فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد
فضائل القرآن, حصہ 7
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
105
زمانہ ہوگا جب نظر پتھر جائیگی۔یعنی نئے نئے علوم نکلیں گے اور انسان حیران رہ جائیں گے ومجمع
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ اور چاند اور سورج کو گرہن لگے گا۔اس وقت انسان کہے گا کہ اب میں بھاگ
کر کہاں جا سکتا ہوں۔یہاں قیامت سے مراد مسیح موعود کا زمانہ ہے اور اسے قیامت کے ثبوت کے
طور پر پیش کیا گیا ہے۔اور بتایا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب مسلمانوں کی تباہی اور بربادی
انتہا کو پہنچ چکی ہوگی اس وقت خدا تعالیٰ پھر ان کو دوبارہ زندہ کرے گا۔یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے زمانہ کے متعلق ہے کہ مسلمان تباہ و برباد ہونے کے بعد پھر ترقی کریں گے اور اس
بات کا پورا ہونا بتا دے گا کہ قرآن ایسے منبع سے نکلا ہے جہاں سے کوئی بات غلط نہیں نکلتی۔جب یہ
بات پوری ہو جائے گی تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ مرنے کے بعد کے متعلق بھی قرآن جو کچھ کہتا
ہے وہ بھی ضرور پورا ہوگا۔دوسری بات یہ بیان فرمائی کہ انسان کے اندر جو نفس تو امہ رکھا گیا ہے وہ بھی قیامت کا ثبوت
ہے۔انسان جب کوئی گناہ کی بات کرتا ہے تو اس پر اس کا نفس اسے ملامت کرتا ہے۔ایک چھوٹا بچہ
بھی جب جھوٹ بول رہا ہوتا ہے تو سمٹتا اور سکڑتا جاتا ہے کیونکہ نفس لوامہ جو اس کے اندر موجود ہے
وہ اسے شرم دلا رہا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہی نفس تو امہ جس کے نتیجہ میں انسان محسوس کرتا
ہے کہ اخلاق کیا ہیں اور بداخلاقی کیا ہے۔گناہ کیا ہے اور ثواب کیا ہے۔اس بات کا ثبوت ہے کہ
قیامت کا بھی ایک دن مقرر ہے ورنہ اس کے اندر ندامت کا یہ احساس کیوں پیدا ہوتا۔اسی طرح
قرآن کریم عذاب اور انعام کی تمام تفصیلات بتاتا ہے اور ان کی حکمتیں بتاتا ہے اور سزا اور اس کی
غرض اور انعام اور اس کا مقصد اور طریق سزا اور طریق انعام غرض ہر ایک پہلو پر مفصل روشنی ڈالتا
ہے جس کی مثال دوسری کتب میں بالکل نہیں ملتی اور اگر ملتی ہے تو ناقص طور پر۔پس ضرورت مذہب
کے بیان کرنے میں بھی اسلام دوسرے مذاہب سے افضل ہے۔خدا تعالٰی سے اتصال پیدا کرنے اور روحانی طاقتوں کو تکمیل تک پہنچانے والا مذہب
(۵) اب میں پانچویں بات بیان کرتا ہوں کہ جوضرور تیں کوئی مذہب پیش کرے اس کا فرض
ہے کہ وہ انہیں پورا بھی کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سوائے قرآن کریم کے اور کوئی کتاب
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
106
پوری نہیں اُترتی۔صرف قرآن کریم ہی ہے جو اس امر کا مدعی ہے کہ جب تک کوئی مذہب خدا تعالیٰ
سے اتصال پیدا نہیں کراتا اور روحانی طاقتوں کو مکمل نہیں کراتا اور اُخروی بھلائی کی ضمانت اسے نہیں
دیتا اس کی خالی تعلیم اسے نفع نہیں پہنچا سکتی۔چنانچہ وہ اس دنیا سے آواز دیتا ہے کہ من سكان في
هذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا " یعنی یہ یاد رکھو کہ نماز ، روزہ ، حج اور
زکوۃ وغیرہ کی غرض یہ ہے کہ انسان خدا کو پالے کیونکہ مذہب کا مدعا یہ ہے کہ انسان خدا کو دیکھ لے۔اور اگر اس دنیا میں خدا کسی کو نظر نہیں آتا تو اگلی دنیا میں بھی نظر نہیں آئے گا۔خدا کو دیکھنے کی اس دنیا
میں بھی ضرورت ہے۔اگر ایک انسان سب عبادات بجالاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اسے نظر نہیں آتا تو
صاف معلوم ہوا کہ عبادت کا جو اصل مقصد ہے وہ پورا نہیں ہوا۔اور جو شخص اس دنیا میں خدا کو دیکھنے
سے اندھا رہا وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا اور اسے وہاں بھی خدا نظر نہیں آئے گا۔اصل
سبیلا کے معنی یہ ہیں کہ اگلے جہان میں اس کی نابینائی اور بھی بھیانک ہوگی کیونکہ وہاں تو بہ کا کوئی
موقع نہ ہوگا۔آخرت سے آواز
b
پھر وہ آخرت سے آواز دیتا ہے کہ يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ
بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ بُشْر يكُمُ الْيَوْمَ جَنَّتَ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ
فِيهَاء ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - يَوْمَ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا
انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ ثُوْرِكُمْ ، قِيْلَ ارْجِعُوا وَرَاءَ كُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ
بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهُ بَاب بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ ا یعنی
اس روز تو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے سامنے بھی اور ان کے دائیں
طرف بھی بھاگتا جائے گا۔اس میں بتایا کہ اگلے جہان کی ترقیات بہت جلدی جلدی ہوگی نور تیز تبھی
ہوگا جبکہ ساتھ چلنے والے بھی تیز ہونگے۔وہ نور بینَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِ ہم رہے گا یعنی ان کے
دائیں بائیں بھی نور ہوگا اور آگے بھی۔گویا اس میں ترقیات کی رفتار کی تیزی اور اس تیزی میں
مومنوں کے ہم قدم رہنے کی طرف اشارہ ہے۔بشر لكُمُ الْيَوْمَ خدا تعالیٰ کے فرشتے انہیں
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
107
کہیں گے کہ آج تمہارے لئے بشارت ہے۔جنت تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَلِدِينَ
فيها ان جنات اور قسم قسم کے باغوں کی جن میں نہریں بہ رہی ہیں۔يَوْمَ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ
وَالْمُنْفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّورِ كُمْ قِيْلَ ارْجِعُوا وَرَاءَ كُمْ
فَالْتَمِسُوا نُورًا اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ تم تو دوڑے جارہے
ہو ذرا ہمارا بھی انتظار کرو۔ہم بھی تم سے نور لے لیں۔اس وقت ان سے کہا جائے گا تمہیں یہاں
سے نور نہیں مل سکتا۔اگر طاقت ہے تو تم پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ۔اور وہیں جاؤ جہاں سے تم آئے ہو
اور وہاں جا کر نور کی تلاش کرو۔اس میں بتایا کہ وہ نور جو اگلے جہان میں کام آئے گا اسی دنیا میں ملتا
ہے۔وہاں جانے کے بعد نہیں ملے گا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ انسان اسی دنیا میں نیکیاں کرے تب
اگلے جہان میں کامیاب ہوسکتا ہے۔مگر دیکھو رحمت الہی بھی کس قدر وسیع ہے۔کہا جا سکتا تھا کہ جب
دنیا میں کسی کو نور نہیں ملا تو کیا پھر اسے کبھی نور نہ مل سکے گا اور وہ ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائے گا اور اگر
اسے نوریل سکتا ہے جس کی طرف فَالْتَمِسُوا نُورًا میں ایک مخفی اشارہ ہے تو کیسے۔اس کے متعلق
فرمایا۔فَضْرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ
الْعَذَابُ منافقوں اور مومنوں کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی۔اور اس میں ایک
دروازہ رکھا جائے گا۔یہ تو صاف بات ہے کہ جنت والے تو جنت سے باہر نہیں جائیں گے اس لئے
یقیناً یہ دروازہ اسی لئے رکھا جائے گا کہ باہر والے اندر آجائیں۔پس بتایا کہ گونور اسی دنیا میں
حاصل ہو سکتا ہے لیکن جو اس سے محروم رہیں گے انہیں بعض حالتوں میں سے گزارنے کے بعد
معاف کر دیا جائے گا۔اور وہ اس دروازہ میں سے گذر کر جنت میں داخل ہو جائیں گے۔بَاطِنه
فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ میں بھی اس طرف اشارہ ہے کہ جنتی حواس
اور قوتوں سے ہی دوزخ پیدا ہوتی ہے۔یعنی حواس حقیقی تو نیک ہی ہیں لیکن ان کے غلط استعمال
سے دوزخ پیدا ہوتی ہے۔غرض اس دعوئی میں بھی قرآن کریم کے ساتھ اور کوئی کتاب شریک نہیں
ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
ایفائے وعدہ کا ثبوت
108
ط
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ او پر جو کچھ بیان ہوا یہ تو دعوئی ہے۔کیا ایفائے وعدہ بھی ہو گا سو اس
کے متعلق فرمایا۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ
اليْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوَى لِلْكَفِرِينَ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَاء
وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ " یعنی اس شخص سے زیادہ اور کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر
جھوٹ باندھ کر افتراء کرے۔یا اس شخص سے زیادہ اور کون ظالم ہو سکتا ہے جو اس سچائی کا انکار کر
دے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے پاس آئے۔کیا ایسے کافروں کی جگہ جہنم نہیں ہونی چاہئیے ؟
ہاں وہ جو ہماری تعلیم قرآن کے مطابق ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ
انہیں ضرور اپنے رستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشیں گے اور اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ محسنوں کا
ساتھ دیتا ہے۔اس آیت میں بتایا کہ ایسے لوگ جتنا ہماری طرف چل کر آسکیں گے اتنا اگر چلیں
گے۔تو جب ان کے پیر چلنے سے رہ جائیں گے ہم خود جا کر انہیں لے آئیں گے کیونکہ ہمارا یہ طریق
ہے کہ کچھ بندہ آتا ہے اور کچھ ہم اس کی طرف جاتے ہیں۔یہاں وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا الخ میں یہ بتایا کہ قرآن خدا پر افتراء
نہیں۔اگر یہ جھوٹ ہوتا تو اس کے بنانے والا عذاب میں مبتلا کیا جاتا۔پھر وَالَّذِينَ جَاهَدُوا
فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُم سُبُلَنا میں یہ بتایا کہ جھوٹ کوئی اس وقت بولتا ہے جب سچائی سے اپنا مقصد
حاصل نہ کر سکے لیکن جب ہم نے کلام نازل ہونے کا دروازہ کھلا رکھا ہے اور ہم نے کہہ دیا ہے کہ
محسن بن جاؤ تو اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے تو کیوں بچی کوشش کر کے سچا کلام حاصل نہ کیا جائے۔جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے۔رضائے الہی حاصل کرنے والا کامیاب گروہ
اس آیت کے متعلق یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں تو صرف یہ بتایا گیا ہے کہ ہم ایسا کریں
گے۔سوال یہ ہے کہ کیا خدا تعالیٰ نے ایسا کیا بھی ہے یا نہیں ؟ سواگر چہ اس سوال کا جواب اس آیت
میں آجاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ سے اتصال اس کا ہوگا جو مناسب روحانی تکمیل حاصل کر چکا ہو اور وہ
جنت بھی پائے گا۔لیکن علیحدہ علیحدہ بھی ان باتوں کا اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
109
سے کامل تعلق رکھنے والے آخر قرآن پر چل کر اپنی مراد کو پہنچ گئے اور انہوں نے جنت پالی۔چنانچہ
فرماتا ہے۔مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى
تحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا لِيَجْزِيَ اللهُ الصَّدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ
ط
۶۵
وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءَ أَو يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ، إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِما- ها
فرمایا۔ان مومنوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے جو عہد کیا تھا اسے انہوں
نے پورا کر دیا۔فَمِنْهُمْ مَنْ قَطَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا۔ان
میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے اپنے عہد کو پورا کر دیا اور وہ خدا سے مل گئے۔نَخب کے معنی
نذر اور مَا أَوْجَبَ عَلَى نَفْسِه کے بھی ہوتے ہیں۔پس اس سے مراد مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ " کے عہد کو پورا کرنے کے ہیں۔لیکن فرماتا ہے۔بعض ایسے بھی ہیں
جو ابھی اس خلش میں لگے ہوئے ہیں کہ خدا سے مل جائیں۔انہوں نے اپنی طرف سے جدو جہد
کرنے میں کوئی کمی نہیں کی۔سو خدا ایسے صادقوں کو بھی ان کے صدق کا ضرور بدلہ دے گا۔اس آیت سے ثابت ہے کہ قرآن نے یہ امر تسلیم کیا ہے کہ محمد صلہ پیہم کی امت میں ایسے لوگ
پائے جاتے ہیں جو قرآن پر چل کر خدا کومل گئے۔ملائکہ سے مومنوں کا تعلق
پھر ملائکہ چونکہ اخلاق فاضلہ کی محرک ہستیاں ہیں۔اس لئے مزید ثبوت کے لئے فرمایا کہ ان
کی روحانی درستی کی علامتیں بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں اور روحانی تکمیل کے مؤکل ان سے ملنے لگتے
ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ إِلَّا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ
أولِيؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَشْتَبِيَ
أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَدَّعُوْنَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - كل
یعنی وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اس پر استقامت سے قائم رہتے ہیں
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
110
یعنی اپنے اعمال سے اس کا ثبوت دیتے ہیں۔ہم ان پر فرشتے نازل کرتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں
ڈرو نہیں اور نہ کسی پچھلی غلطی کا غم کرو تمہیں جنت کی بشارت ہو۔تم خدا سے جاملو گے اور وہاں تمہیں
وہ چیز مل جائے گی جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔ہم اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی تمہارے
مددگار ہوں گے اور تم اس دنیا میں اور اگلے جہان میں جو کچھ چاہو گے اور جو کچھ مانگو گے وہ تمہیں مل
جائے گا۔اس میں بتایا کہ تمہاری قلبی اصلاح بھی ہو جائے گی اور عملی بھی۔جیسا کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ کے متعلق فرمایا کہ اعْمَلُوا مَا شِتُتُم ۱ تم جو چاہو کر و۔یعنی اب
تم بدی کر ہی نہیں سکتے۔اسی طرح یہاں بھی یہی مراد ہے کہ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَبقَى
انْفُسُكُمْ تمہارے نفس ایسے پاکیزہ ہو گئے ہیں کہ اب جو کچھ تم چاہو گے پاک چیز ہی چاہو
گے۔یعنی تمہارے دل میں نیک تحریکیں ہی ہونگی بری نہیں ہونگی۔اور ہمیشہ پاک چیزیں ہی مانگو گے
بری نہیں مانگو گے۔اب سوال ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ پچھلے زمانہ پر ہی ختم ہو گیا یا آگے بھی اس کا سلسلہ جاری رہے
گا۔سواس کا جواب بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي
الأميين رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِم أيتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب
وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔یعنی وہی خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی میں سے ایک
شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو اُن کو خدا کے احکام سناتا اور ان کو پاک کرتا اور ان کو کتاب اور حکمت
سکھاتا ہے گو وہ اس سے پہلے بڑی بھاری گمراہی میں مبتلا تھے۔اسی طرح ان لوگوں کے سوا اللہ
تعالیٰ ایک دوسری قوم میں بھی اس رسول کو بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت
والا ہے۔یہ آیت بتاتی ہے کہ جو کچھ اس رسول کے زمانہ میں ہوا وہی اس زمانہ میں بھی ہوگا اور یہ
سلسلہ جاری رہے گا بند نہ ہو گا۔فائدہ کی شدت کے لحاظ سے قرآن کریم کی فضیلت
(۴) فضیلت کی ایک اور وجہ فائدہ کی شدت کے لحاظ سے ہوتی ہے یعنی گو فائدہ تو اور چیزوں
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
111
میں بھی ہوتا ہے مگر جس چیز کا فائدہ اپنی شدت میں بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے اسے دوسروں پر فضیلت
دی جاتی ہے۔قرآن کریم کے متعلق جب ہم یہ بات دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کو اس
بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 19 یعنی اے مسلمانو ! تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے رہو
کہ اے اللہ ! ہمیں سیدھا رستہ دکھا اور اس رستہ پر چلا جس پر چل کر پہلے لوگوں نے تیرے انعامات
حاصل کئے۔گویا جس قدر انعامات تو نے پہلے لوگوں پر کئے ہیں وہ سب کے سب ہم پر بھی کر۔اور
پہلے لوگوں کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ
هُمُ الصَّدِيقُوْنَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر
ایمان لائے وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔اس آیت میں
بتایا کہ تمام امتوں میں شہداء اور صدیقوں کا دروازہ کھلا تھا۔مگر جہاں رسول کریم مسانی ایم کا ذکر کیا
وہاں فرمایا - وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ
النَّبِينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا الى یعنی وہ
لوگ جو اللہ اور اس رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہونگے جن پر خدا تعالی کے
انعامات نازل ہوئے یعنی نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین میں۔گویا پہلے نبیوں کی
اطاعت سے تو صرف صدیق اور شہداء بنتے تھے مگر اس نبی کی اطاعت سے نبوت کا درجہ بھی حاصل
ہوسکتا ہے۔حضرت داؤڈ اور حضرت عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اتباع
سے نبوت ملی ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات پر زور دیا اور بار بار اس کا اعلان
کیا کہ مجھے محض رسول کریم سنی لیا ایم کی غلامی میں درجہ نبوت حاصل ہوا ہے۔انبیاء اور صد یقین وغیرہ کی معیت کا مفہوم
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہاں مَعَ الَّذِينَ آیا ہے جس کا یہ مطلب نہیں
کہ اللہ اور اس
رسول کی اطاعت سے کوئی نبی بن سکتا ہے بلکہ یہ ہے کہ قیامت کے دن اسے انبیاء کی معیت حاصل
ہوگی۔اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ اگر نبی بنے کی نفی کی جائے گی تو اس کے ساتھ ہی صدیق ،شہید
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
112
اور صالح بنے کی نفی بھی کرنی پڑے گی۔اور یہ ماننا پڑے گا کہ نَعُوذُ باللہ امت محمدیہ میں اب کوئی
صدیق، شہید اور صالح بھی نہیں بن سکتا۔لیکن اگر صالحیت، شہادت اور صدیقیت کا مقام حاصل ہو
سکتا ہے تو پھر نبوت کا انعام بھی حاصل ہو سکتا ہے۔لیکن اس پر یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ جب
قرآن کریم کا کوئی لفظ حکمت کے بغیر نہیں ہے تو پھر یہاں مع کا لفظ لانے کی کیا ضرورت تھی۔جیسا
کہ دوسری جگہ مَعَ الَّذِينَ نہیں رکھا بلکہ صرف یہ فرمایا کہ وہ صدیق اور شہید ہونگے۔اسی طرح
یہاں بھی کہا جاسکتا تھا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مع رکھ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ
اس رسول کی اطاعت کرنے والے صرف صدیق ہی نہیں ہونگے بلکہ سب اُمتوں کے صدیقوں کی
خوبیاں ان میں آجائینگی۔صرف شہید ہی نہیں ہونگے بلکہ پہلے سب شہیدوں کی صفات کے جامع
ہو نگے۔صرف صالح ہی نہیں ہونگے بلکہ پہلے صالحین کی سب خوبیاں اپنے اندر رکھتے ہوں گے
اسی طرح جو نبی آئے گا وہ پہلے سب نبیوں کی خوبیوں اور کمالات کا بھی جامع ہوگا۔پس مع نے
رسول کریم صلی نام کی اطاعت کے نتیجہ کو بڑھا دیا ہے گھٹا یا نہیں۔اور بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ
سی کا یہ نام کی اطاعت سے جو مرتبہ حاصل ہوتا ہے وہ پہلے لوگوں کے مراتب سے بہت اعلیٰ اور ارفع
ہے۔ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک کلام
(۵) ایک اور وجہ فضیلت یہ ہوتی ہے کہ جو چیز پیش کی جائے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہ ہو۔قرآن
کریم کی فضیلت اس لحاظ سے بھی ثابت ہوتی ہے۔قرآن کریم میں ایک آیت ہے جس کے
متعلق لوگ بحث کرتے رہتے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت ہے۔آج میں یہ بتاتا ہوں کہ وہ اپنے
مطالب کے لحاظ سے کیسی ضروری اور اہم ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ
فيه۔۲ صرف یہی ایک کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں باقی سب میں ملاوٹ ہے۔تورات
سے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس کا ایک ایک لفظ خدا کا ہے بلکہ اس میں ایک جگہ تو یہاں تک لکھا ہے
خداوند کا بندہ موسیٰ خداوند کے حکم کے موافق موآب کی سرزمین میں مر گیا۔اور اس
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
113
نے اسے موآب کی ایک وادی میں بیت فعود کے مقابل گا ڑا۔پر آج کے دن تک کوئی
اس کی قبر کو نہیں جانتا۔‘ے
اسی طرح انجیل سے متعلق
کوئی نہیں کہہ سکتا لیکن قرآن کریم کے ایک ایک لفظ کے متعلق ہم کہہ
سکتے ہیں کہ یہ خدا کا کلام ہے بندے کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔پس موٹی اور واضح ضرورت اس
آیت کی یہی ہے کہ اس میں دنیا کو یہ بتایا گیا ہے کہ باقی کتابوں میں کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہو چکی
ہیں لیکن صرف یہی ایک کتاب ہے جس میں کوئی ملاوٹ نہیں۔ممکن ہے کوئی کہے کہ یہ تو قرآن کا دعوی ہی دعویٰ ہے جو اُس وقت کیا گیا ہے جب قرآن
نازل ہوا۔اس امر کا کیا ثبوت ہے کہ بعد میں بھی اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہو سکی۔سو اس کے متعلق
فرماتا ہے۔انا نحنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ کے ہم نے ہی اس قرآن کو اُتارا ہے اور
یقینا ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔گویا آئندہ کے متعلق بھی ہم اس بات کا ذمہ لیتے ہیں کہ کوئی
شخص اس میں تغییر و تبدل نہیں کر سکے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اب تک اس کا ایک ایک لفظ اور ایک
ایک حرف اسی شکل میں محفوظ ہے جس شکل میں وہ رسول کریم سنایی تم پر نازل ہوا تھا۔ربوبیت عالمین کا بلند تصور
(۲) فضیلت کی چھٹی وجہ یہ ہوا کرتی ہے کہ کوئی چیز اپنی ہو کیونکہ اپنی چیز ہمیشہ دوسروں کی
چیزوں سے پیاری لگتی اور افضل نظر آتی ہے۔قرآن کریم کو جب ہم اس نکتہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو وہ
بھی اپنی چیز نظر آتا ہے۔مثلاً قرآن کریم نے رَبُّ العلمین کا خیال لوگوں میں پیدا کیا اور اس
طرح قومی خداؤں کا تصور باطل کیا۔بائیبل پڑھ کر دیکھو تو اس میں اس طرح ذکر آتا ہے کہ بنی
اسرائیل کا خدا۔تیری قوم کا خدا۔فلاں قوم کا خدا۔ویدوں کو پڑھ کر دیکھو تو برہمنوں کا خدا الگ
معلوم ہوتا ہے اور دوسروں کا الگ۔مگر قرآن کی ابتداء ہی الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے ہوتی
ہے۔اس طرح دنیا کو یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ساری دنیا کے رب کی طرف سے نازل کردہ کتاب ہے اور
سب کو اپنی طرف بلاتی ہے۔غرض اسلام نے سب لوگوں کو جو علیحدہ علیحدہ تھے ماں کی طرح اکٹھا کیا
اور کہہ دیا کہ ایک خدا کے پاس آجاؤ۔پہلے لوگوں میں شرک پیدا ہونے کی یہی وجہ تھی کہ وہ لوگ
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
114
الگ الگ خدا سمجھتے تھے۔ہندو کہتے تھے کہ ہمارا خدا ایسا ہے، یہود کہتے تھے ہمارا خدا ایسا ہے،
پاری کہتے تھے کہ ہمارا خدا ایسا ہے۔پھر بعض لوگوں نے کہا کہ چلو سب کے خداؤں کو پو جوتا کہ سب
سے فائدہ حاصل ہو۔اس طرح شرک پیدا ہو گیا۔مگر اسلام نے بتایا کہ مومن اور کا فرسب کا خدا
ایک ہی ہے۔اور اسلام کسی خاص قوم کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُبرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ یعنی اسلام کا چراغ ایک ایسے
برکت والے تیل سے جلایا جارہا ہے جو نہ مشرقی ہے نہ مغربی۔ہر قوم اور ہر زمانہ کے لئے ہے۔سب
کے لئے اس میں ترقیات کے دروازے کھلے ہیں۔اس طرح اسلام نے قومیت کے امتیاز کو مٹا دیا
اور بڑائی کا معیار یہ رکھا کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ کے اسلام میں بڑائی کا معیار
صرف تقویٰ ہے۔خواہ کوئی کیسی ہی ادنیٰ قوم کا فرد ہوا گر وہ متقی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز
ہے۔پس اسلام نے ذات پات کو مٹادیا اور مختلف مذاہب کے نتیجہ میں جو تفرقے پیدا ہوتے تھے،
ان کو دور کر دیا۔دوستوں کو چاہئے کہ قرآن کریم کو اپنا دستور العمل بنا ئیں
میں نے فضیلت قرآن کی ۲۶ وجوہات میں سے اس وقت صرف چھ کا ذکر کیا ہے اور ان کی
بھی ایک ایک مثال دی ہے۔خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو باقیوں کے متعلق پھر بحث کرونگا۔فی الحال
اسی پر بس کرتا ہوں۔اور دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایسی افضل اور بے نظیر کتاب پر عمل کرنے اور
اس کے احکام کو حرز جان بنانے کی کوشش کرو۔اس وقت میں قرآن کریم کے جن مطالب کو واضح کر
سکا ہوں ان کے مقابلہ میں اور کوئی کتاب ایسے مطالب پیش نہیں کر سکتی۔دوستوں کو چاہئے کہ خدا
تعالیٰ کی اس کتاب کی طرف خاص طور پر توجہ کریں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اگر کسی
انسان کے پاس بہتر سے بہتر چیز ہو لیکن وہ استعمال نہ کرے تو اسے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کنواں
موجود ہو لیکن ہم پانی نہ پیئیں تو کس طرح پیاس بجھ سکتی ہے۔پس یہ اعلیٰ درجہ کی کتاب جو تمہارے
پاس موجود ہے یہ اسی صورت میں مفید ہو سکتی ہے جب کہ تم اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور اپنی اصلاح کی کوشش کرو۔اور ہر معاملہ میں قرآن کریم کی
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
115
اقتداء کرو تا کہ قرآنی حسن دنیا پر نمایاں ہو۔اور انہیں بھی اس پاک کتاب کے پڑھنے اور اس پر عمل
کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو کیونکہ اس کے بغیر اور کہیں نور اور ہدایت نہیں۔لى النور : ٣٩٥٣٦
کے الشعراء : ۱۹۳ تا ۱۹۵
الزمر : ۲۴
القلم : ۴۵
ه الشعراء:
البقرة: ١٠٧
کے استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۷ ۱۸۸ء
المزمل : ١٦
یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۲، ۱۳ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
ا المائدة : ۴
ال هود: ۱۸
۱۲ بخاری باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
العلق : ۲ تا ۶
۱۴ پیدائش بابا آیت ۱، ۲ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
۱۵ یوحنا باب ۱ آیت ۱، ۲ برٹش اینڈ فارن بائیل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
۱۱ متی باب ۱۲ آیت ۲۶ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
اض :
19 الواقعة : ٨٠
الزمر : ۴
٢٠ الانبياء: ۸۸
۲۱ تفسیر ابن عربی جلد ۲ صفحه ۸۸ مطبوعه بار دوم بیروت ۱۹۷۸ء
۲۲ فتوحات مکیہ ( مؤلفہ حضرت محی الدین ابن عربی ) جلد ۱ صفحه ۱۲۱ مطبوعہ مصر
۲۳ فاطر:۲ ۲۴ الشعراء: ١٩٣ ۲۵ الفرقان: ۶۱
۲۶ ابراهیم ۵ ۲۷ هود: ۹۲
۲۸ الزخرف: ٢١
۲۹
٣٠
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
۱۸۸۷ء
استثناء باب ۱۸ آیت ۱۹،۱۸ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لندن مطبوعہ
۳۴ الجمعة : ۲تا۵ ۳۵ الانعام: ۱۰۹ ٣٦ الانعام: ١٠٩
ے سے منتی باب ۱۲ آیت ۴۶ تا ۵۰ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
The Hymns of the Rigveda Vol:1 Book IV LA
Hymn XVIII, P۔416 Benares, 1920۔٣٩ الرحمن: ۱۴
الرحمن: ۲۸،۲۷
ام الملک : ۲، ۳
۲ الانعام: ۱۰۳ ، ۱۰۴
الشعراء : ۱۹۳ تا ۱۹۷
الفرقان: ۶۱
المؤمن : ۶۵
۲۵ الزخرف : ۲۱
الفرقان: ۶۲، ۶۳
۲۹ الواقعه : ۷۹،۷۸
بنی اسرائیل: ۸۶ تا ۹۰
٠هي المائدة : ١٦
اهي الانعام: ١٠٠
۵۲ النور: ٣٧
۵۳ المؤمنون: ۵۲
الـ
المائدة : ١٠٢
۵۵ الشورى: ۳۹
۵۶ الرعد: ۱۲
۵۷ المؤمن: ۶۱
۵۸ متی باب ۵ آیت ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ
۱۹۲۲ء ( مفهوما )
۵۹ المؤمنون: ۱۱۶
ال القيمة : ۷ تا ۱۱
الحديد: ۱۳ ، ۱۴
١٠ القيمة : ٢ تا ٤
۱۲ بنی اسرائیل: ۷۳
العنكبوت: ۷۰،۶۹
116