فضائل القرآن نمبر ۱۔ قرآن کریم کی سابقہ الہامی کتب پر فضیلت اور مستشرقین یورپ کے اعتراضات کا ردّ
حصہ 2
فصائل القرآن نمبر۔۔۔قابل حل ہے۔تراجم قرآن کی ضرورت
(۳۶) یہ بھی کہ قرآن کو تر جمہ کے ساتھ شائع کرنا کیوں ضروری ہے؟
حفاظت قرآن کے ذرائع
(۳۷) قرآن کریم کی حفاظت کا جو دعویٰ کیا گیا ہے اس پر بحث کرنا ضروری ہے کہ اس دعوئی
کے لئے کیا ذرائع اختیار کئے گئے ہیں۔قرآن کریم کو شعر کیوں کہا گیا ہے
14
(۳۸) قرآن کریم کو جو اس زمانہ کے لوگوں نے کہا کہ یہ ایک شاعر کا کلام ہے اور قرآن کریم
نے اس
کی تردید کی ہے سو س کا کیا مطلب ہے۔یعنی قرآن میں شعر کا کیا مفہوم ہے۔اور جب خدا
تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق کہتا ہے کہ یہ کسی شاعر کا کلام نہیں تو اس کا کیا مطلب ہے۔قرآن کریم آہستہ آہستہ کیوں نازل ہوا
(۳۹) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم ٹکڑے ٹکڑے کر کے کیوں نازل ہوا۔کیوں نہ
ایک ہی دفعہ نازل ہو گیا۔قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر حاوی نہیں ہو سکتا
(۴۰) یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کا کوئی ترجمہ اس کے سارے مضامین پر
حاوی نہیں ہوسکتا۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔قرآن کریم کے تمام الفاظ الہامی ہیں
15
(۴۱) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے وہی الفاظ ہیں جو خدا تعالیٰ نے نازل کئے یا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں جو خیال آیا، اسے آپ نے اپنے لفظوں میں لکھوا دیا؟
یورپ اس دوسری صورت کو ثابت کرنے کے لئے بڑا زور لگاتا ہے۔وجہ یہ کہ انجیل کے نسخوں
میں چونکہ اختلاف ہے۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ الفاظ الہامی نہیں بلکہ مطلب الہامی ہے۔اگر الفاظ
میں اختلاف ہے تو کوئی حرج نہیں۔کہتے ہیں کسی گیدڑ کی دُم کٹ گئی تھی۔اس نے سب گیدڑوں کو
جمع کر کے تحریک کی کہ ہر ایک کو اپنی دُم کٹوا دینی چاہئے۔اس نے دُم کے کئی ایک نقصان بتائے۔کئی گیدڑ اس کے لئے تیار ہو گئے۔لیکن ایک بوڑھے گیدڑ نے کہا کہ پہلے دُم کٹانے کی تحریک
کرنے والا اُٹھ کر دکھائے کہ اس کی اپنی دُم ہے یا نہیں۔اگر اس کی دم پہلے ہی کئی ہوئی ہے تو معلوم
ہوا کہ وہ سب کو اپنے جیسا بنانا چاہتا ہے۔یہی حال یورپ والوں کا ہے۔ان کی انجیلوں میں چونکہ
اختلاف پایا جاتا ہے۔اس لئے وہ قرآن کے متعلق بھی یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس کے الفاظ
الہامی نہیں۔قرآن کریم ہر قسم کے شیطانی کلام سے منزہ ہے
(۴۲) یہ بھی ایک اہم سوال ہے کہ قرآن کریم میں کوئی شیطانی کلام بھی شامل ہو سکتا ہے یا
نہیں؟ اس سوال کا سامان مسلمانوں نے ہی بہم پہنچایا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی زبان پر نعوذ بالله بعض شیطانی فقرے جاری ہو گئے تھے جن کے متعلق جبریل علیہ
السلام نے بتایا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔یوروپین لوگ کہتے ہیں مخالفین کو خوش کرنے کے
لئے آپ نے کچھ کلمات کہے تھے لیکن بعد میں ان پر پچھتائے اور کہ دیا کہ منسوخ ہو گئے ہیں۔اس اعتراض کو بھی غلط ثابت کرنا ضروری ہے۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔قرآن کریم کے مخاطب کون تھے؟
(۴۳) ایک یہ بھی سوال ہے کہ قرآن کریم کے مخاطب کون لوگ تھے۔صرف اہل عرب یا
ساری دنیا کے لوگ؟ اور پھر یہ بھی کہ شروع میں صرف اہل عرب مخاطب تھے اور بعد میں اور لوگ۔یا سب کے سب شروع سے ہی مخاطب تھے ؟
قرآن کریم کا ترجمہ لفظی ہونا چاہئے یا با محاورہ
(۴۴) پھر یہ بھی ایک سوال ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ لفظی ہو یا با محاورہ؟ عام طور پر لوگ لفظی
ترجمہ پسند کرتے ہیں۔مگر اس طرح عربی کی سمجھ آتی ہے۔مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔وجہ یہ کہ لفظ کے
نیچے لفظ ہوتا ہے۔اس سے یہ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ اوپر کے عربی لفظ کا ترجمہ یہ ہے لیکن سارے
فقرے کا مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔کیونکہ دونوں زبانوں کے الفاظ کے استعمال میں فرق ہے۔لفظی
ترجمہ کرنا ایسی ہی بات ہے جیسے اردو میں کہتے ہیں۔فلاں کی آنکھ بیٹھ گئی۔اس کا انگریزی میں ترجمہ
کرنے والا اگر یہ ترجمہ کرے کہ HIS EYE HAD SAT" اور عربی میں یہ کرے کہ
جلست عينه تو صاف ظاہر ہے کہ یہ لفظی ترجمہ اصل مفہوم کو ظاہر نہیں کرے گا۔کیونکہ آنکھ بیٹھنے
کا جو مفہوم اردو میں ہے وہ دوسری زبانوں کے لفظی ترجمہ میں نہیں پایا جاتا۔ترجمہ کی غرض چونکہ
مطلب سمجھانا ہے اس لئے ایسا ہونا چاہئے کہ مطلب سمجھ میں آ جائے ، چاہے محاورہ بدلنا ہی پڑے۔یہ سوالات ہیں جن پر مقدمہ قرآن میں بحث کی ضرورت ہے۔ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ
چاہے تو ان امور پر بحث کروں۔قرآن کریم پر مستشرقین یورپ کا حملہ
16
اب میں جماعت کو یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم کی خدمت ایک نہایت اہم خدمت ہے۔یور بین اقوام کا اسلام کے خلاف جس بات پر سب سے زیادہ زور ہے وہ یہی ہے کہ قرآن کریم کی
اہمیت کو گرایا جائے۔چنانچہ نولڈ کے جو جرمنی کا ایک مشہور مصنف اور اسلام کا بہت بڑا دشمن ہے اور
یورپ میں عربی زبان کا بہت بڑا ماہر سمجھا جاتا ہے اس نے انسائیکلو پیڈیا بریٹیز کا میں لکھا ہے کہ
قرآن کریم میں غلطیاں اور نقائص ثابت کرنے کے لئے یورپین مصنفوں نے بڑا زور لگایا ہے مگر وہ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔17
اپنی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔کے گویا خود تسلیم کرتا ہے کہ یوروپین مصنفوں نے قرآن کریم
کے خلاف بڑا زور لگایا ہے مگر سب سے بڑھ کر قرآن کریم کے خلاف خطر ناک کوشش ایک کتاب
ہے جو اس وقت میرے ہاتھ میں ہے اور جس کا نام ہے۔تین پرانے قرآنوں کے صفحات ایک
عورت نے جوڈاکٹر آف فلاسفی ہے یہ کتاب لکھی ہے اور اس نے بیان
کیا ہے کہ وہ مصر میں گئی جہاں
اس نے ایک کتاب خریدی جو عیسائی کتابوں کی نقل تھی۔جب اس کے صفحات پر بعض دوائیں لگائی
گئیں تو نیچے سے اور حروف نمودار ہو گئے۔ڈاکٹر منگا نانے اس کے متعلق
بتایا کہ یہ ایک پرانا قرآن
ہے۔جس کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس میں اور موجودہ قرآن میں فرق ہے۔وہ کہتے ہیں اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ قرآن بگڑ چکا ہے۔وہ اس کا ثبوت اس طرح پیش کرتے ہیں کہ حضرت عثمان نے جب قرآن نقل کیا تو باقی
قرآنوں کو جلا دیا۔چونکہ ان میں جو کچھ لکھا تھا اسے کوئی نقل نہ کر سکتا تھا۔اس لئے اس وقت
عیسائیوں نے بظاہر اپنے مذہب کی ایک کتاب لکھی لیکن دراصل خفیہ طور پر اس میں وہ قرآن نقل کیا
جسے جلانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔اب بعض قسم کی دوائیاں لگانے سے پوشیدہ لکھا ہوا قرآن ظاہر
ہو گیا ہے۔یہ ایک نہایت خطرناک چال ہے جو چلی گئی۔اس کتاب کا پرانا کاغذ دکھایا جاتا ہے۔اس پر
پرانی تحریریں دکھائی جاتی ہیں اور ان سے مختلف قسم کے شبہات پیدا کئے جاتے ہیں۔عیسائیوں کی مزورانہ چالیں
اس سے متعلق میں نے مفصل تحقیقات کی ہے جو آج پیش کرنا چاہتا تھا مگر اب نہ وقت ہے اور
نہ موقع کیونکہ بادل گھرے ہوئے ہیں۔البتہ اس کے متعلق ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں۔وہ صفحات جو
اس کتاب میں پرانے قرآن کے قرار دیکر شائع کئے ہیں۔وہ اپنی غلطی آپ ظاہر کر رہے ہیں۔مثلاً
قرآن میں آتا ہے۔فَآمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِي الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ
وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ سے لیکن جو عیسائیوں کا لکھا ہوا قرآن ہے۔اس میں آتا ہے
فَأَمِنُوا بِاللهِ وَرَسُوْلِهِ النَّبِيِّ الْأُتِيَ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبَعَهُ۔کہ وہ اللہ پر
فصائل القرآن نمبر۔۔۔18
ایمان لاتا ہے اور اس کے کلمہ پر اور کلمہ سے مراد حضرت عیسی لیتے ہیں۔مطلب یہ کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم حضرت عیسی کے پیرو تھے۔اس قسم کی چالیں اس میں چلی گئی ہیں۔مگر باوجود اس قسم کی کوششوں کے یہی باتیں ان کو جھوٹا
ثابت کر رہی ہیں۔اول اس طرح کہ عیسائیوں کی طرف سے جو قر آن پیش کیا جاتا ہے اس کی وہی
ترتیب ہے جو موجودہ قرآن کی ہے۔اس لئے ان
کا یہ کہنا انہی کے پیش کردہ قرآن سے غلط ہو گیا کہ
حضرت عثمان کے وقت قرآن کریم کی ترتیب بدل گئی تھی۔پھر اس قرآن میں بعض ایسے الفاظ لکھے ہیں جو عربی کے ہیں ہی نہیں۔مثلاً ایک جگہ علم کو ایلم
لکھا ہے۔اسی طرح ایک جگہ ایسی غلطی کی ہے جس سے اس چور کا مشہور قصہ یاد آ جاتا ہے جس کے
متعلق کہتے ہیں کہ وہ نیا نیا چور بنا تھا۔چوری کرنے کے بعد جب پولیس تحقیقات کے لئے آئی تو وہ
خود بھی وہاں چلا گیا۔اور تحقیقات میں مدد دینے لگ گیا۔کہنے لگا کہ معلوم ہوتا ہے چورادھر سے آیا۔یہاں سے اُترا اور پھر ادھر گیا۔پولیس والوں نے تاڑ لیا کہ اس کا چوری میں ضرور دخل ہے۔اس
لئے اس سے ساری باتیں پوچھنے لگے اور جدھر وہ لے گیا اس کے ساتھ چل پڑے۔آخر ایک
دروازہ کے پاس جا کر کہنے لگا۔معلوم ہوتا ہے چور اس دروازہ سے نکلا اور اسے یہاں سے ٹھوکر لگی۔اس پر گٹھڑی اندر اور میں باہر۔اس موقع پر بے اختیار اس کے منہ سے میں نکل گیا۔پولیس نے فوراً
اسے پکڑ لیا۔یہی حال یہاں ہوا۔قرآن کریم میں ایک آیت ہے وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا
اللہ تعالیٰ نے ایسے لشکر اُتارے جن کو تم دیکھ نہیں رہے تھے۔یہاں ھا کی ضمیر جنود کی طرف جاتی
ہے۔مگر عیسائیوں کے پیش کردہ قرآن میں کہا گیا ہے کہ یہاں جنڈا ہے مگر آگے کا ہی رکھا ہے اور
ضمیر کو نہیں بدلا۔غرض اس قسم کی بہت سی شہادتیں ہیں جن سے اس کے اندر سے ہی غلطیاں معلوم
ہو جاتی ہیں معلوم ہوتا ہے کسی نے مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لئے اسے لکھا اور اس میں غلطیاں کرتا
گیا۔چنانچہ واذ استسقی کوک کے ساتھ لکھا ہے۔اسی طرح هُمُ السُّفَهَاءُ کو هُمُشفَها لکھ دیا۔اسی طرح اور کئی الفاظ غلط لکھے ہیں۔مثلاً
إِنَّمَا النَّسِی کو انما آل نابیتی لکھا ہے۔حالانکہ نایسی ان معنوں میں آتا ہی نہیں۔اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ کوئی جاہل عیسائی قرآن کی نقل کرنے بیٹھا جسے عربی نہ آتی تھی اور اس قسم کی
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔غلطیاں کرتا گیا۔اب میں قرآن کریم کے متعلق یوروپین مستشرقین کے بعض متفرق اعتراضات کا ذکر کرتا ہوں۔قرآن کریم کا نزول چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں
یورپ کے مستشرق کہتے ہیں کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم ٹکڑے ٹکڑے نازل ہوا۔اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا کا کلام نہیں۔خدا کو کیا ضرورت تھی کہ ٹکڑے ٹکڑے کر کے نازل کرتا۔اسے تو اگلا پچھلا سب حال معلوم ہوتا ہے۔چونکہ بندہ کو ہی اگلے حالات کا علم نہیں ہوتا اس لئے وہ
اگلی باتوں کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو حالات پیش آتے جاتے
تھے ان سے متعلق قرآن میں ذکر کر دیتے۔پس یہ ان کا کلام ہے، خدا کا کلام نہیں۔قرآن کریم نے خود اس سوال کو لیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُ والوَلَا
نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً یعنی کفار کہتے ہیں کہ قرآن اس رسول پر ایک ہی دفعہ کیوں
نازل نہیں کیا گیا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو سوال عیسائیوں کو اب سوجھا ہے یہی سوال
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کفار نے بھی کیا تھا کہ ایک ہی دفعہ قرآن کیوں نہ اترا۔اس کا
جواب خدا تعالیٰ نے یہ دیا کہ گذلك اسی طرح اُترنا چاہئے تھا جس طرح اُتارا گیا ہے۔لِنتَبتَ بِهِ فُؤَادَكَ کے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ ہم تیرے دل کو مضبوط کرنا
چاہتے ہیں۔گویا قرآن کا ٹکڑے ٹکڑے نازل ہونا خدا تعالیٰ کی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ اس
سے اس کی شان بلند کا اظہار ہوتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ آہستہ آہستہ قرآن کے نازل ہونے سے
دل کی مضبوطی کس طرح ہوتی ہے اس کے متعلق میں چند باتیں بتا دیتا ہوں۔(۱) اگر ایک ہی دفعہ قرآن نازل ہو جانے پر اس سے استدلال کرتے رہتے تو دل کو ایسی
تقویت حاصل نہیں ہو سکتی تھی جیسی کسی امر کے متعلق فوراً کلام الہی کے اُترنے سے ہو سکتی ہے۔دیکھو رسول کریم سن نے اس تم کو جو لطف اس میں آتا ہو گا کہ آپ کوئی کام کرتے اور اس کے متعلق وحی ہو
جاتی اور خدا تعالیٰ اپنی مرضی اور منشاء کا اظہار کر دیتا۔وہ لطف ہمیں اجتہاد سے کہاں حاصل ہو سکتا
ہے۔اسی طرح جب کوئی واقعہ پیش آتا، آپ پر اس کے متعلق کلام الہی نازل ہو جاتا اور اس طرح
19
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔معلوم ہو جاتا کہ اس کلام کا یہ مفہوم ہے۔اگر آپ اجتہاد کر کے آیات کو کسی بات پر چسپاں کرتے تو
وہ لطف نہ آتا جو اس صورت میں آتا تھا۔(۲) قرآن کریم لِنثبت به فُؤَادَگ کا مصداق اس طرح ہے کہ جو کتاب ساری دنیا کے
لئے آئی ہو، اُسے محفوظ رکھنا بھی ضروری تھا۔اگر قرآن ایک ہی دفعہ سارے کا سارا اُتر تا تو اسے
وہی شخص حفظ کر سکتا تھا جو اس کے لئے اپنی ساری زندگی وقف کر دیتا۔لیکن آہستہ آہستہ اُترنے سے
بہت لوگ اس کو یاد کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور اپنے دوسرے کاروبار کے ساتھ قرآن کریم بھی
حفظ کرتے گئے۔اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دل اس بات پر مضبوطی سے قائم ہو گیا کہ
یہ کتاب ضائع نہیں ہوگی بلکہ محفوظ رہے گی۔یہی وجہ تھی کہ رسول کریم ملی ایام کے وقت بہت کثرت
سے ایسے لوگ تھے جنہیں قرآن کریم حفظ تھا مگر اب اس نسبت کے لحاظ سے بہت کم ہوتے ہیں۔اس لئے کہ تھوڑا تھوڑا نازل ہونے کی وجہ سے بہت لوگ ساتھ کے ساتھ یاد کرتے جاتے تھے۔(۳) تیسری حکمت تھوڑا تھوڑا نازل ہونے میں یہ ہے کہ ایک دفعہ سارا قرآن نازل ہونے
کی وجہ سے لوگوں کے قلوب میں راسخ نہ ہو سکتا تھا۔اب ایک ہندو جب مسلمان ہوتا ہے تو اسے
اسلامی احکام پر عمل کرنے والے مسلمان نظر آتے ہیں۔اس لئے وہ گھبراتا نہیں اور ان احکام پر عمل
کرنا بوجھ نہیں سمجھتا۔لیکن اگر کسی کو ہم ایک کتاب لکھ کر دے دیں کہ اس پر عمل کرو اور کوئی نمونہ
موجود نہ ہو تو لوگ سو سال میں بھی اس پر عمل کرنا نہ سیکھ سکیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم کو راسخ کرنے
کے لئے ضروری تھا کہ اسے آہستہ آہستہ نازل کیا جاتا۔ایک حکم پر عمل کرنا جب لوگ سیکھ جاتے تو
دوسرا نازل ہوتا۔پھر تیسرا۔اور اس طرح سارے احکام پر عمل کرایا جاتا۔(۴) اگر ایک ہی وقت قرآن نازل ہوتا تو ترتیب وہی رکھنی پڑتی جو اب ہے۔لیکن یہ ترتیب
اُس وقت رکھی جانی خطرناک ہوتی۔جس طرح اب ہمارے لئے وہ ترتیب خطرناک ہے جس کے
مطابق قرآن نازل ہوا تھا۔اگر نماز اور روزوں وغیرہ کے احکام شروع میں ہوتے اور نبوت ثابت
نہ ہو چکی ہوتی تو وہ سمجھ میں ہی نہ آسکتے تھے۔پس پہلے نبوت کو ثابت کرنے کی ضرورت تھی اور یہ
بات پایہ ثبوت تک پہنچانی چاہئے تھی کہ یہ سچا نبی ہے۔اس کے بعد عمل کی دعوت کا موقع تھا جس کے
لئے احکام سکھائے جاتے۔مگر اب یہ ضروری نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کو
20
20
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔ماننے والی ایک جماعت موجود ہے۔اب جو شخص اسلام میں داخل ہوتا ہے وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی صداقت اور اسلام کی خوبیوں سے واقف ہو کر آتا ہے۔پس اس کے لئے قرآن کی اسی
ترتیب کی ضرورت ہے جو اب ہے۔لیکن قرآن کے ایک ہی دفعہ اکٹھا نازل ہونے سے یہ نقص پیش
آتا۔(۵) اگر ایک ہی دفعہ سارا قرآن نازل ہوتا تو ایک حصہ میں دوسرے حصہ کی طرف اشارہ
نہیں ہوسکتا تھا۔مثلاً قرآن کریم میں یہ پیشگوئی تھی کہ ہم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دشمنوں کے
نرنے سے نکال کر صحیح و سلامت لے جائیں گے۔اگر ایک ہی دفعہ سارا قرآن نازل ہو جا تا تو جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ لے جایا گیا اس وقت یہ نہ کہا جاسکتا کہ دیکھو اسے ہم دشمنوں کے
نرغہ سے بچا کر لے آئے ہیں۔یہ اسی صورت میں کہا جا سکتا تھا کہ پہلے ایک حصہ نازل ہوتا جس میں
رسول کریم می ایام کو صحیح و سلامت لے جانے کی پیشگوئی ہوتی۔پھر جب یہ پیشگوئی پوری ہو جاتی اس
وقت وہ حصہ اُتر تا جس میں اس کے پورا ہونے کے متعلق اشارہ ہوتا۔21
(۶) میرے نزدیک ایک اور اہم بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے متعلق یہ اعتراض کیا جانا تھا۔کہ کسی اور نے بنا کر دیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اس اعتراض کا ذکر بھی آتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ
یعنی کا فر کہتے ہیں کہ یہ تو صرف ایک جھوٹ ہے جو اس نے بنا لیا ہے۔اور اس کے بنانے پر ایک اور
قوم نے اس کی مدد کی ہے۔اگر قرآن اکٹھا ملتا تو مخالف یہ کہہ سکتے تھے کہ کسی نے بنا کر یہ کتاب
دے دی ہے۔اب کچھ حصہ مکہ میں نازل ہوا کچھ مدینہ میں۔مکہ والے اگر کہیں کہ کوئی بنا کر دیتا ہے
تو مدینہ میں کون بنا کر دیتا تھا۔پھر قرآن مجلس میں بھی نازل ہوتا، اس وقت کون سکھاتا تھا۔پھر
قرآن سفر میں بھی نازل ہوتا۔ایسا کون شخص تھا جو ہر لڑائی میں شامل ہوا، کوئی بھی نہیں۔غرض قرآن
سفر اور حضر میں، رات اور دن میں، مکہ اور مدینہ میں مجلس اور علیحدگی میں نازل ہوا اور اس طرح
اعتراض کرنے والوں کا جواب ہو گیا کہ قرآن کوئی اور انسان بنا کر آپ کو نہیں دیتا تھا۔ورنہ اگر
اکٹھی کتاب نازل ہوتی تو کہا جاتا کہ کوئی شخص کتاب بنا کر دے گیا۔جسے سنا دیا جاتا ہے مگر اب
جب کہ موقع اور محل کے مطابق آیات اترتی رہیں تو کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ ہر موقع پر کوئی بنا کر دے
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔دیتا ہے۔پس قرآن
کا ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اتر نا ثبوت ہے لِنتَ بِهِ فُؤَادَگ کا۔جمع قرآن پر اعتراضات
ایک اعتراض جمع قرآن کے متعلق کیا جاتا ہے۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ قرآن اپنی اصلی
صورت میں محفوظ نہیں وہ اپنے اس دعوئی کے ثبوت میں یہ بات پیش کرتے ہیں کہ :
(۱) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جس قدر کام ہوتے تھے اور جس طرح وہ لڑائیوں اور
شورشوں میں گھرے ہوئے تھے ایسی حالت میں انہیں قرآن
صحیح طور پر کہاں یا درہ سکتا تھا۔(۲) کہا جاتا ہے کہ عربوں کا حافظہ بہت اچھا تھا۔مگر یہ غلط ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ ان کا
حافظہ اچھا نہیں ہوتا تھا جو اس سے ظاہر ہے کہ ان کی ان نظموں میں اختلاف ہے جو پہلے شاعروں کی
ہیں۔کوئی کسی طرح بیان کرتا ہے اور کوئی کسی طرح۔اس سے معلوم ہوا کہ عربوں کے حافظے اچھے نہ
تھے ورنہ اختلاف کیوں ہوتا۔(۳) قرآن رسول کے زمانہ میں پورا نہیں لکھا گیا۔اگر پورا لکھا جاتا تو حافظوں کے مارے
جانے پر قرآن کے ضائع ہو جانے کا خطرہ کیوں ظاہر کیا جاتا۔22
(۴) قرآن میں آتا ہے۔الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ یعنی وہ لوگ ایسے ہیں
جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔کہتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں ہی قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے پیدا ہو گئے تھے۔(۵) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خود پڑھے لکھے نہ تھے اس لئے انہوں نے قرآن لکھنے
کے لئے کا تب رکھے ہوئے تھے اور وہ جو چاہتے لکھ دیتے۔(۶) لکھا ہے کہ حضرت عثمان کے زمانہ میں قرآن کے پڑھنے میں بڑا اختلاف ہو گیا تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں میں قرآن کے متعلق اختلاف موجود تھا۔(۷) حضرت عثمان نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وقت کے قرآن کی جتنی کا پیاں تھیں وہ
جلوا دی تھیں۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں اختلاف تھا اس قرآن سے جو عثمان نے لکھوایا۔اگر
اختلاف نہیں تھا تو ان کو کیوں جلوا یا گیا۔22
فصائل القرآن نمبر۔۔۔(۸) قرآن کریم کی اصلیت پر صرف زید گواہ ہے۔مگر اس کا تو فرض تھا کہ قرآن لکھے۔اس
پر بھروسہ کس طرح کیا جاسکتا ہے۔(۹) اگر حضرت ابوبکر کے وقت کے قرآن کی کاپی درست تھی تو پھر حضرت عثمان کے زمانہ
میں دوبارہ لکھوانے کی کیا ضرورت تھی۔یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ حضرت ابوبکر کے زمانہ کی
کا پیوں کو غلط سمجھا گیا۔(۱۰) حضرت عثمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ جب وہ خلیفہ ہوئے تو بہت سے قرآن تھے۔لیکن جب وہ فوت ہوئے تو پیچھے صرف ایک قرآن چھوڑا۔اس سے معلوم ہوا کہ اختلاف والے
قرآنوں کو جلا دیا گیا تھا۔مخالفین کے اعتراضات کے جوابات
اب میں ان اعتراضوں کا جواب دیتا ہوں۔23
23
پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم سنا تھا کہ ہم کو اتنے کاموں اور شورشوں میں قرآن کریم
یاد کس طرح رہ سکتا تھا۔یہ ایسا سوال ہے کہ اس کا ایک ہی جواب ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ ایک واقعہ کو
کس طرح جھٹلایا جا سکتا ہے۔جب واقعہ یہ ہے کہ قرآن کریم آپ کو یا د رہا اور شب و روز نمازوں
میں سنایا جاتا رہا تو اس کا انکار کس طرح کیا جا سکتا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ میرے سامنے
پروفیسر مارگولیتھ نے یہ اعتراض کیا کہ اتنا بڑا قر آن کس طرح یا درہ گیا۔میں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم پر تو قرآن اترا تھا اور آپ کے سپر د ساری دنیا کی اصلاح کا کام کیا گیا تھا آپ اسے کیوں
یاد نہ رکھتے ؟ میرے ایک لڑکے نے گیارہ سال کی عمر میں قرآن یاد کر لیا ہے۔اور لاکھوں انسان
موجود ہیں جنہیں سارے کا سارا قرآن یاد ہے۔جب اتنے لوگ اسے یاد کر سکتے ہیں تو کیا وہی نہیں
کر سکتا تھا جس پر قرآن نازل ہوا تھا۔دوسرا اعتراض یہ ہے کہ عرب کے لوگوں کا حافظہ اچھانہ تھا، کیونکہ وہ پرانی نظموں میں اختلاف
کرتے ہیں۔اس کے متعلق اول تو میں کہتا ہوں کہ یہ شتر مرغ والی مثال ہے۔ایک طرف تو کہا جاتا
ہے کہ عربوں کو پرانے قصیدے یاد ہوتے تھے جن میں اختلاف ہوتا تھا۔اور دوسری طرف
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔مارگولیتھ کہتا ہے کہ پرانے زمانہ میں قصیدے تھے ہی نہیں یوں ہی بنا کر پہلے لوگوں کی طرف
منسوب کر دیئے گئے ہیں۔گویا جس پہلو سے اسلام پر اعتراض کرنا چاہا وہی سامنے رکھ لیا۔اصل
بات یہ ہے کہ عربوں کے ایسے حافظے ہوتے تھے کہ مشہور ہے ایک بادشاہ نے اعلان کیا کہ جس
شاعر کو ایک لاکھ شعر یاد نہ ہوں وہ میرے پاس نہ آئے۔اس پر ایک شاعر آیا اور اس نے آکر کہا
میں بادشاہ سے ملنے کے لئے آیا ہوں۔اسے بتایا گیا کہ بادشاہ سے ملنے کے لئے ایک لاکھ شعر یاد
ہونے ضروری ہیں۔اس نے کہا بادشاہ سے جا کر کہہ دو وہ ایک لاکھ شعر اسلامی زمانہ کا سننا چاہتا ہے
24
یا زمانہ جاہلیت کا۔عورتوں کے سننا چاہتا ہے یا مردوں کے۔میں سب کے اشعار سنانے کے لئے
تیار ہوں۔یہ سن کر بادشاہ فوراً باہر آ گیا۔اور آکر کہا کیا آپ فلاں شاعر ہیں۔اس نے کہا ہاں میں
وہی ہوں۔بادشاہ نے کہا اسی لئے میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ آپ میرے پاس آتے نہ تھے۔میں
نے خیال کیا کہ شاید اس اعلان پر جوش کی وجہ سے آپ آجائیں۔پس یہ کہنا غلط ہے کہ عربوں کے
حافظے اچھے نہ تھے۔رہی یہ بات کہ شعروں میں اختلاف ہے۔اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ وہ
لوگ جو شعر یا درکھتے تھے وہ انہیں الہامی کتاب کے شعر سمجھ کر نہیں یاد کرتے تھے بلکہ ان کا مطلب
اخذ کر لیتے تھے۔مگر قرآن کو تو خدا کا کلام سمجھ کر یاد کرتے تھے۔اس وجہ سے اس کا ایک لفظ بھی
آگے پیچھے نہ کرتے تھے۔پھر شعر جو وہ یاد کرتے تھے وہ استادوں سے پڑھ کر یاد نہ کرتے تھے بلکہ
جس سے سنتے یاد کر لیتے۔اور ہر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ صحیح الفاظ ہی یاد کرائے۔لیکن اسلامی
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن لکھنے کے متعلق اور قرآن یاد کرنے کے متعلق خاص قواعد مقرر
تھے اور قرآن یاد کرانے کے لئے چار آدمی مقرر تھے۔اور اس میں اتنی احتیاط کی جاتی تھی کہ ایک
دفعہ نماز میں حضرت علی نے پڑھنے والے کو لقمہ دے دیا تو انہیں منع کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ اس کام
کے لئے مقرر نہیں۔غرض قرآن کریم کے بارہ میں اتنی احتیاط کی گئی تھی کہ چار آدمی اس کام کے لئے
مقرر تھے حالانکہ قرآن جاننے والے ہزاروں تھے۔اس کے مقابلہ میں شاعروں کی طرف سے
کون سے لوگ مقرر تھے جو شعر یاد کراتے تھے۔امراً القیس نے کسے مقرر کیا تھا کہ اس کے اشعار
لوگوں کو یاد کرایا کرے۔مگر قرآن یاد کرانے کے متعلق تو استاد در استاد بات چلی آرہی ہے۔سوم : ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم ملی ایم کے زمانہ میں پورا قرآن نہ لکھا گیا
24
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔25
25
تھا۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں یقینا
سارا قرآن لکھا گیا۔جیسا کہ حضرت عثمان کی روایت ہے کہ جب کوئی حصہ نازل ہوتا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے والوں کو بلاتے اور فرماتے اسے فلاں جگہ داخل کرو۔جب یہ تاریخی ثبوت
موجود ہے تو پھر یہ کہنا کہ قرآن رسول کریم سلا می ایام کے وقت پورا نہ لکھا گیا تھا بے وقوفی ہے۔رہا یہ
سوال کہ پھر حضرت ابوبکر کے زمانہ میں کیوں لکھا گیا اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے زمانہ میں قرآن اس طرح ایک جلد میں نہ تھا جس طرح اب ہے۔حضرت عمر کو یہ خیال
پیدا ہوا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ قرآن محفوظ نہیں۔اس لئے انہوں نے اس بارے میں حضرت ابو بکر
سے جو الفاظ کہے وہ یہ تھے کہ اِنّى أَرى أَنْ تَأْمُرَ جَمْعَ الْقُرْآنِ میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ قرآن
کو ایک کتاب کی شکل میں جمع کرنے کا حکم دیں۔یہ نہیں کہا کہ آپ اس کی کتابت کرائیں۔پھر
حضرت ابوبکر نے زید کو بلا کر کہا کہ قرآن جمع کرو۔چنانچہ فرما یالا جمعہ اسے ایک جگہ جمع کر دو۔یہ نہیں کہا کہ اسے لکھ لو۔غرض الفاظ خود بتارہے ہیں کہ اس وقت قرآن کے اوراق کو ایک جلد میں
اکٹھا کرنے کا سوال تھا۔لکھنے کا سوال نہ تھا۔چہارم : یہ اعتراض تھا کہ قرآن کریم میں بعض لوگوں کے متعلق الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنِ
عضین آیا ہے۔سو یا د رکھنا چاہیئے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے
تھے۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کافروں پر ویسا ہی عذاب نازل کرے گا۔جیسا ان
لوگوں پر کیا جو قرآن کے بعض حصوں پر عمل کرتے ہیں اور بعض پر نہیں کرتے۔اس آیت سے
صاف ظاہر ہے کہ یہاں کافروں اور منافقوں کا ذکر ہے۔اور اگر یہی معنے کئے جائیں کہ قرآن کے
ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے تو یہ بھی ہمارے لئے مفید ہے۔کیونکہ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن اس
وقت جمع تھا۔اس لئے دشمن اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے۔مسلمانوں کے پاس قرآن محفوظ تھا
مگر منافق اس کے ٹکڑے ٹکڑے رکھتے تھے۔پنجم : یہ جو کہا جاتا ہے کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان پڑھ تھے۔اس لئے کا تب جو
چاہتے لکھ دیتے۔اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم مستی میں یہ تو نے پہلے سے ہی اس کا انتظام کر لیا تھا۔اور وہ یہ کہ جب وحی نازل ہوتی تو کاتب کو کہتے لکھ لو اور چار آدمیوں
کو کہتے یاد کر لو۔اس طرح لکھنے