فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد
فضائل القرآن, حصہ 6
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
قابلیت کی وجہ سے۔بہر حال روح کی پیدائش بھی امریعنی گنی کہنے سے ہے اور اس کی ترقی بھی
93
امریعنی کلام الہی سے ہے اور اس
کا ابدی قیام بھی امریعنی قضائے الہی سے وابستہ ہے۔پھر فرمایا کہ انسانی روح کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آپ ہی کمال حاصل کر سکتی ہے اور آپ ہی
تعلیم بیان کر سکتی ہے مگر یہ غلط ہے وَمَا أُوتِيتُم مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا روح کے متعلق جو
انسانی معلومات ہیں وہ نہایت ناقص اور نا تمام ہیں جس طرح اور غیر مادی اشیاء مثلاً ذات باری یا
ملائکہ کے متعلق اس کے معلومات ناقص ہیں۔اس کے لئے خدا تعالیٰ کا الہام ضروری ہے جس کے
امر سے یہ سب کچھ ہے۔اسی طرح اس کی مخفی طاقتوں کا ابھارنا بھی امر پر ہی منحصر ہے۔تم خود اپنے
طور پر اس میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہ سوال اس زمانہ میں بڑے زور سے پیدا ہو رہا ہے کہ انسان یا تو خودروحانیت میں کمال پیدا
کر کے روحانی تعلیم بنا سکتا ہے یا پھر دوسری روحوں سے تعلق پیدا کر کے ان کی امداد سے ایسی تعلیم
ایجاد کر سکتا ہے۔اس وہم میں اس زمانہ کے بڑے بڑے لوگ مبتلا نظر آتے ہیں کہ روحیں انسان کو
روحانیت کا اعلیٰ رستہ بتادیتی ہیں۔ان کا خیال ہے کہ انسانی روح میں جو کمی رہ جاتی ہے وہ مردوں کی
روحیں پوری کر دیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تمہارا خیال ہے کہ تم خود
روحانی طاقتوں کو ترقی دیگر اعلیٰ درجہ کی روحانی تعلیم بنا سکتے ہو۔اسی طرح تمہارا خیال ہے کہ محمد رسول
اله سال نو ایم نے آپ ہی آپ یہ کتاب بنالی ہے اس پر خدا کی طرف سے الہام نازل نہیں ہوا۔اس
کی اپنی روحانی طاقت اس قدر ترقی کر گئی تھی کہ اس سے خود بخو دایسی باتیں صادر ہونے لگ گئیں۔مگر یہ درست نہیں کیونکہ انسانی طاقتیں اتنی نہیں ہیں کہ ایسا کلام بنا سکیں۔انسانی عقل کا اپنے آپ
روحانی رستہ تجویز کرنا تو الگ رہا وَلَئِن شئنَا لَنَذْ هَبَنَ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا
تجد لك بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا۔اگر یہ قرآن جو نازل شدہ ہے اسی کو ہم تمہاری نظر سے اوجھل کر دیں
تب بھی تم اپنی روحانی قوتوں کو نشو و نما دے کر ایسی کتاب نہیں بنا سکتے۔یعنی اگر ہم یہ بنی بنائی تعلیم
ہی دنیا سے غائب کر دیں تو پھر بھی انسان اس جیسی تعلیم نہیں بنا سکتے۔کہا جا سکتا تھا کہ یہ قرآن کا محض ایک دعوی ہے کہ اگر قرآن کریم کی تعلیم غائب ہو جائے تو
انسان اس جیسی تعلیم نہیں لا سکتے ، اس کا ثبوت کیا ہے؟ یہ ثبوت بھی اللہ تعالیٰ نے پیش کر دیا ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جبکہ قرآن دنیا سے اُٹھ جائے گا۔اس کی تحریر تو
رہ جائے گی مگر تعلیم پر عمل کرنے والے نہ ہوں گے۔چنانچہ جب ایسا زمانہ آیا تو نہایت ہی لغو باتیں
اسلام اور قرآن کی طرف منسوب ہونے لگ گئیں۔اور اس کی بے نظیر اخلاقی اور روحانی تعلیم پر پردہ
پڑ گیا۔اس کے بعد فرماتا ہے إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبَّكَ سوائے اس کے کہ تیرے رب کی خاص رحمت
اسے دنیا میں پھر واپس لے آئے اور کوئی صورت اس کی واپسی کی نہیں ہوگی۔چنانچہ آخری زمانہ میں
رسول کریم ستی سیستم کی پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالٰی نے پھر اپنی رحمت کا ہاتھ لوگوں کی طرف لمبا
کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دوبارہ قرآن کریم کا دنیا میں نزول ہوا۔اب
دیکھ لو۔وہی قرآن ہے جو پہلے تھا مگر اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ کیسے کیسے
معارف اور حقائق نکل رہے ہیں اور کس طرح قرآن ساری دنیا پر غالب آ رہا ہے۔در حقیقت اس
آیت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی خبر دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ قرآن اس
وقت دنیا سے اُٹھ جائے گا۔مگر پھر خدا تعالیٰ کے ایک فرستادہ کے ذریعہ اسے زمین پر قائم کر دیا
جائے گا۔سپر چولزم اور ہپنا ٹزم والوں
کو چیلنج
94
پھر فرماتا ہے قُل لَّيْنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنَّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا
الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ مِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا۔تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ
اگر جن و انس بھی مل جائیں تب بھی وہ اس قرآن کی مثل یعنی روحانی ترقیات کا راستہ بتانے والی
تعلیم لانے سے قاصر رہیں گے۔یہاں جن سے مراد وہ جن نہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ لوگوں
کے سروں پر چڑھ جاتے ہیں۔ایسے چنوں کے متعلق یہ کہنا کہ ان کو بھی اپنے ساتھ ملالو بیہودہ بات
ہے۔یہ تو ایسا ہی ہوگا جیسے کہا جائے کہ تم خواہ فلاں درخت سے مدد لے لو یا فلاں بھیٹر سے امداد
حاصل کر لو تو بھی فلاں شاعر جیسے شعر نہیں کہہ سکتے۔جس طرح یہ بات لغو ہے اسی طرح ایسے جنوں
کے متعلق یہ کہنا کہ ان سے مدد لے لو لغو بات ہے پس یہاں چن سے مراد کوئی اور وجود نہیں ہیں۔۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
95
بلکہ وہ وجو د مخفیہ ہیں جن کا نام سپر چولزم والے ارواح اور ہپنا ٹزم والے قوائے روحانیہ رکھتے ہیں۔چونکہ یہ نظروں سے پوشیدہ ہوتے ہیں اس لئے ان کو جن کہا گیا ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کسی عقلمند کا دعویٰ نہیں تھا کہ جنات سے مل کر وہ اعلیٰ روحانی تعلیم بنا
سکتا ہے۔پس جس چیز کا دعوی ہی نہیں تھا اور جس اجتماع کا امکان ہی نہیں تھا اس کا چیلنج عقل کے
خلاف ہے۔پس اس جگہ جن سے مراد وہ روحانی افعال ہیں جو سبجیکٹو مائنڈ Subjective)
(Mind سے ظاہر ہوتے ہیں یا وہ اتحاد ہے جو بقول بعض ارواح غیر مرئی سے انسانوں کا ہو جاتا
ہے اور ان سے وہ بعض روحانی علوم دریافت کر لیتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم ان سے بھی مدد لے لو وہ بھی تمہاری مدد کریں تب بھی تم اس قرآن کی
مثل نہیں لا سکتے۔پس یہاں جن سے مراد وہ ارواح ہیں جن کی مدد سے لوگ دعوی کرتے ہیں کہ وہ
نئے روحانی علوم معلوم کر سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان سے بھی مدد لے لو اور قرآن کی مثل
بنا دو۔پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ بغیر کلام الہی کے کام چل سکتا ہے یا نہیں۔چنانچہ دیکھ لو یہ کس
قدر ز بر دست معجزہ قرآن کریم کا ہے کہ وہی زمانہ جس کے متعلق احادیث نبویہ سے ثابت ہے کہ
قرآن کریم کے اُٹھنے کا ہے۔اور جس زمانہ میں رحمة رب سے دوبارہ قرآن آنے کا ذکر ہے۔اس
زمانہ میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہیں جو ارواح سے مل کر حقائق روحانیہ کے دریافت کرنے کے مدعی
ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس چینج کو قبول کرتے ہیں اگر ارواح کے اندر یہ قابلیت ہے کہ وہ
آپ ہی آپ اپنی ترقی کے ذریعہ علوم کو معلوم کرلیں تو وہ قرآن کی مانند کوئی تعلیم پیش کر کے
دکھائیں۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ مثل میں کن کن امور کا پایا جانا ضروری ہوتا ہے۔سواس کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَد صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ
النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا۔ہم نے قرآن میں دو خو بیاں رکھی ہیں۔ان کی مثال روحوں سے تعلق رکھنے
والے اور خود روحانیات میں ترقی کرنے کا دعویٰ کرنے والے پیش کریں۔ایک تو یہ کہ ہر ضروری امر
جس کی روح کو ضرورت ہے قرآن کے اندر بیان کر دیا گیا ہے۔دوسرے ہر ضروری امر کی ہر
ضروری شق بیان کر دی گئی ہے۔یعنی مختلف متفاوت فطرتوں کا اس میں پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے اور
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
ہر حکم ایسے رنگ میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ سب کے لئے کارآمد ہو۔یہاں فلسفیوں اور سپر چولزم
والوں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ تم ایسی کتاب بنا کر دکھاؤ جس میں وہ ساری باتیں آجائیں جن کی تکمیل
روحانیت کے لئے ضرورت ہے اور پھر اُس کتاب میں ایسی تعلیم ہو جس میں ساری فطرتوں کا لحاظ
رکھا گیا ہو۔ایسی باتوں کی وہ کوئی مثال نہیں لا سکتے۔یہ لوگ بہت مدت سے اس کوشش میں لگے
ہوئے ہیں مگر ابھی تک تو کچھ نہیں کر سکے اور نہ آئندہ کر سکیں گے۔اول تو وہ قرآن جیسی جامع تعلیم
ہی نہیں پیش کر سکتے اور اگر فرض کر لیا جائے کہ پیش کریں گے تو یا تو وہ قرآن کے مطابق ہوگی اور یا
پھر قرآن کے خلاف۔اگر قرآن کے مطابق ہوگی تو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ قرآن موجود ہے۔اور اگر قرآن کے خلاف ہوگی تو اس کا رڈ قرآن میں موجود ہو گا۔گویا کوئی کتاب ایسی نہیں ہو سکتی جو
قرآن کا مقابلہ کر سکے۔کیا دنیا میں کوئی کتاب ایسی ہے جو روحانی امور کے متعلق ایسا عظیم الشان
دعویٰ پیش کر سکتی ہو؟
فطرت انسانی کی روحانی طاقتوں کا اظہار کلام الہی کے بغیر نہیں ہو سکتا
اب ایک اور سوال ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ اگر روح کو بہت تھوڑا اعلم دیا گیا ہے تو وہ قرآن کریم
کی تعلیم کو کس طرح سمجھ سکتی ہے۔یہ بات ایک اور آیت سے حل ہو جاتی ہے جس سے ظاہر ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے روحانی طاقتوں کو فطرت انسانی سے بھی وابستہ قرار دیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ روح میں بھی
کلام الہی موجود ہوتا ہے مگر مخفی طور پر۔اور وہ اپنے ظہور کے لئے بیرونی کلام الہی کا محتاج ہوتا ہے۔پس تھوڑا علم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ فطرت انسانی کو روحانی طاقتوں سے لگاؤ نہیں۔لگاؤ ہے مگران
طاقتوں کا ظہور سوائے کلام الہی کے نہیں ہو سکتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّهُ لَقُران
كَرِيمٌ في كتب مَّكْنُونِ " یعنی قرآن کریم میں جو تعلیمات ہیں وہ فطرت انسانی میں جو
كِتَبٍ
مظہر روح ہے موجود ہیں کیونکہ انسان اسی شئے سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے جو اس کے اندر بھی موجود ہو۔غیر جنس اسے نفع نہیں دے سکتی۔جیسے اگر کان نہ ہوں تو سنا ناممکن ہے اور آنکھیں نہ ہوں تو دیکھنا
ناممکن ہے۔یا اس کی مثال پانی کی سی ہے کہ جب اوپر سے پانی برستا ہے تو چشمے بھی جاری ہو جاتے
ہیں اور اگر آسمان سے پانی نہ برسے تو چشمے بھی خشک ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جب خدا تعالیٰ کی
96
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
97
وحی کا پانی نازل ہوتا ہے تو روح انسانی سے بھی روحانی پانی ابلنے لگتا ہے کیونکہ الہی کلام اور انسانی
فطرت ایک دوسرے کے لئے بطور جوڑے کے ہیں۔ایک لفظوں میں کتاب الہی ہوتی ہے اور
دوسری فطرت میں مرکوز ہوتی ہے۔اور وہی کتاب الہامی ہوسکتی ہے۔جو انسانی فطرت کے مطابق
ہو پس انسانی فطرت میں بھی کلام الہی ہوتا ہے۔مگر اسے اُبھارنے کے لئے الہام کی ضرورت ہوتی
ہے۔خدا تعالیٰ نے ایک طرف تو اپنے کلام کا ایک حصہ انسان کے دماغ میں رکھ دیا اور دوسرا حصہ
اس نے اپنے نبی کو دے کر بھیج دیا۔جب یہ دونوں حصے ایک دوسرے کے ساتھ مجھڑ جاتے ہیں تو
اسے خدا کی طرف سے سمجھ لیا جاتا ہے۔سفر ولایت کے ایام کا ایک واقعہ
اس موقع پر میں ایک لطیفہ سناتا ہوں۔جب میں ولایت سے واپس آیا تو جس جہاز پر ہم سوار
ہوئے اس کا چیف انجینئر ایک دن جہاز کی مشینری دکھانے کے لئے مجھے لے گیا۔اور دکھانے کے
بعد کہنے لگا کہ آپ اپنے سیکرٹریوں کو واپس بھیج دیں۔میں آپ کے ساتھ ایک خاص بات کرنا چاہتا
ہوں۔میں نے کہا بہت اچھا۔میں نے ساتھیوں
کو بھیج دیا۔جب وہ چلے گئے تو کہنے لگا۔آپ کے
پاس مختلف ممالک کے خطوط آتے ہونگے۔اگر آپ مجھے ان خطوط کے ٹکٹ بھجوا دیا کریں تو میں
بہت ممنون ہونگا۔میں نے کہا اچھا اگر کوئی غیر معمولی ٹکٹ ملا تو بھیج دیا کروں گا۔کہنے لگا میں بھی آپ
کی خدمت کروں گا۔آپ مجھ پر اعتبار کریں اور مجھ سے کام لیں۔پھر کہنے لگا۔آپ جس غرض کے
لئے ولایت گئے تھے وہ مجھے معلوم ہے اور وہ یہی ہے کہ آپ نے حکومت کے خلاف وہاں مشنری
رکھے ہوئے ہیں انہیں آپ مخفی ہدایات دینے گئے تھے۔اب آپ جو مخفی تحریریں بھیجنا چاہیں وہ
میں لے جایا کروں گا۔آپ اس طرح کریں کہ کارڈ کا ایک ٹکڑا آپ اپنے مشنریوں کو دیں اور
دوسرے میرے ذریعہ بھیجیں۔جب دونوں ٹکڑے ایک دوسرے کے ساتھ فٹ (Fit) ہو جایا
کریں گے تو آپ کے مشنری سمجھ لیں گے کہ آپ نے جو ہدایات ان
کو بھیجی ہیں وہ اصلی ہیں۔اس
طرح وہ آپ کی ہدایت پہچان لیا کریں گے۔اس کا یہ قیاس تو غلط تھا اور میں نے اس کی تردید بھی کی
اور کہا کہ ہم اپنی حکومت کے وفادار ہیں۔مگر جس طرح اس نے کہا تھا کہ ایک ٹکڑا آپ اپنے مشنری کو
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
98
80
دے دیں اور دوسرا ٹکڑا مجھے بھجواد میں جب وہ دونوں ٹکڑے مل جائیں گے تو مشنری سمجھ لے گا کہ آپ
نے جو ہدایات بھیجی ہیں وہ اصلی ہیں۔یہی حالت انسان کی روحانیت کے متعلق ہوتی ہے۔ایک ٹکڑا
کلام الہی کا انسان کے دماغ میں ہوتا ہے اور دوسرا ٹکڑا نبی کے پاس ہوتا ہے جب وہ دونوں فیٹ ہو
جاتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر فٹ نہ ہوں تو معلوم ہو جاتا ہے کہ ایسا کلام
پیش کرنے والا دھوکا باز ہے۔کتاب مبین اور کتاب مکنون کا اتحاد
غرض روحانی ترقیات کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہی تعلیم نازل ہو جو روحانی قابلیتوں کے مشابہ
ہو۔پس اس طرح ایک رنگ میں کلام الہی انسانی دماغ میں بھی موجود ہوتا ہے۔لیکن وہ مخفی ہوتا ہے اور
اس کا ابھارنا ایک کتاب واضح کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کا نام اسی جہت سے کتاب
مبین آیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔قَدْ جَاءَ كُم مِنَ اللهِ نُورٌ وَكِتَبٌ مُّبِين ۵۰ اے
لوگو! تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نور اور واضح کتاب آچکی ہے اس سے فائدہ اٹھاؤ۔پس روحانی قابلیتیں بمنزلہ زمین کے پانی کے ہیں جو آسمانی پانی کے قرب کے ساتھ اونچا ہوتا
ہے۔اور جس طرح بارش نہ ہونے پر کنوؤں کے پانی سوکھنے لگتے ہیں اسی طرح الہام کے نازل نہ
ہونے پر فطرت کا سرچشمہ خشک ہونے لگتا ہے۔پس باوجود اس کے کہ فطرت میں کلام مخفی طور پر
موجود ہے وہ آسمانی پانی کی عدم موجودگی میں گدلا اور خراب ہو جاتا ہے اور اس پر بھروسہ کرنا کافی
نہیں ہوسکتا۔ہاں جب آسمانی پانی نازل ہو تو دونوں ایک دوسرے پر گواہ ہوتے ہیں۔آسمانی پانی
فطرت کے پانی کی صفائی کی گواہی دیتا ہے اور فطرت
کا پانی آسمانی پانی کی صفائی پر گواہی دیتا ہے۔گویاوہ ایک چیز کے دوٹکڑے ہیں کہ دونوں مل کر ایک وجود پورا ہوتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے ایک ٹکڑا
انسان کے دماغ میں اس لئے رکھا ہے کہ جب آسمانی پانی نازل ہو تو فطرتِ صحیحہ اس کے لئے بطور
شاہد ہو۔پس کتاب مبین اور کتاب مکنون کا اتحاد کتاب مبین اور کتاب مکنون دونوں کی سچائی پر شاہد
ہوتا ہے۔اور دھو کے بازوں کے دھوکا سے بچاتا ہے اور ان میں آپس میں ایسا ربط ہے کہ جب ایک
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
قریب ہو تو دوسری خود بخود قریب ہونے لگتی ہے۔الہام ہو تو فطرت ابھر نے لگتی ہے جیسا کہ سورۃ
انعام میں بطور کلام الہی کی تمثیل کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء
فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَات كُلّ شَینی اش یعنی الہی کلام کی مثال پانی کی طرح ہے۔جس طرح پانی
نازل ہونے سے سبزیاں اُگنے لگتی ہیں اسی طرح کلام الہی کے نازل ہونے سے ہر قسم کی قابلیتوں
میں اُبھار شروع ہو جاتا ہے اور وہ اپنے اپنے جو ہر کو ظاہر کرنے لگتی ہیں۔اسی طرح فطرت کے
اُبھر نے سے بھی کلام الہیہ صیح آتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحُ
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ
مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّاشَرَقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِقَ : وَلَوْلَمْ
تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ يَضْرِبُ اللهُ
الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا
مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَانَهَا گو گب در می اس کے نور کی مثال ایسی
ہے جیسے ایک طاق میں لیمپ ہو اور لیمپ چمکدار گلوب میں ہو جو ستارہ کی طرح چمکے۔جس کی وجہ سے
اس کی روشنی کا فوکس فائدہ اُٹھانے والوں پر پڑ رہا ہو۔يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور اس
میں اعلیٰ درجہ کا مصفی تیل زیتون کے مبارک شجر کا ہو۔لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ اور وہ شجر ایسا ہو جو نہ
شرقی ہو نہ غربی۔يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِى وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَار۔ایسا تیل اپنی اعلیٰ درجہ کی صفائی کی
وجہ سے قریب ہو کہ بغیر آگ کے آپ ہی آپ روشن ہو جائے۔نُورٌ عَلی نُورٍ اس لئے کہ جب اس
تیل یعنی فطرت صحیحہ میں ایسی چلا پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کا نور جو اس فطرتی نور کو روشن کر دینے کی
وجہ سے نار سے مشابہ بھی ہے نازل ہو جاتا ہے اور آسمانی نور زمینی نور سے آکر مل جاتا ہے۔اب دیکھو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کس طرح کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ فطرت کا نور جب
کامل چلا پا جائے اور ایسا مصفی ہو جائے کہ گویا خود ہی جل اُٹھنے والا ہو تو اس وقت وہ آسمانی نور کو
99
100
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
جذب کر لیتا ہے یعنی مورد الہام ہو جاتا ہے۔پس یہ کہنا کہ کامل اور مصفی دماغ آپ ہی تعلیم کو معلوم
کرے گا درست نہیں۔اگر وہ کامل ہے تو الہام خود بخود اس پر نازل ہوگا۔اور اگر وہ ناقص ہے تو پھر
تعلیم بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔جس
غرض اس آیت میں روحانی طاقتوں اور ان کے ارتقاء کے مسئلہ پر سیر گن بحث کی گئی ہے۔پر عقل اور مشاہدہ دونوں شاہد ہیں۔اور یہ بحث دنیا کی اور کسی کتاب میں نہیں مل سکتی۔آگے بتایا کہ یہ نور کہاں ہے؟ فرماتا ہے۔في بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا
اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ " یہ نور ایسے گھروں میں ہے جن کے متعلق خدا
تعالی کی طرف سے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ انہیں اونچا کیا جائے گا اور حکومت دی جائے گی۔گویا نور
سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے متعلق یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ انہیں دنیا کا بادشاہ بنادیا
جائے گا۔پس بے شک انسانی فطرت میں بھی نور ہے اور وہ خدا کے نور کے مشابہ ہے مگر قاعدہ یہ ہے کہ
جب ایک فطرت چلا پا جائے یعنی اس قدر مکمل ہو جائے کہ الہام پانے کی طاقت اس میں پیدا ہو
جائے تو آسمان سے الہام اس پر نازل ہوتا ہے گویا انسانی فطرت صحیحہ الہام کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی۔جب فطرت کامل ہو جائے تو ضرور ہے کہ الہام نازل ہو۔لیکن اگر الہام نازل نہیں ہوتا تو فطرت
کامل نہیں ہوگی۔پس بغیر الہام الہی کے کام نہیں کیا جاسکتا۔روحانی طاقتوں کی تکمیل کے لئے کامل تعلیم
(۳) تیسری چیز جس کا بیان کرنا ایک مذہب کے لئے نہایت ضروری ہے۔وہ ان امور کا بیان
کرنا ہے جو روحانی طاقتوں کی تکمیل اور ان کی امداد کے لئے ضروری ہیں۔یہ مضمون ایسا وسیع ہے کہ
اس میں شریعت کے تمام احکام آسکتے ہیں۔اور مذہب کے تمام اصول اور جزئیات پر بھی اس میں
بحث ہو سکتی ہے کیونکہ ان کی غرض یہی ہوتی ہے کہ روحانی طاقتوں
کا ارتقاء ہو۔لیکن چونکہ اس لیکچر
کے یہ مناسب حال نہیں اس لئے میں اختصاراً اس کے متعلق صرف ایک ریویو کر دیتا ہوں کہ اسلام
چونکہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ (۱) روح انسانی جسمانی تغیرات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور اس وجہ سے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
101
وہ جسمانی تغیرات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی۔جیسے فرمایا يَأْيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِن
الطيبتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا
اے رسولو! پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور مناسب حال اعمال بجالاؤ۔یعنی طیبات کے
کھانے سے نیک اعمال کی توفیق عطا ہوتی ہے۔اس لئے وہ قرار دیتا ہے کہ مذہب کو ایک حد تک
انسان کی غذاؤں اور اس کے کانوں اور اس کی آنکھوں اور اس کی قوت حائہ پر بھی حد بندی کرنی
چاہئے تا کہ معدہ اور حواس کے ذریعہ سے دماغ اور دل پر بداثرات نہ پہنچیں اور اس کی روح مردہ نہ
ہو اور اس نے اس کے متعلق دو اصول مقرر کئے ہیں۔اول ضروری اور اصولی امور اس نے خود بتا دیئے ہیں اور ہر مسئلہ کے متعلق تفصیلی احکام دیئے
ہیں مگر باوجود اس کے (۲) اس نے تسلیم کیا ہے کہ بعض امور میں انسان کی بدلنے والی ضرورتیں یا
مختلف ممالک کے لوگوں کے لئے بدلتے رہنے والے قوانین کی بھی ضرورت ہوگی کیونکہ زمانہ کے
تغیرات کے لحاظ سے ایسی ضرورتیں پیش آسکتی ہیں جن کے متعلق اپنے طور پر قوانین بنانے
پڑیں۔چنانچہ اس کے لئے وہ یہ قاعدہ مقرر فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْتَلُوا عَنْ
اشْيَاء إِنْ تُبْدَلَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْئَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزِّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَلَكُمْ
عَفَا اللهُ عَنْهَا وَاللهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ ۵۴ فرمایا۔اے مومنو! تم آپ ہی آپ یہ سوال نہ کیا کرو
کہ ہم فلاں کام کس طرح کریں اور فلاں کس طرح کیونکہ بعض باتیں اللہ تعالیٰ نے جان بوجھ کر اس
حکمت کے ماتحت چھوڑ دی ہیں کہ اگر انہیں بیان کر دیا جائے تو وہ تمہارے لئے دائمی طور پر مقرر ہو
جائیں گی حالانکہ وہ جانتا ہے کہ آئندہ ان میں تبدیلی کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔پس دوسرا اصل
قرآن کریم نے یہ بتایا کہ کامل تعلیم کے بعد بھی بعض ہدایتوں میں وقتی طور پر تغیر کی ضرورت پیش
آتی رہتی ہے۔ان کو قرآن نے انسانی عقل پر چھوڑ دیا ہے۔اور فیصلہ کرنے کا یہ طریق بتادیا ہے کہ
أَمْرُهُمْ شُوَرى بَینم ۵۵ یعنی مومنوں کا یہ طریق ہے کہ وہ قومی معاملات کو باہمی مشورہ سے
طے کیا کرتے ہیں۔پس اسلام میں یہ نہیں کہ ہر فردا اپنی اپنی رائے پر چلے بلکہ مشورہ کرنے کے بعد
جو بات طے ہو اُس پر چلنا چاہئے۔مگر باوجود ان باتوں کے چونکہ انسان پھر بھی غلطی کر سکتا تھا اس
لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لئے بعض غیبی سامان بھی مہیا کئے ہیں۔اور وہ یہ ہیں کہ اس
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
102
نے ملائکہ کو پیدا کیا ہے جن کا کام یہ ہے کہ انسان کو نیکی کے رستہ پر چلاتے رہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔لَهُ مُعَقِّبت مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ
آمر الله " یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے آگے بھی اور اس کے پیچھے بھی ملائکہ کی ایک
جماعت ہے جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی حفاظت کر رہی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کی
ہدایت کے لئے شریعت نازل کی اور اسے تفصیلی ہدایات دیں۔مگر پھر بھی انسان چونکہ غلطی کر سکتا
ہے اس لئے اس کی حفاظت پر ملائکہ لگا دیئے گئے۔ملائکہ کے ایسے اعمال کے متعلق باقی کتب
خاموش ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ باقی کتب نے ملائکہ کے متعلق تفصیلی بحث کی ہی نہیں۔بلکہ ایسے رنگ
میں بحث کی ہے کہ ایک طبقہ ان کو خدا کی بیٹیاں کہنے لگ گیا۔دنیا اس امر پر ہنستی ہے مگر تجربہ کار لوگ
جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان احسانوں میں سے ایک احسان ملائکہ کا وجود ہے مگر یہ موقع
اس پر تفصیلی بحث کرنے کا نہیں ہے۔روحانی نتائج کا اظہار
(۳) تیسرا اصل یہ بتایا کہ چونکہ انسان اگر ایک ہی رنگ میں کام کرتا چلا جائے اور اس کے
نتائج نہ دیکھے تو اس کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔اس لئے نتائج کے اظہار کا بھی کوئی طریق ہونا چاہیئے۔سکولوں میں طلباء کا امتحان لینے کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ نتائج دیکھ کر ان کی ہمت بڑھے اور وہ تعلیم
میں ترقی کریں۔اسی رنگ میں خدا تعالیٰ نے روحانی نتائج کے اظہار کے لئے بھی ایک طریقہ بیان
فرما دیا۔چنانچہ فرمایا اُدْعُوني اَسْتَجِبْ لَكُمْ ھے تم مجھے ساتھ کے ساتھ بلاؤ میں تمہاری پکار
سنوں گا۔غیر مذاہب کا بے اصولا پن
اب یہ تینوں باتیں اسلام کے سوا دوسرے مذاہب میں بھی ملیں گی تو سہی مگر بے اصولے طور
پر۔مثلاً (۱) وہ مذاہب جو احکام دیتے ہیں ان کی حکمت نہیں بتاتے۔(۲) احکام تو دیتے ہیں مگر
ایسے کہ جو انسانی حریت کو کچلنے والے ہیں۔(۳) دوسری کتا میں بعض احکام تو بیان کرتی ہیں لیکن
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
103
بے جوڑ۔یعنی وہ نہ تو یہ بتاتی ہیں کہ جو احکام وہ بیان کرتی ہیں انہیں کیوں بیان کرتی ہیں اور نہ یہ
بتاتی ہیں کہ جن کو نہیں بیان کرتیں انہیں کیوں چھوڑتی ہیں۔دانستہ چھوڑا گیا ہے یا نا دانستہ۔جیسے دید
ہیں کہ بڑے بڑے اہم امور کے متعلق کچھ بیان نہیں۔حتی کہ قصاص اور عفو اور محرمات تک کے
متعلق بھی کوئی حکم نہیں۔انجیل نے تو غضب کیا ہے کہ ایک طرف تو وہ شریعت کو لعنت قرار دیتی ہے
اور دوسری طرف احکام بھی دیتی ہے۔حالانکہ اگر یہ درست ہے کہ شریعت لعنت ہے تو چاہئے تھا کہ
انجیل میں کوئی بھی حکم نہ ہوتا۔مگر حکم ہیں۔جیسا کہ منتی باب ۵ آیت ۳۲ میں آتا ہے:-
پھر میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو کوئی اپنی بیوی کو حرامکاری کے سوا کسی اور سبب سے چھوڑ
دے۔وہ اس سے زنا کراتا ہے۔اور جو کوئی اس چھوڑی ہوئی سے بیاہ کرے وہ زنا
کرتا ہے۔۵۸
اگر شریعت لعنت ہے تو معلوم نہیں اس لعنت سے لوگوں کو کیوں حصہ دیا گیا ہے۔اور اگر کہو کہ
شریعت لعنت نہیں بلکہ رحمت ہے تو باقی ضروری باتیں کیوں چھوڑ دی گئیں۔وہ بھی بتا دی جاتیں۔غرض ان مذاہب نے ایک بے جوڑی بات کر دی ہے۔کہیں کوئی بات چھوڑ دی اور یہ نہ بتایا کہ جن
احکام پر خاموشی اختیار کی ہے ان پر خاموشی کیوں اختیار کی ہے اور کہیں بیان کر دی اور اس کی حکمت
نہ بتائی۔مگر قرآن اصولی بات کہتا ہے۔جو حکم دیتا ہے اس کی حکمت بتاتا ہے۔اور جن احکام کو اس
نے چھوڑا ہے ان کی وجہ بھی بیان کر دی ہے مگر دوسری کتابوں میں یہ بات نہیں پائی جاتی۔ویدوں
میں بہن بھائی کی شادی کی کہیں ممانعت نہیں ہے۔لیکن ویدوں کے ماننے والے اسے ناجائز قرار
دیتے ہیں۔قرآنی تعلیم سے مکمل ہونے کا ایک واضح ثبوت
میں ان روحانی ہدایت ناموں کی پرکھ کے متعلق ایک موٹا نسخہ بتاتا ہوں۔ہر ایک کتاب جو
قرآن کریم کے سوا ہے۔اس میں جو مسائل بیان ہوئے ہیں ان کے علاوہ ضرور ایسے مسائل نکلیں
گے کہ جن پر عمل کرنے کو اخلاقی برائی سمجھا جائے گا۔لیکن ان کی ممانعت اس کتاب میں نہیں ملے
گی۔اس کے مقابلہ میں قرآن کریم میں ایک بھی امرایسا نہیں جس پر عمل اخلاقی برائی سمجھا جائے اور
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
104
اس سے اسلام نے نہ روکا ہو۔یا اس کے متعلق خاص طریق عمل کا ارشاد نہ کیا ہو۔یہ مختصر مگر اس کی
تعلیم سے مکمل ہونے کا ایک اہم ثبوت ہے۔عالم معاد کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم
(۴) چوتھا امر جس کے متعلق ہدایت دینا مذہب کا اہم فرض ہے وہ معاد کے متعلق ہے یعنی وہ
بتائے کہ مرنے کے بعد انسان کی کیا حالت ہوگی؟ اسلام اس بارہ میں بھی مفصل بحث کرتا ہے۔جسے اس موقعہ پر تفصیلا تو بیان نہیں کیا جاسکتا۔لیکن دو آیتیں اس کی تائید میں پیش کرتا ہوں۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے۔اَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَقًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ۔۵۹ یعنی
کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ تمہاری پیدائش عبث اور فضول ہے اور تم لوٹ کر ہماری طرف نہیں آؤ
گے۔یہ آیت زمین اور آسمان کی پیدائش اور احیاء اور امانت اور اللہ تعالیٰ کی مالکیت کے ذکر کے
بعد آئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ انسان میں ہم نے کتنی طاقتیں رکھی ہیں۔کس طرح زمین اور
آسمانوں کو اس کے لئے مسخر کیا۔اس کے لئے چاند اور سورج پیدا کئے۔ان کے اثرات رکھے۔پھر
انسان کے اندر قابلیتیں ودیعت کیں۔کیا یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا ہے کہ انسان دنیا میں کھائے
پیئے اور مرکز ختم ہو جائے، یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔انسان کے لئے بہر حال ایک اور زندگی ہونی چاہیئے
جس میں وہ اپنے اعمال کا جوابدہ ہو اور جو اس
کی پیدائش کی غرض کو تکمیل تک پہنچانے والی ہو۔پھر سورۃ قیامہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لاَ اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ۔وَلَا أُقْسِمُ
بِالنَّفْسِ اللَّوَامَةِ ايَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ " یعنی میں مرنے کے بعد پھر
دوبارہ زندہ ہونے کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔اس پر کہا جا سکتا ہے کہ جس چیز کی دلیل دینی
تھی اسی کو دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔مگر ذرا آگے پڑھیں تو بات واضح ہو جاتی ہے اور معلوم
ہو جاتا ہے کہ یہاں قیامت سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہے کیونکہ نبی کی بعثت بھی
ایک قیامت ہوتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اسی سورۃ میں فرماتا ہے۔يَسْئَلُ آيَانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ۔فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ۔وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ يَقُولُ الْإِنْسَانُ
يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ 1 یعنی لوگ پوچھتے ہیں کہ قیامت کا دن کب ہوگا ان سے کہہ دو کہ یہ وہ