فضائل القرآن نمبر ۱۔ قرآن کریم کی سابقہ الہامی کتب پر فضیلت اور مستشرقین یورپ کے اعتراضات کا ردّ
حصہ 3
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔والے کی غلطی یاد کرنے والے درست کرا سکتے تھے۔اور یاد کرنے والوں کی غلطی لکھنے والا بتا سکتا
تھا۔فرض کر و لکھنے والے نے لفظ غلط لکھ لیا مگر یاد کرنے والے اس غلطی کے ساتھ کیونکر متفق ہو سکتے
تھے، اس طرح فورا غلطی پکڑی جاسکتی تھی۔ششم: یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان کے وقت قرآن کے پڑھنے میں بہت اختلاف ہو گیا
تھا۔اس کا جواب یہ ہے کہ کسی صحیح روایت سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ حضرت عثمان کے وقت قرآن کے
متعلق اختلاف ہو گیا تھا۔بلکہ صاف لکھا ہے کہ قرآت میں اختلاف تھا۔اور حدیثوں سے ثابت
ہے کہ سات قرآتوں پر رسول کریم صلی ہم نے قرآن پڑھا۔چونکہ بعض قوموں کے لئے بعض
الفاظ کا ادا کرنا مشکل تھا۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی بتلایا جاتا کہ ان الفاظ کو
اس طرح بھی پڑھ سکتے ہیں۔اس بارہ میں روایات میں آتا ہے کہ حضرت علی نے بیان کیا کہ
حضرت عثمان نے انہیں بلا کر کہا کہ مختلف قبائل کے لوگ کہتے ہیں کہ ہماری قرآت صحیح ہے اور اس پر
جھگڑا پیدا ہو رہا ہے۔اس لئے اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔حضرت علی نے کہا آپ ہی فیصلہ کر دیں۔انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ مسلمان ہو کر اب سب ایک ہو گئے ہیں اس لئے ایک ہی قرآت ہونی
چاہئے اور وہ قریش والی قرآت ہے۔ہفتم: اگر قراتوں میں اختلاف نہ تھا تو حضرت ابوبکر کے وقت کے قرآن جلائے کیوں
گئے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بھی صریح طور پر غلط ہے۔وہاں تو یہ لکھا ہے کہ حضرت حفصہ رضی اللہ
عنہا کے پاس حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا قرآن تھا۔وہ ان سے منگوایا گیا اور کہا گیا کہ نقل
کرنے کے بعد واپس کر دیں۔چنانچہ واپس کر دیا گیا۔اور جلائے مختلف قراتوں والے قرآن گئے
تھے تا کہ قرآتوں کا اختلاف نہ رہے۔ہشتم: یہ جو کہا گیا ہے کہ قرآن کی اصلیت پر صرف زید کی گواہی ہے، یہ بھی غلط ہے۔حضرت ابوبکر نے زید کے ساتھ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو رکھا اور مسجد کے دروازہ پر بٹھا دیا۔اور حکم
دیا کہ کوئی تحریر ان کے پاس ایسی نہ لائی جائے جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھائی ہوئی نہ ہو اور
جس کے ساتھ دو گواہ نہ ہوں جو یہ کہیں کہ ہمارے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کھوائی
تھی۔26
26
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔نم : ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر اختلاف نہیں تھا تو حضرت عثمان کے وقت دوبارہ تحقیق
کی ضرورت کیوں پیش آئی۔اس کا جواب یہ ہے کہ قرآتوں کی تحقیق کرائی گئی تھی عبارتوں اور
سورتوں کی تحقیق نہیں کروائی گئی۔27
دہم : اس طرح یہ جو کہا گیا ہے کہ اگر اختلاف نہ تھا تو ایک کے سوا باقی کا پیاں کیوں جلائی
گئیں۔اس کا بھی وہی جواب ہے کہ مختلف قرآتوں والی کا پیاں جلائی گئی تھیں۔پس یہ جو کہا جاتا
ہے کہ حضرت عثمان کے خلیفہ ہونے کے وقت بہت قرآن تھے مگر ان کے بعد ایک رہ گیا۔اس کا
یہی مطلب ہے کہ انہوں نے مختلف قرآتوں کو اڑادیا اور پھر جن قوموں کی قرآتوں کو مٹایا گیا انہوں
نے یہ اعتراض کیا۔پس نتیجہ یہ نکلا کہ موجودہ قرآن وہی ہے جو رسول کریم ملا نے یتیم کے زمانہ میں تھا۔اس میں کوئی
اختلاف نہیں ہے۔محکمات اور متشابہات
اب میں متشابہات کے متعلق مختصر طور پر کچھ بیان کر دیتا ہوں۔اعتراض کیا جاتا ہے کہ قرآن
میں محکمات بھی ہیں اور متشابہات بھی، پھر قرآن کا کیا اعتبار رہا۔اصل بات یہ ہے کہ قرآن کے متشابہات پر غور ہی نہیں کیا گیا۔سورۃ آل عمران میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِى اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ ايتٌ مُحَكَمْتُ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ
وَأَخَرُ مُتَشفت نا کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اس قرآن کو اپنے رسول پر اُتارا۔اس میں کچھ تو
محکمات ہیں جو ام الکتاب ہیں اور کچھ متشابہات ہیں۔اس کے متعلق لوگ کہتے ہیں۔ہمیں کیا معلوم کہ کونسی آیت محکم ہے اور کونسی متشابہ۔اس کے
مقابلہ میں سورۃ ہود میں آتا ہے۔کتب احكمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيمٍ
خبیر کہ یہ کتاب وہ ہے جس کی ساری آیات محکمات ہیں۔اس سے بظاہر او پر کی بات غلط ہوگئی
کہ قرآن کی بعض آیات متشابہ ہیں اور بعض محکم۔تیسری جگہ آتا ہے۔الله نَزِّلَ أَحْسَنَ
الْحَدِيثِ كِتبًا مُتَشَابِهًا مَنَانِي یعنی خدا ہی ہے جس نے بہتر سے بہتر بات یعنی وہ کتاب
28
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔نازل فرمائی ہے جو متشابہ ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کی ساری آیتیں ہی متشابہ ہیں۔حالانکہ پہلے ساری آیات کو محکم قرار دیا گیا تھا۔اس سے صاف معلوم ہوگیا کہ محکم اور متشابہ کا مطلب اور تھا جو سمجھا نہیں گیا۔اور عجیب بات یہ
ہے کہ متشابہ کے معنی یہ لئے جاتے ہیں کہ جس سے شکوک پیدا ہوں۔حالانکہ قرآن متشابہ کی یہ تفسیر
کرتا ہے۔مَتَانِيَ تَقْشَعِرُ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ
وَقُلُوبُهُمْ إلى ذِكْرِ الله " کہ اس کے مضامین نہایت اعلیٰ ہیں اور جو لوگ اس کتاب کو سمجھ کر
پڑھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پھر ان کے جسم کا
رواں رواں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف جھک جاتے ہیں۔یعنی ان کے قلوب میں
خدا تعالیٰ کی محبت کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں۔اب بتاؤ۔کیا کسی شکی بات سے اس طرح ہو سکتا
ہے۔صاف معلوم ہوتا ہے کہ متشابہ کا اور مطلب ہے اور وہ یہ کہ متشابہ کے معنی ہیں جو دوسری سے ملتی
ہو۔یعنی متشابہ وہ تعلیم ہے جو پہلی تعلیموں سے ملتی جلتی ہو۔مثلاً روزہ رکھنا ہے۔یہ حکم اپنی ذات میں
متشابہ ہے کیونکہ یہ تعلیم پہلے بھی پائی جاتی تھی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كُتِبَ عَلَيْكُمُ
الصَّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ کے پس مجرد روزہ رکھنے کا حکم متشابہ ہے۔اسی
طرح قربانیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلِكُلِ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا یعنی ہر قوم کے
لئے ہم نے قربانی کا ایک طریق مقرر کیا ہے۔پس قربانی کا حکم بھی متشابہ ہے۔دراصل قرآن نے
اس میں ان لوگوں کو جواب دیا ہے جنہوں نے یہ کہا تھا کہ قرآن نے دوسری کتابوں سے چوری
کر کے سب کچھ پیش کر دیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي انْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ
أَيْتَ مُحْكَمَتْ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَأَخَرُ مُتَشبہات کہ یہ کتاب ایسی ہے جس میں کچھ
تعلیمیں تو جدید ہیں اور کچھ تعلیمیں ایسی ہیں جو لا زما پچھلی تعلیموں سے ملنی چاہئیں۔مثلاً پہلے نبیوں
نے کہا سچ بولا کرو۔کیا قرآن یہ کہتا ہے کہ سچ نہ بولا کرو۔جھوٹ بولا کرو؟ غرض فرمایا قرآن میں
ایسی ہیں جو پہلی تعلیموں سے ملتی ہیں۔مگر آگے فرماتا ہے۔فَأَمَّا الَّذِينَ فِي
قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِه بيقوف
لوگ جدید تعلیموں پر نظر نہیں ڈالتے اور پہلی تعلیموں سے ملتی جلتی تعلیموں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ قرآن
بعض
فصائل القرآن نمبر۔۔۔29
29
نے یہ قتل کی ہے۔وہ محض فتنہ پیدا کرنے کی غرض سے اور اس کتاب کو اس کی حقیقت سے پھیر دینے
کے لئے ایسا کرتے ہیں وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا الله کے حالانکہ ان کی حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا
ہے اور وہی سمجھ سکتا ہے کہ کتنی تعلیم دوبارہ نازل کرنی ضروری ہے۔انسان کے ہاتھ میں اس نے یہ
کام نہیں رکھا۔کیونکہ گو وہ تعلیم پہلے نازل ہو چکی ہوتی ہے مگر پھر بھی اس کی وہ مقدار جو آئندہ کے
لئے ضروری ہوتی ہے۔اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔کوئی اور نہیں کر سکتا۔اور یا پھر خدا تعالیٰ
کے علم دینے کے بعد وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی کتب کا حقیقی علم رکھنے والے ہیں سمجھ سکتے ہیں کہ کس حد
تک اس تعلیم کو قائم رکھا جانا ضروری تھا اور کسی امر کو کیوں بدلا گیا ؟
اس کی اور تشریحات صحیحہ بھی ہو سکتی ہیں۔مگر ان میں محکم اور متشابہ کو معین نہیں کیا جاسکتا۔ایک
ہی آیت ایک وقت میں محکم اور ایک وقت میں متشابہ ہو جاتی ہے۔یعنی جو آیت کسی کی سمجھ میں آگئی
وہ محکم ہوگئی اور جو نہ آئی متشابہ ہوگئی مگر پھر اختلاف ہوسکتا ہے۔ہوسکتا ہے کہ ایک شخص ایک معنی کے
لحاظ سے کسی آیت کو محکم قرار دے دے اور دوسرا اسے درست نہ سمجھتے ہوئے اسے متشابہ کہہ دے مگر
ان معنوں میں محکم آیات بالکل ظاہر ہو جاتی ہیں۔یعنی وہ تعلیمات قرآنیہ جو پہلی کتب سے زائد ہیں
وہ سب محکم ہیں اور دوسری متشابہ۔سارے قرآن
کو محکم اور سیارے قرآن کو متشابہ کیوں کہا گیا ہے
باقی رہا یہ سوال کہ پھر ایک جگہ سارے قرآن کو محکم اور دوسری جگہ سارے قرآن کو متشابہ کیوں
کہا گیا ہے۔تو اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں قرآن کریم کی اصطلاح میں
محکم تعلیم وہی ہے جس میں قرآن کریم نے تجدید کی ہے۔اور جس امر میں وہ پہلی کتب سے ملتا ہے وہ
متشابہ ہے۔لیکن ایک لحاظ سے سارا ہی قرآن محکم ہے۔کیونکہ اصولاً کسی تعلیم کو دیکھتے ہوئے اس
کے کسی ایک ٹکڑے کو نہیں بلکہ مجموعہ کو دیکھتے ہیں۔اور احکام کی مختلف اجناس کو بحیثیت مجموعی دیکھا
جائے تو اسلامی تعلیم بالکل جدا ہے۔کسی حصہ تعلیم میں بھی اس نے اصلاح کو ترک نہیں کیا۔اور وہ
پہلی کتب کے بالکل مشابہ نہیں ہے، اس لئے وہ سب محکم ہے۔لیکن اسی طرح چونکہ سب اصول
شریعت کا پہلی کتب میں پہلے لوگوں کے درجہ کے مطابق نازل ہونا بھی ضروری تھا تا کہ پہلے زمانہ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔30
کے لوگ بھی اپنے اپنے دائرہ میں تکمیل حاصل کریں اس لئے ہر قسم کے احکام جو قرآن کریم میں
ہیں کسی نہ کسی صورت میں پہلی کتب میں بھی موجود ہیں اس لحاظ سے قرآن کریم سب کا سب متشابہ
ہے۔نماز بھی پہلے مذاہب میں ہے۔روزہ بھی ہے۔حج بھی ہے، زکوۃ بھی ہے اور اس تشابہ کو دیکھ کر
بعض لوگ دھو کے میں پڑ جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ قرآن کریم کے نزول کا پھر کیا فائدہ
ہوا۔عیسائیوں میں سے دینا بیع الاسلام وغیرہ کتابوں کے مصنف اسی گروہ میں شامل ہیں جنہوں
نے قرآن کریم کی دوسری کتب سے مشابہت ثابت کر کے قرآن کو جھوٹا قرار دیا ہے۔حالانکہ قرآن
کریم نے پہلے سے اس اعتراض کا ذکر کر کے اس کا نہایت واضح جواب دے دیا ہے۔حق یہ ہے کہ
قرآن کریم نے یہ ایک زبر دست حقیقت بتائی ہے کہ ہر ایک آسمانی صحیفہ کے لئے ضروری ہے کہ اس
کے اندر کچھ محکم ہو اور کچھ متشابہ۔متشابہ اس لئے کہ جو صحیفہ پہلی تعلیمات سے بنگلی جُدا ہو جاتا ہے وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ اس سے پہلے کوئی شخص خدا کا
برگزیدہ ہو ہی نہیں۔اور خدا تعالیٰ نے کسی کو ہدایت دی ہی نہیں ، اور یہ باطل ہو گا۔اور محکم اس لئے
کہ اگر وہ کوئی جدید خوبی دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتا تو اس کی آمد کی ضرورت کیا ہے، پہلی تعلیم تو
موجود ہی تھی۔اور کون ہے جو اس اصل کی خوبی کا انکار کر سکے یا اس کی سچائی کو رڈ کر سکے۔مفسرین نے محکم اور متشابہ کی تاویل میں بہت کچھ زور لگایا ہے۔مگر اس حقیقت کو نہ سمجھنے کی
وجہ سے انہوں نے بہت کچھ دھوکا کھایا ہے۔اب چونکہ سردی بڑھ رہی ہے اور بادل بھی گھرے ہوئے ہیں اس لئے میں اسی پر اپنی تقریر
کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو قرآن کریم کے سمجھنے اور اس پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اس تقریر کے بعد حضور نے تمام مجمع کے ساتھ مل کر دعا کی اور پھر خدا تعالیٰ کے حضور اس امر
پر سجدہ شکر ادا کیا کہ اس نے حضور کو کمزوری صحت کے باوجود جلسہ میں شامل ہو کر تقریر کرنے اور پھر
سب کے ساتھ مل کر دعا کرنے کی توفیق بخشی۔فَالْحَمْدُ لِلهِ عَلَى ذَلِكَ )
ل الانعام: ۲۶
الحاقة:٤٢
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔سے 905۔The Encyclopaedia Britannica Vol 15th P
الاعراف : ۱۵۹ ۵ التوبة : ۲۶
ك الفرقان: ٣٣
Published 1911,
الفرقان : ۵ و الحجر : ۹۲ ا ال عمران: ۸
هود : ۲
۱۳ ۱۳ الزمر : ۲۴
١٤ البقرة : ۱۸۴
ها الحج: ۳۵ ، كل ال عمران: ۸
31
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ نمبر ۲۰
از
سید نا حضرت مرزا بشیرالدین محموداحمد
خلیفة المسیح الثانی
32