فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد
فضائل القرآن, حصہ 2
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
دوسری کتب سے مستغنی کرنے کے لحاظ سے افضلیت
چوبیسویں۔اس لحاظ سے بھی کسی چیز کو دوسری چیزوں سے افضل قرار دیا جاتا ہے کہ وہ کس حد
تک دوسری اشیاء کی ضرورت سے مستغنی کر دیتی ہے۔ایسی چیز کی لوگ زیادہ قدر کرتے ہیں کیونکہ
انہیں دوسری چیزوں کی فکر نہیں کرنی پڑتی۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل
ہے۔صحیح علوم کی طرف راہنمائی کرنے کے لحاظ سے فضیلت
پچھیویں۔کسی چیز کی افضلیت کا ایک یہ بھی باعث ہوتا ہے کہ وہ صحیح علوم کی طرف لوگوں
کی راہنمائی کرتی اور انہیں لغو امور میں حصہ لینے سے بچاتی ہے۔کتاب الہی چونکہ معلم ہوتی
ہے اس لئے اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ صحیح طرف لگائے۔انہیں لغویات۔رو کے اور صحیح علوم کی طرف ان کی راہنمائی کرے۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے
بھی افضل ہے۔اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت
چھبیسویں۔اس امر کے لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ وہ
کس حد تک اس ضرورت کو پورا کرتی ہے جس کے لئے اسے حاصل کیا گیا تھا۔اگر ایک چیز اپنی
ضرورت کو پورا نہیں کرتی تو لازما اس دوسری چیز کو ترجیح دی جائے گی جو اس ضرورت کو پورا کرسکتی
ہو۔میں نے دیکھا کہ اس پہلو کے لحاظ سے بھی قرآن کریم کو دوسری کتب پر فضیلت حاصل ہے۔غرض غور کرتے وقت مجھے فضیلت کی یہ چھیں (۲۶) وجوہات نظر آئیں۔گوجیسا کہ میں کہہ
چکا ہوں
ممکن ہے کہ اور بھی کئی باتیں غور کرنے سے نکل آئیں۔بہر حال جب میں نے ان پر قرآن
کریم کو پر کھا تو اسے ہر بات میں دوسری کتب سے افضل پایا۔45
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
قرآن کریم کا دعویٰ اور افضلیت
مگر پیشتر اس کے کہ ان امور پر تفصیلی بحث کی جائے سب سے پہلا سوال جو سامنے آتا ہے وہ
یہ ہے کہ کیا قرآن کریم نے خود بھی دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کیا ہے یا نہیں کہ وہ تمام کتب الہیہ
سے افضل ہے۔اگر قرآن کریم کا یہ دعوئی ہو تو پھر تو اس کی افضلیت اور برتری کے وجوہ پر بھی بحث
کی جاسکتی ہے۔لیکن اگر اس کا یہ دعوئی ہی نہ ہو تو اس کی افضلیت کے وجوہ پیش کرنا مدعی ست اور
گواہ چست والی بات بن جاتی ہے۔اس نقطہ نگاہ سے جب ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو ہمیں
معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے اپنی افضلیت کا بڑے واضح الفاظ میں دعویٰ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔46
اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهًا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُم کے یعنی اللہ تعالیٰ نے نہایت زور ، طاقت اور قوت کے ساتھ اس کتاب کو اُتارا
ہے جو اَحْسَنَ الْحَدِیثِ ہے۔یعنی ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔یہ کس طرح کہا گیا کہ
ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔اوّل اس لئے کہ جب قرآن خدا تعالیٰ کی کتاب ہے تو یہ نہیں
کہا جا سکتا تھا کہ وہ دوسرے انسانوں کی کتابوں سے افضل ہے۔اعتراض کے موقع پر تو ہم کہہ سکتے
ہیں کہ فلاں کتاب الہامی نہیں بلکہ انسانی دست برد کی آماجگاہ بن چکی ہے لیکن اصولی طور پر ان کو
انسانی کتب قرار دے کر قرآن کو ان کے مقابلہ میں لانا بے وقوفی ہے۔یہ ایسی ہی بات ہوگی جیسے
ایک پہلوان کہے کہ دیکھو میں فلاں بچہ سے طاقتور ہوں۔ہاں اگر بچہ پہلوان کو آکر کہے کہ میں تمہیں
گرادوں گا آؤ تم میرا مقابلہ کر لو تو پہلوان اسے بیشک کہہ سکتا ہے کہ جا چلا جاور نہ تو میرے ایک ہی
تھپیڑ سے مر جائے گا۔اس آیت میں حدیث کا لفظ جو استعمال کیا گیا ہے یہ پہلی الہامی کتابوں کے متعلق ہے۔اور
قرآن کریم کے دوسرے مقامات میں انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ایک مقام
پر فرماتا ہے۔فَذَرْنِى وَمَنْ يُكَذِبُ بِهَذَا الْحَدِيث سے یعنی تو مجھے اور اس کو جو اس کتاب کو
جھٹلاتا ہے چھوڑ دے۔اسی طرح فرماتا ہے وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرِ مِنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِینَ یعنی رخمن خدا کی طرف سے
کبھی کوئی نیاذ کر نہیں آتا کہ جس سے لوگ
اعراض نہ کرتے ہوں۔چونکہ انبیاء کا کلام ضرور کسی نئی شئے کو لے کر آتا ہے۔یعنی وہ حسب ضرورت
آتا ہے خواہ شریعت لائے خواہ فہم لائے، خواہ ایمان کی تجدید کے سامان لائے ، اس لئے اسے
حدیث کہتے ہیں اور قرآن کریم اَحْسَنَ الْحَدِیثِ ہے یعنی جنس حدیث میں یا دوسرے الفاظ میں
یوں کہو کہ کلام الہی میں سب سے افضل ہے۔غرض اللہ تعالی فرماتا ہے اللهُ نَزِّلَ أَحْسَنَ
الْحَدِيثِ كِتبا۔یہ کتاب جو نازل کی گئی ہے ان تمام کتابوں سے جو اس سے پہلے نازل ہوئیں
بڑھی ہوئی ہے۔پس قرآن کریم سے ہمیں اس کی افضلیت کا دعوی ملتا ہے۔پھر قرآن کریم کی افضلیت کا دعوی اس آیت میں بھی موجود ہے کہ مَانَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ
أوْنُنْسِهَا تَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِير فرماتا
ہے۔ہم کوئی کلام الہی منسوخ نہیں کرتے یا فراموش نہیں کراتے جب تک کہ اس سے بہتر یا اس
جیسا کلام نہ لائیں۔یعنی جسے منسوخ کرتے ہیں اس سے بہتر لاتے ہیں اور جو بھول چکا ہوتا ہے مگر
عمل کے قابل ہوتا ہے اسے ویسا ہی لے آتے ہیں۔آلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيئ
قدیر اے مخاطب ! تجھے یہ کیوں عجیب بات معلوم ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے کر سکتا ہے اور وہ
ہر چیز پر قادر ہے۔تو رات میں ایک نئی شریعت نازل ہونے کی پیشگوئی
جب قرآن کریم پہلی الہامی کتب کا ناسخ ہے تو ضروری تھا کہ وہ کچھ تعلیم تو ان تعلیموں سے بہتر
لائے اور کچھ وہ لائے جو مٹ گئی ہو۔جب میں نے اس پہلو سے غور کیا تو قرآن کریم کے اس دعوئی
کی تصدیق دوسری کتابوں سے بھی معلوم ہوئی۔چنانچہ بائیبل میں آتا ہے۔د میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا اور اپنا کلام
اس کے مونہہ میں ڈالوں گا۔اور جو کچھ میں اسے فرما ؤ نگاوہ سب ان سے کہے گا۔سکے
اس میں یہ خبر دی گئی تھی کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا جب موسیٰ علیہ السلام جیسا نبی مبعوث ہو گا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام چونکہ صاحب شریعت نبی تھے اس لئے ان جیسے نبی کے آنے کے لازما یہ
47
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
48
معنی تھے کہ وہ بھی صاحب شریعت ہوگا۔پھر جب وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آئے گا تو
معلوم ہوا کہ جو کتاب وہ لائے گا اس میں بعض باتیں زائد بھی ہونگی جو بائکھیل میں موجود نہ ہونگی ،
ور نہ نئی شریعت کے آنے کی کیا ضرورت تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت منسوخ کرنے
میں کیا حکمت تھی۔لیکن جب وہ منسوخ کی گئی تو ضروری تھا کہ آنے والی شریعت اس سے افضل ہو۔پس قرآن کریم کی افضلیت بائیبل کے اس حوالہ سے بھی ثابت ہے کیونکہ شریعت جدیدہ ناسخہ عقلاً
شریعت منسوخہ سے حقیقی طور پر یا نسبتی طور پر افضل ہونی چاہئے۔حضرت موسی کی پیشگوئی کے مصداق ہونے کا دعویٰ
ممکن ہے کوئی کہے کہ قرآن کریم کب کہتا ہے کہ میں وہی کتاب ہوں جس کا وعدہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کو دیا گیا تھا۔سو اس کا جواب بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے انا
أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا يعنى
اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے شاهِدًا عَلَيْكُمُ جو تم پر شاہد اور گواہ ہے
كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور وہ اسی قسم کا رسول ہے جس قسم کا رسول موسی تھا جسے
فرعون کی طرف بھیجا گیا۔اس آیت میں رسول کریم صلی سیا ستم کے متعلق استثنا باب ۱۸ آیت ۱۸ کے
مصداق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور طرح بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے۔اور
وہ یہ کہ استثنا باب ۱۸ کی آیت ۱۸ حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ وہ خود بھی کہتے ہیں کہ میں اس
کا مصداق نہیں۔انجیل میں آتا ہے، حضرت مسیح کہتے ہیں۔” مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن
جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی
طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا۔پس انجیل سے بھی ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب میں جس آنے والے کی
پیشگوئی ہے وہ حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ اس کا مصداق
کوئی اور ہے۔پھر حضرت مسیح صرف
بنی اسرائیل کے لئے آئے تھے۔مگر وہ جس کی نسبت حضرت موسی نے پیشگوئی کی وہ ساری دنیا کے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
49
لئے ہے۔اور یہ دعویٰ قرآن ہی پیش کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينا تا یعنی اے لوگو !
آج میں نے دین کے کامل کرنے کی کڑی کو پورا کر دیا۔وہ کڑی جو آدم سے لے کر اب تک نامکمل
چلی آتی تھی آج قرآن کے ذریعہ پوری کر دی گئی ہے اور میں نے اپنے احسان
کو تم پر کامل کر دیا
ہے۔گویا مختلف چکروں میں سے انسانوں کو گزارتے ہوئے میں انہیں اس مقام پر لے آیا کہ بندہ
خدا کا مظہر بن گیا اور میں نے تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کر لیا۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم اپنے بعد کسی اور شریعت اور نئی کتاب کی امید نہیں دلاتا
بلکہ صرف یہ کہتا ہے کہ نیا فہم اور نیا علم حاصل کرو جو قرآن کریم کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے۔قرآن کریم کے اس دعوئی کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ فضیلت کے وہ تمام وجوہ جن کا میں
او پر ذکر کر چکا ہوں قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں اور فضیلت کے ہر اصل کے لحاظ سے قرآن
کریم تمام دوسری کتب الہامیہ سے افضل اور برتر ہے۔منبع کے لحاظ سے قرآن کریم کی افضلیت کا ثبوت
پہلی بات جو میں نے بطور فضیلت بیان کی ہے وہ منبع کے لحاظ سے کسی چیز کی افضلیت ہے۔یعنی کسی چیز کے منبع اور مخرج کا اعلیٰ ہونا بھی اس کے لئے وجہ فضیلت ہوتا ہے۔جیسے ایک بادشاہ کے
کلام کو دوسرے لوگوں کے کلام پر مقدم کیا جاتا ہے۔اگر دو آدمی کلام کر رہے ہوں جن میں سے ایک
بادشاہ ہوتو سننے والے لازما بادشاہ کی بات کی طرف زیادہ متوجہ ہو نگے اور بغیر یہ فیصلہ کرنے کے کہ
ان میں سے کس کا کلام افضل ہے پہلے ہی یہ سمجھ لیا جائے گا کہ بادشاہ کا کلام دوسرے سے اہم ہو گا۔اسی طرح ایک بڑے ادیب کے کلام کو دوسروں کے کلام پر ترجیح دی جاتی ہے۔مختلف شعراء اگر ایک
جگہ بیٹھے ہوں اور وہاں مثلاً غالب بھی آجائیں تو بغیر اس کے کہ ان کے اشعار سنے جائیں یہی کہا
جائے گا کہ ان کے اشعار افضل ہونگے۔اسی طرح ایک ڈاکٹر کسی بیمار کے متعلق رائے دیتا ہے اور
بعض دفعہ وہ غلطی بھی کر جاتا ہے بلکہ بعض اوقات عورتوں کے بتائے ہوئے نسخے زیادہ فائدہ دے
دیتے ہیں مگر کوئی عقلمند یہ نہیں کہتا کہ ایک ڈاکٹر کی بات رد کر دی جائے اور ایک عورت کی بات مان لی
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
50
50
جائے۔لازما ڈاکٹر کی بات کی طرف ہی توجہ کی جائے گی۔ہاں جسے کسی دوائی سے فائدہ نہ ہوتا ہووہ
کسی عورت کی بتائی ہوئی دوائی بھی استعمال کرے گا۔کیونکہ مرتا کیا نہ کرتا کے مطابق وہ یہ کہے گا کہ
چلو اس کی دوائی بھی آزمالو۔غرض اتھارٹی اپنی ذات میں بھی فضیلت رکھتی ہے۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی کے
لحاظ سے غالب گمان ہوتا ہے کہ اس کی بات ٹھیک ہوگی۔اس کی طرف پہلے کیوں نہ توجہ کریں۔بہر حال جس چیز کی فضیلت مقام اور منبع کے لحاظ سے ثابت ہو جائے اس کی طرف دوسروں کی نسبت
زیادہ توجہ کی جاتی ہے اور اسے فضیلت دے دی جاتی ہے۔لیکن اگر منبع ایسا ہو کہ جس سے غلطی کا
امکان ہی نہ ہو تو پھر تو سُبحان الله !
اب قرآن کریم کو ہم اس اصل کے ماتحت دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن یہ دعویٰ کرتا
ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے جو سب خوبیوں کا جامع ہے اور جب ہم یہ دعویٰ پڑھتے ہیں تو
ہمارا دل کہتا ہے کہ اگر یہ للہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے تو پھر یقینا انسانوں کے کلاموں سے افضل
ہوگا اور ان کلاموں کو ہم اس کے مقابلہ میں قطعی طور پڑھکرا دیں گے۔میں پہلے یہ دعوئی بیان کر آیا ہوں کہ قرآن خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور وہ دعوی یہ ہے
کہ الله نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهًا مَعَانِي اب اگر یہ دعویٰ صحیح ہے تو قرآن کریم
کو تمام انسانی کلاموں پر منبع کے لحاظ سے فضیلت حاصل ہو گئی۔قرآن مجید کے منجانب اللہ ہونے کے تین دلائل
لیکن ظاہر ہے کہ صرف دعوئی کافی نہیں ہوسکتا۔دعوئی کے لئے دلیل بھی چاہئے جس سے ثابت
ہو کہ فی الواقعہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے۔اس کے لئے قرآن کریم یہ دلیل
دیتا ہے کہ آأَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ كِتَبُ
مُوسَى اِمَامًا وَرَحْمَةً أُولبِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ
مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ، إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبَّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
يُؤْمِنُونَ اس آیت میں قرآن مجید کے منجانب اللہ ہونے کی تین دلیلیں دی گئی ہیں۔پہلی
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
51
دلیل یہ بیان کی کہ أَفَمَن كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِن رَّبِّهِہ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک
بينة یعنی روشن دلیل پر قائم ہو وہ جھوٹا ہو سکتا ہے یا وہ تباہ ہوسکتا ہے۔یہاں مین میں رسول کریم
سلیم اور صحابہ کرام کا ذکر ہے۔جیسا کہ آگے آتا ہے اُولئِكَ يُؤْمِنُونَ ہے۔پس فرمایا کیا یہ
لوگ تمہارے خیال کے مطابق تباہ و برباد ہو جائیں یا نقصان اُٹھا ئیں گے یہ تو ایسی کتاب کو ماننے
والے ہیں جو بينة ہے یعنی اس میں الہامی دلائل ہیں جو مدلول علیہ کے دعوی کی صحت کو بیان
کرتے ہیں۔آیت اور بینۃ میں فرق
آیت اور بيّنة میں یہ فرق ہے کہ آیت وہ ہوتی ہے جس سے ہم خود نتیجہ نکالیں۔اور بينة
وہ ہوتی ہے جو اپنی دلیل آپ پیش کرے۔جیسے ایک درخت کو ہم دیکھتے ہیں کہ اسے کسی صانع نے
بنایا ہے یہ آیت ہے۔لیکن ایک نبی آتا ہے اور آ کر کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں یہ بینة
ہے۔تو آیت عام لفظ ہے اور بينة خاص۔اس سے مراد وہ دلیل ہوتی ہے جو اپنے لئے آپ شاہد
ہوتی ہے۔قرآن کریم کے بینة ہونے کا ثبوت
اب سوال یہ ہے کہ قرآن کریم کس طرح بينة ہے؟ یہ بھی تو دعوی ہی ہے کہ قرآن
بينة ہے۔اس کے لئے میں کہیں دور نہیں جاتا۔قرآن کریم کے بینة ہونے کا ثبوت اس پہلی
وجی میں ہی موجود ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔باقی کتابیں دوسروں کی دلیلوں
کی محتاج ہوتی ہیں مگر قرآن اپنے دعوئی کی آپ دلیل دیتا ہے۔اور قرآن کے بینة ہونے کی
دلیل ان تین آیتوں میں موجود ہے جو پہلے پہل نازل ہوئیں۔قرآن کریم کا یہ کمال دکھانے کے
لئے میں نے سب سے پہلی وحی قرآنی کو ہی لیا ہے۔سب سے پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی تھی
جب جبرائیل رسول کریم سینی ایتم کو نظر آیا اور اس نے کہا۔اقرا یعنی پڑھ۔اس کے جواب میں
رسول کریم ملایا تم نے فرمایا ما انا بقارئ میں پڑھنا نہیں جانتا۔مطلب یہ تھا کہ یہ بوجھ مجھے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
52
پر نہ ڈالا جائے۔کیونکہ اس وقت آپ کے سامنے کوئی کتاب تو نہیں رکھی گئی تھی جسے آپ نے پڑھنا
تھا بلکہ جو کچھ جبرائیل بتاتا وہ آپ کو زبانی کہنا تھا۔اور یہ آپ کہہ سکتے تھے مگر آپ نے انکسار کا
اظہار کیا۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے آپ ہی کو چنا تھا۔اس لئے بار بار کہا کہ پڑھو۔آخر تیسری بار کہنے پر آپ نے پڑھا اور جو کچھ پڑھا وہ یہ تھا۔۱۳
اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ
الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ
کیا ہی مختصر سی عبارت اور کتنے تھوڑے الفاظ ہیں مگر ان میں وہ حقائق اور معارف بیان کئے
گئے ہیں جو اور کتابوں میں ہرگز نہیں پائے جاتے۔دوسری کتابوں کو دیکھو تو وید یوں شروع ہوتے
ہیں۔اگنی میئر ھے پر دوستم۔آگ ہماری آتا ہے۔بائیبل کو دیکھو تو اس میں زمین و آسمان کی
پیدائش کا یوں ذکر ہے۔ابتداء میں خدا نے آسمان کو اور زمین کو پیدا کیا۔اور زمین ویران اور سنسان تھی
اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا۔اور خدا کی روح پانیوں پر جنبش کرتی تھی۔۱۴
انجیل کی ابتداء اس طرح ہے:۔ابتداء میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔یہی ابتداء میں خدا کے
ساتھ تھا۔"
لیکن قرآن کریم اس دلیل کے ساتھ اپنی بات شروع کرتا ہے کہ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي
خلق۔اے محمد ! ( لین ) تم ان لوگوں کے معلم بن جاؤ اور پڑھو اس خدا کے نام کے ساتھ جس
نے دنیا کو پیدا کیا۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔اس نے انسان کو ایک خون کے لوتھڑے سے
پیدا کیا۔اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ ہاں اے محمد! پڑھ کہ تیرے پڑھتے پڑھتے خدا کی عزت دنیا میں
قائم ہو جائے گی۔قرآن کریم کی ایک عظیم الشان پیشگوئی
52
یہ پہلی پیشگوئی ہے جو قرآن کریم کے بینة ہونے کے ثبوت میں پیش کی گئی ہے۔فرمایا
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
53
قرآن کے بینة ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کی شان دنیا میں قائم
کردے گی۔حضرت مسیح علیہ السلام پر مخالفین نے اعتراض کیا تھا کہ اسے شیطان سکھاتا ہے اس کے
جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا شیطان اپنے خلاف آپ سکھاتا ہے۔اگر شیطان شیطان کو نکالے تو وہ اپنا ہی مخالف ہوا۔پھر اس کی بادشاہت کیونکر قائم
رہے گی۔خص
اسی طرح کہا جا سکتا ہے کہ وہ کتاب جو خدا تعالیٰ کی گمشدہ عظمت قائم کرنے کے لئے آئے
اسے شیطان کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا۔اول تو کوئی کتاب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو یہ
کہہ ہی کس طرح سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی عزت اور عظمت اس کے ذریعہ قائم ہو جائے گی۔کئی لوگ
کتا میں لکھتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی کتاب دنیا کا نقشہ بدل دے گی لیکن پھر اسی کتاب
پر دوسروں سے ریویو کرانے کے لئے منتیں کرتے پھرتے ہیں۔ایک دوست نے بتایا کہ ایک موی
نے جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ شکوہ کرتا پھرتا ہے کہ ”الفضل“ اس کی کتابوں کے خلاف کیوں
نہیں لکھتا۔ایک اور مدعی نبوت نے مجھے لکھا کہ میں آپ کے پاس اپنی کتاب بھیجتا ہوں خواہ آپ
اور نے
اس کے خلاف ہی لکھیں لیکن لکھیں ضرور تو بیسیوں کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں پیدا
ہوتا۔پھر کیا یہ معمولی بات ہے کہ ایک ایسے علاقہ میں جہاں بت پرستی کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا۔وہاں کہا گیا کہ اسے ایسی حالت میں پڑھ کہ تیرے رب کی عزت اس کے ذریعہ دنیا میں قائم ہوتی
جائے گی۔اس کلام کے ذریعہ تیرا رب آشرم کے طور پر ظاہر ہوگا۔اُس وقت نہ صرف عرب میں بلکہ سارے جہان میں شرک پھیلا ہوا تھا اور حالت یہ تھی کہ
آخری مذہب جو عیسائیت تھا۔اس کے ماننے والے عیسائی خود لکھتے ہیں کہ اسلام اس لئے اتنی جلدی
اور اس وسعت کے ساتھ پھیل گیا کہ عیسائیت میں شرک داخل ہو چکا تھا۔ہندوؤں کی کتابوں کو
دیکھو تو یہی معلوم ہوگا کہ اُس وقت ہندوؤں میں بکثرت شرک پایا جاتا تھا۔زرتشتی بھی مانتے ہیں کہ
اس زمانہ میں ہر طرف شرک ہی شرک تھا۔غرضیکہ تمام مذاہب والے فخر کے ساتھ کہتے تھے کہ اسلام
کے پھیلنے کی یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہر مذہب میں شرک پھیل چکا تھا۔ہم کہتے ہیں یہ درست ہے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
54
اور قرآن کریم نے ایسے ہی وقت میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ شرک مٹ جائے گا اور خدائے واحد کی
حکومت دنیا میں قائم ہو جائے گی۔اُس وقت جب کہ قرآن نے توحید پیش کی مکہ والوں کی جو حالت تھی اس کا ذکر قرآن کریم
اس طرح کرتا ہے کہ انہوں نے کہا جَعَلَ الْأَلِهَةَ الهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْى عُجَاب - عليم
عجیب بات ہے کہ اس نے سارے معبودوں کو کوٹ کاٹ کر ایک بنا دیا ہے ان لوگوں کو یہ خیال ہی
نہیں آتا تھا کہ وہ الہ ہیں ہی نہیں۔وہ سمجھتے تھے کہ سب معبودوں کو اس نے اکٹھا کر کے ایک بنادیا
ہے۔سورۃ ص میں ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔مگر معا ان کی حالت بدلنے لگی۔اور اس کے
بعد ان میں اس قدر تغیر پیدا ہو گیا کہ انہوں نے اسلامی توحید کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے اور
یہ کہنے لگے کہ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِبُونَا إِلَى اللهِ زُلفی کے یعنی یہ یونہی کہتا ہے کہ ہم مشرک
ہیں ہم تو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے بتوں کو مانتے ہیں۔گویا وہ معذرت کرتے ہیں کہ
ہم کب کہتے ہیں کہ بت خدا ہیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ان کے ذریعہ خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو اُن میں پیدا ہوا اور کس طرح خدا تعالیٰ کا اکرم ہونا ظاہر
ہو گیا۔غرض فرماتا ہے۔اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الأكرم تو اس کتاب کو پڑھ کیونکہ اس کے پڑھنے کے
ساتھ ہی توحید پھیلنے لگ جائے گی۔لوگ خدا تعالیٰ کو ماننے لگ جائیں گے اور اس کا جلال دنیا میں
قائم ہو جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔مگر یہ تو اس وقت کا حال تھا جب قرآن کریم نازل ہوا۔اب
دیکھ لو کہ کس طرح شرک کے خیالات دنیا سے مٹ رہے ہیں۔ہندوستان میں ۳۳ کروڑ بہت
پوجے جاتے تھے مگر ان ہندوؤں میں سے ہی آریہ اُٹھے جو کہتے ہیں کہ ہم ہی اصل توحید کے ماننے
والے ہیں۔اسی طرح مسیحیوں کو دیکھو تو وہ کہتے ہیں اصل تو حید ہم میں ہی ہے میں نے عیسائیوں کی
ایسی کتابیں پڑھی ہیں جن میں وہ لکھتے ہیں کہ اسلام نے ہم پر یہ غلط اعتراض کیا ہے کہ ہم شرک میں
مبتلا ہیں حالانکہ اب بھی ان میں ایسے لوگ ہیں جو حضرت مریم اور حضرت مسیح کی پرستش کرتے
غرض کتنا بڑا تغیر رونما ہو گیا کہ جہاں جہاں قرآن پڑھا گیا وہاں توحید قائم ہوتی چلی گئی۔اور
دنیا یہ اقرار کر نے لگ گئی کہ خدا ہی آکر ھم ہے۔یہ کتنی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو قرآن کریم کے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
متعلق کی گئی۔پھر پہلے دن پہلی وحی میں اور پہلے وقت میں کی گئی۔قلم کے ذریعہ ہر قسم کے علوم کا اظہار
ایک اور پیشگوئی اس وحی میں قرآن کے متعلق یہ کی کہ الَّذِی عَلَّمَ بِالْقَلَمِ یعنی اس کتاب
کے ذریعہ نہ صرف یہ ثابت ہوگا کہ تیرا رب سب سے بالا ہے اور باقی ساری ہستیاں اس کے تابع
ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہوگا کہ الَّذِی عَلَمَ بِالْقَلَمِ تیرے رب نے قلم کے ساتھ علم سکھایا
ہے۔یعنی آئندہ تحریر کا عام رواج ہو جائے گا۔وہ مکہ جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے
وقت صرف سات آدمی پڑھے لکھے تھے۔جہاں کے بڑے بڑے لوگ لکھنا پڑھنا ہتک سمجھتے
تھے۔شعراء اپنے شعر صرف زبانی یاد کراتے تھے۔اور اگر انہیں کہا جائے کہ اشعار لکھوا دیئے
جائیں تو اسے اپنی ہتک سمجھتے تھے اور اس پر فخر کرتے تھے کہ لوگ ان کے اشعار زبانی یا درکھتے
ہیں۔جب قرآن نازل ہوا تو ان میں ایک عظیم الشان تغیر آ گیا۔55
یہاں تک کہ صحابہ میں کوئی ان پڑھ نہ ملتا تھا۔سو میں سے سو ہی پڑھے لکھے تھے۔تو فرمایا
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ اس کتاب کے ذریعہ دوسرا عظیم الشان تغیر یہ ہوگا کہ لوگوں کی توجہ علوم کی
طرف پھیر دی جائے گی چنانچہ آپ کی بعثت کے معا بعد لکھنے کا رواج ترقی پذیر ہوا۔صحابہ نے لکھنا
پڑھنا شروع کیا۔مدینہ میں آپ نے سب بچوں
کو تعلیم دلوائی یہاں تک کہ عرب کا بچہ بچہ پڑھ لکھ گیا
بلکہ اسلام کے ذریعہ سے یونانی کتب بھی محفوظ ہوگئیں۔غرض قلم کا استعمال اس کثرت سے ہوا کہ
اس کی مثال پہلے زمانہ میں نہیں ملتی۔یہاں سوال ہو سکتا ہے کہ اس بات کا تعلق قرآن کریم کی فضیلت سے کیا ہے؟ سو یا درکھنا
چاہئے کہ قرآن کریم کو کامل اور افضل ثابت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے مخاطب عالم
ہوں جاہل نہ ہوں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کریم کے نازل ہونے کے بعد علم کا زمانہ آجائے
گا۔لوگ مختلف علوم کے ماہر ہونگے۔مگر باوجود اس کے یہ کتاب دنیا میں قائم رہے گی اور پڑھی
جائے گی۔اور کوئی اس پر غالب نہیں آسکے گا۔غرض اس پیشگوئی کے بعد کیا عرب اور کیا دوسرے
ممالک ان میں علم کا اتنا رواج ہوا کہ اس کی مثال پہلے کسی زمانہ میں نہیں مل سکتی۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
نئے نئے علوم کی ترویج
تیسری پیشگوئی یہ کی کہ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ خدا کا نام لے کر اس کتاب کو پڑھ
جو انسان کو وہ باتیں سکھانے والا ہے جنہیں اس سے پہلے وہ ہر گز نہیں جانتا تھا۔گو یہ عام بات ہے
کہ جہاں تحریر کی کثرت ہوگی وہاں علوم کا رواج ہوگا۔اور لوگ نئی نئی باتیں بیان کریں گے مگر لغو
تحریریں بھی ہو سکتی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اب میں انسانوں کو وہ باتیں سکھاؤں گا جو خواہ دینی
ہوں یا دنیوی، دنیا اس سے پہلے نہیں جانتی تھی۔چنانچہ قرآن کریم نے ایسے علوم بتائے جو نہ تو رات میں موجود ہیں نہ انجیل میں اور نہ کسی اور
کتاب میں۔پھر دوسرے علوم بھی اس کے ذریعہ سے کھلنے شروع ہوئے۔عرب میں شعروں کے
قواعد علم معانی، بیان اور صرف ونحو وغیرہ کے اصول وقواعد کوئی نہ تھے۔یہ علوم صرف مسلمانوں نے
رائج کئے۔عرب کے جاہل لوگوں کی ساری کائنات لوٹ مار تھی۔مگر قرآن کریم نازل ہونے کے
بعد جن علوم سے وہ ہزاروں سال سے نا آشنا چلے آرہے تھے ان سے وہ آشنا ہوئے اور وہ ساری دنیا
کے علوم کے حامل بن گئے۔یونانی علوم کی کتابوں کے انہوں نے ترجمے کئے اور پھر ان کے ترجمے
یورپ میں گئے۔پین میں جب مسلمان پہنچے تو انہوں نے ان کتابوں کے ترجمے کئے اور پھر ان
ترجموں سے یورپ نے فائدہ اُٹھایا۔غرض عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ کے بعد ایسا تغیر
شروع ہوا کہ وہ باتیں جو دنیا کو پہلے معلوم نہ تھیں ساری دُنیا میں پھیل گئیں۔اور مسلمانوں نے ایسے
علوم ایجاد کئے جو پہلے نہ تھے۔مثلاً علم الاخلاق، علم النفس ، سائنس کے متعلق علوم، علم قضا ان سب
علوم کے متعلق نئے اصول تجویز کئے۔اسی طرح مسلمانوں نے علم روایت نکالا علم کلام ایجاد کیا علم
قضا اور حکومت کے قوانین مرتب کئے۔پہلے رومن لاء جاری تھا مگر خود یوروپین مدبروں نے تسلیم کیا
ہے کہ اسلامی لاء اس سے بہتر ہے۔حفظان صحت ، علم تصوف اور الجبرا کے علوم بھی مسلمانوں کے
ذریعہ نکلے۔غرض ایک طرف تو قرآن نے ایسی روحانی باتیں بیان کیں جو دنیا پہلے نہ جانتی تھی اور
دوسری طرف ایسے دنیوی علوم ظاہر ہوئے جن کے مقابلہ میں پہلے علوم ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں ٹھہر
سکتے۔یہ تین پیشگوئیاں قرآن کریم کے الہی کتاب ہونے کے ثبوت کے لئے کافی ہیں۔56