سچی ہیں تو پھر یہ دکھانا چاہئے کہ قرآن کریم زائد خوبیاں کیا پیش کرتا
6
فصائل القرآن نمبر۔۔۔ہے ورنہ اس کے نازل ہونے کی ضرورت ثابت نہ ہوگی۔پس یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہوگا کہ
قرآن دوسری کتب کے مقابلہ میں افضل ہے۔ترتیب قرآن
(۸) ایک سوال یہ بھی ہوگا کہ آیا قرآن کریم میں کوئی ترتیب مد نظر ہے؟ یعنی اس میں کوئی
معنوی ترتیب ہے؟ یورپ والے کہتے ہیں کہ اس میں کوئی ترتیب نہیں۔بالکل بے ربط کلام ہے۔اور عجیب بات یہ ہے کہ مسلمان علماء نے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ قرآن میں نعوذ باللہ کوئی
ترتیب نہیں۔لیکن کسی کتاب کا بے ترتیب ثابت ہونا اس پر بہت بھاری حملہ ہے اور اگر اس میں
ترتیب ہے تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ترتیب اُس طرح نہیں جس طرح نازل ہوئی تھی۔پہلی
اُتری ہوئی آیتیں پیچھے اور پچھلی پہلے کر دی گئی ہیں۔سورۃ علق پہلے نازل ہوئی مگر بعد میں رکھی گئی
اور سورۃ فاتحہ بعد میں نازل ہوئی اور اسے پہلے رکھا گیا۔اسی طرح اور آیتوں کو بھی آگے پیچھے کیا گیا
ہے۔مکہ میں بعض آیتیں اُتریں جنہیں مدنی سورتوں میں درج کیا گیا ہے۔اور بعض مدینہ میں
اُتریں انہیں مکی سورتوں میں لکھا گیا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعہ میں قرآن کریم کی ترتیب
مد نظر تھی تو پھر کیوں اسی طرح جمع نہ کیا گیا جس طرح نازل ہوا تھا۔اور اگر وہ ترتیب صحیح ہے جس میں
اب قرآن موجود ہے تو پھر کیوں اسی ترتیب سے نازل نہ ہوا ؟
یہ ایک اہم سوال ہے جو اہل یورپ نے اُٹھایا ہے۔اسے خدا تعالیٰ کے فضل سے اصولی طور پر
میں نے اس طرح حل کیا ہے کہ ہر سمجھدار کی سمجھ میں آجائے گا۔ناسخ و منسوخ کی بحث
(۹) ایک سوال قرآن کریم کے متعلق ناسخ و منسوخ کا آجاتا ہے۔یہ خود مسلمانوں کا پیدا کردہ
ہے۔کیونکہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم کی بعض آیتیں منسوخ ہیں۔انہیں بعض دوسری آیتوں یا
حدیثوں نے منسوخ کر دیا ہے۔وہ پڑھی تو جائیں گی مگر ان پر عمل نہیں کیا جائے گا۔یورپ والوں نے اس کے متعلق کہا ہے کہ ناسخ منسوخ کا ڈھکوسلا اس لئے بنایا گیا ہے کہ
7
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔قرآن کریم میں صریح تضاد پایا جاتا ہے۔جب اسے دور کرنے کی مسلمانوں کو کوئی صورت نظر نہ آئی
تو انہوں نے متضاد آیتوں میں سے ایک آیت کو ناسخ اور دوسری کو منسوخ قرار دے دیا۔نزول قرآن کا مقصد اور اس کا پورا ہونا
(۱۰) پھر ایک یہ بھی سوال ہے کہ آیا قرآن کریم اس مقصد کو پورا کرتا ہے جس کے لئے کوئی
مذہب نازل ہوتا ہے۔ہر ایک الہامی کتاب اسی وقت مفید ہو سکتی ہے جب اس مقصد کو پورا کرے
جسے الہامی کتاب کو پورا کرنا چاہئے۔اور لوگ جن الہامی کتب کو مانتے ہیں ان کی کوئی نہ کوئی
ضرورت بھی ثابت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کتاب آنے کی یہ یہ ضرورت
تھی اب سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم اُس ضرورت کو پورا کرتا ہے جس کے لئے وہ نازل ہوا ہے؟
اگر کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی کتاب ہے ورنہ نہیں۔فطرتِ انسانی کے مطابق تعلیم
(۱۱) پھر قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ ہر طبقہ اور ہر درجہ کی فطرت کے لوگوں کے لئے ہے۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا قرآن کریم کی تعلیم فی الواقع ایسی ہے کہ اس سے ایک ان پڑھ بھی
فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور اگر ایک عالم پڑھے تو وہ بھی مستفیض ہو سکتا ہے۔اگر اس کی تعلیم ایسی ہے تو یہ
کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے کہلا سکتی ہے۔ورنہ نہیں۔فہم قرآن کے اصول
(۱۲) ایک اور سوال ہمارے سامنے یہ آتا ہے کہ قرآن کریم کے فہم کے اصول کیا ہیں؟ ہر
کتاب کو سمجھنے اور اس سے مستفیض ہونے کے لئے کوئی نہ کوئی کلید ہوتی ہے۔قرآن کریم کے سمجھنے
کے لئے کن اصول کی ضرورت ہے؟ گویا قرآن کریم کو اصول تفسیر بھی بیان کرنے چاہئیں تا کہ ان
سے کام لے کر ہر انسان اپنی سمجھ اور اپنے علم کے مطابق فہم قرآن حاصل کر سکے۔8
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔قرآن کریم کو پہلی کتب کا مصدق کن معنوں میں کہا گیا ہے؟
(۱۳) ایک سوال یہ بھی ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں قرآن اس لئے پہلی کتب کا مصدق ہے کہ
ان کتابوں کی نقل کرتا ہے۔اس نقل کے الزام سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے کہ قرآن ان کا مصدق
ہے۔ہم کہتے ہیں بے شک قرآن ان کی تصدیق کرتا ہے مگر ان کے خلاف بھی تو کہتا ہے۔اب
ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ثابت کریں کہ قرآن دوسری کتابوں سے کیا نقل کرتا ہے اور کیا
چھوڑ تا ہے؟ اور جو بات نقل کرتا ہے اسے پہلی کتاب سے زائد بیان کرتا ہے یا نقل کرتے ہوئے
پہلی کتابوں سے اختلاف کرتا ہے۔ایسی صورت میں کیا وجہ ہے کہ ہم قرآن کی بات
کو صحیح ما نیں۔پرانے واقعات کے بیان کرنے کی غرض
(۱۴) پھر قرآن میں پرانے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ان کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے
کہ ان کو کیوں بیان کیا گیا ہے۔کیا قرآن قصے کہانیوں کی کتاب ہے؟ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے وقت ہی کفار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان هذا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ قرآن تو
پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں۔قسموں کی حقیقت
(۱۵) یہ سوال بھی شبہات پیدا کرتا ہے کہ قرآن کریم میں قسمیں کیوں کھائی گئی ہیں؟ قسموں
سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کلام بنایا اور وہ یہ بات بھول گئے کہ اسے خدا کا کلام
قرار دے رہے ہیں۔اس لئے قسمیں کھانے لگے۔اس قسم کے شبہات دور کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ بتایا جائے کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں بھی قسمیں ہوتی ہیں اور ان کی کیا وجہ ہوتی ہے
معجزات پر بحث
(۱۶) اسی طرح یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم میں بار بار اس بات پر زور دینا کہ کوئی نشان دکھانا
0
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔10
رسول کے اختیار میں نہیں۔جب خدا چاہتا ہے نشان دکھاتا ہے۔دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پردہ
پوشی کے لئے ہے۔اس کے متعلق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ سارے کا سارا قرآن نشانات کا
مجموعہ ہے۔خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں
(۱۷) اسی طرح قرآن کریم سے متعلق کہا جاتا ہے کہ سائنس اور علوم طبیعیہ کے خلاف باتیں
پیش کرتا ہے۔چونکہ خدا تعالیٰ کا قول اس کے فعل کے خلاف نہیں ہو سکتا اس لئے یہ ثابت کرنا بھی
ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام اس کے کسی فعل کے خلاف نہیں ہے۔اس میں ایسی سچائیاں ہیں جو
پہلے لوگوں کو معلوم نہ تھیں۔اور انہیں علوم طبیعیہ کے خلاف قرار دیا جاتا تھا مگر اب انہیں درست قرار
دیا جاتا ہے۔قرآن کریم کے روحانی کمالات
(۱۸) یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ قرآن کریم میں کیا کمالات ہیں اور قرآن کریم بنی نوع انسان کو
کس اعلیٰ روحانی مقام پر پہنچانے کے لئے آیا ہے۔آخری شرعی کلام
(۱۹) یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ قرآن خدا تعالیٰ کا آخری شرعی کلام ہے۔لوگ کہتے ہیں جب تم
یہ مانتے ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ کلام نازل ہوتا رہا ہے تو اب شرعی کلام کا آنا کیوں بند
ہو گیا۔اس کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اب کسی اور شرعی کلام کی ضرورت نہیں۔عربی زبان اختیار کرنے کی وجہ
(۲۰) پھر اس امر پر بحث کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے لئے عربی زبان کیوں اختیار
کی گئی۔کیوں فارسی، سنسکرت یا کوئی اور زبان اختیار نہ کی گئی ؟
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔پہلی تعلیموں کے نقائص کا اصولی رڈ اور صحیح اصول کا بیان
(۲۱) پھر جب قرآن کریم ساری دنیا کے لئے آیا ہے اور تمام پہلی مذہبی تعلیموں کا قائم مقام
ہے تو یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہوگا کہ ان تعلیموں میں جو نقائص تھے ان کو اصولی طور پر قرآن کریم
نے دور کر دیا ہے اور ان کی جگہ صحیح اصول قائم کئے ہیں۔قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت
(۲۲) پھر قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت بھی پیش کرنے ہونگے کہ اس کے خدا تعالیٰ کی طرف
سے نازل ہونے کے یہ یہ ثبوت ہیں۔قرآن کریم کے اثرات
(۲۳) قرآن کریم کے اثرات پر بھی بحث کرنی ہوگی۔متشابہات کا حل
(۲۴) آیات متشابہات کو حل کرنا بھی ضروری ہے۔قرآن کریم یہ تو کہتا ہے کہ اس میں کچھ
آیات متشابہات ہیں مگر یہ نہیں بتاتا کہ کون کون سی ہیں۔جب تک ان آیات کا پتہ نہ ہو سارے
قرآن کو متشابہات کہنا پڑے گا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں بھی ایسا علم عطا فرمایا ہے کہ
معمولی سے معمولی علم رکھنے والے کے لئے بھی متشابہات کا پتہ لگانا مشکل نہیں رہ جاتا اور نیز یہ کہ
آیات متشابہات قرآن کریم کی صداقت کا ایک زبر دست ثبوت ہیں۔حروف مقطعات کا حل
(۲۵) حروف مقطعات پر بحث کرنی بھی ضروری ہے کہ ان کی کیا ضرورت اور غرض ہے؟
11
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔سات قرآتوں سے کیا مراد ہے
12
(۲۶) یہ جو کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم کی سات قرآتیں ہیں ان سے کیا مراد ہے؟ یہ بحث بھی
ضروری ہے۔خلق قرآن کا مسئلہ
(۲۷) کلام الہی کو خدا تعالیٰ کے علم سے کیا نسبت ہے۔پہلے زمانہ میں اس پر بہت بڑی
بحث ہوئی ہے۔اور بڑے بڑے علماء کو خلق قرآن کے مسئلہ پر ماریں پڑی ہیں۔حضرت امام احمد
بن حنبل کو عباسی خلیفہ نے مار مار کر اتنا چور کر دیا کہ وہ فوت ہو گئے۔غرض خلق قرآن کے مسئلہ پر
بھی بحث ضروری ہے یعنی خدا کے کلام کو خدا سے کیا نسبت ہے۔قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے
(۲۸) پھر ایک بحث یہ بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے۔کسی کتاب کی
پیشگوئیاں بتا دینا کہ وہ پوری ہورہی ہیں اس کی زندگی کا ثبوت نہیں۔تورات اور انجیل کی بعض
پیشگوئیاں بھی اب تک پوری ہو رہی ہیں۔لیکن ان کتب سے وہ مقصد پورا نہیں ہورہا جو ان کے
نازل ہونے کے وقت مدنظر تھا۔مگر قرآن کریم آج بھی وہ مقصد پورا کر رہا ہے جسے لیکر وہ نازل ہوا
تھا۔قرآن کریم کن کن علوم کا ذکر کرتا ہے
(۲۹) پھر یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم رکن رکن علوم کا ذکر کرتا ہے۔یعنی سوال
یہ ہے کہ مذہب کو کہاں تک دوسری بحثوں سے تعلق ہے۔اخلاق، سیاست، تمدن وغیرہ مذہب میں
شامل ہیں یا نہیں۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔قرآن ذو المعارف ہے
(۳۰) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن ذو المعارف ہے اور یہ اس کی خوبی ہے نقص نہیں کہ
ایک آیت کے کئی کئی معنے ہوتے ہیں۔قرآن کامل کتاب ہے
13
(۳۱) اس بات پر بحث کرنی بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کامل کتاب ہے اور اب کسی اور
آسمانی کتاب کی ضرورت نہیں۔مگر اس کے باوجو د سنت اور حدیث کی ضرورت ہے اور اس سے
قرآن کریم کے کمال میں نقص پیدا نہیں ہوتا۔قرآن کریم کی فصاحت
(۳۲) قرآن کریم جو صحیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔اس کا کیا مطلب ہے اور یہ کہ وہ کس طرح
بے مثل ہے اور کیوں کوئی اس کی مثل نہیں لاسکتا۔قرآن کریم کا دوسری الہامی کتب سے مقابلہ
(۳۳) قرآن اور دوسری کتابوں کی تعلیم کا مقابلہ بھی ضروری ہے۔ایک بے نظیر روحانی، جسمانی، تمدنی اور سیاسی قانون
(۳۴) اجمالی طور پر اس امر پر بحث کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم بے نظیر روحانی،
جسمانی تمدنی اور سیاسی قانون ہے۔قرآن کریم کے استعارات
(۳۵) قرآن کریم میں استعارات کیوں آئے ہیں۔ان کی کیا ضرورت ہے۔یہ سوال بھی