فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد

فضائل القرآن

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ النَّ
اصير (نمبر۲)
قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کے عقلی اور نقلی شواہد
فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
لا
ط
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ نور کی ان آیات کی تلاوت فرمائی۔اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحُ
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ
مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ
تمسَسْهُ نَارُ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ
الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ، وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ
تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ رِجَالٌ
لا
ط
الالالالا
33

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ
الزكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ
اللهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ
حساب ها
اس کے بعد فرمایا:
اسلام کا مغز اور اس کی جان
یہ مضمون جس کے متعلق میں اس وقت کچھ بیان کرنے لگا ہوں نہایت ہی اہمیت رکھتا ہے۔اور در حقیقت یہ اسلام کا مغز اور اس کی جان ہے۔اور دوستوں کا فرض ہے کہ وہ اسے پورے غور اور
توجہ کے ساتھ سنیں اور اس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔یہ مضمون فضائل قرآن کریم کے
متعلق ہے یعنی قرآن کریم میں وہ کونسی خوبیاں ہیں جن کی وجہ سے دوسرے مذاہب کی کتابوں پر
اسے فضیلت دی جاسکتی ہے۔اس میں کیا شبہ ہے کہ قرآن کریم پر ہمارے مذہب کا دارو مدار ہے۔اگر خدانخواسته قرآن کریم میں ہی کوئی نقص ثابت ہو جائے یا اس میں غیر معمولی خوبیاں ثابت نہ
ہوں تو اسلام کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پس یہ ایک نہایت ہی نازک مسئلہ ہے جس پر حملہ کرنے سے
اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔میں رسول کریم صلی یہ ہم کو قر آن کریم سے باہر نہیں سمجھتا۔آپ بھی قرآن کا جزو ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ نَزَلَ بِهِ
الرُّوحُ الْآمِينَ۔عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ ، یعنی یہ قرآن یقینا رب العالمین
خدا کی طرف سے اُتارا گیا ہے۔یہ قرآن رُوحُ الْآمین لے کر تیرے دل پر نازل ہوا ہے تا کہ تو
اندار کرنے والوں کی مقدس جماعت میں شامل ہو جائے۔بس ایک قرآن لفظوں میں نازل ہوا
ہے اور ایک قرآن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مطہر پر نازل ہوا ہے۔اس وجہ سے رسول
کریم سی یہ تم پر کوئی حملہ در حقیقت قرآن کریم پر ہی حملہ ہوگا۔34
===

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
35
تمام ادیان اور کتب الہامیہ پر قرآن کریم کی فضیلت
ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ قرآن کریم ساری دنیا کے لئے اور سارے زمانوں کے لئے ہے۔اب
اگر قرآن کریم ساری دنیا اور سارے زمانوں کے لئے ہے تو ہماری اس کے متعلق ذمہ داری بھی
بہت بڑھ جاتی ہے۔یہ نسبت اس کے کہ قرآن کریم صرف عرب کے لئے ہوتا اور صرف ایک زمانہ
کے مفاسد دور کرنے کے لئے آتا۔عربوں کے پاس کوئی شریعت نہ تھی کوئی مذہبی کتاب نہ تھی۔وہ
خیالی باتوں پر یا قومی رسم و رواج پر عمل کرتے تھے۔ان کے متعلق ہمارے لئے صرف یہ کہہ دینا
کافی ہے کہ عرب چونکہ بتوں کی پوجا کرتے تھے اور طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا تھے قرآن
کریم نے انہیں ان برائیوں سے روک دیا اس وجہ سے اس کی ضرورت تھی۔پس اگر عرب ہی کے
لئے قرآن ہوتا تو قرآن کی فضیلت اور برتری ثابت کرنے میں کوئی دقت نہ تھی۔مگر ہم یہ کہتے ہیں
که قرآن کریم ساری دنیا کے لئے آیا ہے اور یہودی بسیجی، ہندو، پارسی وغیرہ سب اس کے مخاطب
ہیں اور تمام دوسری کتابیں جن کو الہامی درجہ دیا جاتا ہے یا وہ کتابیں جن کا پتہ آثار قدیمہ سے لگا
ہے ان سب سے افضل ہے۔اس وجہ سے ہمارے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ قرآن کریم میں
ایسی خوبیاں ہیں جن کی وجہ سے یہ پہلی تمام کتابوں پر مقدم اور ان سے افضل ہے۔قرآن کریم میں
ایسی خوبیاں ہیں جو تورات میں نہیں۔قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو پرانے صحیفوں میں نہیں۔قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو اناجیل میں نہیں۔قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جو ویدوں
میں نہیں۔اور قرآن کریم میں ایسی خوبیاں ہیں جوزرتشت وغیرہ کی کتابوں میں بھی نہیں۔قرآن کریم ایک روحانی خزانہ ہے
پھر قرآن کریم کی فضیلت ثابت کرنے کے لئے ہمیں یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ قرآن کریم میں
وہ روحانی خزانہ ہے جس کے بغیر دنیا میں ہم گزارہ نہیں کر سکتے۔صرف دوسری الہامی کتب کے
مقابلہ میں زیادتی ثابت کر دینا کافی نہیں ہے بلکہ یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم نے جو
چیز پیش کی ہے اس سے ایسی نئی سہولتیں بہم پہنچی ہیں جو پہلے حاصل نہ تھیں۔جب دو چیزیں صفات

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
36
کے لحاظ سے برابر ہوں تو ایک کی ظاہری خوبی بھی دوسری پر فضیلت تسلیم کی جاسکتی ہے۔جیسے دو آم
ایک ہی طرح میٹھے ہوں مگر ان میں سے ایک بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو تو بڑے کو چھوٹے پر بڑائی کی
فضیلت حاصل ہوگی۔لیکن قرآن کریم کے متعلق ہمارا یہ دعوی ہے کہ یہ ساری دنیا کے لئے اور تمام
زمانوں کے لئے ہے۔اب اس کے بعد کوئی شرعی کتاب نہیں آسکتی۔اس لئے ہمیں ساری قوموں،
سارے مذاہب اور سارے علوم کے مقابلہ میں قرآن کریم کی فضیلت ثابت کرنی ہوگی۔جو کتاب
یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ سب سے آخری الہامی کتاب ہے، جیسے قرآن کہتا ہے، اس کی ذمہ داری پہلی
تمام کتب سے بالا خوبیاں پیش کرنے کی ہے۔پہلی کتابوں کو منسوخ کرنے کا دعویٰ کرنے والی
کتاب کا فرض صرف یہ ہے کہ وہ اتنا ثابت کر دے کہ پہلی کتابوں سے زیادہ اس میں خوبیاں پائی
جاتی ہیں۔لیکن وہ کتاب جو یہ کہے کہ میرے بعد کوئی شرعی کتاب نہیں آسکتی اور میں اب ہمیشہ کے
لئے مکمل کتاب ہوں اس کے لئے یہی کافی نہیں کہ وہ پہلی کتابوں سے بڑھ کر خو بیاں پیش کرے
بلکہ یہ ثابت کرنا بھی اس کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ روحانیت کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں آسکتی
جو اس میں نہ ہو۔پس وہ کتاب جو صرف یہ نہ کہے کہ میں پہلی کتب کو منسوخ کرتی ہوں بلکہ یہ بھی
کہے کہ آئندہ کے لئے بھی سب الہامی کتابوں کا دروازہ بند کرتی ہوں، اس کے لئے ضروری ہے کہ
اس بات کے قطعی ثبوت پیش کرے کہ آئندہ بھی کوئی ایسی کتاب نازل نہیں ہوسکتی۔پس قرآن کریم کی افضلیت ثابت کرنے کے لئے یہ معیار نہایت ضروری ہے۔ہاں علاوہ
اس اصولی بحث کے تفصیلی بحث بھی کی جاسکتی ہے کہ فلاں فلاں خوبی قرآن کریم میں ہے جو اور کسی
کتاب میں نہیں ہے مگر اصولی طور پر بحث کرنا بھی ضروری ہوگا۔جب ہم قرآن کریم میں خوبیوں کی کثرت ثابت کر دیں مثلاً یہ کہیں کہ فلاں فلاں خوبیاں وید،
بائیبل اور ژند اَوِشتا میں بھی پائی جاتی ہیں اور قرآن میں بھی ہیں مگر یہ چار یا دس ہیں خوبیاں ایسی
ہیں جو صرف قرآن میں پائی جاتی ہیں تو اس سے بھی قرآن کریم کی فضیلت ثابت ہوگی مگر اس سے
قرآن کریم کا اکمل ہونا ثابت نہ ہوگا اور یہ بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچے گی کہ آئندہ کوئی اور شرعی
کتاب نہیں آسکتی۔اس طرح قرآن کریم صرف موجودہ کتب کے مقابلہ میں افضل ثابت ہو سکتا۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
تمام وجوہ کمال میں افضل کتاب
غرض سب کے آخر اور سب سے افضل ہونے کا دعویٰ کرنے والی کتاب کے لئے نہ صرف یہ
ضروری ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ اس کے اندروہ کچھ ہے جو دوسری کتب میں نہیں ہے بلکہ اس کا
فرض ہے کہ وہ یہ بھی ثابت کرے کہ جو کچھ اس میں ہے وہ دوسری کتب میں ہو ہی نہیں سکتا۔جب
تک وہ یہ ثابت نہ کرے اس وقت تک صرف اچھی باتیں بتانے سے اس کی افضلیت ثابت نہیں ہو
سکتی۔ہاں افضلیت چونکہ صرف اعلیٰ خوبیوں کے لحاظ سے نہیں ہوتی بلکہ وسیع خوبیوں کے لحاظ سے
بھی ہوتی ہے۔اس لئے خوبیوں کی وسعت اس غرض کے اثبات کے لئے پیش کی جاسکتی ہے کہ گو
بعض خوبیاں کسی اور کتاب میں بھی پائی جاتی ہوں مگر خوبیوں کی وسعت کے لحاظ سے فلاں کتاب
افضل ہے۔ہاں کامل افضل کتاب وہ کہلائے گی جو تمام وجوہ کمال میں افضل ثابت ہو۔اور میرا
قرآن کریم کے متعلق یہی دعویٰ ہے۔جواہرات کی کان
ممکن ہے کوئی کہے کہ کیا پہلے لوگوں کو قرآن کریم کے ان فضائل کا علم نہ تھا؟ سو یا درکھنا چاہیئے
کہ علم تھا مگر روحانی علوم خدا تعالیٰ کے فضل سے روزانہ ترقی کرتے ہیں۔اور جب ہمیں یہ معلوم ہے
کہ ہمارے پاس قرآن کریم جواہرات کی ایک کان ہے جس میں سے نئے سے نئے جواہر نکلتے
رہتے ہیں تو پھر کیوں ہم انہی جواہرات پر اکتفاء کریں جو پہلے لوگ حاصل کر چکے ہیں اور کیوں
قرآنی کان میں سے ہم نئے ہیرے اور جواہرات نہ نکالیں۔پس میں قرآن کریم کے خزانہ میں گیا
کیونکہ پہلے میں وہاں سے کئی بار عل و جواہر نکال چکا تھا، اور پھر اپنے دامن کو بھر کر لایا۔جب میں
اس خزانہ میں قرآن کریم کی خوبیاں معلوم کرنے کے لئے گیا تو مجھے ایک عجیب بات سو جبھی۔اور وہ
یہ کہ بجائے اس کے کہ اس خزانہ میں میں اندھا دھند ہاتھ ماروں اور جو چیز میرے ہاتھ میں آئے
اسے اُٹھالوں حالانکہ ممکن ہے اس سے بہتر چیز وہاں موجود ہو اور میں اسے نہ اٹھا سکوں اس لئے
کیوں نہ میں اصولی طور پر غور کروں کہ مجھے کیا لینا چاہئے۔تب مجھے خیال آیا کہ کسی کتاب کی
37

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
فضیلت اور اکملیت ثابت کرنے کے لئے یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم اس کے مضامین پر غور کریں اور
اس طرح اس کی کوئی خوبی معلوم کریں بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی چیز کو دوسری چیز پر فضیلت کیوں
حاصل ہوتی ہے۔پھر یہ دیکھنا چاہئے کہ جو فضیلت کے معیار ہیں اور جن کی وجہ سے کسی کو فضیلت دی جاتی ہے وہ
کس قدر قرآن میں پائے جاتے ہیں۔قرآنی فضیلت کے چھبیس (۲۶) وجوہ
38
جب میں نے اس رنگ میں غور کیا تو قرآن کریم کا سمندر میری آنکھوں کے سامنے آ گیا اور
مجھے معلوم ہوا کہ ہر فضیلت کے وجہ جو دنیا میں پائی جاتی ہے اور جس کی بناء پر ایک چیز کو دوسری چیز پر
فضیلت دی جاتی ہے وہ بدرجہ اتم قرآن کریم میں پائی جاتی ہے اور فضیلت دینے والی خوبیوں کے
سارے رنگ قرآن کریم میں موجود ہیں۔میں نے اس وقت سرسری نگاہ سے دیکھا تو قرآن کریم کی
فضیلت کی چھپیں وجوہات میرے ذہن میں آئیں۔بالکل ممکن ہے کہ یہ وجوہات اس سے بہت
بڑھ کر ہوں اور میں پھر غور کروں یا کوئی اور غور کرے تو اور وجوہات بھی نکل آئیں۔مگر جتنی وجوہات
اس وقت میرے ذہن میں آئیں، ان میں میں نے قرآن کریم کو تمام کتب سے افضل پایا۔منبع کی افضلیت
(1) پہلی وجہ کسی چیز کے افضل ہونے کی اس کے منبع کی افضلیت ہوتی ہے۔جیسے گورنمنٹ کی
ملازمت میں باپ نے جو گورنمنٹ کی خدمات کی ہوتی ہیں ان کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور ایک
دوسرے شخص کو جو تعلیم اور قابلیت کے لحاظ سے بالکل مساوی ہوتا ہے اس پر ایسے شخص کو ترجیح دے
دی جاتی ہے جس کے باپ داد نے گورنمنٹ کی خدمات کی ہوتی ہیں۔یہ نع کے لحاظ سے فضیلت
ہوتی ہے۔اسی طرح ایک شخص جو امیر باپ کے گھر پیدا ہوتا ہے وہ امارت اپنے ساتھ لاتا ہے اور
اسے یہ خوبی منبع کے لحاظ سے حاصل ہوتی ہے۔میں نے قرآن کریم کو اس فضیلت کے لحاظ سے بھی
دوسری کتب سے افضل پایا۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
ذاتی قابلیت کے لحاظ سے فضیلت
دوسری وجہ فضیلت میرے ذہن میں یہ آئی کہ اندرونی اور ذاتی قابلیت اور طاقت کی وجہ سے
بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت حاصل ہوتی ہے۔جیسے دوائیں اپنے اندر طاقت رکھتی ہیں۔اس
وجہ کے لحاظ سے بھی میں نے قرآن کریم کو سب سے بڑھ کر پایا۔نتائج کے لحاظ سے فضیلت
39
تیسری وجہ فضیلت نتائج کے لحاظ سے ہوتی ہے۔اس وجہ سے بھی ایک چیز کو ہم دوسری پر
فضیلت دے دیتے ہیں۔بعض چیزیں اپنی ذات میں اچھی ہوتی ہیں مگر دوسری چیزوں سے مل کر
ان کا اچھا نتیجہ پیدا نہیں ہوسکتا۔جیسے ڈاکٹر جرمز (Germs) کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ٹیکہ سے مر
جاتے ہیں۔گویا انسان کے جسم میں جرمز اور ٹیکہ کا مادہ ملنے سے الٹا اثر ہوتا ہے۔تو کبھی ایک چیز کو
نتائج کے لحاظ سے فضیلت حاصل ہوتی ہے اور جو چیز اس میں بڑھ جاتی ہے اس کی برتری تسلیم کر لی
جاتی ہے۔اسی طرح بعض تعلیمیں یوں بڑی اچھی اور مفید نظر آتی ہیں لیکن ان کے نتائج ایسے اعلیٰ
پیدا نہیں ہوتے۔میں نے اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کو دوسری کتب سے افضل پایا۔شدت فائدہ کے لحاظ سے فضیلت
چوتھی وجہ فضیلت شدت فائدہ کے لحاظ سے ہوتی ہے۔فائدے تو سب چیزوں میں ہوتے
ہیں مگر ایک میں زیادہ ہوتے ہیں اور دوسروں میں کم۔قرآن کریم میں شدت فوائد کے لحاظ سے بھی
فضیلت پائی جاتی ہے۔کثرت فوائد کے لحاظ سے فضیلت
پانچویں کثرت فوائد کے لحاظ سے بھی ہم ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دیتے ہیں۔ایک دوائی
ایک بیماری میں بڑا فائدہ دیتی ہے۔مگر ایک اور دوائی ہوتی ہے جو اتنا فائدہ اس بیماری میں نہیں

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
40
دیتی، مگر پچاس اور بیماریوں میں مفید ہوتی ہے۔اسے پہلی دوائی پر کثرت فوائد کے لحاظ
فضیلت حاصل ہوگی۔قرآن کریم کو میں نے اس لحاظ سے بھی دوسری کتب سے افضل پایا۔وسعت نفع کے لحاظ سے فضیلت
چھٹے کبھی وسعت نفع کے لحاظ سے بھی فضیلت دی جاتی ہے۔مثلاً ایک دوائی کے متعلق یہ نہیں
دیکھا جاتا کہ کتنی بیماریوں میں نفع دیتی ہے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنی طبائع پر اثر ڈالتی ہے اور کتنے
لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔قرآن کریم اس لحاظ سے بھی مجھے افضل نظر آیا۔میعاد نفع کے لحاظ سے فضیلت
ساتویں۔نفع کے وقت کے لحاظ سے بھی کہ کتنے عرصہ تک کوئی چیز نفع پہنچاتی ہے۔ہم بعض
دفعہ ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دے دیتے ہیں۔جب ایک قسم کے دو کپڑے سامنے ہوں تو یہ
دیکھا جاتا ہے کہ ایک کپڑا کتنی مدت تک چلتا ہے اور دوسرا کتنی مدت تک۔ایک اگر ایک سال چلنے
والا ہو اور دوسرا چھ ماہ، تو ایک سال چلنے والے کو دوسرے پر فضیلت دے دی جائے گی۔قرآن کریم
کی اس لحاظ سے بھی مجھے فضیلت نظر آئی۔نفع اٹھانے والوں کے مقام کے لحاظ سے فضیلت
آٹھویں۔پھر فضیلت کی ایک وجہ ان لوگوں کی عظمت کے لحاظ سے بھی ہوتی ہے جن کو وہ نفع
پہنچاتی ہے۔یعنی دیکھا جاتا ہے کہ کس پایہ کے لوگ اس سے نفع اٹھاتے ہیں۔جن چیزوں کے
متعلق یہ معلوم ہو کہ بڑے پایہ کے انسانوں
کو نفع پہنچاتی ہیں ان کو دوسری چیزوں پر مقدم کر لیا جاتا
ہے۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔نفع اٹھانے والوں کی اقسام کے لحاظ سے فضیلت
نویں۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنی اقسام کی چیزوں کوکوئی چیز نفع پہنچاتی ہے کیونکہ علاوہ افراد کے،

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
41
اقسام بھی ایک درجہ رکھتی ہیں۔ایک چیز ایسی ہے جو ایک کروڑ انسانوں کو نفع پہنچاتی ہے اور ایک اور
ہے کہ وہ بھی ایک کروڑ انسانوں کو ہی نفع پہنچاتی ہے لیکن ان میں فرق یہ ہو کہ ایک صرف ایک قسم
کے لوگوں کو نفع پہنچائے۔مثلاً عیسائیوں یا ہندوؤں کو مگر دوسری ایک کروڑ انسانوں کو ہی نفع
پہنچائے۔لیکن عیسائیوں ، ہندوؤں، یہودیوں اور مسلمانوں سب کو نفع پہنچائے تو اسے افضل قرار دیا۔جائے گا۔غرض وسعت اقسام افراد کے لحاظ سے بھی ایک چیز افضل قرار دی جاتی ہے اس میں بھی
مجھے قرآن کریم کی دوسری کتب پر فضیلت نظر آئی۔کھوٹ سے مبر اہونے کے لحاظ سے فضیلت
دسویں۔اس لحاظ سے بھی کسی چیز کی فضیلت کو دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی کھوٹ تو نہیں ملا
ہوا۔جس چیز میں کھوٹ نہ ہوا سے دوسری چیزوں پر فضیلت دی جاتی ہے۔اس میں بھی قرآن کریم
تمام کتب الہیہ سے افضل پایا گیا۔یقینی فوائد کے لحاظ سے فضیلت
گیارہویں۔بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کھوٹ سے تو پاک ہوتی ہیں مگر ان کے نفع کے
متعلق اطمینان نہیں ہوتا۔یہ احتمال ہوتا ہے کہ ان کے استعمال میں کوئی غلطی نہ ہو جائے جس کی وجہ
سے نقصان اُٹھانا پڑے۔لیکن جس کے استعمال کے متعلق غلطی کا کوئی احتمال نہ ہو اور اس کے فوائد
کے متعلق کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہوا سے اختیار کر لیا جاتا اور اس کی فضیلت تسلیم کر لی جاتی ہے۔اس
لحاظ سے بھی قرآن کریم کو فضیلت حاصل ہے۔ظاہری حسن کے لحاظ سے فضیلت
بارہویں۔ظاہری حسن کی وجہ سے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دے دی جاتی ہے۔قرآن کریم اپنے ظاہری حسن کے لحاظ سے بھی دوسری کتب سے افضل پایا گیا۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
42
ضروری امور کو نقصان نہ پہنچانے کے لحاظ سے فضیلت
تیرہویں۔ایک چیز کو دوسری پر اس لئے بھی فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کا استعمال
دوسری ضروری اشیاء کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔مثلاً ایک شخص دو بیماریوں میں مبتلا ہو۔اس کی ایک
بیماری کے لئے ایک ایسی دوا ہو جو بہت فائدہ دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو بڑھا دیتی ہو۔تو اس کی
نسبت وہ دوائی استعمال کی جائے گی جو نفع کم دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو نقصان نہ پہنچاتی ہو۔اس
لحاظ سے بھی قرآن کریم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔فوائد کے سہل الحصول ہونے کے لحاظ سے فضیلت
چودھویں۔اس لئے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دی جاتی ہے کہ اس کے فوائد سہل الحصول
ہوتے ہیں۔یعنی آسانی سے اس کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔قرآن کریم اس لحاظ سے بھی
فضل ہے۔ضروریات پوری کرنے میں یکتا ہونے کے لحاظ سے فضیلت
پندر ہو یں۔اس لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی
ضرورت کو پورا کرتی ہے جسے اور کوئی چیز پورا نہیں کر سکتی۔یہ فضیلت بھی قرآن کریم کو دوسری کتب
کے مقابلہ میں حاصل ہے۔کیونکہ وہ ایسی ضرورتیں پوری کرتا ہے جنہیں اور کوئی کتاب پوری نہیں کر
سکتی۔اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت
سولہویں۔اس لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیزوں پر مقدم کیا جاتا ہے کہ جس ضرورت کو وہ
پورا کرتی ہے وہ ایسی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے ہم کسی صورت میں بھی ترک نہیں کر سکتے۔کئی
ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے نقصان تو ہوتا ہے مگر پھر بھی انہیں چھوڑا جا

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
43
سکتا ہے۔لیکن بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں ہم چھوڑیں، تو گئے۔قرآن کریم ایسی
ضرورتوں
کو بھی پورا کرتا ہے اس لئے وہ دوسری کتب سے افضل ہے۔حفاظت میں آسانی ہونے کے لحاظ سے فضیلت
ستر ہوئیں۔اس امر کے لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ اس کی
حفاظت میں کس قدر کوشش کرنی پڑتی ہے۔ایک ایسی چیز جسے ہم آسانی اور سہولت سے اپنے پاس
رکھ سکتے ہیں اسے ہم ایسی چیز پر مقدم کر لیتے ہیں جس کی حفاظت مشکل ہوتی ہے میں نے دیکھا کہ
قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔نفع کے لحاظ سے فضیلت
اٹھارہویں۔کسی چیز کی فضیلت معلوم کرنے کے لئے یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ اس کا استعمال
کس قدر ذمہ داریاں ڈالتا ہے اور اس کے مقابلہ میں نفع کس قدر ہے۔میں نے دیکھا کہ قرآن
کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے کیونکہ اس کے لینے میں خرچ کم ہوتا ہے اور نفع زیادہ۔ہر قسم کے نقصان سے مبرا ہونے کے لحاظ سے فضیلت
انیسویں۔اس لئے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کے استعمال
سے نقصان تو نہیں ہوتا۔جب نقصان نہیں ہوتا تو اسے استعمال کر لیا جاتا ہے۔مثلاً دو دوائیاں ہیں
جن میں سے ایک تھوڑے نفع والی ہے مگر کوئی نقصان اس سے پہنچنے کا خدشہ نہیں ہے تو اسے ہم
استعمال کر لیتے ہیں اور زیادہ نفع دینے والی جس کے استعمال سے نقصان کا بھی خطرہ ہوا سے استعمال
نہیں کرتے۔اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کی فضیلت کا ثبوت ملتا ہے۔دعوتِ عام کے لحاظ سے فضیلت
بیسویں۔کسی چیز کو فضیلت اس وجہ سے بھی دی جاتی ہے کہ وہ اپنی چیز ہوتی ہے۔جب میں

44
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
نے قرآن کریم کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ صرف قرآن ہی اپنا تھا۔باقی سب کتب میں
مجھے غیریت نظر آئی۔قرآن کریم کو میں نے ایک ہندو کی نظر سے بھی دیکھا اور ایک عیسائی کی نظر سے
بھی۔ایک پارسی کی نظر سے بھی اور ایک بدھ کی نظر سے بھی۔پھر کبھی میں سید بن کر اس کے پاس گیا
کبھی مغل بن کر کبھی شیخ بن کر کبھی راجپوت بن کر کبھی عالم کے رنگ میں اور کبھی جاہل کے رنگ
میں۔مگر ہر دفعہ اس نے یہی کہا کہ آؤ تم میرے ہوا اور میں تمہارا ہوں۔لیکن دوسری کتب کے پاس
جس حالت میں بھی میں گیا۔انہوں نے مجھے دھتکارا اور اپنے پاس تک پھٹکنے نہ دیا۔علاج الامراض کے لحاظ سے فضیلت
اکیسویں۔کسی چیز کو اس لحاظ سے بھی ہم فضیلت دیا کرتے ہیں کہ وہ ان بیماریوں کا علاج ہو
جو ہم میں پائی جاتی ہیں۔میں نے جب دیکھا تو قرآن کریم میں مجھے یہ بھی فضیلت نظر آئی۔زائد فوائد کے لحاظ سے فضیلت
بائیسویں۔ایک چیز کو دوسری پر ہم اس لئے بھی مقدم کیا کرتے ہیں کہ اس سے ہمیں زائد
فوائد حاصل ہوتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ اس لحاظ سے بھی قرآن کریم دوسری کتب سے افضل
ہے۔سمح نظر کی وسعت کے لحاظ سے فضیلت
تمیسویں۔مذہب کی افضلیت کی ایک علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ ترقیات کی امید پیدا
کر کے انسان
کا مطمح نظر وسیع کرے۔اپنے پیروؤں کی ہمت بڑھائے۔ان میں مایوسی اور نا امیدی
نہ آنے دے اور ان کی اُمنگوں
کو قائم رکھے۔میں نے دیکھا کہ اسلام اعلیٰ سے اعلیٰ ترقیات اور تعلق
باللہ کا دروازہ ہمارے لئے کھولتا ہے اور اس طرح ہماری امید کو نہ صرف قائم رکھتا ہے بلکہ اسے وسیع
کر کے ہماری ہمت کو بڑھاتا ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ انسانی ترقی اس کے مستقبل کے
خواب میں ہی پوشیدہ ہوتی ہے۔پس اس لحاظ سے بھی مجھے قرآن کریم ہی افضل نظر آیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی